2025-11-07@12:18:08 GMT
تلاش کی گنتی: 146
«تہذیبوں کے اتحاد»:
(نئی خبر)
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس ہر راستہ کھلا ہے، بانی نے کبھی یہ نہیں کہا کہ مزاحمت کا راستہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے ہر قسم کی کوششیں جاری رہیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کے لیے کوئی کمیٹی بنانے کی ہدایت نہیں ملی ہے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس ہر راستہ کھلا ہے، بانی نے کبھی یہ نہیں کہا کہ مزاحمت کا راستہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے...
اپنی ایک رپورٹ میں رویٹرز کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے عسکری ماہرین نے شام کے کم از کم 3 ہوائی اڈوں کا معائنہ کیا تا کہ اسرائیل کی جانب سے ان اڈوں کو نشانہ بنائے جانے سے قبل، دمشق پر قابض باغی گروہوں کے ساتھ ایک دفاعی معاہدے کے تحت اپنی فوجیں تعینات کر سکے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے حکومتی ذرائع نے اعلان کیا کہ گزشتہ روز جمہوری آذربائیجان میں تل ابیب اور انقرہ کے نمائندوں نے ایک فنی اجلاس منعقد کیا جس میں ناگہانی محاذ آرائی کو روکنے اور شام میں تصادم سے بچاؤ کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کا مقصد خطے میں دونوں ممالک...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں انتہائی مطلوب 9 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔(جاری ہے) گورنرنے دہشتگردوں کے انتہائی مطلوب سرغنہ کو ہلاک کرنے پر پاک فوج کی پیشہ ورانہ بہادری کو بھی خراج تحسین پیش کیاہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔گورنرنے کہاکہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ کیلئے سیکیورٹی فورسز کا پختہ عزم قابل تعریف ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ٹریڈنگ کا آغاز یوں تو مثبت ہوا تاہم تھوڑی دیر میں ہی بینچ مارک100 انڈیکس 3,377.57 پوائنٹس یعنی 2.84 فیصد کمی ساتھ صبح 10 بجے تک 115,414.09 پر ٹریڈ کررہا تھا۔ مارکیٹ 117,601.62 کی اونچائی پر کھلی لیکن تیزی سے کم ہو کر 115,397.00 کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، ابتدائی اوقات میں تجارتی حجم 63.14 ملین شیئرز رہا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف اسٹاک مارکیٹ لے بیٹھا، کملا ہیرس کی پیشگوئی سچ ثابت شدید گراوٹ کے باوجود، کے ایس ای 100 انڈیکس نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 65.78 فیصد اضافہ کیا ہے، تاہم، سال بہ تاریخ تبدیلی 0.25 کی معتدل سطح پر رہتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ سیشن...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی دھمکی پر ردعمل میں کہا ہے کہ گنڈاپور کے پی حکومت کے گزشتہ 13سال کا حساب دیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر وفاق کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس مہینے میں این ایف سی میں طے شدہ چیزیں نہ ملیں تو خیبر پختونخوا کے عوام، پولیس اور سرکاری افسران سمیت سب کو لے کر نکلیں گے۔جس کے جواب میں جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہاکہ این ایف سی میں وفاق نے خیبر پختونخوا کو اس...
عید کی چھٹیوں کے بعد سپریم کورٹ اور آئینی بینچ میں کچھ مقدمات کی سماعت ہوگی جو خاصی اہمیت کے حامل ہیں۔ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ 25 مئی 2022 کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایک بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا کہ اُن کا لانگ مارچ ڈی چوک آنے کی کوشش نہیں کرے گا لیکن لانگ مارچ ڈی چوک آیا، اِس پر اُس وقت کی پی ڈی ایم حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں اٹارنی جنرل کی بجائے سینیئر وکیل سلمان اسلم بٹ کو سرکاری وکیل مقرر کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات...
راولپنڈی: شہر میں گزشتہ تین دنوں کے دوران مختلف مقامات پر گیس پائپ لائن میں آگ لگنے کے بارہ واقعات پیش آئے۔ ان واقعات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر ٹینڈرز کو فوری طور پر روانہ کر دیا گیا تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے۔ متعلقہ حکام کے مطابق گیس پائپ لائن سے لیکج کے باعث دو مقامات پر دھماکے بھی ہوئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے تمام مقامات پر آگ کو کنٹرول کر کے صورتحال کو محفوظ بنایا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام واقعات کی اطلاع متعلقہ محکموں کو فراہم کر دی گئی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچاؤ کے اقدامات کیے جا سکیں۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) تہران نے اب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس وارننگ کو مسترد کیا ہے کہ یا تو وہ معاہدہ کرے یا فوجی نتائج کا سامنا کرے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس پیغام کو دھوکہ دہی پر مبنی قرار دے دیا ہے جبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ جب تک واشنگٹن اپنی ''زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ کی پالیسی تبدیل نہیں کرتا، تب تک مذاکرات ناممکن ہیں۔ ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر کمال خرازی نے کہا، ''اسلامی جمہوریہ نے تمام دروازے بند نہیں کیے ہیں۔ وہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تاکہ دوسرے فریق کا جائزہ لے، اپنی شرائط پیش...
-— فائل فوٹو شاہراہِ قراقرم گزشتہ رات سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اوچھار کوہستان کے مقام سے بند ہو گئی۔ چلاس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ، امدادی کارروائیوں میں مصروف نائب صوبیدار شہید زخمی سپیر وسیم اور لانس نائیک عظمت صحت یاب ہو رہے ہیں، آئی ایس پی آر پولیس کے مطابق اس لینڈ سلائیڈنگ کے باعث روالپنڈی تا گلگت بلتستان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ شاہراہِ قراقرم کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، جس کی وجہ سے مسافر پھنس گئے ہیں۔
اسلام آباد : چین کے صدر شی جن پھنگ نے 23 مارچ کو پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کو پاکستان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔ اتوار کے روز صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ پاکستانی حکومت اور عوام نے قومی آزادی ، خود مختاری ، علاقائی سالمیت او ر قومی وقار کا احترام برقرار رکھنے ، تمام خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے ، قومی تعمیر میں نئی پیش رفت اور علاقائی امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے بھر پور کوششیں کی ہیں ۔ بین الاقوامی صورتحال میں چاہے کتنی بھی تبدیلی آئے ، چین ہمیشہ چین پاک تعلقات کو چین کے خارجہ امور میں ترجیح دیتا ہے ،...
شعبہ خدمات کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 30 فیصد اضافہ ہوا. سٹیٹ بینک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مارچ ۔2025 )خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 30 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں شعبہ خدمات کے تجارتی خسارے کا حجم 2.250 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.73 ارب ڈالر کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے. فروری میں خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے کا حجم 304 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال فروری کے 88 ملین ڈالر کے مقابلے میں 245 فیصد زیادہ ہے مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں خدمات کی برآمدات سے 5.45 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل...
قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت تجارت نے تجارتی خسارے کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں، جس کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران 154 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا۔ دستاویز کے مطابق اس عرصہ کے دوران 136 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں، 291 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں، درآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ معاشی نمو ہے۔مالی سال 2020ء میں تجارتی خسارہ 23 ارب 16 کروڑ ڈالر ہوا، مالی سال 2021 میں تجارتی خسارہ 31 ارب 8 کروڑ ڈالر ہوا۔اسی طرح 2022 میں تجارتی خسارہ 48 ارب 35 کروڑ ڈالر، مالی سال 2023 میں تجارتی خسارہ 27 ارب 47 کروڑ ڈالر اور 2024 میں تجارتی خسارہ 24 ارب 11 کروڑ ڈالر ہوا۔دستاویز کے مطابق مالی...
—فائل فوٹو پاکستان کے شمال اور مقبوضہ کشمیر میں مختلف مقامات پر زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 50 منٹ پر لداخ، لیہہ اور کارگل میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔بھارتی ادارے نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اشاریہ 2 تھی۔ سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈسوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات سوات، مینگورہ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے...
عرفان ملک: پنجاب پولیس نے ماہ صیام کے دوسرے جمعتہ المبارک کے موقع پر سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ، لاہور سمیت صوبہ بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور اقلیتی عبادت گاہوں میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب کے مطابق، صوبے بھر میں 36 ہزار 500 سے زائد مساجد، 2179 امام بارگاہوں کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی، جبکہ 444 اقلیتی عبادت گاہوں کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ وینٹی نمبر پیلٹس کی نیلامی، محکمہ ایکسائز نے 10کروڑ 90 لاکھ روپے کمالئے پولیس کے مطابق مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لیے 75 ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضا کار تعینات کیے جائیں گے۔ لاہور میں 5 ہزار سے زائد...
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا متحدہ عرب امارات کے حاکم کے سفارتی مشیر "انور قرقاش" امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو لکھا گیا خط تہران پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا متحدہ عرب امارات کا ایک سفارتکار امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کا لکھا گیا خط تہران پہنچائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا متحدہ عرب امارات کے حاکم کے سفارتی مشیر "انور قرقاش" امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو لکھا گیا خط تہران پہنچائیں گے۔ دوسری جانب آج صبح ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ...
گیس لیکج دھماکوں کے چار مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 10 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ بچوں اور خواتین سمیت متعدد زخمی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ پانچ روز کے دوران گیس لیکج دھماکے کے چار واقعات رونماء ہو چکے ہیں۔ جن میں مجموعی طور پر 10 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ بچوں اور خواتین سمیت متعدد زخمی ہیں۔ گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں بھی گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا۔ جس میں دو خواتین جانبحق، جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ واقعات کے سلسلے کا آغاز رمضان المبارک میں گیس لوڈشیڈنگ کے شیڈول کے بعد دیکھا گیا ہے۔ پہلا واقعہ کوئٹہ میں پشتون آباد میں، دوسرا...
صوبہ بھر کی 444 اقلیتی عبادت گاہوں کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر 75 ہزار سے زائد افسران، اہلکار ،رضا کار تعینات ہونگے۔ لاہور میں مساجد، امام بارگاہوں پر 5 ہزار سے زائد افسران، اہلکار، رضا کار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج صوبہ بھر کی 36 ہزار 500 سے زائد مساجد، 2 ہزار 179 امام بارگاہوں کو سکیورٹی دی جائے گی۔ صوبہ بھر کی 444 اقلیتی عبادت گاہوں کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر 75 ہزار سے زائد افسران، اہلکار ،رضا کار تعینات ہونگے۔ لاہور میں مساجد، امام بارگاہوں پر 5 ہزار سے زائد افسران، اہلکار، رضا کار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ صوبہ بھر...
بیجنگ : چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس جلد بیجنگ میں شروع ہو رہے ہیں۔ہفتہ کے روز چینی میڈیانے بتا یا کہ متعدد ممالک کی اہم شخصیات چین کے دو اجلاسوں پر گہری توجہ دے رہی ہیں۔مشرقی تیمور کے وزیر خارجہ اور چین میں کویت کے سابق سفیر نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ انٹرویو میں یہ توقع ظاہر کی کہ چین عالمی اقتصادی ترقی کے لئے مزید مواقع لائے گا۔مشرقی تیمور کے وزیر خارجہ بینڈیٹو نے کہا کہ چین کی اقتصادی ترقی کی رفتار اچھی ہے، جو جدت طرازی، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور خلائی تحقیق کے شعبوں میں قدرے نمایاں ہے. ہم سمجھتے ہیں...
اپنے ایک انٹرویو میں فواد حسین کا کہنا تھا کہ خطے میں تبدیل شدہ صورتحال کی وجہ سے عراقی گروہوں کیجانب سے امریکی سربراہی میں بین الاقوامی اتحاد پر حملے رُک گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" نے العربیہ کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے امریکہ، ایران، شام اور عراق کے داخلی و کُرد مسلح گروہوں کے بارے میں بات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران سے گیس کی درآمد کا مسئلہ اٹھایا۔ تاہم بغداد نئی امریکی حکومت کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات کے تسلسل کی توقع رکھتا ہے۔ ہمیں نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ کام میں کوئی پریشانی نہیں۔ فواد حسین نے کہا کہ امریکہ نے عراقی بینکوں پر کوئی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 فروری 2025ء) ایران کے ایک سینئر سفارت کار نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز یورپی یونین کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت تعمیری رہی۔ جنیوا میں ہونے والی اس ملاقات میں فرانس، برطانیہ اور جرمنی اور ایران کے مابین اس معاملے پر بات چیت ہوئی۔ ای تھری نامی گروپ میں شامل ان تینوں یورپی ممالک نے تہران کے جوہری پروگرام کے بارے میں دو ماہ سے بھی کم عرصے میں بات چیت کے دوسرے دور کے لیے جنوری میں ملاقات کی تھی۔ پچھلی بات چیت گزشتہ سال کے آخر میں نیویارک میں ہوئی تھی۔ ایران کو اس وقت اپنے جوہری پروگرام کی وجہ سے پابندیوں کا سامنا...
طورخم سرحد پر پاک افغان فورسز کے درمیان گزشتہ رات شروع ہونے والی کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت تاحال معطل ہے۔گزشتہ رات طورخم سرحدی گزرگاہ پر حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب افغان فورسز سرحد کے متنازع علاقے میں چیک پوسٹ تعمیر کر رہی تھیں۔ پاکستانی فورسز نے افغان اہلکاروں کو تعمیراتی کام سے روکا، جس پر افغان فورسز نے مورچے سنبھال لئے ۔سرحدی کشیدگی کے باعث علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان بارڈر مکمل طور پر بند ہے۔
طورخم سرحد پر پاک افغان فورسز کے درمیان گزشتہ رات شروع ہونے والی کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت تاحال معطل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات طورخم سرحدی گزرگاہ پر حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب افغان فورسز سرحد کے متنازع علاقے میں چیک پوسٹ تعمیر کر رہی تھیں۔ پاکستانی فورسز نے افغان اہلکاروں کو تعمیراتی کام سے روکا، جس پر افغان فورسز نے مورچے سنبھال لیے۔ سرحدی کشیدگی کے باعث علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان بارڈر مکمل طور پر بند ہے۔
گزشتہ مالی سال این ایچ اے کا نقصان سب سے زیادہ 295ارب 58کروڑ رہا وزارت خزانہ نے سرکاری ملکیتی اداروں کی گزشتہ مالی سال کی رپورٹ جاری کردی سرکاری ملکیتی اداروں کا مجموعی نقصان 5 ہزار 748 ارب روپے تک پہنچ گئے ۔وزارت خزانہ نے سرکاری ملکیتی اداروں کی گزشتہ مالی سال 2023-24 کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سرکاری ملکیتی اداروں کے نقصانات میں گزشتہ مالی سال 851ارب 37 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال این ایچ اے کا نقصان سب سے زیادہ 295 ارب 58 کروڑ روپے رہا، کیسکو 120 ارب 45 کروڑ اور پیسکو نے 88 ارب 72 کروڑ روپے کا نقصان کیا۔وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ مالی...
گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے کوئٹہ پنجاب قومی شاہراہ این 70 پر ناکہ لگایا اور شناختی کارڈ دیکھ کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کو لسانی بنیاد کر قتل کردیا۔ بلوچستان میں بدامنی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ماضی میں قومی شاہراہوں پر شناخت کی بنیاد پر قتل کرنے کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔ حالیہ چند برسوں کی بات کی جائے تو قومی شاہراہوں پر شدت پسندی کے واقعات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان: بارکھان میں مسلح افراد نے بسوں سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کر دیا گزشتہ برس اگست کے مہینے میں کوئٹہ پنجاب قومی...
تہران میں سید علی خامنہ ای نے فلسطینی وفد سے گفتگو میں فرمایا کہ اب عالمی رائے عامہ فلسطین کے حق میں ہے اور ان حالات میں مزاحمت اور غزہ کے عوام کی رضامندی کے بغیر کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زید النخالہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اس ملاقات میں فرمایا کہ غزہ اور فلسطین کے حوالے سے امریکی احمقانہ منصوبے یا کچھ اور کسی بھی دوسرےمنصوبے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور جو ڈیڑھ سال قبل مزاحمت کو تھوڑے عرصے میں ختم کرنے کا دعویٰ کرتے تھے وہ اب اپنے چھوٹے چھوٹے...
رمضان المبارک کی آمد آمد، سعودی عرب میں تراویح اور تہجد کیلئے نئے علماء کرام کے ناموں کی منظوری دیدی
جدہ (نیوزڈیسک)سربراہ دینی امور سعودی ادارہ حرمین شریفین شیخ عبدالرحمان السدیس نے ماہ رمضان المبارک میں ترویح اور تہجد کی نمازوں کیلئے آئمہ کے ناموں کی منظوری دیدی ۔ رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں تراویح اور تہجد کی نمازوں کی امامت کیلئے شیخ ڈاکٹر عبدالمحسن القاسم، شیخ ڈاکٹر احمد بن طالب حمید، شیخ ڈاکٹر خالد المھنا، شیخ ڈاکٹر احمد الحذیفی، شیخ ڈاکٹر صالح البدیر، شیخ ڈاکٹر عبداللہ البیعجان، شیخ ڈاکٹر محمد البرھجی اور شیخ ڈاکٹرعبداللہ القرافی کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔ مسجد الحرام کے لیے ترویح و آخری عشرے میں تہجد کی نمازوں کے لیے جن اماموں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں شیخ عبداللہ الجھنی، شیخ...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت) مدرسۃالقرآن کے طالبات سیکشن کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی مدرسۃالقرآن کے ھال میں مقبوضہ وادی کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایک سادہ، شاندار و پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں شرکا طالبات کو کشمیر کے حالات کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے لیے تقریری مقابلہ اور ان سے اظہارِ محبت اور ہمدردی کو پروان چڑھانے کے لیے کشمیری ترانوں کے مقابلے کروائے گئے۔تقریب جس میں اساتذہ کے ساتھ بڑی تعداد میں طالبات شریک تھیں سے خطاب کرتے ہوئے شاہدہ اعجاز پرنسپل مدرسۃالقرآن طالبات سیکشن نے کہا کہ ہر سال ہم اس امید سے یہ پروگرام کرتی ہیں کہ یہ کشمیری بچیوں، بہنوں بھائیوں، بیٹیوں، بزرگوں...
لیاری بہار کالونی میں بیوی کے روٹھ کر میکے چلے سے دلبرداشتہ ایک بیٹے کے باپ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر چاکیواڑہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش سول اسپتال پہنچائی ، ایس ایچ او طارق دھاریجو نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 33 سالہ عبدالرحمٰن کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو بتایا گیا ہے کہ متوفی ایک بچے کا باپ تھا اور اس کی اہلیہ 2 سال قبل کسی بات پر ناراض ہو کر بیٹے سمیت میکے چلی گئی تھی۔ عبدالرحمٰن انٹر نیٹ کیفے میں ملازمت کرتا تھا اور بیوی کے چلے جانے سے پریشان رہنے لگا تھا اور اسی بات سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے...
کراچی: شہر میں گزشتہ 3 روز کے دوران خونی ڈمپر کی ٹکر کے 3 حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی۔ رواں ماہ 5 فروری بروز بدھ راشد منہاس روڈ میلینئم مال کے قریب خونی ڈمپر سے کچل کر میاں اور بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ نوجوان زخمی ہوگیا تھا۔ 8 فروری بروز ہفتے کو ڈمپر کی ٹکر سے 2 خونی حادثات ہوئے جس میں پہلا جان لیوا حادثہ کورنگی کراسنگ کے قریب پیش آیا جس میں مخالف سمت جاتے ہوئے ریتی بجری سے بھرے ہوئے ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار 3 افراد کو روند کر زندگی سے محروم کر دیا۔ ہفتے کی شب اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب ڈمپر نے ایک...
ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2032 میں زمین کے سیارچے سے ٹکرانے کے امکانات دُگنے ہوگئے ہیں۔ سائنس دانوں کے مطابق 22 دسمبر 2032 کو زمین اور گزشتہ برس دریافت ہونے والے سیارچے 2024 وائے آر کے درمیان تصادم متوقع ہے۔ 90 میٹر بڑے اس سیارچے کے متعلق گزشتہ ہفتے کی گئی پیشگوئیوں میں زمین سے قریب موجود اس فلکی جِرم کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات 1 فی صد تھے جو اب بڑھ کر 2.3 فی صد ہوگئے ہیں۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ ادارہ سیارچے کا مطالعہ جاری رکھے گا اور جیسے جیسے اس کے اور اس کے مدار کے متعلق معلومات حاصل ہوتی جائے گی اس کےٹکرانے کے امکانات کے حوالے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)غیرسرکاری تنظیم پتن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے 64 نئے ذرائع کا استعمال کیا گیا۔ 8فروری 2024 کے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر غیرسرکاری تنظیم پتن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے رپورٹ جاری کردی، این جی او نے ووٹروں کےخلاف جنگ کے عنوان سے پہلا حصہ جاری کیا۔ پتن نے رپورٹ میں کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی چوری سے متعلق تجزیہ اور وضاحت کی گئی ہے، ملک میں آمریت مزید زور پکڑ رہی ہے، عام انتخابات میں بے مثال دھاندلی کے بعد آئین کے ڈھانچے اور روح کو مسخ کرنے کے اقدامات ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق عدلیہ کو محکوم ، میڈیا، آزاد صحافیوں اور سوشل میڈیا...
گزشتہ انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر و دھاندلی کے 64 نئے ذرائع کا استعمال کیا گیا، پتن رپورٹ میں انکشاف
8 فروری 2024 کے انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے 64 نئے ذرائع کا استعمال کیا گیا، 2024 کے الیکشن کا ایک سال مکمل ہونے پر غیر سرکاری تنظیم پتن نے رپورٹ جاری کردی۔پتن ترقیاتی تنظیم نے ووٹروں کےخلاف جنگ کے عنوان سے رپورٹ کا پہلا حصہ جاری کردیا، رپورٹ میں عوامی مینڈیٹ کی چوری سے متعلق تجزیہ اور وضاحت کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے 64 نئے ذرائع کا استعمال کیا گیا، انتخابات سے پہلے اور پولنگ کے دن کے ذرائع اور ووٹوں میں دھاندلی کا مقصد "مثبت" نتائج حاصل کرنا تھا، ارباب اختیار اور مملکت کے سارے وسائل چوری شدہ عوام کے مینڈیٹ کو بچانے میں...
حمزہ اور شہبازشریف کی بریت ،جھوٹ، تہمت اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے ،مریم اورنگزیب
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں بریت پر وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیرِِاعلٰی حمزہ شہباز کو مبارک اور اظہار تشکر کیا۔ پنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اینٹی کرپشن عدالت سے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت نے ماضی کے سیاسی انتقام کا ایک اور سیاہ داغ ختم کر دیا ہے ،سیاسی انتقام میں اندھے ٹولے نے بے گناہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر بے بنیاد الزام لگائے، جھوٹے مقدمات بنائے ، بریت کا فیصلہ جھوٹ، تہمت اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ حمزہ شہباز نے طویل ترین جیل کاٹی، دو سال...
گزشتہ 5 سے 10 سال کے دوران کس کی زمین یا ملکیت کی منتقلی ہوئی، اس حوالے سے تمام ریکارڈ کی چھان بین کی جائے گی۔ کمیٹی 90 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تاجروں کے مطالبے پر زمینوں کے ریکارڈ میں رد و بدل اور کرپشن کی تحقیقات کے لیے خصوصہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعلیٰ سندھ نے زمینوں کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی 7 اضلاع میں زمینوں کے ریکارڈ کی تحقیقات کرے گی کہ کون سے سب رجسٹرار نے ریکارڈ میں کرپشن کی۔ گزشتہ 5 سے 10 سال...
قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر محمد وسیم جونئیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کھلاڑی نے اپنی مہندی و ڈھولک کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔گزشتہ برس خاموشی سے نکاح کے بندھن میں بندھنے والے 23 سالہ آل راؤنڈر اب اپنی دلہنیا کو گھر لانے کو تیار ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ کھلاڑی کی دلہنیا کا نام اسماء ہے۔شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پہلے قومی کرکٹر کی مہندی اور ڈھولک کی تقریب کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا ہے، جس میں ان کے اہلِ خانہ سمیت قریبی عزیز و اقارب نے...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ جب پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلیے رابطہ کیا تھا اس وقت کہا جا رہا تھا کہ پی ٹی آئی منتوں پر آگئی ہے، ترلے کر رہی ہے پتہ نہیں ان کے ساتھ کیا ہوگیا ہے وہ مذاکرات سے نکل گئے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی جو پیشکش آج وزیراعظم کر رہے ہیں وہ مذاکرات ختم ہونے کے بعد ہوئی اس وقت یہ بتانے میں کیا ایشو تھا؟، پھر بھی میں کہوں گا کہ مذاکرات سے بہتر راستہ اور کوئی نہیں ہوتا۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ ایک...
اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میزپرآناپڑے گاان کے پاس کوئی اور راستہ نہیں،آنے والے دنوں میں مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ مذاکرات ختم کرنے کافیصلہ صرف وصرف پی ٹی آئی کاہے، مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی کوبے چینی رہی۔ پی ٹی آئی کو ہماری بات سننی چاہئے تھی ہم انہیں کوئی راستہ دیتے،پی ٹی آئی نے حکم جاری کردیا، حکم مانناہماری ذمہ داری نہیں، پی ٹی آئی کو آج کوئی پیشرفت نظرنہ آتی تو کوئی بیانیہ بنالیتی۔ ایک سوال پرراناثناء اللہ نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن نومئی کے واقعات کی انکوائری نہیں کرسکتا،سپریم کورٹ کے ججز کیس...
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جنوری 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بیانیے کا دھڑن تختہ تو 8 فروری کے انتخابات میں ہو گیا تھا، 9 مئی کا سارا ڈرامہ تحریک انصاف کو کچلنے کے لیے رچایا گیا، ، اردلی حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مسلسل اس لیے بھاگ رہی ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ 9 مئی کا واقعہ خود اسٹیبلشمنٹ نے کروایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے ہفتے کے روز اڈیالہ جیل میں وکلاء اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردلی حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مسلسل اس لیے بھاگ رہی ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ نو مئی کا واقعہ خود...
بھارتی ساختہ موبائل فونز، مصنوعات ودیگرآلات پاکستان کی سائبرسیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں، کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کومراسلہ بھجوادیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے حساس انفارمیشن انفرا اسٹرکچرمیں انڈین مداخلت سے مانیٹرنگ کاخدشہ ہو سکتا ہے ۔ کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنزاورصوبائی چیف سیکرٹریز کومراسلہ بھجوادیا۔ذرائع کے مطابق فیک ویب سائٹس اورایپل طرزکے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹا چرایا جاسکتاہے ، بھارتی مینوفیکچرنگ پروڈکٹس،ڈیوائسزپاکستان کے لیے سیکیورٹی خدشات بن سکتی ہیں، مصنوعات کے ذریعے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور میلویئروائرس کی موجودگی کا خطرہ ہے ۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پروڈکٹس کی تیاری میں ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئرکے ساتھ وائرس کی موجودگی کاخدشہ ہے ، بھارتی مصنوعات ڈیٹا انٹرسیپشن کے ذریعے...
ملتان: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر حکمران سنجیدہ ہوجائیں تو کچھ بھی مشکل نہیں۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اور تعصب رکھنے والوں کے پاس کچھ بھی نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹیوں میں یہ باتیں ہوتی ہیں کہ فلاں کسی مفاد کے لیے آیا ہے۔ تاہم قوم کو جوڑنے کی بات کرنی ہے۔ لیکن جوڑنے کی بات کوئی نہیں کر رہا بس توڑنے کی ہی باتیں ہوتی ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کیا ہم بدامنی اور بھوک کا سامنا نہیں کر...
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی پی رہنما منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اب آہستہ آہستہ اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹیں گے اور ریلیف لینے کی کوشش کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے مطالبات کسی بھی صورت نہیں مانے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے مطالبات سے پسپائی اور پی ٹی آئی میں تقسیم کے حوالے سے پیش گوئی سامنے آگئی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سیاسی پیش گوئیوں کی وجہ سے مشہور منظور وسان نے اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور پارٹی سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی پی رہنما منظور وسان نے...
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی پی رہنما منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اب آہستہ آہستہ اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹیں گے اور ریلیف لینے کی کوشش کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے مطالبات کسی بھی صورت نہیں مانے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے مطالبات سے پسپائی اور پی ٹی آئی میں تقسیم کے حوالے سے پیش گوئی سامنے آگئی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سیاسی پیش گوئیوں کی وجہ سے مشہور منظور وسان نے اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور پارٹی سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی پی رہنما منظور وسان نے...