کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے بھاری مالیت میں غیر ملکی کرنسی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
برآمد شدہ کرنسی میں پاکستانی روپے کے علاوہ امریکی ڈالر، سعودی ریال اور ملائیشین رنگٹ شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایئرپورٹس سکیورٹی فورس نے کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے بھاری مالیت میں غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے دستی سامان کو مشکوک قرار دے کر فوری اسکریننگ کی۔ تلاشی کے دوران ہینڈ کیری بیگز سے مختلف ممالک کی کرنسی جو پاکستانی 83 لاکھ روپے مالیت سے زیادہ ہے برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ برآمد شدہ کرنسی میں پاکستانی روپے کے علاوہ امریکی ڈالر، سعودی ریال اور ملائیشین رنگٹ شامل ہیں۔ ملزم کو برآمد شدہ کرنسیز سمیت ابتدائی تفتیش کے بعد پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پشاور، بھاری مقدار میں غیر ملکی سگریٹس اسمگل کرنے کی کوششں ناکام
ایف بی آر کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کی خصوصی ہدایات پر کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے غیر قانونی تجارت کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی سگریٹس کی اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی سگریٹس اسمگل کرنے کی کوششں ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کی خصوصی ہدایات پر کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے غیر قانونی تجارت کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی سگریٹس کی اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں۔
رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی سہہ ماہی کے دوران کسٹمز ٹیموں نے ایک کروڑ 82 لاکھ 75 ہزار ایک سو اسمگل شدہ سگریٹس ضبط کئے جن کی مالیت تقریباً 154.90 ملین روپے ہے۔ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران مجموعی طور پر9 کروڑ ستر لاکھ چالیس ہزار روپے مالیت کے ایک کروڑ 41 لاکھ چودہ ہزار چار سو سگریٹس ضبط کئے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں ضبط کئے جانے والے سگریٹس کی مالیت میں 60 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔