میئرحیدرآباد ڈینگی کا خاتمہ کرنے میں ناکام ہیں،ایم کیوایم
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی سید وسیم حسین، عبدالعلیم خانزادہ اور راشد خان نے کہا ہے کہ میئر حیدرآباد کاشف شورو خود اور ان کی ٹیم کرپٹ ہے، شہر میں ڈینگی کی وباء نے شہریوں کو خوفزدہ کیا ہوا ہے، حکومت سندھ ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی نے کہا کہ اب شہر میں کوئی بھی شہری ڈینگی سے محفوظ نہیں رہا، ڈینگی سے ہونے والی اموات کو سرکاری سطح پر مانا نہیں جارہا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ریکارڈ رکھا جارہا ہے، شہر میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اسپرے تک نہیں کرایا گیا جوکہ ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ حیدرآبا دکی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر یوسی میں 12لاکھ روپے فنڈ ملتا ہے لیکن حالت یہ ہے کہ مچھر مار اسپرے تک نہیں کرایا جارہا ہے۔ لوگ بڑی تیزی سے ڈینگی کا شکار ہوکر یا تو موت کے منہ میں جارہے ہیں یا بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں لیکن کوئی بھی ادارہ یا افسر اپنی ذمہ داری نبھانے کو تیا رنہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں لوگ ڈینگی کا شکار ہوچکے ہیں کوئی شہریوں کا پرسان حال نہیں ہے، ہم قومی اسمبلی کے اجلاس میں یہ مطالبہ کریں گے کہ ایک کمیٹی بنائی جائے جو سندھ کے اسپتالوں کو دی جانے والی گرانٹ کو چیک کرے، ہم صدر آصف علی زرداری سے بھی اپیل کرتے ہیںکہ وہ اداروں میں موجود کرپٹ افسران کو نکالیں اور اسی طرح میئر کاشف شورو کو بھی پیپلزپارٹی سے نکال باہر کیا جائے، انہوں نے کہاکہ ہماری مجبوری یہ ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد سارا اختیار پیپلزپارٹی کے پاس ہے، میئر کاشف شورو خود بھی کرپٹ ہے اور ان کی ٹیم بھی کرپٹ ہے، شہر میں پینے کا صاف پانی تک موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ سول اسپتال حیدرآباد میں مریضوں کو فرش پر رکھ کر طبی امداد دی جارہی ہے، سول اسپتال میں ڈینگی کے ٹیسٹ کی کٹس تک موجود نہیں، اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے ڈینگی کے مریضوں کے اعدادو شمار کے حوالے سے کوئی لسٹ جاری نہیں کی جارہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو مردہ گوشت کھلانے کی کوشش ناکام بنا دی
رحیم یار خان:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صادق کینال روڈ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرلیا۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق برآمد کیا گیا مضرِ صحت گوشت ایک ہزار کلو سے زائد تھا، جسے فوری طور پر تلف کردیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ مردہ مرغیاں مختلف فاسٹ فوڈ پوائنٹس کو سپلائی کی جانی تھیں۔
فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے موقع پر موجود افراد سے تفتیش کی جبکہ ملوث گروہ کے خلاف تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیار گوشت ہرگز نہ خریدیں اور ہمیشہ اپنی موجودگی میں ذبح کرائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔
فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ مضر صحت گوشت فروخت کرنے یا سپلائی میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔