2025-11-09@11:05:58 GMT
تلاش کی گنتی: 145
«ہوگیا تھا»:
(نئی خبر)
عمرہ کے 36 خواہشمند زائرین سے ویزہ فراڈ کرکے روپوش ہونے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارووائیاں جاری ہے، ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپور خاص نے کارروائی کرتے ہوئے عمرہ کے 36 خواہشمند زائرین سے ویزہ فراڈ کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم اقتدار علی عرف سونو نے سعودی عرب بھجوانے کےنام پر 40 لاکھ کا فراڈ کیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا اور ساتھ ہی غیرقانونی طور پر ٹریول ایجنسی چلارہاتھا۔ یاد رہے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ اور گجرات سے 5 افراد کو گرفتار کیا تھا ، جو انسانی...
کراچی کے علاقے قائدآباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ مشتعل افراد کے تشدد سے ڈاکو بھی مارا گیا۔ سہراب گوٹھ میں بھی مزاحمت پر ایک شخص جان سے گیا۔قائدآباد مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب دو ملزمان نے بابر نامی شہری کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ اس دوران ایک ملزم فرار ہوگیا جبکہ دوسرے کو موقع پر موجود افراد نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ شہری اور ڈاکو دونوں کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اس دوران شہری بابر دم توڑ گیا جبکہ زخمی ڈاکو کو ورثاء اور پولیس اہلکار اسپتال سے واپس تھانے لے جانے...
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کیلئے بھی الیکشن کمیشن نے ہمارا آرڈر روکا ہوا ہے، سپریم کورٹ نے ہمارے حق میں آرڈر دیا تھا، الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کرے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا، مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کیلئے بھی الیکشن کمیشن نے ہمارا آرڈر روکا ہوا ہے، سپریم کورٹ نے ہمارے حق میں آرڈر دیا تھا، الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کرے۔...
فلم باغبان میں امیتابھ بچن کے نافرمان بیٹے کا کردار نبھانے والے سمیر سونی فلم کی بلاک بسٹر کامیابی کے باوجود کام نہ ملنے کے باعث دل برداشتہ ہوگئے تھے۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سمیر سونی نے کہا کہ میں انڈسٹری میں ولن بننے نہیں آیا تھا، مجھے ہیرو بننا تھا۔ سمیر سونی نے بتایا کہ جب باغبان میں کام کی پیشکش ہوئی اور کہانی بیان کی گئی تو مجھے یہ سمجھ نہیں آیا کہ آخر ولن کا کردار کیوں دیا جا رہا ہے۔ اداکار نے کہا کہ "میرے دماغ میں یہ خیال آیا کہ میں یہاں ہیرو بننے آیا ہوں، اور آپ مجھے ولن بنا رہے ہیں۔ ایسا کون کرتا ہے؟" سمیر سونی نے کہا کہ میں نے فلم کے ڈائریکٹر روی چوپڑا کو...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کے دو دن بعد ہی دلہن کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا۔ دولہا کی بہن نے الزام لگایا کہ دلہن نے جان بوجھ کر اپنا بیبی بَمپ ایسے لہنگے میں چھپایا کہ اسے پہچاننا ممکن نہ ہو۔ دولہے کی بہن کے مطابق دلہن نے لہنگا کمر سے اوپر اس طریقے سے پہنا ہوا تھا کہ جس سے کوئی بھی اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ یہ حاملہ ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق شادی کے بعد صرف دو دن کے اندر ہی دلہن کو شدید تکلیف ہونے لگی اور جب اسے ہسپتال لے جایا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ زچگی کے مراحل میں ہے۔ اس...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا، مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کیلئے بھی الیکشن کمیشن نے ہمارا آرڈر روکا ہوا ہے، سپریم کورٹ نے ہمارے حق میں آرڈر دیا تھا، الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کرے۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے اور ہمیں ہی ملنی چاہئیں، خیبرپختونخوا میں سینیٹ کا الیکشن نامکمل ہے، خیبرپختونخوا سینیٹ کا الیکشن بھی ہر صورت ہونا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کے باوجود انہیں سرٹیفکیٹ نہیں جاری کیا گیا۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمے داری نبھانے میں ناکام ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سیاسی قوتیں کمزور ہیں اس لیے اسٹیبلشمنٹ سر پہ سوار ہے، بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی نے شکایت کی کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے حالانکہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر ہمارے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے بعد انٹرا پارٹی الیکشن...
کراچی: شہر قائد کے علاقے جیل چورنگی پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 21 سالہ طحٰہ ولد ذوالفقار کے طور پر کی گئی ہے۔ طحٰہ مارٹن کواٹر کا رہائشی تھا اور درزی کے طور پر کام کرتا تھا۔ طحہٰ کی دکان طارق روڈ پر واقع تھی اور وہ اسی راستے سے گھر واپس آ رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ طحٰہ اپنے چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا اور غیر شادی شدہ تھا۔ اس کے ماموں کے مطابق، وہ کسی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل میں جانےکی رہی سہی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں بنگلادیش نے پہلےکھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے237 رنز کا ہدف دیا جسے کیوی ٹیم نے5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا اور دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں اپنے دونوں گروپ میچز میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی اگر مگر کا شکار ہوگئی تھی۔پاکستان کے...
پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر شروع ہوتے ہی اختتام پذیر ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )نیوزی لینڈ کی جانب سے بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔گروپ اے سے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ بھارت پاکستان کو شکست دے کر گزشتہ روز ہی سیمی فائنل میں پہنچ گیا تھا۔ پاکستان نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا...
پاکستان اور انڈیا کے میچ کا کیا نتیجہ نکلے گا اس پر بڑے بڑے ماہرین تبصرہ کررہے ہیں، قیاس کے بے لگام گھوڑے دوڑا رہے ہیں، سوشل میڈیا پر بھانت بھانت کی خیال آرائیاں ہیں، تاریخ کے حوالے ہیں اور اعدادوشمار کا گورکھ دھندا۔ اس سب کے بیچ ایک حقیقت جس پر نہ ہونے کے برابر بات ہورہی ہے وہ یہ کہ کرکٹ کا یہ ٹاکرا پاکستان میں ہونا تھا لیکن کھیل کے سیاست کی نذر ہونے کے باعث اب یہ دبئی میں ہو رہا ہے۔ ’حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں‘ میچ کا نتیجہ کسی کے حق میں آئے لیکن کرکٹ ہار گئی ہے۔ انگریزی خبروں میں دارالحکومت کی بنیاد پر خبر کی عبارت یوں...
کراچی: قیوم آباد کے علاقے سی ایریا فرنیچر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت شاہد کے نام سے کی گئی۔ مقتول شاہد موٹر سائیکل رائیڈر تھا اور واقعے کے وقت اس کے ساتھ وقاص نامی مسافر بھی تھا۔ پولیس کے مطابق 3نامعلوم افراد نے روکنے کی کوشش کی تو مقتول نے گاڑی دوڑا دی، جس پر ملزمان نے پیچھے سے فائرنگ کی، جس کا نشانہ بن کر شاہد جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی لگتا ہے، مقتول کا موبائل اور دیگر سامان موجود ہے۔ مقتول کا...
کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر پاکستان پرمیچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ پاکستان نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروایا تھا، آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے اینڈی پائکرافٹ نےآئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت جرمانہ عائد کیا۔ قبل ازیں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نےاعتراف جرم کرتے ہوئے جرمانہ کی سزا قبول کرلی، جس کے بعد رسمی سماعت کی ضرورت نہیں رہی۔ قبل ازیں آن فیلڈ امپائر رچرڈ کیٹلبرو اور شرف الدولہ، تھرڈ امپائر جوئل ولسن اور چوتھے امپائر ایلکس وارف نے مزکورہ الزام عائد کیا تھا۔
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں ٹریفک حادثات اور ان کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایسے حادثات کو لسانی یا سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کیخلاف جماعت اسلامی کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ آج کی ملاقات کے بعد یہ واضح پیغام جائے گا کہ ہم سب ایک ہیں اور پاکستانی ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آج تمام سیاسی جماعتوں کا تفصیلی اجلاس ہوا جس...
1971میں جنرل یحییٰ نے کہا تھا کہ سب ٹھیک ہے ، تب ہی سقوط ڈھاکا ہوا ، گوریلا جنگ جاری ہے ، مسلح افواج کے سربراہان سے کہتا ہوں تحقیقات کریں کیوں اتنے زیادہ پاک فوج کے جوان شہید ہورہے ہیں؟ اسٹیٹ عوام ہوتی ہے ، اسٹیٹ، قومی اسمبلی ، سینٹ ، صوبائی حکومتیں ہوتی ہے (عمرایوب)عمران خان نے پاورفل آدمی کو کچھ لیٹر لکھے جن میں لکھا کہ فوج، عوام کے درمیان خلیج نہیں ہونی چاہیے ،( چیئرمین پی ٹی آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ عدلیہ کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونا چاہیے ، عدلیہ کو کہنا چاہیے کہ بس اب بہت ہوگیا، انسداد دہشت گری عدالت کے ججوں کو کھڑے...
الٰہی بخش کے رخساروں کا گوشت سکڑ چکا ہے اور جبڑے کی مضبوط ہڈیاں اوپر کو اُٹھ آئی ہیں۔ روتے ہوئے اس کے سیاہی مائل موٹے ہونٹوں کے درمیان اچھڑے پچھڑے میلے دانت باہر امڈے چلے آتے ہیں۔ غصے کی حالت میں اس کا جبڑا مضبوطی سے بھینچ جاتا اور گالوں کی ہڈیاں مزید اُبھر کر چھوٹی چھوٹی پہاڑیاں معلوم ہوتیں ہیں۔ چہرے پر مینڈک جیسے باہر کو اُبلتے ڈیلوں پر خون کی باریک رگیں پھیل کر آنکھوں کو لال انگارہ بنا دیتی ہیں۔ اس کا گُٹھا ہوا جسم اب کمزور پڑ چکا ہے اور پست قد مزید جھک گیا ہے۔ وہ رات بھر اپنے گاؤں کی گلیوں میں آوارہ پھرتا ہے اور اچانک دھاڑیں مار مار کر رونا شروع...
بھارتی کامیڈین رنویر الہ آبادیہ کے یوٹیوب شو ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ میں کیے گئے متنازعہ سوال کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے رونے کی ایک ویڈیو وائرل ہے۔ وائرل ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شیئر کرائی جارہی ہے کہ رنویر الہ آبادیہ حالیہ تنازعے کے بعد کام نہ ملنے سے پریشان ہیں اور اس بات پر رو رہے ہیں۔ ویڈیو میں بیئر بائیسپس کے خالق رنویر الہ آبادیہ کہہ رہے ہیں، ’’مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں قصوروار ہوں۔‘‘ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے، جسے ان کے حالیہ قانونی مسائل کا ردعمل سمجھا جارہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر روتے ہوئے کہہ رہے ہیں ’’مجھے اس لیے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 6افراد جاںبحق جبکہ دیگر واقعات میں بچے سمیت 5افراد زخمی ہوئے ۔ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود سپر ہائی وے جمالی پل کلہاڑی چوک کے قریب فائرنگ سے 50سالہ طارق ولد سعید جاں بحق ہوگیا ۔ پورٹ قاسم تھانے کی حدود گھگر پھاٹک ایف ایف بی ایل کمپنی نزد رائس مل کے گروانڈ میں سیکورٹی گارڈ52سالہ بختاور دین ولد زیوردین اتفاقیہ طور پر اپنی ہی گن چلنے سے جاں بحق ہوگیا ۔لیاری بہار کالونی مکی مسجد کے قریب گھر سے پھندا لگی لاش ملی متوفی کی شناخت 33سالہ عبدالرحمن ولد محمد حنیف کے نام سے ہوئی ۔لانڈھی رزاق آباد پیر سرہندی گوٹھ...
فلم ساز سید نور کا کہنا ہے کہ پہلی بیوی رخسانہ نور کو اداکارہ صائمہ سے ان کی دوسری شادی کی خبر اخبار کے ذریعے ہوئی تھی۔حال ہی میں ماضی کے معروف فلم ساز، ہدایت کار اور لکھاری سید نور نے 24 پلس کے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران پیش آنے والے مختلف تنازعات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی محبت ٹیوشن ٹیچر سے ہوئی تھی، اسی وجہ سے وقت سے پہلے پڑھنے چلا جاتا تھا اور دیر تک بیٹھا رہتا تھا۔فلم ساز نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹیچر سے اظہار محبت بھی کردیا تھا، جس پر ٹیچر نے انہیں فلمیں کم دیکھنے اور پرھائی پر توجہ...
بیجنگ (صباح نیوز) چین نے امریکی مصنوعات پر 10 سے 15 فیصد ٹیرف کا اطلاق کردیا ہے۔ چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بھرپور جواب دیتے ہوئے امریکی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف عاید کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد امریکا میں چینی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیکس پیر سے لاگو ہوگیا ہے۔ چینی وزارت تجارت نے کہا تھا کہ امریکی خام تیل اور زرعی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیکس عاید کیا گیا ہے، امریکی کوئلے اور ایل این جی پر 15 فیصد ٹیکس عاید ہوگا جبکہ امریکی مصنوعات پر چین کا ٹیکس لاگو ہوگیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے ٹیکس کے معاملے پر امریکا سے بات چیت کی کوئی کوشش...
پاکستان میں امریکی مالی اعانت سے چلنے والا کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر (سی ایس اے) سرمایہ کاری پروگرام، جس کا مقصد کاشت کاروں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونے میں مدد فراہم کرنا ہے، امریکی انتظامیہ کی جانب سے تمام غیر ملکی امدادی پروگرامز کی فنڈنگ معطل کرنے کے فیصلے کے نتیجے میں بند ہو گیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی لاگت سے 5 سالہ پروگرام کا آغاز گزشتہ سال نومبر میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کیا تھا، باخبر ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا انتظام سنبھالنے والے امریکی حکام پاکستان چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں، جب کہ اس منصوبے سے منسلک قومی عملہ ملازمتوں سے محروم ہونے کے دہانے...
امریکی ریاست الاسکا میں ایک چھوٹا تجارتی طیارہ لاپتہ ہو گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں جمعرات کے روز بیرنگ ایئر کا لا پتا ہونے والا طیارہ یونالکلیٹ سے نوم شہر جا رہا تھا طیارے نے دوپہر 2 بج کر 37 منٹ پر الاسکا کے قصبے انالکلیٹ سے اڑان بھری تھی۔ عالمی میڈیا کے مطابق طیارے کا اڑان بھرتے ہی آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ الاسکا پولیس نے کہا ہے کہ شام 4:00 بجے روانہ ہونے والی پرواز مقررہ وقت پر نوم نہیں پہنچی۔ عالمی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ چھوٹے طیارے میں 9 مسافر اور ایک پائلٹ سوار ہے۔ واضح رہے کہ...
علامتی کولاج فوٹو لاہور کے علاقے شاد باغ میں ٹک ٹاک کےلیے ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 20 سال کا ٹک ٹاکر عبدالرحمان نانی کے گھر آیا ہوا تھا جہاں وہ پستول کے ساتھ ویڈیو بنارہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پستول کے ساتھ ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل گئی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ ٹک ٹاکر کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ قانون بن گیا، صدر مملک آصف زرداری کے دستخط کے بعد گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا جبکہ ڈیجیٹل نیشن ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق قومی اسمبلی، سینیٹ اور قائمہ کمیٹیوں سے منظوری کے بعد پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 پر صدر آصف زرداری نے بھی گزشتہ روز دستخط کردیئے تھے، جس کے بعد پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ وزارت قانون کی جانب سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ عمل ہوگیا جبکہ صدر آصف زرداری کا توثیق کردہ ڈیجیٹل نیشن ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نگران دور کے...
امریکی ریاست الاسکا کے فوجی اڈے پر لڑاکا طیارے کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے الاسکا ملٹری بیس پر F-35 جیٹ طیارہ قلابازیاں کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ حادثے کا شکار ہونے والے لڑاکا طیارے نے معمول کی تربیتی مشق کے لیے پرواز بھری تھی جس میں ایک پائلٹ موجود تھا۔ امریکی فوج کے 354 ویں فائٹر ونگ کے کمانڈر کرنل پال ٹاؤن سینڈ نے بتایا کہ پائلٹ کو اڑان بھرنے کے بعد ہی طیارے میں فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ View this post on Instagram ...
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثات و پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں سیکورٹی گارڈ سمیت 8افراد زخمی ہوئے ۔ محمود آباد اعظم ٹاؤن گلی نمبر 09 گھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ ادھر سائٹ ایریا اے تھانے کی حدود میٹرو ول خیبر گیٹ بلاک فائیو سبزی مارکیٹ ربانی مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق اور دوسرا زخمی ہوا۔مقتول کی شناخت 25سالہ فجر ولد بابو اور زخمی کی شناخت 25سالہ عثمان غنی ولد فضل ہارون کے ناموں سے ہوئی ۔نارتھ کراچی ڈسکو موڑ محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی 05 روز پرانی پھندا...
سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کا ہدف ایک تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں رہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے، پی ٹی آئی قیادت کیساتھ عوام کو تیار نہیں اور یہ بھی خوش ہیں ۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی ایک چہرہ بتائیں جو آج اقتدار کے مزے...
شاہ لطیف کے علاقے میں رقم کے لین دین کے تنازعے پر تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے مشین ٹول فیکٹری کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 32 سالہ قائم دین ولد لونگ کے نام سے کی گئی۔ مقتول بھینس کالونی روڈ نمبر6 پر چارے کا کاروبار کرتا تھا دوبچوں کاباپ تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق اندرون سندھ ہالا سے تھا ۔مقتول کو علاقے کے رہائشی دانش حمائتی نے مبینہ طور پر قتل کیا ہے۔ لواحقین کی جانب سے ملزم دانش حمائتی کو مقدمے...
بشریٰ بی بی : فوٹو فائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ترجمان کون ہے؟ پارٹی میں تنازع کھڑا ہوگیا۔مشال یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بشریٰ بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے، پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے بھی ایسا ہی دعویٰ کردیا کہ بانی نے انہیں بشریٰ بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے۔ بشریٰ بی بی کی سیاسی فیصلوں میں مداخلت سے پارٹی کی سینئر قیادت پریشان، ذرائع بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ ہفتے رہنماؤں نے بشریٰ بی بی کی مداخلت سے آگاہ کیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے بھی بشریٰ بی بی کو سیاسی...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمانی پر پارٹی میں تنازع کھڑا ہوگیا۔ مشعال یوسفزئی نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بشریٰ بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے جبکہ مسرت جمشید چیمہ کا دعویٰ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں بشریٰ بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے۔مشرت چیمہ کا کہنا ہے کہ مشعال یوسفزئی کو صرف لیگل معاملات سونپے گئے ہیں۔ اس حوالے سے فیصل چودھری ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی کی ترجمانی کے لئے پارٹی کسی کو بھی نوٹیفائی کرسکتی ہے، پارٹی کا نوٹیفکیشن سامنے آیا تو اس پر بات کروں گا۔خیال رہے کہ آج جی ایچ کیو حملہ کیس میں مشعال...
بشری بی بی کا ترجمان کون ؟ پی ٹی آئی میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ترجمانی پر پارٹی میں تنازع کھڑا ہوگیا۔مشعال یوسفزئی نے دعوی کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بشری بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے جبکہ مسرت جمشید چیمہ کا دعوی ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں بشری بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے۔مشرت چیمہ کا کہنا تاکہ مشعال یوسفزئی کو صرف لیگل معاملات سونپے گئے ہیں۔اس حوالے سے فیصل چوہدری ایڈوکیٹ کا کہنا تھاکہ بشری بی بی کی ترجمانی کے لیے پارٹی کسی کو...
چین(نیوز ڈیسک)چین میں ایک خاتون نے حیران کُن دعویٰ کیا ہے کہ اس کی پالتو بلی کی غلطی سے لیپ ٹاپ کا بٹن دبنے سے اس کے باس کو استعفیٰ ارسال ہوگیا جس کے نتیجے میں اسکی نوکری چلی گئی۔جنوب مغربی چین کے علاقے چونگ کنگ میں رہائش پذیر 25 سالہ لڑکی نے بتایا کہ اس کے گھر میں اُس کے ساتھ 9 بلیاں رہتی ہیں۔خاتون نے بتایا کہ اس نے لیپ ٹاپ پر استعفیٰ لکھ رکھا تھا لیکن اسے بھیجنے کے حتمی فیصلے کے بارے میں شش و پنج میں مبتلا ہونے کے سبب سوچ و بچار میں مصروف تھی کیونکہ اسے اپنی پالتو بلیوں کی کفالت کے لیے مستقل آمدن کی اشد ضرورت تھی۔ خاتون کے بقول اسی...
بھارتی ریاست کیرالہ کے اسپتال میں پیش آنے والے ایک ناقابل یقین واقعے نے لوگوں کے دل دہلا کر رکھ دیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے ایک ضلعی اسپتال میں پھپیھڑوں کے مرض میں مبتلا بزرگ شخص کو لایا گیا تھا جسے ڈاکٹر نے مردہ قرار دیدیا تھا۔ اسپتال میں مردہ حالت میں لائے جانے کے باعث لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا تاکہ موت کی وجہ کا تعین کیا جا سکے۔ تاہم جیسے ہی پوسٹ مارٹم کے لیے ڈاکٹر نے لاش کا معائنہ کیا تو اس کا دل دھڑک رہا تھا اور مریض کے ہاتھوں میں جنبش بھی ہوئی۔ مردہ قرار دیئے گئے شخص کے یوں زندہ ہوجانے پر اسپتال میں موجود عملہ خوف زدہ ہوگیا۔ بعد...
راولپنڈی: تالاب سے چار سالہ بچے کی لاش ملنے کے مقدمے میں قتل کی دفعہ بھی شامل کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق بچے کی لاش ظاہری حالت سے 12 سے 15 پرانی ہے جس پر پہلے سے درج اغوا کے مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی ظاہری حالت دو ماہ تک کھلے آسمان تلے تالاب میں رہنے والی نہیں لگتی، لاش کا پوسٹمارٹم کروا کر نمونے فرانزک تجزیے کے لیے فرانزک سائنس ایجنسی بھجوا دیے گئے ہیں جس سے بچے کی موت کی وجہ اور وقت کا حتمی تعین ہوسکے گا۔ مزید پڑھیں: نومبر میں لاپتا ہونے والے بچے کی لاش دو ماہ بعد تالاب سے مل گئی ایس پی صدر...
ہم پاکستانی امریکی فوجوں کے افغانستان سے انخلا پر بہت خوش تھے۔ اس وقت کے وزیر اعظم نے بڑے فخر سے کہا تھا کہ ’’افغان طالبان نے امریکی غلامی سے نجات حاصل کر لی ہے۔‘‘ افغان طالبان نے یہ آزادی ضرور حاصل کی تھی مگر اس کی پاکستان نے کتنی قیمت ادا کی تھی، افسوس اب اس کا کہیں ذکر ہی نہیں ہوتا۔ یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی حکومت کے آخری ایام میں ہی اشرف غنی کی حکومت ڈانواڈول ہونے لگی تھی۔ افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی شروع تھی جب کہ امریکا اور نیٹو افواج کی واپسی کا عمل بھی شروع ہوچکا تھا۔ طالبان کے کابل پر قبضہ کرنے سے قبل ہی امریکی فوجیوں کی واپسی...
محققین نے طویل عرصے سے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کو دریافت کیا اور اسے دنیا کے پہلے اور 60 سال پرانے ابتدائی چیٹ بوٹ ELIZA کو دوبارہ ’زندہ‘ کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ سائنسدانوں نے حال ہی میں پرانے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے الیزا نامی دنیا کے پہلے چیٹ بوٹ کو دوبارہ زندہ کیا ہے جو کہ دنیا کا پہلا چیٹ بوٹ ہے۔ MIT آرکائیوز سے دھول میں اٹے پرنٹ آؤٹس کا جائزہ لیا گیا جس میں سائنسدانوں نے ایک کوڈ دریافت کیا جو 60 سال سے گُمشدہ تھا۔ ایلیزا کو 1960 کی دہائی میں ایم آئی ٹی کے پروفیسر جوزف ویزنبام نے تیار کیا تھا اور اس کا نام ایلیزا رکھا تھا۔ محققین کا کہنا ہے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا۔اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی ہے، نواز شریف کو اقامہ پر نکالا گیا، مجھے اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا، القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی یہ پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ آج کے...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری 2025)پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ ہوگیا، سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا، سیٹلائٹ کوخلا میں بھیجنے کے مناظر پاکستانی عوام کو براہ راست دکھائے گئے،تفصیلات کے مطابق قومی خلائی ادارے سپارکو کا تیار کردہ پہلاالیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ اپنے مشن پر روانہ ہوگیا جس کی لانچنگ کی تقریب سپارکو کمپلیکس کراچی میں منعقد کی گئی۔مشن کا آغاز اسپیس سائنس اور اختراعات میں پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں اسپارکو کی لگن اور مہارت کی عکاسی کرتا ہے اور مقامی طور پر تیار سیٹلائٹ پاکستان کےخلائی ٹیکنالوجی کے سفر میں اہم سنگ میل ہے۔ یہ مشن خوراک کی حفاظت اور پانی...
رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری کا کہنا تھا کہ سزا کے بعد این آر اور کا تاثر ختم ہوگیا، یہ کوشش کر رہے تھے کہ مذاکرات کی آڑ میں این آر او مل جائے، بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو فرنٹ مین بنایا تھا، آخر کار ان کا اصل چہرہ سامنے آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی مسائل، دہشتگردی پر ضرور مذاکرات ہونے چاہئیں، مسائل کے حل کیلئے بالکل بات چیت ہونی چاہیے۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا ایک اور ڈرون طیارہ تجرباتی پرواز کے دوران گر کرتباہ ہوگیا، بھارت نے یہ ڈرون طیارہ اسرائیلی کمپنی سے خریدہ تھا، جس کی مالیت ڈیڑھ ارب بھارتی روپے کے قریب ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے علاقے پوربندرمیں بھارتی بحریہ میں شامل کیےجانے والا ہرمس 900ڈرون کی تجرباتی پرواز کے دوران گر کرتباہ ہوگیا، یہ ڈرون بھارتی فوج اور بحریہ کی خفیہ نگرانی وجاسوسی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے خریدا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: 2 فوجی ہیلی کاپٹروں میں تصادم، 10 افراد ہلاک ڈرون اڈانی ڈیفنس اینڈ ائیرواسپیس اور اسرائیلی ڈیفنس فرم ایلبٹ سسٹمز نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا، ڈرون کی قیمت تقریبا 145 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ یاد رہے کہ...
کراچی میں پنکھا چوری کرتے ہوئے مبینہ چور عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا ہے۔ یہ واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیش آیا۔ مبینہ چور کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ناظم آباد 4نمبر پر ایک شخص کے عمارت سے گرنے کی اطلاع ملی جو اسپتال پہنچائے جانے سے قبل ہی چل بسا۔ یہ بھی پڑھیے:گجرانوالہ میں انوکھی واردات: ریسٹورنٹ سے مچھلی، رائتہ سالاد اور پکوڑے چوری پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص نے ایک گھر سے پنکھا چوری کیا تھا، چوری کے بعد عمارت پر چڑھ کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ پاؤں پھسلنے کے باعث عمارت سے گرگیا اور شدید زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعے...
نیو یارک پوسٹ کے مطابق یہ گھر کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے کے بعد خریدا تھا۔ ایڈوِن کاسترو نامی اس شخص نے نومبر 2022 میں دو ارب ڈالر سے زائد کی لاٹری جیتی تھی جس کے بعد انہوں نے ہالی وُڈ ہِلز کے علاقے میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بنگلہ خریدا۔ ایڈوِن کاسترو کا یہ گھر بدقسمتی سے لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ کی نذر ہوگیا۔ آگ کی وجہ سے پورا علاقہ جلنے کے بعد ایڈوِن کاسترو کے بنگلے کے صرف ستون اور لکڑی کا کچھ سامان باقی رہ گیا ہے جس کی مالیت 38 لاکھ ڈالر ہے۔آگ لگنے کے بعد ایڈوِن کاسترو کا بنگلہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جنوری 2025ء) عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے تصدیق کی ہےکہ 2024 معلوم تاریخ کا گرم ترین سال تھا جس دوران عالمی حدت قبل از صنعتی دور کے مقابلے میں 1.55 ڈگری سیلسئس سے زیادہ رہی۔'ڈبلیو ایم او' کی ترجمان کلیئر نولیس نے کہا ہے کہ گزشتہ سال خشکی اور سطح سمندر کے درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے کو ملا۔ سمندر کی غیرمعمولی حدت اور نہایت گرم موسم نے دنیا بھر میں بہت سے ممالک میں زندگیوں، روزگار، امیدوں اور خوابوں کو بری طرح متاثر کیا۔ بہت سی موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سمندری برف کے گلیشیئر تیزرفتار سے پگھلتے رہے۔ اس طرح یہ عالمی حدت میں اضافے کے اعتبار...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ الگ الگ ریاستوں کی صورتحال کے حساب سے کانگریس ہو یا علاقائی پارٹیاں ہوں وہ فیصلہ کرتی ہیں کہ ہمیں متحد ہوکر لڑنا ہے یا الگ الگ ہوکر لڑنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی الیکشن 2024ء میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے ارادے سے بنایا گیا "انڈیا الائنس" کیا ختم ہوچکا ہے۔ یہ سوال اس وقت عوام کی طرف سے بھی پوچھا جا رہا ہے کیونکہ راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو کے بعد کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ الائنس صرف پارلیمانی الیکشن تک ہی تھا۔ انڈیا الائنس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب...
