Jasarat News:
2026-07-24@05:41:59 GMT

سابق صدر کے یوجے دستورحامد الرحمن کے والد سپرد خاک

اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

250920-08-8

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر،سیکرٹری ہیلتھ کمیٹی اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سابق صدر و سیکرٹری، سما ٹی وی چینل کے سینئر رپورٹر حامد الرحمن کے والد فضل الرحمن جمعہ کی علی الصبح خالق حقیقی سے جاملے ،وہ کچھ  عرصے سے علیل تھے ۔مرحوم کی نماز جنازہ بعد نمازجمعہ عید گاہ گراونڈ ہزارہ کالونی کالا پل پر اداکی گئی۔ بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نمازجنازہ میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان،  امیر ضلع جنوبی سفیان دلاور، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و انچارج سوشل میڈیا کراچی صہیب احمد ، صدرپاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) پاکستان ڈاکٹر عاطف حفیظ،سندھ کے صدر ڈاکٹر عبد اللہ متقی، صدر پریس کلب فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان، جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف، ممبر گورننگ باڈی قاضی محمد یاسر، عبدالحفیظ بلوچ، سابق صدر سعید سربازی،سابق سیکرٹریز محمد رضوان بھٹی، شعیب احمد،سابق جوائنٹ سیکرٹری محمد اسلم خان، پی ایف یو جے دستور کے سیکرٹری اے ایچ خانزادہ،اسسٹنٹ سیکرٹری پی ایف یو جے جاوید اصغر چودھری، کے یوجے دستور کے صدر نصر اللہ چودھری، سیکرٹری ریحان خان ، سینئر نائب صدر فاروق سمیع، نائب صدر منصور احمد، نیو نیوز کے فواد احمد، اظہر حسین، فیض اللہ خان، سمیت صحافیوں، عزیز و اقارب اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں منعم ظفر خان نے حامد الرحمن سے ملاقات کی اور والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت ،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔  کراچی پریس کلب سے جاری اپنے تعزیتی بیان میںکراچی پریس کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان ، مجلس عاملہ اور پریس کلب کے عہدیداروں نے حامد الرحمن کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم حامد الرحمن اور ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حامد الرحمن پریس کلب

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس