پاسپورٹ کیس: تنویر الیاس کی حاضری معافی کی درخواست منظور
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
سردار تنویر الیاس کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کی شہادتیں ریکارڈ نہ ہو سکی، عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
آج دیوالی ، پنجاب حکومت نےسرحد پار سے آلودگی کے خطرات پر اینٹی سموگ گنز تیار کر لیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سردار تنویر الیاس کی
پڑھیں:
بانی سے ملاقات کیلئے سہیل آفریدی کی درخواست پر اعتراض‘ سماعت کل ہو گی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر اعتراضات عائد کر دیئے گئے۔ رجسٹرار آفس نے کیس 20 اکتوبر کو اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کر دیا جسٹس ارباب محمد طاہر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کرینگے۔ اعتراض کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں سے متعلق ڈائر پٹیشنز یکجا کر کے عدالت پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے۔ عدالتی فیصلے میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا طریقہ کار اور ایس او پیز طے کئے جا چکے ہیں۔