فلک جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیاگیا۔زمان پارک لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پر اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مزید جسمانی ریمانڈ کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے اپنی اصلاح کا فیصلہ کرلیا، عمران خان سے ملاقاتیں روکنا مسئلے کا حل نہیں، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی خود بہت سی چیزوں میں اپنی اصلاح کرنا چاہتی ہے، عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقات کرنا ہمارا قانونی حق ہے اور کئی عدالتی احکامات بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں، مگر آج بھی ہمیں جیل جانے سے روکا گیا۔
مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کا وقت ختم، کسی کو اجازت نہ ملی، بہنوں کا جیل کے قریب دھرنا جاری
انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ کشیدہ حالات ملک کے لیے خطرناک ہیں اور ملک مزید کسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ سیاست میں اختلافات ہو سکتے ہیں، مگر یہ دشمنی میں تبدیل نہیں ہونے چاہییں۔ ایک دوسرے کو نامناسب الفاظ سے نہیں پکارنا چاہیے۔ ہم خود بھی کئی معاملات میں اپنی اصلاح کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتے رہے ہیں، اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بات چیت کے عمل کے لیے محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس کو مکمل اختیار دیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ کچھ دن پہلے ایک موقع آیا تھا کہ ممکنہ طور پر ڈائیلاگ ہوسکتا تھا۔ سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جانا چاہیے اور حالات کو کشیدگی کی طرف نہیں جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی: بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور
انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ اور دیگر اداروں کو اپنے اپنے طریقے سے کام کرنا چاہیے۔ ہم نے سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی کی کوشش کی ہے، کیونکہ جذبات کی وجہ سے لوگ مایوسی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، اور ہم نے فوج کی کوششوں کو سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اصلاح بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملاقاتیں وی نیوز