2025-04-25@12:57:51 GMT
تلاش کی گنتی: 1769

«کراچی کنگز کے»:

(نئی خبر)
    کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام ٹریفک کی روانی، سڑکوں پر قائم کچرہ کنڈیوں، تجاوزات کے خاتمہ اور گراں فروشی کی روک تھام کیلیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کمشنر نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی جاری مہم کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ سرکاری نرخوں کو نافذ کرنے اور صارفین کو مناسب قیمت پر اشیا کی دستیابی کو یقنی بنانے کیلیے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں مہم جاری ہے، ماضی کے مقابلہ میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی سخت کی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر خود بھی قیمتیں چیک کرتے ہیں جبکہ ہر روز اسسٹنٹ کمشنر اور مختار کار قیمتیں...
    کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام ٹریفک کی روانی، سڑکوں پر قائم کچرہ کنڈیوں، تجاوزات کے خاتمہ اور گراں فروشی کی روک تھام کیلیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سید حسن نقوی نے کراچی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بحیثیت مہمان خصوصی چیمبر کے ارکان تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کیا۔ چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے ان کو ٹریفک حادثات کی روک تھام، سڑکوں پر کچرہ کنڈیوں کے مسائل، تجاوزات کے خاتمہ اور سدباب کیلیے تجاویز دیں۔اس موقع پر کمشنر کراچی نے تاجروں اور انتظامیہ کے افسران کے درمیان ضلعی سطح پر رابطہ کو مضبوط بنانے کیلیے رابطہ کیمٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ رابطہ...
    کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہرقائد کا موسم  بیشتروقت ابرآلود رہنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کےمطابق بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے زیراثر جمعے کو شہرکا مطلع زیادہ ترابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسیات کی پیش گوئی کے مطابق شام ورات کے وقت مضافاتی علاقوں سمیت شہرکے مختلف مقامات پرپھواراوربونداباندی بھی ہوسکتی ہے، جبکہ جمعے اور ہفتے کو شہرمیں شمال مشرق اورمشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق جمعرات کوشہرکا کم سے کم درجہ حرارت 19.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
    تشدد کے نتیجے میں اسسٹنٹ پروفیسر عمران ہاشمی کی طبیعت خراب ہوگئی، جنہیں فوری مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر علی عباس زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز (انڈا موڑ) کے 3 اسسٹنٹ پروفیسرز کو طلبہ کے ایک گروپ نے بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے پر زد و کوب کیا۔ اساتذہ پر ہونے والے تشدد کے نتیجے میں اسسٹنٹ پروفیسر عمران ہاشمی کی طبیعت خراب ہوگئی، جنہیں فوری مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر علی عباس زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں ان غنڈہ عناصر نے مزید متشدد افراد کو کالج کے مرکزی دروازے پر جمع کرنا شروع کر دیا۔ اساتذہ پر ہونے والے تشدد کے خلاف کالج کے تمام تدریسی...
    رواں برس ڈاکوؤں کے ہاتھوں جان سے جانے والے شہریوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ رواں برس ڈاکوؤں کے ہاتھوں جان سے جانے والے شہریوں کی تعداد 13 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج اسپتال میں چل بسا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا ہے۔ اتحاد ٹاؤن میں ابوہریرہ مسجد کے قریب بلدیہ ہوم اسٹریٹ میں واردات کے دوران ڈاکو کے گولی مارنے سے شہری زخمی ہوا۔ زخمی کو طبی امداد کیلئے ٹراما سینٹر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے...
     امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل ہیں، ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ اس وقت سب سے بڑے ڈمپر اور ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات ہیں منعم ظفر نے کہا کہ میٹنگ پر میٹنگ ہو رہی ہیں، اس مسئلے کو حل کیوں نہیں کرتے؟ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات میں 110 سے زائد جانیں چلی جائیں تو بات بھی نہ کی جائے؟ اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ یہ انتظامی معاملہ ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حالانکہ یہ...
      17ہزار ایکڑ ارضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر نیب کے ریفرنس میں سہیل بابو شامل سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ ، سابق وزیر بلدیات شرجیل میمن بھی نیب کے شکنجے میں (رپورٹ: نجم انوار) بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف نیب میں جاری تفتیش سے سندھ کی بیورو کریسی میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے لیے سرکاری اور موروثی زمینوںکے ہیرپھیر اور قبضوں میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بیس سے زائد افران ملوث نکلے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے لیے زمینوں پر قبضوں سمیت سرکاری ہیر پھیر میںسابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور سابق وزیر بلدیات شرجیل میمن بھی نیب کے شکنجے میں آ گئے ہیں۔ اطلاعات کے...
    — فائل فوٹو کراچی کے گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز (انڈا موڑ) کے 3 اسسٹنٹ پروفیسرز کو طلبہ کے ایک گروپ نے بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے پر زد و کوب کیا۔اساتذہ پر ہونے والے تشدد کے نتیجے میں اسسٹنٹ پروفیسر عمران ہاشمی کی طبیعت خراب ہو گئی، جنہیں فوری مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر علی عباس زخمی ہو گئے۔بعدازاں ان غنڈہ عناصر نے مزید متشدد افراد کو کالج کے مرکزی دروازے پر جمع کرنا شروع کر دیا۔ کراچی: سرکاری کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کے 9 لاکھ روپے لیکر فرار کراچی میں گورنمنٹ کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کی مد میں لیے گئے لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگیا۔ اساتذہ پر ہونے والے تشدد...
    —فائل فوٹو کراچی میں کسٹمز نے چھاپہ مار کر 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون اور دیگر سامان بر آمد کر لیا۔ پاکستان کسٹمز کی کارروائی،7 کروڑ روپے سے زائد کی اسمگل شدہ اشیاء برآمدپاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائیوں میں 7 کروڑ 38 لاکھ روپے کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق کراچی میں کسٹمز انفورسمنٹ نے صدر میں متعدد گوداموں پر چھاپوں کے دوران موبائل فونز، ٹیبلٹس، ایئرپوڈز، اسمارٹ واچز ضبط کی ہیں۔ضبط شدہ سامان میں گٹکے کے پیکٹس، مائع ویپ فلیور اور دیگر سامان بھی شامل ہے۔
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے کراچی پریس کلب میں خواتین کے لیے استقبال رمضان کے حوالے سے خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسریٰ غوری نے پریزنٹیشن کے ذریعے قرآن وحدیث کی روشنی میں رمضان کی اہمیت اور اس میں کرنے کے کاموں کی طرف رہنمائی کی اورکہا کہ روزہ کی روح کو حاصل کرنے کے لیے قرآن سے حقیقی تعلق ضروری ہے۔ مدینے کی ریاست جیسا ملک دیکھنے کے لیے نبی ؐ کے لائے ہوئے نظام عصمت و عفت کو لانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عرفانہ ملک نے شرکا کو بتایا کہ رمضان میں اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لیے کن اصولوں کو مد نظر رکھا جائے۔اپنی خوراک میں صحت بخش چیزوں کو...
    اکثر تھانہ کلچر کے حوالے سے تنقید کی جاتی ہے، اس لیے کہ روایتی طور پر پاکستان میں تھانہ کلچر عوامی سہولت کے لیے کم اور تکلیف کا لیے زیادہ مشہور ہے۔ اس حوالے سے بہت سی حکومتوں کی جانب سے مؤثر اقدامات اٹھانے کی کوشش کی گئی، لیکن تھانہ کلچر نہیں بدل سکا، یہی وجہ ہے کہ آج بھی ایک عام شہری تھانے جانے سے گھبراتا ہے۔ حال ہی میں کراچی کے تھانہ شارع فیصل کو بطور ماڈل تھانہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ یہ تھانہ شہریوں کے لیے سہولیات کے ساتھ تھانہ کلچر میں تبدیلی کا سبب بنے گا۔ عموماً تھانے میں داخل ہوتے ہی پریشان شہری مزید پریشانیوں سے دوچار ہوجاتا ہے، جبکہ اس تھانے...
    کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کی زیر صدارت پیکا ایکٹ کے خلاف مشاورتی اجلاس ہورہاہے
    کراچی: جی ڈی اے کے سینئر رہنما پیر صدرالدین شاہ راشدی پریس کانفرنس کررہے ہیں
    کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیویز کے 321 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 48 ویں اوور میں 260 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔پاکستان کو پہلی کامیابی ابرار احمد نے دلائی جب نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 39 رنز پرگری، ڈیون کونوے کو 10رنزپر ابرارحمد نے بولڈ کیا۔ بعد ازاں نسیم شاہ...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہوٹلز سے نیشنل اسٹیڈیم اور ائرپورٹ تک ایس ایس یو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 6700 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔سیکورٹی پلان کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 3 میچز شیڈول ہیں، جن میں سے کل پہلا میچ کھیلا جاچکاہے جبکہ دیگر 2 میچز 21 فروری اور یکم مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ ایس ایس یو کی خواتین اہلکاروں سمیت 1045 کمانڈوز اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ سیکورٹی ڈویژن کے1745، ٹریفک پولیس کے 1390 اور اسپیشل برانچ کے328 اہلکار سیکورٹی پر مامور ہیں۔سیکورٹی اہلکار نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم، کراچی ائرپورٹ،...
    کراچی(صباح نیوز)کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4روپے 95پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ میں کمی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر) میں دائر کردی۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 4ارب 94کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
    کراچی (کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سستی شہرت کے لئے تیز رفتارمصنوعی ترقی کے بجائے پائیدارترقی کا فیصلہ لائق تحسین ہے۔ پائیدارترقی اہم معاشی اصلاحات کے بغیرممکن نہیں جس میں ٹیکس اورتوانائی کے نظام میں درست معاشی اصلاحات کوسرفہرست رکھنا ضروری ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اورآرمی چیف نے ملک میں سیاسی استحکام، دہشت گردی کے خاتمے، ملکی وغیرملکی سرمایہ کاری اورمعاشی اصلاحات کا تہیہ کیا ہوا ہیاورانکیعزم کے سامنے منفی عناصرکی...
    شاہ لطیف چوکنڈی قبرستان کے قریب کے رہائشی تین بچوں کے باپ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے سیکٹر 19 بی  چوکنڈی قبرستان کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش شاہ لطیف تھانے لے جائی گئی جہاں سے قانونی کارروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کورنگی ساڑھے پانچ نمبر ایدھی سردخانہ منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق لاش تقریباً دو روز پرانی ہے۔جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 32 سالہ محمد اکرام ولد محمد یامین کے نام سے کی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کے بڑے بھائی محمد اکرم نے بتایا...
    کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 14 سالہ راہگیر بچہ جاں بحق ہوگیا ۔جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے سردخانے منتقل کی۔
    کراچی میں کئی علاقوں کے رہائشی پانی کے استعمال کے لیے واٹر ٹینکرز پر انحصار کرتے ہیں کیوں کہ بیشتر علاقوں میں واٹر بورڈز کی لائن کے ذریعے پانی فراہم نہیں کیا جاتا۔ شہر کے پوش علاقے ڈیفنس، متوسط طبقے کی آبادی والے بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن سمیت متعدد دور دراز علاقوں میں پانی کی سپلائی کے لیے ٹینکرز اور چھوٹی سوزوکیاں استعمال کی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا، واٹر کارپوریشن کے ٹینکرز مالکان نے ہڑتال کردی، ٹینکرز مالکان کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن کے 5 ٹینکرز جلانے پر احتجاجاً ٹینکرز بند کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیل چورنگی کے قریب 5 واٹر ٹینکر جلائے جانے کے بعد واٹر...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین مشترکہ مشق افعی الساحل (AFFAA AL SAHEL) کراچی میں اختتام پذیر ہو گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے دونوں بحری افواج کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا  ،مشق کے دوران رائل سعودی بحریہ اور پاک بحریہ کے اسپیشل آپریشن فورسز کی ٹیموں نے مشترکہ تربیتی آپریشنز میں حصہ لیا،تربیتی مشقوں میں آر پی جی فائرنگ، مشین گن فائرنگ، کلوز کوارٹرز کمبیٹ، پریکٹیکل ریپیلینگ، ہوسٹیج ریسکیو، وی بی ایس ایس، ای او ڈی ڈرل، مشن پلاننگ اور ایریا کلیئرنس کے جدید طریقہ کار شامل تھے۔ روف حسن کو...
    — جنگ فوٹو فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے امریکی ویزوں کے لیے قونصلیٹ کے جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر تیار کرنے والے ملزم کو کراچی سے گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد مشتاق راجپوت کو امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر گرفتار کیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم منصور کنسلٹنٹ کے نام سے ویزا کنسلٹینسی کا کام کر رہا تھا، ملزم نے بھاری رقوم وصول کر کے متاثرہ شہری کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا۔ کراچی: ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے الزام پر شہری گرفتارملزم کاظم کو ضروری کارروائی کےلیے ایف آئی اے اینٹی منی...
    کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل آئیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز آج سے پاکستان میں ہو رہا ہے، پاکستان کا آئی سی سی  ٹورنامنٹ کی میزبانی کا خواب 29 سال کے طویل انتظار کے بعد آج حقیقت میں بدلنے جا رہا ہے۔ پاکستان نے 1996 کے بعد پہلی بار آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے لئے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 بہترین ٹیمیں چیمپئن بننے کا خواب لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی، ان...
    تزئین و آرائش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تصاویر نیشنل بینک ایرینا جو پہلے نیشنل اسٹیڈیم کے نام سے جانا جاتا تھا، کا باضابطہ افتتاح 11 فروری کی شام ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ کیا گیا۔ اس تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا نے پرفارمنس پیش کی اور سامعین کے دل موہ لیے۔ اس حوالے سے پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک اور ناقابل فراموش رات کے لیے تیار ہوجائیں، کراچی اسٹیڈیم کا شاندار افتتاح 11 فروری کو علی ظفر، شفقت امانت اور ساحر علی بگا کی شاندار میوزیکل پرفارمنس کے ساتھ ہو رہا ہے، اس...
    پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کاآغاز آج سے ہو رہا ہے۔ پہلا میچ کراچی میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔  چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں  پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ  کے مطابق صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں پاکستان ایئر فورس شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ کرے گی۔
    کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول کاسٹ کی مد میں جمع کرائی گئی، منظوری کی صورت میں کراچی کے شہریوں کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت ہوگی۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ میں کمی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) میں دائر کردی۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔ نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت کرے گی۔ نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔ ملک کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نےنوید سنادی
    گزشتہ ایک ماہ سے کراچی میں ہیوی گاڑیوں کی زد میں آکر 100 سے زائد شہری اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ان واقعات کے رد عمل میں شہریوں کی جانب سے ٹینکرز کو آگ لگائے جانے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں لیکن مسلئہ ابھی تک جوں کا توں ہے، اس حوالے سے سیاسی رہنماء اور جماعتیں کیا رائے رکھتی ہیں؟ رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال سمجھتے ہیں کہ گزشتہ کچھ عرصے سے کراچی میں ٹینکرز کی زد میں آکر شہری اپنی زندگی گنوا رہے ہیں اور بدقسمتی سے اسے لسانی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی جو کہ غلط ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد کیسے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)شائقین کا انتظار ختم ہونے کی گھڑی آ گئی،کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لیں،طبل جنگ بج گیا،کون کس پر بھاری ہوگا؟ سب نے بہترین تیاری کر لی، چیمپئنز کا چیمپئن کون بنے گا؟ معرکہ آرائی بدھ کوشروع ہوگی،چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ آج دن 2بجے پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ گزشتہ دونوں باہمی میچز میں فتح کی بدولت مہمان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، البتہ میزبان سائیڈ نے بھی بڑے میچ میں شکستوں کا حساب چکتا کرنے کا ارادہ کر لیا، بیٹنگ میں بابر اعظم اور فخرزمان امیدوں کے محور ہوں گے،کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا سے بھی عمدہ کھیل کی توقع ہے، بولرز کو رنز کے سیلاب کو روکنا ہوگا، شاہین آفریدی کا ساتھ...
    کراچی ( رپورٹ \محمد علی فاروق ) خوفناک حادثات کے ایک سلسلے کے باوجود ڈمپر کراچی کے شہریوں کے لیے بدستور خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ ان لاپرواہ گاڑیوں کے خلاف موثر کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے مکینوں کی حفاظت کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔حالیہ حادثات نے حکام کی جانب سے کراچی میں ڈمپروں کے آپریشن کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی فوری ضرورت ہے تاہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کی عدم موجودگی نے بہت سے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ کیا حکام مزید سانحات کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔کراچی کے عوام صرف الفاظ کا نہیں عمل...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا حکم نظرانداز، کراچی میں منگل کے روز بھی مختلف علاقوں اور تجارتی مرکز میں چارجڈ پارکنگ فیس کی وصولی کا سلسلہ نہ رک سکا ہے، صوبائی حکومت کے اعلان کو ابھی24گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کے چارجڈ پارکنگ مافیا نے اپنے راج کو برقرار رکھا ہوا ہے، صوبائی وزیر کے واضح احکامات کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں اور مشہور تجارتی مقامات پر پارکنگ فیس کی وصولی کا سلسلہ جاری رہا ہے۔یونیورسٹی روڈ سے ایم اے جناح روڈ تک ہر جگہ شہریوں سے پارکنگ فیس وصول کی جاتی رہی ہے۔چارجڈ پارکنگ کے عملے کا موقف ہے کہ پارکنگ فیس نہ لینے کا حکم نامہ ہمیں موصول نہیںہوا ہے۔کراچی میں چارجڈ...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ نے ممبرز پریس کلب اور جی ٹی وی سے وابستہ سینئر صحافی اسحاق بلوچ کے بڑے بھائی محمد ابراہیم بلوچ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم اسحاق بلوچ اور ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
    کراچی(اسٹا ف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالد محمودعراقی نے کہاکہ ہم اپنی تدریس وتحقیق کا موازنہ مغرب ودیگر ترقی یافتہ ممالک سے کرنے کی باتیں کرتے ہیں لیکن تعلیم پر ان کی طرح سرمایہ کاری کرنے کو تیارنہیں۔تعلیم وصحت ہماری ترجیحات میں شامل نہیں اور اس میں خرچ ہونے والی رقم کو بوجھ سمجھاجاتاہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک تعلیم پر خرچ کو بوجھ نہیں بلکہ سرمایہ کاری سمجھتے ہیںاوروہ آج اس کا پھل کھارہے ہیں۔ترقی یافتہ ممالک میں جدت طرازی اور تخلیقی سوچ پر مبنی تعلیمی نظام کو ڈیزائن کیا گیا کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کا اور ان کی آنے والی نسلوں کے مستقبل کا دارومداراسی میں ہے۔ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ آبادی میں تواترکے ساتھ...
    کراچی (اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شریک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کی میزبانی سے خوش ہوگئے۔چیمپئنز ٹرافی کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جہاں افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ٹورنامٹ کے آغاز سے قبل فوٹو شوٹ کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان کی میزبانی کی تعریف کی۔فوٹو شوٹ کے دوران کیوی پلیئرز نے دلچسپ جملے بولے۔ ماسٹر بیٹر کین ولیمسن نے خوش آمدید کراچی کہا، تو راچن روندرا نے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔
    کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی بلال کالونی پختون چوک نالے کے قریب فائرنگ 40 سالہ نور ولی شاہ نامی شخص زخمی ہوگیا جبکہ کورنگی 2 نمبر امام بارگاہ کے قریب فائرنگ سے 22 سالہ انس زخمی ہوگیا جسے کاندھے پر گولی لگی تھی ۔ دونوں زخمیوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کے بتائے جا رہے ہیں جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثنا الفلاح کے علاقے ملیر کالا بورڈ ریلوے لائن کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 28 سالہ جاوید نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد...
    کے الیکٹرک نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ ریفنڈ کرنے کیلئے درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے کراچی کے صارفین کو 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ ریفنڈ کرنے کی درخواست کی ہے یہ مجموعی ریفنڈ 4 ارب 94 کروڑ بنتا ہے تاہم کراچی کے تمام صارفین کو یہ رقم واپس نہیں ہوگی۔وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو یہ سہولت منتقل نہیں کی جاتی۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت کرے گی۔
    کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں فائرنگ سے سسر جاں بحق جبکہ داماد زخمی ہوگیا۔ پولیس واقعہ کو ذاتی رنجش کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او زمان ٹاؤن عتیق الرحمٰن نے بتایا کہ کورنگی سیکٹر 51 سی میں روڈ پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے جس میں 55 سالہ متین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج جاں بحق ہوگیا جبکہ 27 سالہ کامران زخمی ہوگیا جو کہ مقتول کا داماد ہے۔ زخمی داماد نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ اپنے سسر متین کے ہمراہ آر او پلانٹ کی صفائی کرا رہے تھے اور سڑک پر کھڑے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان...
    اسلام آباد: کے الیکٹرک نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ ریفنڈ کرنے کیلئے درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ۔ میڈیا ذرائع کے کہنا ہے کہ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے کراچی کے صارفین کو 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ ریفنڈ کرنے کی درخواست کی ہے یہ مجموعی ریفنڈ 4 ارب 94 کروڑ بنتا ہے تاہم کراچی کے تمام صارفین کو یہ رقم واپس نہیں ہوگی۔ وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو یہ سہولت منتقل نہیں کی جاتی۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت...
    کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گارڈن سے لاپتہ 2 کمسن بچوں کی تلاش کے لیے پنجاب کے مختلف مزاروں پر پوسٹر آویزاں کر دیے ہیں ، پوسٹر میں پولیس نے بچوں کو تلاش میں مدد فراہم کرنے والے کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 14 جنوری کو گارڈن سے 2 بچے 5 سالہ علیان اور 6 سالہ علی رضا لاپتہ ہوگئے تھے جن کے اغوا کا مقدمہ گارڈن تھانے میں درج ہے۔  بچوں کی تلاش کیلیے ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی جانب سے پنجاب کے مزاروں پر جا کر وہاں بچوں کی تصاویر کے پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں جس میں...
    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما نجمی عالم نے حکومت سندھ اور کراچی جنوبی کی انتظامیہ کو ڈیفنس اور کلفٹن میں چائے کے ہوٹل رات 12 بجے بند کرنے کی سفارش کردی۔ پی پی رہنما  نجمی عالم نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ڈی سی ساؤتھ کراچی کو خط میں کہا کہ چائے کے ہوٹل جرائم پیشہ عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہیں بن چکے ہیں۔ انہوں نے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے  خط میں کلفٹن بلاک 2 میں چائے کے ہوٹلوں پر منشیات فروشی کی بھی شکایات کی ہے اور کہا ہے کہ رات بھر کھلے چائے کے ہوٹلوں سے شہری شدید پریشان ہیں۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈیفنس...
    فوٹو: ایف آئی اے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے نشتر پارک کے قریب فلیٹ پر چھاپہ مارا، اس دوران حوالہ ہنڈی کے الزام پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے 8 ہزار امریکی ڈالر، 37 ہزار عراقی دینار اور 90 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ فلیٹ سے سعودی ریال، یو اے ای درہم، تنزانیہ شیلنگ بھی قبضے میں لیے گئے۔ کراچی: طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے الزام میں 1 شخص گرفتاروفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپے کے دوران حوالہ ہنڈی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ فلیٹ پر چھاپے کے دوران 2 موبائل فونز...
    کراچی: نیوزی لینڈ کے بلے ٹام لیتھم نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ایک اچھا حریف ثابت ہوا ہے، چیمپینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں فاتحانہ آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کی وکٹ قدرے مختلف رہے گی، ہم نے بڑے اسکور والے اہداف عبور کر کے کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بدھ کو میچ میں بھی اگر ایسا ہوا تو ہم فتح پانے کی کوشش کریں گے، لیکن لگتا ہے کہ وکٹ قدر مختلف ہوگی۔ لیتھم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو کراچی کی وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ ہے، کراچی میں کرکٹ کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز...
    فوٹو: فائل کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز سیون کے ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تین افراد راولپنڈی سے کاروبار کے سلسلے میں یہاں آئے ہوئے تھے۔
    کراچی میں حادثات و جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایات پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ حکومت سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی سی پی او جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ بھی شریک ہوئے۔ ترجمان کے مطابق پوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی، اے این پی رہنما شاہی سید اور جماعت اسلامی کے ایم پی اے محمد فاروق بھی اجلاس میں شریک ہوئے، ان کے علاوہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے لیاقت محسود، سردار عبدالحمید، غلام محمد آفریدی، الحاج یوسف خان  اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کراچی...
    کراچی میں دوست کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے بعد از تدفین پوسٹ مارٹم کے لیے سیکریٹری صحت نے 3 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں 21 فروری کو صبح 9 بجے ہوگی اور تمام قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم اور کیمیائی تجزیے کے لیے مقتول کی باقیات حاصل کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پولیس نے مصطفیٰ عامر کی لاش کیسے تلاش کی؟ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید میڈیکل بورڈ کی سربراہ ہیں، ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹرسری چند، ایم ایل او ڈاکٹرکامران بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ ہوں گے، جبکہ سی پی ایل سی کے سربراہ عامر حسین میڈیکل...
    اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں ملزم شیراز کی پولیس انٹیروگیشن رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق  شیراز نے کہا کہ مصطفیٰ کی والدہ کو جو تاوان کی کال اور میسیج انٹرنیشنل نمبر سے آئے وہ ارمغان نے کئے یا کسی اور نے مجھے علم نہیں، مجھے پولیس نے 14 فروری کو کورنگی روڈ ڈی ایچ اے سے گرفتار کیا، میں پہلی دفعہ گرفتار ہوا ہوں۔ شیراز نے پولیس کو بتایا کہ اس واقعے سے پہلے میرے اوپر کوئی مقدمہ نہیں ہے، ارمغان کے ساتھ ملکر یہ کام کیا، مصطفیٰ کی لاش اس ہی کی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر بلوچستان کے علاقے میں گاڑی اور لاش کو جلادیا۔ یہ بھی...
    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 19 فروری کو چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے جیٹ طیارے فلائی پاسٹ مارچ کا مظاہرہ کریں گے۔ اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کو ضروری ہدایات پر مشتمل نوٹس جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیٹ طیاروں کے مارچ پاسٹ کے دوران کراچی میں مخصوص فضائی کاریڈور کمرشل جہازوں کے لیے بند رہے گا۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: محسن نقوی کا 4 لاکھ ڈالرز کے باکس میں بیٹھ کر پاک بھارت میچ دیکھنے سے انکار نوٹس کے مطابق مخصوص کوریڈور فلائی پاسٹ اور اُس کی ریہرسل کے لیے 17 سے 19 فروری تک دوپہر ڈھائی بجے سے تین بجے تک مصروف رہے گا۔ سول ایوی ایشن...
    سٹی 42: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک اور شہری کی ڈمپر سے موت انتظامیہ کے ماتھے پر داغ ہے، سندھ حکومت سمجھے شہریوں کا غصہ قابو میں رکھنا مشکل ہو گیا۔  گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈمپر مافیا کی بے جا طرف داری شہریوں کی مزید اموات کا سبب بن رہی ہے، پسماندہ اور متوسط طبقے کے افراد ڈمپروں اور ٹینکروں کی زد میں آتے ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بڑی گاڑیوں اور محافظوں کے ساتھ گھومنے والے عوام کے درد کو محسوس کریں، سمجھ سے بالاتر ہے کہ صوبائی وزراء ڈمپر مافیا کے خلاف بولتے کیوں نہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہری پرامن احتجاج کریں، ٹینکروں اور...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) نے طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپے کے دوران حوالہ ہنڈی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نعمان صدیقی کے مطابق جیولرز شاپ سے 35 ہزار امریکی ڈالرز اور 60 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار ملزم باسط حسین کے خلاف حوالہ ہنڈی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ نعمان صدیقی کے مطابق قبضے سے حوالہ ہنڈی کے شواہد اور موبائل فون سے ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارروائی ایف آئی اے کے کوآپریٹ کرائم سرکل کے عملے نے کی تھی۔...
    کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار کے قریب شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پر تقریباً تین گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاپنگ سینٹر میں بیڈ شیٹس اور کپڑوں کی دکانیں موجود ہیں، فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ جیو نیوز کا کہنا ہے کہ شاپنگ سینٹر کے دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت سامان باہر نکال کر رکھ رہے ہیں تاکہ اسے جلنے سے بچایا جاسکے۔ شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جائے وقوعہ کی جانب واٹر ٹینکرز روانہ کردیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق...
    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 19.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد رہا۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والے شائقین اور ٹیموں کے لیے خصوصی چارٹر پروازوں کا اعلان کردیا۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق آٹھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں 9 مارچ تک جاری رہے گا۔ ایونٹ میں پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شرکت کریں گے۔پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ایئر لائن، بین الاقوامی ٹیموں کو پاکستان کے تین شہروں کے درمیان سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایئر لائن نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مل کر ایونٹ میں شرکت کرنے...
    احسن عباسی:تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث  متعدد پروازیں  منسوخ کر دی گئیں.   تفصیلات کے مطابق تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پر کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 502،504،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 اور کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609منسوخ کی گئی۔  دوسری طرف کراچی سے ملتان پی آئی اے کی پرواز پی کے 330،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310اورکراچی سے اسلام آباد پی آئی اے کی پرواز پی کے 368بھی اڑان نہ بھر سکی۔  وفاقی دارالحکومت میں2 برسوں کے دوران جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ؛ محسن نقوی
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے یورپ بھجوانے والے منظم گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے 2کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایف آئی اے امیگریشن سرکل نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے ایک منظم گینگ کو بے نقاب کر دیا جو شہریوں کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے پانچ مسافروں سے تفتیش جاری ہے، جن کا تعلق حافظ آباد، گجرانوالہ اور سوات سے ہے، ان مسافروں کو یورپ بھیجنے کا...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے تحت یوسی 8 فتح پارک میں پھولوں کی نمائش کے دوسرے دن کا افتتاح کررہے ہیں.
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی کے منتخب نمائندوں کو حلف اٹھائے ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن اب تک کراچی کے25ٹاؤنز کے چیئرمینز میں بیشتر بے یارومدد گار ہیں،کراچی کے متعدد ٹاؤنز کو اب تک اپنا دفتر نہیں مل سکا ہے ، ایک ٹاؤن کی حدود میں دوسرے ضلع کے ٹاؤن کا دفتر زبردستی کام کررہا ہے جس سے ٹاؤن کے حدود کے تعین کے مسائل پیدا ہور ہے ہیں۔اپنے ضلع میں ٹاؤن کا دفتر نہ ہونے کے باعث شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ ٹاؤنز کے دفاتر کے بجائے دوسرے ٹاؤن میں چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ 18ویں ترمیم کے باوجود تاحال سندھ حکومت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل نہیں کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے...
    کراچی: (کامرس رپورٹر)صدر پاکستان بزنس فورم (کراچی چیپٹر ) ملک خدا بخش نے نیپرا کے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ کے حالیہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں اہم ریلیف سے محروم کر دیا ہے، نیپرا اور کے الیکٹرک دونوں نے کراچی کے صارفین کو وعدے کے مطابق فوائد پہچانے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیپرا کے حالیہ اعلان کے مطابق نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں صرف 1.23 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے اگرچہ یہ کمی درست سمت کی جانب ایک قدم سمجھی جاسکتی ہے لیکن یہ کراچی کے صارفین کی توقعات سے بہت کم ہے کیونکہ کراچی کے...
    کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار کے قریب شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی۔ذرائع کے مطابق شاپنگ سینٹر میں بیڈ شیٹس اور کپڑوں کی دکانیں موجود ہیں، فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ جیو نیوز کا کہنا ہے کہ شاپنگ سینٹر کے دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت سامان باہر نکال کر رکھ رہے ہیں تاکہ اسے جلنے سے بچایا جاسکے۔شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔
    کراچی: شہر قائد میں ڈمپر، ٹرک، ٹرالر اور واٹر ٹینکروں کے باعث ہونے والے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے حفاظتی تدابیر متعارف کرادی گئی ہیں۔ شہر کے تمام ہیوی گاڑیوں پر آئندہ چند روز میں ایمرجنسی نمبرز آویزاں کیے جائیں گے، جن پر گاڑی کے مالکان اور ڈمپر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے رابطے دستیاب ہوں گے۔ ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما خانوادہ خان کے مطابق ان نمبروں کا مقصد یہ ہے کہ شہری کسی بھی غلط ڈرائیونگ یا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی شکایت براہ راست ان نمبروں پر کرسکیں۔ خانوادہ خان کا کہنا تھا کہ شکایات کے بعد متعلقہ ڈرائیوروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے اور ان کے لائسنس منسوخ کیے...
    کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی کے منتخب نمائندوں کو حلف اٹھائے ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن اب تک کراچی کے25ٹاﺅنز کے چیئرمینز میں بیشتر بے یارومدد گار ہیں،کراچی کے متعدد ٹاﺅنز کو اب تک اپنا دفتر نہیں مل سکا ہے ،ایک ٹاون کے حدود میں دوسرے ضلعے کے ٹاون کا دفتر زبردستی کام کررہا ہے جس سے ٹاون کے حدود کے تعین کے مسائل پیدا ہور ہے ہیں۔ اپنے ضلع میں ٹاﺅن کا دفتر نہ ہونے کے باعث شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ ٹاﺅنز کے دفاتر کے بجائے دوسرے ٹاﺅن میں چکر لگانے پر مجبور ہیں۔18ویں ترمیم کے باوجود تاحال سندھ حکومت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل نہیں کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے اپنے...
    کراچی: بلوچستان سے سسٹم داخل ہونے کے بعد کراچی میں پیر کی شب مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے زیراثرپیر کی شب شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، پھوارہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں تیزبارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اونچی سطح کے بادلوں کی وجہ سے پیرکوشہرمیں وقفے وقفے سے بادلوں کا سلسلہ جاری رہا، شام کے وقت شہرکے اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، پھوارشروع ہوئی۔ اس دوران شہر کے مضافاتی علاقوں سرجانی ٹاون، نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم آباد، قائد آباد، بن قاسم، لانڈھی، ملیر وملحقہ علاقوں میں بونداباندی ہوئی جبکہ صدراورڈی ایچ اے میں پھوار پڑی۔ اس سے قبل شہرمیں...
    کراچی: شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں 15 لاکھ روپے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ڈاکوؤں کے سنسنی خیز ویڈیو بیانات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جس میں وہ ڈکیتی کی 300 کے قریب وارداتوں کا انکشاف کر رہے ہیں۔  اس حوالے سے ایس ایچ او شارع نور جہان عابد شاہ نے بتایا کہ پولیس نے نارتھ ناظم آباد نصرت بھٹو کالونی کے قریب 2 ڈاکوؤں سلمان اور سفیان کو گرفتار کر کے 2 پستول اور گلبہار تھانے کی حدود سے چھینی گئی 70 موٹر سائیکل برآمد کی تھی ، گرفتار ڈاکوؤں نے اپنے دیگر ساتھیوں دلاور،احتشام اوراس کے دوست کے ہمراہ چند ہفتے قبل تیموریہ کے علاقے میں بیٹری کی دکان کے مالک سے 15 لاکھ روپے...
    کراچی: چیمپئنز ٹرافی کی کراچی میں افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں کی فلائی پاسٹ کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ائیرلائنز کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ ہدایات کراچی ائیرپورٹ پر کمرشل پروازوں کی آمد کے دوران احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔ سی اے اے کے نوٹم کے مطابق ائیرلائنز کو اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ فلائی پاسٹ کے دوران کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔ یہ پہلی بار ہوگا کہ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ ہوگا۔ سی اے اے نے مزید بتایا کہ فلائی پاسٹ کے دوران مخصوص ائیر...
    فوٹو: فائل کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔شہر کے مصروف تجارتی علاقے آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ناظم آباد اور اطراف کے علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی ہے۔
    کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا شیردل اسکوارڈن پانچ سال کے وقفے کے بعد کراچی کی فضاؤں میں پیشہ ورانہ تربیت کا شاندار مظاہرہ کرے گا۔ شیردل اسکوارڈن قراقرم 8 ساختہ طیاروں پر مشتمل ہے، جو فضائی کرتب اور پیچیدہ ترین منوورز کے شاندار مظاہرے پیش کرے گا۔ ان منوورز کے دوران طیارے انتہائی خطرناک حد تک ایک دوسرے کے قریب سے گزریں گے اور بیرل رول، لوپ، بم برسٹ جیسے کرتب دکھاتے ہوئے پاکستانی پرچم کے رنگ فضا میں بکھیر دیں گے۔ شیردل اسکوارڈن نے پہلی بار 19 ستمبر 1974 کو اپنی پرواز بھری تھی اور اس کے بعد یہ مختلف قومی اور بین الاقوامی ایئر شوز میں اپنی...
    کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی کے منتخب نمائندوں کو حلف اٹھائے ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن اب تک کراچی کے25ٹاؤنز کے چیئرمینز میں بیشتر بے یارومدد گار ہیں،کراچی کے متعدد ٹاؤنز کو اب تک اپنا دفتر نہیں مل سکا ہے ،ایک ٹاون کے حدود میں دوسرے ضلعے کے ٹاون کا دفتر زبردستی کام کررہا ہے جس سے ٹاون کے حدود کے تعین کے مسائل پیدا ہور ہے ہے۔اپنے ضلعے میں ٹاؤن کا دفتر نہ ہونے کے باعث شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ ٹاؤنز کے دفاتر کے بجائے دوسرے ٹاؤن میں چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ 18ویں ترمیم کے باوجود تاحال سندھ حکومت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقیل نہیں کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے اپنے ٹاؤنز...
    چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے کراچی میں پریکٹس کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے دوران پی آئی اے کیا خصوصی اقدام کرے گی؟ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے اوول گراؤنڈ میں پریکٹس کی جو تین گھنٹے تک جاری رہی۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔ جبکہ ٹریننگ سیشن کے آغاز میں کھلاڑیوں نے ایکسرسائز ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا کوریج پلان منظر عام پر آگیا ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو ہوگا، جبکہ بھارت کے تمام میچز...
     گڈاپ میں پاکستان کے سب سے بڑے بایو میتھین گیس منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کردیا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر نے آج گڈاپ کراچی میں پاکستان کے سب سے بڑے بایو میتھین گیس منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کردیا۔پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے سید قاسم نوید قمر نے گائے بھینسوں کے گوبر سے بایو میتھین گیس بنانے کا پلانٹ لگانے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ میسرز بایو ویسٹ انرجی وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ کا یہ پلانٹ صاف اور ماحول دوست توانائی کی جانب اہم پیشرفت ہے ۔سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ ماحول دوست...
    کراچی: سول ایوی ایشن نے چیمپیئنز ٹرافی کی کراچی میں افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں کے فلائٹ پاسٹ کے تناظر میں اہم ہدایات جاری کر دیں۔ سی اے اے کے مطابق فلائی پاسٹ کے متعلق ایئرلائنز کو نوٹم کے ذریعے ہدایات جاری کر دیں۔ پاک فضائیہ کے طیارے 19 فروری کو چیمپیئنز ٹرافی کی تقریب میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے، اس دوران کراچی ایئر پورٹ آنے والی کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایت کر دی گئی جبکہ احتیاطی تدابیر کے طور کمرشل پروازوں کو اضافی فیول رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں؛ پی آئی اے بین الاقوامی ٹیموں کو کون سی سفری سہولیات فراہم کرے گی؟ پہلی بار چیمپیئنز ٹرافی کی...
    کراچی: پاکستان میں تعمیراتی صنعت کے لیے ایک انقلابی پیشرفت سامنے آئی ہے، این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر طارق جمیل نے ماحول دوست، سستی اور پائیدار سیمنٹ تیار کر لی ہے، اس سیمنٹ کی تیاری میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو نمایاں طور پر کم کیا گیا ہے، جو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پروفیسر طارق جمیل نے آٹھ سال کی تحقیق اور محنت کے بعد ایک ایسی سیمنٹ تیار کی ہے جو روایتی کالی سیمنٹ کے مقابلے میں 40 فیصد کم کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتی ہے۔ پروفیسر طارق جمیل کاکہنا تھا کہ   یہ ماحول دوست سیمنٹ روایتی سیمنٹ کے مقابلے میں 25...
    راولپنڈی: پولیس نے راولپنڈی اور کراچی سے کار لفٹر گینگز کے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ 7 گاڑیاں برآمد کرلیں۔ راولپنڈی میں تھانہ کینٹ پولیس نے تین رکنی کار لفٹر گینگ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی چھ چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلیں، برآمد کی گئی گاڑیوں میں ایک ہنڈا سٹی، ایک بولان اور چار مہران کاریں شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار گینگ میں سرغنہ مشرف، محسن اور سید رحیم شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے شیرشاہ کیبل مارکیٹ کے علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب کار لفٹر...
    کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، عوام نے تشدد کے بعد مبینہ ملزم کو پولیس کے سپرد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 13 میں مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، جس کے بعد موقع پر موجود شہری مشتعل ہوگئے، اور ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس اہلکاروں نے ملزم کو شہریوں سے چھڑوانے کی کوشش کی، مجمع کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی، جس کے بعد شہری منتشر ہوگئے۔پولیس  کے مطابق مبینہ ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون اور اسلحہ ملا ہے، ملزم کو مزید تفتیش کے متعلقہ تھانے منتقل...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ کر شہر میں ڈمپر، ٹرک اور واٹر ٹینکرز ڈرائیوروں کی لاپرواہ ڈرائیونگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔  کامران ٹیسوری نے خط میں کہا کہ گزشتہ چند مہینوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جس سے شہریوں کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہیں۔   گورنر سندھ نے تجویز دی کہ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دیا جائے جو ٹریفک حادثات کی وجوہات کی نشاندہی کرے اور ذمہ داروں کا تعین کرے تاکہ ملزمان کو قانون کے مطابق کٹہرے میں لایا جا سکے۔  انہوں نے مزید کہا کہ...
    موریطانیہ سے پلٹنے والے مسافروں نے سمندر کے راستے یورپ کا غیر قانونی سفر کرنے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے، مسافروں کو ایجنٹوں کی نشان دہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مسافروں کی شناخت سمیع اللہ، داؤد اقبال، مرتضیٰ خان، شاہ ولی اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق حافظ آباد، گوجرانوالہ اور سوات سے ہے، ایجنٹوں نے ان سے یورپ پہنچانے کے لیے فی کس 25 سے 35 لاکھ روپے کے عوض معاملات طے کیے تھے۔ابتدائی تفتیش کے...
    ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی میں موریطانیہ سے براستہ استنبول کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں کو حراست میں لے لیا ہے، گرفتار مسافر یورپ جانے کے لیے انسانی اسمگلر سے رابطے میں تھے۔ مسافر ترکش ایئرلائن کی فلائٹ نمبر ٹی کے 708 کے ذریعے کراچی پہنچے تھے، جن کی شناخت سمیع اللہ ، داؤد اقبال،  مرتضیٰ خان، شاہ ولی اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے، اور ان کا تعلق حافظ آباد ، گوجرانوالہ اور سوات سے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج، 49 نوکری سے فارغ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر دبئی، سعودی عرب، قطر کے راستے موریطانیہ پہنچے تھے، ایجنٹوں نے مسافروں...
    کراچی(نیوز ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سمیت سات ٹیموں کے جھنڈے لہرانے لگے۔ بھارتی پرچم نظر نہ آیا ۔چیمپئنز ٹرافی آٹھ سال کے وقفے کے بعد بدھ کو دوبارہ ہورہی ہے اور آٹھ ٹیموں کے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان سات ٹیموں کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔ لاہور دلہن کی طرح سجا دیا گیا ۔ سڑکوں پر ٹریفک کے خصوصی انتظامات۔ قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سمیت 7 ٹیموں کے جھنڈے لہرا رہے ہیں تاہم بھارتی پرچم غائب ہے اور اس کی وجہ بھی بھارت خود ہے کیونکہ بی سی سی آئی نے اپنی ٹیم اور امپائرز کو پاکستان آنے سے روک دیا اور وہ پاکستان میں کسی میچ میں شرکت نہیں کررہے اس...
    کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے شروع ہونے سے محض چند دن قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر آگئی، رائٹ آرم فاسٹ باؤلر فٹ ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق پیسر حارث رؤف فٹ ہیں اور 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے لیے دستیاب ہونگے، فاسٹ باؤلر حارث رؤف اپنی انجری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ حارث حال ہی میں ختم ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے سینے کی نچلی طرف پٹھوں میں تناؤ کا شکار ہوئے تھے۔ خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حارث اب ٹھیک ہیں اور سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے 5 مسافروں کو تحویل میں لے لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں کی شناخت سمیع اللہ داؤد اقبال ، مرتضیٰ خان، شاہ ولی اور ارشد کے نام سے ہوئی۔ مسافروں کا تعلق حافظ آباد، گجرانوالہ اور سوات سے ہے۔ ایجنٹوں نے مسافروں سے بالترتیب 25 اور 35 لاکھ روپے فی کس کے عوض یورپ پہنچانے کے معاملات طے کیے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر دبئی، سعودی عرب اور قطر کے راستے موریطانیہ پہنچے تھے۔ موریطانیہ پہنچنے پر ایجنٹوں نے مسافروں کو غیر قانونی طور یورپ بھجوانے کی کوشش کی۔ مسافروں نے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کے سیاحتی مرکز آٹھ مقام کے گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے کراچی کا نوبیاہتا جو ڑا جاں بحق ہوگیا۔اہلخانہ کے مطابق طحہٰ اور دعا زہرہ کی شادی 4 فروری کو ہوئی تھی، دونوں 11 فروری کو کراچی سے آزادکشمیر روانہ ہوئے، 14 فروری کی رات 9 بجے طحہٰ سے آخری بار بات ہوئی تھی۔ دونوں نے ہفتے کی صبح آٹھ مقام کے گیسٹ ہاؤس سے چیک آؤٹ کرکے نیلم ویلی جانا تھا، جاں بحق طحہٰ مکینیکل انجینئر تھا جبکہ دعا زہرہ بی بی اے کی طالبہ تھی۔ اہلخانہ کے مطابق ہمیں بتایا گیا ہے کہ گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں دم گھٹنے سے دونوں جاں بحق ہوئے، جاں بحق میاں بیوی کی میتیں آج کراچی منتقل...
    کراچی: ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی والدہ ایس پی انویسٹی گیشن علی حسن کے خلاف پھٹ پڑیں، انھوں نے ایس پی انویسٹی گیشن کومعطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی والدہ نے ایک اورویڈیو بیان جاری کردیا، مصطفی عامر کی والدہ ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ علی حسن کے خلاف پھٹ پڑیں۔  مقتول نوجوان کی والدہ کا کہنا تھا کہ20 روز تک ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ علی حسن نے کچھ نہیں کیا، 20 دن پولیس میرے بچے کی کردار کشی کرتی رہی،  ان کا کہنا تھا کہ وہ ایس پی انویسٹی گیسن ساؤتھ علی...
    کراچی میں پابندی کے باوجود دن میں بھاری گاڑیاں رواں دواں ہیں
    پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے قائدین کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کیلئے کراچی میں پارٹی رہنماؤں کو طلب کیا گیا۔ اس موقع پر فریال تالپور نے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر علی حسن زہری کے درمیان اختلافات پر پاکستان پیپلز پارٹی متحرک ہو گئی ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے قائدین کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کے لئے کراچی میں پارٹی رہنماؤں کو طلب کیا گیا۔ اس موقع پر فریال تالپور نے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پر اعتماد کا اظہار کیا، تاہم صوبائی وزیر علی حسن زہری نے تحفظات پیش کرتے ہوئے...
    کانفرنس میں علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ نثار احمد قلندری، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ محمد حسین رئیسی، علامہ شیخ اسحاق قراءتی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ جواد زیدی سمیت علامہ باقر زیدی، علامہ رضا داؤدانی، علامہ مختار امامی، علامہ بدرالحسنین عابدی، علامہ جعفر سبحانی علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو جعفریہ الائنس پاکستان کے تحت کراچی میں علما و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جعفریہ الائنس پاکستان کے تحت کراچی میں علما و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جعفریہ الائنس پاکستان کے تحت کراچی میں علما و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس نے قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کی تیزی سے تعمیر نو کی تعریف کرتے ہوئے انہیں 117 دن کے اندر جدید تبدیلی قرار دیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایلرڈائس نے ٹورنامنٹ کے حوالے سے اپنے جوش و جذبے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس کرکٹ کے لیے اپنا شوق و جذبہ ظاہر کرنے کا سنہری موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اوول میں چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی فتح دیکھی اور اب میں یہاں شاندار کرکٹ دیکھنے کا منتظر ہوں۔ انہوں نے دونوں اسٹیڈیمز کے اپ گریڈڈ انفراسٹرکچر کو سراہا، خاص...
    کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے 17سال میں شعبہ تعلیم کا بیڑا غرق کیا ہے، جعلی ڈومیسائل کے ذریعے داخلوں سے کراچی کے طلباء کا حق مارا جارہا ہے۔ نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلبرگ کے تحت المرکز اسلامی فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ ”شائنگ اسٹار ٹیلنٹ ایوارڈ“ کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے منعم ظفر خان نے  کہاکہ وطن عزیز میں محنتی و باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں بلکہ دیانت دار و اہل قیادت کی کمی ہے، تعلیم صرف امیر گھرانوں اور حکمرانوں کی اولادوں کے لیے رہ گئی ہے۔ امیر  جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ  جماعت اسلامی کو جب بھی موقع ملا ہے ہم نے وسائل اور اختیارات سے بڑھ...
    کراچی: عالمی تبلیغی جماعت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا تین روزہ تبلیغی اجتماع دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق منگھو پیر کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں منعقدہ اس اجتماع میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، جہاں اتوار کی صبح بھی شہر بھر سے بڑی تعداد میں لوگ قافلوں کی صورت میں دعا میں شرکت کے لیے پہنچے۔ علماء کرام نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو اپنی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزارنے، دنیا کے بجائے آخرت کی تیاری کرنے اور نماز کو گناہوں سے روکنے کا ذریعہ بنانے کی تلقین کی۔ علماء نے مزید کہا کہ اپنی پریشانیوں کے حل کے لیے اللہ تعالیٰ سے رجوع کریں، وہی کائنات کا مالک...
    ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے آفاق احمد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی نہ سنی گئی تو کراچی بیروت سے بدتر نہ ہوجائے۔ یہ بھی پڑھیں:چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام مشتعل ہے، ٹینکرز اور ڈمپرز جلانے کے پیچھے نہ آفاق احمد ہیں نا ہی ایم کیو ایم ہے۔ ملک چلانے والے اگر خاموش رہے تو کراچی کی سیاست کا رخ بدل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت شہر کو فساد کی جانب لے جایا جارہا ہے، ایسا نہ ہو کہ کراچی کی سیاست کا رخ بدل جائے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا...
    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں پہلے ٹرانسپورٹ مافیا ہوتا تھا، اب ڈمپر مافیا گھوم رہا ہے، آج پھر مہاجر اور پختونوں کو لڑوانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ڈمپر جلانے کے پیچھے نہ آفاق ہیں نہ ایم کیو ایم، ہم عوام کی کیفیت بیان کررہے ہیں۔ شہر میں ڈمپر جلانے کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا، اب چاہے تو اس بیان پر مجھے بھی گرفتار کرلیں، شہر میں لسانی فسادات کے لیے ایک بار پھر اسٹیج سجایا جارہا ہے۔ آفاق احمد کو عجلت میں گرفتار کیا گیا جس کی بھرپور مذمت اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں،...
    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل کے ذریعے داخلوں سے کراچی کے طلباء کا حق مارا جارہا ہے۔ گلبرگ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے تحت المرکز اسلامی فیڈرل بی ایریا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا سندھ حکومت نے 17 سالہ اقتدار میں شعبہ تعلیم کا بھی بیڑا غرق کردیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بچوں اور نوجوانوں کے لیے تعلیم کے مواقع نا پید کرتی جارہی ہے، ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کا پرچہ لیک اور بد انتظامی معمول بن گئی ہے۔ منعم ظفر خان نے کہا جماعت اسلامی کو جب بھی موقع ملا ہم نے وسائل اور اختیارات سے بڑھ کر عوام کی خدمت کی ہے،...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونیوالے مصطفیٰ کے آخری مرتبہ گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں مصطفیٰ کو 6 جنوری کو گاڑی میں شام ساڑھے 6 بجے گھر سے نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے مقتول مصطفیٰ کی والدہ کا کہنا ہے کہ گھر سے جانے کے ایک گھنٹے بعد ہی مصطفیٰ کی انٹرنیٹ ڈیوائس بند ہوگئی تھی۔مصطفیٰ کی والدہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے بیٹے کے قتل میں ایک لڑکی بھی ملوث ہے، لڑکی کے میرے بیٹے سے 4 سال سے تعلقات تھے اور وہ نشے کے عادی تھی۔ کراچی: مصطفیٰ کیس کے ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون کے نمونے مقتول...
    کراچی(سپورٹس ڈیسک)حال ہی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہونے والے ٹرائی سیریز کے فائنل میچ کے دوران عارفہ جنید انجم نامی لڑکی بار بار اسکرین پر نظر آنے کی وجہ سے مشہور ہوگئی۔ میچ کے دوران متعدد مرتبہ کیمرا عارفہ جنید انجم پر پڑا تھا جس کے بعد وہ پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ میچ کے دوران اور اس کے بعد کئی لوگوں کو عارفہ کی معصومیت اور خوبصورتی بھا گئی۔ عارفہ جنید انجم کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک فیشن ماڈل ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں۔ پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر ان کی وائرل ہونے والی تصاویر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انٹرنیٹ پر...