2025-08-02@09:01:24 GMT
تلاش کی گنتی: 109

«پاکستان اور یو اے ای»:

(نئی خبر)
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کے لیے کل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جائیں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم 10 فروری کو 2 روزہ دورے پر یو اے ای جائیں گے، جہاں وہ دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر حکام بھی موجود ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں یو اے ای کے تعاون کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام ممکن نہیں تھا، وزیراعظم شہباز شریف ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق سمٹ میں شرکت کے دوران خطاب بھی کریں گے، جس میں وہ پاکستان کی معیشت، ڈیجیٹل ترقی اور حکومتی اصلاحات پر اظہار خیال کریں گے۔ سمٹ میں عالمی رہنما، پالیسی...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقدہ ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 10 فروری کو 2 روزہ دورے پریو اے ای جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف دبئی میں ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔  ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں عالمی رہنما، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے اور  پاکستان کی معیشت، ڈیجیٹل ترقی اور حکومتی اصلاحات پر روشنی ڈالیں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیراعظم عالمی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقدہ ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ترجمان وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف 10 فروری کو 2 روزہ دورے پریو اے ای جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف دبئی میں ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں عالمی رہنما، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے اور پاکستان کی معیشت، ڈیجیٹل ترقی اور حکومتی اصلاحات پر روشنی ڈالیں گے۔اس...
    کراچی(کامرس رپورٹر)متحدہ عرب امارات دبئی میں تعینات پاکستان کے کمرشل قونصلر علی زیب نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے درمیان سفارتی و باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی بزنس کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ یو اے ای میں دستیاب تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں اور پاکستان کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے پر توجہ دیں جس سے یو اے ای کی مارکیٹوں میں پاکستان کے شیئر کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔یہ بات انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں کی زیرصدارت منعقدہ بزنس کونسل کے اجلاس سے...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جنوری ۔2025 )پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) کے خاتمے کی اجازت دینا فائر بندی معاہدے کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا اور غزہ کی بحالی اور سیاسی منتقلی کے کسی بھی امکان کو سبوتاژکر دے گا.(جاری ہے) پاکستان نے یو این آر ڈبلیو اے کو لاکھوں فلسطینی مہاجرین کے لیے امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ فائر بندی کے موثر نفاذ، ضروری انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یو این آر ڈبلیو اے کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کے...
    واشنگٹن: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے امریکہ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے کرکٹ سیریز کے انعقاد کے منصوبے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے امریکی کوچز کو پاکستان میں تربیت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی تاکہ دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ محسن نقوی نے جوناتھن اٹکیسن کو آئندہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر انہوں نے...
    سکھر (نمائندہ جسارت) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیثی نے ڈسٹرکٹ کونسل کے تمام ممبران کو متحدہ عرب امارات کا مفت ویزا فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ضلع کونسل میں اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات محبت اور احترام پر مبنی ہیں، سکھر میں یو اے ای کے قومی دن کے شاندار چراغاں پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ہمارے ملک کے بزرگ لوگ پاکستان کا ذکر کرتے ہیں، فوراً ان کے زبان پر سکھر کا نام آتا ہے، جب سے یو اے ای وجود میں آیا، پاکستان نے ہمارا بہت ساتھ دیا...
    ویب ڈیسک:سعودی عرب،  متحدہ عرب امارات اور چین سمیت 7 ملکوں سے 258 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیاہے۔  امیگریشن ذرائع کے مطابق 7 بھکاریوں سمیت 232 افراد سعودی عرب جبکہ یو اے ای سے 21 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے، اسی طرح چین، قطر، انڈونیشیا، قبرص اور نائجیریا سے بھی پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 پاکستانی پاسپورٹس اور 244 ایمرجنسی دستاویزات پر بے دخل کئے گئے، ڈی پورٹیز میں سے ایک شخص کی شہریت مشکوک ہے جبکہ 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک  ذرائع کے مطابق بغیر پرمٹ حج پر پکڑے گئے 2 افراد کو سزا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر کا قرض حاصل کرنے میں ’کلیدی کردار‘ ادا کیا تھا۔ سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات سے مالی قرض کے حصول میں ”کلیدی کردار“ ادا کیا جب وہ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ آج نیوز کے پروگرام “ روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”کیا وقت آگیا ہے کہ ہم قرضوں کا جشن منا...