2025-09-18@18:28:03 GMT
تلاش کی گنتی: 110

«وڈیو ان»:

(نئی خبر)
    لاہور (نمائندہ جسارت) ٹک ٹاک وڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے بھائی جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ، قاسم پورہ کے رہائشی 2 بھائی عبدالرحمن اور عبدالمنان پسٹل کے ساتھ ٹک ٹاک وڈیو بنا رہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی جو عبد الرحمن کی چھاتی پر لگی، جسے طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے جائے حادثہ اور اسپتال کا دورہ کیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ وڈیو بنانے کے دوران پسٹل سے گولی چلنے کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ اسلحہ...
    کراچی(مانیٹرنگ دیسک)راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہاتھوں میں اسلحہ لہرانے اور اس کی وڈیو بنوانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم پابندی کے باوجود سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر رہا تھا، ملزم مزمل نے سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کی وڈیو وائرل کی۔راوی روڈ پولیس نے ملزم کو ٹرپل ٹو رائفل سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے راوی روڈ پولیس کو اسلحہ نمائش کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی پر شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
    لاہور: راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہاتھوں میں اسلحہ لہرانے اور اس کی ویڈیو بنوانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم پابندی کے باوجود سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر رہا تھا، ملزم مزمل نے سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کی ویڈیو وائرل کی۔ راوی روڈ پولیس نے ملزم کو ٹرپل ٹو رائفل سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے راوی روڈ پولیس کو اسلحہ نمائش کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی پر شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
    اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی90 فیصد لیڈر شپ کمپرومائزڈ ہے جو نہیں چاہتی کہ عمران خان جیل سے باہر آئیں، عمر ایوب سب سے زیادہ کمپرومائزڈ ہیں، جنہوں نے فیض حمید کی وڈیو بنا کر آگے بھیجی تھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک سوال پر کہ کیا عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ چوتھی بار مؤخر ہوا ہے، کیا آپ نہیں سمجھتے کہ جج صاحب نے ایسا کرکےاس کیس کو بہت زیادہ سیاسی کر دیا ہے؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ کل انہوں نے پریس کانفرنس میں واضح کہا تھا کہ اس...
    پاکستانی نوجوان نان بائی کی غیر معمولی مہارت نے دنیا بھر کے لوگوں کو دنگ کر دیا، جب اس نے 12 فٹ کے سائز کی گول روٹی بنا کر سب کو حیران کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف فوڈ وِلاگر نے اس شاندار روٹی بنانے والے نوجوان نانبائی کی کی وڈیو شیئر کی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ وڈیو میں نان بائی کو انتہائی مہارت کے ساتھ آٹے کے پیڑے کو بیلتے اور 12 فٹ لمبی روٹی بناتے دکھایا گیا۔ وڈیو پر کیے جانے والے دلچسپ تبصروں میں ایک صارف نے کہاکہ یہ روٹی تو اتنی بڑی ہے کہ ایک خاندان کا پورا مہینہ آرام سے چل جائے۔ اسی طرح ایک دوسرے...
    معروف پاکستانی فلم پروڈیوسر محمد سرور بھٹی انتقال کر گئے۔لاہور سے اہل خانہ کے مطابق سرور بھٹی کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے داتا دربار مسجد لاہور میں ادا کی جائے گی۔ سرور بھٹی کی شہرہ آفاق فلموں میں ’’مولاجٹ‘‘، ’’چن وریام‘‘ اور ’’بازار حسن‘‘ شامل ہیں۔
    کراچی: آئی ایل ٹی 20 میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرنے والے فخر زمان ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جلد وکٹ گنوا بیٹھے۔ ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے 167 رنز ہدف کے تعاقب میں فخر زمان نے جارحانہ انداز اپنایا اور 15 گیندوں کا سامان کرتے ہوئے 23 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ فخر زمان نے آندر رسل کو لگاتار دو چوکے لگائے لیکن اگلی گیند پر اسکوپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوگئے اور کیچ آؤٹ ہوگئے۔         View this post on Instagram                       A post shared by ILT20 On...
    کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی کی کوشش کا دلچسپ واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون کا تھپڑ دیکھتے ہی مسلح ڈاکو واپس بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں گھر کے باہر کھڑی خاتون کے تھپڑ دکھانے کے ساتھ شور مچانے کے باعث لوٹ مار کی کوشش ناکام ہوگئی۔  دستگیر بلاک 14 (ایف بی ایریا) میں گھر کے باہر پہنچنے والی خاتون سے تنہا مسلح ڈاکو نے لوٹ مار کی کوشش کی ، جس پر  خاتون نے اسے تھپڑ دکھایا اور شور مچایا، صورت حال کو دیکھتے ہوئے مسلح ڈاکو فرار ہوگیا جب کہ خوش قسمت خاتون کافی دیر تک گھر کا دروازہ کھٹکھٹاتی...
    راولپنڈی: جیولری شاپ میں ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کی چوری کرنے کی وڈیو سامنے آ گئی۔ تھانہ بنی کی حدود میں جیولری شاپ پر دکاندار کی آنکھوں میں دھول جھونک کر لاکھوں روپے مالیت کی سونے کی چین چوری کرنے والی خاتون کو سی سی ٹی وی کیمروں نے بے نقاب کردیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے بیش قیمت  چین برآمد کرلی۔ گاہگ کے روپ میں آنے والی خاتون چور جیولری شاپ پر جیولر کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی سونے کی چین چرا کر لے گئی تاہم جیولری شاپ میں نصب سی سی ٹی کیمروں کی ریکارڈنگ نے اس کے ہاتھ کی صفائی کو محفوظ...
    واشنگٹن: ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک کی روبوٹ سے بال کٹواتے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام پر شیئر وڈیو میں روبوٹ کو ایلون مسک کے بال کاٹتے اور گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے ’’ تصور کریں کہ آپ سیلون جائیں اور وہاں ایک روبوٹ آپ کے بال کاٹے‘‘۔ روبوٹ کے بارے میں لکھا کہ یہ ٹیسلا کا بہترین روبوٹ ہے جو صنعتوں میں انقلاب کیلئے ڈیزائن کیا گیا۔ تاہم آخر میں وضاحت کی کہ یہ ویڈیو اصلی نہیں، اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ادھر ایک ٹویٹ میں ایلون مسک نے...