data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر مالیت کی اگلی قسط 31 دسمبر تک موصول ہونے کی توقع ہے، آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا اور موجودہ اصلاحات مکمل طور پر پاکستان کی اپنی معاشی ترجیحات کے مطابق ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر خزانہ اس وقت امریکا کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے 20 وزارتی اجلاس میں شرکت کی،  اس موقع پر انہوں نے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فوری طور پر فعال کرنے پر زور دیا تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کو بروقت مالی مدد فراہم کی جا سکے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ جلد اجلاس میں پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی منظوری دے گا، جس کے بعد آئندہ قسط کی ادائیگی دسمبر کے آخر تک متوقع ہے ، آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام کے تحت کی گئی اصلاحات نے ملکی معیشت کو استحکام دیا ہے اور پاکستان اب اپنی اقتصادی ترجیحات اور پالیسیوں کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھا رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے اپنے دورہ امریکا کے دوران مختلف عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں کیں، ان کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایگزِم بینک جلد ریکوڈک منصوبے میں شمولیت اختیار کرے گا، جو پاکستان کی معدنی ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت ہوگی۔

اسی طرح محمد اورنگزیب نے جے پی مورگن کے سینئر انتظامی وفد سے بھی ملاقات کی، جس کے دوران دوطرفہ شراکت داری کو فروغ دینے، سرمایہ کاری بڑھانے اور پاکستانی مالیاتی مارکیٹ میں استحکام کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی و ٹیرف معاہدہ ایک سے دو ہفتوں میں متوقع ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نیویارک کے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے متعلق فیصلے کے قریب ہے، جس سے پاکستان کے مالیاتی خسارے میں کمی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف انہوں نے

پڑھیں:

میٹا کا بڑا فیصلہ: 15 دسمبر سے میسنجر ڈیسک ٹاپ ایپ مکمل بند کرنے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سان فرانسسکو: میٹا نے اپنے صارفین کے لیے ایک اہم اور غیر متوقع اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میک او ایس اور ونڈوز پر چلنے والی میسنجر کی ڈیسک ٹاپ ایپس کو 15 دسمبر 2025 سے بند کیا جا رہا ہے۔

اس فیصلے کے بعد کمپیوٹر استعمال کرنے والے صارفین صرف فیس بک یا میسنجر کی آفیشل ویب سائٹس کے ذریعے ہی چیٹ کر سکیں گے۔

میٹا کے ترجمان کے مطابق صارفین کو اس تبدیلی کے بارے میں جلد ہی نوٹیفکیشن موصول ہوگا، جس کے بعد ڈیسک ٹاپ ایپ تک رسائی ممکن نہیں رہے گی، تاہم کمپنی نے اس اقدام کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ میٹا کی توجہ اب زیادہ تر موبائل پلیٹ فارمز اور ویب بیسڈ چیٹنگ کے تجربے پر مرکوز ہو چکی ہے، کیونکہ زیادہ تر صارفین اب انہی ذرائع کو استعمال کرتے ہیں۔

میٹا سپورٹ پیج پر جاری تفصیلات کے مطابق صارفین کو اپنی چیٹس محفوظ رکھنے کے لیے “سکیور اسٹوریج” کو فعال کرنا ہوگا۔ اس کے لیے صارفین کو ڈیسک ٹاپ ایپ میں پروفائل پکچر کے اوپر موجود گیئر آئیکون پر جا کر “پرائیویسی اینڈ سیفٹی” میں جانا ہوگا، پھر “اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹس” کے آپشن میں جا کر “میسج اسٹوریج” پر کلک کریں اور وہاں “ٹرن آن سکیور اسٹوریج” کو فعال کر دیں۔

اس کے ساتھ ایک پن کوڈ بھی سیٹ کرنا ہوگا تاکہ چیٹس محفوظ انداز میں آرکائیو ہو جائیں۔

یاد رہے کہ میٹا نے پہلی بار 2014 میں میسنجر کو فیس بک سے الگ کیا تھا تاکہ صارفین کو ایک خصوصی میسجنگ پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔ بعد ازاں کمپنی نے انسٹاگرام اور میسنجر کو یکجا کرنے کی کوشش بھی کی مگر یہ تجربہ کامیاب نہیں ہوا۔ اب ڈیسک ٹاپ ایپس کی بندش سے عندیہ ملتا ہے کہ میٹا اپنی ترجیحات بدل چکا ہے اور موبائل ایپلیکیشنز کو ہی مستقبل کی بنیاد بنانا چاہتا ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ میٹا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے، جو نہ صرف اس کی پراڈکٹ اسٹریٹیجی پر اثر ڈالے گا بلکہ صارفین کے استعمال کے انداز کو بھی تبدیل کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • 1.2 ارب ڈالر کی اگلی آئی ایم ایف قسط دسمبر تک ملنے کی توقع ہے; محمد اورنگزیب
  • آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط دسمبر تک ملنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • 1.2 ارب ڈالر کی اگلی آئی ایم ایف قسط دسمبر تک ملنے کی توقع ہے، وزیرخزانہ
  • ’پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کے مواقع پر غور کریں‘: وزیر خزانہ کی ابوظہبی کمرشل بینک کے وفد سے ملاقات
  • وزیر خزانہ کی ملکی معیشت مستحکم ہونے کی تصدیق، فچ ریٹنگ پر اظہار تشکر
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکہ میں فچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات
  • میٹا کا بڑا فیصلہ: 15 دسمبر سے میسنجر ڈیسک ٹاپ ایپ مکمل بند کرنے کا اعلان
  • پاکستان کا او آئی سی کیلیے تاریخی 4 نکاتی لیبر فریم ورک کا اعلان
  • شٹ ڈاﺅن سے معیشت کو یومیہ15ارب ڈالر کا نقصان، امریکی وزیر خزانہ