2025-08-02@09:03:08 GMT
تلاش کی گنتی: 102

«لاونج میں»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کا 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے، کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے کی بجائے ایسے ہی ’’ اوو اوو ‘‘ کر کے احتجاج کرلیتے۔ امین گنڈا پور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پر امن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی۔ انہوں نیتنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ انتشار، فساد، جلاؤ گھیراؤ آپ کا وتیرہ ہے۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں  شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر فرد جرم عائدکردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  کوٹ لکھپت جیل میں  9مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات کی سماعت ہوئی،جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی،عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت یدگر پر فرد جرم عائد کردی،ملزمان میں یاسمین راشد، صنم جاوید سمیت دیگر بھی شامل  ہیں،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ یاد رہے کہ تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے مشاورتی اجلاس، بزنس میکانزم اور مالی شمولیت کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو مزید :