محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا۔
اپوزیشن کی جانب سے سیکرٹری قومی اسمبلی کے آفس میں درخواست باضابطہ طور پر جمع کرا دی گئی، چیف وہپ عامر ڈوگر، اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں نے درخواست جمع کرائی۔
اپوزیشن کے 74 ارکان نے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر نامزد کیا۔
پی ٹی آئی کے 3 اراکین علی افضل ساہی، عمر فاروق اور صاحبزادہ محبوب سلطان ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے درخواست پر دستخط نہ کر سکے۔ سپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی نے درخواست موصول کر لی جبکہ ایڈوائزر آفس نے درخواست کو ڈائری نمبر لگا دیا۔
قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
کوئٹہ،جمعیت علما اسلام کے مولوی سمیع الدین کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعیت علما اسلام کے مولوی سمیع الدین کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کر دی۔الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے بعد مولوی سمیع قومی الدین مزید ممبر قومی اسمبلی نہیں رہے ۔ پشتو نخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے مولوی سمیع الدین کی جیت کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔ ٹرببونل نے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے رکھا ہے ۔پشتونخوا نیشنل لائرز فورم کے وکلا نے اس کیس میں چیرمین خوشحال خان کاکڑ کی جانب سے کیس کی پیروی کی۔