کسان اتحاد کا اس سال گندم کی کاشت نہ کرنے کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔ کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر گندم کی قیمت 4500 روپے فی من مقرر نہ کی گئی تو ملک بھر کے کسان اس سال گندم کی کاشت نہیں کریں گے۔
خالد حسین نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے 3500روپے فی من خریداری کا اعلان کسانوں کے ساتھ ناانصافی ہے، کیونکہ موجودہ حالات میں گندم کی لاگت پیداوار 4000 سے 4500 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں سے مشاورت کے بغیر فیصلے کر رہی ہے، جو زراعت کے مفاد میں نہیں، کسان اپنی محنت کا جائز معاوضہ مانگتا ہے، خیرات نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیلابوں نے کسانوں کو پہلے ہی نقصان پہنچایا ہے، اب کم قیمت مقرر کرکے ان پرمزید دباﺅ ڈالا جا رہا ہے۔
کسان اتحاد کے چیئرمین نے گنے اورکپاس کی قیمتوں پربھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گنے کا ریٹ کم ازکم 600 روپے فی من اور کپاس کا 12 ہزار روپے فی من مقرر کیا جائے ورنہ کسان معاشی طور پرتباہ ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے حال ہی میں گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری دی ہے، گندم کی خریداری قیمت 3500 روپے فی من مقررکی گئی ہے جبکہ سندھ حکومت نے 4200 روپے فی من امدادی قیمت کا مطالبہ کیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روپے فی من گندم کی
پڑھیں:
ملک میں سونے کی قیمت میں2700روپے فی تولہ کمی ریکارڈ
اسلام آباد(نیوزڈیسک) سونے کی قیمتیں مسلسل کم ہونے لگیں، آج فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے کی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 162 روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 939 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کے بھاؤ کے ہچکولے، پاکستان میں بھی قیمت میں کمی
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کمی سے 4 ہزار 208 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کمی ریکارد کی گئی تھی۔