2025-11-04@06:55:15 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 143				 
                «اور سیالکوٹ»:
(نئی خبر)
	پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین (پی پی پی پی) نے سیالکوٹ ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو خط لکھ دیا۔پی پی پی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا اور استدعا کی کہ انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) سیالکوٹ کے تبادلے کا نوٹس لیا جائے۔خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کرانے کا پابند ہے، سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں 18 اپریل کو انتخابی شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔نیئر بخاری کے خط میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن سے پیشگی اجازت کے بغیر کسی افسر کا تقرر و تبادلہ نہیں کیا جاسکتا۔خط میں یہ بھی کہا...
	پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے پر نوٹس لینے کی استدعا
	پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے پر نوٹس لینے کی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سیالکوٹ ضمنی الیکشن، پاکستان پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے پر نوٹس لینے کی استدعا پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیاہے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید میر حسین بخاری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھجے گئے خط کے متن میں۔ کہا گیا ہے کہ تمام اداروں پر لازم ہے کہ وہ آئین پاکستان اور الیکشن ایکٹ کے تحت...
	مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اترا آئی ہے، رہنما پی پی پی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025  سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) پنجاب کے رہنما حسن مرتضی نے سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کے بعد ڈپٹی کمشنر کی تبدیلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت گھبرا کر پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ رہنما پی پی پی حسن مرتضی نے کہا کہ پی پی- 52کا شیڈول آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی تبدیلی کھلی دھاندلی ہے، الیکشن شیڈول آنے کے بعد پنجاب انتظامیہ کس قانون کے تحت سیالکوٹ میں تقرر تبادلے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی...
	لاہور+ سیالکوٹ+گوجرانوالہ (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار+نمائندہ خصوصی ) وزیراعلی مریم نواز اچانک بلا شیڈول گوجرانوالہ پہنچ گئیں۔ گوجرانوالہ اندرون شہر اور جی ٹی روڈ سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ کھارادان بازار، گوندلانوالہ بازار، دیگی بازار، چوک فاروق اعظم اور دیگر بازاروں کے دورے بھی کئے۔ دکانداروں اور شہریوں سے بات چیت کی۔ گوجرانوالہ کے شہری وزیراعلی مریم نواز شریف کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلاہوگئے۔ ایک دکاندار نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اپنی لیڈر کو اپنی ہی دکان پر دیکھنا بہت بڑی خوشی ہے۔ وزیراعلی نے شہریوں سے صفائی ستھرائی کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ سڑکوں کی تعمیر و بحالی، ٹریفک اور تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم...
	ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو سیالکوٹ میں بہترین سفیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی جانب سے بہترین سفیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں بہت کم وقت میں دو طرفہ، علاقائی اور کثیر الجہتی فورمز پر دونوں برادر ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں ان کی مثالی سفارتی کاوشوں اور اہم کردار کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے چیئرمین جناب فیصل منظور نے سفیر کو ان کے یونیورسٹی دورے کے دوران یہ ایوارڈ پیش کیا۔اس موقع پر سفیر نے سیالکوٹ یونیورسٹی کی...
	سیالکوٹ تاجر برادری کا ایتھوپیا میں سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے دلچسپی کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025  سب نیوز سیالکوٹ(سب نیوز )سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ ایک اعلی سطحی بزنس فورم کے دوران، سیالکوٹ کی تاجر برادری نے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں 15 سے 17 مئی 2025 کو منعقد ہونے والی پاکستان کی سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اس اعلی سطحی بزنس فورم کا اہتمام ایتھوپیا کے سفارت خانے، وزارتِ تجارت پاکستان، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور سیالکوٹ چیمبر کے باہمی اشتراک سے کیا گیا تھا۔ فورم کی مشترکہ صدارت پاکستان میں...
	لاہور ( نیوز ڈیسک) شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی آج 87 ویں برسی ہے۔علامہ محمد اقبالؒ نے علیحدہ وطن کا خواب دیکھا اور اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی نئی روح پھونکی، 1930 میں آپ کا الہٰ آباد کا مشہور صدارتی خطبہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے، علامہ اقبالؒ کی تعلیمات اور قائد اعظمؒ کی ان تھک کوششوں سے پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ 9نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی، مشن ہائی سکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا۔ اس کے بعد علامہ اقبالؒ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفے میں ماسٹرزکیا...
	اناڑی ڈرائیور کو گاڑی دیتے نہیں، ایٹمی ملک حوالے کر دیا، احسن اقبال: قوم امیج بہتر بنائے، خواجہ آصف
	سیالکوٹ (نامہ نگار/نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ اپنے خوابوں کو عملی جامہ جس طرح سیالکوٹ کے لوگ پہناتے ہیں اور کوئی نہیں کر سکتا اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں سیالکوٹ کا ایک نام اور پہچان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن میں بطور مہمان خصوصی مقامی برآمد کنندگان و درآمد کنندگان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پروزیر دفاع خواجہ محمد آصف، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام، سلطان ٹیپو، سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد رفیق مغل، چیئرمین پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اعجاز احمدکھوکھر، چیئرمین سرجیکل ایسوسی ایشن ذیشان...
	سیالکوٹ (نیوز ڈیسک)اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سیالکوٹ اور اس کے عوام نے ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر، پنجاب اسمبلی نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) کے تحت خدمات پر عائد ٹیکس میں چھوٹ کی سفارش کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ یہ اقدام خطے کی معاشی ترقی اور برآمدات کے فروغ کی جانب ایک نمایاں قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ اہم کامیابی معزز خواجہ منشاء اللہ بٹ صاحب کی مسلسل محنت اور قیادت کا نتیجہ ہے، جنہوں نے سیالکوٹ کے مفادات کے تحفظ اور ترقی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی۔ اس قرارداد کی منظوری سے سیالکوٹ ایئرپورٹ کو دیگر پاکستان...
	سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے کہا کہ نواز شریف‘ شہباز شریف اور مریم نواز جب بھی آئیں گے ترقی کا سفر کا آغاز ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنما ایک دوسرے پر چوری کے الزامات لگا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ٹکڑے ہو چکے ایک دوسرے کو گالیاں نکالتے ہیں ہم تو جیل میں فرش پر سوتے تھے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولتیں حاصل ہیں، انہیں دیسی مرغ اور کشتے بھی ملتے ہیں، یہ کہتے تھے اوورسیز پاکستان رقوم نہ بھیجیں۔ امریکہ کی سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس سے کراس کر گئی۔ بجٹ میں مزید خوش خبریاں...
	سیالکوٹ کے علامہ اقبال چوک پر ایک معمر خاتون راستہ بھول گئیں اور پریشانی کے عالم میں سڑک پر نصب 15 پینک بٹن دبا دیا۔ سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کے ذریعے خاتون کو دیکھا اور انہیں تسلی دی، جبکہ فوری طور پر پولیس کو موقع پر بھیجا۔ پولیس نے خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے کر ان کے اہلخانہ کی تلاش شروع کی اور بالآخر انہیں بحفاظت اہلخانہ کے حوالے کر دیا۔ ترجمان کے مطابق، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نصب کیے گئے 15 پینک بٹن شہریوں کے لیے معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں۔  
	 سیالکوٹ:  کوٹلی لوہاراں کے علاقہ میہموجوئیہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے مبینہ طور پر اپنے تین بچوں کو زہر پلا دیا جس کے باعث ان کی سات سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ دیگر دو بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔  پولیس ترجمان کے مطابق خاتون کا بیرون ملک مقیم شوہر سے فون پر جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے اپنے تین بچوں کو زہر دے دیا۔ زہر دیے جانے والے بچوں میں سات سالہ ام عمارہ، نو سالہ محمد غازی اور تین سالہ محمد حمزہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق افسوسناک طور پر ام عمارہ زہر کے اثر سے جاں بحق ہو گئی جبکہ محمد غازی اور محمد حمزہ کو تشویشناک...
	سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)سیالکوٹ میں یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، پولیس نے جمعہ کو سیالکوٹ میں ایک وین کو روکنے اور یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے والے 5ملزمان کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی۔ ایف آئی آر کے مطابق 3 موٹرسائیکلوں پر سوار 5 ملزمان نے وین پر حملہ کیا اور اس کی ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچایا اور ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت بعد میں حمزہ کے نام سے ہوئی۔پولیس نے واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے والے 4 ملزمان...
	—فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔  ایف آئی اے کے مطابق گرفتار دونوں خواتین عراق میں بھیک مانگتے پکڑی گئی تھیں۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ عراق حکومت نے دونوں خواتین کو ڈی پورٹ کر کے پاکستان بھجوایا تھا، جن کا تعلق حیدر آباد سے ہے۔  پشاور، اسلام آباد ایئرپورٹس پر اے ایس ایف کی کارروائی، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتارایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر 3 مختلف کاروائیوں میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔  حکام کے مطابق دونوں خواتین پہلے زمینی...
	سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام لوگ مذہبی یگانگت اور رواداری کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے ہیں، شہر سیالکوٹ تمام دنیا کی سکھ برادری کیلئے بین الاقوامی سطح رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پُرتشدد رویئے قوم اور ملک کیلئے باعث شرم ہیں۔ سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام لوگ مذہبی یگانگت اور رواداری کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے ہیں، شہر سیالکوٹ تمام دنیا کی سکھ برادری کیلئے بین الاقوامی سطح رکھے گا، اس مٹی پر ہم سب کا بلا تفریق حق ہے۔ انہوں...
	سیالکوٹ (کامرس ڈیسک) ایمریٹس ایئر لائن کے وفد نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ صدر ایس سی سی آئی اکرام الحق نے ایمریٹس ایئر لائن کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور چیمبر آمد پر خوش آمدید کہا۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہونے والے اجلاس میں ایمریٹس ایئر لائن کے وفد اور صدر سیالکوٹ چیمبر کے عہدیداران کے مابین ہوا بازی اور تجارت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وسیم شہباز لودھی اور نائب صدر عمر خالد بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔
	سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کی ملک کے تمام ائیرپورٹس پر کارروائیاں جاری ہیں ،ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا اور ملزم کی شناخت غلام حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم فلائٹ نمبر جی نائن552 کے ذریعے لیبیا سے پاکستان پہنچا، ملزم گزشتہ 2 سال سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو مطلوب تھا ،ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر شہری...
	سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) سیالکوٹ میں ای چالان کا عمل شروع کر دیا گیا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ میں 58مقامات پر 200سے زائد کیمرازنصب کر دیے گئے ہیں،آئی اے ٹیکنالوجی کی معاونت سے چالان ٹرپل سواری ،ہیلمٹ ناپہننے ،،ون وے کی خلاف ورزی پر،،سپیڈ اوور ،، دوران ڈرائیونگ موبائیل فون کے استعمال ،ون ویلنگ ،اوورلوڈنگ ،سیٹ بیلٹ نا باندھنے ،فٹ پاتھ یا زیبراکراسنگ پر گاڑی پارک کرنے اور سگنل توڑنے پر بھی چالان ہو گا۔(جاری ہے)  انہوں نے کہا کہ جوگاڑی چالان پے ناکرے گی لاسٹ ڈیٹ اوور ہونے کے بعد شہر میں داخل ہوتے ہی تھانے میں بند اور تب بچیں گے جب چالان جمع کروائیں گے۔ 
	سیالکوٹ سے انسانی سمگلر، کراچی سے گداگری نیٹ ورک کا مسافر دھر لیا گیا،پشاور میں شہری سے دو کلو آئس ہیروئن برآمد
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے انسانی سمگلر اور کراچی ایئرپورٹ سے گداگری کےلئے بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق مسافر غلام حیدر سیالکوٹ سے براستہ شارجہ لیبیا کی پرواز پر سفر کر نے جارہا تھا، امیگریشن کے دوران ملزم کا نام اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے ایک مقدمے میں شامل تھا۔درج مقدمہ کے مطابق ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کے لئے شہری سے بھاری رقم بٹوری تھی جبکہ ملزم گزشتہ دو سال سے ایف آئی اے کو...
	وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گداگر کو گرفتار کر لیا جبکہ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق غلام حیدر نامی مسافر سیالکوٹ سے براستہ شارجہ لیبیا جانے والی پرواز پر سوار ہو رہا تھا اور امیگریشن کے دوران اس کا نام کراچی کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے مقدمے میں شامل پایا گیا۔  ملزم گزشتہ دو سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا، اس نے بیرون ملک بھیجنے کے لیے ایک شہری سے بھاری رقم وصول کی تھی۔ ایک اور کارروائی میں، کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے سندھ کے شہر کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والے مسافر...
	 لاہور:  موٹروے پولیس نے سیالکوٹ موٹروے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران چار مشکوک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق محمود بوٹی کے قریب موٹروے پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا، جس کی تلاشی لینے پر 2 سب مشین گنز، ایک رائفل 223 بور، ایک رائفل 9 ایم ایم اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔ مزید تفتیش پر گاڑی سے 2 گلوک پسٹل، وائرلیس واکی ٹاکی سیٹ، پولیس لائٹس اور ایک ڈرون کیمرہ بھی برآمد کیا گیا۔   موٹروے پولیس نے سیکٹر کمانڈر تیمور خان کی ہدایات پر برآمد شدہ اسلحہ، گاڑی اور گرفتار ملزمان...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز بدھ5فروری 2025محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے، شہرِ قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ آج درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ہے جبکہ شمالی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار مضر ہے اور کراچی کی ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 167 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔لاہور سمیت وسطی پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا راج ہے، سیالکوٹ میں شدید دھند...
	لاہور سمیت وسطی پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا راج ہے۔ سیالکوٹ میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہے، کویت سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 240 کو لاہور اتار لیا گیا۔  موٹر ویز پولیس کے مطابق دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ ایم الیون ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ ایم ٹو اور ایم تھری اور قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
	میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ خدا کا خوف کریں، حق اور سچ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا ٹی وی پر بلائے، میں خواجہ آصف کی ہر بات کا جواب دوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت ملنی چاہیے تاکہ عوام کو بتا سکیں کہ ہم حق کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک بھی جاؤں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور کے بعد سیالکوٹ میں بھی جلسے کی اجازت مانگ لی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو جلسہ عام کرنے کی...
	سیالکوٹ(آئی این پی)پی ٹی آئی نے لاہور کے بعد سیالکوٹ میں بھی جلسے کی اجازت مانگ لی۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو جلسہ عام کرنے کی اجازت کے حصول کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی گئی ہے۔ یہ درخواست پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار کی جانب سے دی گئی ہے، وہ سٹی صدر میاں اعجاز اور اپنے وکلا کی ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کو درخواست دینے کے لئے پہنچیں۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا خوف کریں، حق اور سچ کا ساتھ دیں، انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا ٹی وی پر بلائے، میں خواجہ آصف کی ہر بات کا جواب دوں گی۔ان...
	سیالکوٹ( آن لائن )پی ٹی آئی نے لاہور کے بعد سیالکوٹ میں بھی جلسے کی اجازت مانگ لی۔ تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو جلسہ عام کرنے کی اجازت کےحصول کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی گئی ہے۔یہ درخواست پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار کی جانب سے دی گئی ہے، وہ سٹی صدر میاں اعجاز اور اپنے وکلا کی ٹیم کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کو درخواست دینے کے لیے پہنچیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ خدا کا خوف کریں، حق اور سچ کا ساتھ دیں، مجھے میڈیا ٹی وی پر بلائے، میں خواجہ آصف کی ہر بات کا جواب دوں گی۔ان کاکہنا تھا کہ ہمیں جلسہ...
	لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز سے درخواست ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔(جاری ہے) موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے...
	سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز سے درخواست ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ...
	وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مراکش کشتی حادثے کے 3 مقدمات درج کر لیے۔ پہلا مقدمہ سیالکوٹ کے 2 بھائیوں عرفان اور ارسلان کے اہلِ خانہ نے درج کروایا ہے۔  ایف آئی اے کے مطابق مقدمے میں انسانی اسمگلر اصغر کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ انسانی اسمگلر اصغر نے عرفان اور ارسلان کو اسپین بھجوانے کے لیے 80 لاکھ روپے لیے تھے۔ عرفان اور ارسلان کشتی حادثے میں بچ گئے تھے، البتہ دونوں مراکشی حکام کی تحویل میں ہیں۔ دوسرا مقدمہ گجرات کے رہائشی علی رضا کے اہلِ خانہ نے درج کروایا ہے جبکہ تیسرا مقدمہ گجرات کے رہائشی خاور حسن کے اہل خانہ نے درج کروایا ہے۔ ایف آئی اے کے ذرائع مطابق چاروں ملزمان...
	سیالکوٹ (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان نوجوانوں کی ریڈ لائن ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کی پوری توجہ ملک میں آگ لگانے پر ہے، ہم کراسنگ پوائنٹ پر ہیں یا تو ملک کو آگے لے جائیں یا پھر پستی میں دھکیل دیں،آ خری موقع ہے طلبہ اور نوجوان سیاست میں بھی میرٹ کو مدنظر رکھ کر آئندہ حکمرانوں کو انتخاب کریں۔ سیالکوٹ میں ہونہار اسکالر شپس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر تعلیم پنجاب بہت محنت سے کام کر رہے ہیں اور پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین بیٹیوں کو بیٹوں کے مطابق اسپیس دیں اور میں اسکالر شپس...
	سیالکوٹ (کامرس ڈیسک) اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کے ایک وفد نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کا دورہ کیا اور عہدیداروں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے سیالکوٹ کی نمائندگی کرنے والی صنعتوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران ایکسچینج میں برآمدات کی سہولت، سرمایہ کاری کے مواقع اور کاروباروں کے لیے برطانیہ کی مارکیٹ تک رسائی کے لیے تعاون پر بات چیت کی گئی۔
	سیالکوٹ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں اوورسیز پاکستانی کی شادی میں نوٹوں کی برسات کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق بھائیوں اور دوستوں نے 50 لاکھ سے زاید ملکی و غیر ملکی کرنسی لٹا دی، کرنسی نوٹ نچاوڑ کرنے کے لیے شادی ہال میں خصوصی کنٹینر رکھوایا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق کنٹیرپر کھڑے افراد نے پیسوں سے آسمان سفید کر دیا، بارات گاؤں بکھڑےوالی سے نکلی تو دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے راستوں میں ہی نوٹ برسانے شروع کر دیے۔بارات شادی ہال سمبڑیال پہنچی دلہے کے بھائیوں اور دوستوں نے ملکی و غیر ملکی کرنسی کرنسی کی برسات کی۔رپورٹ کے مطابق پیسے لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی، بڑی تعداد دور دور سے شادی ہال پہنچی اور نوٹوں...
	سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان 190 ملین ڈالر کی کرپشن سے متعلق فیصلہ آ رہا ہے، جس میں توقع ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، پی ٹی آئی والوں نے امریکا میں کرائے کی بلڈنگ میں کانگریس کی جعلی سماعت کا ڈراما رچانا شروع کر دیا ہے۔ سیالکوٹ میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ حکومت اور عوام کا پیسہ تھا، برطانیہ نےحکومت کو پیسےبھجوائے، بانی پی ٹی آئی نے بند لفافے میں کابینہ سےاس کی منظوری لی، پیسے خزانے کے بجائے کاروباری شخصیت کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ...
	   پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں اوورسیز پاکستانی کی شادی میں نوٹوں کی برسات کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھائیوں اور دوستوں نے 50 لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی لٹا دی، کرنسی نوٹ نچاوڑ کرنے کے لیے شادی ہال میں اسپشل کنٹینر رکھوایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کنٹیڑ پر کھڑے افراد نے پیسوں سے آسمان سفید کر دیا، بارات گاؤں بکھڑے والی سے نکلی تو دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے راستوں میں ہی نوٹ برسانے شروع کر دیے۔ بارات شادی ہال سمبڑیال پہنچی دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے ملکی و غیر ملکی کرنسی کرنسی کی برسات کی۔ رپورٹ کے مطابق پیسے لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی، بڑی تعداد دور دور سے شادی...
	سیالکوٹ (نیوزڈیسک) اوورسیز پاکستانی کی شادی میں نوٹوں کی برسات، دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے لاکھوں روپے لٹادیئے۔ گاؤں بکھڑے والی کو اورسیز پاکستانیوں کا گاؤں کہا جاتا ہے جہاں ایک دوسرے کی شادی میں دکھاوے کیلئے نوٹ برسانے کا رواج ہے۔ اس بار بھی دوستوں نے ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی برسات کی جس سے پیسے لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی۔اس شادی میں 50 لاکھ سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لٹادی۔یہ پہلا موقع نہیں ہے شادیوں میں غیرملکی کرنسی لٹائی گئی بلکہ اس سے قبل بھی بہت سی شادیوں میں اس طرح پیسے، موبائل فونز اور بہت کچھ لٹایا جاچکا ہے۔ سعودیہ، امریکا اور امارات سمیت 12 ملکوں سے مزید 107 پاکستانی بے...
	 سیالکوٹ (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ہر حربہ ناکام ہو ا ہے، ان کی خواہش کے باوجود ترسیلات زر بند نہیں ہوئیں بلکہ ان میں ا ضافہ ہوا ہے ، عمران خان کی رہائی کے لیے ٹرمپ کی طرف سے کوئی دباو نہیں ہے، وہ باہر آئیں گے یا نہیں اس کے بارے میں پیش گوئی نہیں کرسکتا یہ عدالتوں کا کام ہے، سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی اپنے گھروں کو خرچے کے لیے پیسے بھیجتے ہیں، یہ پی ٹی آئی یا عمران خان کی فرمائش پر بند ہونا قطعی طور پر ناممکن ہے۔ انہوں نے...
	  سیالکوٹ :وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی عدالتوں کے فیصلوں پر منحصر ہے اور حکومت کی جانب سے ان کی رہائی کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جا رہا۔ سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جیل سے بنی گالہ یا کسی اور جگہ منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کو نظر بند کرنے یا کسی اور مقام پر منتقل کرنے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد سیاسی استحکام پیدا کرنا ہے اور...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائی کے لیے کوئی دباؤ نہیں، پی ٹی آئی کا ملک کو نقصان پہنچانے کا ہر حربہ ناکام ہوا، معاشی اشاریے آج بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کو جیل سے بنی گالہ یا کہیں اور منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، اس حوالے سے پی ٹی آئی کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی عدالتوں کے فیصلوں پر منحصر ہے، میں عدلیہ سے تعلق رکھتا ہوں نہ جوتشی ہوں کہ کوئی پیشگوئی...
	وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائی کے لیے کوئی دباؤ نہیں، پی ٹی آئی کا ملک کو نقصان پہنچانے کا ہر حربہ ناکام ہوا، معاشی اشاریے آج بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کو جیل سے بنی گالہ یا کہیں اور منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، اس حوالے سے پی ٹی آئی کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔  انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی عدالتوں کے فیصلوں پر منحصر ہے، میں عدلیہ سے تعلق رکھتا ہوں نہ جوتشی ہوں کہ کوئی...
	وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بیرون ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی اپنے گھروں کو خرچے کے لیے پیسے بھیجتے ہیں، یہ پی ٹی آئی یا عمران خان کی فرمائش پر بند ہونا قطعی طور پر ناممکن ہے۔ سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر ماہ پی ٹی آئی کے اندازے غلط ثابت ہوتے ہیں اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوتا ہے، اب کہہ رہے ہیں کہ 2، 3 مہینے بعد اس کے اثرات ظاہر ہوں گے، ان کا ہر حربہ ناکام ہوا ہے اور یہ نامراد رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یہ کہتے ہیں ہمیں بنی گالہ منتقلی کی آفر...
	دھند کے باعث سیالکوٹ میں آج کوئی پرواز لینڈ نہ کرسکی، فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ سے روانگی کی 3 غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ مزید بتایا گیا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کی 4 پروازوں کو لاہور اتارا گیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ابھی بھی شدید دھند ہے اور حد نظر انتہائی کم ہے۔ لاہور میں بھی دھند کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ صبح سویرے دھند کے باعث لاہور کی 3 پروازیں اسلام آباد میں اتاری گئیں۔ کراچی اور پشاور میں بادل تھے جبکہ اسلام آباد، ملتان اور فیصل آباد ایئرپورٹ کا مطلع صاف تھا۔