2025-06-20@17:26:12 GMT
تلاش کی گنتی: 9453

«سالانہ امتحانات کا»:

(نئی خبر)
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو ایرانی حکام سے جلد ازجلد ملاقات کے اہتمام کی ہدایت کردی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایرانی حکام سے جلد ازجلد ملاقات کا اہتمام کریں۔ امریکی ٹی وی نے یہ دعویٰ بعض ذرائع کی بنیاد پر کیا ہے، اس سے پہلے ایک اور امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے اور وہ کینیڈا کا دورہ مختصر کرکے اس اجلاس کی صدارت کریں گے جو کہ وائٹ ہاؤس کے سیچوئشن روم میں ہوگا۔ بابر بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل، معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں صدر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے اسرائیل پر ایک سائبر حملہ کیا ہے جس میں موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق، ایران کے سائبر حملے کے نتیجے میں اسرائیلی شہریوں کو موبائل فونز پر پیغامات موصول ہوئے، جن میں انہیں پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔اسرائیلی حکام نے شہریوں کو مطلع کیا کہ یہ ایران کا سائبر حملہ ہے اور عوام کو اس پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔اس کے علاوہ، اسرائیلی ٹی وی چینل کا لائیو پروگرام بھی مبینہ طور پر ہیک کر لیا گیا، جس پر اینکرز حیرانی کا شکار ہو گئے۔واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا تھا، جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پر زور دیا کہ فلسطین کے ساتھ ایران کے معاملے پر بھی واضح، دوٹوک اور جرأت مندانہ پالیسی تشکیل دے کر اقدامات کیے جائیں، کشمیر کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑا جائے۔ حکمران اشیا ضروریہ، بجلی، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کر کے عام آدمی کو سہولت دیں۔مرکزی مجلس شوریٰ کے منصورہ میں ہونے والے 3 روزہ اجلاس سے اختتامی خطاب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت ملک بھر اور بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں قیام امن کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔ اسلام آباد اور کابل اپنے معاملات میں بہتری لائیں اور امن کے لیے بامعنی مذاکرات کیے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین...
    نفرت انگیز بیانیے کی روک تھام: پاکستان کا اقوام متحدہ سے عملی اقدامات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز نیویارک: پاکستان نے دنیا کو نفرت انگیز تقریر، غلط معلومات اور پرتشدد انتہا پسندی کے خطرات سے خبردار کیا ہے، اور کہا ہے کہ ان رجحانات میں اضافہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں، خصوصاً مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ “نفرت کے خلاف بین الاقوامی دن” کے موقع پر ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں قومی بیان دیتے ہوئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اگر ان نفرت پر مبنی بیانیوں کو روکا نہ گیا تو یہ معاشروں کو تقسیم کر کے عالمی امن اور استحکام کے لیے خطرہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آٰج بروز منگل روز کشمیر ،گلگت بلتستان ،شمال مشرقی /جنوبی پنجاب ،خطۂ پوٹھوہار، خیبرپختونخواہ، جنوب مشرقی/مشرقی سندھ اور شمالی مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے ۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخواہ میں ایک دو مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے۔ منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر ،گلگت بلتستان ، بالائی خیبرپختونخواہ اور جنوبی مشرقی/ مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایرانی حکام سے جلد از جلد ملاقات کی کوشش کریں تاکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی حل تلاش کیا جا سکے۔ یہ بات ایک امریکی عہدیدار اور معاملے سے واقف شخص نے میڈیا کو بتائی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا تہران واقعی اس تنازعے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے میں سنجیدہ ہے یا نہیں۔ جب سے اسرائیل نے گزشتہ ہفتے ایران پر پہلی میزائلوں کی بارش کی، تب سے ٹرمپ مسلسل اس مؤقف پر قائم ہیں کہ ایران کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کی میز پر...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی میں ایک نیا محاذ کھل گیا ہے جب ایران کی جانب سے اسرائیل پر سائبر حملہ کیا گیا جس میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔  اسرائیلی میڈیا کے مطابق شہریوں کو ایسے پیغامات موصول ہوئے جن میں انہیں پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ اسرائیلی حکام نے فوری طور پر اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایران کا  ڈیجیٹل حملہ ہے اور شہری ان پیغامات پر توجہ نہ دیں۔ یہ سائبر حملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اسرائیل پر ایک اور بڑا میزائل اور ڈرون حملہ کیا جس...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری طور پر مذاکرات شروع کر دینے چاہییں، ورنہ “بہت دیر ہو جائے گی۔” جی 7 سربراہی اجلاس کے موقع پر کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ ملاقات کے آغاز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا اور اسے فوراً بات چیت شروع کرنی چاہیے اس سے قبل کہ وقت گزر جائے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران تناؤ کم کرنے کے لیے بات چیت کرنا چاہتا ہے اور اسے ابھی یہ قدم اٹھانا چاہیے۔ ٹرمپ نے اسرائیل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل...
    اسرائیل کے دفاعی نظام کی حملوں کو فضا میں ناکام بنانے کی کوشش، حیفا پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایران نے پیر کو صبح سویرے اسرائیل پر پھر بڑا میزائل حملہ کیا، اور 100 کے قریب میزائل داغ دیے، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے سنے گئے۔حیفہ پاور پلانٹ پر میزائل حملے کے نتیجے میں وسطی اسرائیل میں بجلی بند ہوگئی۔ اسرائیل کے وسطی علاقوں میں نقصانات ہوئے۔ تل ابیب میں بھی کئی راکٹ گرے ہیں۔ جن سے نقصانات ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کے دفاعی نظام نے کئی حملوں کو فضا میں ناکام بنانے کی کوشش کی۔ حیفا میں ایران کے میزائل حملوں سے پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی۔حیفہ پاور پلانٹ پر میزائل حملے...
    ایران کی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کی سرزمین پر بلا اشتعال اسرائیلی جارحیت نے تہران کو مجبور کر دیا کہ وہ ایرانی قوم اور ملک کی سلامتی کے دفاع کے لیے مجرم صیہونیوں کو جواب دے۔ جوابی کارروائی کے طور پر ’آپریشن وعدہ صادق 3‘ کے تحت ایران نے پیر کی رات فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی جانب میزائلوں کی بڑی تعداد فائر کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دن بھر کی اسرائیلی جارحیت کے بعد چوتھے روز بھی ایران نے ’آپریشن وعدہ صادق 3‘ کے تحت جوابی کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں پر جدید بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل فضاؤں میں ہیں، اور اسرائیل کی جانب بڑھ رہے ہیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے مثبت اور حوصلہ افزا ردعمل سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق  حماس کے سینئر رہنما ڈاکٹر سامی ابو زہری نے خواجہ آصف کے پاکستانی مؤقف کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے سراہا اور اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر فلسطین کے مظلوم عوام کی عملی حمایت کریں۔ڈاکٹر سامی ابو زہری نے کہا کہ وزیر دفاع نے جس جرات مندی سے اسلامی دنیا کے اتحاد کی بات کی اور اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا، وہ قابل تحسین ہے، اسرائیل کے خلاف مزاحمت اب محض بیانات سے نہیں جیتی جا سکتی، بلکہ اس...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون 2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے جدید مینجمنٹ کے نظام سے اپنے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا ہے،پاکستان متحدہ عرب امارات کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نائب وزیر برائے کیبنٹ افیئرز فار کمپی ٹیٹونس اور نالج ایکسچینج عبداللہ نصر لوتاہ کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی۔وفد میں پاکستان میں عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی اور گورنمنٹ نالج ایکسچینج آفس کے عبداللہ البلوکی اور ابراہیم العلی بھی شامل تھے۔وزیراعظم نے اپنے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 جون 2025ء) جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل میریانو گروسی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران کی جنگ سے ایٹمی تنصیبات کی تباہی اور تابکاری کے اخراج کا خطرہ بڑھ گیا ہے جس کے لوگوں کی زندگی اور ماحول کے لیے سنگین نتائج ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری مسئلے کا سفارتی حل نکالنے اور اسے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی کوششیں جنگ کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں اور کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں۔ Tweet URL 'آئی اے ای اے' کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 جون 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی رابطہ کار ٹام فلیچر نے دنیا بھر میں 114 ملین لوگوں کی زندگی کو تحفظ دینے کے لیے رواں سال 29 ارب ڈالر کے امدادی وسائل مہیا کرنے کی اپیل کی ہے جو گزشتہ سال دنیا بھر میں جنگوں پر خرچ کیے جانے والے وسائل کا صرف ایک فیصد ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ عرصہ کے دوران امدادی وسائل میں آنے والی کمی دنیا کے طول و عرض میں بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔ ان حالات میں لوگوں کی بڑی تعداد ضروری مدد سے محروم رہ جائے گی لیکن امدادی برادری دستیاب وسائل...
    ایک بیان میں جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسائیہ ملک ہے جس کے ساتھ صدیوں سے تعلقات ہیں، ایران کے ساتھ تاریخی رشتہ ہے، آزمائش کی گھڑی میں ہر طریقے سے ایران کے ساتھ ہیں، عالم اسلام کا اتحاد ضروری ہے، اگر آج مسلم دنیا متحد نہ ہوئی اور ہم خاموش رہے تو سب کی باری آجائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و نامور مذہبی اسکالر حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی نے کہا کہ ہم ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں اور ہم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور  ایران کے بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف مزید اشتعال انگیزی سے باز رہے اور تحمل و دانشمندی کا مظاہرہ کرے کیونکہ ایران اپنی سرزمین کے دفاع میں جوابی اقدامات کر رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کے ممکنہ خطرناک نتائج سب کے لیے واضح ہیں اور یہ علاقائی و عالمی امن کو سنگین خطرے سے دوچار کر سکتے ہیں، تہران اپنے حقِ دفاع کے تحت کارروائیاں کر رہا ہے اور اس میں کوئی غیر قانونی بات نہیں۔سرگئی ریابکوف نے بتایا کہ روس ایران، اسرائیل اور امریکا سمیت تمام متعلقہ فریقوں سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویانا :ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے (IAEA) کے سربراہ ماریانو گروسّی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی جوہری تنصیبات کے تحفظ کو خطرے میں ڈال رہی ہے، جس سے تابکاری کے اخراج اور ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کی عالمی کوششوں کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیل ایران کشیدگی پر ایجنسی کے ہنگامی اجلاس میں ابتدائی بیان دیتے ہوئے گروسّی نے رکن ممالک کو آگاہ کیا کہ اسرائیلی حملے کے بعد ایران میں قائم نطنز فیول انریچمنٹ پلانٹ پر کوئی نیا نقصان نہیں ہوا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نطنز تنصیب کے باہر ریڈیو ایکٹیویٹی کی سطح معمول کے مطابق ہے، تنصیب کے...
    واٹس ایپ دنیا بھر میں 3 نئی اشتہاری خصوصیات متعارف کر رہا ہے۔ یہ اشتہارات پرائیویٹ چیٹس میں ظاہر نہیں ہوں گے اور نہ ہی میسجز کے مواد کو ٹارگٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا، کیونکہ یہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہیں البتہٰ یہ نئے فیچرز واٹس ایپ صارف کے مقام، زبان، اور فالو کردہ چینلز کی بنیاد پر اشتہارات کی تجاویز دیں گے۔ جو صارفین فیس بک یا انسٹاگرام سے لنک کیے گئے ہیں، وہ زیادہ شخصی نوعیت کے اشتہارات دیکھیں گے، جس سے میٹا کے ایکو سسٹم میں ٹارگٹڈ اشتہارات کی صلاحیت بڑھ جائے گی۔ یہ اشتہارات ایک مخصوص سیکشن جسے اپڈیٹس کہا جاتا ہے، میں ظاہر ہوں گے، جس تک رسائی کے لیے ایپ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیلیفورنیا: دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ اب اشتہارات سے پاک نہیں رہے گی، میٹا نے واٹس ایپ اسٹیٹس میں اشتہارات متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے واٹس ایپ کے صارفین کے طرزِ استعمال میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابتدائی طور پر یہ اشتہارات واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں نظر آئیں گے، بالکل اسی انداز میں جیسے انسٹاگرام اسٹوریز میں اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔میٹا کے مطابق اس فیچر کا مقصد کمپنیوں اور برانڈز کو اپنے واٹس ایپ چینلز کو پروموٹ کرنے کا موقع دینا ہے، جبکہ صارفین کو ان کے ملک، شہر، زبان، اور فالو کیے گئے چینلز کی بنیاد پر اشتہارات دکھائے جائیں گے۔صارفین کی...
    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں ،بحران کا کوئی خطرہ نہیں ،نگران کمیٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر رکھنے کیلئے اعلی سطح کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عالمی اور مقامی مارکیٹ کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا فی الحال ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں ، بحران کا خطرہ نہیں ،ایک ورکنگ گروپ روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے گا۔کمیٹی ہر ہفتے اجلاس کر کے وزیراعظم کو سفارشات پیش کرے گی،کسی بھی ممکنہ سپلائی بحران سے بچنے کیلئے کمیٹی پیشگی حکمت عملی تجویز کرے گی۔یاد...
    تہران / اسلام آباد (نیو زڈیسک) ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بھارت اور اسرائیل کی جانب سے ایک نیا اطلاعاتی محاذ کھولا گیا ہے، جس کا مقصد خطے میں اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا اور مخصوص ممالک کو بلاجواز نشانہ بنانا ہے۔ ہند-اسرائیلی پراپیگنڈا نیٹ ورک اس وقت منظم طریقے سے پاکستان، چین اور روس پر یہ الزام تراشی کر رہا ہے کہ وہ ایران کی جنگی حمایت کر رہے ہیں، حالانکہ اس دعوے کے حق میں کوئی قابلِ اعتبار شواہد موجود نہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پروپیگنڈا دراصل بھارت اور اسرائیل کی اشتعال انگیز خارجہ پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی ایک حکمتِ عملی ہے۔ ایک طرف ایران پر جارحیت، اور دوسری جانب ایران...
     سٹی42: پاکستان کے وزیر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اسرائیل کے حملے کے فوراً بعد "ایک مرتبہ جواب دینے" کے بعد مذاکرات کرنے پر تیار تھا، ایران کے وزیر خارجہ نے یہ بات پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے کی تھی، اسحاق ڈار نے یہ بات ڈپلومیٹک چینلز کے ذریعہ  آگے ملکوں سے کی۔ ایران اب بھی مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ پاکستان کے وزیرخارجہ (اور نائب وزیراعظم) اسحاق ڈار نے یہ اہم انکشاف آج سینیٹ میں پڑوس میں جاری جنگ کے اہم موضوع پر پالیسی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا، "جنگ کوئی مذاق نہیں ہے"، اسحاق ڈار نے پڑوسی ملک کی جنگ میں شریک ہونے کی افواہوں اور فیک نیوز کو سختی کے ساتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب:اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے ایران میں جوہری اور میزائل پروگرام سے متعلق متعدد اہم اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور ایران پر فضائی برتری حاصل کرلی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے گزشتہ رات ایران میں 20 سے زائد اہداف پر حملے کیے جن میں ایرانی جوہری پروگرام کے صدر دفاتر اور میزائل تنصیبات شامل تھیں۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں ایرانی جوہری خطرے اور زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل پروگرام کو غیر مؤثر بنانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہیں، ایران کے مشرقی علاقوں کی جانب اسرائیلی افواج کی پیش قدمی جاری ہے اور آپریشنز میں تیزی لائی...
    بغداد(این این آئی)عراق میں امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ وہ تشدد یا امریکی ملکیت والے کاروباروں اور امریکیوں کے اکثر مقامات کے خلاف حملوں کے بڑھتے ہوئے امکانات سے آگاہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں سفارت خانے نے عراق میں تمام امریکیوں پر زور دیا کہ وہ غیر ملکیوں کی کثرت والی جگہوں اور کسی بھی بڑے اجتماع یا ہجوم سے گریز کریں۔
    ابوظہبی (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے سرکاری شعبے کے ملازمین کیلئے نئے ہجری سال کے آغاز پر یکم محرم کو تعطیل کا اعلان کر دیا۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز کے موقع پر 27 جون (جمعہ) کو سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (ایف اے ایچ آر) کے اعلان کا اطلاق پبلک سیکٹر کے ملازمین پر ہوگا، جس کے باعث انہیں ہفتہ اتوار کے ساتھ 3 دن کی طویل چھٹیاں ملیں گی۔ رپورٹ کے مطابق 30 جون بروز پیر سے دفاتر میں معمول کے اوقات کار دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔ خیال رہے کہ اسلامی کیلنڈر قمری مہینوں پر مشتمل ہوتا...
    پنجاب حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں کیتھ لیبز قائم کیں اور سہولیات میں اضافہ کیا، موٹرویز کے لیے ایمبولینس سروس، مفت ادویات، ڈائلسز کارڈ جاری کیا گیا، شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین کارڈ کا اجرا کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایئرایمبولینس، نیوٹریشن اینڈ گروتھ پروگرام، اسکول میل پروگرام شروع کیے گئے، تعلیم کے لیے گزشتہ سال 65 ہزار 500 ملین روپے کا بجٹ رکھا گیا تھا۔ لاہور میں آٹزم اسکول، ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کا آغاز کیا، طلبا کو لیپ ٹاپ اور اسکالرشپس دی گئیں، اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا پروگرام دیا۔ پی ٹی آئی پنجاب نے صوبائی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی...
    بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چینی ترجمان گو جیاکھون نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں چین کا موقف اجاگر کیا۔پیر کے روزترجمان نے کہا کہ ہم فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد کشیدگی میں کمی کے لیے فوری اقدامات کریں، خطے کو مزید انتشار کی جانب جانے سے روکیں، اور مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات کے درست راستے پر واپس آنے کے لیےسازگار حالات پیدا کریں۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی اور اسرائیلی وزراء خارجہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور دونوں فریقوں سے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ فریقین کو فوری طور پر...
    ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کی فارمولا ون پر مبنی نئی فلم ’ایف ون‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس کی ریلیز کا مداح بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ٹریلر میں اعلان کیا گیا ہے کہ یہ فلم رواں ماہ 27 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ کوئی عام ٹریلر نہیں اس کی خاص بات یہ ہے کہ ایپل کمپنی نے آئی فون صارفین کے لیے ایک منفرد قدم اٹھاتے ہوئے اس فلم کا دنیا کا پہلا ’ہیپٹک ٹریلر‘ جاری کیا ہے، جو صرف Apple TV ایپ پر دستیاب ہے۔ ہیپٹک ٹریلر، ایپل کے Taptic Engine کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، جو فلم کے ایکشن مناظر کو فون کی وائبریشن کے ذریعے محسوس...
    دبئی حکومت نے  موسم گرما میں سرکاری ملازمین کے لیے  ہفتے میں 4 دن کام اور کم دورانیے کی ڈیوٹی اوقات کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام یکم جولائی سے 12 ستمبر 2025 تک نافذ العمل ہوگا۔ 2 شیڈول، ایک ہدف اس اسکیم کے تحت ملازمین کو 2 گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے: پہلا گروپ: پیر سے جمعرات تک روزانہ 8 گھنٹے کام کرے گا، جبکہ جمعہ کو مکمل چھٹی ہوگی۔ دوسرا گروپ: پیر سے جمعرات تک 7 گھنٹے کام کرے گا، جبکہ جمعہ کو آدھا دن کام کرے گا۔ یہ منصوبہ دراصل گزشتہ سال شروع کیے گئے “Our Summer is Flexible” نامی پائلٹ پروگرام کا تسلسل ہے، جسے دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ نے متعارف کرایا تھا۔...
    وفاقی حکومت اخراجات میں کمی اور انتظامی سادگی کے نام پر مختلف وفاقی اداروں کو ختم یا ضم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ رائٹ سائزنگ کے عنوان سے جاری اس مہم کا دائرہ اب ان اداروں تک جا پہنچا ہے جو علمی، ادبی اور فکری سرمائے کے امین ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ اکادمی ادبیات پاکستان، اردو سائنس بورڈ، اردو لغت بورڈ اور اقبال اکادمی کو ادارہ فروغ قومی زبان میں ضم کر دیا جائے اور ادارہ فروغ قومی زبان کو کسی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے ماتحت کر دیا جائے اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو انہیں ختم کردیا جائے۔ یہ تجویز نہ صرف...
    کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ وہ شادی کا ذکر اتنی بار کر چکی ہیں کہ اب شاید اسی وجہ سے شادی بھی نہیں ہو رہی۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہا کہ انہوں نے انڈسٹری میں کافی کام کرلیا اب نئی زندگی شروع کرنا چاہتی ہیں۔ اپنے ممکنہ جیون ساتھی سے متعلق بات کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہا کہ وہ شخص ایسا ہونا چاہیے جو ان کا احترام کرے، ان کا ساتھ دے اور انکی ہر بات سن سکے۔ میزبان نے سوال کیا کہ کون سا اداکار ہے جس کے ساتھ آپ کام کرنا چاہتی ہیں؟ جس پر لائبہ خان...
    15 اور 16 جون 2025 کی درمیانی شب خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیم “فتنہ الخوارج” کے 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا آپریشن ضلع پشاور میں کیا گیا جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مہارت سے گھیرے میں لیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 4 دہشتگرد، جن میں خوارج حارث اور خوارج بصیر شامل تھے، ہلاک کر دیے گئے۔ دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان میں کیا گیا، جہاں ایک اور دہشتگرد کو ہلاک کر دیا گیا۔ دونوں کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور...
    سفارتی ذرائع کے مطابق تفتان بارڈر پر آج شام 4 بجے کے بعد بھی راہداری ملے گی۔ اتوار کو 180 پاکستانیوں نے باڈر کراس کیا، واپس آنےوالوں میں 168 زائرین،12 تاجر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں پھنسے پاکستانی طلبا و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ ہوگیا۔ اسرائیل اور ایران کی جنگ کے باعث پاکستانی ایران میں پھنس گئے تاہم اب  پاکستانی طلبا کو لےکر 6 بسیں تفتان بارڈر کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق تفتان بارڈر پر آج شام 4 بجے کے بعد بھی راہداری ملے گی۔ اتوار کو 180 پاکستانیوں نے باڈر کراس کیا، واپس آنےوالوں میں 168 زائرین،12 تاجر شامل ہیں۔ ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ وہ...
    سٹی42:ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق گلشن راوی، شادمان، فیروز پور روڈ، پیکو روڈ، ٹاؤن شپ اور کالج روڈ سمیت اہم تجارتی علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ آپریشن کے دوران 28 ٹرک سامان ضبط کیا گیا جبکہ 128 دکانیں سیل کی گئیں۔ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ میٹروپولیٹن آفیسر کاشف جلیل نے بتایا کہ انسداد تجاوزات مہم کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور سڑکوں، فٹ پاتھوں کو عوام کے لیے قابل استعمال بنانا ہے۔ چیف آفیسر کے مطابق میگا آپریشنز کی نگرانی خود ڈپٹی کمشنر لاہور سید...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے اسرائیل کی ایران پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دہائیوں سے نہتے فلسطینیوں پر مظالم روا رکھے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے بے گُناہ مسلمانوں پر ظلم و ستم کے بعد ہمارے خطے میں اسرائیلی دراندازی قابلِ تشویش  ہے۔(جاری ہے) ایران پر اسرائیلی افواج کے حملے قابل مذمت ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بطور ایٹمی ریاست بہترین دفاعی صلاحیتوں کی حامل ہے۔ محب وطن سوچوں کے انقلابی اقدام نے اسے ایٹمی پروگرام میں استقامت اپناتے ہوئے کامیاب بنایا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جون 2025ء) جی سیون اجلاس میں شرکت کے لیے کینیڈا، امریکہ، فرانس، اٹلی، جاپان، جرمنی، برطانیہ اور یورپی یونین سمیت کئی دیگر ممالک کے سربراہان مملکت کینیڈا کے راکیز پہنچ چکے ہیں، جہاں یہ تین روزہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ جی سیون رہنماؤں کے اجلاس میں اسرائیل اور ایران تنازعہ ایجنڈے کے سب سے اوپر رہنے کی توقع ہے، جبکہ میزبان ملک کینیڈا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تصادم سے بچنے کی کوشش بھی کرے گا۔ کینیڈا میں جی سیون سمٹ میں بھارت چھ برسوں میں پہلی بار مدعو نہیں اجلاس کے اہم موضوعات کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کا کہنا ہے کہ ان کی ترجیحات میں امن و...
    سٹی42:  انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو اسلامیات اختیاری کے امتحان میں جعلسازی کا انکشاف، قربان ہائی سکول والٹن میں جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد اور کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے چھاپہ مار کر کارروائی کی۔جعلی امیدوار محمد شہریار، وزیر حسین کی جگہ امتحان دے رہا تھاجسے فوری طور پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ ولیس نے ملزم کیخلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کے مطابق جعلی امیدوار محمد شہریار، پنجاب یونیورسٹی سے فریش گریجوایٹ ہے اور وہ 80 ہزار روپے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے وزیراعظم اشیبا شیگیرو نے امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات کی،جس میں امریکی ٹیرف پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ آیندہ ہفتے کینیڈا میں جی 7کے سربراہ اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے علاحدہ ملاقات کریں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ سے 20 منٹ تک جاری رہنے والی اس ٹیلیفون کال کی درخواست جاپان نے کی تھی۔وزیراعظم نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ایک بار پھر امریکی ٹیرف پر نظرثانی کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور درآمدات میں اضافہ کرکے امریکی تجارتی خسارے کو کم کرنے میں معاونت کرے گا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے محرم الحرام کے مقدس ایام کے پیشِ نظر شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے غیر معمولی اور مؤثر انتظامات کرنے کے احکامات جاری کردیے ،اس ضمن میں اسٹاف آفیسر ٹو سی ای او واٹر کارپوریشن الٰہی بخش بھٹو نے جاری کردہ ایک مراسلے میں تمام متعلقہ افسران کو ہدایات دی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ منتخب عوامی نمائندوں مذہبی قائدین بالخصوص شیعہ علماء کرام جعفریہ الائنس اور دیگر مذہبی تنظیموں سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ترجیحی اقدامات اور مکمل انتظامات...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی نظر آنے لگے ہیں، جہاں فضائی حدود میں تبدیلیوں اور حفاظتی خدشات کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری تناؤ کے باعث کئی بین الاقوامی ایئر لائنز نے اپنی پروازوں کے روٹس میں تبدیلی کر دی ہے، جس سے پاکستان آنے اور جانے والی پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔ خاص طور پر یورپ، خلیجی ممالک اور ترکی کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پاکستان میں فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے لگا ہے۔ فضائی حدود کی بندش...
    سعودی عرب نے ایرانی حجاج کی بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ وزارت حج کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت کی ہدایت پر ایرانی حجاج کی دیکھ بھال کیلئے آپریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق پہلے مرحلے میں حجاج کے پہلے گروپ کو مدینہ سے ایئرپورٹ پہنچایا گیا ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ اس سال تقریباً 76 ہزار ایرانیوں نے فریضہ حج ادا کیا ہے۔ Post Views: 2
    پاکستان کے محکمہ موسمیات نے آج بروز پیر کشمیر،گلگت بلتستان، مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، سندھ اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم وسطی وجنوبی پنجاب، با لائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شہید بینظیر آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی یا ممکنہ جنگ کی صورت میں پاکستان میں ایرانی مصنوعات کی درآمد پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ خاص طور پر وہ افراد جو ایرانی اشیا جیسا کہ پیٹرول، چاکلیٹس، کوکنگ آئل، بسکٹس، خشک میوہ جات، الیکٹرانکس وغیرہ کا کاروبار کرتے ہیں، وہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ ایرانی مصنوعات کا کاروبار کرنے والے پاکستانی کتنے متاثر ہو سکتے ہیں؟ اس حوالے سے جاننے کے لیے ’وی نیوز‘ نے چند ایسے افراد سے بات کی جو راولپنڈی باجوڑ پلازہ میں ایرانی مصنوعات فروخت کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوائی، ایران و اسرائیل کے درمیان بھی جلد معاہدہ ہوگا : ڈونلڈ ٹرمپ ’کشیدگی جاری رہی تو ہمارا کاروبار متاثر ہوگا‘...
    ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق ایرانی فوج نے اسرائیل کے خلاف تازہ فضائی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے جس میں ایران کی جانب سے تل ابیب ، مقبوضہ بیت المقدس اور حیفہ سمیت متعدد مقامات پر درجنوں بیلسٹک میزائلز فائر کیے گئے. ایرانی میزائل حملے سے اسرائیلی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ان کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ حملوں کی اطلاعات کے بعد الرٹ سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو...
    عرب میڈیا کے مطابق ایران کے ہائپرسونک میزائل کے حملے میں اسرائیل میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، متعدد لوگ زخمی ہیں، ہزاروں لوگ زیر زمین جاچکے ہیں، جب کہ اسرائیل میں خوف کا سماں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے دن بھر تہران پر حملوں کے بعد ایران نے پورے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کر دی جس کے نتیجے میں 15 اسرائیلی زخمی ہوگئے اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایران کے میزائل پہنچتے ہی اسرائیل کے تل ابیب، حیفہ اور دیگر شہروں میں سائرن بج اٹھے، شہریوں کو شیلٹرز کی جانب جانے اور اگلے احکام تک وہاں سے نہ نکلنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ اسرائیل نے اپنے تمام ہوائی اڈے اور...
    ایران نے قطر اور عمان کے ثالثوں کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے دوران کسی بھی قسم کی جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے قطری اور عمانی ثالثوں کو بتایا ہے کہ وہ صرف اس وقت سنجیدہ مذاکرات پر آمادہ ہوں گے جب اسرائیل کی پیشگی کارروائیوں کا مکمل جواب دے دیا جائے گا۔ ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے صاف اور واضح طور پر بتایا کہ جب تک حملے جاری ہیں، مذاکرات ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایران پر اچانک حملہ کیا، جس میں ایرانی فوجی کمان کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا اور ایرانی جوہری تنصیبات...
    آئندہ 15 روز  کے لیے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی ورکنگ کی تفصیلات سامنے آ گئیں، عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے کی بنا پر تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔ ذرائع  کے مطابق اوگرا اپنی سمری آج حکومت کو ارسال کرے گا، وزیر اعظم اوگرا کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دیں گے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا۔ ذرائع نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز  ہے، پیٹرول ایک روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔...
     پی ایس ٹی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو اپنے دفاع کے لیے متحد ہو کر نیا بلاک بنانا ہوگا، پاکستان ترکی اور آذربائیجان کا دفاعی اتحاد قابل تحسین ہے، دیگر مسلم ممالک کو اس دفاعی اتحاد کا حصہ بننا چاہیے، اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب ممالک غلط فہمی کا شکار ہیں جلد ہی انہیں اسرائیلی غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔  اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ اسرائیل دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، پرامن دنیا میں اسرائیل جیسے ملک کا وجود ممکن نہیں، غزہ، لبنان اور یمن کے بعد ایران پر اسرائیلی حملے نے ثابت کر دیا...
    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اضافے کا اعلان پیٹرول کی قیمت پیٹرولیم مصنوعات وفاقی حکومت وی نیوز
    شہر کے مختلف مقامات پر عید غدیر کے موقع پر دسترخوان غدیری، محافل جشن اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ عوام الناس نے ولایت مولا علی علیہ السلام کے اعلان کے دن کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا۔ اسلام ٹائمز۔ عید غدیر کے موقع پر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف مقامات پر دسترخوان غدیری، محافل جشن اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ عوام الناس نے ولایت مولا علی علیہ السلام کے اعلان کے دن کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا۔ تفصیلات کے مطابق 18 ذی الحجہ کو عید غدیر کی مناسبت سے کوئٹہ کے مختلف مساجد و امامبارگاہوں میں محافل جشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر منقبت خوانوں اور شعراء کرام نے نذرانہ عقیدت...
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2025ء )اسرائیل کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پلان رد کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو ویٹو کیا، اس حوالے سے امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ہم سیاسی قیادت کے پیچھے جانےکی بات بھی نہیں کرسکتے۔(جاری ہے) اس خبر پر رد عمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ امریکی صدر سے بات چیت کی بہت سی غلط رپورٹس ہیں جوکبھی ہوئی ہی نہیں، میں ان باتوں میں پڑنے والا نہیں، ہمیں جوکرنےکی...
      فرانس کے صدر ایما نیوئل میکرون نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی ”آنے والے چند گھنٹوں میں“ ختم ہو جائے گی اور خطے میں امن کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے ایران کے ساتھ نیوکلیئر مذاکرات کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ میکرون نے گرین لینڈ کے دورے کے دوران کہا ”مجھے امید ہے کہ آنے والے گھنٹوں میں سکون آئے گا اور ہم بات چیت کا آغاز کر سکیں گے تاکہ خطے میں جوہری صلاحیتوں کے اضافے اور کسی قسم کی کشیدگی سے بچا جاسکے۔“ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دن ایران کے صدر سے ان کی گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے جلد از جلد مذاکرات کی اپیل...
    صہیونی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے راہبر معظم کو امریکا سے مذاکرات تیز کرنے کا مشورہ دیا، روسی صدر نے امریکی ہم منصب سے گفتگو کے بعد راہبر معظم کو خبردار کیا کہ ایرانی حکومت خطرے میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز روسی صدر پیوٹن نے ایران کے کہنے پر امریکی صدر ٹرمپ سے رابطہ کیا۔ صہیونی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے آیت اللہ سید علی حیسن خامنہ ای کو امریکا سے مذاکرات تیز کرنے کا مشورہ دیا، روسی صدر نے امریکی ہم منصب  سے گفتگو کے بعد آیت اللہ سید علی حیسن خامنہ ای کو خبردار کیا کہ ایرانی حکومت خطرے میں ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی آرمی...
    پیوٹن نے خامنہ ای کو امریکا سے مذاکرات تیز کرنے کا مشورہ دیا، اسرائیلی میڈیا کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز یروشلم(سب نیوز)اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ روز روسی صدرپیوٹن نے ایران کے کہنے پرامریکی صدر ٹرمپ سے رابطہ کیا۔صہیونی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے خامنہ ای کو امریکا سے مذاکرات تیز کرنے کا مشورہ دیا، روسی صدد نے امریکی ہم منصب سے گفتگوکے بعد خامنہ ای کو خبردار کیا کہ ایرانی حکومت خطرے میں ہے۔دوسری جانب اسرائیلی آرمی چیف آف سٹاف نے بھی دعوی کیا کہ 2اسرائیلی شہری ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہیں جب کہ اسرائیلی میڈیا ہم اپنی بقا کو لاحق خطرے کو ختم کر رہے ہیں۔ ...
    مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر تباہ کن جنگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جہاں اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے کئی شہروں پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں۔ ان حملوں کا دائرہ مشہد، تہران، اصفہان، تبریز، شیراز سمیت ایران کے اہم دفاعی و شہری مراکز تک پھیل چکا ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے ری فیولنگ طیارے کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جس کی تباہی سے ایران کی فضائی کارروائیوں کی صلاحیت شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کا انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر تباہ کردیا ہے۔ سب سے ہولناک مناظر ایران کے مقدس شہر مشہد سے رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں امام علی رضا...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں جو بداعتمادی،تناؤ،ٹکراو اور الزام تراشیوں کا جو ماحول تھا، اس میں اب دونوں اطراف سے سفارتی محاذ پر بہتری کے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔یہ نئے مثبت امکانات دونوں ممالک سمیت خطہ میں موجود کشیدگی کے خاتمہ یا بہتر تعلقات کی بحالی میں خاص اہمیت رکھتے ہیں ۔ حالیہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کوششوں کے بعد یہ اتفاق رائے کا سامنے آنا کہ ہم دونوں ممالک سفارتی تعلقات کی بنیاد پر درپیش مسائل پر بات چیت اور سیاسی حل نکالنے کی کوشش کریں گے، اہم پیش رفت ہے۔کیونکہ اس وقت پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کا ایک اہم راستہ ہماری اپنی داخلی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی یا دہشت گردی...
    تہران—فائل فوٹو ایران میں پھنسے پاکستانی طلباء و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ ہو گیا۔تہران سے سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی طلبہ کو لے کر 6 بسیں تفتان بارڈر کے لیے روانہ ہو گئیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سفارت خانے کی کوشش کے بعد تفتان بارڈر پر شام 4 بجے کے بعد بھی راہداری ملے گی۔یہ طلباء تہران اور اصفہان یونیورسٹی میں انجئنیرنگ و دیگر شعبوں میں زیرِ تعلیم ہیں۔پاکستانی سفارت کاروں نے طلبا و طالبات کو الوداع کہا۔
    کراچی(شوبز ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ وہ شادی کا ذکر اتنی بار کر چکی ہیں کہ اب شاید اسی وجہ سے شادی بھی نہیں ہو رہی۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہا کہ انہوں نے انڈسٹری میں کافی کام کرلیا اب نئی زندگی شروع کرنا چاہتی ہیں۔اپنے ممکنہ جیون ساتھی سے متعلق بات کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہا کہ وہ شخص ایسا ہونا چاہیے جو ان کا احترام کرے، ان کا ساتھ دے اور انکی ہر بات سن سکے۔ میزبان نے سوال کیا کہ کون سا اداکار ہے جس کے ساتھ آپ کام کرنا چاہتی ہیں؟ جس پر لائبہ خان نے کہا کہ وہ...
    —فائل فوٹو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اسرائیلی اقدامات کو علاقائی استحکام کے لیے سنگین قرار دیا ہے۔او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔حسین ابراہیم طحہٰ اور عباس عراقچی نے ایران پر اسرائیلی فوجی حملوں اور اس سے پیدا صورتِ حال پر بات چیت کی۔او آئی سی کے اعلامیے کے مطابق اسرائیل کے ان اقدامات سے علاقائی استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور تہران سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔
    ایران کا آئی اے ای اے سے تعاون محدود کا اعلان، جوہری تنصیبات حملوں پرخاموشی ناقابل قبول، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس ) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے عالمی جوہری ادارے (آئی اے ای اے)سے اپنا تعاون محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں پر خاموش رہا، جو شدید تشویش کا باعث ہے۔نائب وزیر خارجہ کے مطابق ایران اپنے جوہری مواد اور آلات کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کرے گا تاہم ان اقدامات کے بارے میں آئی اے ای اے کو پیشگی اطلاع نہیں دی جائے...
    برطانیہ کا اسرائیل کی مدد کیلئے مشرقِ وسطی میں جنگی بیڑے تعینات کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز تہران، لندن(سب نیوز)برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ نے مشرقِ وسطی میں جنگی طیارے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایرانی فوج نے برطانوی بحریہ کے ڈسٹرایئر جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا۔ایرانی بحریہ کے ڈرونز کی برطانوی جنگی بحری جہاز کے قریب پروازیں جاری ہیں جبکہ برطانوی بیڑے کو خلیج فارس میں داخلے سے روکنے کے لیے وارننگ بھی دی گئی۔ ایرانی فوج نے کہا ہے کہ وہ برٹش نیوی کے جہاز کو بحر ہند میں داخلے کے وقت سے ہی مانیٹر کر رہی تھی، برطانیہ اسرائیلی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نادرا نے شہریوں کو اُن کی دہلیز پرسروس فراہم کرنے کیلئے موبائل رجسٹریشن وین کا شیڈول جاری کردیا ۔ آئندہ ہفتے پانچ مختلف مقامات پر موجود نادرا موبائل رجسٹریشن وین سے شہری شناختی دستاویزات تیار کرواسکیں گے۔ 17 جون کو ٹاون شپ میں نادرا موبائل رجسٹریشن وین لگائی جائے گئی، جبکہ 19 سے 20 جون تک مرغزار کالونی، 16تا 18 تک مزنگ ٹیچنک ہسپتال میں وین لگائی جائے گئی۔ اسکے علاوہ 18 جون کو موہلنوال میں موبائل رجسٹریشن وین لگائی جائے گئی۔ ڈائریکٹر جنرل لاہور ریجن نادرا کی ہدایت پر نادرا موبائل رجسٹریشن وین صبح 8.30 سے شام 4.30 تک اپریشنل رہے گئی۔ شہری موبائل وین سے اپنی شناختی دستاویزات باآسانی بنوا سکیں گئے۔...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد پڑوسی ملک میں پھنسے 450 پاکستانی زائرین وطن واپس آگئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران میں مقیم پاکستانی طلبا کے محفوظ انخلا کے انتظامات کر رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 154 طلبا کو وطن لایا جائے گا، عراق میں پھنسے ہوئے زائرین سے بھی سفارت خانے کا رابطہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر، حکومت پاکستان پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود اور حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا گزشتہ روز مکمل کر لیا گیا جبکہ ایران...
    ایف بی آرکا یکم جولائی سے ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ میں تیزی لانیکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) آئی ایم ایف کیساتھ طے شدہ شرائط پر عمل درآمد کے سلسلے میں ایف بی آر نے یکم جولائی سے ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ میں تیزی لانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق انفورسمنٹ اقدامات نہ لینے کی صورت میں 700ارب کے نئے ٹیکس لگانا پڑتے ہیں۔ سگریٹ،سیمنٹ، پولٹری،مشروبات،کھاد اور ٹیکسٹائل سیکٹرکی نگرانی بڑھائی جارہی ہے۔ ٹوبیکو سیکٹرکی پیداوار اور سیل کو ڈیجیٹل ٹریکنگ سسٹم سے مانیٹر کیا جائیگا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں قائم سگریٹ کے کارخانوں کی نگرانی ہو گی۔ شوگرسیکٹر میں...
    ریاست اتراکھنڈ کے علاقے کیدارناتھ سے گپت کاشی جانے والا ہیلی کاپٹر جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق آریان ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں چھ یاتری اور ایک پائلٹ سوار تھا۔ حادثہ صبح پانچ بج کر 20 منٹ پر پیش آیا اور پرواز کے صرف 10 منٹ بعد ہی ہیلی کاپٹر جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیدارناتھ مندر، دو مئی کو کھلنے کے بعد چھ ہفتوں کے دوران پیش آنے والا یہ پانچواں ہیلی کاپٹر حادثہ ہے، حادثے کے بعد ملبے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے لاشیں ناقابل شناخت ہو...
    بیجنگ :وسطی ایشیا کا خطہ “بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ” کی مشترکہ تعمیر کے آغاز کے مقام اور اس انیشی ایٹو کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کے ماڈل کے طور پر چین کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مسلسل گہرا اور دو طرفہ تجارت کے حجم میں بتدریج اضافہ کر رہا ہے۔ کسٹمز اعداد و شمار کے مطابق، چین کی جانب سے وسطی ایشیا کے پانچ ملکوں کے ساتھ درآمد و برآمد 2013 میں 312.04 ارب یوان سے بڑھ کر 2024 میں 674.15 ارب یوان تک پہنچ گئی ہے، جس میں 116 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اور سالانہ اوسط نمو کی شرح 7.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں، چین...
    اسلام آباد: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد پڑوسی ملک میں پھنسے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا مکمل کر لیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر، حکومت پاکستان پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود اور حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا گزشتہ روز مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ایران میں مقیم پاکستانی طلباء کے محفوظ انخلا کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 154 طلباء کو نکالا جائے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عراق میں پاکستانی زائرین، جو فضائی...
    سٹی 42: ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر  ایران سے 450 پاکستانی  زائرین کا انخلا مکمل ہوگیا  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے بتایا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر، حکومت پاکستان پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود اور حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے, ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا گزشتہ روز مکمل کر لیا گیا ہے,ایران میں مقیم پاکستانی طلباء کے محفوظ انخلا کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں,پہلے مرحلے میں 154 طلباء کو نکالا جائے گا, عراق میں پاکستانی زائرین، جو فضائی حدود کی بندش کے باعث پھنسے ہوئے ہیں،ایران میں ہمارا سفارت خانہ ان سے مسلسل رابطے میں ہے,  ان کی محفوظ...
    چین اور وسطی ایشیا ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کا مسلسل فرو غ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :وسطی ایشیا کا خطہ “بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ” کی مشترکہ تعمیر کے آغاز کے مقام اور اس انیشی ایٹو کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کے ماڈل کے طور پر چین کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مسلسل گہرا اور دو طرفہ تجارت کے حجم میں بتدریج اضافہ کر رہا ہے۔ کسٹمز اعداد و شمار کے مطابق، چین کی جانب سے وسطی ایشیا کے پانچ ملکوں کے ساتھ درآمد و برآمد 2013 میں 312.04 ارب یوان سے بڑھ کر 2024 میں 674.15 ارب یوان تک پہنچ گئی ہے، جس میں 116 فیصد کا...
    تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2025 )ایران کی وزارت تیل نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت میں واقع شہران آئل ڈپو اسرائیلی حملے میں نشانہ بنا یا گیا ہے ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی حملے نہ رکے تو ایران کی جوابی کارروائی مزید سنگین ہو گی گزشتہ رات ایران اور اسرائیل کے درمیان حملوں کے نئے سلسلے میں ایران کے متعدد اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا.(جاری ہے) ایرانی وزارت تیل کے مطابق اسرائیلی حملوں میں تہران میں شہران آئل ڈپو اور ایک فیول ٹینک کو نشانہ بنایا گیا تاہم دونوں مقامات پر صورتحال قابو میں ہے وزارت تیل نے یہ بھی بتایا کہ جنوبی صوبے بوشہر میں دو بڑے گیس فیلڈز...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں مشرق وسطیٰ میں جاری ایران-اسرائیل کشیدگی اور اس کے ممکنہ اثرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان 3 ریاستیں مگر ایک قوم ہیں: رجب طیب اردوان دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری سفارتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ترک صدر نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلے کا حل صرف پرامن مذاکرات اور سفارتی کوششوں سے ممکن ہے۔ اردوان نے ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کی بحالی کو موجودہ بحران کا واحد...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2025 )پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری جو کہ جی ڈی پی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے کو سست روی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے بہت سے رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز اور سرمایہ کار متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کرنے پر مجبور ہیں. ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق سرمائے کی بڑھتی ہوئی پرواز کی وجہ ملک میں معاشی عدم استحکام، متضاد پالیسیاں اور بھاری ٹیکس ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحانات برقرار رہے تو پاکستان کو اس شعبے میں سرمایہ کاری کی اہم رفتار کھونے کا خطرہ ہے جسے طویل عرصے سے ترقی اور روزگار کا محرک سمجھا جاتا ہے.(جاری ہے)...
    یہود و ہنود کا بڑھتا ہوا اتحاد  خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے جب کہ  ایران پر اسرائیلی حملہ دراصل یہود و ہنود سازش کا شاخسانہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق را اور موساد کا 1980 سے جاری خفیہ تعاون اب باقاعدہ دفاعی اتحاد بن چکا جس کا مقصد خطے میں بد امنی پھلانا ہے، بھارت اور اسرائیل کا دفاعی گٹھ جوڑ اب صرف اسلحہ نہیں، بلکہ سائبر سیکیورٹی اور انٹیلیجنس تک پھیل چکا ہے۔ گزشتہ دس  سالوں میں، بھارت نے اسرائیل سے 2.9 بلین ڈالر مالیت کا فوجی ہارڈویئر  جس میں ریڈار، نگرانی اور جنگی ڈرون اور میزائل درآمد کیے، بھارت نے اسرائیلی ڈرونز (Heron UAVs)، Tavor رائفلز اور Spice-2000 بم گائیڈنس سسٹمز جیسے ہتھیار اپنے فوجی اثاثوں میں شامل...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ونڈ انرجی کے حصول کے لئے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے ہواوؤں کے عالمی دن پر پیغام  دیتے ہوئے کہا کہ  ہواوؤں کا عالمی دن توانائی کے نئے سسٹم دریافت کرنے کی ترغیب دیتا ہے، ونڈ انرجی ذرا سی منصوبہ کے ساتھ بہت بڑا اثاثہ بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  ہوا کی قابل تجدید قوت سے بجلی کی پیداوار کے امکانات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، پنجاب میں تھل کے علاقے میں ونڈ انرجی سے توانائی کے حصول کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ہواوؤں کا عالمی دن توانائی کے حصول کے روایتی...
    علاقائی پیچیدگیوں اور سیاسی تغیرات کے باوجود، پاکستان نے ہمیشہ ایک پرامن اور خوشحال افغانستان کے لئے تعاون کی حکمت عملی اپنائی ہے۔ مستحکم، متحد اور خوشحال افغانستان کو نہ صرف ایک ہمسایہ ذمہ داری بلکہ علاقائی امن کے لیے ایک تزویراتی ضرورت سمجھتا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کا رشتہ صدیوں پرانا ہے، جو مشترکہ تاریخ اور جغرافیہ میں جڑا ہوا ہے۔ یہ قدرتی وابستگیاں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کو فروغ دیتی ہیں۔ قدیم ادوار میں افغانستان وسطی ایشیائی ریاستوں سے برصغیر تک تجارت کے لیے قدرتی گیٹ وے کے طور پر کام کرتا رہا۔ ان تجارتی راستوں نے ثقافتی، مذہبی اور تجارتی تبادلوں کو ممکن بنایا، جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرکے با اختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران رانا مشہود احمد خان نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں با اختیار بنانے سے متعلق مختلف جاری اقدامات پر وزیرِاعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے اور انہیں ملکی ترقی کے عمل میں متحرک شراکت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئندہ 15 روز کے لیے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی ورکنگ کی تفصیلات سامنے آ گئیں، عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے کی بنا پر تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اوگرا اپنی سمری آج حکومت کو ارسال کرے گا، وزیر اعظم اوگرا کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دیں گے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا۔ ذرائع نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے، پیٹرول ایک روپے 12 پیسے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک نئے خطرناک موڑ پر پہنچ گئی ہے، جہاں ایران اور اسرائیل نے اتوار کی صبح تک ایک دوسرے پر براہِ راست حملے جاری رکھے، یہ جھڑپیں خطے میں برسوں سے جاری پراکسی جنگوں سے ہٹ کر ایک کھلی محاذ آرائی کی علامت بن گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے متعدد میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے، جن میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے جب کہ درجنوں زخمی ہیں، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ زیادہ تر حملوں کو روک لیا گیا، کچھ میزائل شہری آبادی پر گرے، جن سے جانی نقصان ہوا۔دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے...
      پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان۔ میڈیاکی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔16 جون سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع ہے، جبکہ یکم جولائی سے یہ قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ حکومت نے نئے...
    کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے، سربراہسفارتی وفد بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسلز میںپریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین اورپاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کا کوئی فوجی حل نہیں ،کشمیر سمیت تصفیہ طلب مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ہی ممکن ہے۔برسلز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد وزیراعظم نے وفد تشکیل دیا۔ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ امن کی بات کرنے کے لیے آیا ہوں، ایٹمی طاقتیں ہونے کے باوجود پاک...
    — فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج گرم و مرطوب رہے گا اور شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 72 فیصد ہے۔ کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکانآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت ہواؤں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں پیر اور منگل کو بارش کا امکان موجود ہے، پیر کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار ہے تاہم اسلام آباد سمیت بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم شام کے وقت آندھی اور چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی گرمی کی لہر برقرار رہے گی ، جبکہ راولپنڈی ، مری، گلیات ، چکوال، جہلم ، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، جیکب آباد، پشاور، سوات، دیر، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں بادل برسنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔...
    اسرائیلی حملے پر انکشاف کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور ان کی قیادت کو شہید کر دیا گیا، لیکن اسرائیل اس سب میں اکیلا نہیں ہے، اسے عالمی قوتوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اور عالمی حالات پر پُرجوش اور جذباتی خطاب کرتے ہوئے مسلم دنیا کو بیدار ہونے کی اپیل کی۔ خواجہ آصف نے اپنے خطاب کا آغاز گزشتہ شب اسرائیل کے ایران پر حملے کے مذمت سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران اور اسرائیل کے درمیان کھلی جنگ جاری ہے، اور ایران صرف ہمارا ہمسایہ...
    اس سوال پر کہ آیا برطانیہ اسرائیل کو ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں سے بچانے میں براہِ راست مدد دے گا، جس پر ایران نے برطانوی اڈوں کو ہدف بنانے کی دھمکی دی ہے۔ اسٹارمر نے تفصیل بتانے سے گریز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ مشرقِ وسطیٰ میں اپنے جنگی طیارے اور دیگر فوجی وسائل تعینات کر رہا ہے، تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ’’ہنگامی معاونت‘‘ فراہم کی جا سکے۔ اسٹارمر نے G7 سربراہی اجلاس کے لیے روانگی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے باوجود اسرائیل کے دفاع کو مسترد کرنے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ...
    کسی بھی ملک کی معیشت کے استحکام میں اس کی ایمانداری، خود انحصاری اور مربوط حکمت عملی کا اہم کردار ہوتا ہے۔ بصورت دیگر ملک قرضوں اور بیرونی امداد پر انحصارکرنے لگتا ہے، جس کے کئی مضر اثرات ملکی معیشت پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ پاکستان آئی ایم ایف کے قرضوں میں جکڑا ہوا ملک ہے۔ آئی ایم ایف خود کو ایک غیر جانبدار ادارہ قرار دیتا ہے، لیکن کئی معاشی ماہرین اور نقاد اسے مغربی طاقتوں، خاص طور پر امریکا کے مفادات کا تحفظ کرنے والا ادارہ سمجھتے ہیں۔ اس کی پالیسیوں کا جھکاؤ اکثر سرمایہ دارانہ نظام کی طرف ہوتا ہے، اور اس کی شرائط اکثر ترقی پذیر ممالک کی سماجی فلاحی اسکیموں کو متاثرکرتی ہیں۔ چنانچہ یہ سوال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1295 ویں عرس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق معروف صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کا 1295 واں عرس مبارک 17 سے 19 جون منعقد ہو گا ، جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔کمشنر کراچی نے کہا کہ عرس کے مثالی انتظامات کئے جائیں اور زائرین کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں،ان کا کہنا تھا کہ پانی،واش رومز ، لنگر اور سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں تاہم دور ان عرس کسی قسم کی چارج پارکنگ نہیں ہوگیکمشنر کراچی نے بتایا کہ پولیس دن اور رات...