2025-05-01@02:26:26 GMT
تلاش کی گنتی: 10398

«مواد سازی کی صنعت»:

(نئی خبر)
    کراچی (ویب ڈیسک) دوران علاج بھارت میں انتقال کر جانے والے آریان شاہ کی میت غیر ملکی ائیرلائن کے عملے کی غفلت کے باعث کراچی نہ پہنچائی جاسکی، اہلخانہ کےمطابق آریان کا غیر ملکی ائیرلائن سے پاکستان پہنچایا گیا تابوت خالی نکلا ہے۔ جیونیوز کے مطابق حکام کا بتانا ہے کہ غیر ملکی عملے کی غفلت کے باعث آریان کی میت ابھی کولمبو ہی میں ہے اور میت کو آج کراچی لایا جائے گا۔  یاد رہے  کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنےوالا نوجوان آریان شاہ بھارت کے نجی اسپتال میں علاج کے دوران وفات پاگیا تھا مگر اسپتال انتظامیہ نے بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے پر میت دینے سے انکار کردیا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان...
     ترجمان سپریم کورٹ آف پاکستان کے مطابق، اعلیٰ عدلیہ نے لاء کلرکس کی آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ان آسامیوں پر تقرری ایک سال کی مدت کے لیے کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق کلرک شپ پروگرام کا آغاز جون 2025 سے ہوگا اور اس کے لیے درکار تمام شرائط، اہلیت کے معیار اور درخواست فارم سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے محکمہ تعلیم میں سینکڑوں نئی آسامیوں کا اعلان کردیا امیدوار www.supremecourt.gov.pk پر جا کر فارم حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 مئی 2025 رات 11:59 بجے مقرر کی گئی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ درخواستیں مقررہ شرائط و ضوابط کے مطابق...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی فوجی شرٹ میں ملبوس تصویر اور ہاتھ میں چائے کے کپ نے بھارتیوں کو تلملا کر رکھ دیا۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کے جواب پر طنزیہ جملہ کَستے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ فوجی شرٹ پہنے اور ہاتھ میں چائے کا کپ لیے کھڑے ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن پر سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے لکھا کہ "چھوڑو جیت ہار کو! آؤ شیکھر تمہیں چائے پلاتا ہوں"۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ کنیریا کے بعد دھون بھی آفریدی کیخلاف میدان میں اُتر گئے سابق کپتان کے طنزیہ میسج پر بھارتی مداحوں نے نہایتی نامناسب کمنٹس کیے، جس پر...
    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں رواں ہفتے شدید گرمی کی لہر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا خصوصاً پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جو دنیا بھر میں گرمی کی بلند ترین سطحوں میں شمار ہوتا ہے۔ 2018 کا ریکارڈ ایک بار پھر خطرے میں واضح رہے کہ اپریل 2018 میں پاکستان کے شہر نواب شاہ میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچا تھا، جو ایشیا میں اپریل کے مہینے کا بلند ترین درجہ حرارت مانا گیا۔ اب، موسمی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا ایک بار پھر اسی حد کے عبور ہونے کا امکان ظاہر کر...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے آئندہ 24 سے 36 گھنٹے انتہائی اہم ہیں,  مستند اطلاعات کے مطابق بھارت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے خبردار کیا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان یقینی اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے اور بھارت کا خطے میں منصف، مدعی اور جلاد بننے کا کردار مسترد کرتا ہے۔ 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی وفاقی وزیر اطلاعات...
    اگر آپ یورپ کا سفر کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی کچھ کمانا بھی چاہتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہے۔ یورپ کے کئی ممالک ہر سال غیر ملکی افراد کو موسمی ورک ویزا جاری کرتے ہیں، جو انہیں قانونی طور پر چند ماہ کے لیے کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ خاص طور پر زراعت، سیاحت اور ہوٹلنگ جیسے شعبوں میں۔ موسمی ورک ویزا کیا ہوتا ہے؟ یہ ایک ایسا ویزا ہے جو کسی مخصوص ملک میں مختصر مدت کے لیے جاری کیا جاتا ہے تاکہ غیر ملکی کارکن موسمِ خاص میں کام کر سکیں۔ یہ ویزے عمومی طور پر چند ماہ کے لیے کارآمد ہوتے ہیں، اور ہر ملک میں ان کے ضوابط مختلف ہو سکتے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کے غیر قانونی و غیر ذمہ دارانہ اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت دستیاب پانی 240 ملین شہریوں کی لائف لائن ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا پوری طاقت سے دفاع کرے گا۔ وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے مابین ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں بالخصوص جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر...
    انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی پر سکھر کے زمیندار اور عوام سراپا احتجاج ہیں۔ زمینداروں کا کہنا ہے کہ انڈیا نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے ہمارے پانی پر ڈاکا ڈالنے کا جو  منصوبہ بنایا ہے وہ کسی صورت قبول نہیں۔ انڈیا کے اس عمل کو اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
      پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہوں جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو، سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا...
    زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے ۔ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 11سے زائد ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی...
    آرٹیکل 200نے صدر کو اختیار ہی نہیں دیاکہ آرٹیکل 175اے کے تحت ججز تعیناتیاں کرسکیں، وکیل عارضی تبادلے میں جج کی سینیارٹی ساتھ ٹریول نہیں کرتی تو جج اپنے جونیئر کا جونیئر ہو جائے گا، عدالت سپریم کورٹ میں ججز تبادلہ و سینیارٹی کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی، کیس کے دوران سوالات و جوابات کا سیشن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کے ٹرانسفر کے خلاف 5 ہائی کورٹ ججز کی درخواست پر سماعت کی۔جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صلاح الدین پنہور بینچ میں شامل تھے ۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا...
    ریاض احمدچودھری معروف بھارتی صحافی برکھا دت کے مطابق بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے پہلگام واقعہ کی نامناسب کوریج پر وہ صدمے سے دوچار ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماضی کے واقعات جن کا الزام پاکستان پر لگایا گیا کے شواہد اب تک سامنے نہیں آئے، دنیا بھارت کے اس مکروہ اور فریبی چہرے کو پہچان چکی ہے۔ ،چٹی سنگھ پورہ قتل عام ، افضل گورو کی پھانسی ، پارلیمنٹ پر حملہ، سمجھوتہ ایکسپریس پر حملہ، پٹھان کوٹ حملہ میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے ، سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مودی سرکار کی سازشی سیاست اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، مودی سرکار کی اب دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور...
    اسلام آباد: ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی تین پیسے سستی ہونے کا امکان ہے، ڈسکوز نے درخواست دے دی جس پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا اتھارٹی میں ڈسکوز کی بجلی سستی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت کیس آفیسر نے بتایا کہ مارچ میں 8 ارب 40 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی ہے، ڈسکوز کے مطابق مارچ میں بجلی کی لاگت 9.22 روپے فی یونٹ تھی، مارچ کے لئے بجلی کی ریفرنس لاگت 9.25 روپے فی یونٹ تھی۔  سی پی پی اے نے بتایا کہ منفی ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو 25 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، مارچ میں انرجی مکس میں صرف ایک...
    کراچی: بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر 10 نورانی ہوٹل کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ منیب اور 20 سالہ شایان کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ داؤد خان ولد سمیع اللہ خان کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے شہریوں کی مدد سے حادثے...
    محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، یکم سے 4 مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی پیشگوئی کر دی، یکم مئی سے 4 مئی تک بالائی، وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، یکم سے 4 مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے چند علاقوں...
    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے بھارتی فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل کی اجازت دے دی، بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ردعمل کا طریقہ کار، وقت، مقام اور اہداف خود فوج طے کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مودی حکومت نے پہلگام واقعے پر اپنی فوج کو ردعمل کی اجازت دے دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت سکیورٹی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مشیر قومی سلامتی امور اجیت ڈوول اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، اجلاس میں پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی فوج...
    بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے پر بے بنیاد الزامات کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی شہریوں کی واپسی اور پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے کے دوران اٹاری بارڈر پر بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی سفارتی عملے سے بدتمیزی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ اٹاری بارڈر پر بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی سفارتی عملے سے بدتمیزی کی گئی۔ بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے پر بے بنیاد الزامات کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی شہریوں کی واپسی اور پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے کے دوران اٹاری بارڈر پر بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی سفارتی عملے سے بدتمیزی کی گئی، بھارتی فوج اور پولیس کی موجودگی میں انڈین صحافیوں نے پاکستانی...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی صلاحیتوں سے  بخوبی واقف ہے، مہم جوئی کی کوشش کی تو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ "جیو نیوز "کے پروگرام "کیپٹل ٹاک" میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی صلاحیتوں سے بھارت بخوبی واقف ہے، اگر مہم جوئی کی کوشش کی تو اُس کو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ بھارت اپنے عزائم میں مکمل ناکام رہے گا۔ بھارت پانی کو کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلیے ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے لیکن وہ اپنے عزائم میں مکمل ناکام رہے گا۔پاکستان کی صلاحیتوں سے بھارت بخوبی واقف ہے۔ پاکستان کے دشمن ہماری صلاحیت، وسائل اور ترقی...
    سٹی42:  سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان آج منگل کے روز ٹیلیفون پر  رابطہ ہوا ہے جس میں بھارت کے  وزیراعظم نریندر مودی کی پیدا کردہ کشیدگی کے تناظر میں سکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پہلگام میں حملے پر  نریندر مودی کے’بے بنیاد‘ انڈین الزامات کی تردید کی اور واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ دہرایا۔ وزیر اعظم شہباز نے واضح کیا کہ تین دریاؤں کا پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے۔ انڈیا کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے  اور یہ  حرکت ناقابل قبول ہے۔پی ٹی وی کے مطابقوزیراعظم...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم پہل نہیں کریں گے لیکن اگر بھارت نے حملہ کیا تو جواب بھرپور دیں گے۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے قومی سلامتی کے معاملے پر اتحاد کا مظاہرہ کرنے پر اپوزیشن سمیت تمام ارکان پارلیمان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ واضح کہہ رہا ہوں پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی لینا دینا نہیں، لیکن اگر بھارت نے کوئی جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ ہم نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، بھارت کا بیانیہ ناکام ہوگیا، بھارتی اب خود نریندر...
    سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 2019 کے پلوامہ واقعہ کے بعد ایک بار پھر مودی سرکار پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پر عائد کررہی ہے۔ پاکستانی قوم مودی کی جارحیت کے سامنے متحد ہے۔ اڈیالہ جیل میں وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں، جیسا کہ 2019 میں ہم نے بھرپور جواب دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث، فوجی ترجمان نے ثبوت پیش کردیے انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی اہمیت...
    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کیچ میں مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ جس کے دوران سکیورٹی فورسز اور مبینہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اور اس دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے...
    نریندر مودی نے فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل کی اجازت دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل کی اجازت دے دی۔نریندر مودی کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس ہوا، جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دیول اور تینوں افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے اجلاس کے دوران اپنی فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل دینے کی اجازت دے دی ہے۔رپورٹس کے مطابق نریندر مودی نے کہا کہ ردعمل کا طریقہ کار، وقت، مقام اور اہداف خود فوج طے کرے گی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
    اسلام آباد:  محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی پیشگوئی کر دی، یکم مئی سے 4 مئی تک بالائی، وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، یکم سے 4 مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے چند علاقوں میں ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 30 اپریل کی شام مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، آزاد کشمیر، اسلام آباد، جہلم، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، مانسہرہ، کوہاٹ، پشاور، گلگت بلتستان میں بارش کا...
    احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کیساتھ ہونیوالا ظلم عوامی غیض و غضب کا سبب بن رہا ہے جو دراصل وفاق کو کمزور کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غیر قانونی کینالز کی تعمیر کے خلاف سندھو دریا اور سندھ کے حقوق کا دفاع کریں گے۔ کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمینوں پر قبضہ قبول نہیں۔ سندھ کے عوام نے پرامن دھرنا دے کر نئی تاریخ رقم کی۔ پرامن دھرنے پر جو پولیس گردی اور تشدد کیا گیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ سندھ کے عوام کے پرامن احتجاج کے آگے حکومت اور مقتدر...
    بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی فوج کو پہلگام حملے کے جواب میں درکار آپریشنل آزادی دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن: بھارتی جنگی جنون کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام ظلم و جبر کا شکار بھارتی میڈیا کے مطابق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ پہلگام حملے کے ردعمل میں طریقہ کار، اہداف اور وقت کا تعین کرنے میں مسلح افواج کو مکمل آپریشنل آزادی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کو کچل دینا ہمارا قومی عزم ہے۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال سمیت تینوں سروسز کے سربراہان موجود تھے۔ مزید پڑھیے: پہلگام واقعہ: پاکستان کے خلاف مہم جوئی...
    کالڈویل اور دیگر دو سینئر پینٹاگون اہلکاروں کی برطرفی نے "امریکہ فرسٹ" گروپ کو مزید فعال کر دیا ہے، اور ان کی طرف سے اسرائیل نواز عناصر اور سابق موساد ایجنٹس پر کھلا حملہ ریپبلکن پارٹی کے اندر ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے بعض اتحادیوں اور ٹرمپ نواز میڈیا شخصیات نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی موساد ایجنٹس اور جنگ پسند عناصر ایران امریکہ مذاکرات کو ثبوتاز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے حامی گروپ کی جانب سے حال ہی میں اسرائیل نواز شخصیات پر تنقید میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جسے امریکی خارجہ پالیسی کے تناظر میں بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مڈل ایسٹ آئی...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان اپنی سالمیت کا دفاع کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں جنوبی ایشیا کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں بہت سی قربانیاں دی ہیں اور وہ دہشتگردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتا ہے۔ پاکستان کے خلاف بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا اور واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے اپنے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی سے سوال کیا گیا کہ بھارت نے کوئی شرارت کی تو پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا، جس پر انہوں نے کہا کہ بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے 2 کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارت کس طرح ملوث ہے، اس حوالے سے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال...
    اسلام آباد (رضوان عباسی سے ) وزیراعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، خطے میں قیامِ امن اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے گفتگو کے دوران پاکستان کی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، جنہیں دنیا کو تسلیم کرنا چاہیے۔ پہلگام واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ واقعے کی...
    بھارتی الزامات بے بنیاد ،پہلگام واقعے کی شفاف و غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، شہبازشریف کی یواین سیکرٹری جنرل سے گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے یواین سیکرٹری جنرل انتونیوگوترس سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے واضح کیا ہے کہ پاکستان پر بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں۔وزیراعظم نے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں بڑی قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں اور پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کی کوشش کو مسترد کرتے ہیں اور پہلگام واقعے کی شفاف و غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔اس سے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج دشمن کے ہر وار کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ایک تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ہم ایٹمی قوت ہیں، آج اگر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے تو اس میں غازیوں اور شہدا کی قربانیاں اور نواز شریف کی حقیر سی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو، کوئی بھی سیاسی نظریہ ہو اگر ہم پاکستانی ہیں تو اس وقت ہمیں اپنی افواج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے تاکہ وہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستانی قوم اور افواج کو اتنی طاقت دی ہے کہ ہم دشمن کا مقابلہ کر...
    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی سے سوال کیا گیا کہ بھارت نے کوئی شرارت کی تو پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا، جس پر انہوں نے کہا کہ بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے 2 کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارت کس طرح ملوث ہے، اس حوالے سے وزیرمملکت برائے داخلہ...
    بھارت کے مشہور فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی نے اداکارہ رانی مکھرجی اور فلمساز آدتیہ چوپڑا کی 2014 میں ہونے والی خفیہ شادی کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ ایک انٹرویو میں فیشن ڈیزائنر نے بتایا کہ یہ شادی اٹلی میں ایک نجی تقریب میں انجام پائی تھی اور آج تک اس کی کوئی تصویر منظرعام پر نہیں آئی ہے۔ فیشن ڈیزائنر نے مزید بتایا کہ میں نے اب تک جتنی شادیاں دیکھی اس میں رانی مکھرجی کی شادی سب سے "مزے دار اور پاگل پن" والی شادی تھی۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ رانی مکھرجی نے مجھے صرف ایک ہفتے کا وقت دیا۔ دلہن کا سوٹ تیار کرنے کے لیے یہ بہت ہم کم وقت ہے لیکن رانی بہت پُرسکون اور مطمئن تھیں۔ سبیاساچی مکھرجی...
    مظفرآباد:وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ  ‎بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ جواب کیلئے تیار ہے، پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے۔ ‎بھارت کی جانب سے پہلگام کے خود ساختہ واقعے کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کو مسترد کرتے ہوئے روانی کے مقام پر یکجہتی کشمیر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے دورے کا مقصد یہاں کہ عوام کو یقین دلانا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ ‎وزیر اعظم پاکستان اور چیف آف آرمی...
    جموں و کشمیر میں حالیہ دنوں میں عسکری پسندوں کے گھروں کو منہدم کرنے کی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے رکن اسمبلی کشمیر نے کہا کہ انصاف کے تقاضے اور عدالتی احکامات کا احترام ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے بعد رکن اسمبلی شوپیان شبیر احمد کُلے نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عسکریت پسند کے جرم کی سزا اس کے خاندان کو دینا انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔ شبیر احمد کُلے نے کہا کہ سپریم کورٹ آف انڈیا کا واضح فیصلہ ہے کہ اگر باپ کسی جرم میں ملوث ہو تو بیٹے کو اس کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ اسی طرح اگر کوئی عسکریت...
      برطانوی پارلیمنٹ میں پہلگام واقعے پر ہونے والی بحث کے دوران ارکان پارلیمنٹ نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر دفتر خارجہ ہمیش فالکنر نے کہا کہ برطانیہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے سرگرم ہے۔ انہوں نے دہشت گرد حملے کے متاثرین اور بھارت کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان انتہائی حساس صورت حال کے سبب خطہ سنگین خطرات سے دوچار ہے۔ رکن پارلیمنٹ عمران حسین نے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا...
    کانفرنس سے مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے جو اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا اور لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا، پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں، علماء کرام منبر و محراب کے ذریعے پاکستان میں قومی یکجہتی، امن، مذہبی ہم آہنگی اور ملکی وحدت کو پیدا کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ چناب کلب فیصل آباد میں قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان، خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اس موقع پر کمشنر فیصل آباد...
    کینیڈا میں ہونے والے الیکشن میں پاکستانی نژاد امیدواروں نے بھی منتخب ہوکر انتخابی میدان مار لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اگرچہ ابھی مکمل سرکاری نتائج جاری نہیں ہوئے لیکن اب تک موصول نتائج میں پاکستانی امیدوار بھی ووٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اب تک کی غیر مصدقہ اور غیر حتمی دستیاب معلومات کے مطابق جن پاکستانی نژاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے ان میں​ اقرا خالد اور لبرل پارٹی کی سلمیٰ زاہد شامل ہیں۔ علاوہ ازیں لبرل پارٹی کے شفقت علی، یاسر نقوی، سمیر زبیری بھی انتخابی معرکہ سر کرنے کے امکانات کافی روشن ہیں۔ یاد رہے کہ 2025 کے انتخابات میں 50 سے زائد پاکستانی نژاد امیدواروں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر حصہ لیا، جن میں لبرل پارٹی، نیو ڈیموکریٹک...
    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کے ردعمل میں طریقہ کار، اہداف اور وقت کا تعین کرنے میں مسلح افواج کو ’مکمل آپریشنل آزادی‘ ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا  کہ پہلگام میں حملے کے بعد مسلح افواج کو ’کھلی آپریشنل آزادی‘ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج انڈیا کے ردعمل کے لیے طریقہ کار، اہداف اور وقت کا تعین کریں گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق  انھوں نے یہ بیان ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر دیا جس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال سمیت تینوں سروسز کے سربراہان موجود تھے۔ نریندرمودی نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے قوم متحد ہے اور انھیں مسلح افواج کی...
    ایف آئی اے کی کارروائی، اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث5 سی ڈی اے افسران گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)نے مبینہ طور پر اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کی اور اس دوران مبینہ طور پر کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے اسلام آباد کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں اصغر علی، راجا شعیب ملال، تیمور احمد، عنایت اللہ اور آفتاب احمد شامل ہیں،...
    مدینہ منورہ میں پاکستان کے سرکاری عازمین حج  کی امد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیں: حج آپریشن 2025 کا آغاز، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے حجاج کو رخصت کیا منگل کے روز 3 پروازیں مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اتریں جبکہ کراچی سے چوتھی پرواز نصف شب تک مدینہ منورہ پہنچے گی۔ اسلام اباد سے 393 عازمین حج کو لے کر پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر اتری۔ دوسری پرواز ملتان کے 150 عازمین کرام کو لے کر دن  ساڑھے 12 بجے اتری۔  تیسری پرواز کوئٹہ سے 152 عازمین کے ساتھ مدینہ منورہ پہنچی۔ مزید پڑھیے: سعودی عرب کا غیر قانونی طور حجاج، سہولت کاروں کے لیے سزاؤں کا اعلان عازمین حج کے استقبال کے لیے سعودی عرب میں...
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے مبینہ طور پر اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کی اور اس دوران مبینہ طور پر کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے اسلام آباد کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں اصغر علی، راجا شعیب ملال، تیمور احمد، عنایت اللہ اور آفتاب احمد شامل ہیں، جو سی ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر فائز تھے۔ ایف آئی اے نے کہا...
    سٹی 42:  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  ضلع کیچ، بلوچستان میں دھشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسروں  و اہلکاروں کی پزیرائی کی  وزیرِ اعظم نے  کارروائی کے دوران تین دھشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی وزیر اعظم نے کہا دھشتگردی کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. دھشتگرد بلوچستان کے امن اور اسکے لوگوں کی ترقی کے دشمن ہیں. حکومت بلوچستان کی ترقی اور اسکے عوام کی خوشحالی کا سفر یونہی برقرار رکھے گی،ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے....
    ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں ،ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر9افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے 9افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈینگی لاروا کی افزائش بننے والے دو ڈیری فارمز کو بھی سیل کر دیا گیا،لاروا ملنے پر سیکٹر آئی نائن میں نجی فیکٹری سائٹ ایریا بھی سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق ڈینگی لاروا کی افزائش کی وجہ بننے والے عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے، شہریوں سے التماس ہے کہ ڈینگی لاروا افزائش روکنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
    سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا کوشش کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا، حج موسم کے دوران مکہ یا مقدس مقامات میں وزٹ ویزے کے ساتھ داخل ہونے کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔ وزٹ ویزہ ہولڈر کو مخصوص حج زون میں داخلے کیلئے ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے والے پر 1 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش فراہم کرنے پر 1 لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں، سہولت کاروں کو ڈی پورٹ اور 10 سال...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانےکو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف متعددکارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی کے...
    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے تربت میں کیے گئے آپریشن میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 29 اپریل کو ضلع کیچ کے علاقے تربت میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور  شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا...
    لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بلوں کی مدمیں واجبات کی وصولی کے لئے بڑافیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق واجبات کی وصولی کافیصلہ ریکوری اہداف کے حصول کیلئے کیاگیا۔ بتایا گیاہے کہ لیسکو نے اربوں کے متنازعہ بلوں کی وصولی کیلئے کوڈاوپن کر دیئے ہیں ،ریونیودفاترنے سالہا سال سے اربوں روپے کے واجبات کو تنازعات کا شکار کر رکھا تھا،متنازعہ بلوں کی ادائیگی کیلئے صارفین نے متعلقہ دفاترسے رجوع کرناشروع کرد یا ہے ۔ متنازعہ رقوم کی ادائیگی کے لئے صارفین کواقساط کی سہولت دیدی گئی ہے ،صارفین نے لیسکوکی ریویوکمیٹیوں میں متنازعہ بلوں کوچیلنج کررکھاتھا،کمپنی کی ریویوکمیٹیوں نے متنازعہ بلوں پرفیصلہ کرنے کاسلسلہ شروع کردیا۔ریویوکمیٹیوں میں فیصلوں کی صورت میں بلوں کی ادائیگی ہوسکے گی۔
    سعودی وزارت داخلہ کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزائوں اور جرمانوں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز مکہ مکرمہ (سب نیوز)سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاوں اور جرمانوں کا اعلان کر دیا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا کوشش کی صورت جبکہ حج موسم کے دوران مکہ یا مقدس مقامات میں وزٹ ویزے کے ساتھ داخل ہونے کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہو گا۔وزٹ ویزا ہولڈر کو مخصوص حج زون میں داخلے کے لیے ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے والے اور غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش فراہم کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے...
    اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل 2025ء ) پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعلیمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے قازقستان کے 25 ریکٹرز اور قازقستان کی یونیورسٹیوں کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج نیوٹیک اسلام آباد کا دورہ کیا۔اس کا اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کی نگرانی میں کیا گیا تھا اور نیوٹیک نے اس کی میزبانی کی۔ قازقستان کی یونیورسٹیوں کے تعلیمی پروگراموں، اسکالرشپس اور تعاون پر مختلف تعلیمی پروگرام "قزاقستان میں مطالعہ" میلے میں پیش کیے گئے۔ایچ ای سی نے اسلام آباد اور اس کے گردونواح کی یونیورسٹیوں کے ریکٹرز/وائس چانسلرز کو مدعو کیا اور طلباء اور اداروں کو بھی ایک نتیجہ خیز تعلیمی مشق میں شرکت...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک بھارت سرحد پر کشیدگی ہے، لیکن ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں، دشمن حملہ کرنے سے قبل 10 بار سوچے گا، افواج پاکستان ہر وار کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ہمیں اختلافات بھلا کر پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، پاکستان کے عوام اور فوج میں اتنی صلاحیت ہے کہ دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    — فائل فوٹو  لاہور ہائی کورٹ میں بانیٔ پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا 2 رکنی بنچ تحلیل ہوگیا۔تحلیل ہونے والا 2 رکنی بنچ جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل تھا۔ 9 مئی کے 8 مقدمات، عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر لاہور ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ اب جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں نیا بینچ بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔نئے بنچ میں جسٹس طارق محمود باجوہ شامل ہیں۔یہ نیا...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی، ناکام فالس فلیگ آپریشن کا ملبہ بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ پر گرگیا، جنہوں نے پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی چھٹی کردی۔ یہ بھی پڑھیں لائن آف کنٹرول: بھارتی فوج کے 2 یونٹوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، 5 سکھ فوجی ہلاک لیفٹیننٹ جنرل کمار کی جگہ اب لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ کا چارج سنبھالیں گے۔ بھارتی حکومت نے انٹیلیجنس اور سیکیورٹی فیلیئر کا سارا ملبہ لیفٹیننٹ جنرل...
    کراچی ایئرپورٹ پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ جس دن سے یہ متنازع مسئلہ شروع کیا گیا ہم نے اس دن سے اس کی مخالفت کی، بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے متنازع مسئلہ حل کروایا، میں اپنے لوگوں کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے ہم پر اعتماد اور یقین رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کینالز کے معاملے پر کہا ہے کہ عجیب لوگ ہیں، صدر کا تعلق نہیں تھا پھر بھی ان پر بات ڈال دیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ایئرپورٹ پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 مئی کو اجلاس تھا مگر زرداری صاحب نے کہا کہ...
    وزیراعظم کا ڈیجیٹل انقلاب کا اعلان: 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری، نوجوانوں کیلئے آئی ٹی اور اے آئی کی نئی راہیں کھل گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کے روز منعقدہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب آفرین اقدامات کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 70 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، اور حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے 11 سے زائد دوست ممالک کے وزرا، ڈپٹی وزرا اور ڈیجیٹل ماہرین...
     ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مؤثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے۔  وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 سے زائد ممالک کے آئی ٹی ماہرین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ 2 دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہوچکی ہے۔ اور ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ ڈی ایف ڈی آئی فورم ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مؤثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے۔ راوی شہر میں غیر قانونی ہاؤسنگ...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار نے بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی چھٹی کر دی. بھارتی میڈیا کے مطابق ناردرن کمانڈر کے لیے لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما کی تقرری کردی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ کا چارج سنبھالیں گے جنھیں ابتدا میں ہی اپنے ماتحتوں کے غصے اور خفگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما نے سومنات ہال سرینگر آفیسرز اور جوانوں سے ملاقات کی جن کے حوصلے پست اور خوف زدہ تھے۔ افسران اور جوانوں نے سیکیورٹی خدشات اور مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں پر...
    ---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کی 9 مئی کے مقدمات کی سماعت یکجا کرنے کی درخواست خارج کر دی۔جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کردیا۔عدالتی حکمنامے کے مطابق فواد چوہدری، صنم جاوید کی طرح مختلف مقدمات کو یکجا کرنے کے ریلیف کے مستحق نہیں ہیں، فواد چوہدری کے خلاف درجنوں مقدمات میں حقائق اور واقعات مختلف ہیں، ٹرائل کورٹ چاہے تو اپنے ضلع کے مقدمات یکجا کر سکتی ہے۔ جلاؤ گھیراؤ کا الزام، فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیعلاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ نے اپنے حکمنامے...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار نے بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی چھٹی کر دی. بھارتی میڈیا کے مطابق ناردرن کمانڈر کے لیے لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما کی تقرری کردی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ کا چارج سنبھالیں گے جنھیں ابتدا میں ہی اپنے ماتحتوں کے غصے اور خفگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما نے سومنات ہال سرینگر آفیسرز اور جوانوں سے ملاقات کی جن کے حوصلے پست اور خوف زدہ تھے۔ افسران اور جوانوں نے سیکیورٹی خدشات اور مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے سوالات کے انبار لگا...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکراپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی 2 یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھمبر: لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوسی ناکام، پاک فوج نے کواڈ کاپٹر مار گرایا ’فرینڈلی فائرنگ‘ کا یہ انوکھا واقعہ جاپالہ برج پر بارہ مولا سیکٹر میں پٹرولنگ کے دوران پیش آیا، ذرائع کے مطابق بارہ مولہ میں تعینات 185 بی ایس ایف نے 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 اپریل 2025ء) بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ ہفتے دو درجن سے زائد سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ چکی ہے۔ دہلی کا ال‍زام ہے کہ حملہ آوروں میں سے دو کا تعلق پاکستان سے تھا لیکن اسلام آباد نے واضح طور پر اس حملے میں اپنے کسی بھی کردار کی تردید کی ہے اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پہلگام حملہ: بھارتی جوابی کارروائی کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس اس دوران دونوں پڑوسی ممالک چار دنوں سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے آر پار سے آپس میں فائرنگ کا تبادلہ بھی کر رہے ہیں، اور ایک دوسرے...
    —فائل فوٹو کراچی میں ڈینگی کی 38 سامنے آگئے، شہر میں سب سے زیادہ ضلع شرقی میں 12 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔ ڈینگی سے بچاؤ اور فوری علاج کیسے ممکن بنایا جائے؟پاکستان میں ایک بار پھر ڈینگی بخار نے سر اُٹھا لیا ہے، ملک بھر میں اب تک ڈینگی کے سیکڑوں کیسز سامنے آچکے ہیں جن کی تعداد زیادہ تر پنجاب میں پائی جا رہی ہے، ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ملک بھر کے لوگوں کا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال شہرِ قائد میں ڈینگی کے 198 کیس سامنے آئے جبکہ اپریل میں کیسز کی تعدا 38 ہے جس میں سب سے زیادہ ضلع شرقی 12 مریض ریکارڈ کا...
    ---تصویر بشکریہ انسٹا گرام سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کو چانسلر یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا۔جسٹس عائشہ ملک کو 28 اپریل 2025ء کو قانون کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف اور سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے پر  اعزازی ڈگری دی گئی۔تقریب میں یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے بھی شرکت کی۔ جسٹس عائشہ ملک نے 28 سال سے زائد عرصے تک قانون کے شعبے میں کام کیا۔ سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیاسپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا واضح رہے کہ جسٹس عائشہ...
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔ یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہیں جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے اے پی پی کے نمائندے...
    کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ جڑواں بہنوں ایمن خان اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات شاندار انداز میں منعقد ہوئیں۔ معاذ خان کی شادی ڈیجیٹل کریئیٹر صبا خان سے ہوئی جن کے ساتھ ان کا نکاح گزشتہ سال ایک نجی تقریب میں ہوا تھا۔   اب شادی کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز مایوں سے ہوا جس میں ایمن اور منال نے بھرپور شرکت کی اور روایتی لباسوں میں شرکت کر کے خوب داد سمیٹی۔   بارات اور رخصتی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جہاں دلہن صبا نے سرخ رنگ کا بھاری کام والا روایتی لہنگا پہنا، اور معاذ خان نے سیاہ شیروانی کا انتخاب کیا۔ ...
    پہلگام واقعے میں اپنی فوجی ناکامی کو چُھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت نے پاکستان کے 3 سابق کرکٹرز کے یوٹیوب چینل پر ملک بھر میں پابندی لگادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی ہے، اس میں 3 سابق پاکستانی کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز بھی شامل ہیں۔ ان سابق کرکٹرز میں سابق کپتان راشد لطیف، اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اور باسط علی شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: مودی سرکار کی بوکھلاہٹ: شعیب اختر کا یوٹیوب چینل بھارت میں بند بھارتی حکام نے الزام عائد کیا کہ یہ چینل پہلگام واقعے کے بعد غلط معلومات اور جھوٹے بیانیے کو...
    مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کو بھارتی حکومت کی "چال" قرار دینے والی معروف بھوجپوری گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھوڑ کے خلاف بھارت میں غداری سمیت 10 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق لکھنؤ میں ایک شہری کی شکایت پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت گلوکارہ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی ویڈیو میں حملے میں جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ گلوکارہ کے خلاف مقدمہ اُس وقت درج ہوا جب ان کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘...
    محسن نقوی کی فضل الرحمان سے ملاقات، بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے بھارت کے غیر منطقی اور یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا، وفاقی وزیر داخلہ نے سربراہ جے یو آئی کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی...
    سٹی 42:سپریم کورٹ آف پاکستان کی معزز جج جسٹس عائشہ ملک کو قانون کے شعبے میں نمایاں خدمات پر یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  برطانیہ کی معروف تعلیمی درسگاہ یونیورسٹی آف لندن نے جسٹس عائشہ ملک کو 28 اپریل 2025 کو منعقدہ تقریب میں اعزازی ڈگری عطا کی۔  اس موقع پر یونیورسٹی نے جسٹس عائشہ کو قانون و انصاف کے شعبے میں ان کی بے مثال خدمات اور خواتین کی نمائندگی کو فروغ دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی سےفضل الرحمان کی ملاقات، این ایس سی فیصلوں سےبھی آگاہ کیا جسٹس عائشہ ملک نے 2022 میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور پہلی...
    ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ لاشیں زیارت کے علاقے چوتیر سے ملی ہیں، جنہیں فوری ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت منتقل کردیا گیا، جہاں انکی شناخت کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع زیارت میں سات نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ لاشیں زیارت کے علاقے چوتیر سے ملی ہیں، جنہیں فوری ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی شناخت کی جائے گی۔ دوسری جانب لاشیں ملنے کے بعد مقامی افراد نے احتجاج شروع کرتے ہوئے زیارت چوتیر شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ چوتیر ایک پرامن علاقہ ہے، جہاں کا امن خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی...
    لاہور:قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ایک بیان دانش کنیریا کے بعد سابق بھارتی اوپنر شیکھر دھون کو بھی مرچیں لگا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعہ پر بھارتی فوج کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ “وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر نام لگادیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سکیورٹی نہیں دے سکے”۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ “2016 ٹی20 ورلڈکپ کے دوران حالات کشیدہ ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم بھارت گئی، ہمیں خود نہیں معلوم تھا جانا ہے یا نہیں، کبڈی کی بھارت کی...
    انڈیا کے  زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حملے کے بعد سے انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا میں پاکستان کے خلاف جعلی اور جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے۔ انڈین میڈیا مقبوضہ کشمیر میں جانے والے سیاحوں کو کشمیریوں اور پاکستان کے بارے میں منفی باتیں کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی سیاح کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی ٹی وی چینل نے آ کر ان سے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بولیں اور جب انہوں نے انکار کیا تو چینل کے لوگوں نے انہیں پیسوں کی آفر بھی کی۔ سیاح کا کہنا تھا کہ ’میں کشمیریوں کےخلاف منفی بات کیوں کروں جب یہاں...
    تصویر— اسکرین گریب گزشتہ روز نوشکی کے قریب ٹرک میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق  تیل کے ٹینکر میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی ہے جن میں سے 10 زخمیوں کی حالت نازک ہے، ان 10 زخمیوں کے 80 فیصد جسم جھلس گئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق 20 زخمیوں کو کوئٹہ سے کراچی لا کر نجی اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا، یہ تمام زخمی نوشکی کے رہائشی ہیں۔دوسری جانب دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی تدفین کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل بردار ٹرک آتشزدگی کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔
    وزٹ ویزا ہولڈر کو مخصوص حج زون میں داخلے کے لیے ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے والے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش فراہم کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا کوشش کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا جبکہ حج موسم کے دوران مکہ یا مقدس مقامات میں وزٹ ویزے کے ساتھ داخل ہونے کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔ وزٹ ویزا ہولڈر کو مخصوص حج زون میں داخلے...
    بھمبر(نیوز ڈیسک)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے مار گرایا۔ نجی چینل کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی تھی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنادیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی۔پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ملکر...
    جسٹس عائشہ ملک کو یونیورسٹی آف لندن نے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نواز دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان کی معزز جج جسٹس عائشہ ملک کو قانون کے شعبے میں نمایاں خدمات پر یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ برطانیہ کی معروف تعلیمی درسگاہ یونیورسٹی آف لندن نے جسٹس عائشہ ملک کو 28 اپریل 2025 کو منعقدہ تقریب میں اعزازی ڈگری عطا کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی نے جسٹس عائشہ کو قانون و انصاف کے شعبے میں ان کی بے مثال خدمات اور خواتین کی نمائندگی کو فروغ دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ جسٹس عائشہ ملک نے 2022 میں سپریم کورٹ...
    راولپنڈی:پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے مار گرایا۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی تھی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنادیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی۔پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ملکر دشمن...
    پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد پاک فوج کی وردی پہنے واہگہ بارڈر پر پہچ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ شاہد آفریدی نے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی جس میں وہ واہگہ بارڈر پر پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عزت سے ہمارے گھر آو گے تو عزت کریں گے اور چائے بھی پلائیں گے، ہمیں بدمعاشی نہ دکھاؤ۔ مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ آپ نے پانی بند کر کے اپنا نقصان ہی کرنا ہے، آپ کے مہمانوں کو چائے...
    (عیسی ترین )زیارت میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی،فائرنگ کےتبادلے میں 7دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔   تفصیلات کے مطابق زیارت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں، سیکیورٹی فورسز اور  دہشتگرودں  کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں7 دہشت گرد  ہلاک ہو گئے ۔  سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تھا۔ محسن نقوی سےفضل الرحمان کی ملاقات، این ایس سی فیصلوں سےبھی آگاہ کیا   کارروائی دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی۔  سی ٹی ڈی ذرائع...
    کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں لبرل پارٹی کو برتری حاصل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز کینیڈا میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے عام انتخابات کی ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق لبرل پارٹی کو برتری حاصل ہے۔پیر کے روز ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہا جس میں شہریوں نے بھرپور طریقے سے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ انتخابات میں لبرل پارٹی کے رہنما اور موجودہ وزیر اعظم مارک کارنی اور کنزرویٹو پارٹی کے پیئر پولی ایو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع کیا جارہا تھا۔ پارلیمنٹ کے 343 رکنی ایوان میں اکثریت کے لیے کسی بھی پارٹی کو...
    علاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے: پاکستانی قونصلر جواد اجمل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے قونصلر جواد اجمل نے کہا ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے دہشتگردی کا شکار ہے، علاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ میں ’’دہشتگردی کے متاثرین کی ایسوسی ایشن نیٹ ورک‘‘ کے آغازپر پاکستانی قونصلر جواد اجمل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ جعفر ایکسپریس حملہ علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا، حملے میں 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو دہشت گرد حملوں کے متاثرین اور ان کے خاندانوں...
    لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 9 مئی کے تمام مقدمات کا ٹرائل یکجا کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مماثلت نہ رکھنے والے مقدمات کو یکجا نہیں کیا جاسکتا۔ جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 16 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 9 مئی جسٹس شہباز رضوی جسٹس طارق سلیم شیخ فواد چوہدری لاہور ہائیکورٹ
    بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے حال ہی میں فلم انڈسٹری میں جاری امتیازی رویے پر کھل کر بات کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں فنکاروں کو مختلف درجات میں تقسیم کیا جاتا ہے جیسے ہیرو، اسٹار اور سپر اسٹار، جب کہ باصلاحیت اداکاروں کو عموماً صرف چھوٹے کرداروں تک محدود رکھا جاتا ہے۔ نواز الدین صدیقی نے فلم انڈسٹری میں جاری امتیازی سلوک پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آج عرفان خان (مرحوم)، منوج باجپائی، نصیر الدین شاہ اور اوم پوری جیسے باکمال اداکاروں کی تعریف تو کی جاتی ہے، مگر ان پر کبھی اعتماد نہیں کیا گیا۔         View this...
    وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک—فائل فوٹو وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کی ناکام کوشش کی ہے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی کوئی انکوائری نہیں کی گئی اور چند منٹ میں پاکستان پر الزام لگا دیا گیا، بھارت کے اندر سے بھی اب آوازیں آنی شروع ہوگئی ہیں۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان مکمل طرح تیار ہیں، بھارت نے مہم جوئی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارت پہلگام واقعے پر سوال اٹھانے پر متعدد مسلمان گرفتارکراچیپہلگام واقعے پر تنقید کرنے پر بھارتی... انہوں نے کہا...