2025-07-05@05:27:59 GMT
تلاش کی گنتی: 120

«کو زخمی حالت میں گرفتار»:

(نئی خبر)
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتِ عالیہ میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی تفصیلات کے لیے دائر دخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس عبد الفیاض نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل آفس سے پوچھتے ہیں کہ رپورٹ آئی ہے کہ نہیں؟ڈپٹی اٹارنی جنرل دانیال نے استدعا کی کہ ہمیں وقت دیا جائے، رپورٹ جمع کریں گے۔ ڈمی حکمرانوں کو اپنی حیثیت کا پتا چل گیا، اسد قیصرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو 35 دنوں کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت اور  مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس عبدالفیاض نے کی۔اپوزیشن لیڈر نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ میرے خلاف 70 سے زیادہ مقدمات درج ہوئے ہیں۔ حکومت کسے بےوقوف بنا رہی ہے، کون سی معیشت چل رہی ہے؟، عمر ایوب عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کا جو شخص کہتاہے کہ مہنگائی کم ہوئی ہے، وہ بازاروں میں ساتھ چلے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے کی عمر ایوب کے خلاف...
    سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو عدالت میں غیرحاضری کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی پر گزشتہ عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کرکے بلاول بھٹو زرداری کے قتل کی سازش کا مقدمہ درج تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کا کیس زیر سماعت ہے، مگر وہ مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔ حکام کے مطابق غلام مرتضیٰ جتوئی کے خلاف نان بیل ایبل وارنٹ موجود تھے، جس کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ملزم کو 27 تاریخ کو دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ دنیا کے سستے ترین شہروں...
    سٹی42:   پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر کو گرفتار کر کے تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔ سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں جی ڈی اے کے رہنما،  پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی  ایک مقدمہ میں عدالت سے ضمانت لے کر باہر نکلے تو کچپرہ کے احاطہ مین پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔  پیر کے روز غلام مرتضی جتوئی  نوشہرو فیروز میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ک سے فارنگ کے ایک مقدمہ میں ضمانت لینے کے لئے آئے تھے۔  عدالت نے ان کی ضمانت منطور کر لی تھی، پولیس نے انہیں عدالت سے باہر آتے ہی گرفتار کر لیا۔ کھسر پھسر پر قومی اسمبلی کی سیٹ کیوں چھوڑوں؟ پارٹی پر قبضہ نہیں...
    بھارت کے شہر نوئیڈا میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے 15 سالہ طالب علم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم نے 4 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی ای میل بھیجی تھیں۔ بھارتی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ طالب علم نے اپنی لوکیشن چھپانے کےلیے وی پی این کا استعمال کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم نے اسکول نہ جانے کےلیے بم تھریٹ کی ای میلز کی تھیں، 15 سال کے طالب علم کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
    پشاور ہائی کورٹ نے خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلاب بھی مانگ لیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ یہ سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی۔ خدیجہ شاہ کے وکیل عالم خان ادینزیی ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد اور پنجاب میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، درخواست گزار کے خلاف کوئی مقدمہ ہوں تو اس کی تفصیلات دی جائیں۔ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ...
    علامتی تصویر۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی غربی کی عدالت میں رشتے کے تنازع پر ساس کے قتل میں ملوث داماد کو سزائے سنادی گئی۔ عدالت نے کہا کہ رشتے دار کو زخمی کرنے پر ملزم کو 7 سال قید کی بھی سزا دی گئی ہے۔ عدالت نے مفرور ملزم بشیر احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ مفرور ملزم کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ ہر 15 دن بعد پیش کی جائے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 28 ستمبر 2018 کو خاتون کو اس کے گھر پر قتل کیا تھا۔
    پشاور: ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو ضمانت دیتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔   پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل 2  رکنی بینچ نے کی، جس میں اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت دے دی گئی۔ عدالت نے اسد قیصر کو 24 نومبر 2024 کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سماعت میں بھی حفاظتی ضمانت دی گئی تھی، لیکن اس کا آرڈر تحریری شکل میں...
    عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ کی ضمانت منظور کر کے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زبیر بلوچ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں جج نے ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی اور زبیر بلوچ کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ ملزم نے وکیل نے کہا کہ رہائی کے بعد زبیر بلوچ کو گھر سے گرفتار کرکے نئے مقدمات درج کئے گئے، زبیر بلوچ 12 سال بعد جیل سے رہا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ زبیر بلوچ کی گھر سے گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود تھی۔ پولیس کے مطابق زبیر بلوچ کے خلاف دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی...
    کوئٹہ (نمائندہ جسارت) پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد منشیات فروش کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تھانہ گوالمنڈی کے اہلکار کاسی قبرستان کے علاقے میں منشیات فروش ظہور درانی کو گرفتار کرنے کے لیے پہنچے تو ملزم نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے 1800گرام چرس اور ایک عدد ٹی ٹی پستول برآمد کرلی، اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت، عدالت نے ملزم کو گرفتار کرکے رپورٹ ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورت میں کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جہاں سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ درخواست گزار نے لاپتا افراد کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج نہیں کرایا، لاپتا شہری ظفر پہلے گرفتار ہوا تھا پھر مفرور ہوگیا ہے، لاپتا شہری خود پولیس کو مقدمے میں مطلوب ہے، عدالت نے ایس ایس پی جنوبی کو ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے رپورٹ ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا...
    ---فائل فوٹو  سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے کیس میں ٹاؤن میونسپل کمشنر کو 28 جنوری تک پیش نہ ہونے پر گرفتار کر کے پیش کیے جانے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں ٹاؤن میونسپل کمشنر بلدیہ کے ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے کیس پر جسٹس کے کے آغا نے سماعت کی۔عدالت نے ٹاؤن میونسپل کمشنر بلدیہ محمد عارف کے عدم پیشی پر وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن میونسپل کمشنر 28 جنوری تک پیش نہ ہوں تو انہیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہےاس موقع پر وکیل نے کہا کہ درخواست...
    سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی—فائل فوٹو سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی گرفتاری کے خدشے کے باعث ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔عارف علوی کو تھانہ واہ کینٹ میں چوتھے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سابق صدر عارف علوی پہلے 3 مقدمات میں ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔ عارف علوی کی 3 مقدمات میں 20 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظورسندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرِ مملکت عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرِ مملکت عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔عدالت نے سابق صدر عارف علوی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا تھا۔عدالت نے...
    اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت + نوائے وقت رپورٹ)190 ملین پائونڈ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ کیس میں بدعنوانی اور کرپٹ پریکٹس کے مرتکب قرار پائے گئے، انہیں نیب آرڈیننس 1999 کے تحت مجرم قرار دیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید بامشقت اور 10  لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔ جبکہ عدالت نے ذلفی بخاری، شہزاد اکبر، فرح شہزادی عرف گوگی، ضیاء المصطفی  نسیم سمیت چھ  ملزموں کو فیصلے میں اشتہاری قرار دیا ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کو کرپشن میں سہولت کاری اور معاونت پر مجرم قرار دیا جاتا ہے، انہیں 7 سال قید...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری 2025)احتساب عدالت کی جانب سے 190ملین پاﺅنڈ ریفرنس کافیصلہ سنائے جانے کے بعدبانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیاگیا،30 دن سے محفوظ فیصلہ سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیاگیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سنایا،ملزمان کی حاضری پوری ہونے پر فاضل جج نے محفوظ فیصلہ سنایا۔فیصلے کیلئے عمران خان کو اڈیالہ جیل پہنچایا گیا جبکہ بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی جیل پہنچے اس کے علاوہ شعیب شاہین، سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلا بھی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعد عدالتی عملے نے بشریٰ بی بی کو تحویل میں لے لیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس کا محفوظ فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنایا۔عدالت نےبانی پی ٹی آئی کو کرپٹ پریکٹسز، اختیارات کے ناجائز استعمال پر 14سال قیداور10لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی ،عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بشریٰ بی بی کو 7سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی ۔عدالتی عملے نے بشریٰ بی بی کو حراست میں لے لیا۔ احتساب عدالت نے 190ملین پاونڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا  مزید :
    ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس: عمران خان کو 14 اور اہلیہ کو 7 سال قید کی سزا، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت سے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی :اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 14 سال قید اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال سزا سنا دی، جس کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جرمانے کی...
    پشاور: ہائی کورٹ نے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں تین ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آج حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکراتی اجلاس طے ہے، جس کی وجہ سے علی امین عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اجلاس کس وقت ہوگا؟ وکیل نے بتایا کہ اجلاس آج صبح 11 بجے ہونا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور...
    پشاور: ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں تین ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ  کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آج حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکراتی اجلاس طے ہے، جس کی وجہ سے علی امین عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔  چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اجلاس کس وقت ہوگا؟ وکیل نے بتایا کہ اجلاس آج صبح 11 بجے ہونا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے علی امین...
    وارسا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) پولینڈ کی حکومت نےاسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو پولینڈ آنے پر گرفتار نہ کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق پولینڈ کی حکومت نےاعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوایو گیلانٹ کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نومبر میں جاری وارنٹ گرفتاری کے باوجود پولینڈ کی سرزمین پر کسی اسرائیلی عہدیدار کے لئے کوئی مشکل پیدا نہیں کی جائے گی نہ ہی ان کو گرفتارکیا جائے گا۔پولینڈ کے صدر ایندریزج ڈوڈا نے کہا ہے کہ ان کی حکومت یہ یقینی بنائے گی کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اگر چاہیں تو وہ تحفظ کے ساتھ...