data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کرد عسکریت پسندوں نے ہتھیاروں سے دستبردار ہو کر ترکیہ کے علاقوں سے انخلا کا اعلان کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق کرد عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے اتوار کو ترکیہ سے انخلا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترک حکومت کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے کے تحت اپنے جنگجوؤں کو عراق منتقل کر رہے ہیں۔

یہ اعلان کردستان ورکرز پارٹی کی شمالی عراق میں تنظیم کو علامتی طور پر غیر مسلح کرنے کی چند ماہ قبل ہونے والی تقریب کے بعد ہوا ہے، کردستان ورکرز پارٹی کا کہنا ہے کہ اپنا اسلحہ تَرک کرنے کے عمل کے ایک حصے کے طور پر تنظیم ترکیہ سے دستبردار ہو رہی ہے۔

اس سلسلے میں ایک نیوز کانفرنس میں کرد تنظیم کردستان کمیونٹیز یونین کے رکن نے کہا کہ ترکیہ میں موجود تمام پی کے کے فورسز کو شمالی عراق کے علاقوں میں واپس بلایا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی جھڑپ یا اشتعال انگیزی سے بچا جا سکے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ترک علاقوں سے کرد عسکریت پسندوں کا انخلا تخفیف اسلحہ معاہدے پر عمل درآمد کا نتیجہ ہے، کرد عسکریت پسندوں اور ترک فورسز میں جھڑپوں سے 40 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، کرد ملیشیا 1984ء سے ترکیہ کے خلاف تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آزاد کشمیر: ن لیگ کا تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر: ن لیگ کا تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان
  • ترکیہ عراق سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، عراقی رہنما
  • امریکا میں ایٹمی ہتھیار بنانے والا ادارہ فنڈز سے محروم، 1400 اہلکار معطل
  • ’سپورٹ عمران خان کو کرتا ہوں لیکن کام مریم نواز کے پسند ہیں‘، رانا سکندر حیات کی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیو وائرل
  • کردستان ورکرز پارٹی کا اپنی فورسز ترکیہ سے شمالی عراق منتقل کرنے کا اعلان
  • پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کا اعلان کر دیا
  • ٹنڈوجام ،سندھ سبھا کے تحت غیرملکیوں کے انخلا کی حمایت میں مظاہرہ کیا جارہا ہے
  • پاکستان پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا اعلان
  • اسرائیل فلسطینیوں کو ارضِ مقدس سے بے دخل کرنے کے منصوبے پر تلا ہوا ہے،تنظیم اسلامی