پیراماؤنٹ کی وارنر بروس کو بڑی پیشکش، نیٹ فلکس کا سودا خطرے میں
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
ہالی ووڈ میں ایک نئی بڑی جنگ چھڑ گئی ہے کیونکہ پیراماؤنٹ نے وارنر برادرز ڈسکوری کو خریدنے کے لیے 30 ڈالر فی شیئر کی مکمل نقدی پر مبنی ٹینڈر آفر پیش کردی ہے۔
یہ پیشکش وارنر برادرز اور نیٹ فلکس کے درمیان طے پانے والے 28 ڈالر فی شیئر کے معاہدے کو چیلنج کرتی ہے جس نے گزشتہ ہفتے پوری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو حیران کردیا تھا۔
پیراماؤنٹ کی یہ جارحانہ پیشکش نیٹ فلکس کے مقابلے میں ایک بڑی مقابلہ آرائی کو جنم دے رہی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ پیراماؤنٹ کے مالک لیری ایلیسن سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں، جبکہ نیٹ فلکس دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ کمپنی بن چکی ہے۔
نیٹ فلکس کی جانب سے وارنر برادرز کو خریدنے کے معاہدے پر ہالی ووڈ کے کئی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا تھا اور اسے صنعت کے مستقبل کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ وارنر برادرز کی خریداری سے نیٹ فلکس فلم اور ٹی وی مارکیٹ میں حد سے زیادہ اثر و رسوخ حاصل کر لے گا، جو ’مسئلہ‘ بن سکتا ہے۔
پیراماؤنٹ کے چیئرمین اور سی ای او ڈیوڈ ایلیسن نے سی این بی سی سے گفتگو میں کہا کہ کمپنی وہیں سے آگے بڑھنا چاہتی ہے جہاں سے سفر شروع کیا تھا، اور یہ وارنر برادرز کے لیے ان کی چھٹی باضابطہ پیشکش ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وارنر برادرز نیٹ فلکس
پڑھیں:
اسپیکر قومی اسمبلی کی سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی اپنے گھر پر توجہ دے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی جلد ختم ہو جائےگی، خواجہ آصف
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔
انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ میں نے پہلے بھی کردار ادا کیا مگر مجھے اچھا صلہ نہیں ملا، اب لوگ بیٹھ جائیں اور مشاورت کرکے بتا دیں کہ کیا کرنا ہے۔
ایاز صادق نے کہاکہ اداروں کے خلاف بات کرکے کچھ حاصل نہیں ہوگا، ادارے سرحدوں کا دفاع کررہے ہیں، اور دہشتگردی کے خلاف لڑ رہے ہیں، الزامات لگانا مناسب نہیں۔
مزید پڑھیں: ایک ذہنی مریض سے ’ذہنی ڈاکٹر‘ ہی مذاکرات کر سکتا ہے، مریم اورنگزیب کی عمران خان پر تنقید
اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کا معاملہ ابھی بھی عدالت میں زیر التوا ہے، جیسے ہی عدالت کا حکم آتا ہے پھر فیصلہ کروں گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسپیکر قومی اسمبلی پیشکش سیاسی کشیدگی مذاکرات وی نیوز