2025-07-05@16:05:03 GMT
تلاش کی گنتی: 9272

«ٹیسٹ کی منظوری»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)اختر کالونی بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار پانی کے ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، جس سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔واقعے پر مشتعل شہریوں نے احتجاج کیا، پولیس نے ٹینکر اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا۔ حادثے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ 
    یہ پریڈ روس میں ہر سال جولائی کے مہینے میں آخری اتوار کو منعقد کی جاتی ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے کرسکے کے علاقے میں تازہ حملے میں روسی بحریہ کے نائب سربراہ میجر جنرل میخائل گڈکوف مارے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی بحریہ کی سالانہ پریڈ منسوخ کردی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے بحریہ کے دن کے موقع پر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والی پریڈ کو سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر منسوخ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پریڈ روس میں ہر سال جولائی کے مہینے میں آخری اتوار کو منعقد کی جاتی ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے کرسکے کے علاقے میں تازہ حملے میں روسی بحریہ...
    امریکی ایوانِ نمائندگان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کا پہلا بڑا قانون منظور کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وسیع تر داخلی پالیسی سے متعلق قانونی بل سینیٹ سے پہلے ہی صرف ایک ووٹ کے فرق سے منظور ہوچکا ہے۔ اب اس بل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط ہونا باقی ہیں جس کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔ اس بل میں ٹیکسوں میں کمی، پینٹاگون (وزارت دفاع) اور بارڈر سیکیورٹی کے لیے فنڈنگ میں اضافہ اور فلاحی طبی پروگراموں میں دہائیوں کی سب سے بڑی کٹوتیاں کرنا شامل ہیں۔ یہ بل ٹرمپ کے انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں خصوصاً امیگریشن، دفاع اور ٹیکس اصلاحات کی عکاس ہے۔ ریپبلکن پارٹی میں اس بل پر سخت اختلافات پائے جاتے تھے۔...
    حنیف عباسی اور خواجہ آصف—فائل فوٹوز وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے اپنی ہی پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف عمر میں مجھ سے بڑے ہیں، خواجہ آصف کے ساتھ نہ میرے کبھی آئیڈیل تعلقات رہے ہیں اور نہ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سے دیگر لوگوں کے بھی ناراض ہونے کا مجھے علم نہیں، خواجہ آصف سینئر رہنما ہیں اپنی ہی پارٹی کو ہائبرڈ نظام کا طعنہ دے رہے ہیں۔ پاکستان ریلوے کسی وزیر، افسر یا حکمران کی نہیں: حنیف عباسیوفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کسی وزیر، کسی افسر یا کسی حکمران کی نہیں۔ حنیف...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 جولائی 2025ء ) پنجاب یونیورسٹی مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی سفارشات کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد علی کی چیئرمین شپ میں سینڈیکیٹ کا 1758 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں سینڈیکیٹ نے سینیٹ کو 20.16  ارب روپے کے بجٹ کی منظوری کی سفارش کر دی۔ بجٹ میں طلباء و طالبات کا مالی بوجھ کم کرنے کے لئے سکالرشپس اور سبسڈی میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر گزشتہ سال کے مقابلے میں سکالرشپ کی رقم 380 ملین روپے سے بڑھا کر406 ملین روپے کر دی گئی۔ علاوہ ازیں ہونہار سکالرشپ پروگرام، ایچ ای سی اور پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی طرف...
    سٹی 42:  ڈہرکی ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کا انجن فیل  ہوگیا  ریلوے حکام  کے مطابق کئی گھنٹوں سے مسافر ٹرین ڈہرکی ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے ،ڈہرکی : شدید گرمی اور حبس کے باعث مسافر خواتین بچے مرد پریشان ہیں ، متبادل انجن روہڑی سے طلب کر لیا گیا ہے،  ریلوے حکام انجن پہنچنے پر ٹرین کو منزل مقصود کی جانب  روانہ کیا جائے گا، معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور دیگر لوگوں کے ذریعے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا لیکن انہیں حکومت کی طرف سے این آر او کی کوئی پیشکش نہیں ہے۔نجی نیو ز چینل’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں طلال چوہدری کو جواب دیتے ہوئے تحریکِ انصاف کے ملک عامر ڈوگر نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کئی بار بیرون ملک جانے یا ہاؤس اریسٹ ہونے کی پیشکش ہوئی جو انہوں نے مسترد کر دی۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا ابھی کوئی ارادہ...
    فائل فوٹو  وفاقی  تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے  کارروائی کرتے ہوئے جعلی بینک گارنٹیز تیار کرنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کیخلاف 30 جون کو ایف آئی آر درج کی گئی، تینوں ملزمان پر جعلی بینک گارنٹیز تیار کرنے کا الزام ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی بینک گارنٹیز مختلف سرکاری اداروں کے لیے تیار کی گئی تھیں، 14 جعلی بینک گارنٹیز کی مالیت 1.16 ارب روپے ہے، ملزمان نے غیر قانونی طور پر 16 کروڑ 49 لاکھ روپے کمیشن حاصل کیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں 3 افراد کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں گھر کے باہر سڑک پر جمع افراد کو دیکھا جاسکتا ہے، بات چیت کے دوران اچانک ایک شخص فائرنگ کرتا ہے جس سے بھگدڑ مچ جاتی ہے۔ فائرنگ سے دو افراد موقع پر ہی گرجاتے ہیں جبکہ عقب میں ایک اور شخص کو پکڑ کر لایا جاتا ہے، بیچ سڑک پر اس شخص کو بھی گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جاتا ہے۔ ملزمان نے پورا برسٹ خالی کیا، پھر مرنے والے کا بھی پستول نکال لیا۔ اس پستول سے بھی فائر کیے، پستول کے بٹ بھی مارے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ سسر اور داماد کے...
    بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت سے متعلق بھارت کے معروف ڈرماٹولجسٹ ایرک بورجز کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل شیفالی زری والا 42 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئیں، جس پر ان کے مداحوں اور شوبز حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد ان کے شوہر پراگ تیاگی نے انہیں فوری طور پر ممبئی کے اندھیری علاقے میں واقع بیلیو ملٹی اسپیشلٹی اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ بھارتی میڈیا کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اداکارہ کی موت کا تعلق اینٹی ایجنگ انجیکشن کے استعمال سے جوڑا جارہا ہے، جو انہوں نے ورت...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو تجویز دی ہے کہ یا تو حکومت میں شامل ہو جائے یا عوام میں جا کر الگ حیثیت سے سیاست کرے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر کوئی رکن اپنی مرضی سے وفاداری بدلتا ہے تو یہ اس کی صوابدید ہے، مگر پارٹی قیادت کے پاس ایسے اختیارات ہوتے ہیں کہ اگر کوئی مخصوص معاملے پر ووٹ نہ دے تو اس کی رکنیت متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے دباؤ کے بیانیے سے وہ متفق نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کرپشن...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی شرط بتادی۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت قدم  بڑھائے تو ہو سکتا ہے کہ مذاکرات کی ابتداء ہو جائے، حکومت کی طرف سے سنجیدگی نظر آئی تو ہو سکتا ہے کہ تحریک انصاف بھی ایک قدم آگے بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر تو یہ ہے کہ سیاسی جماعت کی سیاسی جماعتو ں سے بات کی جائے لیکن موجودہ صورتحال میں  سب سے بات ہونی  چاہیے۔ رہنما  پی ٹی آئی  علی محمد خان  نے  کہا کہ دونوں  اطراف سے ایک ایک قدم آگے بڑھانا ہو گا،  جبکہ دونوں اطراف  کو...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا پانے والے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو بری کردیا۔پی ٹی آئی کے کارکنوں سہیل، اکرم، شاہ زیب اور میرا خان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں سزا سنائی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان اور جسٹس خادم سومرو پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چاروں کارکنوں کو بری کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تھانہ شادمان کو جلانے سمیت 4 مقدمات: 3 گواہوں کا بیان ریکارڈلاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ شادمان کو جلانے سمیت 4 مقدمات کی سماعت کی جس کے دوران...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 جولائی 2025ء ) سینئر سیاستدان محمود خان اچکزئی نے قومی حکومت کے قیام کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کو مذاکرات کی پیشکش کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی حکومت کیلئے میں شہبازشریف سے مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔انہوں نے آج یہاں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ آئین کی بحالی اور توڑنے میں گزرنے گئی۔ہماری باتوں کو اہمیت نہ دی گئی اب یہ حکومت آئین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے، آئین کہتا ہے جو آئین سے چھیڑ چھاڑ کرے گا وہ سزا کا مستحق ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی سے لاکھ اختلافات لیکن اس کی پارٹی سے بہت زیادتی کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے جانبداری سے کام...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ کمیشن کو آئین کی روح اور اسکے تقاضوں کے مطابق کام کرنا چاہیئے، نہ کہ من مانی اصول بنا کر اپوزیشن کو نظرانداز کرے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ریاست بہار میں ووٹر لسٹ کے خصوصی گہرے جائزے (اسپیشل انٹینسیو ری ویزن- ایس آئی آر) کے خلاف آواز اٹھانے والے "انڈیا" اتحاد کے نمائندوں سے من مانی رویہ اختیار کر رہا ہے، جو جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ کانگریس پارٹی کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے اس رویے کو جمہوریت کی بنیادوں کو کمزور کرنے والا قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہر پارٹی سے صرف دو نمائندوں کو ملاقات کی...
    اسلام آباد: پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی پارٹی کی نشستوں کی ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بندر بانٹ کی، لوگوں کے ووٹ کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالت بہت کمزور ہے ہم اس کمزور حالت میں پاکستان کو مشکل میں ڈالنا نہیں چاہتے، لوگوں نے ہماری بات نہیں سنی یہ حکومت آئین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے عدلیہ کو تباہ کردیا گیا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پارٹی کی نشستوں کی ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بندر بانٹ کی لوگوں کے ووٹ کا مذاق اڑایا جارہا ہے لوگوں کو...
    اسلام آباد( صغیر چوہدری) اسلام آباد ہائی کورٹ سے سانحہ نو مئی میں سزا پانے والے پی ٹی آئی کے چار کارکنوں کو بڑا ریلیف مل گیا ۔عدالت نے 9 مئی مقدمات میں سزا پانے والے چار مجرمان کو بری کر دیا۔انسداد دہشت گری نے پی ٹی آئی کے چار کارکنان کو 10۔10 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم سومرو اور جسٹس اعظم خان نے مجرمان کی اپیلوں پر سماعت کی دوران سماعت عدالت نے نو مئی کے کیس میں سزا پانے والے مجرم سہیل خان ، شاہزیب ، اکرم اور میرا خان کو بری کر دیا ،سہیل خان اور شاہزیب کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے ایڈوکیٹ بابر اعوان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ 2025 میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں ممالک کسی کھیلوں کے مقابلے میں آمنے سامنے آئیں گے۔بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی وزارت کھیل نے پاکستان کی شرکت کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔بھارتی وزیر کھیل نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم کسی بھی ملک کو بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت سے نہیں روکیں گے، کیونکہ یہ کھیل کے عالمی اصولوں کے خلاف ہے۔ تاہم، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا بھارتی کرکٹ ٹیم کو...
    وفاقی محتسب نے ای او بی آ ئی سے نان رجسٹرڈ کمپنیوں کی تفصیلا ت ما نگ لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(سب نیوز)وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے ایمپلا ئز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیو شن کے خلا ف بڑ ی تعداد میں شکا یات کا جائزہ لینے کے لئے سینئر ایڈ وا ئزر احمد فا روق کی سر برا ہی میں ایک معا ئنہ ٹیم ای او بی آ ئی کے علا قا ئی دفتر، اسلام آ باد بھیجی۔ ٹیم میں وفاقی محتسب کے رجسٹرار محمد ثاقب خان، کنسلٹنٹ خا لد سیال، انو سٹی گیشن آ فیسر جمیل احمد اور اے ایل او اعجاز حسین شا مل تھے۔ وفاقی محتسب کے...
    پی ٹی آئی کان لیگ میں جانیوالے 4ایم این ایز کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حمایت یافتہ 4 ارکان قومی اسمبلی کی (ن)لیگ میں شمولیت کے معاملے پر اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پی ٹی آئی کے 4 حمایت یافتہ ارکان نے پارٹی پالیسی سے اختلاف کیا تھا جس کے بعد اب پی ٹی آئی نے بھی منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے مطابق 4اراکین میں چوہدری عثمان علی، مبارک زیب، اورنگزیب کھچی اور ظہور قریشی شامل ہیں جنہوں نے 26 ویں آئینی...
    ویب ڈیسک: 9 مئی سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی کارکنان کو اپیل میں بڑا ریلیف مل گیا جبکہ  اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 4 کارکنان کو بری کر دیا۔  جسٹس اعظم خان اور جسٹس خادم سومرو نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا، انسداد دہشت گردی عدالت نے دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ‏بری ہونے والے ورکرز میں سہیل،شاہ زیب،میرا خان،اکرام خان شامل ہیں، 30 مئی کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے سزا سنائی تھی، پی ٹی آئی ایم این اے عبد الطیف سمیت 11 مجرمان کو سزا سنائی گئی تھی۔ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار 11 میں سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بانئ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ان عناصر سے بات چیت کی جائے جن کے پاس اصل طاقت ہے اور جن سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی مذاکرات کر رہے ہیں۔اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ حکومت میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو خوفزدہ اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ اصل طاقتوروں سے بات کی جائے، وہی فیصلہ کن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران...
    بھارت میں آئندہ ماہ ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے مثبت خبریں دینا شروع کردی ہیں، جب کہ بھارتی سرکاری خبر رساں ادارے نے بھی پاکستان کی ممکنہ شرکت کے حوالے سے خبر جاری کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم ’ادھار‘ لیکر چین روانہ، ’اب یہ کس کا وژن ہے؟‘ خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارتِ کھیل کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔ بھارت وزارت کھیل نے کہا ’ہم بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں پاک بھارت مقابلوں کے خلاف نہیں، ان مقابلوں کا تقاضہ ہے...
    سٹی 42 : باجوڑ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی نے رپورٹ تیار کرلی ۔  سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے کی جگہ سے موٹر سائیکل کے پرخچے، بارودی مواد اور خون کے نمونے ملے، اس کے علاوہ جائے وقوعہ سے  آئی ای ڈی کے ٹکڑے بھی ملے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ داعش کے میڈیا ادارے اعماق نیوز ایجنسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی، اس کے علاوہ تحریک طالبان پاکستان سے منسلک اکاؤنٹس نے بھی حملے میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ۔  معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار واقعہ میں داعش اور ٹی ٹی پی کے ممکنہ گٹھ جوڑ یا...
    خیبر کی تاریخ میں پہلی بار باڑہ خیبر سے سکھ کمیونٹی کا رکن کے پی اسمبلی کا رکن بن گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے پی اسمبلی کی مخصوص نشست پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کی اقلیتی سیٹ پر باڑہ سے سکھ برادری کے ایم پی اے کا انتخاب ہوا ہے۔ بابا گورپال سنگھ سکھ کمیونٹی کے مذہبی رہنما بھی ہیں، بابا گورپال سنگھ  کا تعلق باڑہ کے قبیلہ ملک دین خیل سے ہے۔
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے اپنے  حمایت یافتہ 4 ارکان قومی اسمبلی کی  (ن) لیگ میں شمولیت کے  معاملے پر  اہم قدم اٹھانے  کا فیصلہ کرلیا۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پی ٹی آئی کے 4 حمایت یافتہ ارکان نے پارٹی پالیسی سے اختلاف کیا تھا جس کے بعد اب پی ٹی آئی  نے  بھی منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف سپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔  پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر  کے مطابق 4 اراکین میں چوہدری  عثمان علی، مبارک زیب، اورنگزیب کھچی اور ظہور قریشی شامل ہیں جنہوں  نے 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دیا، ان کے خلاف سفارشات مرتب کی ہیں۔...
    — فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 4 منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے بتایا کہ 4 منحرف ارکان میں چوہدری عثمان علی، مبارک زیب، اورنگزیب کھچی اور ظہور قریشی شامل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ 4 ارکان جنہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دیا ان کے خلاف سفارشات مرتب کی ہیں، پارٹی کو کہا ہے کہ ان چاروں ارکان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس اسپیکر اور الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے۔اسد قیصر نے کہا کہ جن ارکان نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی یہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتے تھے، انہوں نے قرآن پر حلف اٹھایا تھا...
    —فائل فوٹو باجوڑ دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی دی میں درج کر لیا گیا اور واقعے پر سی ٹی ڈی نے رپورٹ تیار کر لی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے موٹرسائیکل کے پرزے، بارودی مواد اور آئی ای ڈی کے ٹکڑے بھی ملے ہیں۔سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث 7 دہشت گردوں کی نشاندہی ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے باجوڑ بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی باجوڑ دھماکا، شہید اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل کا تعلق سوات سے تھا، خواجہ آصف آئی جی خیبر پختونخوا نے آر پی او ملاکنڈ سے باجوڑ دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی دوسری جانب گورنر...
    فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 7صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔عدالت کے مطابق تمام مقدمات ضابطہ فوجداری کے سیکشن 497 کے زمرے میں آتے ہیں، کیسز میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ٹرائل کورٹ نے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کروانے کی اجازت دی۔ بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مستردجسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بظاہر بانی پی ٹی آئی نے تفتیشی عمل...
    لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ دلیل قابل قبول نہیں کہ نو مئی کو بانی پی ٹی آئی جیل میں تھے۔ عدالت نے پولیس اہلکاروں کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کے مطابق نو مئی واقعات کا منصوبہ 4 مئی کو تیار کیا گیا اور پلان بانی پی ٹی آئی نے ہی بنایا تھا۔ عدالت کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کیس کی نوعیت شریک ملزمان سے مختلف ہے کیونکہ وہ ایک لیڈر تھے اور ان کے الفاظ اور بیانات سے ریاستی املاک کو نقصان پہنچا۔...
    قیصر کھوکھر : وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ داخلہ کے سائبر پٹرولنگ سیل کا ایکشن،سائبر پٹرولنگ سیل سے 932 سوشل میڈیا لنکس پی ٹی اے کو رپورٹ کئےگئے۔ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پر پنجاب میں 74 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں،سائبر پٹرولنگ سیل 24/7 سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب، پولیس، ڈی جی پی آر، پی آئی ٹی بی کی ٹیمیں مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری    محکمہ داخلہ   کےمطابق مذہبی منافرت پر مبنی سوشل میڈیا مواد پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے،سائبر پٹرولنگ اینڈ کوئیک رسپانس سیل سپیشل برانچ سے مستقل رابطے میں ہے،سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی...
    باجوڑ  میں گزشتہ روز ہونے کے بم دھماکے کی ایف آئی ار تھانا سی ٹی دی میں درج کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق ایف آئی ار کے متن  میں کہا گیا کہ اے سی ٹیم کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کررہے تھے، اطلاع موصول ہوئی کہ  کہ اے سی اور دیگر پر حملہ ہوا، واقعہ میں اے سی سمیت 4 افراد شہید ہوئے۔ باجوڑ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی نے رپورٹ تیار کرلی۔ سی ٹی ڈی نے کہا کہ دھماکے کی جگہ سے موٹر سائیکل کے پرخچے، بارودی مواد اور خون کے نمونے ملے، جائے وقوعہ سے  آئی ای ڈی کے ٹکڑے بھی ملے۔
    باجوڑ دھماکےسے متعلق سی ٹی ڈی کی ابتدائی رپورٹ تیار،7مبینہ دہشت گردوں کی نشادہی ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) باجوڑ دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی،واقعہ میں ملوث7مبینہ دہشت گردوں کی نشادہی ہوگئی ہے۔ سی ٹی ڈی رپورٹ کےمطابق دھماکے کی جگہ سے موٹر سائیکل کےپارٹس، بارودی مواد اور خون کے نمونے ملے،جائے وقوعہ سےآئی ای ڈی کے ٹکڑے بھی ملے،واقعہ میں ملوث7مبینہ دہشت گردوں کی نشادہی ہوگئی ہے۔ باجوڑ دھماکےکا مقدمہ تھانا سی ٹی دی باجوڑ ریجن میں درج ہے،نامعلوم دہشت گرد کے خلاف ایف آئی آر دہشتگری دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کےمتن میں کہا گیا کہ اطلاع موصول ہوئی کہ کہ...
    اسرائيلی فوج کی پبلسٹی کا الزام، بی بی سی کے 100 سے زائد ملازمین نے ادارے کو خط لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز لندن :برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے 100 سے زائد ملازمین نے ادارے کی رپورٹنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملازمین نے ادارے پر فلسطین کے خلاف ہونے اور اسرائيل کے حق میں تعصب برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ سے متعلق کوریج میں جانبداری کے الزامات کے پیشِ نظر، 400 سے زائد معروف فنکاروں، صحافیوں اور میڈیا شخصیات نے بی بی سی کی انتظامیہ کو خط لکھ کر ادارے کے بورڈ رکن رابی گب (Robbie Gibb) کو عہدے سے ہٹانے...
    وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں استعمال ہونے والے سلنڈرز کی حفاظت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے OGRA سے منظور شدہ سلنڈرز کی چیکنگ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان وزیر ریلوے کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں مغلپورہ، اسلام آباد، اور اضاخیل ڈرائی پورٹس کی کارکردگی اور آمدن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر ریلوے نے کہا کہ تمام ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں نصب گیس سلنڈرز کی جانچ پڑتال کا عمل OGRA کی منظوری کے مطابق مکمل کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے یا خرابی سے بچا جا سکے۔ مزید پڑھیں: اوگرا نے ایل پی جی سلنڈرز کی...
    عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما کی ویگو ڈالہ  کی واپسی کیلئے درخواست منظور کر لی۔  رپورٹ کے مطابق عدالت نے کسٹمز حکام کو گاڑی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ وفاقی وکیل نے کہا کہ درخواست گزار نے ڈالا گاڑی کا رنگ چینج کرکے استعمال کیا، جسٹس شاہد کریم نے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔ امجد فاروق بسمل ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر ہیں ، وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ کسٹمز حکام نے درخواست گزار کا ویگو ڈالہ قبضے میں لے لیا ہے، کسٹم حکام نے بغیر کسی وجہ کے ویگو ڈالہ قبضے میں لیا، کسٹم حکام کو ویگو ڈالہ واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔
    ملک اشرف : لاہور ہائیکورث نے بانی پی ٹی آئی کی سانحہ نو مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتیں خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ، عدالت نے قرار دیا ہے کہ9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی پر عائد الزامات مزید تحقیقات کی متقاضی ہیں. جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ث رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتیں مسترد کرنے کے متعلق 7 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلہ کے متن کے مطابقبانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک، وائس میچ اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹوں سے انکار کر کے تفتیش میں رکاوٹ ڈالی، بانی پی ٹی آئی کی سازش مجرمانہ اور الفاظ کی وجہ سے انسانی جانوں اور...
    لاہور: ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے بانی  پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں کو مسترد کرنے کا  7صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق  2 رکنی بینچ نے ضانت کی 8 درخواستیں مسترد کردیں۔ فیصلے کے مطابق تمام مقدمات ممنوع جرائم اور ضابطہ فوجداری کے سیکشن 497 کے زمرے میں آتے ہین۔ کیسز میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔  ٹرائل کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک ٹیسٹ،فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے کی اجازت دی ہے۔ عدالت کے فیصلے میں...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پاکستان کے مختلف میڈیا اداروں سے ورکروں کی غیر قانونی چھانٹیوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورتھرڈ پارٹی کنٹریکٹ سسٹم کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف مربوط تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیاہے.(جاری ہے) اس سلسلہ میں پی ایف یو جے قانونی مشاورت مکمل کر کے نہ صرف عدالتی چارہ جوئی کرے گی بلکہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا پروگرام تشکیل دے دیا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے صدر رانا محمد عظیم کی صدارت میں منعقد ہو نے والے ورچوئل اجلاس میں جنگ گروپ سمیت مختلف اداروں سے غیر قانونی چھانٹیوں کی سخت...
    سوات واقعے میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنے آئی ہے: چیئرمین انسپیکشن ٹیم کا عدالت میں اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) چیئرمین انسپیکشن ٹیم سانحہ سوات نے ہائیکورٹ میں اعتراف کیا ہےکہ سوات واقعے میں مختلف محکوں کی کوتاہی سامنے آئی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں سانحہ سوات سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران متعلقہ افسران نے عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیئرمین انسپیکشن ٹیم سانحہ سوات نے عدالت کو بتایا کہ دریائے سوات واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنےآئی ہے، اس پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ غفلت برتنے والوں کا تعین جلد کیا جائے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے عدالت میں موجود کمشنر...
    لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان اور لاہور قلندرز کے درمیان نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ کمانڈر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب اور رانا عاطف سی ای او لاہور قلندرز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر باضابطہ دستخط کیے گئے۔ اس ایم او یو کے تحت لاہور قلندرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس مل کر نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی کے لیے کام کریں گے اور لاہور قلندرز کھیلوں کی سرگرمیوں اور آگاہی مہم کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف جہاد کریں گے۔
    کراچی:بنگلا دیش کو سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 77 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، مہمان ٹیم نے محض 5 رنز پر اپنی 7 وکٹیں گنوا دی تھیں جس کے باعث میچ ہاتھ سے نکل گیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے 245 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے مثبت آغاز فراہم کیا تاہم 100 رنز پر دوسری وکٹ گرنے کے بعد بنگلا دیشی ٹیم سنبھل نہ سکی اور دیکھتے ہی دیکھتے 105 رنز پر 8 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ اس دوران، ذاکر علی کچھ مزاحمت کرتے ہوئے 64 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔...
    جنوبی وزیرستان اپر میں سکیورٹی خدشات کے باعث ا صبح  6  بجے سے کرفیو نافذ کر دیا گیا ، جس کے تحت تمام تحصیلوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ۔تودہ چینہ تا مکین، سراروغہ، کوٹکئی اور سپینکئی روٹس مکمل بند کر دیئے گئے ، مکین تا کانی گرم اور شیروانگی تک آمدورفت نہیں ہو سکی۔ اس کے علاوہ عزیز آباد چوک سے شین وارسک، مولا خان سرائے اور چگملائی کو بھی بند کر دیا گیا ۔نوٹیفکیشن میں شہریوں سے کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر گاڑی کو 100 میٹر دور کھڑی کیا جائے، عوام امن و امان کے لیے تعاون کریں۔
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی 2025ء )  اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان اور لاہور قلندرز نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق لاہور قلندرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس مل کر نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی کے لیے کام کریں گے اور لاہور قلندرز کھیلوں کی سرگرمیوں اور آگاہی مہم کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف جہاد کریں گے۔(جاری ہے) کمانڈر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب اور رانا عاطف سی ای او لاہور قلندرز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر باضابطہ دستخط کیے۔
    ---فائل فوٹو  بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے کی 4 جامعات کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 1 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کردی گئی۔محکمۂ خزانہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ بلوچستان کو 52 کروڑ روپے، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کو 18 کروڑ روپے، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کو 20 کروڑ اور لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کو 10 کروڑ جاری کیے گئے ہیں۔محکمۂ خزانہ نے یہ رقم جامعات کے ملازمین کی جون تک کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی مد میں جاری کی ہے۔یاد رہے کہ جامعہ بلوچستان کے ملازمین پچھلے 1 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کر رہے ہیں۔
    تلنگانہ میں بی جے پی شدید اندرونی اختلافات اور خلفشار کا شکار ہو چکی ہے ، جس نے بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کو غیر مستحکم اور کمزور سیاسی جماعت بنا دیا ہے۔ سفارتی ناکامیوں کے بعد مودی کی جماعت بی جے پی کے رہنما اقتدار اور عہدوں کی ہوس  کا شکار ہو گئے ہیں۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ میں رام چندر راؤ کو پارٹی صدر بنانےپر بی جے پی کے رہنما تھاکر راجہ سنگھ نے استعفا دے دیا۔ رام چندر راؤ کو پارٹی صدر بنانے کے خلاف تھاکر راجہ سنگھ نے شدید احتجاج کیا ہے۔ راجہ سنگھ شدید مایوسی کے بعد حمایتی کونسلرز کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔ انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا...
    پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں میزبان انڈونیشیا کو 0-2 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی بلکہ عالمی درجہ بندی میں نمایاں برتری رکھنے والی ٹیم کے خلاف یادگار کامیابی بھی سمیٹی۔ فیفا رینکنگ میں 95ویں نمبر پر موجود انڈونیشیا کی ٹیم کو 157 ویں نمبر کی پاکستان ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو گرین شرٹس کے لیے ایک بڑی فتح ہے۔ یہ جیت نہ صرف اعتماد بحال کرنے والی ہے بلکہ ایک ٹاپ 100 ٹیم کے خلاف میدان مارنے کا غیر معمولی لمحہ بھی ہے۔ خاص طور پر اس کامیابی کی اہمیت اس وقت اور بڑھ جاتی ہے جب گزشتہ...
    ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری ہے جس سے پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے متعدد اضلاع متاثر ہو رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا موجودہ سسٹم 5 جولائی تک برقرار رہے گا، جس کے نتیجے میں آئندہ 2 سے 3 روز تک مزید بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم موجود ہے، تاہم لاہور میں بارش کا امکان کم بتایا گیا ہے۔ شہر میں آج شدید حبس اور ہلکی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بارشوں کے باعث لاہور میں...
    ویب ڈیسک :جنوبی وزیرستان اپر میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج صبح  6 سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ، جس کے تحت تمام تحصیلوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد ہو گی۔  تودہ چینہ تا مکین، سراروغہ، کوٹکئی اور سپینکئی روٹس مکمل بند کر دیئے گئے ہیں، مکین تا کانی گرم اور شیروانگی تک آمدورفت نہیں ہو سکے گی۔  اس کے علاوہ عزیز آباد چوک سے شین وارسک، مولا خان سرائے اور چگملائی  کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں شناختی کارڈ اور دستاویزات کے ساتھ  سفر ممکن ہو گا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری    نوٹیفکیشن میں شہریوں سے کہا گیا...
    ویب ڈیسک:  وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس میں تعینات پولیس سروس گریڈ 19 کے افسر یاسر آفریدی کو ان کے عہدے سے تبدیل کر کے اُن کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کی منتظر قراة العین فاطمہ کو ڈپٹی سیکریٹری کامرس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری   اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرریاں و تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور تاحکمِ ثانی مؤثر رہیں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے وضاحت کی ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت گرانے کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے کوئی بات نہیں ہوئی، اور نہ ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور ہے۔اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو متعدد بار مذاکرات کی پیش کش کی، تاہم پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات سے انکار کیا۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی 2018 میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے اقتدار میں آئی تھی اور اب دوبارہ اسی طرح اقتدار حاصل کرنے کی خواہاں ہے، مگر یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سال25-2024ء میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ پر وزارت خزانہ اور آیف بی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کے لئے معاشی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئے مالی سال میں محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل کرنے بھی اسی مستعدی کا مظاہرہ کیا جائے ، اس میں کسی قسم کی...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) فضل الرحمن نے بانی پی ٹی آئی کو پیغام بھیجا ہے کہ ان کی جماعت خیبر پی کے حکومت کیخلاف عدم اعتماد میں حصہ نہیں لے گی۔ بانی کی بہنوں نے مولانا کا پیغام پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پی کے حکومت میں تبدیلی کے لئے مولانا سے رابطہ کیا گیا۔ فضل الرحمن نے انکار کر دیا۔ مولانا نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جے یو آئی عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔ علاوہ ازیں فضل الرحمن کی سکیورٹی پر ایف سی مقرر کر دی گئی۔ مولانا کے گھر ایف سی ون سکیورٹی تعینات کی گئی۔
    اسلام آباد (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے سیکرٹری جوڈیشل کمشن کو ایک اور اہم خط ارسال کر دیا ہے جس میں ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ خط جسٹس منصور علی شاہ نے گزشتہ روز جوڈیشل کمشن کے اجلاس سے قبل تحریر کیا۔خط کے مندرجات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ججز کی سنیارٹی جیسے اہم اور حساس معاملے پر چیف جسٹس یا دیگر متعلقہ حکام سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، جو آئین کے تقاضوں کے برخلاف ہے۔ جسٹس منصور نے اپنے خط میں واضح کیا کہ آئین کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما نور نبی پلیجو، ماہ نور ملاح اور ایڈووکیٹ سروائی جتوئی نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نئے ڈیموں اور نہروں کی حمایت میں جاری مہم سندھ کے وجود پر حملہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی پنجابی شاونزم پر مبنی سوچ ملک کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت وفاقی وزرا وقتاً فوقتاً ڈیموں کی حمایت میں بیانات دے کر سندھی قوم کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اس تمام سندھ دشمن مہم میں شہباز حکومت کا ساتھ دے رہی ہے۔ بلاول زرداری وزیراعظم بننے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈی آئی خان (آن لائن) مولانا فضل الرحمن کی آبائی رہائش گاہ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری کی مکمل پلاٹون تعینات کردی گئی ہے۔ سیکیورٹی اقدامات وزیراعظم شہباز شریف سے حالیہ ملاقات کے بعد سخت کیے گئے۔ مولانا اسجد محمود پر اغوا کی کوشش کے بعد خطرات میں اضافہ ہوا تھا۔ ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد /پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ کے 27 جون کے فیصلے پرعملدرآمد کرتے ہوئے 74 مخصوص نشستیں بحال کردیں، مجموعی طور پر (ن) لیگ کو 43 ، پیپلزپارٹی کو 14 اور جے یوآئی کو 12 نشستیں مل گئیں، استحکام پاکستان پارٹی ، مسلم لیگ (ق) ، اے این پی ، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی پی کی ایک ایک نشست بحال کی گئی۔ قومی اسمبلی کی بحال کردہ 19نشستوں میں سے (ن) لیگ کو 13 ، پیپلزپارٹی کو 4 اور جے یوآئی کو 2 نشستیں ملیں‘حکومتی اتحاد کو دوتہائی اکثریت مل گئی۔عدالتی فیصلے کی روشنی میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 25 نشستیں بحال کی گئی ہیں جن میں جے یوآئی کو 10 ،...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ کچھ چیزیں نعمت غیر مترقبہ ہوتی ہیں، ابھی کچھ دیر پہلے ہم جو میڈیا ٹاک دیکھ رہے تھے وہ مجھے ایسے لگتا ہے جیسے پی ٹی آئی کو آج نئی قوت مل گئی ہو، سیٹیں دوسری طرف جانے سے چونکہ علی امین گنڈاپور کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ریاست کے بیبے بچے ہیں، انھوں نے آج بارہا ریاست کو چیلنج کیا ہے کہ میری حکومت تبدیل کر کے دکھائیں ، سیاست چھوڑ دوں گا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک اور چیز بڑی اہم ہے پی ٹی آئی کی جو لیڈرشپ باہر بیٹھی ہوئی ہے اس پر ہارڈ...
    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت گرانے کے بارے میں قطعی طور پر غور نہیں ہورہا۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی پرامن احتجاج کرے گی تو احتجاج ان کا جمہوری حق ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی متعدد بار پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم نے ایک ماہ میں 3 مرتبہ پی ٹی آئی کو کہا کہ ہمیں بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، پی ٹی آئی مسلسل مذاکرات سے انکاری رہی ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے یہ...
    چارسدہ: خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ سٹی پولیس اور سی ٹی ڈی مردان ریجن نے مشترکہ کارروائی کے دوران غنی خان روڈ پر پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے مطلوب ٹارگٹ کلرز کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری اسماعیل اور حمزہ ساکنان کچے کونر تحصیل درگئی میں اپنے رشتہ داروں کے گھر آئے ہوئے ہیں اور کسی بھی وقت دہشت گردی کی کارروائی کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اطلاع پر پولیس نے فوری طور پر سی ٹی ڈی کے ہمراہ علاقے ڈھب بانڈہ میں ناکہ بندی کی اور اسی دوران دو مشکوک موٹر...
    اسلام  آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت گرانے کے بارے میں قطعی طور پر غور نہیں ہورہا۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی پرامن احتجاج کرے گی تو احتجاج ان کا جمہوری حق ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی متعدد بار پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم نے ایک ماہ میں 3 مرتبہ پی ٹی آئی کو کہا کہ ہمیں بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، پی ٹی آئی مسلسل مذاکرات سے انکاری رہی...
    نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے راجن پور سے ڈیرہ اسماعیل خان تک قومی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کا کنٹریکٹ کسی بلیک لسٹ فرم کو دینے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف اور مسابقتی طریقہ کار کے ذریعے اس منصوبے میں 13.19 ارب روپے کی خطیر بچت ممکن ہوئی ہے۔ یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے چیئرمین سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ایک اجلاس میں این ایچ اے کے نمائندوں کو سنے بغیر الزام لگایا کہ یہ منصوبہ ایک بلیک لسٹ چینی کمپنی کو دیا جا رہا ہے۔ این ایچ اے نے اپنے تحریری وضاحتی بیان میں اس تاثر کو...
    مشہور ہالی ووڈ اداکار اور ریسلر ڈوین جانسن کی بیٹی کے ساتھ دل کو چھو لینے والے لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ڈوین جانسن جنہیں "دی راک” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے حال ہی میں اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایک خوشگوار لمحے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ جانسن نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ یہ "میری بیٹیوں کی میرے سر پر میک اپ پارٹی ہورہی ہے جس کو انہوں نے دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے تاکہ وہ اپنی اپنی سائڈ پر مرضی سے میک کرسکیں”۔ A post common by Dwayne Johnson (@therock) ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی ننھی بیٹی خوشی خوشی ان کے سر...
    پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔پی ٹی آئی کی صوبائی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس کی ابتدا اسیر رہنماں کے خطوط کو پڑھ کر کی گئی اور عامر ڈوگر نے اسیر رہنماں کے خط کو پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھا۔ ذرائع نے بتایاکہ علی محمد خان اور زرتاج گل نے حکومت سے مذاکرات کرنے پر زور دیا، علی محمد خان نے اسیر رہنماں کے خط کی تائید کی اورکہا کہ ہر صورت مذاکرات ہونے چاہیے،...
    اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو ہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں 62 درجہ بہتر ٹیم انڈونیشیا کو 0-2 سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے، یہ ستمبر 2023 کے بعد پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل فتح ہے۔ انڈونیشیا میں ایشین کپ کوالیفائرز کے گروپ ڈی کے میچ میں میزبان ٹیم کے خلاف پاکستان نے بھرپور ڈسپلن کا مظاہرہ کیا۔ ورلڈ نمبر 95 انڈونیشیا کی ٹیم عالمی رینکنگ میں 157 ویں پوزیشن کی ٹیم پاکستان کے خلاف میچ میں 63 فیصد گیند پر قبضے کے باوجود بھی گول نہ کرسکی...
    سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کہا جاتا ہے مٹی ڈالو اور آگے بڑھو، 8 فروری کو عوام نکلے، یہ تاریخی دن تھا، 8 فروری کو ہم بھولیں گے نہیں، ہم بانیٔ پی ٹی آئی کی جنگ لڑیں گے اور جیت ہمارا مقدر ہو گی۔پی ٹی آئی کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آٹھ دہائیوں سے پاکستان کو لوٹا جا رہا ہے۔ چیلنج کرتا ہوں اگر ہماری حکومت گرادی گئی تو سیاست چھوڑ دونگا: علی امین گنڈاپوروزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جتنا زور لگانا ہے لگا...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر قیمت پر مسلمان ظہران ممدانی کو نیو یارک کا میئربننے سے روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ٹرمپ نے کہا بحیثیت امریکی صدر کے اس پاگل کو نیویارک تباہ نہیں کرنے دوں گا۔میرے پاس طاقت، اختیارات اور تمام کارڈز موجود ہیں، میں نیویارک سٹی کو بچائوں گا اسے عظیم بناؤں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے ممکنہ میئر امیدوار مسلمان سیاستدان ظہران ممدانی کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر قیمت پر ممدانی کو نیویارک سٹی کا میئر بننے سے روکیں گے۔ اپنے تازہ بیان میں صدر ٹرمپ نے ظہران ممدانی کو ”کمیونسٹ پاگل“ قرار دیتے ہوئے کہا ”بحیثیت امریکی صدر میں نیویارک سٹی کو تباہی سے بچاؤں گا۔ “...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا آغاز اسیر رہنماؤں کے خطوط کو پڑھ کر کیا گیا، عامر ڈوگر نے اسیر رہنماؤں کے خط کو پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھا جبکہ اجلاس مخصوص نشتوں کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران کچھ رہنماؤں کے درمیان سخت تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ایم پی ایز، ایم این ایز، سینئٹرز اور دیگر قیادت شریک ہوئی، اجلاس مخصوص نشتوں کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب سے 26 ایم پی ایز کی رکنیت معطل کیے جانے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں موجود تھا، عامر ڈوگر نے اجلاس کا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاہےجناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرنے کی تجویزتھی، پارٹی کےسنئیررہنماؤں اوروزرا نے بھی مریم نوازانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولیر ڈیزیز نام رکھنے کے لیے کہا مگروزیراعلی نے تجویز مسترد کردی ۔ وزیر صحت پنجاب نے سما ء کے نمائندے  سے خصوسی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح اسپتال کےچیرمین بورڈ آف مینجمنٹ نےمریم نوازکےنام پراسپتال کی درخواست کی، پارٹی کےسنئیررہنماؤں اوروزرانےتجویزکی توثیق کی، وزیراعلی پنجاب نےاسپتال کوانکےنام سےمنسوب کرنےکی مخالفت کی، مریم نوازنےکہابابائےقوم کانام تبدیل نہیں ہوگا، لاہورمیں نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ بنانےجارہےہیں، نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں کارڈیک اسپتال سمیت دیگرکانام منسوب کرسکتےہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی: مخصوص نشستوں پر ممبران کی بحالی کے بعد نمبر گیم تبدیل مزید...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آل پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایم پی ایز، ایم این ایز، سینئٹرز اور دیگر قیادت شریک ہوئی، اجلاس مخصوص نشتوں کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران کچھ رہنماؤں کے درمیان سخت تلخ کلامی بھی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پنجاب سے 26 ایم پی ایز کی رکنیت معطل کیے جانے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں موجود تھا، عامر ڈوگر نے اجلاس کا آغاز کیا، عامر ڈوگر نے اجلاس میں اسیر رہنمائوں کا خط پڑھ کر سنایا۔ شیخ وقاص اکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  جیل میں ہمارے رہنمائوں کو قیدیوں کے حقوق نہیں مل رہے، ہمارے سات کارکن جو قید میں تھے بیماری کی وجہ سے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا آغاز اسیر رہنماؤں کے خطوط کو پڑھ کر کیا گیا، عامر ڈوگر نے اسیر رہنماؤں کے خط کو پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھا جبکہ اجلاس مخصوص نشتوں کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران کچھ رہنماؤں کے درمیان سخت تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ایم پی ایز، ایم این ایز، سینئٹرز اور دیگر قیادت شریک ہوئی، اجلاس مخصوص نشتوں کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب سے 26 ایم پی ایز کی رکنیت معطل کیے جانے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں موجود تھا، عامر ڈوگر نے اجلاس کا آغاز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی ملاقات کے دوران نہ صرف پارٹی پالیسی پر بات ہوئی بلکہ کئی دلچسپ انکشافات اور وضاحتیں بھی سامنے آئیں۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا ٹیم کو ہدایت کی کہ حکومت کی کارکردگی کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے اور مخالفین کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا بھرپور جواب دیا جائے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اُن خبروں پر بھی وضاحت دی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے 11 کروڑ روپے کے بسکٹ کھا لیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ رقم دراصل وزیراعلیٰ ہاؤس کے سالانہ اخراجات کی ہے، جس...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی، جس میں انگلینڈ کے جو روٹ بیٹنگ رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہیں جبکہ ان کے ہم وطن ہیری بروک کا دوسرا نمبر بھی برقرار ہے۔ بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے بھی تین درجہ ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں جگہ بناتے ہوئے 10ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستانی بیٹر سعود شکیل ایک درجہ تنزلی کے بعد 11 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ محمد رضوان تین درجے تنزلی کے بعد 19ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بولرز کی رینکنگ میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بدستور پہلے...
    اجلاس میں محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے پرامن اور محفوظ انعقاد کیلئے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان نارتھ کے ہیڈکوارٹرز میں محرم الحرام کے حوالے سے ایک اہم سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس کی صدارت آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل عابد مظہر نے کی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، شیعہ اور سنی علمائے کرام، تاجر برادری اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے پرامن اور محفوظ انعقاد کے لئے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی۔ شرکاء نے اس سلسلے میں ایف سی اور...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کی نشستیں بحال کر دیں۔ اس فیصلے کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ کس جماعت کو کتنی مخصوص نشستیں واپس ملی ہیں۔ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تفصیل خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ن کو 2 مخصوص نشستیں بحال ہوئیں، پیپلز پارٹی کو بھی 2 نشستیں واپس ملیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو ایک نشست حاصل ہوئی۔ اسی طرح، قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کو ایک ایک مخصوص نشست بحال کی گئی ہے۔ صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی کو...
    پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپےکی کمی ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ 56 ہزار 200 روپے کا ہو گیا۔اسی طرح 10گرام سونا 514 روپےسستا ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار384 روپے کا ہو گیا۔ سرمایہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باعث سونے کی مقامی قیمت بھی کم ہو رہی ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہرارے: جنوبی افریقا کے تجربہ کار اسپنر کیشو مہاراج انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور فیصلہ کن معرکے سے قبل ایک بڑا دھچکا اس وقت لگا، جب عبوری کپتان اور تجربہ کار اسپنر کیشو مہاراج گروئن انجری کا شکار ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے اسپنر کیشو مہاراج کو بولاوایو ٹیسٹ کے تیسرے دن بیٹنگ کرتے ہوئے بائیں گروئن میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد طبی معائنے کی غرض سے وہ فوری طور پر جنوبی افریقہ روانہ ہو رہے ہیں۔ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کیشو مہاراج کی...
    کراچی: جنوبی افریقا کو زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ عبوری کپتان کیشو مہاراج گروئن انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر کیشو مہاراج کو بولاوایو میں پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن بیٹنگ کے دوران بائیں طرف کی گروئن میں کھنچاؤ کی شکایت ہوئی۔ وہ انجری کی نوعیت کا مکمل جائزہ لینے کے لیے وطن واپس جائیں گے۔ مہاراج کی عدم موجودگی میں آل راؤنڈر ویان ملڈر کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جو اتوار سے شروع ہونا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سینیورن متھوسامی کو مہاراج کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔...
    ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر اضافی سیکیورٹی تعینات کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے آبائی گاؤں عبداخیل میں واقع رہائش گاہ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی ایک مکمل پلاٹون تعینات کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام ممکنہ خطرات کے پیش نظر وفاقی حکومت کی ہدایت پر عمل میں لایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف سی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 29 جون کو اس وقت جاری کیا گیا جب وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی،...
    ویب ڈیسک :جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی کر دی۔   ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔  واضح رہے کہ جیل میں قید 5 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کو درپیش بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات کو قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری    شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز احمد چوہدری اور عمر...
    —فائل فوٹو  سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر اضافی سیکیورٹی تعینات کردی گئی۔ترجمان مولانا فضل الرحمٰن کے مطابق  گاؤں عبداخیل میں مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر اضافی سیکیورٹی فرنٹیئر کانسٹیبلری کی ایک پلاٹون تعینات کی گئی ہے۔  مولانا فضل الرحمٰن کی پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 29 جون کو مولانا فضل...
    کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے کئی اہم کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں تنزلی ہوئی ہے۔ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بیٹنگ کے شعبے میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل نہیں جبکہ بولنگ کے شعبے میں نعمان علی ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔ بیٹنگ کے شعبے میں سعود شکیل تنزلی کے بعد 11ویں اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 19ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ ٹاپ 5 بلے بازوں میں رہنے والے بابر اعظم 22 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان سلمان علی آغا 33ویں نمبر پر ہیں جبکہ شان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا کی خواتین کی 5 مخصوص نشستیں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں، جن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو 2،2 جبکہ جے یو آئی کو ایک نشست ملی ہے۔پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی 11 مخصوص نشستیں بھی بحال کی گئی ہیں، جن میں سے 10 نشستیں مسلم لیگ (ن) اور ایک پیپلز پارٹی کے حصے میں آئی ہے۔اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 مخصوص نشستیں بھی بحال کر دی گئی ہیں، جن میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کو...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے بھارتی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا کی موت کے بعد خواتین کو اہم مشورہ دے دیا۔  اداکارہ اسما عباس نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں بھارتی اداکارہ شفالی زری والا کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خبروں میں بتایا جارہا ہے کہ شیفالی کی موت اینٹی ایجنگ انجیکشن کی وجہ سے ہوئی اور وہ صرف 42 برس کی تھیں۔  اسما کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ لوگ عمر کو قبول کیوں نہیں کرتے اور اینٹی ایجنگ انجیکشنز کا استعمال کیوں کرتے ہیں۔ https://www.instagram.com/reel/DLh8KRmtc-d/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA== اداکارہ نے کہا کہ خواتین کو پورے دل کے ساتھ اپنی بڑھتی عمر کو قبول کرنا چاہیے اور ایسے پروسیجرز کروانے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں بجلی کی سبسڈی میں 13 فیصد کمی غریب اور کم متوسط آمدنی والے گھرانوں کو شدید متاثر کر سکتی ہے، ایسے صارفین کو بجٹ کے اقدام کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے ایک جامع طریقہ کار کی ضرورت ہے . ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق وفاقی بجٹ نے پچھلے سال کے مقابلے میں مختص میں 376 بلین روپے کی کمی کی، اسے مالی سال 25 میں 1.19 ٹریلین روپے سے کم کر کے مالی سال 26 میں 1.(جاری ہے) 036 ٹریلین روپے کر دیا، جس کے نتیجے میں قومی خزانے میں قابل ذکر بچت ہوئی اس کمی کے باوجود،...
    سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو ایک اور اہم خط ارسال کر دیا ہے جس میں ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ خط جسٹس منصور علی شاہ نے گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے قبل تحریر کیا۔ خط کے مندرجات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ججز کی سنیارٹی جیسے اہم اور حساس معاملے پر چیف جسٹس یا دیگر متعلقہ حکام سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، جو آئین کے تقاضوں کے برخلاف ہے۔ جسٹس منصور نے اپنے خط میں واضح کیا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت صدرِ مملکت...
    —فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔واضح رہے کہ جیل میں قید 5 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کو درپیش بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات کو قرار دے دیا۔ عمران خان کے بیانئے سے اختلاف، جیل میں قید چار PTI سینئر رہنماؤں نے بحران سے نکلنے کا راستہ ’’مذاکرات‘‘ کو قرار دیدیاانصار عباسیاسلام آباد :سابق وزیر خارجہ شاہ...
    ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر آ گئی۔ نیپرا نے یکم جولائی 2025 سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی وفاقی حکومت کی درخواست منظور کر لی ہے، جس کا اطلاق نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔ نیپرا کے مطابق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں اوسطاً 1 روپے 14 پیسے جبکہ زیادہ سے زیادہ 1 روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے مجوزہ ٹیرف 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین: 3.95 روپے فی یونٹ برقرار 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین: 7.74 روپے فی یونٹ برقرار 1 سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین: 1.15 روپے کمی کے بعد 10.54 روپے فی یونٹ...
    ایف سی بلوچستان (نارتھ) ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، شیعہ و سنی علما کرام، تاجر برادری اور دیگر شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر محرم الحرام میں تمام حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی جب کہ شرکا نے محرم الحرام میں  جلوسوں اور اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لیے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں بھرپور حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔ محرم الحرام میں پرامن حالات کو قائم کرنے...
    —فائل فوٹو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا ٹیم کو حکومت کی زیادہ سے زیادہ کارکردگی پروموٹ کرنے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں 11 کروڑ روپے کے بسکٹ کھانے والی خبروں پر بھی بات ہوئی۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر 11 کروڑ روپے کے بسکٹ کھانے کا الزام لگا، پورے وزیراعلیٰ ہاؤس کا خرچہ 11 کروڑ روپے ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا خرچہ 2 ارب روپے اور وزیراعلیٰ سندھ کا 1 ارب روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا خرچہ صرف 11 کروڑ روپے ہے، وہ بھی میں نے خود پر خرچ نہیں کیے، زیادہ رقم وزیراعلیٰ...
    کراچی: جنوبی افریقا کے خلاف لارڈز میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے دوران زخمی ہونے والے آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اسٹیو اسمتھ ویسٹ انڈیز کے خلاف گریناڈا میں دوسرے ٹیسٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں، تاہم انگلی کی انجری کے باعث انہیں دوران فیلڈںگ سِلپ پر کھڑا نہیں کیا جائے گا۔ گریناڈا ٹیسٹ سے دو دن قبل اسمتھ نے نیٹس میں بغیر کسی مسئلے کے فاسٹ بولرز کا سامنا کیا اور وہ غالباً جوش انگلس کی جگہ ٹیم میں شامل ہوں گے۔ جنوبی افریقا کے خلاف لارڈز میں انگلی کی کمپاؤنڈ ڈسلوکیشن کا شکار ہونے کے بعد یہ...