اپنی مہندی میں ڈانس پر تنقید، اداکارہ ایمن سلیم کبریٰ اور گوہر کی حمایت میں سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان اور مرزا گوہر رشید کو اپنی مہندی کی تقریب میں ڈانس کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اداکار جوڑی کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، جوڑی نے اپنی مہندی کی تقریب میں ڈانس کیا، ان کے ہمراہ شوبز انڈسٹری کے دیگر ستارے بھی موجود تھے۔جوڑی کی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوئیں جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اس پر اداکارہ ایمن سلیم نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اسٹوری میں لکھا کہ غیر ضروری اور اخلاقی پولیسنگ جو ہر بار ہوتی ہے لیکن ہر کوئی اپنی زندگی کو اپنی شرائط پر گزارنے کا حق رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مشہور جوڑے نے مکہ میں اپنا نکاح کیا، اسے سادہ رکھا اور پھر اپنی شادی کو جس طرح چاہا منایا، اس سے آپ کو کیا مسئلہ ہو سکتا ہے؟ کیوں لوگوں کیلئے دوسرے کی خوش میں خوش رہنا اتنا مشکل ہے؟
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پی ایس ایل یا آئی پی ایل؛ رمیز کی زبان پھر پھسل گئی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پریزینٹیشن کے دوران انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا ذکر کرنے پر رمیز راجا پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے۔
سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے گزشتہ روز پریزینٹیشن کے دوران ایک معمولی سی غلطی کی، جس نے سوشل میڈیا پر ممیز کا طوفان برپا کردیا۔
میچ کے بعد منعقد ہونیوالی پریزینٹیشن کے دوران رمیز راجا نے غلطی سے ایچ بی ایل آئی پی ایل کہہ دیا جبکہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کمنٹری کررہے تھے۔
مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا"
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آئی پی ایل بمقابلہ پی ایس ایل سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا جبکہ صارفین نے خوب میمز بھی بنائیں۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ رمیز صاحب کا دل آئی پی ایل میں ہی رہ گیا ہے۔
مزید پڑھیں: انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل
دوسری جانب رمیز راجا نے اپنے بیان کو زبانی لغزش قرار دیا ہے، انکا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو ہی سب سے بہتر لیگ سمجھتا ہوں، ویسے دونوں لیگز کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔