کسی بھی جماعت پرپابندی سےنتائج حاصل نہیں ہوئے،بیرسٹرعمیرنیازی
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عمیر خان نیازی نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کو اگر قومی دھارے سے نکال دیں گے تو کیا وہ ختم ہوجائے گی؟۔
کسی بھی جماعت پر پابندی سے نتائج حاصل نہیں ہوئے، یہ جن کو ملزم کے کٹہرے میں کھڑا کررہے خود بھی اسی کٹہرے میں کھڑے ہیں۔
انہوں نے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی سے متعلق عوام میں ایک تاثر اور بیانیہ بن رہا تھا کہ وہ کیوں نکلے؟ جب فلسطین کا مسئلہ حل ہوگیا ہے تو پھر کیوں نکلے؟.
اگر سیاسی معاملے کو سیاسی انداز میں حل کرتے تو 10دن بیٹھے رہتے تو عوام کی رائے بالکل تبدیل ہوتی اور صورتحال بالکل مختلف ہوتی۔
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے، امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم کو خبردار کر دیا
واشنگٹن ( نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نریندر مودی سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، تجارت سمیت کئی اہم امور پر بات چیت کی گئی، تجارت کے ذریعے معاملات حل کر رہا ہوں، بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا۔
وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، پاک بھارت جنگ میں7 طیارے گرائے گئے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں، زیادہ تر جنگیں تجارت کے ذریعے رکوائیں۔