2025-05-22@10:26:12 GMT
تلاش کی گنتی: 14605
«ایک رن»:
(نئی خبر)
واشنگٹن: امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے اسپیس ایکس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے حکام کے ساتھ خلائی اور ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز میں جدت پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے لاس اینجلس میں معروف امریکی ایرو اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جبکہ پاکستانی قونصل جنرل عاصم علی خان اور قونصلیٹ کے دیگر حکام بھی ان کے ساتھ تھے۔ لاس اینجلس میں اسپیس ایکس کے حکام نے پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا۔ حکام کی جانب سے وفد کو پاکستان اور اسپیس ایکس کے درمیان ممکنہ تعاون بالخصوص اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر براڈ بینڈ تک رسائی...

دہشتگردی کے مقابلے کے لیے بیرونی ہاتھوں سے ہوشیار رہیں گے، پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان اتفاق
چین کے دارلحکومت میں بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی پانچویں بیٹھک کے حوالے سے چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی کی جانب سے 7 نکاتی اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات انتہائی دوستانہ ماحول میں ہوئے جن میں تینوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک نے دہشتگردی کی تمام شکلوں کی مخالفت کرتے ہوئے مشترکہ طور پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرنے پر اتفاق کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ خطے کے ممالک بیرونی مداخلت سے ہوشیار رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں چین کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت اپنے بیانیے کی وجہ سے آگ سے کھیل رہا ہے. پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اگر بھارت کو جنگ چاہیے، تو پھر جنگ ہی سہی اور ہم اس کے لیے تیار ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی سی سی) کو انٹریو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی جنگ بیوقوفی ہوگی، یہ ایک ایسا راستہ ہے جو دونوں ممالک کے لیے باہمی تباہی کا باعث بن سکتا ہے. لہذا جوہری جنگ ’ناقابل تصور اور نامعقول خیال‘ ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور ہم امن کو ترجیح دیتے ہیں، اس وقت...
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں بجلی مہنگی کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کر دی۔ ماہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کی گئی۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 29 مئی کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔ درخواست میں بجلی 1 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے کے مطابق، اپریل 2025 میں ملک بھر میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق، اپریل میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 8.94 روپے فی...
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پہلگام حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے چلتے پاکستان نے 24 اپریل کو بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کر دی تھیں۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو ایک ماہ میں 800 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم اب پابندی مزید برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اعلان آج یا کل متوقع ہے، جس کے بعد نوٹم جاری کیا جائے گا۔ پابندی برقرار رہنے...
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ’محض بیوقوفی‘ ہو گی کیونکہ یہ ایک ایسا راستہ ہے جو دونوں ممالک کے لیے ’باہمی تباہی‘ کا باعث بن سکتا ہے، اسی لیے یہ (جوہری جنگ) ’ناقابل تصور اور نامعقول خیال‘ ہونا چاہیے۔ بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم اگر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو پاکستان ہر وقت اس کے لیے تیار ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ سے متعلق انہوںنے کہا کہ بھارت جس طرح سے گھمنڈ کا شکار ہے اور جس بیانیے کو فروغ دے رہا ہے تو تنازع تو موجود...
لاہور (نیوز ڈیسک )پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد اس وقت پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بنے ہوئے ہیں تاہم اب ان کی اہلیہ کی تصویر بھی منظر عام پر آ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی جانب سے پاکستانیوں نے بھارت کیخلاف کی جانے والی جوابی کارروائی کی تفصیلات فراہم کی جاتی رہیں اور اسی دوران اپنی ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے چھے صفر والا لفظ بھارت کیلئے استعمال کیا جو کہ انٹرنیٹ پر شدید وائرل ہوا۔ سوشل میڈیا پر جاری تبصروں میں کہا جارہاہے کہ اورنگزیب احمد نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاک فضائیہ کی ایک تقریب میں شرکت کی جس دوران یہ تصویر لی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مئی 2025ء) جاوید اختر کا شمار ان شاعروں میں ہوتا ہے جو سرحد کے دونوں طرف مقبول ہیں۔ ان کا ایک حالیہ بیان پاکستان میں شدید تنقید کی زد میں ہے جس میں وہ پاکستان کی بجائے جہنم کو ترجیح دینے کی بات کرتے ہیں۔ انڈین ادیبوں کا خیال ہے کہ جاوید اختر کی بات کا پس منظر نہیں سمجھا گیا جبکہ پاکستانی لکھاری اسے 'افسوس ناک‘ اور 'جنگی جنون‘ سے تشبیہ دیتے ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی بظاہر تھم چکی لیکن سوشل میڈیا پر لفظوں کی جنگ برابر جاری ہے جس کے اثرات کی نشاندہی جاوید اختر کے ایک متنازعہ بیان اور اس پر آنے والے ردعمل سے ہو رہی ہے۔...
چالیس ارب کا میگا اسکینڈل، نیب نے پی ٹی آئی کی 2سیاسی شخصیات کو بڑی ٹرانزیکشنز کا پتہ لگالیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) خیبر پختونخوا حکومت کے ایک سینئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما 40ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں نیب کی تحقیقات کی زد میں ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے سرکاری اکاونٹس سے پاکستان تحریک انصاف کے دو سینئر رہنماوں کو کروڑوں روپے کی دو ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے ایک اکاونٹ خیبر پختونخوا حکومت کے ایک اعلی عہدیدار کے خاندان کا ہے۔ نیب نے پتہ لگایا کہ 40ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل سے منسلک بینک اکاونٹس سے...

ثانیہ قابو نہ کرسکی تو ثناء کیا چیز ہے۔۔ شعیب ملک کی عروہ حسین کو گھورنے کی ویڈیو وائرل! صارفین نے آرے ہاتھوں لے لیا
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) — پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان اور موجودہ پی ایس ایل کھلاڑی شعیب ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں، مگر اس بار وجہ ان کی کارکردگی نہیں بلکہ ایک تقریب میں ان کے اندازِ نگاہ بنے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شعیب ملک کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے، جس میں وہ اداکارہ عروہ حسین کے ساتھ ایک تقریب میں موجود ہیں۔ ویڈیو میں عروہ حسین کسی اور فرد سے گفتگو میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ شعیب ملک کی نظریں بار بار ان پر مرکوز نظر آتی ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی تنقید اور تبصروں کا طوفان آ گیا۔...
اس موقع پر قیام امن کے سلسلے میں گاؤں بوشہرہ اور اس کے گرد و نواح کے تمام دیہات کے درمیان ایک سال کے لئے امن معاہدہ طے پایا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں پائیدار اور دیرپا امن و امان قائم کرنے کیلئے آج گورنر کاٹیج پاراچنار میں ایک اہم قبائلی جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے میں دونوں فریقین کے عمائدین، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مقامی نمائندے شریک ہوئے۔ اس موقع پر قیام امن کے سلسلے میں گاؤں بوشہرہ اور اس کے گرد و نواح کے تمام دیہات کے درمیان ایک سال کے لئے امن معاہدہ طے پایا۔ معاہدے کے تحت تمام فریقین باہمی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے پر...
— فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرکے حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم منظم نیٹ ورک کے ذریعےحوالہ ہنڈی کا کاروبار چلا رہا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دوسری کارروائی کی گئی۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ دونوں کارروائیوں میں 7 کروڑ روپے اور 11 ہزار 900 ڈالرز برآمد کیے۔
دنیا بھر میں آج چائے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن مناتے ہوئے بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر چائے کے کپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔ انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب بات چائے کی ہو تو ہمیشہ ’ایک کپ اور ہو جائے‘۔ When it's about chai, it's alwaysEk aur cup ho jaye! ❤️#InternationalTeaDay ☕️ pic.twitter.com/90u4eJAvKf — Sachin Tendulkar (@sachin_rt) May 21, 2025 سابق کرکٹر کی اس پوسٹ پر پاکستانی صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ ایک پاکستانی صارف نے لکھا کہ فنٹاسٹک چائے کے لیے آپ کو پاکستان آنا ہو گا۔ For Fantastic Chai,...
لکی مروت اور بنوں سے پولیو کے دو نئے کیسز ، رواں سال کیسز کی تعداد 10ہو گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں پولیو وائرس کے دو نئے کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔ نئے کیسز خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق لکی مروت میں 26 ماہ کی ایک بچی میں پولیو کی علامات ظاہر ہوئیں، جب کہ بنوں میں 4ماہ کے ایک بچے میں یکم مئی کو پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔پولیو کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر، نیشنل ای او...

ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس، پی ٹی آئی رہنما عمران اور بشری کی سزا معطلی کا کیس مقرر کرانے کیلئے متحرک
ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس، پی ٹی آئی رہنما عمران اور بشری کی سزا معطلی کا کیس مقرر کرانے کیلئے متحرک WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ہائیکورٹ میں 190ملین پاونڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق 190ملین پاونڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر نہ ہوسکا تاہم پی ٹی آئی کے رہنما 190ملین پاونڈ کیس میں اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرانے کے لیے متحرک ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور لطیف کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کے چیمبر پہنچ گئے جبکہ سینیٹر...
پاکستان شوبز کی اداکارہ نادیہ جمیل نے بیٹے کی پرورش اور شادی کے بعد بہو سے تعلقات سے متعلق بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ نادیہ جمیل نے ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے خوشخبری سُنائی ہے ان کے بیٹے کی آئندہ ماہ بات پکی ہوگی اور اگلے سال بیٹے کی شادی بھی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کی شادی کے بعد وہ بہو کے بجائے بیٹے پر چیل کی طرح نظر رکھیں گی تاکہ دیکھ سکیں کہ کہیں وہ کسی کی بیٹی کے ساتھ کوئی حق تلفی تو نہیں کر رہا یا اس کو پرایا محسوس تو نہیں ہونے دے رہا کیونکہ یہ گھر اس کا بھی ہے۔ https://www.instagram.com/reel/DJ6HruPNkGk/ نادیہ کا کہنا...
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے ان کیسز کی تصدیق کی ہے۔ بنوں کی یونین کونسل سین تانگہ سے 28 ماہ کے ایک بچے میں جبکہ لکی مروت کی یونین کونسل بخمل احمد زئی سے 26 ماہ کی ایک بچی میں وائرس پایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق، بنوں اور لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دو کمسن بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے ان...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2025ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک لمیٹڈ کو ڈیجیٹل بینکوں کے لائسنسنگ اور ریگولیٹری فریم ورک کے تحت پائلٹ آپریشنز شروع کرنے کے لیے محدود بینکاری لائسنس جاری کر دیا گیا ۔ یہ منظوری رقمی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، جس کا مقصد پاکستان کا پہلا مکمل شریعت کے مطابق ڈیجیٹل ریٹیل بینک بنانا ہے، جو صارفین کی مالی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ان کے لیے ایک آسان، حقیقی ، اور جامع بینکاری کا تجربہ فراہم کرے گا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ڈیجیٹل بینکوں کا لائسنسنگ اور ریگولیٹری فریم ورک جدیدیت کو فروغ دینے، صارفین کے لیے مالی رسائی کو بہتر بنانے، اور محفوظ...
— جنگ فوٹو وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو ان کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دے کر فارغ کر دیا ہے۔ضیاء القیوم کی جگہ مشیر منصوبہ بندی و ترقیات مظہر سعید کو قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کر دیا ہے۔ مظہر سعید بنیادی طور پر کمیشن میں ڈی جی کے عہدے پر تعینات ہیں اور ان کے پاس مشیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات کا اضافی چارج بھی ہے۔ ضیاء القیوم کو ہٹانے کی منظوری بدھ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار نے کی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا اجلاس ایک گھنٹے تک جاری رہا جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی کارکردگی رپورٹ پاور پوائنٹ...
پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق اس ضمن میں حتمی فیصلہ آج کل میں متوقع ہے، جس کے بعد اس ضمن میں نوٹم جاری کیا جائے گا۔ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین کے تحت، فضائی حدود پر ایک وقت میں ایک ماہ سے زیادہ پابندیاں عائد نہیں کی جا سکتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس میں وقتاً فوقتاً توسیع کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود کی بندش: بھارت کو اب تک کتنے ملین ڈالر کا نقصان ہوچکا؟ بھارت نے 23 اپریل کو پاکستان کی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کو یکطرفہ طور پر بند کر دیا تھا،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا حکومت کے ایک سینئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما 40 ارب روپے کے میگا کرپشن سکینڈل میں نیب کی تحقیقات کی زد میں ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایک باخبر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی نیوز کو بتایا کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری اکاﺅنٹس سے پاکستان تحریک انصاف کے دو سینئر رہنماﺅں کو کروڑوں روپے کی دو ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے ایک اکاﺅنٹ خیبر پختونخوا حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے خاندان کا ہے۔ نیب نے پتہ لگایا کہ 40 ارب روپے کے میگا کرپشن سکینڈل سے منسلک بینک اکاﺅنٹس سے مہنگی جائیدادیں خریدنے کے...
غزہ میں موجود برطانوی سرجن ڈاکٹر وکٹوریہ روز نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے والی دہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں طبی امداد کی سنگین کمی کے باعث وہ بچے بھی مر رہے ہیں جنہیں بچایا جا سکتا تھا۔ ناصر اسپتال (خان یونس) میں خدمات انجام دینے والی ڈاکٹر وکٹوریہ نے یہ بات ایک برطانوی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہی، جہاں ان کی آواز غم، بے بسی اور غصے سے لرز رہی تھی۔ ڈاکٹر وکٹوریہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہر طرف موت کا سناٹا چھایا ہوا ہے۔ ’’ہم دائیں دیکھتے ہیں، بائیں دیکھتے ہیں، ہر جگہ بچے مر رہے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر وہ ہیں جنہیں بروقت علاج ملتا تو بچایا جا...
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد کے قریب ساہیانوالہ میں شالیمار ایکسپریس اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ حادثہ گاؤں چھوٹی گھرتل کے قریب کچے پھاٹک پرپیش آیا جہاں ٹرین ریلوے ٹریک پر پھنسی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹرین کے قریب آنے پر ڈرائیور ٹرالی کو الگ کرکے ٹریکٹر لے کر بھاگ گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد ٹرین ریلوے لائن سے اتر کر دور گرگئی اور حادثے کے نتیجے میں شالیمار ایکسپریس کے انجن سمیت 10 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جب کہ حادثے میں 10 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فیلڈ مارشل...
پاکستان میں اپنے آن لائن محبوب کی تلاش کے لیے آنے والی امریکی خاتون اونیجا رابنسن ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ اس بار وہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ نیویارک میں ایک تقریب کے دوران ملاقات کرتی نظر آئیں۔ اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اونیجا کے ساتھ ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب اونیجا رابنسن نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماہرہ خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جو ہیوسٹن، برطانیہ میں منعقدہ فلم پریمئیر کے دوران لی گئی۔ View this post on Instagram A post shared...
امریکا میں پہلی بار مثانے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ انجام دیا گیا ہے جو طب کی دنیا میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ ٹرانسپلانٹ رونالڈ ریگن یو سی ایل اے میڈیکل سینٹر، کیلیفورنیا میں 41 سالہ مریض آسکر لارینزار پر کیا گیا جن میں کینسر اور گردے کی بیماری کے باعث مثانے اور گردے ناکام ہوچکے تھے۔ سرجری کی مدت 8 گھنٹے تھی جس میں ٹیم کی قیادت ڈاکٹر نیما نصیری اور ڈاکٹر اندر بیر گل (یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا) نے کی۔ اس پیچیدہ سرجری میں مریض کو ایک ہی مرحلے میں مثانہ اور گردہ دونوں ایک مردہ عطیہ دہندہ سے منتقل کیے گئے۔ سرجری کے فوراً بعد مریض کے گردے نے پیشاب بنانا شروع کر دیا، اور وہ سات...
بھارت میں ایک حیران کن اور فلمی کہانی جیسا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نوجوان خاتون نے محض سات ماہ کے قلیل عرصے میں 25 مردوں سے شادی کی، مگر مقصد محبت نہیں بلکہ صرف لوٹ مار تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس چالاک دلہن کو گرفتار کرلیا ہے، جسے میڈیا نے ’لوٹ اینڈ اسکوٹ دلہن‘ کا لقب دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بھوپال میں 23 سالہ انورادھا پاسوان نامی اس خاتون کو پولیس نے متعدد شادیوں اور مالی دھوکا دہی کے الزامات میں گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انورادھا نے ملک کی مختلف ریاستوں میں گھوم پھر کر مردوں سے شادی کی، ان کے اعتماد کو جیتا، اور پھر موقع پا...
جیو پولیٹکس کے سائے میں تاریخ اکثر خود کو دہراتی ہے… نہ کہ ایک مذاق کے طور پر، بلکہ ایک سرد اور لرزہ خیز تکرار کے طور پر، جس میں کردار نئے ہوتے ہیں مگر مقاصد وہی پرانے۔ دو واقعات… جن کے درمیان تقریباً چھ دہائیوں کا فاصلہ ہے… حیرت انگیز مماثلت کے ساتھ ایک دوسرے کی بازگشت محسوس ہوتے ہیں: 1967ء میں یو ایس ایس لبرٹی پر حملہ، اور 2025 ء میں بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں گھڑی گئی ایک ڈرامائی کارروائی، جو پاکستان پر بلاجواز حملے کا سبب بنی۔ 8 جون 1967 ء کو، اسرائیل اور عرب ممالک کے مابین چھ روزہ جنگ کے دوران، یو ایس ایس لبرٹی…جو کہ امریکی نیوی کا انٹیلی جنس...
منافقین ،ملحدین،لنڈے کے لبرلز ،گمراہ مولوی زادوں، ہم جنس پرستوں ، غامدیوں کا گروہ اور قادیانیت زدہ وہ جہاد دشمن خرکار کہ جو گز گز بھر لمبی زبانیں لٹکائے مولویوں کو طعنے دیا کرتے تھے کہ مولوی فتوے دیتے ہیں خود جہاد کیوں نہیں کرتے ؟ اور یہ بھی کہ یہ لوگوں کے بچے مرواتے ہیں اور ان کے اپنے بچے یورپ اور امریکہ کی یونیورسٹیوں میں پڑھتے ہیں،اب نجانے کن بلوں میں جا گھسے ہیں؟ مولانا محمد مسعود ازہر پکے ٹھکے مولوی یعنی جئید عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ ممتاز ترین جہادی قائد بھی ہیں، یہ ایک ایسے جہادی قائد ہیں کہ جن کے دو کڑیل سگے بھتیجے اور ایک جوان سالہ عالم دین بھانجے اس سے قبل...
16 مئی 2025 ء کا سورج کچھ اور ہی امیدوں، دُعاؤں اور جذبات کی چمک لئے طلوع ہوا۔ یہ وہ دن تھا جس کا انتظار ایک پوری قوم نے سسکیوں، دعاؤں اور بے شمار قربانیوں کے ساتھ کیا۔ ابھی چند دن پہلے کی بات ہے، جب 10 مئی کو اچانک پاک بھارت سرحدی کشیدگی نے ایسا رخ اختیار کیا کہ ہر آنکھ خوف زدہ تھی ۔ہر دل سہم گیا تھا اور ہر زبان پر صرف ایک دعا تھی: ’’اے خدا! ہمیں سلامتی دے۔‘‘ ایسے میں جب جنگ کی آگ بجھی اور دونوں ممالک کے مابین سیز فائر ہوا تو 16 مئی کو پاکستان بھر میں یومِ تشکر منایا گیا۔یہ محض ایک رسمی دن نہ تھابلکہ یہ ایک جذبہ تھا۔ جب...
وہ ملک جس کی معیشت کی کمر اتنی نہ مضبوط ہو کہ اپنی اسی فیصد آبادی کی بھوک کا بوجھ نہ سہار سکے اس ملک کی اشرافیہ اور مقتدرہ کروڑوں روپے کا زر شرلیوں اور دیگر آگ اگلتے پٹاخوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھیں اور ایک مسکراہٹ کے نذرانے کے ساتھ ایسی شہ خرچی کرنے کو خراج تحسین پیش کر کے کرکٹ میچ دیکھنے کے مزے اڑاتے رہ جائیں ایسے حکمرانوں اور مقتدرہ کے کارپردازگان خوش نوا کو اکیس توپوں کی سلامی ۔ نا ں کہ فیس بک پر یاران سرپل نے اس امر پر شور برپا کردیا کہ اللوں تللوں کا ایک کھیل آمر پرویز مشرف نے اس طور رچایا کہ وطن عزیز کو شاہ خرچی کا ایک...
پاکستان میں نوجوان نسل اور سگریٹ نوشی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز تحریر: جاریہ زہرہ حالیہ برسوں میں پاکستان میں نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جو عمل کبھی بڑی عمر کے افراد کا شوق سمجھا جاتا تھا، وہ اب نوجوانوں اور حتیٰ کہ کم عمر طلبہ و طالبات میں بھی تیزی سے عام ہوتا جا رہا ہے۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے کیمپس سے لے کر چائے کے ہوٹلوں، انسٹاگرام اسٹوریز، اور رات گئے کی محفلوں تک، سگریٹ نوشی (چاہے وہ سگریٹ ہو، شیشہ ہو، یا ویپ) نوجوانوں کی زندگی کا ایک حصہ بن چکی ہے۔ یہ صرف صحت کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک سماجی چیلنج بھی...
موجودہ حالات میں جب کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی شدید ہے، اور دشمن ہر محاذ پر حملہ آور ہے، قرآن کریم، خصوصاً سورۃ الانفال کی آیات 45-46، ہمیں ایک جامع لائحہ عمل دیتی ہیں۔ فاثبتوا:محاذ پر ڈٹے رہو! سرحدی اور نظریاتی یلغار، دشمن کے حملے، جھوٹے بیانیے اور دبائو کے باوجود اپنے دین، اصولوں، اور قومی مفاد پر قائم رہنا، یہی اصل استقامت ہے۔واذکروا اللہ کثِیرا: مادی طاقت کے ساتھ روحانی قوت بھی لازمی ہے۔ ان نازک حالات میں رجوع الی اللہ اور کثرتِ ذکر، نماز، دعا، قرآن اور استغفار کو لازم پکڑنا اور اپنی طاقت پر نہیں بلکہ اللہ پر مکمل بھروسہ رکھنا اصل کامیابی کا راستہ ہے۔ واطِیعوا اللہ ورسولہ:اللہ اور اس کے رسول کے...
ہمارے نزدیک یورپ اور مغربی ممالک سماجی زندگی سے محروم ہیں۔ گو کہ مغربی تہذیب و کلچر کی اپنی الگ حرکیات ہیں مگر ہم یہ دعویٰ نہیں کر سکتے کہ اہل مغرب کے پاس سوشل لائف نہیں ہے۔ البتہ ان کا معاشرہ کام کے دنوں میں واقعی ایک دوسرے سے گھلنے ملنے کے تصور سے تہی دامن ہے۔ لندن جیسے میٹروپولیٹن (عالمگیر)شہر میں ایک کرائے کے گھر میں رہتے ہوئے کبھی آپ کو یہ تک معلوم نہیں ہوتا کہ ساتھ والے کمرے میں کون رہتا ہے۔ میں نے لندن میں نو سال ایک چار بیڈ روم کے فلیٹ میں گزارے۔ اس فلیٹ کے باقی تین کمروں کے بندوں سے میری صرف ویک اینڈ پر ملاقات ہوتی تھی جب میں ان...
بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز بنوں(آئی پی ایس) نیو سبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو بارودی مواد سے اڑایا، گیٹ اڑانے کے بعد دہشت گرد اندر گھس گئے اور شدید فائرنگ کی جس سے قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس چوکی میں نصب بجلی ٹرانسفارمر کھمبے سے نیچے گر گیا جس سے نیوسبزی منڈی کی بجلی سپلائی منقطع ہوگئی۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں سبزی منڈی پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں...
— فائل فوٹو پاکستانی سینئر وکیل، سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے اپنی زندگی اس غمگین لمحے سے پردہ اُٹھا دیا جس نے ان کی زندگی بدل دی۔حال ہی میں سابق گورنر پنجاب نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پہلی بار اپنے جواں سال بیٹے کی موت کا المناک واقعہ سنایا۔دوران انٹرویو جب ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی زندگی کا غمگین لمحہ کونسا ہے تو انہوں نے اپنے نوجوان بیٹے کی ناگہانی موت کا قصہ سنایا۔ پیپلزپارٹی فرانس کا قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی موت پر اظہارِ افسوسپاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر چوہدری... انہوں نے...
سعید احمد:لاہور ڈویژن میں ہونیوالے ٹرین حادثے سے ٹرین آپریشن متاثر ہونے لگا۔لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو براستہ ساہیوال بھجوایا گیا۔لاہور سے فیصل آباد جانیوالی ،فیصل آباد سے لاہور آنیوالی غوری ایکسپریس منسوخ کر دی گئی۔کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس کا روٹ براستہ ساہیوال کردیا گیا۔میانوالی سے لاہور آنے والی ماڑی انڈس ایکسپریس بھی متاثر ہوئی۔ماڑی انڈس ایکسپریس سیالکوٹ سیکشن سے لاہور پہنچی، اسی طرح قراقرم ایکسپریس کو براستہ ساہیوال روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں اپریل کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 27 پیسے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ نیپرا نے اس درخواست پر 29 مئی کو سماعت مقرر کی ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ درخواست کے مطابق اپریل 2025 میں ملک بھر میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس فراہم کی گئیں۔ اپریل میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 8.94 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ ریفرنس...
کراچی: کیماڑی جنگل شاہ یارڈ میں پی ایم ٹی چوری کرنے کی کوشش کرنے والے ایک ملزم کو یارڈ کے منیجر نے جوابی فائرنگ میں زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکسن کے علاقے کیماڑی ضیاء الدین اسپتال کے قریب جنگل شاہ یارڈ میں چوری کرنے والے ایک ملزم کو یارڈ کے منیجر نے جوابی فائرنگ میں زخمی کر دیا جبکہ اس کے تین ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی ہونے والے ملزم کو جیکسن پولیس نے موقع پر پہنچ کر حراست میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق 4 مسلح ملزمان ایم ڈی یارڈ میں پی ایم ٹی چوری کر رہے تھے، ملزمان نے پی ایم ٹی اتار کر پول سے نیچے گرا...
لاہور: چک جھمرہ کے گاؤں چھوٹی گھرتل کے قریب کچے پھاٹک پر ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے شالیمار ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ شالیمار ٹرین کو حادثہ رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، جس کے باعث شالیمار ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں۔ حادثے کے باعث فیصل آباد آنے اور جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرین آنے سے کچھ دیر قبل ٹریکٹر ٹرالی ریلوے ٹریک میں پھنس گئی تاہم جب ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے دیکھا کہ ٹرین قریب آگئی ہے تو ڈرائیور نے فوراً ٹریکٹر کی پن نکالی اور ٹریکٹر کو ٹرالی سے الگ...
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) یورپی یونین نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کلاس نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ہم نے شام کے خلاف عائد اپنی اقتصادی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ہم شامی عوام کی ایک نئے، جامع اور پرامن شام کی تعمیر میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم، یورپی یونین کی تمام پابندیاں نہیں ہٹائی جائیں گی۔ انہوں نے پابندیاں ہٹانے کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انڈیکس کی سطح 1 لاکھ 19 ہزار 400 پوائنٹس تک پہنچ گئی ہے۔(جاری ہے) مالی مارکیٹ میں مجموعی طور پر سرمایہ کاری کے حوالے سے خوش آئند صورتحال دیکھی جا رہی ہے جس نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا ہے۔اسی دوران انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں ڈالر کی قیمت 16 پیسے کم ہو کر 281.75 روپے پر آ گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی یہ مضبوطی اور کرنسی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی رہی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر100 انڈیکس میں 524 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 495 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس نیچے آ گیا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر20 پیسےسستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 72 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
بھارت کے سینئر صحافی مودی حکومت پر برس پڑے، پاکستان سے جنگ میں نقصانات کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز بھارت کے معتبر صحافی راج دیپ سردیسائی نے مودی حکومت کی فوجی ناکامیوں پر پڑا ہوا پردہ اچانک ہٹا دیا ہے۔ انہوں نے حالیہ بھارت پاکستان تنازعے کے دوران ہونے والے نقصانات کے بارے میں اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جنگ میں کئی جنگی طیارے کھوئے ہیں۔ سردیسائی نے اپنی رپورٹ میں سوال اٹھایا کہ ’’کیا یہ سچ ہے کہ پاکستان نے جنگ کے پہلے ہی دن ہماری فضائی طاقت کو شدید نقصان پہنچایا؟‘‘ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ان نقصانات کی سرکاری طور پر تردید نہیں...
ماہرین کے مطابق فضا سے زمین پر مار کرنے والا گائیڈڈ میزائل ہے۔ یہ میزائل انتہائی درستگی سے نشانہ لگاتا ہے اور انصاراللہ یمن ریورس انجینئرنگ کے ذریعے اپنی میزائل صلاحیت کو مزید ترقی دے سکتی ہے اور اس تحفے کو اسرائیل کو واپس بھیج سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چند روز قبل یمن پر اسرائیلی جنگجو طیاروں کے بمباری میں استعمال ہونے والا تقریباً ایک ٹن وزنی بم مستقبل میں اسرائیلیوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ انصاراللہ یمن نے مزاحمتی ذرائع کو بتایا ہے کہ صنعاء ایئرپورٹ کے رن وے سے تقریباً ایک ٹن وزنی اسرائیلی بم برآمد کیا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ بم اگر پھٹتا تو تہران کے میدان آزادی کے برابر علاقے کو تباہ کر سکتا تھا اور...
بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،ترجمان مسلم لیگ ق WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) خضدار میں اسکول بس پر بم دھماکے کے نتیجے میں معصوم بچوں کی شہادت پر مسلم لیگ ق نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو انتہائی سفاکانہ اور افسوسناک قرار دیا ہے۔ترجمان مسلم لیگ ق مصطفیٰ ملک نے ایک بیان میں کہا کہ “خضدار اسکول بس دھماکہ ایک دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔ پوری قوم ان غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔”انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت اس بات کی علامت ہے کہ دشمن کسی بھی سفاکانہ اقدام سے گریز نہیں کر رہا۔ “ایسے عناصر انسانیت اور رحم دلی...
پاکستانی اداکاراحسن خان کو کون نہیں جانتا، وہ ایک برطانوی پاکستانی اداکار، پروڈیوسر اور ٹی وی میزبان ہیں۔ انہوں نے 1998 میں اداکاری کا آغاز کیا۔ وہ شادی، بلی، گھر کب آو گے، سلطان، عشق خدا، دل میرا دھڑکن تیری، فلموں میں نظر آئے اور بعد میں ٹیلی ویژن پر چلے گئے۔ انہوں نے رمضان کے دوران ایک کوئز شو حی علی الفلاح کی میزبانی بھی کی۔ احسن خان نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو یہ بتا کر سب کو حیران کن کردیا کہ انہوں نے ڈرامہ سیریل’ڈائن’ میں کام کرنے کے لیے 1 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔ اس ڈرامے میں ان کے ساتھ معروف اداکارہ مہوش حیات کی جوڑی ہے، جس نے ناظرین کی بھرپور توجہ...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انڈیکس کی سطح 1 لاکھ 19 ہزار 400 پوائنٹس تک پہنچ گئی ہے۔ مالی مارکیٹ میں مجموعی طور پر سرمایہ کاری کے حوالے سے خوش آئند صورتحال دیکھی جا رہی ہے جس نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا ہے۔ اسی دوران انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں ڈالر کی قیمت 16 پیسے کم ہو کر 281.75 روپے پر آ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی یہ مضبوطی اور کرنسی کی قیمت میں کمی ملکی معیشت کے لیے مثبت...
غزہ کے ناصر اسپتال میں خدمات انجام دینے والی برطانوی سرجن وکٹوریا روز کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہم ان بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے چینل 4 نیوز کو بتایا کہ آج غذائی امداد کے 9 ٹرکوں پر مشتمل ترسیل سمندر میں ایک قطرے کے برابر ہے اور انہوں نے ان بچوں پر غذائی قلت کے اثرات کی وضاحت کی جنہیں وہ دیکھ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں غزہ میں تعینات خاتون برطانوی سرجن وکٹوریا روز نے کہا ہے کہ میں نے 2 رات قبل ایک 4 سالہ بچے کو کھو دیا، جو شدید انفیکشن کا شکار ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب حالات مشکل ہوں تو آپ کو اپنی بصیرت کو سننا سیکھنا چاہیے، لیکن جب وہ بہترین ہوں، تو آپ کو اسے اور بھی زیادہ سننا سیکھنا چاہیے۔ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کو سونے کی تلاش میں چھوڑ دینا، شاید اپنے سر پر اپنے چشمے پہننے اور اپنے بستر کے پاس انہیں بے قابو طریقے سے تلاش کرنے کے مترادف ہو۔ جی ہاں، ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک اچھا سا ایڈونچر پسند کرتے ہیں۔ لیکن آپ اپنے خوراک حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ جو کچھ پہلے ہی حرکت میں آیا ہے اور ترقی کر رہا ہے اسے بے ترتیب کیا جائے۔ ہر دن...
خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کے بعد عوام کو ایک اور بڑی ریلیف فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ کے پی حکومت نے صحت کارڈ کے بعد عوام کو ایک اور بڑی ریلیف فراہم کرتے ہوئے صوبے بھر کے تمام شہریوں کے لیے لائف انشورنس سکیم متعارف کرانے کی منظوری دی ہے۔ اس لائف انشورنس سکیم پر سالانہ 4.5 ارب روپے لاگت آئے گی جس کے تحت اگر گھر کے سربراہ کا انتقال ہو جائے تو لواحقین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ 60 سال سے کم عمر میں انتقال کرنے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ 60 سال سے...
اسماء عباس اور زارا نور عباس کی کلاسیکل ڈانس پرفارمنس نے دل جیت لیے، مداحوں اور فنکاروں کی جانب سے بھرپور داد وصول کی۔ معروف اداکارہ اسماء عباس اور ان کی صاحبزادی، باصلاحیت اداکارہ زارا نور عباس کی کلاسیکل رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دونوں ماں بیٹی نے مل کر کتھک ڈانس پرفارمنس پیش کی۔ View this post on Instagram A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official) یہ دلکش رقص ایک کلاسک گیت پر کیا گیا جو عظیم گلوکارہ میڈم نور جہاں کی آواز میں ہے، اس پرفارمنس کو سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے خوب سراہا جا رہا...
اداکارہ شگفتہ اعجاز کے وزن کم کرنے کے بعد نئے روپ نے دھوم مچادی، ساتھ ہی ان کے جذباتی کیپشن نے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔ پاکستان کی سینئر اور باوقار اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہر یحییٰ صدیقی کی وفات کے بعد زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا۔ معروف اداکارہ نے کینسر سے طویل جنگ لڑنے والے اپنے شوہر کے بچھڑ جانے کے بعد ناصرف جذباتی صدمہ برداشت کیا بلکہ وہ اپنی ظاہری شخصیت میں بھی نمایاں تبدیلی لائیں۔ شگفتہ اعجاز نے حالیہ دنوں میں شوٹنگ سیٹ سے نئی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ سرخ ساڑھی میں بےحد خوبصورت اور پُراعتماد نظر آئیں، ان تصاویر میں ان کا وزن کم ہونے کے بعد...
جرمن وزیر خارجہ جوہان ویڈفول نے برسلز میں کہا کہ ہم نے بارہا یہ واضح کیا ہے کہ ہم روس سے ایک چیز کی توقع رکھتے ہیں اور وہ ہے بغیر کسی پیشگی شرط کے فوری جنگ بندی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ولادیمیر پوتن سے بات چیت کے ایک دن بعد ہی یورپی یونین اور برطانیہ نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق لندن اور برسلز نے کہا کہ ان کی نئی پابندیوں کا مرکز ماسکو کے تیل کے ٹینکروں کے شیڈو فلیٹ اور مالیاتی کمپنیاں ہوں گی۔ ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ پابندیاں اہم ہیں، اور میں ہر اس شخص کا شکر گزار ہوں جو ان پابندیوں...
نئی دہلی(اوصاف نیوز) پاک ، بھارت کشیدگی کے بعد بھارت کو ایک اور جھٹکا، بھارت کے رافیل طیارے گرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی متنازع رافیل ڈیل ایک بار پھر سیاسی بحث کا مرکز بن گئی ہے۔ تنازع کی بنیادی وجہ ڈاسو ایوی ایشن کو بقیہ رقم کی عدم ادائیگی بتائی جا رہی ہے جس سے بھارت اور فرانس کے درمیان دفاعی تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ 2016 میں بھارت نے فرانس سے 36 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جس کی مالیت 7.4 ارب ڈالر تھی۔ معاہدے کے تحت فرانسیسی کمپنی کو حاصل شدہ رقم کا ایک حصہ بھارت کے دفاعی شعبے میں لگایا جانا تھا۔ بھارتی حکومت نے ایک طیارے...
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں ہر 5 میں سے ایک شخص کو بھوک کا سامنا ہے، غزہ کی پوری آبادی کو غذائی عدم تحفظ اور قحط جیسے خطرے کا سامنا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیاں خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کےلیے خطرہ ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسپتالوں اور اہم انفرا اسٹرکچر کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی کی اسرائیلی مہم کو فوری ختم کرے، فلسطینیوں...
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ شیئر کیا، جس میں ڈاکٹر وکٹوریا نے بتایا کہ دو روز قبل ایک 4 سالہ بچے کو کھو دیا، جو شدید انفیکشن کا شکار ہو گیا تھا، “اگر یہ واقعہ برطانیہ میں پیش آتا تو بچہ آج زندہ ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ جنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ میں خدمات انجام دینے والی برطانوی سرجن ڈاکٹر وکٹوریا روز نے موجودہ انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جا سکتا ہے، لیکن طبی سہولیات کی عدم دستیابی ان کی زندگی چھین رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غذائی امداد سمندر میں ایک قطرے کے مترادف ہے،...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ایک فوجی اعزاز سے بڑھ کر ہے۔ یہ ایک ایسے رہنما کیلئے قوم کی جانب سے خراج تحسین ہے جو اس وقت ثابت قدم رہے اور شاندار کارکردگی دکھائی جب پاکستان کو اپنی تاریخ کے ایک انتہائی نازک چیلنج کا سامنا تھا۔ بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران جنرل عاصم منیر کی فیصلہ کن قیادت نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بے مثال وقار اور عزت و احترام ملا۔ کابینہ کے ذرائع کے مطابق، منگل کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کی ترقی کی باضابطہ سفارش کی۔ اس تجویز کی بنیاد ان کی غیر معمولی...
وقاص بیگ: فیصل آباد میں شالیمار ایکسپریس اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا گئی ، حادثے میں شالیمار ایکسپریس کی 2بوگیاں اُلٹ گئیں، متعدد پٹری سے اتر گئیں،حادثے میں شالیمار ایکسپریس کا انجن بری طرح متاثر،اینٹوں سے بھری ٹرالی گھڑتل ریلوے کراسنگ پر پھنسی تھی. اطلاعات کے مطابق چک جھمرہ کے نواحی گاؤں چھوٹی گھرتل کے قریب کھلے پھاٹک پر ٹرین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر پٹری سے اتر گئی، متعدد بوگیاں الٹنے سے مسافر زخمی ہوگئے۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل عینی شاہدین کے مطابق ٹرین آنے سے کچھ دیر پہلے ٹریکٹر ٹرالی ریلوے ٹریک میں پھنس گئی۔ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے جب دیکھا کہ ٹرین قریب آگئی ہے تو...
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون کو 2021 میں افراتفری کے عالم میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے جائزے کا حکم دیا ہے، مذکورہ انخلا ایک طویل عرصے سے موجودہ حکمراں جماعت ریپبلکن کی جانب سے تنقید کا نشانہ رہا ہے۔ پیٹ ہیگستھ نے ایک میمو میں لکھا کہ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ہمیں ایک جامع جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ اس ضمن میں ممکنہ جوابدہی کا تعین کیا جاسکے اور امریکی عوام کو اس حوالے سے مکمل تصویر بھی فراہم کی جاسکے۔ میمو میں کہا گیا ہے کہ ایک خصوصی جائزہ پینل گزشتہ تحقیقات کا اچھی طرح سے جائزہ لے گا، جس میں حقائق کے نتائج، ذرائع، گواہان، اور فیصلہ سازی...
لاہور میں 16 کنال پر محیط ایک جھیل بنائی گئی ہے جس کی گہرائی 20 فٹ ہے اور اس میں 5 ملین گیلن پانی اسٹور کرنے کی گنجائش ہے۔ مون سون بارشوں کے 3 سے 4 بڑے اسپیلز اس میں بآسانی اسٹور ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ میگا ٹورسٹ منصوبہ کیا ہے؟ جھیل کنارے خوبصورت فوڈ کورٹ بنائی جائے گی اور یہ عوام کے لیے ایک خوبصورت تفریحی مقام بھی ہوگا۔ جھیل میں فوارے لگائے گئے ہیں جو پانی کو متحرک رکھیں گے تاکہ اس میں کائی نہ جمے اور پانی میں بدبو پیدا نہ ہو۔ مزید تفصیل جانیے عارف ملک کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
اسلام ٹائمز: یہ تڑپ اور خواہش جو اس ملت کی ضرورت بھی ہے کہ کاش اس ملت کو ایک اور سید صفدر حسین نجفی مل جاتے، جو نوجوانوں کی سرپرستی اور دین کی اشاعت کیلئے سر پر کفن باندھ کر نکل کھڑے ہوتے، کاش کوئی سید آغا علی الموسوی میسر آجائے، جو اپنے شیریں لہجہ میں قوم کے مستقبل کو سنبھال لے۔ کاش کوئی مفتی جعفر حسین پھر سے آجائے، جو سادگی، دیانت اور خوداری کا خوگر ہو اور وقت آنے پر کسی سرکاری عہدے کی پرواہ نا کرے۔ کاش کوئی ڈاکٹر محمد علی نقوی پھر سے ہمارے درمیان موجود ہو، جو مایوسیوں میں امید کا استعارہ بنے اور ولایت و انقلاب کا حقیقی سفیر بن کر میدان سجاتے ہوئے...
پرندے بھی محبت کی زبان سمجھتے ہیں بلکہ اس کا جواب بھی محبت سے ہی دیتے ہیں۔ 10 برس قبل کسی شکاری کے ہاتھوں زخمی ہوکر ایک بگلا دریائے سندھ پر واقع کوٹری بیراج میں جاگرا تھا۔ یہ منظر وہاں موجود ماہی گیر مجید ملاح نے بھی دیکھا جس نے بگلے کو پانی سے نکال کر نہ صرف علاج کرواکر اس کی زندگی بچائی بلکہ اسے اپنے گھر کا ایک فرد بھی بنالیا۔ یہ بھی پڑھیں: راول ڈیم میں زہر گھول کر مچھلیاں، پرندے مارنے والے 2 افراد گرفتار گزشتہ 10 برس سے یہ آبی پرندہ مجید ملاح کے ساتھ کیسے رہتا ہے، کیا کھاتا ہے اور اپنی زندگی کیسے گزار رہا ہے نیز مجید ملاح سے اس کی لازوال دوستی...
بھارتی پشت پناہی سے سرگرم فتنہ الخوارج نے اپنی بزدلانہ کارروائیوں میں ایک نیا مکروہ حربہ اختیار کرلیا بھارت معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر سارا الزام سیکیورٹی فورسز پر ڈالنے کی سازش کر رہا ہے، دفاعی ماہرین بھارتی پشت پناہی سے سرگرم فتنہ الخوارج نے اپنی بزدلانہ کارروائیوں میں ایک نیا مکروہ حربہ اختیار کرلیا ہے، جس کے تحت معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایک ویڈیو فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح معصوم بچوں کو دہشتگردانہ مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ...
کراچی: شہر قائد میں سہراب گوٹھ کے علاقے انڈس پلازہ گراؤنڈ کے قریب ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، جس کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کے دو ساتھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ہلاک ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں اور ایک موبائل فون برآمد کر لیا ہے۔ مزید تفتیش کے لیے علاقہ پولیس ملزم کا کرائم ریکارڈ اکھٹا کر رہی ہے۔
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) فیلڈ مارشل (Field Marshal) ایک اعلیٰ ترین فوجی عہدہ ہوتا ہے جو عام طور پر کسی ملک کی بری فوج میں دیا جاتا ہے۔ یہ عہدہ جنرل سے بھی اوپر ہوتا ہے اور اکثر اعزازی طور پر دیا جاتا ہے۔ خصوصاً اْن افسران کو جنہوں نے جنگوں میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں یا ملکی دفاع میں بڑا کردار ادا کیا ہو۔ آج وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی ہے۔ اس سے قبل ملک میں صرف ایک شخصیت کو یہ عہدہ دیا گیا تھا اور وہ صدر جنرل محمد ایوب خان تھے جنہیں 1959ء میں یہ عہدہ دیا گیا۔ فیلڈ مارشل کا یہ اعزاز مسلح...
کراچی: شہر قائد میں عزیزآباد کے علاقے محمدی گراؤنڈ بلاک 8 میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت محمد عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ملزم کا ایک ساتھی زید فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو گرفتار، ایک فرار گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، جسے مختلف وارداتوں میں استعمال کیا جا رہا تھا۔ زخمی حالت...
لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) کوثر کاظمی کا کہنا ہے کہ یہ کوئی پارلیمانی کمیٹی نہیں بنائی گئی نہ کوئی ایسا ڈیلی گیشن بنایا گیا کہ اس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہوتی، ماضی میں ہم نے بالکل اس قسم کے پلیٹ فارم مہیا کیے جہاں پی ٹی آئی کو پورا موقع دیا گیا کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھ کر ملکی معاملات میں گفت و شنید کریں جس سے یہ بالکل پیچھے ہٹے ہیں اور ساری قوم نے یہ دیکھا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ابھی یہ حکومتی اور حکومتی اتحادیوں پرمشتمل جو وزرائے خارجہ تھے ان پر مشتمل ایک ڈیلی گیشن بنایا گیا ہے، حجت تمام کرنے کیلیے...
ہر بحران سے مواقع پھوٹتے ہیں اور جنگ سے برکتیں بھی جنم لیتی ہیں۔ چار روز کی جنگ نے مسائل اور پریشانیوں میں گھرے ہوئے پاکستان کا مقام اور مرتبہ زمین سے آسمان تک پہنچادیا۔ بھارت کا تکبر اور احساسِ برتری مٹی میں ملادیا۔ بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ کے ناقابلِ شکست ہونے کے myth کو توڑ کر رکھ دیا۔ نیل کے ساحل سے کاشغر تک، انڈونیشیا سے بوسنیا تک اور فلسطین سے کشمیر تک کروڑوں مسلمانوں کو ایک مسلم ملک کی فتحِ مبین کے باعث مسرت وافتخار سے سرشار کردیا، دنیا کے ہر خطے میں بسنے والے مسلمانوں کو سر اونچا کرکے چلنے کے قابل بنادیا ہے، اور پوری دنیا کو اور خصوصاً پاکستان کی نئی نسل کو اچھی...
صحافت محض ایک پیشہ نہیں ایک مسلسل جدوجہد ہے۔ یہ سچ کے چراغ کو ہاتھوں میں تھامے طوفانوں کے بیچ روشنی کی تلاش کا نام ہے۔ یہ ان آوازوں کی نمایندگی ہے جو بازارِ زر میں بکنے کو تیار نہیں ہوتیں، جو اقتدار کے ایوانوں میں گونگی کردی جاتی ہیں، جو سچ بولنے کی قیمت اپنی جان سے چکاتی ہیں۔ تین مئی دنیا بھر میں آزادیِ صحافت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے مگر ہمارے ہاں یہ دن محض رسمی طور پر منایا جاتا ہے، وہ صحافی جو ریاستی جبر، عدالتی بے حسی اور سرمایہ دارانہ نظام کے پنجوں میں سسک رہے ہیں، اُن کے لیے یہ دن نوحہ ہے ،جشن نہیں۔ ہمارے ملک میں صحافی ہونا اور...
جب بلوچستان کا ذکر آتا ہے تو ذہن میں پسماندگی، شورش، محرومیاں اور لاپتہ افراد کا تصور ابھرتا ہے، مگر ان اندھیروں میں ایک روشن چراغ ’’کشش بلوچ ‘‘کے نام سے جل اٹھا ہے، جو نہ صرف رخشان ڈویژن کی بلکہ پورے بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے امید کی علامت بن چکی ہیں۔ ضلع نوشکی 25 سالہ ہندو لڑکی کشش بلوچ نے صوبائی مقابلے کا (پی ایس سی) امتحان پاس کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، وہ رخشان ڈویژن سے پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر بن گئی ہیں۔ یہ کامیابی محض ایک انفرادی کارنامہ نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر بلوچستان کے نوجوانوں، خصوصاً خواتین کو مواقعے دیے جائیں تو وہ بھی ملک کے اعلیٰ ترین...
سہیل خان پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں۔ وہ پی پی 240 بہاولنگر سے آزاد امیدوار کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔ تاہم یہ ذہن میں رکھیئے کہ وہ سنی اتحاد کونسل یا تحریک انصاف والے آزاد امیدوار نہیں تھے۔ وہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف دونوں سیاسی جماعتوں کے نمایندوں کو ہرا کر منتخب ہوئے ہیں۔اس لیے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ حقیقی آزاد رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔بعد میں انھوں نے مسلم لیگ (ن) کو جوائن کیا تھا۔ وہ ایک صحافی بھی ہیں۔ بہاولنگر میں وہ صحافت بھی کرتے رہے ہیں۔ لیکن اپنے خدمت خلق کی وجہ سے وہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی جیسی بڑی سیاسی جماعتوں کے نمایندوں کو ہرانے میں کامیاب ہوئے...
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا، پاک بحریہ اس بار بھی 1965کی طرح دوارکا کی تاریخ دہرانے کے لیے تیار تھی مگر پاک بحریہ کی تیاری دیکھ کر دشمن کی ہمت نہیں ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے جھکے گا نہیں اور بھارت جتنی جلدی یہ بات سمجھ جائے اچھا ہے۔ یہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے اچھا ہوگا۔ پاک فوج کی دشمن پرکامیابی نے جہاں ہم وطنوں کے دل جیتے ہیں، وہیں پاکستانی قوم کا امن پسند بیانیہ دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے۔ پاکستان...
سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے میں مقامی کمپنی کے قریب نالے میں گر کر ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 32 سالہ الطاف کے نام سے کی گئی جو کہ محنت کش تھا اور کام کے دوران نالے میں گر گیا تھا تاہم اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
مودی حکومت نے بھارتی فلموں میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے فواد خان کی فلم کی نمائش بھی رکوادی تھی۔ اس پابندی کے باوجود او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’’نیٹ فلکس انڈیا‘‘ کی حالیہ سیریز 'دی رائلز' میں 'نواب آف دھونڈی' کے کردار کو ایک پاکستانی اداکار نے نبھا رہے ہیں۔ یہ پاکستانی اداکار علی خان ہیں جو اس سے قبل بھی بھارتی ڈاکومینٹریز میں بھی کام کر چکے ہیں اور آرٹ ڈراموں کا حصہ بھی رہے ہیں۔ اداکار علی خان نے کئی بھارتی پروجیکٹس میں اپنی بھرپور مردانہ اور جاندار آواز کا بھی جادو جگایا ہے۔ علی خان اب نیٹ فلیکس پر ایشان کھتر کی سیریز 'دی رائلز' میں نظر آ رہے ہیں۔ جس میں پاکستانی...
صیہونی فوج کے سابق نائب سربراہ یائیر گولان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک پاگل ریاست بن رہا ہے اگر اب بھی ہوش نہ آیا تو دنیا ہمارا جنوبی افریقا جیسا بائیکاٹ کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کے سابق نائب سربراہ اور دی ڈیموکریٹس پارٹی کے موجودہ قائد یائیر گولان نے وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی فوج کے سابق نائب سربراہ یائیر گولان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک پاگل ریاست بن رہا ہے اگر اب بھی ہوش نہ آیا تو دنیا ہمارا جنوبی افریقا جیسا بائیکاٹ کرے گی۔ اپنی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عقل مندانہ طرزِ...
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد شپ اونر کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 50 سالہ بشیر کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
چین اور روس چاند پر خودکار ایٹمی پاور اسٹیشن بنانے جا رہے ہیں جو چاند کے جنوبی قطب میں تحقیق اور دریافت کے کاموں کے لیے توانائی کی ضرورت پوری کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: چین کے اشتراک سے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر، پاکستانیوں کو کتنا فائدہ ہوگا؟ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ سنہ 2035 تک مکمل کیا جائے گا۔ روس کی خلائی ایجنسی روسکوسوموس اور چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے درمیان اس منصوبے کے لیے تعاون کی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ مجوزہ جوہری پاور اسٹیشن انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن (آئی ایل آر ایس) کا ایک حصہ ہو گا۔ آئی ایل آر ایس کو امریکی قیادت والے آرٹیمس پروگرام کا حریف سمجھا جاتا ہے...
سٹی 42: پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر5سپیشل ٹرینیں چلانےکافیصلہ کیا گیا کراچی سے لاہور 2سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی ،لاہور سے کراچی ایک سپیشل ٹرین چلائی جائےگی،کوئٹہ سےپشاورایک سپیشل ٹرین چلائی جائےگی، کراچی سےراولپنڈی بھی ایک سپیشل ٹرین چلائی جائےگی،پہلی عیدسپیشل ٹرین2جون کوکراچی سےلاہورکیلئےآپریٹ کی جائےگی
فوٹو اسکرین گریب نوشہروفیروز میں مشتعل مظاہرین نے صوبائی وزیر داخلہ الحسن ضیا لنجار کے گھر کو آگ لگا دی۔مظاہرین نے پہلے صوبائی وزیر کے گھرپر حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی اور پھر گھر کے سامان کو نذر آتش کردیا۔اس موقع پر پہنچنے والی پولیس پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا، 2 ٹریلر کو بھی آگ لگادی گئی، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی، امداد کیلئے مورو اسپتال گئے اہلکاروں کو مشتعل افراد نے واپس بجھوا دیا۔مظاہرین میں سے ایک ہلاک ہوا ہے جبکہ ایک شدید زخمی ہے، پولیس کے مطابق کینال منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین منتشر ہوگئےہیں۔وزیر داخلہ سندھ...
فرانس کے ایک چھوٹے سے قصبے میں 3076 افراد نے مشہور کارٹون ’اسمرفس‘ کا روپ دھار کر تیسرا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ فرانس کے بریٹنی ریجن کا ایک قصبہ لینڈرنو اس سے پہلے بھی یہ ریکارڈ دو بار بنانے کی کوشش کر چکا ہے لیکن 2762 افراد جمع نہ کر سکا۔ یہ ریکارڈ 2019 میں جرمنی نے قائم کیا تھا۔ بعد ازاں قصبے نے اس ریکارڈ کی کوشش اتوار کے روز کی جس کو باضابطہ طور پر پیراماؤنٹ پکچرز نے 18 جولائی کو فلم اسمرفس ریلیز ہونے قبل سپورٹ کیا ہے۔
منگلا کے طالب علم سے فیلڈ مارشل تک، پاک فوج کے سب سے سینئر آفیسرجنرل عاصم منیر کے کیریئر پر ایک نظر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاک فوج میں سینئر ترین آفیسر ہیں اور وہ آرمی چیف سے قبل وہ ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور ڈی جی ایم آئی سمیت کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر پاک فوج کے سینئر ترین افسرہیں، انہوں نے آفیسرز ٹریننگ اسکول منگلا سے تربیت مکمل کرکے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ دوران تربیت انہیں بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا جبکہ تربیت مکمل کرنے کے بعد انہوں نے پاک فوج...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2025ء) فیلڈ مارشل ایک روایتی عہدہ نہیں، اب تمام فورسز فیلڈ مارشل کے ماتحت ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے جانے سے متعلق سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے اہم گفتگو کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ فیلڈ مارشل ایک روایتی عہدہ نہیں، اب تمام فورسز فیلڈ مارشل کے ماتحت ہوں گی، اب تمام تعیناتیاں، مدت میں توسیع، ترقیوں کا فیصلہ فیلڈ مارشل کریں گے۔ آرمی چیف جو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے وزیر اعظم کے فیصلے کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ شہباز شریف اسمارٹ وزیراعظم ہیں...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاک فوج میں سینئر ترین آفیسر ہیں اور وہ آرمی چیف سے قبل وہ ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور ڈی جی ایم آئی سمیت کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر پاک فوج کے سینئر ترین افسرہیں، انہوں نے آفیسرز ٹریننگ اسکول منگلا سے تربیت مکمل کرکے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ دوران تربیت انہیں بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا جبکہ تربیت مکمل کرنے کے بعد انہوں نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ سید عاصم منیر حافظ قرآن بھی ہیں، ان کی اسائنمنٹس کا جائزہ لیا جائے تو وہ مضبوط پروفائل...

قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین کی چیئر مین سی ڈی اے سے ملاقات، اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی ، بیوٹیفکیشن اور ماحول دوست پودے لگانے پر تبادلہ خیال
قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین کی چیئر مین سی ڈی اے سے ملاقات، اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی ، بیوٹیفکیشن اور ماحول دوست پودے لگانے پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن، ممبر اسٹیٹ اور سی ڈی اے کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خاص طور پر اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی ، بیوٹیفکیشن اور ماحول دوست پودے لگانے پر تبادلہ...

امریکہ پاک بھارت جنگ روکنے کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے تو اسے فلسطینی کیوں نظر نہیں آرہے، ثروت اعجاز قادری
پی ایس ٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھی ایسی قوتیں موجود ہیں جو دنیا میں امن کو قائم رکھنے کے لیے ہر حد تک جا سکتی ہیں، اگر عالمی طاقتوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو پھر سب کے سروں پر ایک ایسی جنگ مسلط ہوگی جس کا انجام نہایت ہی بھیانک ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے زمینی اور فضائی حملوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، غزہ میں رہنے والے مظلوموں کے مکانات کو فضائی حملوں کے ذریعے مسمار کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جب پاک بھارت جنگ روکنے...
اسرائیلی فوج کے سابق نائب سربراہ اور دی ڈیموکریٹس پارٹی کے موجودہ قائد یائیر گولان نے وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی فوج کے سابق نائب سربراہ یائیر گولان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک پاگل ریاست بن رہا ہے اگر اب بھی ہوش نہ آیا تو دنیا ہمارا جنوبی افریقا جیسا بائیکاٹ کرے گی۔ اپنی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عقل مندانہ طرزِ عمل اختیار نہ کیا گیا تو عالمی برادری میں ایک ایسی ریاست بن جائیں گے جیسا کہ ماضی میں جنوبی افریقا نسل پرستانہ پالیسیوں کے سبب بن چکا تھا۔ سرکاری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں یائیر گولان نے مزید کہا کہ ایک سمجھدار ملک نہ تو نہتے شہریوں سے جنگ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف پاکستانی پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے کہا ہے کہ وہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو اس تاریخی منصب پر فائز ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ عظیم اعزاز نہ صرف افواجِ پاکستان بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ملک ریاض نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ تقرری قومی یکجہتی، سلامتی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو، قوم کو ایک نئی سمت، ایک نیا ولولہ اور ایک پُرامن مستقبل دینے کا یہی وقت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ جنرل عاصم منیر اس چیلنج سے سرخرو ہوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مئی 2025ء) جرمنی میں تازہ اعداد و شمار نسل پرستانہ، سامیت دشمنی اور اسلاموفوبک جرائم میں 'ڈرامائی‘ اضافے کی نشان دہی کرتے ہیں۔ جرمنی میں انسداد نسل پرستی کی نگران حکومتی کمشنر نتالی پاولک نے ملک میں نسل پرستی، سامیت دشمنی اور اسلاموفوبک جرائم میں '' ڈرامائی‘‘ اضافے کی مذمت کی ہے۔ بیس مئی منگل کے روز جاری کردہ تازہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، جرمنی میں 2024ء میں اس سے ایک سال پہلے کے مقابلے میں ایسے جرائم کی تعداد میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جن کا ارتکاب سیاسی محرکات کے سبب کیا گیا۔ جرمنی میں 2024ء کے دوران ہونے والے مجموعی جرائم میں سے 42,788 دائیں بازو...
حکومت نے یو اے ای کے تین بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض مانگ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے 30 جون تک کمرشل بینکوں سے مزید ایک ارب ڈالر کا قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے تین بینکوں سے ایک ارب ڈالر کمرشل قرض کی باضابطہ درخواست کردی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت 30 جون تک کمرشل بینکوں سے مزید ایک ارب ڈالر کا قرضہ لے گی، مزید ایک ارب ڈالر قرض کا مقصد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کو ذخائر مستحکم بنانا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 30 جون تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے...
آڈیٹر جنرل نے کوہستان میں صرف محمکہ بلدیات کے ترقیاتی کاموں کا آڈٹ کیا ہے، آڈیٹرجنرل نے صوبے کے ملاکنڈ ڈویژن میں 6 ارب روپے کی بےقاعدگیوں کی بھی نشاندہی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوہستان میں 21 ارب روپے کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا، کوہستان میں سپیشل آڈٹ کے دوران 21 ارب روپے سے زائد بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا۔ ڈی جی آڈٹ کے مطابق سال 24-2023ء کے کوہستان سپیشل آڈٹ کے دوران 21 ارب 30 کروڑ روپے کی بےقاعدگیاں سامنے آئیں۔ آڈیٹر جنرل نے کوہستان میں صرف محمکہ بلدیات کے ترقیاتی کاموں کا آڈٹ کیا ہے، آڈیٹرجنرل نے صوبے کے ملاکنڈ ڈویژن میں 6 ارب روپے کی بےقاعدگیوں کی بھی نشاندہی کی ہے۔ ڈی جی آڈٹ کے مطابق...
فیلڈ مارشل (Field Marshal) ایک اعلیٰ ترین فوجی عہدہ ہے جو عام طور پر بری فوج میں دیا جاتا ہے۔یہ عہدہ جنرل سے بھی اوپر ہوتا ہے اور اکثر اعزازی طور پر دیا جاتا ہے، خصوصاً اُن افسران کو جنہوں نے جنگوں میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں یا ملکی دفاع میں بڑا کردار ادا کیا ہو۔وفاقی حکومت کی جانب سے آج آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے یہ اعزاز قوم، افواج، شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں: فیلڈ مارشل عاصم منیر وفاقی کابینہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری ان سے قبل ملک میں...