2025-10-04@22:56:35 GMT
تلاش کی گنتی: 219

«سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی»:

(نئی خبر)
    کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی نے بھارتی کامیڈین و شاعر منور فاروقی کے ساتھ ریلیز ہونے والے نئے گیت ‘ہوا بن کے’ کی کامیابی پر فینز کے نام پیغام جاری کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق حسن و دلکشی سے سرشار کنزہ ہاشمی کے پاکستان میں تو بے شمار فینز ہیں ہی ساتھ ساتھ بھارت میں بھی انکی فین فالوئنگ زبردست ہے۔ کنزہ ہاشمی بھارتی اداکار کرن واہی اور گلوکار جوش برار کے گیتوں میں اپنے حسن کے جلوے بکھیر کر سب کو اپنا گرویدہ بنا چکی ہیں اور اب وہ ایک اور گیت کا حصہ بن چکی ہیں۔ کنزہ ہاشمی کا 3 فروری کو منور فاروقی کے ساتھ گیت ‘ہوا بن کے’ ریلیز کیا گیا جس میں دونوں...
    واشنگٹن: میٹا کی معروف میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی پیراگون سولوشنز نے درجنوں صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ کمپنی نے ہیکنگ کی کوشش کے بعد پیراگون کو قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے سیز اینڈ ڈیسسٹ کا خط ارسال کیا ہے۔ واٹس ایپ کے عہدیدار نے مزید بتایا کہ تقریباً 90 صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔  واٹس ایپ کے عہدیدارنے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ کن افراد کو ہدف بنایا گیا تھا اور ان کا تعلیق کس ملک سے تھا البتہ انہوں نے یہ ضرور کہا کہ ہدف...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا کی اپنی فلم پریمیئر کے موقع پر غیر معمولی حالت میں شرکت کی وائرل ویڈیو پر بیان سامنے آگیا ہے۔ اداکار معمر رانا گزشتہ دنوں اپنی نئی فلم ’’باپ‘‘ کے پریمیئر کے موقع پر اس انداز میں نظر آئے تھے کہ سوشل میڈیا صارفین نے ان پر نشے میں ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ پریمیئر کے موقع پر بنائی گئی اداکار کے لڑکھڑا کر چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگئی تھی، جس میں انہیں غیر معمولی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ وائرل ویڈیو کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی گئیں کہ معمر رانا نے نشے کی حالت میں تقریب میں شرکت کی تھی۔ لیکن اب اداکار کی جانب...
    کراچی(نیوز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ اپنے بولڈلباس اور ڈانس ویڈیوز کی وجہ سےخبروں کی زینت بنی رہتی ہیں،سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے ،تاہم اداکارہ ٹرولرز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کیلئے ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر اپنے بیلی ڈانس ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کا شمار ملک کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے،اداکارہ نے بہت کم وقت میں ڈرامہ انڈسٹری اور سوشل میڈیا پرخوب نام کمایا،نجی ٹی وی کے ڈرامہ ’عہد وفا‘میں شاندار اداکاری پر علیزے شاہ نے خوب نام کمایا،اس کے بعد ان کے متعدد ڈرامے...
    پاکستانی معروف فلم و ٹی وی اداکار معمر رانا کی متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ مختلف سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اداکار کی چند دن سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ مذکورہ ویڈیو ان کی فلم ’باپ‘ کے پریمیئر پر ریکارڈ کی گئی، جس میں انہیں لڑکھڑاتے ہوئے اور دیگر افراد کے سہارے سے چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے ارد گرد موجود کئی افراد اور میڈیا نمائندے ان کی ویڈیو ریکارڈ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکار کی ویڈیو میں انہیں کسی میڈیا نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے تو نہیں دیکھا گیا مگر وہ چلتے ہوئے کئی بار اپنا توازن برقرار رکھنے میں ناکام دکھائی دیے۔ سوشل میڈیا...
    پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار معمر رانا ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ تاہم، اس بار کسی فلم یا ڈرامے کی وجہ سے نہیں، بلکہ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس نے مداحوں میں تشویش دوڑا دی ہے۔ لالی ووڈ اداکار معمر رانا اپنی نئی فلم ’’باپ‘‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں واپسی کےلیے تیار ہیں۔ نوے کی دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ رہنے والے معمر رانا نے لاتعداد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم انڈسٹری کے زوال کے باوجود، انہوں نے ٹیلی ویژن کا رخ نہیں کیا اور فلموں سے وابستہ رہے۔ ان کی فلم ’’باپ‘‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ گزشتہ دنوں فلم کے پریمیئر شو...
    ممبئی(ویب ڈیسک ) بھارت کے مشہور کامیڈین و اداکار راجپال یادیو کے والد انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راجپال یادیو کو گزشتہ دنوں ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی ۔اس حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دھمکی بیرون ملک سے دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد راجپال یادیو کے والد بیمار ہوگئے تھے اور وہ نئی دہلی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج دم توڑ گئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ والد کے انتقال کے وقت اداکار اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں موجود تھے۔ کامیڈین...
    معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے سوشل میڈیا سے وقتی طور پر کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں صبا قمر نے لکھا کہ ’زندگی میں کبھی کبھار پیچھے ہٹنا ضروری ہوتا ہے تاکہ خود کو وقت دے کر دوبارہ بہتر محسوس کیا جا سکے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں وہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں رہیں، اور ان کے چاہنے والوں نے اس بات کو محسوس کیا، جس پر وہ ان کی شکر گزار ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman) اداکارہ نے مداحوں کی محبت اور فکر مندی پر ان کا...
    گولارچی (نمائندہ جسارت) 2 ماہ قبل سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والے ارشد ساند نے مختلف مذہبی جماعتوں کے مقامی قائدین کے ساتھ ٹی وی جرنلسٹ پہنچ کر سوشل میڈیا پر ان کے اکائونٹ سے شیئر ہونے والی پوسٹ پر معافی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ اکائونٹ سے کسی اجنبی شخص نے پوسٹ کی تھی، میں سچا مسلمان اور صحابہ کرام کی گستاخی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، ٹی وی جرنلسٹ کلب میں علماء کرام کی موجودگی میں انہوں نے طویل بیان میں اکائونٹ سے شیئر ہونے والے گستاخانہ مواد پر معافی مانگی۔
    بھارتی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ نے اپنی سوتیلی بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ روپالی گنگولی نے اپنی سوتیلی بیٹی ایشا ورما کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں روپالی گنگولی نے اپنی سوتیلی بیٹی ایشا ورما کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں اپنی وکیل ثنا رئیس خان کے ذریعے 50 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق روپالی کی وکیل ثنا رئیس نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سول کیس کے علاوہ ایک مجرمانہ ہتک عزت کی شکایت درج کرائی ہے۔ ہم دونوں آپشنز پر عمل کر رہے ہیں۔ کسی کو بھی عوامی ہتک...
    بالی ووڈ کی سینئر و مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر ڈاکٹر شری رام نے ایک اور مہنگی اور قیمتی گاڑی خرید لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اداکارہ کو نئی چمکتی دمکتی فراری گاڑی میں اپنے شوہر کے ہمراہ گھر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گاڑی صرف 14 رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 6 کروڑ بھارتی روپے سے زائد ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس کے علاوہ 57 سالہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے پاس دیگر بھی کئی مہنگی اور قیمتی گاڑیاں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک آفس بھی کرائے پر دیا ہوا ہے جہاں سے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی اور اداکارہ و میزبان عنبر خان کے ڈانس کی ویڈیو نے دھوم مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکارائیں بالی ووڈ کے گانے پر ڈانس کررہی ہیں، ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں نے کسی کی مہندی کے تقریب میں رقص کیا۔ انسٹاگرام پر ’galaxylollywood‘ کے نام سے بنے پیج پر ان کے ڈانس کی ویڈیو کو شیئر کیا، ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اس کو صارفین کی جانب سے شیئر کیا جارہا ہے۔ کمنٹس سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کچھ نے...
    بھارت کے مشہور سینئر اداکار ٹیکو تلسانیا کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے اہلِ خانہ نے وضاحت کی ہے کہ ٹیکو تلسانیا کو کو دل کا دورہ نہیں پڑا بلکہ برین اسٹروک (دماغ پر فالج کا حملہ) ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 70 سالہ ٹیکو تلسانیا کو جمعے کو برین اسٹروک ہوا، جس کے بعد سے وہ ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ اداکار کی حالت کے بارے میں پہلے یہ بتایا جا رہا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے تاہم ان کی اہلیہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ٹیکو تلسانیا کو برین اسٹروک ہوا ہے۔ انہوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) نے متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے جعلی تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کی جانب سے ابتدائی طور پر 20 ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جن کے ذریعے یہ تصاویر اور ویڈیوز پھیلائی گئیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں، تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور لاہور...
    ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ریا سین، جنہوں نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے، ایک ویڈیو سکینڈل کے بعد فلم انڈسٹری سے دور ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریا سین نے کم عمری میں اپنی اداکاری کا آغاز کیا اور بالی ووڈ کے ساتھ بنگالی، تیلگو اور تامل فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ تاہم، 2005 میں ایک مبینہ ایم ایم ایس سکینڈل نے ان کے کیریئر کو شدید دھچکا پہنچایا۔ یہ ویڈیو، جس میں ان کا نام اداکار اشمیت پٹیل کے ساتھ جوڑا گیا، انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ ریا کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور ان کے بارے میں یہ افواہیں گردش...
    پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے ایک بار پھر شادی کے موضوع پر بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے۔  اداکارہ میرا جو 1990 کی دہائی سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں، اپنی بہترین اداکاری اور منفرد بیانات کی وجہ سے مشہور ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میرا نے اپنی شادی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ رپورٹر کے ساتھ گفتگو کے دوران جب نیلم منیر کی شادی کا ذکر آیا تو میرا نے جذباتی انداز میں کہا، ’مجھے بہت افسوس ہے کہ میں اب تک شادی نہیں کر سکی۔ کوئی مجھ سے محبت نہیں کرتا اور نہ ہی مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔‘ یہ کہتے...