فائل فوٹو

سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے ججز ضابطہ اخلاق میں ترمیم کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے سپریم جوڈیشل کونسل کے نام خط لکھ دیا۔

دونوں ججز کا خط 11 صفحات پر مشتمل ہے جس میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس سرفراز ڈوگر پر اعتراض کیا گیا ہے۔ خط 17 اکتوبر کو ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں مجوزہ ترامیم کے تناظر میں لکھا گیا تھا۔

خط میں کہا گیا کہ ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم پر اعتراض ہے، مجوزہ ترمیم عدلیہ کی آزادی کو کمزور، شفافیت کو محدود اور اختیارات کو ایک شخص تک محدود کیا جارہا ہے، مجوزہ ترامیم بین الاقوامی اقدار کے بھی خلاف ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ ترامیم خطرناک اس لیے بھی ہیں کہ ان کا دائرہ اختیار مبہم ہے، ترامیم خطرناک اس لیے بھی ہیں کیونکہ یہ مخصوص ججز کی آواز دبانے کےلیے استعمال ہوسکتی ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ ہم نے 17 اکتوبر 2025 کو اپنے خط کے ذریعے اپنے غیر دستخط شدہ تحریری کمنٹس دے دیے تھے، ہم نے اپنے کمنٹس 18 اکتوبر کو سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کے آغاز میں بھی پیش کردیے تھے، ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوئے اور خراب انٹرنیٹ کے باوجود اپنا مؤقف دینے کی کوشش کی، ہم نے یقینی بنایا تھا کہ دستخط شدہ کاپی 20 اکتوبر کو اجلاس کے بعد جمع کرا دی جائے گی۔

جسٹس منیب اختر 3 رکنی ججز کمیٹی سے باہر ہوگئے

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے جسٹس امین الدین خان کو کمیٹی رکن نامزد کردیا، جسٹس امین الدین خان سنیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

خط کے متن کے مطابق قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اجلاس کی غیر آئینی پیشرفت کے بعد اپنا خط لکھ رہے ہیں، ایس جے سی اجلاس سے ایک دن پہلے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی میں ججز کوڈ آف کنڈکٹ پر بحث ہوئی، ایس جے سی اجلاس سے پہلے ججز کوڈ آف کنڈکٹ غیر آئینی طور پر زیر بحث لایا گیا، ججز کوڈ آف کنڈکٹ کا معاملہ خالصتاً سپریم جوڈیشل کونسل کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، چیف جسٹس ہم سے متفق تھے کہ آرٹیکل 209 کے تحت صرف جوڈیشل کونسل ہی ضابطہ اخلاق بناسکتی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں شامل تینوں چیف جسٹسز نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے رکن بھی ہیں، نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی میں منظوری کے بعد وہی رولز جوڈیشل کونسل میں بھی منظور ہوئے، ججز ضابطہ اخلاق کو جوڈیشل پالیسی میٹنگ سے سپریم جوڈیشل کونسل میں لانا آئین کی خلاف ورزی ہے، موجودہ سپریم جوڈیشل کونسل ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم کرنے کی اہل نہیں، ان ممبران کو ایس جے سی سے نکال کر ترمیم دیکھنا چاہیے تھی جو پہلے ایک فورم پر منظوری دے چکے۔

خط کے مطابق ہمارے اعتراض کے باوجود انہی ممبران نے ترمیم منظور کی جو پہلے ہی مؤقف قائم کرچکے تھے، ہم ایک آزمائشی دور سےگزر رہے ہیں، جمہوریت دباؤ کا شکار ہے، آئینی ادارے آزمائش سے گزر رہے ہیں، ایسے حالات میں ایک مضبوط، بےخوف اور آزاد عدلیہ ہی عوام کی آخری اور واحد پناہ گاہ ہوتی ہے، ججز کی آزادی محدود کرنے، ججز کو قابو کرنے سے متعلق کسی بھی ترمیم کو احتیاط سے دیکھنا ہوتا ہے، ججز کو سزا دینے کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے اقدام کی مضبوطی سے مزاحمت ضروری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سپریم جوڈیشل کونسل کے ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں خط میں کہا گیا کہ ججز کو

پڑھیں:

فخر زمان کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بڑی مشکل میں پھنس گئے

پاکستانی اوپنر فخر زمان کو سری لنکا کے خلاف حال ہی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق فخر زمان کو میچ فیس کے 10 فیصد جرمانے کے ساتھ ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ یہ ان کا گزشتہ 24 ماہ میں پہلا ایسا جرم ہے۔

یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے 19ویں اوور میں پیش آیا جب فخر زمان آؤٹ نہ دینے کے فیصلے پر امپائروں سے طویل بحث کرتے نظر آئے۔

اس رویے کو آئی سی سی کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی قرار دیا گیا، جو امپائر کے فیصلے پر ناراضگی یا اختلاف ظاہر کرنے سے متعلق ہے۔

اس خلاف ورزی پر جرمانے کی سفارش آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کے رِیون کنگ نے کی، جبکہ امپائر احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی نے فخر زمان کے خلاف چارج لگایا۔

فخر زمان نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کرلی، اس لیے باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہ آئی۔

Pakistan’s experienced campaigner has been found guilty of breaching the ICC Code of Conduct.

More details ⬇️https://t.co/ZC29ECUJP7

— ICC (@ICC) December 5, 2025

واضح رہے کہ آئی سی سی کے لیول 1 جرائم میں سرزنش سے لے کر میچ فیس کا 50 فیصد تک جرمانہ اور ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹس شامل ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جسٹس ظفر راجپوت سندھ ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعینات
  • دو نئے چیف جسٹس، ایک سپریم کورٹ جج؛ صدر آصف زرداری کی منظوری مل گئی
  • جسٹس محمد کامران کی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کی منظوری
  • فخر زمان کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • لاہور ہائیکورٹ: 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست میں ترمیم کی ہدایت
  • دیوانی مقدمات میں عدالتی فیس بڑھانے کے خلاف کیس، سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت تک التوا دے دیا
  • اب آرمی چیف کی ریٹارمنٹ کی عمر نہیں ہے: رانا ثناء اللہ
  • موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے خلاف درخواست مسترد
  • انجینئر مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی سی آئی آئی کی رائے پر حکم امتناع برقرار
  • چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کیخلاف درخواست مسترد کر دی