2025-09-21@02:44:19 GMT
تلاش کی گنتی: 20411
«عوام کی ا»:
(نئی خبر)
کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پرواز PK-300 کو صبح 7 بجے روانہ ہونا تھا تاہم پرواز تاحال نہ جاسکی۔ پرواز کے مسافر لاونج میں انتظار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ گراونڈ اسٹاف کی جانب سے روانگی کے وقت کے بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں بتایا جارہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کی متوقع روانگی کا وقت اب صبح 11 بجے بتایا جارہا ہے۔ مسافروں نے بروقت اطلاع فراہم نہ کرنے پر ائیرلائن انتظامیہ پر مایوسی اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کا صوبے میں پہلی بار کینسر کے مریضوں کے لئے سائبر نائف اور پی ای ٹی اسکین سہولت کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سائبر نائف روبوٹک ریڈیو سرجری اور پی ای ٹی/سی ٹی اسکین کی سہولت حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کو فراہم کی جائے گی۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا میں پٹ اسکین کی سہولت موجود نہ ہونے سے کینسر کے مریضوں کو کراچی و دیگر صوبوں میں علاج کے لئے جانا پڑتا تھا۔ صوبائی مشیر صحت احتشام علی کا کہنا تھا کہ منصوبے کیلئے کمپنیوں سے پہلے ہی پروپوزل طلب کرلئے گئے ہیں۔ یہ تاریخی اقدام صوبے میں کینسر کے علاج کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز اور برسوں سے موجود بڑے...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع خیبر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے خلاف 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی ضلع خیبر کے علاقے لالہ چینہ دو سار میں کی گئی جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، وہاں کارروائی کے دوران مارے جانے والے دہشت گرد خودکش دھماکوں اور دیگر سنگین دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین ایس ایم جیز، بارہ میگزین، 135 کارتوس اور تین بنڈولیئر برآمد کیے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک افغان شہری بھی شامل ہے،...
لاہور ( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سنٹر کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جس میں بچوں کے کینسر کے علاج میں جرمن اداروں کی معاونت پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ ہوپ چلڈرن کینسر سنٹر کے وفد کی سربراہی جرمن پیڈریاٹرک آنکالوجسٹ اورنیو رو آنکالوجسٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سٹیفن مائیکل نے کی، وفد میں ہائیڈل برگ یونیورسٹی ہسپتال، جرمن کینسر ریسرچ سینٹر (DKFZ) اور ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر (KiTZ) کے ماہرین شامل تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو ابلیشن کینسر ٹریٹمنٹ متعارف کرانے والاریجن کا پہلا صوبہ ہے، لاہور میں پنجاب کا سب سے بڑا اورجدید ترین نوازشریف کینسر ہسپتال تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کررہا ہے۔ ان...
ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اگر ہمیں پروفیسر بٹ کی نماز جنازہ میں شریک ہونے کی اجازت دی جاتی تو کوئی طوفان نہیں آ جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق کو مسلسل دوسرے جمعہ سرینگر میں اپنے گھر میں نظر بند کر کے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ”ایکس“ پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھے مسلسل دوسرے جمعہ جامع مسجد جانے سے روک دیا گیا ہے، حکام کا یہ عمل ہمارے بنیادی حقوق کی سنگین...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اسلام آباد میں افغان سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور خطے کی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں خیبر پختونخوا میں جاری بدامنی کے واقعات، پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور خطے میں دیرپا امن کے قیام پر بات چیت کی گئی، بیرسٹر سیف نے افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، زلزلہ متاثرین کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔بیرسٹر سیف نے افغان سفیر کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت کے امن و امان کے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک...
نیویارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل اور اس کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مرحلہ وار الحاق سے ڈرنا نہیں چاہیے۔ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں فرانسیسی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ خوفناک ہے، یہ موت اور تباہی کی بدترین سطح ہے جو میں نے بطور سیکرٹری جنرل اپنے وقت میں دیکھی یا شاید اپنی زندگی میں۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ قحط، صحت کی موثر دیکھ بھال کا مکمل فقدان، مناسب پناہ گاہوں کے بغیر زندگی گزارنا، فلسطینی عوام کے مصائب کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ نیو یارک میں اقوام...
فائل فوٹو سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر وڈیرے نے مبینہ طور پر اونٹنی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔کھیت میں گھس کر پانی پینے پر وڈیرے نے مبینہ طور پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی۔ اونٹنی مالک کے مطابق وڈیرے نے غصے میں اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کر گھسیٹا اور منہ پر ڈنڈے بھی مارے، زخمی اونٹنی کاعلاج کرانے اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے انکار کردیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے میئر سکھر سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے کہا کہ جانور کے ساتھ اس طرح کاسلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ سانگھڑ میں ٹانگ سے محروم کی جانے والی اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگادی گئیسانگھڑ میں ٹانگ...
لاہور، اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف کارروائی کرنے والےایف آئی اے افسر سرفراز چوہدری کو معطل کردیاگیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر NCCIA جوئے کی تشہیر کے کیس میں متحرک تھے، اب جنت مرزا اور متھیرا کو بھی نوٹس جانیوالے تھے جبکہ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ لاہور پولیس کے افسرا ن کیخلاف صحافیوں کی درخواست قبول کرنے پر بھی ان سے بازپرس ہوئی تھی لیکن معطلی کے بعد سرفراز چوہدری نے لاہور میں اپنے دفتر کا چارج چھوڑ دیا، یہ بات صحافی و ولاگر منصور علی خان نے بتائی۔ اپنے ولاگ میں منصور علی خان نے بتایاکہ ڈکی بھائی جوئے کی تشہیر کے کیس میں گرفتار ہیں، دیگر لوگوں کو بھی نوٹس دیے گئے ، جوئے کی...
امریکی منڈی میں پاکستان کے ٹیکسٹائل شعبے کے فروغ اور برآمدات سے وابستہ کاروباری شخصیات کو امریکہ کے کاروباری طریقے سے بہتر طورپر جوڑنے اور بزنس کمیونٹی کے درمیان مربوط روابط استوار کرنے کی غرض سے امریکہ میں پاکستانی سفارت خانہ اور پاکستانی قونصلیٹ مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں ۔اس حوالے سے امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے 15 سے 17 ستمبر تک نیو یارک کا دورہ کیا۔ پاکستانی سفارتخانے کے ٹریڈ ونگ کے سینئر افسر محمد حینف چنہ بھی سفیر پاکستان کے ہمراہ تھے۔ تین روزہ دورے کے دوران سفیر پاکستان نے کاروباری برادری اور شراکت داروں سے نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں۔بات چیت کے دوران پاکستان کی موجودہ صنعتی صلاحیت، ہوم ٹیکسٹائل کے شعبے میں مسابقتی برتری...
بالی ووڈ کی اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ گزشتہ دنوں اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آچکی ہے۔ یہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تقریباً 3:30 بجے پیش آیا، جب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے دیشا پٹانی کے بریلی میں واقع گھر کے باہر اندھا دھند فائرنگ کی۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دو حملہ آور موٹر سائیکل پر آتے ہیں، ان میں سے ایک شخص اداکارہ کے گھر کے باہر کئی گولیاں چلاتا ہے، جس کے بعد...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل اور اس کے مقبوضہ مغربی کنارے کے ممکنہ الحاق کی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:پرتگال سمیت 10 ممالک فلسطین کو تسلیم کرنے کو تیار انہوں نے خبردار کیا کہ فلسطین کی حالتِ زار اور غزہ میں تباہی ان کی زندگی میں بدترین منظر ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے قبل ایک انٹرویو میں گوتیریس نے کہا کہ 10 ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے، چاہے اسرائیل سخت مخالفت کرے۔ ان کے بقول ہمیں جوابی کارروائی کے خطرے سے مرعوب نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قحط، صحت...
گردوارہ کرتارپور کے گیانی گوبند سنگھ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کرتارپور کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور سیلابی صورتحال کے بعد صفائی اور بحالی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ ان کے مطابق بابا گرو نانک دیو جی کے 486ویں جوتی جوت کی تین روزہ تقریبات آج 20 ستمبر سے شروع ہوگئی ہیں جو 22 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ مرکزی تقریب 22 ستمبر کو گردوارہ کرتارپور میں منعقد ہوگی۔ انتظامیہ کے مطابق دنیا بھر اور پاکستان کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری ان تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ تاہم بھارت نے اپنے یاتریوں کو کرتارپور میں جوتی جوت کی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی جس...
لاہور؍ سرگودھا (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرگودھا میں الیکٹرو بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں بڑے اعلانات کیے۔ سرگودھا شہر کیلئے بسوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلی کی ہدایت پر سرگودھا شہر میں 60 الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی۔ سرگودھا ڈویژن کے لئے 105 الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے خواتین، بزرگوں، طلبہ اور سپیشل افراد کے لئے مفت سفر کے اعلان کا اعادہ بھی کیا ہے۔ سیلاب سے پکا گھر مکمل طور پر گرنے پر 10 لاکھ روپے اور گھر کا کچھ حصہ گرنے پر 5 لاکھ روپے دینے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو ہفتے میں آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان تعلیم یافتہ اور ہنرمند بن کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، انہیں فوجی آپریشن کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے۔ ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں بنو قابل پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک دشمن اور خدانخواستہ اسے توڑنے کی خواہش رکھنے والے عناصر کو واضح پیغام دیا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی ہر حال میں حفاظت کرے گی۔ پاکستان نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور ہم اس نظریہ کے محافظ ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت بنو قابل پروگرام کے کوئٹہ میں آغاز پر ہزاروں بچوں اور بچیوں نے مفت آئی ٹی کورسز میں داخلہ کے لیے...
امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ‘ ہلاکتوں کی اطلاعات واشنگٹن: امریکا میں اس کا اپنا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس میں سوار فوجیوں کے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں ایک تربیتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں طیارے میں4 فوجی سوار تھے، جن کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اعلیٰ فوجی افسران کے مطابق حادثہ جوائنٹ بیس لیوس میک کارڈ کے قریب پیش آیا۔ مذکورہ حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ایم ایچ 60 بلیک ہاک تھا جو معمول کی تربیتی مشق پر تھا۔ فوجی حکام نے بتایا کہ سوار اہلکار 160 ویں اسپیشل آپریشنز ایوی...
نیویارک: اقوام متحدہ کی امن فوج برائے لبنان (یونیفل) نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کو سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ یہ حملے خطے کے نازک امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق یونیفل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ یہ کارروائیاں شہریوں کے اس اعتماد کو بھی مجروح کرتی ہیں کہ تنازع کے پرامن حل کی کوئی صورت ممکن ہے۔ امن فوج نے تصدیق کی کہ فضائی حملوں کے دوران دیر کیفا کے قریب برج قلعویہ میں تعینات امن فوجیوں کو اپنی جان بچانے کے لیے پناہ لینا پڑی۔ ’’ان حملوں نے لبنانی فوجیوں، امن...
پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کی جائیں گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکرون نے کہا کہ یورپی طاقتوں کی مذاکراتی کوششوں کو ایران نے سنجیدگی سے نہیں لیا، اسی لیے رواں ماہ کے آخر تک پابندیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق میکرون نے واضح کیا کہ ایران کی حالیہ تجاویز قابلِ عمل نہیں ہیں،ایران پر دوبارہ سے پابندیاں بحال ہو جائیں گی کیونکہ ایران نے ٹھوس اقدامات نہیں کیے۔ خیال رہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی (ای 3) نے اگست کے آخر میں 30 روزہ مذاکراتی عمل شروع کیا تھا۔ یورپی ممالک کی جانب سے ایران کو پیشکش کی...
نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت پابندیوں میں نرمی جاری رکھنے کی تجویز مسترد کر دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر اقتصادی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی،جس کی وجہ سے ایران پر پابندیاں مستقل ختم کرنے کی قرارداد منظور نہ ہو سکی۔2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس 63 لطیف آباد ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ صوبائی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومت مڈل مین کو مالی طورپر سہولت دینے کیلیے غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چند روز میں آٹے کی قیمت میں 40 روپے کلو کا اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وڈیرے، جاگیرداروں اور کرپٹ عناصر پر مشتمل صوبائی حکومت غریب عوام کی فکر ہے اور نہ ہی وہ غریب عوام کو جینے کا حق دینا چاہتے ہیں۔ کچھ ہی روز قبل تک پورے سندھ میں گندم کی فصلوں کی کٹائی ہوئی ہے اور گندم محکمہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار، چرس اور مین پوری برآمد، پولیس کے مطابق ایس ایچ او حسین آباد نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر سوہیو خان عرف منیر میسوکو 2 کلو 170 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او بی سیکشن نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر محمد ارشد یوسف ب زئی کو 300 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،ایس ایچ او اے سیکشن نے کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری سپلائر غلام محمد پٹھان کو 100 عدد تیار شدہ مین پوری اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان تعلیم یافتہ اور ہنرمند بن کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، انہیں فوجی آپریشن کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے۔ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں بنو قابل پروگرام کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک دشمن اور خدانخواستہ اسے توڑنے کی خواہش رکھنے والے عناصر کو واضح پیغام دیا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی ہرحال میں حفاظت کرے گی، پاکستان نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور ہم اس نظریے کے محافظ ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت بنوقابل پروگرام کے کوئٹہ میں آغاز پر ہزاروں بچوں اور بچیوں نے مفت آئی ٹی کورسز میں داخلہ کے لیے ٹیسٹ دیا۔ تقریب سے امیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(صباح نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی کا بائیکاٹ کردیاجبکہ عمران خان کو عدالت پیش کرنے کی درخواست خارج کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں عمران خان کو وڈیو لنک پر عدالت میں پیش کیا گیا تاہم انہوں نے وڈیو لنک کے ذریعے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔ سماعت سے قبل عمران خان کو 3 مرتبہ ویڈیو لنک پر پیشی کے لیے پیغام بھیجا گیا، ساڑھے 10 بجے پہلی بار رابطے پر بتایا گیا کہ وہ 11بجے ویڈیو لنک پر پیش ہوں گے، 11 بجے رابطہ کرنے پر بتایا گیا...
چین، روس، الجزائر اور پاکستان نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ جنوبی کوریا اور گیانا نے اس پر رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس، سیرا لیون، سلووینیا، ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل کا اجلاس ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں میں توسیع کے خاتمے کے بارے میں قرارداد پر ووٹنگ کے لیے منعقد ہوا اور مغربی ممالک کی جانب سے منفی ووٹ کی وجہ سے اس قرارداد کی منظوری جوہری معاہدے (JCPOA) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناکام ہوگئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، جمعہ کی سہ پہر سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران پر پابندیوں میں توسیع کے خاتمے کو جاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-01-14 برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے روس کے ساتھ قریبی تعلقات نئی دہلی اور یورپی بلاک کے درمیان بڑھتے تعلقات میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یورپی یونین کے اعلیٰ سفارتکاروں نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری اور ماسکو کے ساتھ فوجی مشقوں میں شرکت، برسلز اور نئی دہلی کے درمیان اعتماد سازی کے عمل کو متاثر کر سکتی ہے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کلاس نے کہا کہ یورپی بلاک صرف تجارت ہی نہیں بلکہ قواعد پر مبنی عالمی نظام کے دفاع کے لیے بھی بھارت کے ساتھ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے، تاہم بھارت کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-01-11 لاہور (آن لائن) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں میں 31 اور 6 اکتوبر تک توسیع کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل اور ارشد جاوید نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی دوران سماعت علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست انکے وکیل رانا مدثر عمر نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ دونوں بہنیں اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے لیے گئی ہوئی ہیں، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 1.34 فیصد کم ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 4.17 فیصد تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاءمہنگی ہوئیں، 14 اشیاءکی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی، اور 19 اشیاءکی قیمتیں مستحکم رہیں۔ مہنگی ہونے والی اشیاءمیں ہائی اسپیڈ ڈیزل2.89 روپے فی لیٹر، انڈے (فی درجن): +2.89 روپے، ایل پی جی گھریلو سیلنڈر1.42 روپے، جلانے کی لکڑی (فی من)7.98 روپے، چاول، بیف، دال مونگ، آلو بھی مہنگے ہوئے۔سستی ہونے والی اشیاءمیں ٹماٹر (فی کلو)52.36 روپے،چکن (فی کلو)58.27 روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلا53.82 روپے، بجلی (فی یونٹ) -0.32...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250920-01-4 اسلام آباد (صباح نیوز) پیٹرولیم ڈویژن نے سوئی گیس کے نئے کنکشنز کیلئے پالیسی تبدیل کر دی، 30 لاکھ سے زائد پرانی درخواستیں منسوخ جبکہ درآمدی ایل این جی کنکشنز کے لیے نیا فریم ورک جاری کردیا گیاہے ۔پیٹرولیم ڈویژن نے سوئی گیس کنکشنز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے، درآمدی ایل این جی کنکشنز کے لیے نیا فریم ورک سوئی کمپنیوں کو بھیج دیا گیا۔ نئی درخواستوں کے بعد نیا میرٹ آرڈر جاری ہوگا۔ ڈیمانڈ نوٹس اور ارجنٹ فیس جمع کرانے والے صارفین کو ایل این جی کنکشنز کے لیے اضافی فیس دینا ہوگی۔ذرائع کے مطابق درآمدی گیس کا ٹیرف مقامی گیس کے مقابلے میں 70فیصد زیادہ ہوگا۔ اس وقت ڈھائی لاکھ صارفین نے ڈیمانڈ...

اسلام آباد: بینچ کی تشکیل اور کیس کی منتقلی کیلیے درخواستیں دائر کرنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5ججز سپریم کورٹ جارہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر کے علاقے روہڑی میں بے زبان جانور کے ساتھ ظلم کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سخت نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جانور کے ساتھ اس طرح کا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کاؤنسل سکھر سید کمیل شاہ کو فوری طور پر اونٹ کا علاج کرانے کی ہدایت دی۔ کمیل شاہ نے اونٹ کے مالک سے رابطہ کر کے علاج کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کاؤنسل نے مختیارکار کو جانوروں کے ڈاکٹر کے ساتھ جائے وقوعہ بھیج دیا تاکہ زخمی اونٹ کو فوری طبی امداد دی جا سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ اونٹ کا علاج کر کے...
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کو مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعہ کو سلامتی کونسل میں ایران پر 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت اقتصادی پابندیوں میں نرمی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، تاہم یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی۔ اس کے علاوہ 2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، پاکستان، چین، روس اور الجزائر نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ سلامتی کونسل کے فیصلے کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیاں بدستور برقرار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپرورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر کی زیر صدارت کونسل کے ہنگامی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی اورٹان اراکین کونسل نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پر چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر نے کہا کہ ناظم آباد ٹائون کی ترقی کے لئے بہترین حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے، ہم اپنے وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے ٹائون کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں، اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کی دفعہ (89) کے تحت ٹاؤن میونسپل کمشنر ناظم آباد روشن علی لولائی کی تعیناتی وتبادلہ کے خلاف قرارداد منظوری کے لیے پیش کی گئی، دیگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) چیئرمین یوسی 4 کریم بخش نے بلدیہ کے تفریحی پارک میں غیر قانونی تعمیرات کی آڑ میں قبضے کی کوششوں کی مذمت کی اور کہا عدالتی فیصلہ آنے کے باوجود مافیا کی طرف ملیر میں موجود سعودیہ فیملی پارک پر قبضے کی مزید کوششوں کو جماعت اسلامی برادشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا عوام ہمارے ساتھ ہے۔اور ہم پْرامن و قانونی جدوجہد سے مافیا کے مذموم عزائم کو ناکام بنا کر دم لیں گے۔اس موقع پر چیئرمین محلہ کمیٹی نسیم ھادی نے عوام کے تفریحی پارک کو بچانے کی کامیاب جدوجہد پر جماعت اسلامی کے ماڈل ٹاؤن چیئرمین ظفر خان۔یوسی چیئرمین کریم بخش۔وائس چیئرمین بلیغ الدین۔وارڈ کونسلر محمد آصف کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپرورٹر)چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے یو سی 7 شرف آباد بلاک 3، جمال الدین افغانی روڈ پر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ منصوبوں کے تحت گلیوں کی تعمیر، سیوریج نظام کی بہتری اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے کام شروع کیے جائیں گے، جنہیں شہریوں کے دیرینہ مسائل کے حل کی سمت اہم قدم قرار دیا جارہا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جناح ٹاؤن نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور جلد شہریوں کو اس کے ثمرات ملیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا...
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے چچا مرحوم بھتیجے کے آخری لمحات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر عمر شاہ کے چچا کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سوشل میڈیا اسٹار کے آخری لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ عمر کے چچا نے بتایا کہ ’اس رات میرا بھتیجا بالکل ٹھیک تھا، انہیں کوئی طبی مسئلہ نہیں تھا، وہ صرف اپنے معمولات پر عمل کرتے ہوئے سوگیا تھا لیکن رات 2:30 بجے اچانک اس کی طبعیت خراب ہوئی تو ہم اسے ہسپتال لے گئے جہاں وہ صرف تیس منٹ کے اندر ہی انتقال کرگیا۔‘ https://www.instagram.com/reel/DOsrJm4CPKc/?utm_source=ig_web_copy_link سوشل میڈیا اسٹار کے چچا کے مطابق یہ ان کے اور گھر والوں کے لیے ایک...
چین، روس، الجزائر اور پاکستان نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ جنوبی کوریا اور گیانا نے اس پر رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس، سیرا لیون، سلووینیا، ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل کا اجلاس ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں میں توسیع کے خاتمے کے بارے میں قرارداد پر ووٹنگ کے لیے منعقد ہوا، اور مغربی ممالک کی جانب سے منفی ووٹ کی وجہ سے اس قرارداد کی منظوری جوہری معاہدے (JCPOA) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناکام ہوگئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، جمعہ کی سہ پہر سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران پر پابندیوں میں توسیع کے خاتمے کو جاری...
کوٹری: محکمہ ایکسائز کی کارروائی کے دوران چرس سے بھرا ٹرک پکڑا گیا ،ملزم گرفتار کرلیاگیا
قرارداد میں فلسطینی صدر یا دیگر اعلیٰ نمائندوں کو جنرل اسمبلی کے مباحثے، اعلیٰ سطح کی کانفرنسوں اور دیگر متعلقہ اجلاس میں پیشگی ریکارڈ شدہ بیانات جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسی طرح فلسطینی حکام کی ممکنہ صورت میں ذاتی حیثیت میں شرکت کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ جنرل اسمبلی نے اپنی 80ویں نشست کے دوران فلسطین کی شمولیت کے حوالے سے ایک اہم قرارداد منظور کر لی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی شمولیت کی قرارداد کے حق میں 145 ووٹ، مخالفت میں 5 ووٹ آئے جبکہ 6 رکن ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد میں فلسطین کی اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں بامعنی شرکت کے لیے طریقہ کار وضع...
خیبر: حساس علاقے لالہ چینہ دوسارکے علی مسجد میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ایک بڑی اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے تین خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خیبر میں کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں محمد نعیم عرف عبدالناصر اور محمد کریم شامل ہیں جو کرک کے رہائشی اور چمکنی خودکش دھماکے کے ماسٹر مائنڈ تھے اور تیسرا دہشت گرد نور نبی افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے تعلق رکھتا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے تین ایس ایم جیز، بارہ میگزین، 135 کارتوس اور تین بنڈولیئر بھی...
روس کے تاریخی شہر نیژنی نووگورود میں 17 سے 21 ستمبر 2025 تک جاری رہنے والا عالمی یوتھ فیسٹیول دنیا بھر کے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں، باہمی تعاون اور عالمی ہم آہنگی کا مظہر بن گیا ہے۔ اس فیسٹیول میں 120 سے زائد ممالک کے 2000 سے زیادہ نمائندے شریک ہیں، جن میں پاکستانی وفد کی نمایاں شرکت خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کو “فیوچرٹیم پاکستان” کے پلیٹ فارم سے منتخب کیا گیا، جن میں ٹیکنالوجی کے ماہرین، سماجی کارکنان، کاروباری نوجوان، طلبہ اور ڈیجیٹل کریئیٹرز شامل ہیں۔ پاکستانی وفد نے فیسٹیول کے مختلف سیشنز، ورکشاپس اور مباحثوں میں بھرپور شرکت کی اور اپنے خیالات، منصوبے اور تجربات دنیا بھر سے آئے ہم عمر شرکا کے...
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ خواجہ سرا بھی اس ملک کے شہری ہیں ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں، پولیس خواجہ سراؤں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اور ان کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کے خلاف خواجہ سراؤں کی درخواست پر آئی جی خیبر پختونخوا سے 14 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فہیم ولی نے کی، وکیل درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کہ صوبے بھر کے خواجہ سراؤں کے ساتھ پولیس کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ خواجہ سرا بھی اس ملک کے شہری ہیں ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں، پولیس خواجہ سراؤں کے خلاف...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیوں میں نرمی کی قرارداد مسترد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز نیویارک(سب نیوز )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر اقتصادی پابندیاں مستقل طور پر اٹھانے کے خلاف ووٹ دے دیا، جو تہران کے لیے ایک بڑا اقتصادی دھچکا ہے، جسے ایران نے سیاسی جانبداری قرار دیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل میں پابندیوں کو روکنے کی قرارداد 4 کے مقابلے میں 9 ووٹ سے ناکام ہو گئی، جس کا مطلب ہے کہ اگر اس سے پہلے کوئی بڑا معاہدہ نہ ہوا تو یورپی پابندیاں 28 ستمبر تک دوبارہ نافذ ہو جائیں گی۔ روس، چین، پاکستان اور...
مولوی عمر فاروق نے اس امر پر شدید افسوس ظاہر کیا کہ انہیں مسلسل ہفتہ بھر ہفتہ گھر پر نظربند رکھا جارہا ہے، جامع مسجد جیسی مرکزی عبادتگاہ میں جانے سے روکا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزادی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین اور میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کو آج ایک مرتبہ پھر خانہ نظربند رکھا گیا اور جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کا خطبہ دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے کہا کہ آج دوسرے جمعہ بھی مجھے گھر پر نظربند رکھا گیا اور جامع مسجد میں نماز پڑھنے سے روک دیا گیا۔ یہ دل دہلا دینے والا اور اشتعال انگیز ہے کہ حکام میرے...
اقوام متحدہ: جنرل اسمبلی نے اپنی 80ویں نشست کے دوران فلسطین کی شمولیت کے حوالے سے ایک اہم قرارداد منظور کر لی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی شمولیت کی قرارداد کے حق میں 145 ووٹ، مخالفت میں 5 ووٹ آئے جبکہ 6 رکن ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد میں فلسطین کی اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں بامعنی شرکت کے لیے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ قرارداد میں فلسطینی صدر یا دیگر اعلیٰ نمائندوں کو جنرل اسمبلی کے مباحثے، اعلیٰ سطح کی کانفرنسوں اور دیگر متعلقہ اجلاس میں پیشگی ریکارڈ شدہ بیانات جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسی طرح فلسطینی حکام کی ممکنہ صورت میں ذاتی حیثیت میں...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمیشن کی ادارہ جاتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھرتی میں میرٹ، شفافیت اور اہلیت کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن محمد وسیم نے سال 2024ء کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی، جس میں 18 ہزار سے زائد تقرریوں کی سفارش کی گئی ہے۔ چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن محمد وسیم نے سی ایم ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرکے سالانہ رپورٹ اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمیشن نے بھرتیوں کیلئے ایس پی ایس سی ایکٹ 2022ء کے نفاذ کو دوبارہ بحال کر دیا ہے،...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ جس سیاسی جماعت نے اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا ہے، وہ صحت جیسے معاملے کو سیاست سے بالاتر رکھ کر سوچیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ایچ پی وی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی افواہیں پھیلانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم کو خط لکھ کر ویڈیوز فراہم کر دی گئی ہیں، سندھ میں 41 لاکھ بچیوں میں سے اب تک 57 فیصد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، جس سیاسی جماعت نے اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا ہے، وہ صحت جیسے معاملے کو سیاست سے بالاتر رکھ کر سوچیں، ان خیالات کا اظہار انہوں...
پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کر دی جائیں گی۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ یورپی طاقتوں کی حالیہ مذاکراتی کوششوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، اسی لیے رواں ماہ کے آخر تک ایران پر پابندیاں بحال ہو جائیں گی۔ میکرون نے اسرائیلی نیوز چینل 12 کو انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جی، ہاں میرا خیال ہے پابندیاں بحال ہو جائیں گی کیونکہ ایران کی حالیہ تجاویز سنجیدہ نہیں ہیں۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی(ای 3) نے اگست کے آخر میں 30 روزہ مذاکراتی عمل شروع کیا تھا تاکہ ایران پر...

وکلا احتجاج کے دوران ہاتھا پائی کا معاملہ،صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار سید واجد گیلانی کی مدعیت میں مقدمہ درج
وکلا احتجاج کے دوران ہاتھا پائی کا معاملہ،صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار سید واجد گیلانی کی مدعیت میں مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلا احتجاج کے دوران ہاتھا پائی کا معاملہ،صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار سید واجد گیلانی کی مدعیت میں مقدمہ درج ،احتجاج کرنے والے وکلا کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا،انتظار پنجوتہ، نعیم پنجوتہ، ایمان مزاری سمیت 150افراد نامزد،متن کے مطابق ملزمان نے چیف جسٹس ھائی کورٹ اور پاک فوج کے خلاف نعرے لگائے۔وکلا کو منع کرنے پر آہنی مکوں سے حملہ کیا گیا۔تمام افراد وکلا کے یونیفارم میں ملبوس تھے۔انتظار پنچوتہ اور نعیم پنچوتہ چاقو اور چھری سے مسلح...
پی ڈی پی کے صدر نے کہا ہے کہ یاسین ملک نے 1994ء میں ہتھیار ترک کرکے پُرامن سیاسی جدوجہد کا راستہ اپنایا، کئی دہائیوں تک مذاکرات اور بیک چینل روابط میں شامل رہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ اور سینیئر آزادی پسند لیڈر یاسین ملک کے خلاف جاری عدالتی کارروائی پر رحم دلانہ اور سنجیدہ نظرثانی کی اپیل کی ہے۔ یاسین ملک کو اس وقت تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور این آئی اے ان کے لئے سزائے موت کا مطالبہ کر رہی ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی...
برقی ہوا بازی (الیکٹرک ایوی ایشن) کی دنیا میں ایک تاریخی لمحہ اس وقت پیش آیا جب امریکا کی ایرو اسپیس کمپنی بیٹا ٹیکنولوجیز کے تیار کردہ برقی طیارے آلیا نے ناروے کے شہر برگن میں کامیابی سے لینڈنگ کی۔ یہ بھی پڑھیں: 5 اسٹار ہوٹل یا جہاز، اس سُپر لگژری جہاز کا ٹکٹ کتنے کا ہے؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ صرف بیٹری پاور پر 100 میل (160 کلومیٹر) کی پرواز کر کے 55 منٹ میں اپنی منزل پر پہنچا۔ پائلٹ جرمی ڈیگانیے کے مطابق یہ پرواز 52 منٹ کی تھی اور یہ کہ اگر آپ گاڑی سے جائیں تو ساڑھے 4 گھنٹے لگتے ہیں۔ برقی کارگو طیارہ آلیا کو خاص طور پر کارگو (سامان) لے...
بھارتی وزارت نے الزام عائد کیا تھا کہ ان جماعتوں کے رہنما اور کارکن غیر قانونی سرگرمیوں کیلئے فنڈ جمع کرنے، علیحدگی پسندی اور دہشتگردی کی پشت پناہی میں شامل رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ کے دو ٹریبونلز نے جموں و کشمیر کی دو تنظیموں میرواعظ عمر فاروق کی سربراہی والی عوامی ایکشن کمیٹی (اے اے سی) اور شیعہ رہنما مسرور عباس انصاری کی قیادت والی جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر مرکز کی جانب سے عائد پابندی کو برقرار رکھا ہے۔ جج سچن دتہ کی سربراہی والے دونوں ٹریبونلز نے مشاہدہ کیا کہ حکومت کی جانب سے پیش کی گئی شہادت اور مواد کی بنیاد پر ان تنظیموں کو غیر قانونی قرار دینے کے لیے کافی ثبوت...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news آئی ایس پی آر اڈیالہ جیل عمران خان ملک دشمن وارننگ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف دعوے اور تبصرے گردش کر رہے ہیں۔ایک بڑی تعداد اس معاہدے کو خوش آئند قرار دے رہی ہے، تاہم اسی کے ساتھ اس حوالے سے غیر مصدقہ خبریں اور افواہیں بھی تیزی سے پھیلائی جا رہی ہیں۔اسی پس منظر میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے. جس میں پاک فوج کا ایک دستہ ایئرپورٹ سے روانہ ہوتا دکھایا گیا ہے۔س ویڈیو کو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے کہ پاک سعودیہ معاہدہ ہوتے ہی پاک فوج کا دستہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے روانہ ہوگیا۔ یہ دعویٰ بڑے پیمانے پر پھیلایا جا رہا ہے.لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے۔اصل صورتحال یہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام ہائیکورٹ کا مبینہ جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جج نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بیٹھے ہوئے جج کو فرائض کی انجام دہی سے نہیں روکا جا سکتا، متنازع حکم نے درخواست گزار کے آرٹیکل 10-اے کے حقوق کی خلاف ورزی کی، عدلیہ کی آزادی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں.(جاری ہے) درخواست گزار کے مطابق متنازع حکم نے جج کی بے داغ شہرت کو متاثر کیا، عدالتی خدمات کے ضائع ہونے والے وقت کی تلافی ممکن نہیں، اگر حکم معطل نہ ہوا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا جسٹس طارق جہانگیری نے استدعا کی کہ اسلام آباد...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ای کامرس اور ڈائریکٹ ٹو کنزیومر پلیٹ فارمز میں تنوع پیدا کریں اور امریکی ڈیجیٹل ریٹیل اسپیس میں پاکستانی وینچرز کی کامیابی کو ایک مثال کے طور پر لیں بیان کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے وزیر تجارت و سرمایہ کاری محمد حنیف چنا کے ہمراہ 15 سے 17 ستمبر 2025 تک نیویارک کا تین روزہ دورہ کیا.(جاری ہے) اس دورے کے دوران پاکستانی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ٹیکسٹائل مارکیٹ کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی سفیر پاکستان نے متعدد اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 ) سابق وزیراعظم عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش کیا گیا تاہم انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا. سماعت سے قبل عمران خان کو 3 مرتبہ ویڈیو لنک پر پیشی کے لیے پیغام بھیجا گیا، ساڑھے 10 بجے پہلی بار رابطے پر بتایا گیا کہ وہ 11بجے ویڈیو لنک پر پیش ہوں گے، 11 بجے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ عمران خان پیش ہو رہے ہیں، 11بجکر 25 منٹ پر...
فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ (PMPKL) نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت اور قانونی کاروبار کو نقصان پہنچانے والی غیر قانونی سگریٹوں کی بڑھتی ہوئی تجارت پر قابو پانے کے لیے ریٹیل اور ڈسٹری بیوشن سطح پر ہدفی کارروائیاں کی جائیں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ایکسٹرنل افیئرز، خُرم قمر نے کہا کہ پاکستان کی سگریٹ مارکیٹ کا 57 فیصد سے زیادہ اب غیر قانونی سگریٹوں پر مشتمل ہے، جس سے قانون پر عمل کرنے والے مینوفیکچررز کے لیے غیر مسابقتی ماحول پیدا ہو رہا ہے اور انڈسٹری کی شفافیت متاثر ہو رہی ہے۔ خُرم قمر نے اس بات پر زور دیا کہ سگریٹ کی غیرقانونی تجارت کی...
وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) نے ریکوڈک منصوبے سے متعلق اہم معاہدوں کی منظوری دے دی ہے، جس سے اس تاریخی منصوبے کے باضابطہ آغاز کی راہیں کھل گئی ہیں۔ یہ منظوری آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ECC اجلاس میں دی گئی، جس میں ریکوڈک مائننگ کمپنی کے ساتھ ریل انفراسٹرکچر کی ترقی اور پل قرض (Bridge Financing) سے متعلق معاہدوں کی توثیق کی گئی۔ منصوبے کے تحت بلوچستان میں واقع ریکوڈک کانوں سے برآمدی مواد کی نقل و حمل کے لیے 1,350 کلومیٹر طویل ریلوے لائن بچھائی جائے گی، جس کے لیے 390 ملین ڈالر کی عبوری مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں منصوبے سے متعلق حتمی مالی معاہدوں...
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دوحہ اجلاس کے متعلق جس کے ذہن میں ایک فیصد بھی مثبت خیال پیدا ہوا، وہ شعور اور بصیرت سے محروم ہے۔ اجلاس کے فوراً بعد غزہ پر حملوں میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ اجلاس دراصل فلسطینی خون کیخلاف ایک بین الاقوامی سودے بازی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب حکمرانوں کا حالیہ دوحہ میں ہونیوالا اجلاس فلسطین کے حق میں سب سے بڑا ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس امت مسلمہ کیلئے نہیں بلکہ امریکہ اوراسرائیل کے مزید جرائم کی راہ ہموار کرنے کیلئے تھا۔ علامہ سید جواد...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک ٹرائل کےلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا جبکہ سابق وزیراعظم کو عدالت پیش کرنے کے لئے درخواست بھی دائر کر دی گئی عمران خان کے وکلا نے انسداد دہشت گردی عدالت میں نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے چیلنج درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی، وکلائے صفائی فیصل ملک اور بیرسٹر علی بخاری دلائل پیش کریں گے.(جاری ہے) وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ سرکاری پراسیکیوٹر کو بھی نوٹس دیا گیا ہے، فیصلے تک عمران خان کے ویڈیو لنک پر نہ آنے کا امکان ہے، فیصل ملک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ویڈیو لنک...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی اپیل پر سماعت ملتوی کر دی گئی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں کو جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے سے متعلق متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی.(جاری ہے) درخواست گزاران کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر، علی بخاری، سردار مصروف اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے، بیرسٹر سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا کہ ایک ماہ سے کیسز تیزی سے چل رہے ہیں، پیر کو...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ (ن )کا آفس اور کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے سمیت دیگر مقدمات میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پانچ ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔(جاری ہے) دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے جیل وارنٹ پیپرز عدالت میں پیش کیے گئے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے ریکارڈ اور وکلاکو دلائل کے لیے طلب کرلیا عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں31 اکتوبر تک توسیع کر دی۔دوسری جانب دو...

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا صحافی عبداللہ مومند کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ”ڈان نیوز“سے وابستہ صحافی عبداللہ مومند کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبداللہ مومند کو محض سوال پوچھنے پر ایک ارب کا نوٹس بھجوانا آزادی صحافت پر حملہ، جمہوری اقدار کی پامالی اور آئین سے انحراف ہے، صحافی کا فرض سوال کرنا ہے اور سوال پر نوٹس بھیجنا نہ صرف غیر آئینی اور غیر قانونی بلکہ ناجائز ہتھکنڈا ہے، ایسے اقدامات کا مقصد صحافیوں کو دبائو میں لا کر ان کی زبان بندی کرنا اور جمہوری کلچر پر کاری ضرب لگانا ہے۔ جمعہ...
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارٹی کے بانی عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کردی، عمران خان اور ان کے وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔عمران خان کی گرفتاری 9 مئی 2023 کو ہوئی تھی. جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد احتجاج شروع ہوگئے تھے، جن میں سرکاری عمارتوں اور فوجی تنصیبات، بشمول جی ایچ کیو، کو نذرِ آتش اور نقصان پہنچایا گیا تھا۔جمعہ کو سماعت میں عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی متوقع تھی، تاہم ان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ اقدام ناقابل...
لاہور: پولیس یونیفارم میں ملبوس ملزمان کا شہری کو اغواء کرکے لاکھوں روپے تاوان وصول کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ ہربنس پورہ کے علاقے میں چار پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے بہانے روک کر شہری ندیم کو اغواء کیا اور منہ پر رومال ڈال کر ایک گھر لے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مغوی شہری کے اہلخانہ سے دس کروڑ کی ڈیمانڈ کی۔ ملزمان نے شہری کی گاڑی میں موجود 15 لاکھ چھینے اور اسکے دوست علی رضا سے فون کرکے 25 لاکھ روپے منگوائے۔ ملزمان نے شہری کی دو تولے کی چین بھی اتروائی اور اسے رنگ روڈ کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے شہری کے بیان پر اغواء کی دفعات کے تحت...
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کے خلاف خواجہ سراؤں کی درخواست پر آئی جی خیبر پختونخوا سے 14 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فہیم ولی نے کی، وکیل درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کہ صوبے بھر کے خواجہ سراؤں کے ساتھ پولیس کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ خواجہ سرا بھی اس ملک کے شہری ہیں ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں، پولیس خواجہ سراؤں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اور ان کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ صوابی اور پشاور سے خواجہ سراؤں کو ضلع بدر کیا جارہا ہے، خواجہ سراؤں کا قتل ہورہا ہے، پولیس تحفظ دینے...
محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ کوئی فیملی ممبر لاپتہ یا کسی غیر سرکاری یا عسکریت پسند گروہ میں شامل ہو جائے تو وہ ایک ہفتے کے اندر اندر قریبی پولیس اسٹیشن اور ایف سی یا آرمی یونٹ کو اسکی اطلاع دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ اگر ان کے گھر والے لاپتہ ہیں یا غیر ریاستی مسلح گروہ میں شامل ہیں تو اسے سات دن کے اندر اطلاع دی جائے۔ ورنہ اہلخانہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں والدین اور گھر کے سرپرستوں کو ہدایت کی گئی کہ اگر ان کا کوئی فیملی ممبر لاپتہ ہو جائے یا کسی...
سری لنکا کے خلاف میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے بولڈ ہوکر ریویو مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ مضحکہ خیز واقعہ افغانستان کی اننگز کے 18ویں اوور کے دوران پیش آیا، جب تھوشارا نے ایک شاندار سلو یارکر پھینکی جسے راشد خان سمجھ ہی نہ پائے اور گیند ان کے پچھلے پیر پر لگتے ہوئے اسٹمپس پر جا لگی۔ پہلے تو تھوشارا بھی نہ دیکھ سکے کہ راشد خان بولڈ ہوگئے ہیں اور انہوں نے امپائر کی طرف رخ کرتے ہوئے ایل بی ڈبلیو کے لیے اپیل کی۔ راشد خان کو بھی پتہ ہی نہ لگ سکا کہ وہ بولڈ ہوگئے ہیں اور انہوں نے بھی فوراً ریویو مانگ لیا۔ یہ ان نایاب واقعات میں سے ایک...
وزیراعظم شہباز شریف نے لندن پہنچنے سے قبل جنیوا میں سابق وزیراعظم اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کرکے انہیں پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد برطانیہ کے شہر لندن میں اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں۔شہباز شریف نے لندن پہنچنے سے قبل کچھ دیر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں مختصر قیام کیا اور وہاں موجود نواز شریف سے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو پاک سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔نواز شریف علاج کے لیے ان دنوں جنیوا میں موجود ہیں اور ان کا آئندہ چند روز میں لندن آنے کا امکان ہے۔وزیراعظم...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے اقدامات چیلنج کرنے والے جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ حصول انصاف سے متعلق سوال پر کمنٹ نہیں کروں گا، کیمرے کے سامنے ذاتی رائے نہیں ہوتی۔ سپریم کورٹ سے روانگی کے وقت صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو امید ہے سپریم کورٹ سے کوئی سپورٹ ملے گی؟ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ عدل و انصاف کے ساتھ قانون پر یقین رہا ہے۔ جج سے سوال کیا گیا کہ بطور درخواست گزار کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ جسٹس محسن نے جواب دیا کہ بالکل ایسے جیسے عام پاکستانی محسوس کرتے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ اس عمل سے عام...
پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے درخواستیں آج سے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عازمینِ حج کے لیےخوشخبری، حکومت کا مزید حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ اس اسکیم کے تحت اس سال 37 ہزار 903 نئے عازمین درخواست دینے کے اہل ہوں گے، اس کے علاوہ گزشتہ سال رہ جانے والے 22 ہزار 97 رجسٹرڈ عازمین کو بھی شامل کیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پہلے گزشتہ برس کے رہ جانے والے عازمین کو ترجیح...
— فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش کرنے کی درخواست خارج کردی گئی۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری کے خلاف دائر درخواست پر استغاثہ نے عدالت میں دلائل پیش کیے۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بتایا کہ جیل ٹرائل کو اے ٹی سی منتقل کرنا پنجاب حکومت کا ایگزیکٹو آرڈر ہے، ایگزیکٹو آرڈر پر نظرثانی عدالت کا اختیار ہے، 2016ء میں سی آر پی سی میں ترمیم کے تحت ملزم کی ویڈیو لنک پر پیشی کی منظوری دی گئی۔اُنہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایکٹ کے سیکشن21، 15 کے تحت عدالت کا اختیار ہے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش کیا گیا تاہم انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا،سماعت سےقبل عمران خان کو 3 مرتبہ ویڈیو لنک پر پیشی کے لیے پیغام بھیجا گیا، ساڑھے 10 بجے پہلی بار رابطے پر بتایا گیا کہ وہ 11بجے ویڈیو لنک پر پیش ہوں گے، 11 بجے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ عمران خان پیش ہو رہے ہیں، 11بجکر 25 منٹ پر رابطہ کرنے پر وہ ویڈیولنک پر پیش...
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے متنازعہ حکم نامے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔ یہ بھی پرھیں:کیسے طے کرلیا گیا کہ جسٹس طارق محمود کی ڈگری جعلی ہے؟ ڈاکٹر ریاض نے سوالات اٹھا دیے درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ بیٹھے ہوئے جج کو فرائض کی انجام دہی سے روکا نہیں جا سکتا۔ متنازعہ حکم نے ان کے آرٹیکل 10-اے کے تحت منصفانہ ٹرائل کے حق کی خلاف ورزی کی اور عدلیہ کی آزادی پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے مزید کہا کہ متنازعہ حکم نے ان کی بے داغ شہرت کو نقصان پہنچایا ہے اور...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ یا ذیلی شق شامل نہیں، یہ ایک شفاف اور دوٹوک معاہدہ ہے جس کے تحت کسی ایک ملک پر بیرونی جارحیت کو دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا کہ خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں اس معاہدے کا دائرہ کار دوسرے خلیجی ممالک تک بھی پھیل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جی سی سی کے رکن ممالک میں سے کوئی ایسا اشارہ دیتا ہے تو پاکستان ان کو بھی معاہدے میں شامل کرنے پر غور کرے گا۔ یہ...
سٹی 42 : برطانیہ کی ایئرلائن نے پاکستان کیلئےفضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ورجن اٹلانٹک ایئرلائن آئندہ ماہ اکتوبرسےفلائٹس بحال کرے گی، لندن سے لاہور، کراچی اوراسلام آباد کیلئے فلائٹس آپریشن بحال ہوگا۔ واضح رہے کہ ورجن اٹلانٹک ایئرلائن نے 2023 میں پاکستان سے اپنی پروازوں کو بند کیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی برطانوی ایئرلائن کو پروازوں کی اجازت ، برطانوی ایئرلائن سعودی شہر ریاض کے ذریعے پاکستان کو فضائی آپریشن میں منسلک کرے گی۔ سیلاب سے متاثرہ سکول فٹنس سرٹیفکیٹ کے بعد ہی دوبارہ کھل سکیں گے
سی ڈی اے ہسپتال کے رجسٹرار ڈاکٹر راشد محمود کی ریٹائرمنٹ پر ساتھی ڈاکٹرز کے ساتھ خصوصی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد :سی ڈی اے ہسپتال کے رجسٹرار ڈاکٹر راشد محمود اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔اس موقع پر اُن کے ساتھی ڈاکٹرز اور عملے نے اُن کے ساتھ خصوصی ملاقات کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ ڈاکٹر رشد محمود نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے دوران نہ صرف مریضوں کی بہترین نگہداشت کی بلکہ ادارے کے انتظامی امور میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ ساتھیوں نے اُن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)9مئی جی ایچ کیوگیٹ حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش ہوئے تاہم کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 9مئی جی ایچ کیوگیٹ حملہ کیس کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی،بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش ہوئے لیکن کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔بائیکاٹ کے بعد وکلا صفائی عدالت سے باہر چلے گئے،سماعت سے قبل بانی پی ٹی آئی کو 2بار ویڈیو لنک پیشی کیلئے پیغام بھیجا گیا۔ مزید :
ویب ڈیسک :نئے گیس کنکشن کی پالیسی گائیڈ لائن سامنے آگئی، صارفین آن لائن درخواست دے سکیں گے، جن درخواست گزاروں نے ڈیمانڈ نوٹ کی ادائیگی کر رکھی ہے وہ نئی پالیسی میں شامل ہوں گے۔ وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت آرایل این جی گھریلو گیس کنکشن فراہمی سے متعلق اجلاس میں گھریلو صارفین کو آر ایل این جی کنکشن فراہم کرنے کے جامع روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی سوئی کمپنیز نے بتایا کہ پہلے سال میں نئے آر ایل این جی کنکشن فراہم کرنے کا بڑا ہدف مقرر کیا جائے گا، علی پرویز ملک نے ہدایت کی عوام کی سہولت یقینی بنانے کیلئے مضبوط اور صارف دوست میکنزم تشکیل دیں۔ امریکا نے بھارت...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کی سنوائی کر کے ریلیف دیں۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیف جسٹس کو جب خط لکھا جاتا ہے تو وہ اسے پٹیشن بنا کر سنتے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو سمیت سارے بے بنیاد کیسز بنائے گئے ہیں، سارے گواہان بے بنیاد اور بوگس ہیں جو دباؤ میں گواہی دے رہے ہیں۔ توشہ خانہ ٹو کیس، جیولری سیٹ کی قیمت کم لگائی، 2 اہم گواہوں کا اعتراف، اسلام آباد ہائیکورٹاسلام آبادبانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی... واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی...
—فائل فوٹو پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت آج سے عازمین درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 37903 عازمین حج درخواستیں جمع کراسکیں گے۔گزشتہ سال رہ جانے والے22097 عازمین نے بھی پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرا رکھی ہے۔وزرات مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ برس کے عازمین کو پہلے موقع دیں گے۔پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ سال کے رہ جانے والوں عازمین کی رجسٹریشن مکمل ہونے کا بیان حلفی دیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کوٹہ 60 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ برس کے22097 عازمین اور 37903 نئے درخواستگزار حج پر جاسکیں گے۔
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) کسووال کے علاقہ میں25سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق گاؤں6،چودہ ایل کا رہائشی شہزاد ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آگیا،پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد کردی۔\378
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی شہری کو جرمن خاتون سے شادی کی پیشکش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں شہری نے واضح طور پر بتایا کہ اس کا مقصد جرمن شہریت حاصل کرنا، اپنے اہل خانہ کے لیے شینگن ویزے کی اسپانسرشپ کرنا اور برلن میں رہائش کا بندوبست کرنا ہے۔ ویڈیو میں اس شخص نے 2025 کے دور میں صنفی مساوات اور بھارت میں رائج شادی کے رواج کی بھی وضاحت کی ہے کہ ہم گرل فرینڈ بنانے کا انتظار نہیں کرتے بلکہ ارینج میرج بھی کرتے ہیں اور میرے پاس برلن میں کوئی اپارٹمنٹ نہیں ہے بلکہ وہ آپ مجھے دیں گی کیونکہ یہ 2025 ہے...
نئے گیس کنکشن کی پالیسی گائیڈ لائن جاری، صارفین آن لائن درخواست دے سکیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) نئے گیس کنکشن کی پالیسی گائیڈ لائن سامنے آگئی، صارفین آن لائن درخواست دے سکیں گے۔ جن درخواست گزاروں نے ڈیمانڈ نوٹ کی ادائیگی کر رکھی ہے و ہ نئی پالیسی میں شامل ہوں گے۔وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت آرایل این جی گھریلو گیس کنکشن فراہمی سے متعلق اجلاس میں گھریلو صارفین کو آر ایل این جی کنکشن فراہم کرنے کے جامع روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی سوئی کمپنیز نے بتایا کہ پہلے سال میں نئے آر ایل این جی کنکشن فراہم کرنے کا بڑا ہدف مقرر کیا جائے...
ویب ڈیسک :پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہوگی، سکیم کے تحت سینتیس ہزارنوسو عازمین درخواستوں جمع کروا سکتے ہیں ۔ وزارت مذہبی امورکا کہنا ہےکہ پرائیویٹ حج آپریٹرزگزشتہ برس کےعازمین کو پہلےموقع دیں گے،گزشتہ سال حج سے محروم رہ جانے والے 22 ہزار 97 عازمین نے رجسٹریشن کروائی۔ پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ سال کے عازمین کی رجسٹریشن مکمل ہونے کا بیان حلفی دیں گے۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے شہریوں کو ایکسائز دفاتر کے چکر لگانے سے نجات وزارت مذہبی امور کےمطابق پرائیویٹ حج آپریٹرزکا کوٹہ 60 ہزارمقررکیا گیا ہے۔ 22 ہزار 97 عازمین گزشتہ برس کے 37 ہزار903 نئے درخواست گزارحج پر جاسکیں گے۔