سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں15خوارج ہلاک، لیفٹیننٹ محمد حسان سمیت4جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2025)خیبر پختونخوا ہ میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں 15 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ محمد حسان سمیت 4 جوان شہید ہوگئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا ہ میں 2 مختلف مقامات پر کارروائیاں کی، سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی اس دوران خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا اور 9 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والوں میں خارجی رِنگ لیڈر فارمان عرف ثاقب، خارجی امان اللہ عرف توری، خارجی سعید عرف لیاقت خارجی بلال شامل ہیں۔(جاری ہے)
یہ تمام دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ترجمان پا ک فوج کا مزید کہنا تھا کہ ایک اور کارروائی میںشمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے 6 خوارج کو مو¿ثر طریقے سے جہنم واصل کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔ لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف آپریشن کی قیادت کررہے تھے اوران کا تعلق لاہور سے ہے۔شہدا میں نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں خارجیوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزیدت قویت دیتی ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ۔وزیراعظم نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف اور 3 سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف بھی کی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لیفٹیننٹ محمد حسان سیکیورٹی فورسز نے آئی ایس پی آر
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔