Jasarat News:
2025-10-27@23:52:40 GMT

بچے سے بدفعلی کاکیس‘چھ ملزمان کو8۔8سال قید بامشقت کی سزا

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-02-21

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کم عمر بچے سے مختلف مقامات پر متعدد بار زیادتی کرنے کے کیس میں چھ ملزمان کو آٹھ،آٹھ سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔جج نصیر نور خان نے چھ ملزمان کو آٹھ،آٹھ سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔عدالت نے ملزمان پر فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ملزمان میں ساجد قاسم، اعجاز ،علی زمان، شہباز، ریحان اور ساجد شامل ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ جرمانے کی رقم متاثرہ بچے کی فیملی کو ادا کی جائے۔عدالت نے کہا کہ ملزم کو کم سزا دینے کی وجہ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ نا ہونا ہے۔استغاثہ کے مطابق ملزمان نے مختلف مقامات پر بچے کو چھ مہینے تک زیادتی کا نشانہ بنایا، بچے کے تایا نے ملزمان کو رنگے ہاتھ پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ملزمان کا کہنا تھا کہ بچے کے تایا کا ملزمان سے تنازع تھا اس لیے غلط کیس میں پھنسایا گیا۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ملزمان نے اپنے دفاع میں کوئی شواھد پیش نہیں کیے، بچہ وکلاء  صفائی کی جرح کے دوران بھی اپنے موقف پر ڈٹا رہا،استغاثہ ملزمان پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔ملزمان کے خلاف تھانہ بہادرآباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملزمان کو عدالت نے

پڑھیں:

کوئٹہ میں پولیس پارٹی پر حملہ، کارروائی کے دوران تین ملزمان ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے اچانک اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی۔

پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں تین ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ دیگر ملزمان یا شریک کاروں کا پتہ لگایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  •  الآصف اسکوائر کے قریب گھر میں افغان شہری قتل
  • محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت‘ملزمان کاجسمانی ریمانڈ منظور
  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 ملزمان کو بیس بیس سال قید بامشقت اور 14لاکھ روپے جرمانے کی سزا
  • نوجوان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ منظور
  • راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی اور ویڈیو بنانے کا انکشاف، 2 ملزمان گرفتار
  • کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری گندم کا اسکینڈل: استغاثہ کے ایک گواہ کا بیان قلمبند، مزید 5 گواہان طلب
  • عزیر بلوچ کو ملزمان کو سہولت فراہم کرنے کے مقدمہ کافیصلہ محفوظ
  • سکھن انویسٹی گیشن پولیس سے 8 ملزمان کنٹینر چھین کر فرار
  • کوئٹہ میں پولیس پارٹی پر حملہ، کارروائی کے دوران تین ملزمان ہلاک