Nawaiwaqt:
2025-10-19@12:13:03 GMT

لاہور سے شیخوپورہ کیلئے 2 ڈبل ڈیکر بسوں کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

لاہور سے شیخوپورہ کیلئے 2 ڈبل ڈیکر بسوں کا آغاز

حکومت پنجاب نے سیاحت کے فروغ کے لیے لاہور سے شیخوپورہ کے لیے دو ڈبل ڈیکر بسوں کی سروس کا آغاز کر دیا۔پنجاب ٹورازم اینڈ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تحت بس سروس ہفتہ اور اتوار کو لاہور سے شیخوپورہ کے تاریخی مقامات تک چلے گی، بس کا فی کس کرایہ 1200 روپے مقرر کیا گیا ہے۔پہلے سفر میں پیر وارث شاہ کے مزار اور ہرن مینار کی سیر شامل تھی، اس دوران سیاحوں نے ہرن مینار پر بوٹنگ اور سائیکلنگ کی، شیخوپورہ میں سیاحوں کے لیے ہیر خوانی کی تقریب بھی رکھی گئی۔شہریوں نے حکومت کے اقدام کو شیخوپورہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے تاریخی پیشرفت قرار دیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ دو روزہ سیاحتی ٹور نے شیخوپورہ کے تاریخی ورثے کو نئی شناخت دی، ڈبل ڈیکر بس سروس سے لاہور اور دیگر اضلاع کے شہریوں میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ کو ٹورازم کا حب بنایا جا رہا ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم صدف ظفر نے کہا کہ مقامی معیشت کو فروغ اور تاریخی ورثے کی ترویج ہمارا مقصد ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

کاہنہ میں فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے اسموگ گنز کا استعمال

لاہور:

کاہنہ میں آلودگی کم کرنے کیلئے اسموگ گنز کا استعمال کیا گیا، قبل ازیں اسموگ گنز لاہور میں بھی استعمال کی جاچکی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں فضائی آلودگی میں اسموگ گنز کے استعمال کے کامیاب نتائج برآمد ہوئے، کاہنہ میں اسموگ گنز کے استعمال سے 'ائیر کوالٹی انڈیکس' 666 سے کم ہو کر 170 پر آ گیا، اسموگ گنز کے استعمال سے فضائی آلودگی میں 70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسموگ گنز کے استعمال اور ’’اے کیو آئی‘‘ میں کمی کا جدید سائنسی ماحولیاتی نگرانی کے نظام سے تجزیہ اور تصدیق کی گئی۔

اینٹی اسموگ گنز کے باضابطہ استعمال کا کاہنہ میں پہلا تجربہ تھا جو کامیاب ثابت ہوا،  ماحولیاتی تحفظ کے ادارے 'اسموگ کنٹرول وار روم' نے کاہنہ میں 'اے کیو آئی' میں غیر معمولی اضافہ نوٹ کیا، ای پی اے 'اسموگ گنز' کے تین موبائل یونٹس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آپریشن کیا۔

اسموگ گنز کے اسپرے کے چند منٹوں بعد ہی فضائی آلودگی میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس کی تمام ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ پنجاب عوام کی خدمت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں سب سے آگے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور سے شیخوپورہ کیلئے 2 ڈبل ڈیکر بسوں کا آغاز ہوگیا
  • سعودی عرب میں حائل کے انار فارم سے ایکو ٹورازم کا فروغ، 70 ہزار سیاحوں کی آمد
  • اسموگ کے باعث لاہور میں شہریوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت
  • علیمہ خان کی گرفتاری کیلئے راولپنڈی پولیس کی ٹیم لاہور روانہ 
  • کاہنہ میں فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے اسموگ گنز کا استعمال
  • سکیورٹی خدشات: اورنج لائن ٹرین اور لاہور میٹرو سروس کا روٹ محدود کردیا گیا
  • سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اورنج لائن اور لاہور میٹرو کا روٹ عارضی طور پر محدود
  • سکیورٹی کے تحت اورنج لائن ٹرین سروس معطل
  • لاہور میں ممکنہ احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس بند