یومِ سیاہ کشمیر، وزرائے اعلیٰ کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
فائل فوٹوز
چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف یومِ سیاہ کے موقع پر اپنے پیغامات میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کا اقدام تاریخِ عالم کا سیاہ باب ہے، 27 اکتوبر کے سیاہ باب کی سیاہی بھارتی قیادت کے چہرے پر نمایاں ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ اقوامِ عالم کا مسئلہ بن چکا ہے، پاکستان ہمیشہ کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا رہے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان نے آپریشن بنیانِ مرصوص میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، بھارتی قیادت بنیانِ مرصوص کی شرمندگی کے باعث وزیراعظم شہباز شریف کا سامنا کرنے سے قاصر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو عظیم قرار دینا بھارت کے لیے ایک اور شکست کے مترادف ہے، کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، کوئی جدا نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کا خون ضرور رنگ لائے گا، مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی روشن صبح ضرور طلوع ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج ناپاک عزائم کے ساتھ سرینگر میں داخل ہوئی تھی، جس دن کو آج احتجاج کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، دنیا کو بھارت کے مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے، کشمیر پر بھارتی قبضہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
مراد علی شاہ نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلائے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے کا آغاز کیا اور ظلم و جبر کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے، ہم ان کی جدوجہدِ آزادی میں شانہ بشانہ ہیں۔
وزیراعلیٰ نے عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلائے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے وابستہ ہے، خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، ان کی تحریکِ آزادی کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ 27 اکتوبر کشمیری عوام پر بھارتی قبضے کی سیاہ یاد دلاتا ہے، یومِ سیاہ کشمیر حقِ خودارادیت کے اُس عہد کی تجدید ہے جو کشمیریوں نے قربانیوں سے نبھایا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ سیاسی، اخلاقی اور سفارتی محاذ پر ہمیشہ کھڑا رہے گا، بھارت کے ظلم و جبر نے وادیِ کشمیر کو قیدخانے میں بدل دیا ہے، عالمی ضمیر کو جاگنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام ہماری قومی غیرت و احساس کا حصہ ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کشمیری عوام پر بھارتی کے ساتھ
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :