2025-08-16@12:23:00 GMT
تلاش کی گنتی: 217
«تحصیل دفتر»:
(نئی خبر)
اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اللہ نے صبر کرنے والے غزہ کے مظلوم عوام کو ظالم و سفاک وحشی اللہ کے دھتکارے ہوئے اسرائیل پر فتح فرمائی۔ اللہ نے دیکھا دیا کہ وہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ پچاس ہزار شہادتوں لاکھ سے زیادہ زخمیوں، سیکڑوں ملبے تلے دبے ہوﺅں، لاکھوں بے یارو مددگار سڑکوں پر پڑے ہوﺅں، سیکڑوں گم شدہ، ٹوٹے پھوٹے خیموں پناہ گزیں، لاکھوں اسرائیل جیلوں میں بند فلسطینیوں کی قربانیاں رگ لائیں ۔ اللہ نے انہیں فتح عطافرمائی۔ اسرائیل غزہ کو اپنے تکبر کے زور پر مٹانے نکلا تھا۔ مگر ذلیل ہو کر اور شکست فاش کھا کر واپس اپنے خول میں جا چھپا۔ اس کا نظارہ دنیا نے اسرائیل کی دفاعی کمیٹی...
اسرائیل نے پیر کی طے شدہ ڈیڈ لائن کے باوجود جنوبی لبنان میں اپنی فوج کی تعیناتی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر نے دعویٰ کیا ہے کہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ وزیرِ اعظم کے دفتر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کا انخلاء اس بات پر منحصر ہے کہ علاقے میں لبنانی فوج کی تعیناتی اور معاہدے کے شرائط پر کتنی پابندی سے عمل کیا جاتا ہے۔ معاہدے کے مطابق لبنان کے جنوبی حصے سے حزب اللہ کے جنگجوؤں اور اسرائیلی فوج کو پیر کی صبح 4 بجے تک انخلاء کرنا تھا، اور اس کے بدلے لبنانی فوج کی تعیناتی متوقع...

قابض اسرائیل کی پابندیوں کی وجہ سے مغربی کنارے میں صحت کی دیکھ بھال تک رسائی خراب ہو رہی ہے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے دفتر نے کہا کہ مغربی کنارے میں جنوری کے آغاز سے اب تک 6 بچوں سمیت 34 شہری شہید ہوئے، جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امور "اوچا" نے خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی طرف سے آزادی پر پابندیوں کی وجہ سے مغربی کنارے میں صحت کی دیکھ بھال تک رسائی خراب ہو رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر نے ایک بیان میں مزید کہا کہ مغربی کنارے میں 68 فیصد ہیلتھ سروس پوائنٹس اب ہفتے میں دو یا تین دن سے زیادہ کام کرنے کے قابل نہیں ہیں، جبکہ ہسپتال اپنی صلاحیت کے صرف 70 فیصد پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت...
پیرس کی عدالت نے چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر کے قریب دو افراد پر قاتلانہ حملے میں ملوث پاکستانی شہری کو 30 سال قید کی سزا سنا دی۔ یہ واقعہ 2020 میں پیش آیا تھا جب مجرم ظہیر محمود نے فرانس میں چارلی ہیبڈو کے دفتر کے سامنے خنجر سے حملہ کیا، حالانکہ اخبار کا دفتر اس وقت وہاں منتقل ہو چکا تھا۔ 37 سالہ ظہیر محمود کو معلوم نہیں تھا کہ دفتر اب بھی اسی مقام پر موجود ہے۔ سزا مکمل ہونے کے بعد ظہیر محمود کو فرانس سے نکال کر اپنے وطن واپس بھیج دیا جائے گا اور اس پر فرانس میں دوبارہ داخلے کی تاحیات پابندی عائد کر دی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ حملہ 2015...
حیدرآباد(نمائندہ جسارت)جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے تحریک حماس کے مرکزی رہنما خالد مشعل کے نام تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ اکتوبر2023 ء کو طوفان الاقصیٰ کے نام سے آپ نے جس عظیم جہاد کا آغاز کیا تھا جس میں 15ماہ تک پچاس ہزار کے قریب مجاہدوں نے شہادت کے جام نوش کئے بے شمار لوگ زخمی ہوئے پورا غزہ ملبہ کا ڈھیر بن گیا کہیں سے کوئی امداد نہیں آئی لیکن یہ تمام مصائب مجاہدوں کے عزم اور حوصلہ کو شکست نہیں دے سکے وہ دھشت گرد اسرائیل جو حماس کو ختم کرنے کی اور غزہ کو فتح کرنے کی باتیں کررہا تھا اس کو اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی...
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء مشائخ نے کہا کہ فلسطینی مقاومتی و حمایتی قوتوں کا اتحاد اسی طرح مضبوط و برقرار رہا تو عنقریب وہ دن ضرور آجائے گا جب بیت المقدس پر آزادی کا جھنڈا لہرائے گا اور دنیا بھر کے مسلمان بیت المقدس میں نماز شکر ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی عیادت و دعائے صحت کے بعد امن معاہدہ فلسطین کے حوالے سے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی امن معاہدہ طوفانِ اقصیٰ و شہدائے مقاومت فلسطین کی فتح مبین ہے۔ ...
سولہ جنوری کو تقریبا پندرہ ماہ کے بعد یہ خبر سامنے آئی ہے کہ غزہ جنگ میں غاصب صیہونی حکومت اسرائیل نے فلسطینی مزاحمت کے ساتھ ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں رضا مندی کا اظہارکیا ہے، یعنی جنگ بندی کا معاہدہ ترتیب پا چکا ہے اور اب دونوں فریق اس معاہدے کے مسودے پر رضا مند بھی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ معاہدہ تین مرحلوں میں انجام پذیر ہوگا، جس کا پہلا مرحلہ اتوار انیس جنوری کو شروع ہو کر آیندہ بیالیس دن تک جاری رہے گا۔ ان بیالیس دنوں میں قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا جب کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی یعنی دونوں اطراف سے کسی قسم کی کوئی عسکری کارروائی انجام نہیں دی جائے گی۔...
اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علماء مشائخ نے کہا کہ شہدائے فلسطین کی بلاامتیاز رنگ و مسلک لازوال عظیم قربانیاں عنداللہ مقبول ہو کر رنگ لے آئیں اور قبلہ اول بیت المقدس پر قابض غاصب ظالم صیہونی ناجائز ریاست اسرائیل اور اس کے حواریوں کو عبرتناک شکست و ناکامیوں کے بعد پیچھے ہٹنا پڑا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے 300 سے زائد جید علماء مشائخ نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین اسرائیل امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے صلح حدیبیہ کی مثل فتح مبین سے تشبیہ دی ہے، جس کے نتیجے میں محض 2 سال بعد مکہ مکرمہ بغیر جنگ و جدال کے فتح ہوگیا تھا۔ امن...
اسلام ٹائمز: یہ جنگ بندی عارضی ہے، کیونکہ ظالم ایک وقفہ لے گا اور پھر پوری طاقت سے حملہ کریگا۔ وہ اپنی کمزوریاں دور کریگا اور اپنی غلطیوں کو درست کریگا۔ مزاحمت کیلئے بھی خود کو منظم کرنے کا وقت ہے۔ لبنان، عراق، یمن اور ایران میں طاقت کو جمع کیا جائے۔ جہاں جہاں غلطیاں ہوئیں، انکی نشاندہی کی جائے۔ طاقتور پہلووں کو مزید طاقتور بنایا جائے۔ ہر جگہ نئے چیلنجز آرہے ہیں اور اب منافقین کو استعمال کیا جائیگا۔ اس سب پر ان شاء اللہ تفصیل سے لکھیں گے۔ یہ وقت اپنے شہیدوں کی یاد کیساتھ خوشی منانے کا ہے کہ شکر خدا مزاحمتی محور جیت چکا ہے۔ تحریر: ڈاکٹر ندیم عباس اسرائیل نے جدید دور میں لائیو...
حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ حماس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے مسودے کو قبول کر لیا ہے۔ مذاکرات کے ثالثوں میں شامل قطر نے کہا ہے کہ فریقین معاہدے کو منظور کرنے کے اب تک کے “قریب ترین مقام” پر ہیں۔ اس معاہدے کے پہلے مرحلے میں حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے 33 افراد کو رہا کیا جانا ہے، جبکہ اسرائیل ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے گا۔ تاہم، اسرائیل نے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی میت حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ معاہدہ فریقین کو پندرہ ماہ سے جاری تباہ کن جنگ...
دوحا:قطر میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات اہم موڑ پر پہنچ چکے ہیں، جہاں فلسطینی تنظیم حماس اور ثالثوں کے درمیان معاہدے کے مسودے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ قطری وزارت خارجہ اور اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے اور جلد معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ اہم نکات اور ممکنہ پیش رفت عرب اور اسرائیلی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیل ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جبکہ حماس 3اسرائیلی یرغمالیوں کو پہلے روز اور مزید 4کو ایک ہفتے بعد آزاد کرے گی۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی فلاڈیلفی گزرگاہ خالی کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور دوسرے مرحلے میں قیدیوں اور...
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )غزہ میں فائر بندی کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور فریقین کو حتمی مسودہ پیش کیا گیا ہے مذاکرات کار آج منگل کے روز دوبارہ دوحہ میں ملاقات کریں گے تاکہ منصوبے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا سکے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مذاکرات کے عمل سے آگاہ ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ گزشتہ روز مذاکرات کے دوران جو نصف شب میں ایک اہم پیش رفت کے بعد ہوئے امریکی صدر کے نمائندوں اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مندوبین کی موجودگی میں اسرائیل اور حماس کو معاہدے کا حتمی مسودہ پیش کیا گیا.(جاری ہے) امریکی صدر جو بائیڈن...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی کی مکاریاں اور عیاریاں قوم بخوبی سمجھ چکی ہے۔لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیا کہ مریم نواز اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے چمچوں کے اعصاب پر سوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسد قیصر کو یاد رکھنا چاہیے کہ مریم نواز کو آپ کے مہاتما نے 2018ء کے الیکشن سے قبل نااہل کروایا تھا۔ طعنہ نہیں دینا چاہتے، لیکن کمٹمنٹ کیوں پوری نہیں ہوئی؟ اسد قیصرپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم طعنہ نہیں دینا چاہتے لیکن ان کو دیکھنا چاہیے کہ کمٹمنٹ کیوں پوری نہیں ہوئی۔ وزیراطلاعات پنجاب نے مزید...
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل فتنہ نے فائنل کال دی تو وہ مس کال ثابت ہوئی۔ شاہدرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ سول نافرمانی کر کے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے۔ اڈیالہ جیل فتنہ نے فائنل کال دی تو وہ مس کال ثابت ہوئی۔ ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال کے باوجود اضافہ ہوا اور بیرون ملک سے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر آئی۔ عظمی بخاری نے کہا کہ ایک شخص کی سازش ہے کہ اداروں اور ملک کو نقصان پہنچانا ہے۔ ادھر تو پھونکوں تعویزوں اور...
— فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک مرتبہ پھر بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی جماعت پر تنقید کی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے دوست ممالک کو بھی پتہ ہے کہ فتنہ کون ہے، یہ لوگ ڈی چوک سے مال و اسباب چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، پہلے فائنل کال دی گئی وہ مس کال ثابت ہوئی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی تو جیل میں نٹس اور امپورٹڈ چاکلیٹ کھاتے ہیں، اوورسیز پاکستانی دیکھ چکے ہیں کہ اس شخص کا ایجنڈا پاکستان کی تباہی ہے، کوئی بھی ذی شعور پاکستانی اس شخص کو سپورٹ نہیں کر سکتا۔ دوست ممالک کو بھی پتہ ہے کہ فتنہ کون ہے:...
پشاور: پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ جو حکومت اپنے زیرکنٹرول جیل میں ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں کروا سکتی وہ ہمارے دو بڑے مطالبات پر کیا پیشرفت کرے گی، جلسہ روکوانے کے لیے اگر 7 بجے جیل کھلوائی جاسکتی ہے تو ملاقات کیوں نہیں کرائی جارہی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ مذاکرات سے ہمیں انصاف ملے، ہم ڈیل نہیں انصاف مانگتے ہیں، ہم اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمارے نوجوان پُرجوش ہیں، ہم بکنے والے لوگ نہیں ہیں، گولیاں چلانے کی روایت سے معاشرے میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے...