Nawaiwaqt:
2025-07-31@18:51:29 GMT

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، 14نکاتی ایجنڈا جاری

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، 14نکاتی ایجنڈا جاری

 قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، سنی اتحاد کونسل 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا پر احتجاج کرے گی ،سنی اتحاد کونسل نے اراکین کو پلے کارڈ اور پوسٹرز ایوان میں لانے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ، قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت سپیکر ایاز صادق کریں گے، قومی اسمبلی اجلاس میں دو توجہ دلاؤ نوٹسز کیساتھ دو حکومتی قوانین پارلیمانی کارروائی کا حصہ ہونگے ، قومی اسمبلی اجلاس میں قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں بین الاقوامی کنونشن کے مطابق قانون سازی ہوگی ۔قومی اسمبلی میں حیاتیاتی و زہریلے ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق عالمی کنونشن کے مطابق بل پیش کیا جائے گا، بل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایوان میں پیش کرینگے ، قومی اسمبلی میں کنونشن برائے حیاتیاتی و زہریلے ہتھیار عملدرآمد بل 2024 منظور کیا جائے گا ۔اجلاس میں دیوانی عدالتیں 2024ء بل بھی ایوان میں پیش ہوگا ، اجلاس میں ووٹرز صنفی امتیاز سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی زیر غور آئے گا ،اسلام آباد کے ہسپتالوں خصوصاً پولی کلینک میں وینٹی لیٹرز سمیت دیگر آلات کی عدم دستیابی بارے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

 ایوان میں ہاتھا پائی ناقابل برداشت‘ غیر جمہوری رویہ ہے: گورنر پنجاب

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ایوان میں ہاتھا پائی ناقابل برداشت اور غیر جمہوری رویہ ہے۔ کسی رکن کو آئین و قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔ اسمبلی میں نازیبا الفاظ کے استعمال، لڑائی جھگڑا  اور گالی گلوچ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب اسمبلی صوبے کا چہرہ ہے جسے پوری دنیا میں دیکھا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑسے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے  یہاں گورنر ہائوس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قائم مقام سپیکر نے گورنر پنجاب کو اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی سے متعلق مکمل آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے قائم مقام سپیکر کی  ایوان کی کارروائی کو مثبت انداز میں چلانے کو سراہا۔ ایسے ارکان جو ایوان میں اپنے حلف کی پاسداری نہ کرسکیں اور ایوان کاتقدس پامال کریں ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، بیرسٹر گوہر
  •  ایوان میں ہاتھا پائی ناقابل برداشت‘ غیر جمہوری رویہ ہے: گورنر پنجاب
  • سی ڈی اے بورڈ کا چودھواں اجلاس،کمرشل پلاٹوں کی شاندار نیلامی سمیت مختلف ایجنڈا آئٹمز کی منظوری
  • پنجاب اسمبلی میں گداگروں کیخلاف قرارداد منظور
  • صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس  پیر کو طلب کر لیا
  • قومی و صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 18 ستمبر
  • خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی نئی تاریخ آگئی، اعلامیہ جاری
  • قومی اسمبلی کے 2، پنجاب اسمبلی کے 1 حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
  • الیکشن کمیشن نے تین حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
  • اسمبلی کے تقدس پر حملہ ناقابل برداشت، قائم مقام اسپیکر پنجاب اسمبلی