2025-06-25@02:02:11 GMT
تلاش کی گنتی: 18151
«ہم نے ایک»:
(نئی خبر)
سوشل میڈیا پر کراچی سی ویو کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جہاں پتھروں سے پانی نیچے گرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اور یہ ایک مسحور کن منظر پیش کر رہا ہے۔ ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے کہا کہ ہم سی ویو پر بیٹھ کر لطف اندوز ہو رہے ہیں، یہاں ایک آبشار بھی ہے جس کا آپ کو علم نہیں ہے اور اس کے لیے مرتضیٰ وہاب کا شکریہ ادا کریں۔ صارف نے مزید کہا کہ اس آبشارکو دیکھ کر لگے گا یہ ناران، کاغان سے آ رہی ہے لیکن اگر آپ کو کمیرے کے پیچھے کے مناظر دکھائیں تو یہ گندا پانی ہے جو ایک ٹینکر کے ذریعے سی ویو میں پھینکا جا رہا ہے۔...
پاکستان کے تین بڑے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی تنصیب کے منصوبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق، جرمنی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے پاکستان کے حالیہ دورے کے دوران ای گیٹس کے بنیادی ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ترجمان پی اے اے نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ای گیٹس نصب کیے جائیں گے، جس سے مسافروں کو خودکار نظام کے تحت تیز رفتار امیگریشن کی سہولت حاصل ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ’اس نظام کے ذریعے نہ صرف مسافروں کا قیمتی وقت بچے گا بلکہ ایئرپورٹس پر امیگریشن کا عمل بھی مزید مؤثر اور شفاف ہو جائے گا۔‘ اس ضمن میں...
پشاور کے علاقے ارباب لنڈی میں 8 سالہ بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔ بچی کی لاش 3 روز بعد ایک قریبی گھر کے صندوق سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ بچی معمول کے مطابق مدرسے کے لیے گھر سے نکلی تھی، تاہم واپس نہ لوٹی، جس کے بعد والدین نے گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔ 3 روز تک علاقے میں تلاش جاری رہی، مگر کوئی سراغ نہ ملا۔ بچی کے چچا کے مطابق، محلے میں موجود ایک اکیلا شخص جو تلاش میں بھی پیش پیش تھا، اس پر شک اس وقت گہرا ہوا جب اس کے گھر سے بدبو آنے...
ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی ایک غیرملکی انفلوئنسر فریڈریکا نے بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو پاپڑ فروش سمجھ لیا۔ فریڈریکا نے حال ہی میں نیپال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی بازار سے مزیدار مونگ دال پاپڑ خریدے لیکن جب وہ واپس ڈنمارک پہنچیں اور ان پاپڑوں کو استعمال کیا، تو انہیں یہ تجسس ہوا کہ آخر پیکٹ پر یہ کن صاحب کی تصویر ہے، جنہوں نے دنیا کے بہترین پاپڑ بنائے ہیں؟ View this post on Instagram A post shared by Frederikke (@bhukkad_bidesi) فریڈریکا نے انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ان پاپڑوں کو الیکٹرک چولہے پر سینکتی ہیں اور اسے مزے لے کر کھاتی ہیں، ساتھ ہی وہ...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز ایک بار پھر خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا، جب سرمایہ کاروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا کہ ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔ اس مثبت خبر کے بعد مارکیٹ کے بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس میں دن کے دوران 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا شاندار اضافہ دیکھنے میں آیا، صبح 10 بج کر 40 منٹ پر کے ایس سی 100 انڈیکس 121,220.80 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو کہ 5,053.33 پوائنٹس یا 4.35 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ مارکیٹ میں تمام اہم شعبوں میں وسیع پیمانے پر خریداری دیکھی گئی، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز شاندار تیزی سے ہوا، 100 انڈیکس میں 4300 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ یہ اضافہ ایک روز قبل کی شدید مندی کے برعکس دیکھنے میں آیا، جب بازار میں غیر معمولی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔ گزشتہ روز بینچ مارک 100 انڈیکس میں 3 ہزار 855 پوائنٹس کی بڑی کمی ہوئی تھی، اور مارکیٹ ایک لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے گزشتہ روز سرمایہ کاروں کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار...
شہر قائد میں ضلع وسطی کے علاقے شارع نور جہاں کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی بھی پولیس کی حراست میں آ گیا۔ ایس ایس پی ضلع وسطی کے مطابق، مقابلے کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت ناصر علی ولد سردار علی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کے ساتھی کی شناخت صہیب عرف “میجر” ولد حنیف کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، متعدد موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی...
پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ کی قبر پر حاضری دینے کا احوال بیان کیا ہے۔ یاسر حسین نے چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے شدید گرمی کے دن میں جب والدہ کی قبر پر حاضری دی تو وہاں ایک پانی کی ٹنکی دیکھی جس پر ان کی والدہ، زوجہ خادم حسین، کا نام ایصالِ ثواب کے طور پر درج تھا۔ اداکار نے بتایا کہ یہ ٹنکی پانچ سال قبل ان کے اہل خانہ نے نصب کی تھی، اور آج بھی لوگ اس سے پانی پی رہے تھے۔ انہوں نے بچوں اور راہ گیروں کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر )قائدآباد میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور چینسئر گوٹھ میں فائرنگ سے 5 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قائدآباد کے علاقے لانڈھی ریڑھی گوٹھ اسپتال چورنگی مدنیہ مسجد کے قریب گلی نمبر ایک سے ایک نوجوان کی لاش ملی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم ملزمان نے نامعلوم مقام پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد لاش پھینک کر فرار ہوگئے ، مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جون 2025ء) ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کے جواب میں پیر کو رات گئے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق، ایک بیان میں ایران کے اعلیٰ سکیورٹی ادارے نے کہا کہ اس کی مسلح افواج نے اتنے ہی بم استعمال کیے جو امریکہ نے اس کی جوہری تنصیبات پر حملے میں استعمال کیے تھے۔ کیا اردن اور سعودی عرب اسرائیل کا دفاع کر رہے ہیں؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے عراق اور قطر میں امریکی اڈوں کے خلاف اپنے میزائل آپریشن کو ’فتح کا اعلان' قرار دیا ہے اور کہا کہ اس نے قطر میں...
چین-جنوبی ایشیا ایکسپو میں مہندی کے خوبصورت نقوش نے شرکا ٔ کے دل جیت لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز کونمنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبےیون نان کے دارالحکومت کونمنگ میں موسم گرما کے دوران کونمنگ دیان چھی بین الاقوامی کنونشن و نمائش مرکز میں لوگوں کا ہجوم امڈآیا۔چائنہ-جنوبی ایشیا ایکسپو کے جاری نویں ایڈیشن میں مہندی کے تجربے نے روایتی اور نفیس ہاتھوں کی نقش و نگاری کا فن پیش کیا،اس نے پاکستان کے نیشنل پویلین کے ایک حصے میں لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔اس مہندی کو ٹیٹو مہندی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ ایک روایتی جسمانی فن ہے جو بھارت، پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں بے حد...
آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سابق کپتان بابراعظم اور آسٹریلوی بیٹر اسٹیو استمھ کی سڈنی سکسرز کیلئے ایک ساتھ اوپننگ کرنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بابراعظم اور اسمتھ کی ممکنہ شراکت کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ دونوں عظیم بیٹر بگ بیش لیگ کے 15ویں سیزن میں سڈنی سکسرز کی جانب سے ایک ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں تو یہ شائقین کرکٹ کیلئے ایک یادگار لمحہ ہوگا۔ سڈنی سکسرز نے رواں ماہ کے آغاز میں بابراعظم کو اپنے براہ راست غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر سائن کیا ہے، توقع کی جارہی ہے کہ وہ پورا سیزن ٹیم کے ہمراہ رہیں گے، اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کی سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان فوزیہ صدیقی نے شہر کی نالہ صفائی کی ناقص صورتحال پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگی وارننگ کے باوجود نالوں کی صفائی نہ ہونا سندھ حکومت اور میئر کراچی کی مجرمانہ غفلت ہے۔ گجر نالہ، محمود آباد نالہ اور اورنگی نالہ سمیت پانچ سو سے زائد چھوٹے نالے بدستور گندگی سے اٹے پڑے ہیں، جس کی وجہ سے گٹروں کا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے اور شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔فوزیہ صدیقی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک بار پھر کراچی کو ڈبونے کے درپے ہے۔ سندھ حکومت اور میئرشپ دونوں پیپلزپارٹی کے پاس ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشنگوئی کے باوجود متعلقہ محکموں کی جانب سے کراچی کے ندی نالوں کی صفائی کا کام تعطل کا شکار ہے جس کے باعث شہریوں کو برسات کے موسم میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔کراچی میں چھوٹے بڑے تقریبا 557 نالے ہیں، جن میں 41 بڑے اور 516 چھوٹے نالے شامل ہیں. ان نالوں کی صفائی اور نکاسی کا نظام ایک بڑا مسئلہ ہے، خاص طور پر بارشوں کے موسم میں نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر) گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے مون سون سے قبل بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے اور اس کے مؤثر استعمال کے لیے ایک جامع منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے گلبرگ ٹاؤن کے چیئرمین نصرت اللہ نے NED یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں قائم Panjwani?Hisaar Water Institute (PHWI) کا دورہ کیا، جہاں ادارے کے ماہرین کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔اس اجلاس میں PHWI کی جانب سے ڈاکٹر عریبہ سید اور انجینئر حارث بھٹی بھی موجود تھے۔ گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے Special Initiatives کے ایڈوائزر عمیر احمد اور Rainwater Harvesting کے پروجیکٹ ایڈوائزر سعید موسیٰ شریک تھے۔ ڈاکٹر عمران احمد پاکستان کے نمایاں آبی ماہر اور پالیسی...
نیشنز ہاکی کپ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے کوئی آفیشل یا حکومتی نمائندہ کھلاڑیوں کو لینے تک ائیرپورٹ نہ پہنچا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 22 جولائی کو ملائیشیا سے وطن واپس لوٹنے والی قومی ٹیم ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے بھی کوئی حکومتی نمائندہ نہ پہنچا جبکہ شائقین اور اہلخانہ نے اپنے پلئیرز کو سپورٹ کیا۔ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے سوشل میڈیا پر گروپ فوٹو شیئر کی اور لکھا کہ “ہم ہارے نہیں ہیں، ہم نے دل جیتے ہیں، ہم نے ہاکی کو دوبارہ زندہ کیا”۔ عماد بٹ نے لکھا کہ “11 سال کے طویل عرصے کے بعد فائنل میں پہنچنا صرف ایک سنگ میل نہیں تھا بلکہ...
بھارتی گلوگار دلجیت دوسانجھ کی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فلم پر بھارت میں تنازع کھڑا ہوگیا، ایف ڈبلیو آئی سی ای نے فلم کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا، فلم کے ٹریلر کو بھی یوٹیوب انڈیا پر بلاک کر دیا گیا۔ بھارت کے مشہور گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر نے جہاں شائقین کو تفریح کی نوید دی، وہیں فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی موجودگی سے ایک نیا تنازع جنم لے چکا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی فلم ورکرز یونین فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز (FWICE) نے دلجیت دوسانجھ اور ان کے تمام آئندہ منصوبوں پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا...
پشاور (نیوز ڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوانے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکم دیا تو ایک منٹ میں اسمبلی ختم کردوں گا ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبے کے بجٹ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں لیکن ان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر نے سازش کے تحت بجٹ کیلئے اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا، تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ گورنر نے بجٹ کا اجلاس نہیں بلایا، سازش کے تحت وفاقی حکومت معاشی ایمرجنسی لگانے کا بہانہ کرکے حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے ۔ علی امین نے کہا...
تل ابیب (ویب ڈیسک) جنگ بندی پر عملدرآمد سے پہلے ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں میں 3 اسرائیلی ہلاک ہو گئے جبکہ اسرائیلی دہشت گردی میں ایک ایرانی ایٹمی سائنسدان شہید ہو گئے۔ اسرائیل کی ایمرجنسی میڈیکل سروسز کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملے میں ملک کے جنوبی حصے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ ہم نے حملے کے مقام سے دھواں اٹھتا دیکھا اور جب قریب پہنچے تو کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچ چکا تھا۔ ایک عمارت کے باہر داخلی دروازے کے پاس ہمیں ایک بے ہوش شخص ملا، جب ہم اندر داخل ہوئے تو وہاں ایک مرد اور خاتون بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے، ہم...
ایران نے آج علی الصبح جنوبی اسرائیل کے علاقے بیئر شیبہ پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم اسرائیلی حکام اب تک 3 ہلاکتوں کی تصدیق کر رہے ہیں۔ اسرائیلی اخبار ’دی یروشلم پوسٹ‘ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں وہ لمحہ دکھایا گیا جب ایک ایرانی میزائل نے جنوبی اسرائیل کو نشانہ بنایا۔ Footage circulating on social media shows the moment an Iranian ballistic missile impacted in southern Israel, causing the deaths of three and wounding at least eight more. pic.twitter.com/y99cMvWf6D — The Jerusalem Post (@Jerusalem_Post) June 24, 2025 ابتدائی اطلاعات کے مطابق، بیئرشیبہ میں ہونے والے تازہ ترین...
TEHRAN/ TEL AVIV: ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی معاہدے سے کچھ دیر قبل دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملوں کا تبادلہ کیا، جس سے خطے میں کشیدگی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ بندی سے کچھ لمحے پہلے ایران کی جانب سے متعدد میزائل فائر کیے گئے جن کی شناخت اسرائیلی ڈیفنس سسٹم نے کر لی ہے۔ میزائل حملوں کے دوران تل ابیب سمیت کئی اسرائیلی شہروں میں سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئیں، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، صیہونی حکام نے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب (صباح نیوز /مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری رکھتے ہوئے مزید51 نہتے فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے پناہ گزین کیمپوں اور گھروں پر بمباری کی جس سے عام شہری نشانہ بنے اور املاک کا نقصان ہوا جبکہ خوراک اور پانی کی کمی سے غزہ میں ہزاروں بچوں کی زندگی خطرے میں ہے۔غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 55 ہزار 969 ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 31 ہزار 242 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔وزارت صحت فلسطین غزہ کے مطابق گزشتہ24 گھنٹے کے دوران غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں39 شہدا اور 317 زخمیوں کو لایا گیا۔ تاحال متعدد متاثرین ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں، جہاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیوہ خواتین کو محض ہمدردی نہیں، حق اور سہارا بھی دے رہے ہیں۔ بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پر اثر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت، وقار اور مکمل حقوق کی ترغیب دی ہے اور معاشرے کی ذمے داری ہے کہ وہ ان خواتین کو تنہا نہ چھوڑے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جاری جنگوں کے نتیجے میں بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر کیلیے ایک چبھتا ہوا سوال ہیں اور ان کی تکالیف کو صرف ہمدردی نہیں بلکہ عملی سہارا دینا ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
لارنس روڈ لاہور پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام ایک وسیع و عریض احاطہ میں ان کا دوکمروں پر مشتمل ڈینٹل کلینک تھا ا ور قریب ہی گھر تھا۔ اتنا قریب کہ روزانہ شام کو واک کرتے ہوئے کلینک آ، جا سکتے تھے۔ اس کے علاوہ ان کے دو اور ٹھکانے بھی تھے، ایک،کوئنز روڈ پر ’’نوائے وقت‘‘ کے دفاتر، اور دوسرا مال روڈ پر ایوان تحریک کارکنان پاکستان۔ ان مقامات پر عام طور پر وہ مجید نظامی کے ہمرکاب پائے جاتے تھے۔ نظامی صاحب سے ان کا دوستی کا رشتہ تو تھا ہی، لیکن اس سے زیادہ یہ ایک نظریاتی رشتہ تھا۔ ایم اے صوفی صاحب کو قائداعظم اور مادر ملت سے عقیدت کی حد تک لگاؤ...
ایران کے معاملے پر انقرہ میں اسلامی کانفرنس تنظیم (او آئی سی) کے ہنگامی وزراِ خارجہ اجلاس نے وہی کیا جس کے لیے وہ چھپن برس سے مشہور ہے۔یعنی ایران کے خلاف جارحیت رکوانے کے لیے ایک رابطہ گروپ کا قیام جو بین الاقوامی برادری سے رابطہ کر کے کوئی حل نکالے۔کانفرنس نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر بھی ’’شدید تشویش‘‘ ظاہر کرتے ہوئے ’’ خبردار ‘‘ کیا کہ اس مہم جوئی سے علاقے میں تناؤ اور بڑھے گا۔ میں کئی برس سے سوچ رہا ہوں کہ اگر اردو میں ’’شدید تشویش‘‘ کی اصطلاح نہ ہوتی تو مسلمان دنیا کس اصطلاح کو بطور تکیہ استعمال کرتی؟ وہ یورپی ممالک جنھوں نے یوکرین کے ایک جوہری بجلی گھر پر...
پاکستان کی 78سالہ تاریخ میں ہم نے کبھی نہیں دیکھا کہ حکومت وقت نے اگر کوئی بجٹ پیش کیا ہو اور وہ پارلیمنٹ سے منظور یا پاس نہ ہو پایا ہو۔ ابتدا میں جب یہ بجٹ پارلیمنٹ کے فلور پر پیش کیا جاتا ہے تو مخالفوں کی طرف سے اس پر بہت تنقید کی جاتی ہے اور یہاں تک کہا جاتا ہے کہ یہ بجٹ منظور ہو ہی نہیں سکتا۔ اپوزیشن ویسے تو پورا زور لگا دیتی ہے کہ حکومت کو گھٹنے ٹیک دینے پر مجبورکردے لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ مقررہ ڈیڈ لائن آنے سے پہلے ہی خود گھٹنے ٹیک دیتی ہے۔ فیس سیونگ اور دل کی تسلی کے لیے کچھ ہلکی پھلکی ترامیم کروا لی جاتی ہے...
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد کی صورتحال کے بعد بھارت عالمی سیاست میں نہ صرف سیاسی مشکلات کا شکار ہوا ہے بلکہ اسے کئی محاذ پر سیاسی تنہائی کا سامنا ہے۔اس کی ایک بڑی وجہ بھارت کے بارے میں موجود ایک عالمی تصور جو اس کی علاقائی سیاست میں برتری کے پہلو کے طور پر موجود تھا وہ کمزور ثابت ہوا ہے۔ اسی طرح خطے کی سیاست میں تن تنہا بھارت کی برتری بھی ٹوٹی اور پاکستان نے خود کو علاقائی سیاست میں نہ صرف اپنی سیاسی بلکہ دفاعی اہمیت کو بھی منوایا ہے۔ عالمی دنیا کے میڈیا، تھنک ٹینک یا بڑے سیاسی طاقت ور ممالک میں بھی پاکستان کی اہمیت اور بھارت کے مقابلے میں...
نیو یارک کے لانگ آئی لینڈ میں ایک ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب میں ڈپلوما اسناد لینے آئے جڑواں بہن بھائیوں کے 15 جوڑوں کو دیکھ کر تقریب کے شرکاء حیران رہ گئے۔ پلین ویو-اولڈ بیتھ پیج جان ایف کینیڈی ہائی اسکول کی کلاس آف 2025 نے گریجویشن اسٹیج پر اپنی اسناد موصول کیں جن میں جڑواں بہن بھائیوں کے 15 جوڑے تھے۔ کچھ طلبا کا کہنا تھا کہ انہوں نے غیر معمولی طور پر جڑواں بہن بھائیوں کی تعداد پر کچھ ماؤں کی نشان دہی تک غور نہیں کیا تھا۔ ان جوڑوں میں سے ایک لڑکی کا کہنا تھا کہ ان کی ان میں سے بہت سے کے ساتھ دوستی ہے، لیکن انہوں نے اپنی والدہ اور چند دوسری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میں: آج کے عنوان سے مجھے ماضی کے کئی ایسے واقعات یاد آرہے ہیں، جب ہم بہت کچھ کرنے کی پوزیشن میں تھے مگر ہم کبھی اپنے بیرونی آقائوں کی جھوٹی یقین دہانیوں اور چکنی چپڑی باتوں میں آگئے اور کبھی اپنی بزدلی کو مصلحت کا نام دے کر چپ سادھ کر بیٹھ گئے۔ وہ: ایسا پہلی بار تو شاید سن ۴۸ء میں ہوا جب کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے بعد فوج کے ساتھ مل کر پاکستان کے قبائلی علاقوں سے مجاہدین کشمیر میں داخل ہوکر مسلسل آگے بڑھتے گئے مگر بھارت اقوام متحدہ چلا گیا اور اس نے پاکستان کو خبردار کیا کہ بس رک جائیں اب ’’آپ کچھ نہیں کریں گے! اوکے‘‘ اور اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مشرق وسطیٰ، وہ قدیم سرزمین جہاں تہذیبوں نے جنم لیا اور تاریخ نے کروٹیں بدلیں، آج ایک بار پھر شدید اضطراب کی آماج گاہ بنا ہوا ہے۔ یہاں ایک ایسی کشمکش پنپ رہی ہے جو بظاہر فریقین کے درمیان محدود نظر آتی ہے، مگر جس کے شعلے عالمی امن و استحکام کو بھسم کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم بات کر رہے ہیں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری اس نازک اور خطرناک کشیدگی کی، جس کے تاریک سائے عالمی سیاست، عالمی معیشت اور انسانیت کے مستقبل پر گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ صرف نقشے پر موجود چند لکیروں کے پیچھے چھپا ہوا کوئی علاقائی تنازع نہیں ہے، بلکہ ایک ایسا آتش فشاں ہے جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل کے بعد امریکا کے ایران پر حملے سے مشرق وسطیٰ ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، گزشتہ روز امریکا نے ایران کے تین اہم جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان پر فضائی اور میزائل حملے کیے، جس نے عالمی سطح پر ایک نئے بحران کو جنم دیا ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق، بی-2 بمبار طیاروں نے فردو نیوکلیئر سائٹ پر حملہ کرتے ہوئے 30 ٹن بارود گرایا، جس سے تنصیب کو شدید نقصان پہنچا۔ اس حملے کو ’’مڈ نائٹ ہیمر‘‘ کا نام دیا گیا، جسے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا بمباری مشن قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی دوران، امریکی آبدوزوں سے داغے گئے ٹام ہاک میزائلوں نے نطنز اور اصفہان میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">معزول شاہ ایران کے جلاوطن بیٹے رضا شاہ پہلوی (جنہیں 1979 کے اسلامی انقلاب میں اقتدار سے ہٹایا گیا تھا) ایک بار پھر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پرانے اور ناکام عزائم کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔تہران ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رضا شاہ پہلوی نے گزشتہ 40 سال سے ایرانی سیاسی منظرنامے میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کی ہے، اور بغیر کسی عوامی حمایت یا قانونی جواز کے بارہا ایران کے دشمن ممالک کا سہارا لیا ہے، جو ان کے عزائم میں موجود مایوسی اور سیاسی موقع پرستی کو ظاہر کرتا ہے۔اس بارجب خطے میں تناؤ اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے بعد بڑھ رہا ہے، وہ ایک بار پھر غیر ملکی حملوں سے...
حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے واٹر ٹینکر کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث موٹرسائیکل پر سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ اسپتال میں متوفی کی شناخت 51 سالہ محمد ہاشم کے نام سے ہوئی، جو کورنگی نمبر ڈھائی کے رہائشی تھے۔ حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے واٹر ٹینکر کو...
حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے واٹر ٹینکر کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث موٹرسائیکل پر سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ اسپتال میں متوفی کی شناخت 51 سالہ محمد ہاشم کے نام سے ہوئی، جو کورنگی نمبر ڈھائی کے رہائشی تھے۔ حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے واٹر ٹینکر کو...
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ذیا بیطس کے مریضوں کا کیا جانے والا ایک سادہ خون کا ٹیسٹ الزائمرز کی بگڑتی صورتحال کی پیشگوئی کر سکتا ہے۔ الزائمرز کا مرض ڈیمینشیا کی سب سے عام قسم ہے جس کی علامات میں الجھن، بولنے اور زبان کے ساتھ حرکت اور رویوں کی تبدیلی کے مسائل شامل ہیں۔ فی الحال اس بیماری کا کوئی علاج موجود نہیں ہے نہ ہی کوئی ایسا طریقہ کار ہے جس سے اس یہ پتہ لگایا جا سکے کہ یہ مرض کتنی تیزی کے ساتھ آگے بڑھے گا۔ اس کیفیت میں دوائیں صرف کچھ علامات میں راحت بخشنے میں مدد دیتی ہیں۔ البتہ، یورپین اکیڈمی آف نیورولوجی (ای اے این) گانگریس 2025 میں پیش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران میں جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا، متعدد بار انھوں نے آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے اور رجیم چینج کی دھمکی بھی دی لیکن اب وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک حیران کن بیان نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پالیسی بیان دیا۔کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کے لیے اب بھی سفارتی حل کے خواہاں ہیں۔ترجمانم وائٹ ہاؤس نے کہا کہ البتہ صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ایرانی حکومت ایک پرامن سفارتی حل کے لیے تیار نہیں ہوتی تو پھر آخر کیوں...
تبصرہ نگار: سید عاصم محمود ’’21ویں صدی کے ماڈرن مسلمان کے لئے شخصیت سازی کے سنہرے اصول ‘‘ مصنف : محمد بلال لاکھانی ناشر : دارالسلام انٹرنیشنل ، لوئر مال ، نزد سیکرٹریٹ سٹاپ لاہور قیمت :770روپے۔4کلر آرٹ پیپر ،برائے رابطہ : 042-37324034 پیش نظر کتاب ’’ 21ویں صدی کے ماڈرن مسلمان کے لئے شخصیت سازی کے سنہرے اصول ‘‘ دارالسلام کی بہت ہی خوبصورت اور مفید کتاب ہے۔ اس کتاب کے مصنف محمد بلال لاکھانی ہیں جو قرآن وحدیث کے ساتھ ساتھ جدید علوم پر بھی دسترس رکھتے ہیں محمد بلال لاکھانی نے اصل میں یہ کتاب انگریزی زبان میں real Life Lesson From The Holy Quran(for the 21 Ist Century Muslim) کے نام سے لکھی تھی۔ زیر نظر...
جنریشن زی یا جنریشن زیڈ سے مراد وہ نئی نسل ہے جو 1990ء کی دہائی کے اواخر سے 2010ء کے وسط کے دوران پیدا ہوئی۔ یہ وہ نسل ہے جس نے اپنی آنکھ انٹرنیٹ، موبائل فونز، لیپ ٹاپس، اور دیگر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے دور میں کھولی۔ جنریشن زی کو وہ خوش نصیب نسل کہا جا سکتا ہے جس نے بچپن سے ہی ڈیجیٹل دنیا تک رسائی حاصل کی اور جس کی روزمرہ زندگی ٹیکنالوجی سے اس قدر منسلک ہو چکی ہے کہ اب ان کے لیے آن لائن اور آف لائن دنیا میں فرق کرنا مشکل ہو چکا ہے۔ یہ نسل مکمل طور پر ڈیجیٹل ماحول میں پلی بڑھی ہے، اسی لیے انہیں "ڈیجیٹل نیٹیوز" (Digital Natives) بھی کہا جاتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے بابر اعظم کے مقابلے میں شاہین شاہ آفریدی کو بہتر ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی قرار دیا ہے۔اپنے حالیہ بیان میں مائیکل وان نے کہا کہ بابر اعظم بلا شبہ ایک عمدہ بیٹر ہیں، لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی جدید ٹیموں کے لیے موزوں نظر نہیں آتے۔ ان کے مطابق اگر بابر کو انگلینڈ، آسٹریلیا یا ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں کا حصہ تصور کیا جائے، تو وہاں ان کے لیے اس فارمیٹ میں جگہ بنانا مشکل ہوگا۔مائیکل وان نے شاہین شاہ آفریدی کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین بولر اور پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں میچ ونر قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عماد وسیم، فخر زمان اور محمد...
بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جاری جنگوں کے نتیجے میں بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر کیلئے ایک چبھتا ہوا سوال ہیں اور ان کی تکالیف کو صرف ہمدردی نہیں بلکہ عملی سہارا دینا ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیوہ خواتین کو محض ہمدردی نہیں، حق اور سہارا بھی دے رہے ہیں۔ بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پراثر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت، وقار اور مکمل حقوق کی ترغیب دی ہے اور معاشرے کی ذمے داری ہے کہ وہ ان...
کائنات کا آغاز، ارتقاء اور اختتام انسان کے لیے ہمیشہ سے ایک بنیادی سوال رہا ہے۔ سائنس کی مختلف شاخیں اس بات کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہیں کہ کائنات کیسے وجود میں آئی اور کیا اس کا کوئی اختتام ہوگا۔ کائنات کے خاتمے کے بارے میں مختلف نظریات پیش کیے گئے ہیں، جن میں فلکیات، طبیعیات، کونیات (cosmology) اور دیگر سائنسی شاخوں کی معلومات شامل ہیں۔ اس مضمون میں، ہم سائنسی تحقیقات کی روشنی میں اختتام کائنات کے کائناتی آثار پر غور کریں گے۔ کائنات کا آغاز اور ارتقاء کائنات کے ممکنہ اختتام کو سمجھنے کے لیے ہمیں سب سے پہلے اس کے آغاز کو سمجھنا ہوگا۔ سائنس میں ’’بگ بینگ‘‘ تھیوری سب سے اہم نظریہ ہے، جو کہتا...
پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں عدالت نے تھانہ مارگلہ کے ایک مقدمے میں چالان کی نقول تقسیم کر دی جبکہ تھانہ مارگلہ کے دوسرے مقدمے میں ایک ملزم کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے دونوں کیسز پر سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 2 مقدمات کی سماعت کی، پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، زاہد بشیر ڈار و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔...
ریسکیو 1122 نے ملبے کے نیچے سے ایک شخص کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گدون افغان مہاجر کیمپ میں بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر افغان مہاجر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے ملبے کے نیچے سے ایک شخص کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ صبیح اظہر نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ گزشتہ دو سے تین برسوں سے زوال کا شکار ہے، جس کی بنیادی وجہ ڈومیسٹک کرکٹ کو مسلسل نظر انداز کرنا اور سسٹم میں بار بار تبدیلیاں ہیں، جب تک نچلی سطح پر کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط نہیں کیا جاتا، اس وقت تک پاکستان کرکٹ کی بہتری ممکن نہیں۔ گوجر خان میں سکلز کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صبیح اظہر کا کہنا تھا کہ بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے نکالنے کا فیصلہ یقیناً ٹیم مینجمنٹ نے حکمت عملی کے تحت کیا ہوگا، تاہم دونوں کھلاڑی پاکستان کرکٹ کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں اور وہ...
شمشان گھاٹ خیبر پختونخواہ میں داخل ہوتے ہی دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر ایک پرانی عمارت نظر آئے گی۔ یہ پرانا شمشان گھاٹ ہے جہاں ہندو اپنے مردے جلایا کرتے تھے۔ اب عرصے سے یہ ویران پڑا ہے۔ خیرآباد ریلوے اسٹیشن پختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں داخل ہوئے تو خیرآباد کُنڈ شہر نے ہمارا استقبال کیا۔ یہ چھوٹا سا شہر تعمیراتی پتھر اور گرینائیٹ کی بہت بڑی منڈی ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ جب مغل شہنشاہ اکبر خیر خیریت سے تند و تیز دریائے سندھ پار کر کے اس جگہ اترا تو اس کے منہ سے ’’خیرآباد‘‘ کے الفاظ نکلے۔ تب سے اس جگہ کا نام خیرآباد رکھ دیا گیا کہ بادشاہ کے منہ سے نکلنے والے الفاظ بھی...
پاکستان کے مجموعی بیرونی قرضے اور واجبات جو 2008ء میں 44 بلین ڈالر تھے ، اب بڑھ کر132 بلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ ہر سال نو تا دس ٹریلین روپے صرف قرض و سود کی ادائیگی پر خرچ ہو جاتے ہیں۔ اس کے بعد 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کے حوالے کیے گئے سات آٹھ ٹریلین روپے آتے ہیں۔ اس طرح وفاقی حکومت کے پاس کچھ نہیں بچتا، صفر! آگے کیا ہوتا ہے؟ وفاقی حکومت زندہ رہنے کے لیے قرضہ لیتی ہے۔ دفاع کے لیے 2 کھرب روپے سے زائد ادھار لیا۔ 1.8 ٹریلین روپے کی گرانٹ؟ ادھار لیا۔ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1.7 ٹریلین روپے؟ ادھار لیا۔ سبسڈیز کی خاطر 1.4 ٹریلین روپے؟ ادھار لیا۔ پنشن کی مد...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران میں جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا، متعدد بار انھوں نے آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے اور رجیم چینج کی دھمکی بھی دی لیکن اب وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک حیران کن بیان نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پالیسی بیان دیا۔ کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کے لیے اب بھی سفارتی حل کے خواہاں ہیں۔ ترجمانم وائٹ ہاؤس نے کہا کہ البتہ صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ایرانی حکومت ایک پرامن سفارتی حل کے لیے تیار نہیں ہوتی تو پھر آخر...
تحقیق کے مطابق سیب انسانی صحت کے لیے فائدہ مند تو ضرور ہے لیکن کیا یہ واقعی ڈاکٹر کے پاس جانے سے بچاتا ہے؟ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 10 کروڑ ٹن سیب پیدا ہوتے ہیں اور یہ پھل صدیوں سے صحت بخش غذا کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ مشہور کہاوت ’روزانہ ایک سیب کھاؤ، ڈاکٹر کو دور رکھو‘ کا اصل ماخذ سنہ 1866 کی ایک ویلش (ویلز کی) کہاوت ہے کہ ’رات کو ایک سیب کھاؤ، اور ڈاکٹر کی روزی بند کرو‘۔ سیب میں شامل اہم غذائی اجزا فائٹو کیمیکلز جیسے فلیوانولز جو وزن کو قابو میں رکھنے اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد...
ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئی فون 17 کے لیے جامنی اور ہرے رنگ کی آزمائش کر رہی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگرچہ ایپل دو رنگوں کو آزما رہا ہے لیکن حتمی طور پر ایک ہی رنگ کا انتخاب کیا جائے گا۔ فی الحال، مبینہ طور پر جامنی رنگ کے منتخب کیے جانے کے امکانات زیادہ ہیں۔ دریں اثناء، کمپنی آئی فون 17 پرو میں نیا پن لانے کے لیے فروزی رنگ پر غور کر ہی ہے۔
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلی مریم نواز شریف نے صبح سویرے اچانک لاہور شہر کا دورہ کیا اور مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے والٹن روڈ پر نئے اوور ہیڈ برج کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نو تعمیر شدہ ”روٹ 47“کا معائنہ کیا۔ سی بی ڈی”روٹ 47“ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر فعال کرکے پبلک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ”روٹ 47“ ساڑھے چار کلومیٹر طویل ہے، دو طرفہ اور تین رویہ جدید ترین انفراسٹرکچر پر مشتمل ہے۔ کلمہ چوک کو والٹن سے ملانے والی اس جدید سڑک کا نام ”روٹ 47“ 1947ء کی جدوجہدِ آزادی کی یاد کو لاہوریوں کے روزمرہ کا حصہ بنانے کے لئے رکھا گیا ہے۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جون 2025ء) یوکرینی دارالحکومت کییف سے پیر 23 جون کو موصولہ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ شب روس نےیوکرین کے مختلف علاقوں میں درجنوں ڈرون اور میزائل حملے کیے، جن کے نتیجے میں صرف دارالحکومت کییف میں ہی سات افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ تازہ ترین روسی حملے دراصل تین سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے براہ راست دوطرفہ مذاکرات کے سلسلے میں تین ہفتے کے توقف کے دوران کیے گئے۔ کییف اور ماسکو کے مابین جنگ بندی کی سفارتی کوششوں کا سلسلہ قریب تین ہفتے قبل ہونے والی براہ راست ملاقاتوں کے بعد سے رکا ہوا ہے۔ صدر زیلنسکی کا بیان یوکرینی صدر...
دنیا بھر میں توانائی کی ضروریات تیزی سے بڑھ رہی ہیں، اور اسی رفتار سے ماحولیاتی تبدیلیوں کی شدت بھی ہمارے سروں پر منڈلا رہی ہے۔ اس دُہری چیلنج کو سامنے رکھتے ہوئے، صاف اور پائیدار توانائی کا حصول انسانیت کی بقاء کے لیے ناگزیر ہوتا جا رہا ہے۔ انہی کوششوں میں سے ایک بڑی امید کا مرکز ’شمسی توانائی‘ یا سولر انرجی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا آنے والے وقت میں، جب سورج کی روشنی تو شاید زیادہ ہوگی، مگر زمین کا درجہ حرارت بھی بلند ہوگا، کیا شمسی توانائی واقعی ایک قابلِ اعتماد حل رہے گی؟ فوٹو وولٹیک سیلز، جو سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرتے ہیں، ایک سادہ مگر نازک اصول پر کام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر آپ کو کہانیاں یا کتابیں پڑھنے کا شوق ہے تو یہ عادت صرف وقت گزارنے کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ آپ کی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔روزانہ مطالعہ کرنے کی عادت دماغی سکون سے لے کر لمبی زندگی تک کئی حوالوں سے انسان کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس سے نہ صرف ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے بلکہ نیند میں بہتری، دماغی تنزلی سے بچاؤ اور سماجی صلاحیتوں میں نکھار بھی آتا ہے۔مطالعہ کرنے سے انسانی عمر میں اضافہ ممکن ہے۔ یالے یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد روزانہ کم از کم 30 منٹ کتابیں پڑھتے ہیں، ان کی زندگی کی مدت میں دوسروں کے مقابلے میں دو سال تک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جون 2025ء) اگرچہ امریکی حملوں کے سبب ہونے والے نقصانات کا جائزہ ابھی مکمل نہیں ہوا لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے نقصان کو ''عظیم الشان‘‘ قرار دیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکہ نے ''ایک بہت بڑی سرخ لکیر عبور‘‘ کی ہے جبکہ سفارت کاری کا وقت ختم ہو چکا اور ایران کو اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔ دنیا کے زیادہ تر ممالک اس تنازعے کے سفارتی حل کے حق میں ہیں۔ امریکی حملوں کے بعد عالمی ردعمل کا جائزہ: اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا کہ وہ امریکہ کی طرف سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دی ہِل: روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف کاکہنا ہےکہ روس مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع میں ایران کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے لیکن پہلے تہران کو اپنی ضروریات اور مطالبات واضح کرنے ہوں گے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی صدر کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ ایران کو کیا ضرورت ہے؟ہم نے ثالثی کی اپنی کوششیں پیش کی ہیں اور یہ ایک ٹھوس پیشکش ہے، ہم نے اپنا موقف واضح کر دیا ہے، اور یہ بھی ایرانی فریق کے لیے ایک اہم قسم کی حمایت ہے، آگے سب کچھ اس بات پر منحصر ہوگا کہ اس وقت ایران کو کیا درکار ہے۔خیال رہےکہ اسرائیلی حملے کے...
اسلام آباد: بھارتی طیاروں کے لئے پاکستان کی فضائی حدود مزید ایک ماہ کے لئے بند ررکھنے کافیصلہ ہواہے، اس حوالے سے نوٹم جاری کر دیا گیا ۔ نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز، انڈیا رجسٹرڈ یا فوجی طیارے پاکستانی فضا استعمال نہیں کرسکتے۔ نئے نوٹم کے مطابق بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی حدود 23 جولائی تک دستیاب نہیں ہوگی۔ فضائی حدود کی پابندی 24 جولائی کی صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی،بھارتی طیاروں کے لئے پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل کو بند کی گئی تھی۔ ترجمان کے مطابق دوسری مدت تک کے 60 دن تک مجموعی پابندی آج رات 05:00 تک تھی۔ اس سے پہلے فضائی حدود کی بندش میں 23 مئی کو مزید ایک ماہ کی...
بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ کیلئے بند رہے گی۔ اس حوالے سے نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز، انڈیا رجسٹرڈ یا فوجی طیارے پاکستانی فضا استعمال نہیں کرسکتے۔ نئے نوٹم کے مطابق بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی حدود 23 جولائی تک دستیاب نہیں ہوگی۔ فضائی حدود کی پابندی 24 جولائی کی صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی۔ بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود 24 اپریل کو بند کی گئی تھی۔ترجمان کے مطابق دوسری مدت تک کے 60 دن تک مجموعی پابندی آج رات 05:00 تک تھی۔ اس سے قبل فضائی حدود کی بندش میں 23 مئی کو مزید ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔
فائل فوٹو۔ حیدرآباد کے سب ڈویژن لطیف آباد میں فلیٹ سے ایک شخص کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا۔پولیس کے مطابق متوفی کے بیوی اور بچےکراچی میں رہتےتھے، جبکہ وہ فلیٹ میں اکیلا مقیم تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق شہری کی لاش اسپتال منتقل کی گئی ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا تو ایک منٹ میں اسمبلی ختم کردوں گا، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکم دیا تو ایک منت میں اسمبلی ختم کردوں گا ۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبے کے بجٹ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں لیکن ان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر نے سازش کے تحت بجٹ کیلئے اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا، تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ...
اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ایران پر حملے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے دائرہ کار میں آنے والی جوہری تنصیبات پر حملوں کی سخت مذمت کی۔پیر کے روزانہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال شدید کشیدہ ہو چکی ہے، چین کو شدید تشویش لاحق ہے کہ حالات بے قابو ہو سکتے ہیں۔ تنازع کے فریقین، خاص طور پر اسرائیل کو فوری طور پر جنگ بندی کرنی چاہیے، تاکہ صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکا جا سکے ۔ چین کو تنازع کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی اموات پر گہرا دکھ ہے۔تنازع کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وِنڈہُک: نمیبیا دنیا کے سب سے پرانے اور خشک ترین صحراؤں میں شمار ہونے والا صحرائے نامیب اب ایک انوکھے اور دلچسپ سیاحتی مقام کا گھر بن چکا ہے، جہاں ایک مکمل طور پر فعال گلابی رنگ کا فریج موجودہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ غیر معمولی فریج نہ صرف مکمل طور پر قابلِ استعمال ہے بلکہ اس کے ساتھ ایک دھاتی میز اور دو چھوٹی گلابی کرسیاں بھی نصب ہیں جو اس جگہ کو ایک مصروف نخلستان کی شکل دیتی ہیں۔گوندوانا ہوٹل کی طرف جاتے ہوئے “ڈیزرٹ گریس” کے راستے میں آنے والا یہ گلابی فریج، اپنے چمکدار رنگ کی بدولت ارد گرد کی مدھم اور سنسان ریتلی زمین سے بالکل مختلف اور نمایاں نظر آتا ہے اور...
چین نے انقلابی قدم اٹھا کر دنیا کو حیران کر دیا ہے، بیجنگ نے خلا میں پہلی بار سیٹلائٹ ری فیولنگ مشن انجام دے دیا۔دو امریکی سیٹلائٹ ٹریکنگ کمپنیوں کے مطابق چینی سیٹلائٹ نے شاید پہلی بار مدار میں سیٹلائٹ ایندھن بھرنے کی کوشش کی ہے۔ چینی مشن کو خلا میں انقلابی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی ٹریکنگ کمپنیوں کے مطابق چینی سیٹلائٹ خلا میں دوسرے سیٹلائٹ کے قریب گیا، ایس جے 25 سیٹلائٹ نے ایس جے 21 سیٹلائٹ کے قریب پہنچ کر ممکنہ فیولنگ کی، امریکی کمپنی سلنگ شاٹ ایروسپیس نے بھی اس تجربے کا مشاہدہ کیا۔اگر سیٹلائٹ ری فیولنگ کی تصدیق ہو گئی تو یہ دنیا کا پہلا کامیاب مدار میں ری فیولنگ آپریشن ہوگا۔ چوں...
نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر یکطرفہ بمباری کے فیصلے کے خلاف نیویارک کے وسطی علاقے مڈٹاؤن مین ہیٹن میں اتوار کی سہ پہر سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائمز اسکوائر میں زور دار احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اس اقدام کو غیر ضروری، تباہ کن اور مشرق وسطیٰ میں ایک اور نہ ختم ہونے والی جنگ کی بنیاد قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ 28 جون کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے۔ ٹائمز اسکوائر کا منظر گویا 1970ء کی ویتنام مخالف تحریک یا 2003ء کی عراق جنگ سے قبل احتجاجی لہر کی یاد دلا رہا تھا۔ مظاہرین نے پرانے دور کے اینٹی وار نغمے بجائے،...
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے مابین حالیہ جنگ، فلسطین و یمن کی صورت حال، اور عالمی قوتوں کی خاموشی یہ ظاہر کرتی ہے کہ امت مسلمہ کو ایک مرکزی فکری قیادت اور متحدہ نظریاتی صف کی اشد ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس اتحاد العلما ملتان کے مرکزی چیئرمین مولانا محمد ایاز الحق قاسمی، سرپرست قاری محبوب الرحمن جالندھری، سرپرست پروفیسر پیر خواجہ شفیق اللہ البدری صدیقی، صدر علامہ ڈاکٹر ارشد علی بلوچ، نائب صدر مولانا عبد الرحمن قاسمی، نائب صدر مولانا ابو حزام، صاحبزادہ قاری سید علی احمد شاہ گیلانی، جنرل سیکرٹری علامہ ابوبکر عثمان الازہری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ توفیق حامدی، ڈپٹی سیکرٹری مولانا محمد قاسم جامی،...
کراچی: پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن نے بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس میں بلاجواز اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن کے وفد نے پیر کو ایف پی سی سی آئی میں منعقدہ ٹیکس بے قاعدگیوں پر بعد از بجٹ مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔ فورم میں پی اے اے نے ایڈورٹائزنگ سمیت، مخصوص خدمات پر ودہولڈنگ ٹیکس (ڈبلیو ایچ ٹی) کو 4 فیصد سے بڑھا کر 6 فیصد کرنے پر انڈسٹری کے مشترکہ خدشات کا اظہار کیا اور اسے ایک معاشی طور پر سزا دینے والا اور ناقابلِ برداشت اقدام قرار دیا۔ وفد نے ایک تفصیلی مؤقف پیش کیا جس میں اس اضافے کے سنگین اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ اگر اسے اوسط خالص...
تہران(نیوز ڈیسک)ایران نے اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے جواب میں ایک اور شدید میزائل حملہ کرتے ہوئے جنوبی اسرائیل کے اہم پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے اور شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ الجزیرہ اور اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن نے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کے قریب گرا، جس کے بعد بجلی کی ترسیل میں خلل آیا۔ حملے کے بعد نہاریا، حیفا، میعیلیا اور دیگر شمالی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، جس پر شہریوں نے طویل وقت پناہ گاہوں میں گزارا۔ رائٹرز کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے آسمان پر میزائلوں کو پرواز کرتے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں صرف 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار سے زیادہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں، جو کہ صوبے میں ٹریفک اصلاحات اور سروس ڈیلیوری کی بہتری کی واضح علامت ہے۔ پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق 22 اور 23 جون کی درمیانی شب تک مجموعی طور پر 26 ہزار489 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جس سے شہریوں کو سہولت کی فراہمی اور تیز رفتار خدمات پر حکومت کی توجہ ظاہر ہوتی ہے۔ محکمہ ٹریفک پنجاب کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب حکومت ٹریفک نظام کو مؤثر، شفاف اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اصلاحات پر کام کر رہی ہے۔ لائسنس اجرا کے عمل میں شفافیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ڈیجیٹل کیمرے سے کھینچی گئی کائنات کی اولین تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔یہ کیمرا چلی میں واقع ویرا سی روبن آبزرویٹری میں نصب کیا گیا ہے، جہاں اسے ایک بڑی آپٹیکل ٹیلی اسکوپ میں شامل کیا گیا۔ 3200 میگا پکسل کے حامل اس ایل ایس ایس ٹی کیمرے کو کئی سال کی محنت کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ اس کی تیاری میں امریکی اداروں نیشنل سائنس فاؤنڈیشن اور ڈیپارٹمنٹ آف انرجی کا اہم کردار رہا ہے۔یہ کیمرا عام ڈیجیٹل کیمروں کی طرح ہی کام کرتا ہے، تاہم اس میں نصب 189 سنسرز کی مدد سے آسمانی اجسام سے آنے والی روشنی کو برقی سگنلز میں تبدیل کر کے ڈیجیٹل تصاویر...
لاہور(شوبز ڈیسک)عائزہ خان اور دانش تیمور پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے دو نامور ستارے ہیں جو ہر نئے پراجیکٹ کے ساتھ وہ مزید کامیابی کے منازل طے کرتے جارہے ہیں۔ دونوں اداکاروں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور اسکرین پر موجودگی سے سامعین کو مسحور کیا ہے۔ حال ہی میں عائزہ خان نے ایک انٹرویو میں مستقبل کی پلاننگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی وی اسکرین سے غائب ہو کر سوئٹرز لینڈ جانا چاہتی ہیں۔ اداکارہ سے حال ہی میں سوال کیا گیا تھا کہ اگر انھیں سب کچھ چھوڑ کر اپنی کسی من چاہی جگہ بھاگنے کا موقع دیا جائے تو وہ کون سی جگہ ہوگی اور کیوں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود آج سے مزید 1 ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نوٹم آج جاری ہو گا۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 24 اپریل کو پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی جس میں مزید ایک ماہ کی توسیح 23 مئی کو کی گئی تھی جو آج ختم ہو رہی ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا، 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے بھی جوابی...
دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل اور ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی اٹلی کے شہر وینس میں ہونے والی شادی کو لے کر عالمی ماحولیاتی تنظیم گرین پیس اور مقامی کارکنوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک ارب پتی شخص اپنی تفریح کی خاطر ایک تاریخی اور نازک شہر کو کرائے پر نہیں لے سکتا۔ جیف بیزوس اور صحافی لورا سانچیز کی شادی کو صدی کی شادی قرار دیا جا رہا ہے، جس میں قریباً 200 مہمان شریک ہوں گے، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور داماد جیرڈ کشنر سمیت فلم، فیشن اور کاروبار کی دنیا کی مشہور شخصیات شامل ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں دنیا...
ایران نے امریکا کی جانب سے اپنی جوہری تنصیبات پر حملوں کے ردعمل میں خطے میں ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے جو دنیا کی سب سے اہم توانائی گزرگاہوں میں سے ایک تصور کی جاتی ہے جبکہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر مزید حملے کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ایران پر مزید حملے، ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دے دی آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) دنیا کی سب سے اہم اور مصروف بحری گزرگاہوں میں سے ایک ہے۔ یہ ایک قدرتی سمندری راستہ ہے جو خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحر ہند سے جوڑتا ہے۔ اس کی چوڑائی تقریباً 33 کلومیٹر...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ماہرین نے ایک تحقیق کے ذریعے خبردارکیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی دماغ کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کی حالیہ تحقیق کے مطابق اگر انسان زیادہ تر علمی کاموں میں چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرے تو دماغی سرگرمی اور یادداشت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ تحقیق سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے گروپ میں یادداشت، سوچ اور تخلیقی صلاحیت والے حصوں میں سرگرمی کم دیکھی گئی جبکہ جو افراد بغیر اے آئی کے کام کرتے تھے ان میں نیورل مشغولیت زیادہ اور ادراکی کارکردگی بہتر رہی۔ تحقیق کے مطابق بہت زیادہ چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو حاصل اختیارات کا دوبارہ جائزہ لیا گیا اور 5 کروڑ تک کے کیسز میں عدالتی وارنٹ کے بغیر گرفتاری نہیں ہوسکے گی،75 سال سے زائد عمر کے افراد ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، ایک کروڑ سے زائد پنشن پر ٹیکس ہوگا، 15 سال تک ذاتی رہائش پر ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں ہوگا ،حکومتی سکیورٹی پر سرمایہ کاری پر 20 فیصد ٹیکس ہوگا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث کو سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ 75 سال سے زائد عمر کے افراد ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، ایک کروڑ سے زائد پنشن پر ٹیکس ہوگا، 15 سال تک...
میزانیہ اور زائچہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز تحریر: عرفان صدیقی بجٹ منظوری کی مشق آخری مرحلے میں ہے۔ یکم جولائی سے نئے مالی سال کا میزانیہ روبہ عمل آ جائے گا۔ عام آدمی پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے، صنعتی وتجارتی سرگرمیوں پر کیا گذرے گی، نیم جاں معیشت کس قدر توانا ہوگی، بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے ہم اپنے ماحول میں کتنی کشش پیدا کرسکیں گے، محصولات میں کتنا اضافہ ہوگا، داخلی اور خارجی قرضوں پر انحصار کس قدر بڑھے گا یا کم ہوگا، روزگار کے کس قدر مواقع پیدا ہوں گے، تعلیم وصحت جیسے شعبوں میں کس قدر بہتری آئے گی، مہنگائی کس قدر قابو میں رہے گی اور مجموعی طورپر پاکستان،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی سستی کاپی قرار دے دیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے پڑوسی ملک کے وزیر اعظم کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارے خطے میں بھی نیتن یاہو کی سستی کاپی ہے جسے ہم نے شکست دی۔(جاری ہے) انہوںنے کہاہک اسرائیل نے جس منصوبہ بندی پر عزہ میں عمل درآمد کیا، اسی منصوبے پر بھارت نے جموں و کشمیر میں عمل کیا، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر کشمیر کیلئے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صبح سویرے اچانک لاہور شہر کا دورہ کیا اور مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے والٹن روڈ پر نئے اوور ہیڈ برج کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نو تعمیر شدہ ’’روٹ 47‘‘کا بھی معائنہ کیا۔ سی بی ڈی’’ روٹ 47‘‘ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر فعال کرکے باقاعدہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ’’روٹ 47‘‘ ساڑھے چار کلومیٹر طویل ہے، دو طرفہ اور تین رویہ جدید ترین انفراسٹرکچر پر مشتمل ہے۔ کلمہ چوک کو والٹن سے ملانے والا’’روٹ 47‘‘ کو 1947ء کی جدوجہدِ آزادی سے منسوب کیا گیا ہے۔ سی...
مصنف فرمان علی چوہدری عجمی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز تحریر ۔۔۔شہزاد علی اکبرکہتے ہیں کہ کسی بھی مصنف کا لکھنے کا انداز یہ بتا دیتا ہے کہ اس کے الفاظ اس کی دل کی آواز ہیں کہ نہیں فرمان علی چوہدری عجمی کی کتاب نظریہ پاکستان اور جہاد پڑھ کر یہ محسوس ہوا کہ جو ان کے احساسات ہیں ان کو انہوں نے انتہائی عمدہ انداز میں تحریر کیا۔نظریہ پاکستان کی بات اگر کسی نے کی ہے تو فرمان علی چوہدری نے کی ہے۔ ان کی کتاب کا مطالعہ کیا تو میں دنگ رھ گیا۔اس کتاب میں تصوف سے لے کر جہاد تک اور دین کی محبت سے پاکستان کی محبت تک سب موضوعات پہ انتہائی...
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی وادی کالام کے سیاحتی مقام شاہی باغ میں کشتی الٹنے سے 1 خاتون خاتون اور 4 جاں بحق ہوگئے جب کہ ریکسیو آپریشن مکمل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے کہا کہ 14 سالہ لاپتا اویس کی لاش نکال لی گئی، 2 دن قبل کشتی حادثے میں جاںبحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور چار بچے شامل ہیں، دو روز قبل شاہی باغ میں کشتی ڈوب گئی تھی۔
پنجاب میں صرف 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں، جو کہ صوبے میں ٹریفک اصلاحات اور سروس ڈیلیوری کی بہتری کی واضح علامت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ بائیک لانچ کر دیا پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق 22 اور 23 جون کی درمیانی شب تک مجموعی طور پر 26 ہزار489 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جس سے شہریوں کو سہولت کی فراہمی اور تیز رفتار خدمات پر حکومت کی توجہ ظاہر ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پہلے خواجہ سرا کو ہیوی ٹریفک ڈرائیونگ کا لائسنس جاری محکمہ ٹریفک پنجاب کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے...
دوحہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )ایران نے صہیونی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر کئی میزائل داغے ہیں جس کے بعد جنوبی اسرائیل میں ایک میزائل نے پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، کئی اسرائیلی شہروں میں دھماکے سنے گئے ہیں.(جاری ہے) عرب نشریاتی ادارے”الجزیرہ“ کے مطابق اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک اسٹریٹجک انفرااسٹرکچر کے قریب میزائل گرا ہے جس کے نتیجے میں کئی قصبات میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے حملے کے دوران تقریباً 35 منٹ تک سائرن بجتے رہے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی عوام نے ایران کے...
— فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے ایران اسرائیل جنگ کے بارے میں کہا ہے کہ اس جنگ میں دو ہی فریق ہیں ایک مسلمان دوسرا نیتن یاہو۔طاہر اشرفی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو مسلمانوں کو تقسیم کرے گا اس سے بڑا ظالم کوئی نہیں ہو گا۔اُنہوں نے کہا کہ دشمن ایک ہو کر مسلمانوں پر حملہ آور ہے تو ہمیں بھی ایک ہو جانا چاہیے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارے چھوٹے چھوٹے مسائل ہیں جن کو ہم نے مل کر حل کرنا ہے۔
---فائل فوٹو وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ سے آگاہ ہیں، 6 لاکھ سے 12 لاکھ آمدن پر ٹیکس ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اسلبمی کے اجلاس کے دوران ایوان میں بجٹ پر تقریر کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس قوانین میں بہتری لا رہے ہیں، صنعتی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا، حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے، حکومت نے مالی اخراجات کو کم کیا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں اتحادی حکومت میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین کا شکر گزار ہوں، دو ہفتوں میں محنت کے ساتھ بجٹ تجاویز پیش کی گئیں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ گریجوایٹی پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا، 75 سال...
قدرت کے عجائبات میں سے ایک ایران کے ہورموز جزیرے پر واقع ’ہیئری کیو‘ یا ’بالوں والی غار‘ جہاں پتھروں سے انوکھے بال نکلتے ہیں ایک مشہور سیاح اور وڈیو بلاگر نے حال ہی میں اس پراسرار غار کی سیر کی، اور یہ تجربہ سوشل میڈیا پر دنیا کے ساتھ شیئر کیا۔ اس مہم جوئی میں وہ ایک مقامی ماہر کی رہنمائی میں غار کے اندر داخل ہوئیں۔ یہ غار نہایت تنگ، اندھیری اور خطرناک راستوں پر مشتمل ہے، جسے عبور کرنا آسان کام نہیں۔ صرف ٹارچ لائٹ کے سہارے وہ پانی میں چلتی، جھکتی اور رینگتی ہوئی غار کی گہرائیوں تک پہنچیں۔ غار کے اندر موجود ایک مقام پر دیواروں سے لٹکتے ہوئے سیاہ اور بھورے رنگ...
پاکستانی اداکارہ اریج فاطمہ میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد حجاب لینا شروع کر دیا جس پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔ حال ہی میں حجاب کا آغاز کرنے والی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے حجاب کے انتخاب اور اس کے تجربے پر بات کی۔ انہوں نے لکھا کہ یہ بہت مضحکہ خیز ہے کہ جیسے ہی میں نے حجاب لینا شروع کیا، کچھ لوگوں نے سمجھا کہ اب وہ مجھے لیکچر دینا یا مجھ پر تنقید کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ اب پردہ کرتی ہوں‘، زرنش خان کی سوشل میڈیا سے پرانی تصاویر استعمال...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ بحث کو سمیٹتے ہوئے کہا ہے کہ 15سال سے زائد رہائش کے لیے زیر استعمال گھروں پر ودہولڈنگ زیرو ٹیکس ہوگا۔ اسپیکر قومی اسپیکر ایاز صادق نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو بجٹ پر بحث سمیٹنے کا کہہ دیا۔ وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر شروع کی تو پی ٹی آئی نے احتجاج شروع کردیا، اقبال آفریدی کی حکومتی ارکان سے ہاتھا پائی کی کوشش کی، اسمبلی کا سیکیورٹی اسٹاف درمیان میں آگیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر پانچ کروڑ روپے سے کم ٹیکس فراڈ پر گرفتاری براہ راست نہیں کرسکے گا، ایک کمیٹی گرفتاری کی منظوری دے گی چوبیس گھنٹوں میں ملزم کو عدالت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپی طاقتیں ایک طوفان کی طرح اٹھی تھیں مگر ان کا غلبہ جھاگ کی طرح بیٹھتا چلا گیا اور صرف ڈیڑھ سو دو سال میں ان کا تسلط ظلم اور جبر کی علامت بن گیا۔جرمن ادیب ٹامس مان نے کہا تھا کہ 20 ویں صدی میں انسانی تقدیر سیاسی اصطلاحوں میں لکھی جائے گی۔ ٹامس مان کی یہ بات نہ صرف یہ کہ سو فیصد درست ثابت ہوئی بلکہ 20 ویں صدی میں سیاسی اصطلاحیں اتنی بلند آہنگ‘ اتنی گہری اور اتنی ہمہ گیر ہوئیں کہ 20 ویں صدی انقلابات کی صدی بن کر رہ گئی۔ اس صدی میں دو عالمی جنگیں لڑی گئیں، یورپی طاقتوں کا غلبہ ختم ہوا، دنیا میں درجنوں آزاد ریاستوں کا ظہور ہوا،...
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )ایرانی مسلح افواج پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا نے جو جنگ شروع کی ہے اسے ایران ختم کرئے گا‘امریکا کے براہ راست جنگ میں شامل ہونے کے بعداس کے خلاف طاقتور ٹارگٹ آپریشن کیئے جائیں گے. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق تہران میں پریس کانفرنس کے دوران پاسداران انقلاب کے ترجمان ابراہیم زلفقاری نے صدرٹرمپ کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خود جنگ میں شامل ہوا ہے اور اس نے ایران کی مقدس سرزمین ‘عالمی قوانین اور سرحدوں کی خلاف ورزی کی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی خلاف طاقتور اور ٹارگٹڈ آپریشن کیے جائیں گے جن سے واشنگٹن کو بھاری، افسوسناک اور غیر متوقع نتائج کا...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ تہران کو آبنائے ہرمز بند کرنے سے باز رکھنے میں کردار ادا کرے کیونکہ یہ اقدام امریکی فضائی حملوں کے ردعمل میں ایران کی جانب سے متوقع ردعمل کے طور پر سامنے آ سکتا ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے ”فاکس نیوز“سے گفتگو کرتے ہوئے مارکوروبیو نے کہاکہ میں بیجنگ میں چینی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے پر ایران سے بات کرے کیونکہ چین اپنی تیل کی فراہمی کے لیے آبنائے ہرمز پر بری طرح انحصار کرتا ہے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران واشنگٹن کی جانب سے اپنے جوہری مراکز پر حملے کے...
اسرائیلی فوج نے تہران کے قریب امریکی حملے کا نشانہ بننے والی فردو جوہری تنصیب پر نیا حملہ کیا ہے، صہیونی فوج نے ایران کے مغربی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں واقع کم از کم 6 ہوائی اڈوں پر فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے، ایرانی فوج نے صوبہ لورستان میں جدید اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔ ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز نے صوبہ قم کی کرائسس مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فردو جوہری مرکز پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی پہلے ہی اپنے عروج پر ہے اور اسرائیل و ایران کے درمیان حملوں کا...
لاہور میں پریس کانفرنس میں چیئرمین علما کونسل کا کہنا تھا کہ ہم ایران پر امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اب ایران کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اس حملے کا بدلہ لے، پوری دنیا جانتی ہے کہ امریکہ نے دوہرے معیار کا مظاہرہ کیا، یہ منافقت ٹرمپ کو لے ڈوبے گی، ٹرمپ نے نہ صرف امریکی قانون کو پامال کیا ہے بلکہ عالمی قوانین بھی روند کر رکھ دیئے ہیں، اس حرکت کا اسے حساب دینا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جب اسرائیل نے غزہ پر جارحیت کی تو فیلڈ مارشل...
سوشل میڈیا کا عروج اور معاشرتی زوال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز تحریر: حمزہ خان ایک دور تھا جب محفلیں گلیوں میں جمتی تھیں، چائے خانوں میں بحث و مباحثہ ہوتا تھا، اور بزرگوں کی محافل میں نوجوان سیکھتے تھے۔ مگر آج کل ہر فرد کے ہاتھ میں ایک چھوٹی سی اسکرین ہے جس نے دنیا کو قریب تو کیا ہے، مگر دلوں کو دُور کر دیا ہے۔ یہ اسکرین سوشل میڈیا کی ہے، جس نے نہ صرف ہماری ترجیحات کو بدلا ہے بلکہ ہمارے رویّے، سوچنے کا انداز، اور بات چیت کا سلیقہ بھی بدل دیا ہے۔ پاکستان میں سوشل میڈیا کا استعمال روز بروز بڑھ رہا ہے۔ ہر دوسرا نوجوان فیس بک، انسٹاگرام،...
میں اکثر سوچتا ہوں کہ اگر دنیا کی ستاون اسلامی ریاستیں ایک دن کے لیے بھی صرف اپنے اسلامی شعور پر جمع ہو جائیں تو شاید اقوام متحدہ کا ایوان لرز جائے۔ شاید وائٹ ہائوس کی دیواریں پسینے سے بھیگ جائیں۔ شاید اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکا کو پہلی مرتبہ معلوم ہو کہ امت محمد ﷺ صرف خطبوں میں نہیں حقیقت میں بھی موجود ہے۔کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہمارے پاس دفاعی اثاثے ہیں مگر کسی نظریے کے تابع نہیں۔ ہمارے پاس فوجی اتحاد ہے مگر بغیر کسی دشمن کے۔ ہمارے پاس معاشی قوت ہے مگر اپنی ہی ملت کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے مغرب کے بینکوں کو سونپ دی گئی ہے۔کیا آپ جانتے ہیں کہ...