کراچی:سست انٹرنیٹ، ناقص موبائل کنکٹیوٹی، برآمدی آرڈرز، کاروبای سودے خطرے میں پڑ گئے۔
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
کراچی کے سب سے بڑے صنعتی علاقے سائٹ کے صنعتکاروں نے انٹرنیٹ کنیکٹویٹی میں مسلسل خلل، کمزور موبائل سگنلز اور موبائل کمپنیوں کی غیر معیاری سروسز پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد عظیم علوی کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی روز سے جاری سست انٹرنیٹ اور ناقص موبائل کنکٹیوٹی کے باعث مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کاروباری روابط شدید متاثر ہو رہے ہیں جس سے بزنس کمیونٹی کو بھاری مالی نقصانات کا اندیشہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل میں انہوں نے مذکورہ صورتحال کا نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ غیر ملکی خریداروں سے بروقت رابطہ نہ ہونے کے باعث نئے برآمدی آرڈرز اور اہم کاروبای سودے خطرے میں پڑ گئے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری موبائل کمپنیوں اور انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز پر عائد ہوتی ہے۔صدر سائٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ کاروباری امور کے لیے رابطے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور موبائل، انٹرنیٹ کاروباری رابطوں کے لیے سب سے اہم ذریعہ ہیں لہذا سست انٹرنیٹ سروسز اور موبائل کنکٹیوٹی میں مسلسل خلل کی وجہ سے بزنس کمیونٹی کیسے ایک دوسرے سے رابطہ کرے اور کاروباری سودے اور برآمدی آرڈرز کے حصول کے لیے غیر ملکی خریداروں سے کیسے رابطے کیے جائی؟ اس صورتحال میں صنعتکار برادری کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ سست انٹرنیٹ سروسز اور موبائل کنکٹیوٹی میں مسلسل رکاوٹ کے باعث برآمدی آرڈرز خطرے میں پڑ گئے ہیں۔احمد عظیم علوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور متعلقہ سروس پرووائیڈرز کو اپنی خدمات بہتر بنانے کی سخت ہدایات جاری کریں تاکہ ملکی برآمدات اور صنعتی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سست انٹرنیٹ اور موبائل
پڑھیں:
کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں یکم جون سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز ہوگیا اور پہلے روز 11 گیٹیگریز کی سواریوں کے فیس لیس چالان ہوئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لین کی خلاف ورزی پر پہلے دن مجموعی طور پر 96 چالان ہوئے۔
بڑی بس 2، کوسٹر 2، ڈبل کیبن 1 اور گاڑی کے 9 چالان کیے گئے جبکہ منی بس 6، منی ٹرک 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان ہوئے۔
اسی طرح موٹر سائیکل پر 43، ٹرک 3، وین 4 اور واٹر ٹینکر پر 2 چالان ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق تمام چالان اپنی لین سے ہٹ کر دوسری لین میں چلانے پر ہوئے، فرسٹ لین میں آہستہ چلانے پر بھی فیس لیس چالان کیا گیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :