2025-08-15@23:31:40 GMT
تلاش کی گنتی: 173
«فوجی جوانوں اور شہریوں کی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں تربیتی مشقیں جاری ہیں، مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا جارہا ہے. کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے مشقوں کا معائنہ کیا اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی. کور کمانڈر لاہور نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیت کو سراہا. مزید پڑھیں: پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں الصمصام 8 ختم ہوگئی ٹلہ رینجز میں پاک فوج کی سالانہ فیلڈ فائرنگ کی آپریشنل تیاریوں کے لیے مختلف یونٹس کی مشترکہ تربیت کے دوران مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا گیا ، مشقوں کا مقصد حقیقی جنگی ماحول میں تیاری کو جانچنا ہے تاکہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا...
صدر ن لیگ نوازشریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے لندن سے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کل پاکستان پہنچیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہنگامی طورپر شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کیلئے جاتی عمرہ بھی بلا لیا۔ نوازشریف جمعہ ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی...
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ واقعات میں چھ خوارج کو جہنم واصل کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک کارروائی شمالی وزیرستان اور دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں ہوئی۔ شمالی وزیرستان کے علاقے زمک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور موثر کارروائی کرتے ہوئے پانچ خوارج کو ہلاک کردیا۔ دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں ہوئی جس میں سکیورٹی فورسز نے ایک خارجی کمانڈر ذبیح...

پاک فوج کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا، جلد سدھنوتی کے عوام کو خوشخبری ملے گی: سردار کامران ایوب
پاک فوج کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا، جلد سدھنوتی کے عوام کو خوشخبری ملے گی: سردار کامران ایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار کامران ایوب نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا ہے اور انہی کی محنت سے آج ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں سدھنوتی کے عوام کو خوشخبری دوں گا۔ آزاد پتن، گوالی نمب، دھاور اور چھ چھے چھن میں جلد سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ سردار کامران ایوب نے کہا کہ میرپور میں ایئرپورٹ کا قیام خوش آئند...
ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پیر کی شام ایک حملے کے بعد ضلع پونچھ کے علاقے لسانہ سوان کوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی جو تاحال جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پونچھ اور کٹھوعہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پیر کی شام ایک حملے کے بعد ضلع پونچھ کے علاقے لسانہ سوان کوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی جو تاحال جاری ہے۔ بھارتی فوج اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکار علاقے میں مشترکہ آپریشن کر رہے ہیں۔ بھارتی فوجیوں کی ضلع کٹھوعہ کے مختلف علاقوں میں بھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اپریل 2025ء) یورپی یونین نے بدھ 16 اپریل کو سات ممالک کی ایک فہرست جاری کی ہے جنہیں وہ 'محفوظ‘ سمجھتا ہے، کیونکہ اس اتحاد کے رکن ممالک تارکین وطن کی واپسی میں تیزی لانا چاہتے ہیں۔ اس فہرست میں کوسووو، بنگلہ دیش، کولمبیا، مصر، بھارت، مراکش اور تیونس شامل ہیں۔ پناہ کی درخواستیں دینے والوں کے لیے اس کا کیا مطلب ہے؟ توسیع شدہ فہرست کا مطلب ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک تیز رفتار طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے محفوظ سمجھے جانے والے ممالک کی درخواستوں پر کارروائی کریں گے کیونکہ ان کی کامیابی کا امکان کم ہے۔ یورپی یونین کے کمشنر برائے مہاجرت میگنس برنر کا کہنا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے سرحدی صوبے سیستان کے ضلع مہرستان میں 8 پاکستانی شہریوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، جو ایران میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جاں بحق 8 افراد میں سے پانچ کی شناخت دلشاد، ان کے بیٹے نعیم اور دیگر تین نوجوانوں جعفر، دانش اور ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔ دلشاد ایک مرمت کی دکان کے مالک تھے، جہاں تمام مقتولین کام اور قیام دونوں کرتے تھے۔اطلاعات کے مطابق ”حملہ آور رات کے وقت دکان میں داخل ہوئے، مقتولین کے ہاتھ پاو¿ں باندھے اور انہیں بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔“ایران میں 8 معصوم پاکستانیوں کے بے دردی سے قتل...
پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے حکومت پنجاب کے 07 محکمہ جات کی آسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولرٹی اتھارٹی میں انفورسمنٹ آفیسر گجرات ڈویژن کے لیے 19 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ انفورسمنٹ آفیسر کے لیے آمنہ ظہیر، اسرار شوکت، محمد جنید، کامران خان، فیصل شہزاد۔ عروج ارشد، ابی وقاص، حمزہ منیر، عرفان علی، محمد عمر اور واجد علی کامیاب ہوئے۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولرٹی اتھارٹی میں انویسٹیگیشن آفیسر کے لیے چار امیدوار کامیاب ہوئے جن میں اسرار شوکت، حمزہ منیر، عروج ارشد اور طلحہٰ منیر شامل ہیں۔ دس آسامیاں موضوع امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہیں۔ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے لیے ہفتے کے روز امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم کسی بھی نتیجے پر پہنچے کے لیے امریکہ کو فوجی کارروائیوں کی دھمکیاں دینا بند کرنا ہوں گی” واشنگٹن پوسٹ“ کے لیے لکھے گئے ایک مضمون میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کے لیے خلوصِ نیت سے کام کرنے کے لیے تیار ہے.(جاری ہے) عراقچی نے لکھا کہ ہم بالواسطہ مذاکرات کے لیے عمان میں ملاقات کریں گے یہ جتنا بڑا موقع ہے اتنا ہی بڑا امتحان بھی خیال رہے کہ پیرکے روز امریکی صدر ڈونلڈ...
تقریب کے دوران جیو سائنٹفک ریسرچ کے لیے پاکستان اور چائنہ جیولوجیکل سروے کے درمیان، پاکستان اور روسی کمپنی، ڈجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ایم او یوز کا تبادلہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء منعقد کیا گیا۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کی تقریب کے دوران معدنی وسائل کی تلاش اور جیو سائنٹفک ریسرچ کے لیے پاکستان اور چائنہ جیولوجیکل سروے کے درمیان، پاکستان اور روسی کمپنی، ڈجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان، پاکستان کے مختلف اداروں اور غیر ملکی کمپنیوں کے درمیان ایم او یوز کا تبادلہ ہوا۔ فورم میں وزیرِاعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء اور وزرائے...
نیویارک(نیوزڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اپنے شوہر کی قبر کی تصویر شیئر کی اور لکھا: ”میرے فوجی شوہر کا انتقال دو ہفتے پہلے ہوا آج جب میں ان کی قبر پر گئی تو وہاں سکے رکھے ہوئے دیکھے ان کا کیا مطلب ہے؟ یہ کس نے رکھے؟ یہ دیکھ کر مجھے خوف محسوس ہوا!“ یہ پوسٹ وائرل ہوگئی اور کمنٹس میں لوگوں نے خاتون کو بتایا کہ ان سکوں کے پیچھے ایک خوبصورت اور جذباتی کہانی ہے۔ یہ روایت خاص طور پر امریکا میں عام ہے، جہاں لوگ فوجی قبروں پر سکے رکھ کر اپنے جذبات اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ مختلف سکوں کا مختلف مطلب ہوتا ہے: پینی رکھنے کا مطلب ہے کہ کوئی شخص بس...
قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں ایسی کیا ایمرجنسی ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل آفس نے جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد سے لاپتہ چار بھائیوں کے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔ قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں ایسی کیا ایمرجنسی ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل آفس نے جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ کیس کے لیے کوئی تاریخ...
واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے 23مارچ کو ضلع کٹھوعہ میں ایک حملے میں 4 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور 7 کے زخمی ہونے کے بعد تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فوجیوں کی پرتشدد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں آج دسویں روز بھی جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج رام کوٹ کے علاقے پنجتیرتھی میں بھی کارروائی کر رہی ہیں۔ فوجیوں نے ضلع کے علاقے گھاٹی جوتھانہ کے جنگل میں بھی تلاشی کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور مزید فورسز علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔ بھارتی فورسز نے جمعہ...
واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے 23مارچ کو ضلع کٹھوعہ میں ایک حملے میں 4 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور 7 کے زخمی ہونے کے بعد تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فوجیوں کی پرتشدد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں آج دسویں روز بھی جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج رام کوٹ کے علاقے پنجتیرتھی میں بھی کارروائی کر رہی ہیں۔ فوجیوں نے ضلع کے علاقے گھاٹی جوتھانہ کے جنگل میں بھی تلاشی کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور مزید فورسز علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔ بھارتی فورسز نے جمعہ...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے عید الفطر پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور قوم کو مبارک باد دی ہے۔ عید کی مناسبت سے جاری اپنے تہنیتی بیان میں علی امین گنڈا پور نے پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام اور سمندر پار پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا تہوار اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے جو رمضان کے پورے مہینے میں روزوں اور دیگر عبادات کے صلے میں عطا کیا گیا ہے جس کے لئے اللہ تعالی کی ذات کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ عید الفطر کی مناسبت سے یہاں سے جاری اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع کاٹلنگ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کاٹلنگ، ضلع مردان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی اور عید پر شرپسندی پھیلانے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے، قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی۔ وزیرِ اعظم نے مردان میں فتنہ الخوارج اور انکے سہولت کاروں کی بڑی تعداد اور قلات میں کاروائی میں 6 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان...
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس میں آپریشن کے دوران 5 خوارج مارےگئے۔ میر علی میں دوسری کارروائی میں 3 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ میران شاہ میں کی گئی کارروائی میں 2 خارجی مارےگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھی کارروائی کی گئی جس میں ایک خارجی جہنم واصل ہوگیا۔ مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ہلاک خارجی دہشتگردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز...
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں چار کارروائیوں کے دوران 11 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 26 اور 27 مارچ کو سیکیورٹی فورسز کی چار الگ الگ کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک کردیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور آپریشن کے نتیجے میں 5 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسی علاقے میں دوسری کارروائی میں مزید 3 خوارج کو کامیابی سے انجام تک پہنچایا گیا۔ شمالی وزیرستان...
قاہرہ/یروشلم: اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی ایک جنگلی بلی عرب دنیا میں بحث کا مرکز بن گئی ہے، اور اسے غزہ جنگ، اسرائیل مخالف مزاحمت اور فلسطینی جدوجہد سے جوڑا جا رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مصر کی سرحد کے قریب جبل حریف کے علاقے میں ایک جنگلی بلی "کرکل" (Caracal) نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔ نیچر اینڈ پارکس اتھارٹی کے اہلکاروں نے بلی کو پکڑ کر وائلڈ لائف اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد عرب سوشل میڈیا پر بلی کی تصاویر، ویڈیوز اور میمز وائرل ہو رہی ہیں۔ صارفین بلی کو اسرائیلی قبضے کے خلاف "قدرتی مزاحمت" کی علامت قرار...
اپنے ایک بیان میں جمعہ العطوانی کا کہنا تھا کہ امریکی-مغربی-عربی حمایت کے تحت شام کی تقسیم نسل اور فرقے کی بنیاد پر ہو گی۔ تقسیم کے اسی نمونے کو دُہراتے ہوئے عراق کے 3 حصے کئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عرب تجزیہ کار "جمعہ العطوانی" نے مشرق وسطیٰ کے خلاف صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کے خطرناک عزائم کے تناظر میں عراق میں امریکہ کی عسکری موجودگی کے خطرات کے بارے میں خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نتین یاہو اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا پیش کردہ منصوبہ خطے کے ممالک کی تقسیم پر مبنی ہے۔ یہ منصوبہ غزہ اور جنوبی لبنان کی تباہی سے شروع ہوا جو اب شام تک پھیل چکا ہے اور اس کا اگلا...
ارشد اقبال کا بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں اور چھاپوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد آزادی پسند کشمیریوں کو دہشت زدہ اور خاموش کرانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران لوگوں کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے جاری تلاشی کی کارروائیوں، رات کے چھاپوں اور سیاسی کارکنوں کی جبری گرفتاریوں نے مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کر دیا...
اسلام ٹائمز: احتجاج میں شریک افراد نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر آزادیٔ صحافت کے حق میں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیں اور لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: نادر بلوچ نیشنل پریس کلب کے باہر صحافی احمد نورانی کے بھائیوں کے مبینہ اغوا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں صحافی برادری، انسانی حقوق کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر صحافی اعزاز سید نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو نشانہ بنانا آزادیٔ...
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 26 نومبر احتجاج میں زخمیوں اور ہلاکتوں پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج پر مبینہ زخمیوں اور ہلاکتوں پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، جس میں شہری گل خان کی جانب سے دائر 22 اے کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکلا کی جانب سے دلائل دیے گئے۔ دوران سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں بنیادی قانونی حقوق ہی فراہم نہیں کیے گئے۔ موکل پولیس اسٹیشن اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے گیا، پولیس نے غیر...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں یمن میں متعدد حوثی رہنما مارے گئے ہیں۔اس سے ایران کو انتباہ جاری کیا گیا ہے وہ بحیرہ احمر میں اس گروپ کی حمایت اور بحری جہازوں پر حملے بند کرے۔قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے امریکی ٹی وی کو بتایاکہ کو بتایا کہ ہفتے کے روز ہونے والے فضائی حملوں میں دراصل متعدد حوثی رہنمائوں کو نشانہ بنایا اور ہلاک کیا گیا۔(جاری ہے) انہوں نے ایک اور بیان میں کہاکہ ہم نے انہیں زبردست طاقت سے نشانہ بنایا۔ ہم نے ایران کو خبردار کیا کہ بہت ہو چکا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یمن پر امریکی...
بین الاقوامی اداروں اور آزاد میڈیا اداروں سے فلسطینی میڈیا فورم نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس غیر منصفانہ فیصلے کا مقابلہ کریں اور میڈیا کی آزادی کے اصولوں اور لوگوں کے معلومات کے حق کو برقرار رکھنے کے لیے اسے منسوخ کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمت کے ترجمان سمجھے جانے والے الاقصیٰ ٹی وی پر یورپی یونین اور امریکہ کی طرف سے پابندی لگانے اور سیٹلائٹ پر میزبانی سے روکنے کے غیر منصفانہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی میڈیا فورم نے اسے آزادی اظہار رائے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں فورم نے اس فیصلے کو آزادی صحافت کی کھلم کھلا خلاف ورزی، فلسطینی عوام...
دشمن عناصر کی ایما پر فعال خوارج، ان کے سہولت کاروں کیخلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی، آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز بنوں (آئی پی ایس )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عناصر کی ایما پر کام کرنے والے خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے بنوں کا دورہ کیا، آرمی چیف کو جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ...
سٹی 42: بنوں کینٹ پر سیکورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بنا دیا ، چھ خوارجیوں کو جنہم واصل کردیا گیا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، سیکیورٹی فورسز کی بر وقت کارروائی سے بنوں کینٹ کے باہر گھبراہٹ میں دہشت گردوں نے دو بارود سے لدی ہوئی گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دی، چھ خوارج کومختلف انٹری پوائنٹس پر موجود چوکس سکیورٹی عملہ نے جہنم واصل کر دیا اور باقی ماندا دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے ، شائقین کرکٹ...
سول سوسائٹی کے اراکین نے کہا کہ سنگھ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی فورسز کالے قوانین ”پی ایس اے، یو اے پی اے“ کے تحت گرفتاریوں میں سرعت لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو خوف و دہشت کا شکار کرنے کیلئے اپنی سرگرمیوں میں تیزی لائی ہے۔ ذرائع کے مطابق سول سوسائٹی کے ارکان نے بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سرگرمیاں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ بیان کے برعکس ہے جس میں کہا گیا تھا کہ علاقے میں صورتحال قابو میں ہے۔ بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھا پہ مار کاروائیوں کے دوران13ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ،موبائل فون ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔ تھانہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر سرجانی چھتری چوک کے قریب کاروائی کرکے 05 ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں زمان ولد کرم اللّٰہ، مدثر ولد جاوید، ارمان ولد کامران، انشال ولد جمال اور عبید ولد جہانگیر شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔برآمدہ Techno موبائل فون کے چھینے جانے کا مقدمہ الزام نمبر 81/25 تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں درج ہے۔ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل...
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع شوپیاں کے علاقے کشوا چتراگام کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع شوپیاں کے علاقے کشوا چتراگام کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں ترال کے علاقے پنگلش میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ ان کارروائیوں کے دوران متعدد شہریوں کو پوچھ گچھ کے نام پر ہراساں کیا گیا۔آخری اطلاعات آنے تک دونوں علاقوں میں فوجی آپریشن جاری تھے۔
کولاج فوٹو: فائل پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی ایئرلائنز کی جاپان کیلئے پروازیں فوری طور پر بحال کی جائیں تاکہ جاپان میں مقیم 35 ہزار پاکستانیوں کو اپنے وطن آنے جانے میں سہولت حاصل ہو۔اس حوالے سے ملک نور اعوان نے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ایک باضابطہ خط تحریر کیا جس میں انہوں نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کی براہ راست پروازیں بند ہونے کے باعث پاکستانیوں کو مہنگی اور طویل غیرملکی پروازوں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے، جو ان کےلیے سخت پریشانی کا باعث ہے۔ملک نور اعوان...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2025)خیبر پختونخوا ہ میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں 15 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ محمد حسان سمیت 4 جوان شہید ہوگئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا ہ میں 2 مختلف مقامات پر کارروائیاں کی، سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی اس دوران خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا اور 9 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والوں میں خارجی رِنگ لیڈر فارمان عرف ثاقب،...
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ انٹیلیجنس بنیاد پر 12 اور 13 فروری کی درمیانی شب پانچ مختلف مقامات پر آپریشن کیے گئے، جن میں مطلوب دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اہم کارروائی کی، جہاں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں شاہ گل نامی دہشت گرد سمیت 5 خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ...
سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 5 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 13 خوارج دہشت گروں کو ہلاک کردیا، کاروائیاں ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی وزیراستان، لکی مروت اور ضلع خیبر میں کی گئیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھلاچی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خارجی شاہ گل عرف روحانی سمیت 5 خوارج مارے گئے۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی اور تاپی میں 2 مختلف کاروائیوں کے دوران 5 خارجی ہلاک ہوئے۔ سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں کارروائی کے دوران 2 اور ضلع خیبر کے علاقے باغ میں...
ویب ڈیسک: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب ہو گئیں، بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور تخریبی سرگرمیوں کی تاریخ پرانی ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز کی نقل و حمل اور استعمال کے ذریعے تخریب کاری کی کوشش کی جارہی ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل ذرائع کا کہنا ہے کہ شواہد کے مطابق 2016ء کے بعد سے ایل او سی پر بھارت کی طرف...
بھارت(نیوز ڈیسک)لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب ہوگئیں، بھارتی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلانے میں ملوث نکلیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور تخریبی سرگرمیوں کی تاریخ پرانی ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز کی نقل و حمل اور استعمال کے ذریعے تخریب کاری کی کوشش کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق شواہد کے مطابق 2016ء کے بعد سے ایل او سی پر بھارت کی طرف سے آئی ای ڈیز لگانے کے 54 واقعات سامنے آئے، چکوٹھی، نیزا پیر، چیریکوٹ، رکھ چکری، دیوا، بٹل، کوٹ کوٹیرہ اور دیگر علاقوں...
اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ تقریباً 10,400 فلسطینی یا تقریباً 2,105 خاندانوں کو طولکرم کیمپ سے زبردستی بے گھر کیا گیا، جس سے صرف 400 خاندان کیمپ کے اندر رہ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) نے انکشاف کیا ہےکہ قابض اسرائیلی فوج نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے سے تقریباً 40,000 فلسطینی پناہ گزینوں کو زبردستی بے گھر کیا ہے۔ قابض اسرائیل نے شمالی مغربی کنارے کے شہروں اور قصبوں پر اپنی جارحیت جاری رکھی ہے، املاک اور بنیادی ڈھانچے کی وسیع پیمانے پر تباہی کے درمیان کئی فلسطینیوں کو شہید، زخمی، گرفتار کرنے کے ساتھ ان کی جبری نقل مکانی کی جا رہی ہے۔ جنین میں قابض فوج نے...

جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں عام انتخابات ہوں یا بلدیاتی انتخابات بھرپور حصہ لے گی، عبدالغفور حیدری
ملتان میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ذمہ داران اور کارکنان ہر وقت تیار رہیں اور گھر گھر جا کر جے یو آئی کے پیغام کو پہنچائیں کیونکہ جے یو آئی واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کی سلامتی ترقی خوشحالی اور امن و امان کے قیام سمیت عوام کے مسائل کے حل کے لیے شروع دن سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اسلامی ریاست کا تصور ختم ہو چکا ہے، علما انبیا کے وارث ہیں، علمائے کرام اور کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ وہ تخلیق انسانی کے بنیادی مقصد...
علی رضا سید نے نے اقوامِ متحدہ، یورپی یونین اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے خلاف مظالم بند کروانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کونسل یورپی یونین علی رضا سید نے حریت رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا، انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک ویڈیو بیان میں اپنے مطالبے کو دہرایا۔ علی رضا سید نے اس دوران یوم یکجہتی کشمیر پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے پاکستانی عوام کی مکمل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ چیئرمین کشمیر...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک افسر سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے الگ الگ کارروائیوں میں ایک کمانڈر سمیت 4 مبینہ دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکا میر علی کے علاقے محمد کلے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ایک کیپٹن سمیت 5 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔فوج کے میڈیا ونگ نے اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ایک فالو...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر کو خط تحریر کیا ہے، جس میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ دو بار کے این آر و زدہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان پالیسیوں کی وجہ سے فوج اور عوام میں دوریاں پیدا ہورہی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کو خط ارسال کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سابق وزیراعظم اور سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے بانی کے طور پر بھجوایا ہے، جس میں 6 نکات کا ذکر ہے۔ انہوں...
کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کے سپوت اپنے خون سے ماضی کی غلطیوں کا دوبارہ ازالہ کر رہے ہیں، امید ہے ملک جلد امن کا گہوارہ بنے گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کوئٹہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ حالیہ دہشتگردی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی لہردوبارہ آئی ہے، قلات میں انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا، پوری قوم اپنے شہداءاور غازیوں کو سلام پیش...
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے روڈ بلاک کرنے کی کوشش پر کی، کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ منگوچر آپریشن میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 18 جوان شہید ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 23 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم فروری 2025)بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا، فورسز کے ایک آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ ایف سی بلوچستان کے 18 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچرمیں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی۔ یہ بزدلانہ کارروائی دشمن قوتوں کے اشارے پر کی گئی۔دہشتگردوں کا مقصد معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے بلوچستان کے امن کو خراب کرنا...
خیبر پختونخوا میں 30 اور 31 جنوری کو میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 10 خوارج ماردےے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 27 دہشتگرد ہلاک کردیے آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دستوں نے خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے کام کیا اور نتیجے میں 4 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ ضلع شمالی وزیرستان میں 4 مختلف مقابلوں میں دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 6 خوارج...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے آکسفورڈ یونین میں ہونے والے ایک تاریخی مکالمے میں شاندار فتح حاصل کی، جہاں انہوں نے 180 کے مقابلے میں 145 ووٹوں سے لبرل جمہوریت کے عالمی جنوب میں ناکامی کے خلاف اپنا مؤقف کامیابی سے منوایا۔ اس اہم عالمی فورم پر، جسے علمی اور فکری مباحث کے حوالے سے ایک منفرد مقام حاصل ہے،وزیر منصوبہ بندی نے ترقی پذیر ممالک کے حقوق اور عالمی انصاف کے لیے ایک مضبوط اور مدلل مقدمہ پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: قومی پیداواریت، معیار اور جدت سمٹ 2024 کا انعقاد، احسن اقبال کا افتتاحی خطاب وزیر منصوبہ بندی کو آکسفورڈ یونین کے صدر اسرار کاکڑ کی دعوت پر اس مکالمے میں...
اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات کی سماعت سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل کیس کی کارروائی میں جسٹس مسرت ہلالی نے ایک اہم سوال اٹھایا کہ 9 مئی اور 16 دسمبر کے واقعات میں شامل شہریوں کے درمیان کیا فرق ہے؟ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلین مقدمات کی سماعت کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر غور کیا۔ اس دوران وکیل خواجہ احمد، جو کہ جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ کی نمائندگی کر رہے ہیں، نے اپنے دلائل پیش کیے۔ خواجہ احمد نے کہا کہ سویلینز کو ملٹری ٹرائل میں شامل کرنا غیر قانونی ہے، تاہم انہوں نے پورے آرمی ایکٹ کو چیلنج نہیں...
پاکستان نے کانگو کی خود مختاری اور استحکام کا مطالبہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز نیویارک: پاکستان نے کانگو کی خود مختاری اور استحکام کا مطالبہ کر دیا۔ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن دستے کے فوجیوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کانگو کی خودمختاری اور استحکام کا مطالبہ کیا، پاکستانی مندوب نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کانگو کا مسئلہ حل کیا جائے۔ منیراکرم نے مزید کہا کہ کانگو میں روانڈا کے فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہیں، کانگو کے جنوبی شمالی علاقوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ خبر ایجنسی کے...
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کی گئی 3 کاروائیوں میں 30 خارجی دہشت گرد ہلاک جبکہ 8 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع لکی مروت میں آپریشن کیا جس میں 18 دہشتگردوں کی ہلاکت ہوئی جبکہ 6 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسی طرز کا دوسرا آپریشن پختونخوا کے ضلع کرک میں کیا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشت گرد ماردیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے:شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 خوارج ہلاک کردیے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ایک...
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں تین علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 24 اور 25 جنوری کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تین الگ الگ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 30 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ ضلع لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا گیا۔ جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور 18 خوارج کو ہلاک جبکہ 6 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ دوسری انٹیلی جنس کارروائی ضلع کرک میں کی گئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک...

سالڈ ویسٹ کیلئے جدید ترین مشینری کے ایم او یو پر دستخط: مریم نواز نے لاکھوں خاندانوں کو رمضان پیکج دینے کی منظوری دیدی
لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے دورہ چین کے ثمرات صرف 6 ہفتے میں سامنے آگئے۔ پنجاب میں تیز ترین فارن انویسٹمنٹ شروع ہوگئی۔ صوبہ میں پہلی مرتبہ ماحول دوست ایگریکلچر اینڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ای میکانائزیشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ چیف منسٹر آفس میں وزیراعلی کی موجودگی میں بیجنگ اے آئی فورس ٹیک اور ڈائیوو پاکستان کے درمیان سالڈ ویسٹ کیلئے جدید اے آئی بیسڈ مشینری کیلئے ایم او یو پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ وزیر اعلیٰ کی اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ڈاکٹر ہان ویے اور ڈائیوو پاکستان کے محمد خالد نے ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ وزیر اعلیٰ سے بیجنگ اے آئی فورس ٹیک کے سی...
انروا نے وضاحت کی کہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے اور جنگ کے نتیجے میں ہونے والے صدمے سے نمٹنے میں برسوں لگیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 1.9 ملین لوگ پناہ کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں اور امکان ہے کہ اسرائیلی قابض حکام کی نسل کشی کے بعد تعمیر نو میں برسوں لگیں گے۔ اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے جمعہ کے روز ایک بیان میں مزید کہا کہ جنگ کی وجہ سے غزہ میں کم از کم 1.9 ملین افراد بے گھر ہوئے ہیں اور ان میں سے...
پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آرمی چیف کے خلاف مسلم لیگ(ن) کے وزرا کی فوج کو صف آرا کر دیا ہے۔ نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف فرینڈلی فائر کی زد میں آ چکے ہیں۔ فوج اور خیبرپختونخوا اس وقت دہشت گردی کے خلاف جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کر رہے ہیں جب کہ جعلی حکومتی وزرا فوج کی قیادت کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف کو معلوم ہے...
لاہور(نامہ نگار) ڈولفن اور پی آریو فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار کارروائیوں کے دوران ڈولفن و پی آریو ٹیموں نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 20 ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 موٹر سائیکلیں و 7موبائل اور اسلحہ برآمد کیاہے۔ہیلپ لائن پر موصول 1102 کالز پر کارروائی عمل میں میں لائی گئی ہے۔سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران 15 پستول،2 رائفلز، میگزین و گولیاں برآمد کی گئی ہیں جبکہ دورانِ پٹرولنگ 25 اشتہاری، 169 عادی مجرمان اور 34 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔اسکے علاوہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے1500 گرام چرس، 49 شراب،بیئر کین، حقہ شیشہ برآمد کیا گیا ہے۔...
واٹس ایپ چینل سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے متصل پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مقابلے کے بعد 5 مسلح خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو سیکورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ٹریس کیا، فورسز کے اہلکاروں نے دراندازی کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، اس دوران 5 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ دراندازی کی کوشش...
غزہ میں جنگ بندی سے قبل اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں تیزی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل مغربی کنارے پر قابض اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں تیزی آگئی جب کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی نہ کرے جب تک کہ حماس یرغمالیوں کے نام جاری نہیں کر دیتی۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ عربی نے اپنی اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹس میں رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور قصبوں میں چھاپہ مار کارروائیاں تیز کردیں۔ ذرائع نے الجزیرہ عربی کو بتایا کہ نابلس میں اسرائیلی...
اسرائیلی فوج نے غزہ کے رہائشیوں کو پابندیوں اور سیکیورٹی سے متعلق وارننگ جاری کردی۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز غزہ کے مختلف حصوں میں تعینات رہیں گی، فورسز کے قریب جانا خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیلی علاقوں یا خطرناک بفر زون میں داخل ہونا سختی سے منع ہے، فوجی آپریشنز کے باعث نتزارم روڈ پر سفر سے گریز کیا جائے۔ اسرائیلی فورسز نے رفع کراسنگ، فلاڈیلفی کوریڈور اور غزہ کوسٹ لائن پر سفر سے بھی گریز کی ہدایت کی ہے۔

فوج میں سفارش کا کلچر نہیں،اس کی طاقت کا رازعوام کی محبت اور پذیرائی پر ہے: لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم
اسلام آباد (آئی این پی) لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا ہے کہ فوج میں سفارش کا کلچر نہیں ، سپاہی کا بیٹا بھی چیف آف آرمی بن سکتا ہے، فوج موسیٰ خان اور جنرل ٹکا خان بھی سپاہی سے ملک چیف آف سٹاف کے عہدے پر پہنچے،1971 میں فوج کا جذبہ دیدنی تھا، میں اس وقت کیپٹن کے عہدے فائز تھا اور میری پوسٹنگ نارووال میں تھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا کہ 16 دسمبر کو ہمارے لئے سقوط ڈھاکہ کی خبر ہمارے لئے حیران کن تھی، میں حیران تھا کہ ہم نے بھارتی فوج کو جو ہم سے وسائل میں تین گناہ بڑی تھی، اس کو انگیج کیا ہوا تھا لیکن...
پرتگال یورپ کا ایک خوبصورت اور تاریخی اعتبار سے اہم ملک ہے جو حالیہ چند برسوں کے دوران انڈین، بنگالی، برازیلین، نیپالی اور پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں جن میں سب سے بڑی وجہ پرتگال آنے والے غیرملکیوں کو چند ہی برسوں میں پی آر مل جانا ہے۔ کچھ عرصہ قبل پرتگال کی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے ویزوں کا اجرا کم کردیا تھا لیکن اب ایک بار پھر سے پرتگال نے ویزا کے عمل کو ہموار بنانے اور غیرملکی تارکین وطن کو ایک ماہ کے اندر ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پرتگال میں کس قسم کے مواقع موجود ہیں اور یہ ملک پاکستانیوں سمیت دیگر غیرملکیوں کی توجہ...

خیبر پی کے : سکیورٹی فورسز کی ٹانک اور تیراہ میں کارروائیاں‘ 8خوارج ہلاک صدر ‘ وزیر اعظم کا خراج تحسین
پشاور+اسلام آباد(این این آئی+خبر نگار+خبر نگار خصوصی)خیبرپی کے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔صدر،وزیراعظم، وزیرداخلہ اور سپیکر قومی اسمبلی نے کامیاب آپریشنر پر سکیورٹی فورسز کا خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگردوں کے تمام مذموم عزائم ناکام بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 جنوری کو خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیاں کیں۔ سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ٹانک میں آپریشن کے دوران...

سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پرصدر ،وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ کا کو خراج تحسین
صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ٹانک اور خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، قوم کو سکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں...
ہلاک ہونیوالے فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 4 سارجنٹ شامل ہیں، مارے جانیوالے تمام فوجی نحال بریگیڈ کے ریکی یونٹ سے تعلق رکھتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ کی شمالی پٹی میں 5 اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی شمالی پٹی میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ آج صبح غزہ کی شمالی پٹی میں ایک واقعے کے دوران 5 فوجی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 4 سارجنٹ شامل ہیں، مارے جانیوالے تمام فوجی نحال بریگیڈ کے ریکی یونٹ سے تعلق رکھتے تھے۔...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 9 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں 6 خوارج مارے گئے اور 2 گرفتار ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے...
شمالی وزیرستان ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9خوارج ہلاک، 4گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق گیارہ جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز سے نشانہ بنایا۔فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن عام علاقے ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں...
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گیارہ جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن عام علاقے ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں...