اسلام آباد میں لائف اسٹائل میڈیسن کی چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
اسلام آباد میں لائف اسٹائل میڈیسن کی چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد میں لائف اسٹائل میڈیسن کی چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز،دائمی بیماریوں کے خاتمے کے لیے طرزِ زندگی میں تبدیلی پر عالمی ماہرینِ صحت کا اتفاق، لائف اسٹائل میڈیسن کی چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز آج اسلام آباد کے ہائی لینڈ کنٹری کلب اینڈ ریزورٹ میں ہوا۔
یہ تقریب پاکستان کے صحت عامہ کے نظام کو امراض سے پیشگی احتیاط ، ہمدردانہ اور پائیدار سمت میں لے جانے کے سفر کا ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو رہی ہے۔یہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس پاکستان ایسوسی ایشن آف لائف اسٹائل میڈیسن اور رفاہ انسٹیٹیوٹ آف لائف اسٹائل میڈیسن کے اشتراک سے منعقد کی گئی ہے، جس کا موضوع ہے: غیر متعدی امراض کا رخ موڑنا انسانِ کامل کا نقط نظر۔ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرینِ صحت، محققین، معالجین اور پالیسی ساز شریک ہیں جو ایسے سائنسی اور عملی طریقوں پر غور کر رہے ہیں جن سے دنیا بھر میں اموات کا سبب بننے والی بیماریاں روکی جاسکتی ہیں، کم کی جاسکتی ہیں اور حتی کہ ختم بھی کی جا سکتی ہیں۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال اور ڈاکٹر رضوان تاج (صدر، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل)تھے ، جبکہ عالمی ادار صحت، جامعات اور مختلف طبی اداروں کے اعلی نمائندے بھی شریک ہوئے۔ڈاکٹر بیتھ فریٹس، چیئر رفاہ انسٹیٹیوٹ آف لائف اسٹائل میڈیسن اور لائف اسٹائل میڈیسن کی عالمی سطح کی بانی ماہر نے کہا:لائف اسٹائل میڈیسن کوئی متبادل نظام نہیں بلکہ پائیدار صحت کی بنیاد ہے۔ سائنس، ہمدردی اور تعاون کے امتزاج سے ہم ایسا نظامِ صحت تشکیل دے سکتے ہیں جو انسانوں کو طویل، صحت مند اور بامقصد زندگی گزارنے کے قابل بنائے۔وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ لائف اسٹائل میڈیسن کا فلسفہ ان کے دل کے قریب ہے۔ ہمیں بیماری کے علاج کے بجائے بیماری سے بچاو اور صحت کے فروغ کی جانب بڑھنا ہوگا ۔ لائف اسٹائل میڈیسن ہمیں ایک صحت مند قوم کے قیام کی واضح راہ دکھاتی ہے۔
کانفرنس کے دوران ہول پرسن اپروچ کے تحت سائنس اور بہبودِ انسانی کو یکجا کیا گیا ہے، جس میں شرکا کے لیے پودوں پر مبنی غذائیں، مراقبہ و ذہنی سکون کے سیشنز، ڈیجیٹل ہیلتھ، نیند اور طرزِ عمل میں تبدیلی سے متعلق مباحث شامل ہیں۔ پروگرام میں غذائیت، جسمانی سرگرمی، جذباتی مضبوطی اور سماجی روابط کو صحت مند معاشرے کے بنیادی ستونوں کے طور پر اجاگر کیا جا رہا ہے۔امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مندوبین احتیاطی طب، تحقیق، تربیت اور طبی تعلیم کے فروغ کے لیے باہمی اشتراک کر رہے ہیں۔ کانفرنس کے اختتام پر اسلام آباد اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں سفارش کی جائے گی کہ لائف اسٹائل میڈیسن کو بنیادی صحت کے نظام، پالیسی سازی اور طبی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔کانفرنس کے اختتام پر ایک خصوصی گالا ڈنر اور عشائیہ کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں سماجی ہمدردی، باہمی تعلق اور فلاحی جذبے کو فروغ دینے والے شرکا کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ڈاکٹر شگفتہ فیروز، ڈائریکٹر RILM نے کہا:ICLM 2025 صرف ایک کانفرنس نہیں بلکہ ایک تحریک ہے ایسا ماڈل جو صحت کو انسان اور معاشرے کے باہمی رشتے سے جوڑتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ تمام شرکا اپنے حلق اثر میں تبدیلی کا نمائندہ بنیں۔PALM کی جانب سے ایڈووکیسی، تربیت اور آگاہی کے فروغ اور RILM کے ذریعے طبی تعلیم و تحقیق میں جدت کے ساتھ پاکستان تیزی سے لائف اسٹائل میڈیسن کا علاقائی مرکز بن رہا ہے ، جہاں صحت کا مفہوم صرف بیماری سے نجات نہیں بلکہ توانائی، مقصد اور انسانی ربط کی موجودگی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانٹی کرپشن کا چھاپہ،یونیسیف کے ڈاکٹر طفیل دوہری ملازمت کے الزام میں گرفتار انٹی کرپشن کا چھاپہ،یونیسیف کے ڈاکٹر طفیل دوہری ملازمت کے الزام میں گرفتار ہنگو میں 2 دھماکے، ایس پی آپریشن اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملنے دیں، کوئی قیامت نہیں آ جائے گی: گورنر پنجاب پاکستان مسلم مڈل پاور کے طور پر ابھر رہا ہے، بھارت خطے میں تنہائی کا شکارہے، مشاہد حسین سید ڈاکٹر راشد محمود نت وہ مسیحا جو بینائی سے محروم چہروں پر امید کی روشنی جگا رہے ہیں وفاقی وزارتِ داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان گزشتہ رات دیر گئے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی مقابلہ حسن: مریم محمد یو اے ای کی نمائندگی کرنے کے لیے پرعزم
وزارتِ خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور کے ساتھ ساتھ حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ، اقتصادی و تجارتی روابط کے استحکام، اور عالمی سطح پر مشترکہ اہداف کے حصول پر زور دیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ علاقائی استحکام اور ترقی کے اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار پاکستان عرب امارات وزرائے خارجہ