Jasarat News:
2025-12-12@04:41:29 GMT

 عمران خان کشمیر کے سفیر ہیں‘حلیم عادل شیخ

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-02-13

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے زیرِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ مزارِ قائد کے سامنے منعقدہ اس موقع پر تقریب کی قیادت پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر، جنرل سیکریٹری ارسلان خالد، پی ٹی آئی سندھ کے رہنما فرخ خان، عائشہ رشید سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 ء برصغیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین اور کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف فوجیں داخل کر کے بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 27 اکتوبر ہر سال یومِ سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ دنیا کو یاد دلایا جا سکے کہ کشمیری عوام آج بھی اپنے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کشمیر کے سفیر ہیں جنہوں نے ہمیشہ کشمیری عوام کی آزادی کے لیے عالمی فورمز پر آواز بلند کی۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

نظام انصاف کا کرپشن میں تیسرے نمبر پر آنا لمحہ فکر ہے،جاوید قصوری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251210-11-14
لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب، محمد جاوید قصوری نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ جس میں کہا گیا ہے کہ ’’پاکستان میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور سرکاری اداروں میں بد عنوانی میں اضافہ ہوا ہے‘‘ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رپورٹ کے مطابق محکموں میں خریداری میں کرپشن سب سے زیادہ پائی جاتی ہے، جبکہ رشوت خوری کا بازار مسلسل گرم ہے۔ عوام کو مہنگائی کے بدترین دباؤ کا سامنا ہے اور ان کی قوتِ خرید گزشتہ بارہ ماہ کی کم ترین سطح تک جا پہنچی ہے، المیہ یہ ہے کہ ملک کا نظامِ انصاف کرپشن کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے، جو معاشرتی بے چینی اور عوامی اعتماد کے بحران کو مزید گہرا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کی خریداری میں ریکارڈ توڑ کرپشن اور غیر شفاف طریقہ کار نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خورونوش، بجلی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے متوسط اور غریب طبقے کو شدید متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نظام انصاف کا کرپشن میں تیسرے نمبر پر آنا لمحہ فکر ہے۔ اگر عدالتیں اور انصاف فراہم کرنے والے ادارے ہی شفاف نہ ہوں تو عوام کہاں جائیں؟ یہ صورتحال ریاست کی کمزوری، اداروں کی نااہلی اور حکومتی بے حسی کی واضح علامت ہے۔محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں شفاف، بااختیار اور جوابدہ نظام لانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ان حقائق کا نوٹس لے، کرپشن کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور اصلاحات کا فوری آغاز کیا جائے تاکہ عوام کا ریاست پر اعتماد بحال ہو سکے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کوٹلی، حریت کانفرنس کے زیر اہتمام عظیم الشان ریلی
  • بھارت ظلم و تشدد سے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا، امیر مقام
  • صدرکے سی سی آئی ریحان حنیف مراکش کے سفیر محمد کرمون کو شیلڈ پیش کررہے ہیں ، محمد رضا،محمد عارف لاکھانی،مراکش کے اعزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ،عمران معیز خان بھی موجود ہیں
  • پاک مراکو تجارت کیلیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی،مراکشی سفیر
  • معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی بحث کا موضوع بن گیا ہے، وفاقی وزیر
  • نظام انصاف کا کرپشن میں تیسرے نمبر پر آنا لمحہ فکر ہے،جاوید قصوری
  • جیکب آباد،سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص قتل
  •  یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا، مشعال ملک کا دعویٰ
  • کشمیریوں کے حق خودارادیت سے انکار انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے، محمد صفی
  • قومی اسمبلی کی لائبریری میں کشمیر کارنر قائم کر دیا گیا