لاہور میں چھٹی کے دن دودھ اور گوشت کی بڑی مقدار تلف
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آن لائن) چھٹی کے دن لاہور میں آنے والے دودھ اور گوشت کی چیکنگ کے دوران ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ٹیموں نے سخت کریک ڈاؤن کیا۔ علی الصبح لاہور کے داخلی راستوں اور ٹولنٹن مارکیٹ میں سپلائرز اور مارکیٹس کی تفصیلی چیکنگ کی گئی۔اس کارروائی کے دوران ایک لاکھ 50 ہزار لیٹر دودھ، 81 ہزار 500 کلو گوشت، اور 2 ہزار 185 کلو بیمار یا مردہ مرغیاں تلف کی گئیں۔ 25 دودھ بردار گاڑیاں، 20 میٹ گودام اور مختلف سپلائرز کی چیکنگ کی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ 8 ملک اینڈ میٹ سپلائرز کو بھاری جرمانے عاید کیے گئے۔ تلف شدہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئی تھیں۔ بیمار اور کم وزن مرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ کی دکانوں پر سپلائی کی جانے والی تھیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور: جعلی برطانوی ویزوں پر آئے 5 پاکستانی گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور ائیرپورٹ پر شارجہ سے آنے والے 5 پاکستانی مسافروں کو جعلی برطانوی ویزوں کے باعث ڈی پورٹ کر کے حراست میں لے لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ افراد رواں سال وزٹ ویزے پر لاہور سے ملائیشیا گئے تھے اور بعد میں جعلی دستاویزات کے ذریعے برطانیہ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایجنٹوں کی مدد سے جعلی ویزے حاصل کیے، اور ڈی پورٹ ہوتے ہی انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل میں منتقل کر دیے گئے ہیں، جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔
حکام نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنا اور ایسے واقعات کی روک تھام کرنا ہے۔
ایف آئی اے عوام سے اپیل کرتی ہے کہ اگر کسی کو ایسے مشکوک اقدامات کا علم ہو تو فوری اطلاع دیں تاکہ مزید کارروائی کی جا سکے۔