2025-11-19@08:18:49 GMT
تلاش کی گنتی: 132
«جعلی بینک گارنٹیز»:
(نئی خبر)
کراچی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے بالرز کی کارکردگی ملی جلی رہی۔ میچ میں مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے پاکستانی شاہینز کو 320 سے زائد رنز کا ہدف دیا، اس دوران نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی بالرز نے کچھ شاندار پرفارمنس بھی دکھائی جب کہ کچھ ٹیم کے لیے بہت مہنگے ثابت ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حارث رؤف پاکستانی ٹیم کے لیے سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے۔ انہوں نے اپنے 10 اوورز میں83 رنز دیے اور 2وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا اکانومی ریٹ8.30 رہا جو کہ ٹیم کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ اسی طرح شاہین آفریدی بھی ٹیم کے لیے کچھ زیادہ اچھے ثابت نہیں ہوئے، انہوں...
شہر قائد کے تھانہ گارڈن کی حدود میں پولیس نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے والے ایک ملزم کو سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان سے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی اور ایک رائفل برآمد کی ہے، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کی شناخت بابر خان اور نبی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم بابر خان خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا تھا، مگر پولیس کی تفتیش میں وہ اپنے دعووں کے مطابق دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ مزید تفتیش سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم کی جعلی سرکاری نمبر والی گاڑی میں سائرن اور ریوالونگ لائٹ بھی نصب کی گئی تھی،...
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے آپ جو مرضی پریشر ڈال لیں ڈیل نہیں کروں گا۔ راولپنڈی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کی صحت خراب ہونے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں، وہ بالکل صحت مند ہیں ،انھیں جیل میں سہولیات فراہم ہو رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے فیملی کی ملاقات ہوئی ہے، عمران خان ورزش کرتے اور کم کھانا کھاتے ہیں، آج بھی جیل انتظامیہ نے کہا کہ آرڈر ہے بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کروائی جائے گی۔ ان...
ویب ڈیسک : پی ٹی آئی سے نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ وہ کھسر پھسر پر قومی اسمبلی کی سیٹ کیوں چھوڑیں؟ پارٹی پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر جو غائب تھے، بانی نے انہیں نکالنےکا اور زین قریشی کو چھوڑ دینےکا کہا، اس پر شیر افضل نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی وجہ سے زین قریشی کا لحاظ کیا گیا ہے، وہ شاہ محمود کا بیٹا ہے اور ان کی قربانیاں ہیں، یہ ماننا پڑےگا، یہ موروثی سیاست کے زمرے میں نہیں بلکہ تفریق کے زمرے میں آتا ہے مگر امتیاز نہیں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی سے نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وہ کھسر پھسر پر قومی اسمبلی کی سیٹ کیوں چھوڑیں؟ پارٹی پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر جو غائب تھے، بانی نے انہیں نکالنے کا اور زین قریشی کو چھوڑ دینے کا کہاہے ، اس پر شیر افضل نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی وجہ سے زین قریشی کا لحاظ کیا گیا ہے، وہ شاہ محمود کا بیٹا ہے اور ان کی قربانیاں ہیں، یہ ماننا پڑےگا، یہ موروثی سیاست کے زمرے میں...
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم آج نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل میچ کھیلے گی، جو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہو گا۔ گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے فائنل میچ کی تیاری کے لیے مکمل آرام کیا۔ اس سہ ملکی سیریز کی تیسری ٹیم جنوبی افریقہ اپنے دونوں میچ ہار کر فائنل سے باہر ہو چکی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے میچ میں بھاری مارجن سے شکست دی تھی، جس کے باعث نیوزی لینڈ کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے فائنل جیتنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے اپنے بہترین کمبینیشن کے...
ماتلی(نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی جانب سے حیسکو کے بقایاجات کی وصولی اور غیر قانونی بجلی کے کنکشن استعمال کرنے والے والوں کیخلاف کارروائی حسیکو ماتلی کے ایس ڈی او اور ان کی ٹیم نے رینجرزاور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ماتلی شہر میں غیر قانونی کنڈا اور بقایا جات کی وصولی کے دوران کئی سو غیر قانونی کنڈے کاٹ دیے۔حیسکو سب ڈویژن ٹنڈو محمد خان کے ایکشین غلام نبی کیریو نے میڈیا کو بتایا کہ آج کے آپریشن کے دوران غیر قانونی کنکشن اور بقایاجات کی عدم ادائیگی پر8 افراد گرفتار اور مختلف علاقوں کے چار ٹرانسفارمر کو ریکوری نہ ہونے کے سبب ڈس کنکشن کردیا۔انہوں نے کہا کہ ادارے میں رینجرز کی معاونت کے باعث ماتلی سے...
قومی اسمبلی : بات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کاہنگامہ ، واک آئوٹ : بھارت نیاسندھ طاس معاہدہ چاہتا ہے : پالیمانی سیکرٹری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کا ایک بار پھر احتجاج، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نعرے، واک آؤٹ اور کورم کی نشاندہی کی گئی جبکہ حکومت کورم پورا کرنے میں کامیاب رہی۔ اجلاس میں متعدد ارکان نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال بھی کیا۔ اجلاس کچھ دیر جاری رہنے کے بعد منگل کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی نے پینل آف چیئرپرسن کا اعلان کیا جس میں بلال اظہر کیانی عبدالقادر پٹیل ، رومینہ خورشید عالم، سید وسیم حسین، شاہدہ اختر، شیر علی ارباب شامل ہیں۔...
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان گزشتہ ماہ ممبئی کے باندرہ علاقے میں اپنے گھر پر ایک حملے کا شکار ہوئے تھے، جس میں انہیں چاقو مار کر لوٹنے کی کوشش کی گئی۔ اس واقعے کے بعد ان کے گھر کے باہر CCTV کیمرے نصب کیے گئے اور مشہور اداکار رونت رائے کی سیکیورٹی ایجنسی کو ان کی حفاظت کے لیے مقرر کیا گیا۔ لیکن حیران کن طور پر سیف علی خان نے حالیہ انٹرویو میں واضح کیا کہ وہ سیکیورٹی لینے کے حق میں نہیں ہیں اور وہ اپنی زندگی میں کسی بھی قسم کے باڈی گارڈز کے ساتھ چلنا پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا، "میں نے کبھی سیکیورٹی پر یقین نہیں رکھا۔ لوگ کہہ رہے تھے...
ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، مریم نواز: لبرٹی چوک یادگار شہدا آمد، خراج عقیدت پیش کیا
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ جان کا نذرانہ دے کر حق خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سلام ان کشمیری بہن بھائیوں کو جو سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جیل بنا دیا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کشمیر میں جاری خونریزی اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔ جب تک مسئلہ...
لاہور: پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر لاہور کے لبرٹی چوک پر منعقدہ تقریب میں کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ایک دن ضرور پورا ہوگا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لبرٹی چوک پر ہونے والی تقریب میں شرکت، جہاں شمعیں روشن کی گئیں، شہدائے کشمیر کے لیے دعائے مغفرت کی اور حکومت پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی ملی نغمہ "ہم کو کشمیر سے پیار ہے" بھی جاری کر دیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک میں شمع آزاری روشن کی اور شہدائے کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا، تقریب میں یوم یکجہتی...
عام آدمی پارٹی کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ مدرا لون اسکیم کے تحت قرض کی رقم میں بھی اضافہ کیا جانا چاہیئے کیونکہ 50 ہزار روپے سے کوئی بھی باعزت کاروبار شروع نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے سینیئر لیڈر وکرم جیت سنگھ ساہنی نے راجیہ سبھا میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بے روزگاری کا معاملہ اٹھایا اور سرکاری تعلیمی اداروں میں خالی آسامیوں کو جلد از جلد بھرنے کا مطالبہ کیا۔ وکرم جیت سنگھ ساہنی نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران چیئرمین کی اجازت سے اٹھائے گئے معاملے کے تحت کہا کہ تعلیمی اداروں میں لاکھوں اسامیاں خالی پڑی ہیں جبکہ ایک تحقیق کے مطابق پچھلے سال انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 29 جنوری 2025ء ) حکومتی محکمے نے رمضان المبارک میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ظاہر کر دیا، عوام ماہ مبارک میں سبزیوں، دالوں، چکن سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافے کیلئے تیار ہو جائیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل فوڈ سکیورٹی نے رمضان المبارک سے قبل مصنوعی مہنگائی کے خدشے کا اظہار کردیا۔ نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے تمام صوبوں کومراسلہ جاری کردیا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام سے قبل آلو،پیاز،ٹماٹر،چکن اور دال سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، رمضان سے دو ہفتے قبل گراں فروش بے قابو ہو جاتے ہیں، گراں فروشوں کو لگام دینے کے لیے مناسب منصوبہ بندی...
روہڑی،سیپکو ٹیم کی جانب سے نادہندگان و بجلی چوری کے الزام میں گرفتار صارفین پولیس موبائل میں بیٹھے ہوئے ہیں
روہڑی،سیپکو ٹیم کی جانب سے نادہندگان و بجلی چوری کے الزام میں گرفتار صارفین پولیس موبائل میں بیٹھے ہوئے ہیں
بی بی کی رپورٹس کام کر گئیں،بانی تحریک انصاف کا پی ٹی آئی کے پی میں عاطف خان گروپ پر اعتماد بڑھ گیا ،تبدیلی کا امکان ،سینئر تجزیہ نگار کاشف رفیق کا انکشاف
بی بی کی رپورٹس کام کر گئیں،بانی تحریک انصاف کا پی ٹی آئی کے پی میں عاطف خان گروپ پر اعتماد بڑھ گیا ،تبدیلی کا امکان ،سینئر تجزیہ نگار کاشف رفیق کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )بی بی کی رپورٹس کام کر گئیں،بانی تحریک انصاف کا پی ٹی آئی کے پی میں عاطف خان گروپ پر اعتماد بڑھ گیا ۔سینئر تجزیہ نگار کاشف رفیق نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور کی مشکلات بڑھنے والی ہیں۔ان کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بیگم کی رپورٹس پر کاروائی کی جا سکتی ہے اور بطور وزیر اعلی انہیں ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے۔...
اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ کے سوا کوئی ختم نہیں کرسکتا اور کوئی ادارہ اسے ختم کرے گا تو کوئی نہیں مانے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں شمولیت اختیار نہیں کررہی ہے، پیکا ایکٹ پر میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا نمائندوں سے مشاورت ہوتی تو بہتر ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کی خبر میڈیا نے دی تھی اس لیے میڈیا سے ہی پوچھا جائے، میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کروں گا، یہ سلسلہ ہماری والدہ کے...
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری 2025ء ) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت اور ریاست ابوظہبی میں مخصوص شعبے میں ملازمت کے لیے نئی بھرتیاں شروع کردی گئیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ابوظہبی کے محکمہ تعلیم نے ’کن معلم‘ (استاد بنیں) مہم کا آغاز کیا ہے، اماراتیوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے غیرملکیوں کے لیے شروع کیا جانے والا یہ اقدام متحدہ عرب امارات میں اپنی نوعیت کی پہلی مہم ہے جو تعلیم میں ایک سالہ تسلیم شدہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ مکمل کرنے والوں کو تدریسی میدان میں داخل ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان کے پاس کمیونی کیشن کی بہترین مہارتیں اور علم بانٹنے کا جذبہ...
سجاول (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کی ایم پی اے ہیر سوہو وزیر اعلیٰ سندھ کی ترجمان مقرر ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی شہر میرپور بھٹورو پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے کارکنان، رہنما اور عوام کی جانب سے ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا، بعد ازیں اصغر سوہو پیٹرول پمپ میرپور بھٹورو سے لے کر ان کی رہائش گاہ پر وقار ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کی ترجمان ایم پی اے ہیر سوہو ریلی کے دوران عوام سے خطاب بھی کریں گی۔
وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2025ء کی نجی سکیم کیلئے نئی ریگولیشن پالیسی کے تحت 30 لاکھ سے زائد کا حج کرنے کے خواہشمندوں کی سکیورٹی کلئیرنس لازمی قرار دے دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے نجی سکیم کے ذریعے حج کرنے والوں کیلئے نئی ریگولیشن پالیسی جاری کردی، مہنگا حج کرنیوالوں کے نام سکیورٹی کلیئرنس کیلئے ایف بی آر کو بھیجے جائیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2025ء کی نجی سکیم کیلئے نئی ریگولیشن پالیسی کے تحت 30 لاکھ سے زائد کا حج کرنے کے خواہشمندوں کی سکیورٹی کلئیرنس لازمی قرار دے دی گئی۔ پالیسی کے مطابق مہنگا پرائیویٹ حج پیکیج لینے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں...
نئی پالیسی کے تحت مہنگا حج کرنے والے ایف بی آر سے سکیورٹی کلیئرنس لیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت نے نجی سکیم کے ذریعے حج کرنے والوں کیلئے نئی ریگولیشن پالیسی جاری کردی، مہنگا حج کرنیوالوں کے نام سکیورٹی کلیئرنس کیلئے ایف بی آر کو بھیجے جائیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2025 کی نجی سکیم کیلئے نئی ریگولیشن پالیسی کے تحت 30 لاکھ سے زائد کا حج کرنے کے خواہشمندوں کی سکیورٹی کلئیرنس لازمی قرار دے دی گئی۔ پالیسی کے مطابق مہنگا پرائیویٹ حج پیکیج لینے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے، ایف بی آر مہنگا پیکیج کے خواہش مندوں...
حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتے ہوئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر بندرگاہ کی بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری دی
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے بجلی کے ٹیرف کے تعین کے لیے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کر لی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیپرا کو سالانہ پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی تاکہ بجلی کے ٹیرف کی ری بیسنگ کا عمل موثر طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔ ای سی سی نے ٹیرف کی ری بیسنگ یکم جنوری 2025 سے نافذ کرنے کی ہدایت دی اور پاور ڈویژن کو نیپرا سے پالیسی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کے لیے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں...
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی،گوادر بندر گارہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو حاصل بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری دے دی گئی
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی،گوادر بندر گارہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو حاصل بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری دے دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے بجلی ٹیرف کے تعین کے لیے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کر لی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جہاں فیصلہ کیا گیا کہ ری بیسنگ کے لیے نیپرا کو سالانہ پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی۔ اجلاس کے حوالے سے بتایا گیا کہ ای سی سی نے ٹیرف کی...
سٹی 42 : ای سی سی نے گوادر پورٹ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ ای سی سی میں بجلی کے بنیادی ٹیرف کے حوالے سے پاور ڈویژن نے سمری پیش کی گئی۔ بجلی کےسالانہ بنیادی ٹیرف کے تعین کےلیے ٹائم فریم پرنظرثانی کی سمری منظور کرلی گئی، بجلی کے سالانہ ری بیسنگ کا تعین جولائی کی بجائے جنوری سے کرنے کی تجویز منظور کی گئی ۔ سزا کسی عدالت سے منسوخ نہیں ہو گی، پرویز رشید کی پیشگوئی اجلاس میں اسٹیل مصنوعات پرریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔ اس...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران فیصلہ دیں گے، جو آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔ یاد رہے کہ اس کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے 18 دسمبر 2024 کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، تاہم اس کے بعد تین بار فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل کی گئی۔ اب یہ فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کا احتجاج ‘ ہنگامہ اور نعرے بازی جاری رہی ‘آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کو روز اووو اووو کی بیماری ہوگئی ہے اسپیکر صاحب ان کی بیماری کا علاج کریں ۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جناب اسپیکر ان کو روکیں یہ غیر مناسب احتجاج ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آبزرویشن دی کہ طے ہوا تھا کہ کوئی نقط اعتراض اور کورم کی نشان دہی وقفہ سوالات کے دوران نہیں ہوگی ‘اب ایسا کرکے وعدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں ‘میں نقطہ اعتراض کی اجازت نہیں دوں گا ۔
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا وزیرِ توانائی سردار اویس لغاری کا کہنا ہے کہ اپریل میں پاکستان اس خطے میں سب سے سستی بجلی دینے والا ملک ہو گا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 4 روپے فی یونٹ پہلے ہی کم کی جا چکی ہے۔اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آزادانہ مارکیٹ کے بعد حکومت بجلی کی خرید و فروخت نہیں کرے گی، این ٹی ڈی سی کی تشکیل نو ہو چکی ہے۔ چارجنگ اسٹیشن کا ٹیرف 39 روپے 70 پیسے کر رہے ہیں: اویس لغاریوزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ چارجنگ اسٹیشن کا ٹیرف 71 روپے 10 پیسے سے کم کر کے 39 روپے 70 پیسے...
سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز—فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ قوم کو ان شاء اللّٰہ بجلی میں جلد ریلیف ملے گا، صنعت بھی چلے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 14 مزید آئی پی پیز سے نظرِ ثانی معاہدے ہمارے مؤقف کی جیت اور سچائی ہے۔گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے معاملے پر آرمی چیف عاصم منیر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ وزیرِ اعظم ٹاسک فورس کی کوششوں سے بجلی سستی ہونے کیلئے پُرامیدوزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس نے 3 ہزار میگاواٹ کا ہدف حاصل کر لیا ہے، مزید بڑی کمپنیوں سے کیپیسٹی چارجز کے معاملے پر بات چل رہی...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاؤید رانا کل صبح 11 بجے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنائیں گے۔وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری نے تصدیق کی کہ عدالتی عملے نے کل فیصلہ سنائے جانے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ بانی جن کے لیڈر ہیں وہ ہی اُن کی جان کی فکر کریں، فیصل واوڈاسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جن کے لیڈر ہیں وہ اُن کی جان کی فکر کریں،اُن کے اپنے ہی لوگوں نے مروانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ عدالتی...
ارشاد قریشی: بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا پیر ( کل ) کی صبح 11 بجے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائیں گے، عدالتی عملے کی جانب سے فریقین کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ وکیل خالد چودھری کی جانب سے بھی اس حوالے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی اور ریفرنس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 10 بجے سنایا جائے گا۔ شاہین آفریدی کی پہلوانوں کے شہر آمد، اکھاڑے میں شاندار استقبال یاد رہے...
190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا ہوگی یا پھر بری ہوں گے؟ فیصلہ کل سنایا جائے گا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا ہو گی یا بری؟ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل بروز سوموار 13 جنوری کو اڈیالہ جیل میں محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل اڈیالہ جیل میں سنائیں گے۔ احتساب عدالت نے 18 دسمبر 2024 کو فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پہلے 23 دسمبر 2024 کو فیصلہ سنانے کی تاریخ دی گئی جو بعد میں 6 جنوری 2025 تک مؤخر کردی گئی تھی۔ بعد ازاں 13 جنوری کو فیصلہ سنانے کا دن مقرر کیا گیا تھا۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ریفرنس...
حب(نمائندہ جسارت)ضلع حب میں صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹیو انڈسٹریز میر علی حسن زہری کے وژن کے عین مطابق ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہے ہیں جلد ضلع حب ماڈرن سٹی بن کر ابھرے گا ۔چیف آفسر میونسپل کارپوریشن حب نصیب اللہ ترین۔تفصیلات کے مطابق چیف آفسر میونسپل کارپوریشن حب نصیب اللہ ترین نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ حب میں میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی کیلئے میونسپل کارپوریشن کا عملہ متحرک ہے حب سٹی کے مختلف ایریاز سے ہزاروں ٹن کچرا روزانہ کی بنیاد پر اٹھایا جارہا ہے صوبائی وزیر زراعت وکوآپریٹیو انڈسٹریز میر علی حسن زہری کی ہدایت پرحلقہ انتخاب کے حب ٹاِؤن میں ترقیاتی منصوبوں کیساتھ میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا...