جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا گیا، پی سی بی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
ہیڈ کوچ مائیک میسن نے اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے، جس میں سیریز کے لیے کپتان کا نام فائنل کرنے کے لیے سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ، نیا کپتان کون ہوگا؟
محسن نقوی نے خط دونوں کمیٹیوں کو بھجوا دیا ہے، جبکہ اجلاس 20 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جس میں ون ڈے اسکواڈ اور قیادت کے حوالے سے حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔
پی سی بی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے ٹیم کی قیادت تبدیل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی20 اور ون ڈے سیریز کے لیے ٹکٹس کا اعلان
یاد رہے کہ اس سے قبل میڈیا ذرائع سے خبر آئی تھی کہ پی سی بی نے محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپی جائے گی جبکہ سلمان علی آغا ٹی 20 ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان پی سی بی جنوبی افریقہ خط محسن نقوی محمد رضوان ہیڈ کوچ مائیک میسن ون ڈے سیریز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پی سی بی جنوبی افریقہ محسن نقوی محمد رضوان ہیڈ کوچ مائیک میسن ون ڈے سیریز ون ڈے ٹیم کی قیادت جنوبی افریقہ کے سیریز کے لیے ون ڈے سیریز کا فیصلہ پی سی بی
پڑھیں:
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ، پی سی بی کی جانب سے شائقین کیلئےبڑا تحفہ
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے شائقینِ کرکٹ کو خوشخبری سنا تے ہوئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام اسٹینڈز میں داخلہ فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ٹیمیں اتوار کو اسلام آباد کلب گرائو نڈ میں پریکٹس کریں گی، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کل 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔پی سی بی کے فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو میدان میں لانا اور ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔