2025-09-18@21:11:36 GMT
تلاش کی گنتی: 15485
«شرح تبادلہ»:
(نئی خبر)
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت کے کپتانوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا۔ دبئی میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے مصافحہ کرنے سے گریز کیا، حالانکہ یہ کرکٹ کی ایک روایت سمجھی جاتی ہے۔ ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم، اس دوران نہ صرف ٹاس کے وقت بلکہ بعد میں جب سلمان علی آغا کمنٹیٹر روی شاستری سے گفتگو کے بعد واپس لوٹے تو اس موقع پر بھی دونوں کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے اجتناب کیا۔ شائقین کرکٹ نے اس واقعے پر مختلف...
ہالینڈ کا ایک چھوٹا سا قصبہ دنیا میں واحد مقام ہے جہاں ایک ایسی فیکٹری واقع ہے جو چپ (chip) بنانے والی خاص قسم کی مشینیں بناتی ہے۔ یہ مشینیں ایسی روشنی پیدا کرتی ہیں جو قدرتی طور پر زمین پر کہیں نہیں ملتی یعنی انتہائی الٹرا وائلیٹ شعاعیں(Extreme ultraviolet)۔ خلا میں صرف نوجوان ستارے یہ خصوصی روشنی خارج کرتے ہیں۔ یہ روشنی، جسے اصطلاح میں ’’ای یو وی‘‘(EUV) کہا جاتا ہے، وسیع پیمانے پر دنیا کی سب سے قیمتی اور اہم ٹیکنالوجیکل ایجاد بنانے کا واحد طریقہ ہے…یعنی جدید ترین سیمی کنڈکٹر جنھیں اینٹی گریٹیڈ سرکٹ، مائکروچپ یا صرف چپ کہا جاتا ہے ۔ماضی میں یہ ڈچ فیکٹری اپنی مشینیں چین کو بھی فروخت کرتی تھی مگر اب امریکہ...
ایشیا کپ ٹی 20 کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)ایشیا کپ ٹی 20 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا گروپ اے کا پاک بھارت ٹاکرا دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان نے اپنے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ٹاس کے موقع پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی...
پاکستان نے دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں ٹکرائیں گی۔ دونوں ٹیمیں جیت کے لئے پر عزم ہیں، رواں سال جنگ کے بعد روایتی حریفوں کا یہ پہلا مقابلہ ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 6 ماہ کے دوران دوسری بار آمنے سامنے ہیں ، اس سے قبل دونوں ٹیموں نے چیمپئنز ٹرافی میں میچ کھیلا تھا۔ Post Views: 7
ایشیا کپ 2025 کے چھٹے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ ???????????????? ???????????? ????????????????: ???????????? ???????????????????? Fans queueing in for India Vs Pakistan at Dubai International Cricket Stadium. ⏱️: 8:00 PM ????: Dubai#AsiaCup2025 | #INDvsPAK | #AsiaCup | #IndiaVsPakistan pic.twitter.com/lYAVylros0 — All India Radio News (@airnewsalerts) September 14, 2025 ایک طرف جہاں ماہرین بھارت کو ایونٹ کا مضبوط امیدوار قرار دے رہے ہیں، وہیں پاکستان سہ فریقی سیریز کے فائنل اور ایشیا کپ کے افتتاحی مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کر کے سرخیوں کی...
اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ حماس کی شکست اور یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ کو تباہ کرتے رہیں گے۔ غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے تیز تر ہو گئے ہیں، اور بڑی تعداد میں شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں، ایسے میں اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ طوفان غزہ پر مسلسل حملہ کر رہا ہے، اسرائیل غزہ کے انفراسٹرکچر کو تباہ کرتا رہے گا جب تک حماس کو شکست نہ ہو جائے اور تمام یرغمالیوں کو رہا نہ کر دیا جائے۔ کاٹز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ طوفان غزہ پر مسلسل حملہ کر رہا ہے، النور ٹاور گر گیا ہے اور غزہ کے باشندوں کو جنوب کی...
: حکومت نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا درست اور جامع تخمینہ لگانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب اعداد و شمار کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے .نجی ٹی وی کے مطابق نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے مردم شماری، زرعی شماری اور اکنامک سینسز سے حاصل شدہ ڈیٹا کے ساتھ خصوصی سافٹ ویئرز استعمال کیے جائیں گے۔ اس ڈیٹا کی مدد سے مختلف شعبوں کو پہنچنے والے نقصان کا تفصیلی تجزیہ ممکن بنایا جائے گا۔ زرعی شعبے میں فصلوں اور مویشیوں (لائیو اسٹاک) کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ زرعی شماری کے ڈیٹا سے لیا جائے گا، جبکہ اکنامک سینسز کی مدد سے انفرااسٹرکچر، کاروباری مراکز اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصان...
صدرآصف زرداری کا چین میں زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین پر سفر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز بیجنگ(سب نیوز) صدرمملکت آصف علی زرداری دورہ چین پرہیں جہاں انہوں نے چین کی زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین پر سفر کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین پر چینگدو سے میان یانگ تک سفر کیا جو نصف گھنٹے میں مکمل ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سفر کے دوران چینی حکام نے صدر پاکستان کو ٹرین کے آپریشن، سروس اور سیفٹی سسٹمز پر بریفنگ دیں۔ صدر مملکت کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک ہے...
وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیرمملکت طلال چوہدری کی شہیدکیپٹن تیمورحسن کی رہائشگاہ آمد، فاتحہ خوانی کی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی شہید کیپٹن تیمور حسن کی رہائش گاہ آمد، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے شہید کیپٹن تیمور حسن کے والد بریگیڈئر حسن عباس اور ہونے والے سسر سے ملاقات کی ۔ دونوں وزرا نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا اور شہید کیپٹن تیمور کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹین تیمور کے اہل خانہ کے حوصلے کو سراہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جوان اور...
سیلاب سے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے مردم اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنیکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے ادارہ شماریات کو ملک میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حتمی نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے مردم شمار ی اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انفرا اسٹرکچر اورکاروبار کی تباہی کا پتہ لگانے کے لیے...
ایشیا کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔ بڑے ٹاکرے کے لیے ٹیم مینیجمنٹ کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں پلیئنگ الیون سے متعلق غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے عمان کے خلاف فتح حاصل کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرکے بھارتی بلے بازوں کو اسپن کے جال میں ہی پھنسانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران حارث رؤف کی ٹیم میں شمولیت پر بھی غور کیا گیا تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ پچ دیکھ کر کیا جائے گا۔ ممکنہ پلیئنگ الیون:...
اسلام آباد: قطر پر اسرائیلی حملے سے متعلق ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے۔ اسحاق ڈار قطر پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے بلائے گئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دوحہ آمد پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا استقبال پاکستان کے سفیر برائے قطر، پاکستان کے مستقل مندوب برائے او آئی سی اور قطری حکومت کے سینیئر حکام نے کیا۔ ہنگامی اجلاس خطے کی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت پر مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ 2025 کے میچ پر اداکار سنیل شیٹی کا ردعمل سامنے آگیا۔ سنیل شیٹی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کھیلوں کے عالمی قوانین و ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہے کیونکہ اس میں صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ دیگر کھیل اور کئی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت بھارتی یہ ہمارا ذاتی فیصلہ ہے کہ ہم یہ میچ دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں، جانا چاہتے ہیں یا نہیں، یہ فیصلہ سب کو خود لینا ہے لیکن آپ کرکٹرز کو قصوروار نہیں ٹھہرا سکتے کیونکہ وہ کھلاڑی ہیں اور ان کا کام ملک کی نمائندگی کرنا ہے۔ بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ یہ آپ پر ہے کہ آپ میں...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ترک نژاد خاتون کی ترکیہ واپسی پر جہاز سے آف لوڈ کرنے کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔ ایم ڈی او پی ایف افضال بھٹی نے ترک نژاد خاتون نسلیحان سے ملاقات کر کے انکی واپسی کا مسئلہ فوری طورپر حل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ترک نژاد خاتون نسلیحان کی ایئر پورٹ پر ترکیہ جاتے ہوئے آف لوڈ کرنے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی کو متاثرہ اوورسیز خاتون کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ ایم ڈی او پی ایف محمد افضال بھٹی نے لاہور میں...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اتوار کو اسرائیل پہنچے، جہاں انہوں نے ہماس کے ساتھ جاری جنگ میں اسرائیل کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:قطر میں عرب-اسلامی وزرائے خارجہ اجلاس آج، اسرائیلی جارحیت پر مشترکہ حکمتِ عملی تیار ہوگی یہ دورہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ہو رہا ہے جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں اور جسے عرب و اسلامی دنیا نے سخت مذمت کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ کی اسرائیل پر برہمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس غیر معمولی حملے پر اسرائیل کو ڈانٹ پلائی، تاہم روبیو کے بقول اس سے دونوں ممالک کے تعلقات کی نوعیت متاثر نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے کے...
ایشیا کپ 2025 کے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت اور پاکستان اتوار کے روز مدِ مقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں ایک سال سے زیادہ وقفے کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ٹکرا رہی ہیں، اور اس دوران بہت کچھ بدل چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت اہم میچ، ایشیا کپ میں اب تک کس کا پلڑا بھاری ہے؟ بھارت اب سریا کمار یادو کی قیادت میں ایک کامیاب اور فارم میں ٹیم ہے جبکہ پاکستان، سلیمان علی آغا کی کپتانی میں ایک نئی اور جارحانہ حکمتِ عملی کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کون کس پر بھاری پڑے گا۔ شبمن گل بمقابلہ شاہین شاہ آفریدی یہ پہلی بار ہوگا جب بھارتی نائب کپتان شبمن...
ایشیا کپ 2025 کے گروپ اے کے میچ میں آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ابتدائی میچ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات کے خلاف اسپنرز پر انحصار کیا تھا اور یہ حکمت عملی کامیاب رہی۔ کلدیپ یادو، اکشر پٹیل اور ورون چکرورتی پر مشتمل اسپن اٹیک نے حریف ٹیم کو صرف 57 رنز پر ڈھیر کر دیا جبکہ جسپریت بمراہ واحد اسپیشلسٹ فاسٹ بالر کے طور پر شامل تھے۔ بھارت نے ہدف صرف 4.3 اوورز میں حاصل کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان انڈیا ایشیا کپ: سب سے سستے ٹکٹوں کی آفر سامنے آگئی پچ کے رویے کو دیکھتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی کی کنڈیشنز ایک بار پھر اسپنرز...
پاک بھارت ٹاکرا آج، جیت کس کا مقدر بنے گی، فیصلہ ٹاس پر منحصر؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز دبئی ( آئی پی ایس) ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا جس کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور تجزیے جاری ہیں۔ ایک جانب جہاں بھارت کو ایونٹ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے تو وہیں دوسری جانب پاکستان سہ فریقی سیریز کے فائنل اور ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھاری مارجن سے فتح حاصل کرکے شہ سرخیوں میں ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے مجریکر نے بھی پاکستانی اسپن اٹیک کو بھارت کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2014 سے اب تک...
برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ یورپی وزرائے خارجہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ حملہ نہ صرف قطر کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ خطے میں جاری امن معاہدے کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ یورپی ممالک نے کہا کہ وہ قطر کی ثالثی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور دوحہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو دوحہ میں کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم حماس کے رہنما اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔
دوحہ: قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس آج دوحہ میں ہوگا۔ اجلاس میں مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے اور پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کریں گے۔ اجلاس میں ممکنہ طور پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں مشترکہ لائحہ عمل اپنانے اور ایک قرارداد کی منظوری متوقع ہے۔ حکام کے مطابق یہ قرارداد کل ہونے والے او آئی سی سربراہی اجلاس کے لیے پیش کی جائے گی۔ سربراہی اجلاس پیر 15 ستمبر کو ہوگا جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ شرکت کریں گے۔ وزیراعظم اس سے قبل اظہارِ یکجہتی کے طور پر قطر کا ایک روزہ دورہ بھی کر...
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ کے بڑے معرکے پاکستان بمقابلہ بھارت کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم اور ہیڈ کوچ نے قومی مینز ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کا بڑا میچ ہے، ہمیں بھی بے چینی سے انتظار ہے۔ ہماری نیک تمنائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں۔ پاکستان ٹیم نے ٹرائی نیشن سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور پوری امید ہے کہ بھارت کے خلاف بھی بہترین پرفارمنس دکھائے گی۔ قومی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے کہا کہ کھلاڑی اچھا کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں۔ ایمان فاطمہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ٹیم کو ہماری طرف...
اولڈبری، ویسٹ مڈلینڈز: برطانیہ میں ایک سکھ خاتون کو دو سفید فام مردوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ واقعہ دن کے وقت ہوا، اور ملزمان نے دورانِ حملہ نسلی تعصب پر مبنی کلمات بولے، جیسے کہ "تم اس ملک کی نہیں ہیں، واپس جاؤ”۔ پولیس نے معاملے کو “نسلی طور پر جانبدار حملہ” قرار دیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، جن میں CCTV فوٹیج، فارنسک معائنہ اور دیگر شواہد شامل ہیں۔ علاقائی سکھ کمیونٹی اور مقامی ارکانِ پارلیمان نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص واقعے کے وقت وہاں موجود تھا یا کوئی فوٹیج یا معلومات رکھتا ہے، تو فوراً سامنے آئے۔
انڈیا کے لیفٹ آرم اسپنر دلیپ دوشی(1947-2025) سے پاکستان میں زیادہ تر لوگوں کا تعارف ایک ٹیسٹ میچ کے دوران جاوید میانداد کی ان سے چھیڑ چھاڑ کی وجہ سے ہے جس میں پاکستانی بلے باز ان سے بار بار پوچھتے ہیں’تیرا لوم نمبر کیا ہے؟، دوشی، وکٹ کیپر سید کرمانی اور سنیل گواسکر اس جملے کی تفہیم میں ناکام رہتے ہیں۔ پھر یہ عقدہ کھلتا ہے کہ دوشی کی بولنگ پر میانداد چھکے کے ذریعے گیند ان کے ہوٹل کے کمرے تک پہنچانا چاہتے ہیں جو ظاہر ہے ایک ناممکن بات تھی لیکن وہ بولر کو زچ کرکے اس کی توجہ منتشر کرنا چاہتے تھے۔ اس بات کے راوی گواسکر ہیں جنہوں نے مزے لے لے کر یہ قصہ...
13 ستمبر کو اسرائیل نے دوحہ پر میزائل حملہ کیا، جس میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعے کو قطر کی خودمختاری پر ایک براہِ راست حملہ سمجھا جا رہا ہے۔ اس اقدام نے نہ صرف عرب دنیا کو متحد کردیا ہے بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں امن اور تعلقات کی بحالی کے امکانات پر بھی گہرے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اب خطے میں مستقبل کے حالات، عالمی معیشت پر اثرات اور ممکنہ بڑے تنازعے کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ اس صورتحال میں اب دیکھنا یہ ہے کہ اس حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کا مستقل کیا ہوگا؟ کیا امریکا اور اسرائیل کی برتری برقرار رہے گی؟ یا پھر تمام مسلم ممالک متحد ہو کر کوئی...
اسلام آباد: حکومت نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کیلیے مختص غیر فعال برتھ کو سیمنٹ اور کلنکر برآمدات کیلیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ برتھ چین کی آزاد بجلی پیداکرنیوالی کمپنی (IPP) کیلیے مخصوص تھی، اب حکومت پورٹ قاسم اتھارٹی (PQA) اور آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (APCMA) کے تعاون سے چینی کمپنی سے مذاکرات کرے گی تاکہ اس برتھ کو برآمدی مقاصدکیلیے فعال کیاجاسکے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس کے حالیہ اجلاس میں PQA کو ہدایت کی گئی کہ وہ کمپنی سے مذاکرات میں سیمنٹ مینوفیکچررزکی معاونت کرے۔ یہ اقدام حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک سے سیمنٹ کی برآمدات کوفروغ دینے اور پاکستان کو عالمی...
غزہ کی صورتِحال روز بروز سنگین تر ہوتی جا رہی ہے۔ اسرائیل نے رفح کراسنگ کو بند کر کے اور محاصرے کو برقرار رکھتے ہوئے نہ صرف اشیائے خورونوش بلکہ انسانی ہمدردی پر مبنی امداد کی راہیں بھی مسدود کردی ہیں۔ یہ سب کچھ مغربی حکومتوں بالخصوص امریکا کی براہِ راست یا بالواسطہ حمایت اور خاموشی کے ساتھ جاری ہے۔ اسی طرح اس صورتحال پر خطے کی حکومتیں بھی خاموش ہیں۔ مصر نے انھی دنوں میں اسرائیل کے ساتھ گیس کا معاہدہ کر لیا ہے۔ یہ سراسر فلسطین کاز کے ساتھ ناانصافی اور فلسطینیوں کی قربانیوں کو فراموش کرنے جیسا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ غزہ کے عوام خوراک اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور غاصب صیہونی دشمن بھوک...
بنگلہ دیش نے مشیراطلاعات محفوظ عالم پر لندن میں ہونے والے حملے کی کوشش پر برطانوی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومتِ بنگلہ دیش نے لندن میں مشیر اطلاعات و نشریات محفوظ عالم پر حملے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، یہ واقعہ 12 ستمبر کو اس وقت پیش آیا جب وہ لندن کی سوآس یونیورسٹی میں جولائی بغاوت کی پہلی برسی کی تقریب سے نکل رہے تھے کہ اس دوران مظاہرین نے بنگلہ دیش ہائی کمیشن کی گاڑیوں پر انڈے پھینکے اور مختصر وقت کے لیے ان کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔ لندن پولیس نے فوری مداخلت کرکے صورتِ حال قابو میں کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: عوامی لیگ نے متنازع بنا دیا، شیخ مجیب...
پنجاب کے سیلاب زدہ علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک انوکھی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں دولہا ریسکیو کی کشتی میں اپنی دلہن کو رخصت کرا کے لے گیا۔ شدید سیلاب کے باوجود، یہ شادی نہ صرف ممکن ہوئی بلکہ غم کے ماحول میں خوشی کی ایک کرن بھی بن گئی۔ ویڈیو میں دولہا سفید لباس اور پھولوں کے ہار میں خوش نظر آتا ہے، جبکہ دلہن روایتی سرخ لباس میں کشتی میں بیٹھی ہے۔ رخصتی کے موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے باراتیوں کو حفاظتی جیکٹس بھی پہنائیں۔ رشتے کی تاریخ طویل تھی، اور شادی رواں ماہ طے تھی۔ قدرتی آفت کے باوجود، دولہا نے ہار نہیں مانی اور کشتیوں کے ذریعے بارات لے کر...
پختونخوا حکومت افغان زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے: وزیراعلی علی امین WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کا دورہ کیا۔وزیر اعلی نے افغان سفیر سے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا۔ان کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔ افغان سفیر نے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد پر وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغان شہریوں کے انخلاسے متعلق بھی گفتگو ہوئی اور وزیراعلی پختونخوا...
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کو سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا 125 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ جج منظر علی گل نے تحریر کیا۔ عدالت نے صنم جاوید، محمد صدیق، طیب علی، سید فیصل اختر اور ظریف خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے خدیجہ شاہ سمیت 14 مجرموں کی گرفتاری کا بھی حکم دے دیا جو سزا کے دن عدالت میں پیش نہ ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، پی ٹی آئی کے 17 قائدین کو 2 دفعات کے تحت 10، 10 سال کی سزا فیصلے میں پی ٹی آئی...
میانمار کے علاقےرخائن میں دو اسکولوں پر فوجی فضائی حملے میں 18 افراد جاں بحق اور21 زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں اکثریت طلبا کی ہے۔ مقامی گروپ آراکان آرمی کے مطابق فوجی طیارے نے تھائے تھاپن گاؤں کے دو نجی ہائی اسکولوں پر بم گرائے۔ تنظیم نے حملے کا الزام میانمار کی فوج پر عائد کیا ہے۔ یاد رہے کہ آراکان آرمی، رخائن کی نسلی اقلیت کی خودمختاری کے لیے سرگرم ہے اور اب تک علاقے کے14 میں سے 17 ٹاؤنزپر قبضہ کر چکی ہے۔ میانمار میں2021 کی فوجی بغاوت کے بعد سے ملک شدید خانہ جنگی اور سیاسی بحران کا شکار ہے۔ اب تک 7,200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ کئی علاقوں میں فوج...
ہنسی انسان کے غموں کا سب سے سچا علاج ہے۔ وہ آواز جو دل کے اندھیروں کو اجالا دے، جو تھکے ہوئے وجود کو پل بھر میں زندگی کا احساس دلا دے۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ خوشبو، یہ روشنی اور یہ جادو جس شخصیت کے نام رہا، وہ ہیں لہری، یعنی سفیر اللہ صدیقی۔ آڈیشن کا لمحہ: خاموشی کا طوفان کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ اپنا سب سے قیمتی ہنر پیش کریں، اور جواب میں صرف سناٹا ملے؟ یہی ہوا لہری کے ساتھ، ایک نوجوان، خوابوں اور امیدوں سے بھرا ہوا، پہلی بار فلمی آڈیشن کے لیے کیمروں کے سامنے آیا۔ اس نے اپنے مشہور لطیفے ’مریضِ عشق‘ سے آغاز کیا۔ مگر ہوا یہ کہ پورا آڈیٹوریم...
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے مال روڈ پر سپریم کورٹ کے جج کی گاڑی جلانے کے معاملے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان کی سنائی گئیں سزاؤں کا 125 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید، محمد صدیق، طیب علی، سید فیصل اختر اور ظریف خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور فیصلے کے روز پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ سمیت 14 ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا ہے اور تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود کا کیس مختلف ہے، انہوں نے ثابت کیا...
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے 11 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا فیصلہ کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہا ہے کہ مجسٹریٹ نے درخواست گزاروں کو کوئی مواد پیش کرنے کی ہدایت نہیں کی جو مواد انکوائری یا انویسٹیگیشن کے لحاظ سے ضروری تھا اس کے لئے نوٹس نہیں ہوا۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ مجسٹریٹ نے بغیر نوٹس جاری کئے اتھارٹی کو یوٹیوب بلاک کرنے کا حکم دے دیا، 24 جون کا مجسٹریٹ کا آرڈر قانون کی نظر میں درست نہیں، 11 درخواست گزاروں کی حد تک مجسٹریٹ کا...
ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابوظبی میں شیڈول میچ میں بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے والے سری لنکن کپتان چرتھ اسالانکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیصلہ پچ کے تازہ ہونے کی وجہ سے کیا ہے۔
کوئی شک نہیں عمران خان کی ہدایت کو کارکن مقدس سمجھتے ہیں: 9 مئی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی 2023 کو سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 125 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں عدالت نے صنم جاوید، محمد صدیق، طیب علی، سید فیصل اختر اور ظریف خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے سزا کے روز پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ سمیت 14 مجرموں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔عدالت نے عمر...
ٹی 20 ایشیا کپ کے 5ویں میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news ایشیا کپ بنگلہ دیش ٹاس سری لنکا
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے فیصلہ کیا ہے کہ اتوار کو کھیلے جانے والے پاک بھارت ایشیا کپ کے میچ میں زیادہ تر حکام شریک نہیں ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں ہونے والے اس میچ کے لیے تاحال کوئی بڑا بی سی سی آئی عہدیدار نہیں پہنچا، جبکہ امکان ہے کہ صرف ایک نمائندہ میدان میں موجود ہو، یہ فیصلہ بھارت میں چلنے والی بائیکاٹ مہم کے بعد کیا گیا ہے، جس میں شائقین نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے پر ناراضی ظاہر کی۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 پاک بھارت ٹاکرا، کس کی زنبیل میں کیا ہے؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے رکن کی حیثیت سے راجیو شکلا...
پاکستان تحریک انصاف میں تنظیمی عہدوں میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پی ٹی آئی صدر لاہور کے بعد صدر سینٹرل پنجاب یوتھ ونگ کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی نے میاں عباد فاروق کو عہدے سے ہٹا کر حسن شکیل کو صدر یوتھ ونگ سینٹرل پنجاب نامزد کر دیا۔ ذرائع نے کہا کہ عباد فاروق کے رویے پر متعدد سینئر رہنماؤں کو اعتراض تھا، قیادت نے شکایات کی بنیاد پر عباد فاروق کو ہٹایا۔
باجوڑ، دیر لوئر: باجوڑ میں دہشت گردوں نے تھانے پر راکٹ سے حملہ کردیا، دیر لوئر میں بڑے تجارت مرکز عنایت کلے بازار میں بم رکھ دیا جسے ناکارہ بنادیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ میں تھانہ لوئی ماموند پر دہشت گردوں نے راکٹ فائر کردیا۔ ڈی ایس پی نیاز محمد کے مطابق حملے کے نتیجے میں تھانے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ دریں اثنا دیر لوئر میں ہی نامعلوم ملزمان نے دوسرے بڑے تجارتی مرکز عنایت کلے بازار میں بم رکھ دیا۔ بم رکھے جانے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے اور...
اسلام آباد: پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی کے بعد حتمی نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انفرا اسٹرکچر، کاروبار کی تباہی کا پتا لگانے کے لیے اکنامک سینسز سے بھی مدد لی جائے گی۔ زراعت شماری سے حاصل ڈیٹا سے فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصانات کا تجزیہ کیا جائے گا۔ دستیاب ڈیٹا اور سافٹ ویئر کے استعمال سے سیلابی نقصانات کا سروے کیا جائے گا، جس سے اضلاع، بلاک اور گاؤں کی سطح پر ہوئے سیلابی نقصانات کا تخمینہ لگانے میں مدد ملے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ اکنامک سینسز کے دوران...
مدینہ منورہ کے رہائشی اور زائرین اس وقت حیران رہ گئے جب مسجد نبویﷺ کے آسمان پر شعلہ دکھائی دیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔ مسجد نبویﷺ کے قریب رہائشیوں اور زائرین نے آسمان پر ایک زوردار دھماکے کے بعد میزائل نما چیز کے دکھائی دینے کی اطلاع دی، جس کی مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق جمعرات کی صبح طلوع آفتاب سے کچھ دیر قبل ایک زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی جس کے ساتھ ہی آسمان پر میزائل دکھائی دیے۔ View this post on Instagram A post shared by Trending Today Magazine ???? (@trendingtodaymagazine) سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیوز وائرل ہوئی تو...
فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی سمیت سینئر حکام نے شرکت کی۔ اس دوران محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹرز کے لیے اراضی کی نشاندہی کی ہدایت کرتے ہوئے اس کا ماسٹر پلان بھی طلب کرلیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کے لیے دارالحکومت...
روس کے مشرقی علاقے کمچاتکا کے ساحل کے قریب ہفتے کو ایک طاقتور زلزلے نے زمین کو ہلا ڈالا۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز (جی ایف زیڈ) کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی محض 10 کلومیٹر (6.2 میل) تھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کی شدت 7.4 اور گہرائی 39.5 کلومیٹر (24.5 میل) تھی، جس سے اعداد و شمار میں فرق سامنے آیا۔ بحرالکاہل کے سونامی وارننگ سسٹم نے خبردار کیا ہے کہ اس جھٹکے کے نتیجے میں سونامی کی لہریں اٹھنے کا خطرہ موجود ہے۔ تاہم جاپان، جو کمچاتکا جزیرہ نما کے جنوب مغرب...
لاہور کی سیشن عدالت نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مبینہ توہین مذہب سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ درخواست شہری شہزادہ عدنان کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے بیانات میں توہین مذہب کا ارتکاب کیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق اس نے NCCIA کو باقاعدہ شکایت جمع کرائی، تاہم ادارے کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ عدالت نے...
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز (جی ایف زیڈ) کے مطابق ہفتے کے روز روس کے علاقے کمچاتکا کے مشرقی ساحل کے قریب 7.1 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.2 میل) تھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے زلزلے کی شدت 7.4 جبکہ گہرائی 39.5 کلومیٹر (24.5 میل) بتائی۔ بحرالکاہل سونامی وارننگ سسٹم نے آگاہ کیا کہ زلزلے کے باعث ممکنہ سونامی کا خطرہ موجود ہے۔ جاپان (جو کمچاتکا جزیرہ نما کے جنوب مغرب میں واقع ہے) میں جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے حوالے سے نشریاتی ادارے این ایچ کے نے اطلاع دی کہ وہاں کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ 30 جولائی...
نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے 5 مارچ 2026 کو عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی پرتشدد جھڑپوں کے بعد کیا گیا۔ صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایوانِ نمائندگان کو تحلیل کر دیا گیا ہے اور نئے انتخابات کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی دوران صدر پوڈیل نے سابق چیف جسٹس سوشیلا کارکی کو ملک کی پہلی خاتون عبوری وزیراعظم مقرر کر دیا۔ ان کی تقرری 2 روزہ مذاکرات کے بعد عمل میں آئی جن میں صدر، آرمی چیف اشوک راج سگڈیل اور احتجاجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: نیپال کی پہلی خاتون وزیراعظم کا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، کمانڈنٹ و ڈپٹی کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر سینئر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں محسن نقوی نے ہدایت کی کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر کے لیے اسلام آباد میں موزوں اراضی مختص کی جائے اور جلد از جلد ماسٹر پلان تیار کر کے پیش کیا جائے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ زمین کی نشاندہی کرتے وقت ہیڈکوارٹر اور...
روس میں 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز روس میں 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز گئی جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے اطلاع دی ہے کہ ہفتے کے روز روس کے مشرق بعید میں کامچٹکا کے ساحل پر 7.4 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ روسی شہر پیٹرو پاولوسک کامچٹسکی سے 111 کلومیٹر (69 میل) مشرق میں، کامچٹکا کے علاقے کے انتظامی مرکز، 39.5 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا ہے۔ سروے میں ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.5 بتائی گئی تھی لیکن بعد میں اسے کم کر دیا گیا۔...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکریٹری داخلہ، کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر سینئر حکام شریک ہوئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس کے دوران فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کے لیے دارالحکومت میں موزوں زمین کی فوری نشاندہی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اراضی کے انتخاب میں ہیڈکوارٹر اور ٹریننگ کی ضروریات کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے۔ محسن نقوی...
چارسدہ کے علاقے شبقدر کے رہائشی 17 سالہ محمد سدیس خان پیدائشی طور پر دونوں ہاتھوں اور ایک ٹانگ سے محروم ہیں مگر ان کا ذہن تندرست اور حوصلے بلند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی باہمت خاتون جنہوں نے اپنی معذوری کو کمزوری نہیں بنایا محمد سدیس نے 10ویں جماعت کے بورڈ امتحان میں تقریباً 900 نمبر حاصل کیے ہیں۔ وہ پاؤں سے لکھتے ہیں اور اسی طرح کمپیوٹر اور موبائل بھی استعمال کرتے ہیں۔ مزید پڑھیے: چترال کی باہمت لڑکی: نوکری چھوڑ کر گاؤں کی خواتین کو خود مختار بنادیا محمد سدیس کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی استاد ان کی والدہ ہیں جنہوں نے تعلیمی سفر میں ان کی بہت مدد کی۔ باہمت نوجوان کی مزید باتیں ان...
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل پر عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی سے ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے شہری مسائل و مشکلات کے ازالے کیلئے قانونی چارہ جوئی کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں اہم اجلاس ہوا جس میں قانونی اقدامات پر مشاورت مکمل کی گئی۔ اجلاس میں لیگل ایڈ، گریجویٹ فورم، مرکزی ذمہ داران اور منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق جلد شہری تنظیموں اور اہم شخصیات کو فیصلے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں مبینہ فلسطینی شخص نے ایک ہوٹل میں بیٹھے شہریوں پر چاقو سے حملہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ یروشلم کے مغرب میں واقع علاقے کبُوتز تسوبا کے ایک ہوٹل میں پیش آیا۔ حملہ آور اسی ہوٹل میں ملازم تھا جس نے کیچن سے چاقو لے کر اچانک حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور نے "اللہ اکبر" کا نعرہ لگاتے ہوئے ڈائننگ روم میں موجود افراد پر حملہ کر دیا۔ حملہ آور کو موقع پر ہی ہوٹل منیجر اور ایک غیر ڈیوٹی پولیس اہلکار نے قابو کر لیا۔ زخمیوں میں ایک 50 سالہ شخص شدید زخمی ہے جبکہ دوسرا 23 سالہ نوجوان کو معمولی زخم آئے ہیں۔ حماس نے...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان میں تعینات افغانستان کے قائم مقام سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔ ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے حالیہ زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ مزید پڑھیں: شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور خیبر پختونخوا کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں...
مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) میں ایک ہوٹل کے باہر پیش آنے والے چاقو حملے میں دو اسرائیلی افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ مشرقی یروشلم میں پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم شخص نے ہوٹل کے مہمانوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق، حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عمریں تقریباً 50 اور 25 سال بتائی گئی ہیں۔ دونوں افراد کو جسم کے نچلے حصے پر چاقو کے وار کیے گئے، جس کے باعث انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کا تعلق مقبوضہ...
متحدہ عرب امارات میں یوم الاتحاد (قومی دن) کی مناسبت سے شاندار تقریبات انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر طویل ویک اینڈ ملنے کا بھی امکان ہے۔ رواں برس 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کا 54ویں یومِ اتحاد (نیشنل ڈے) کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ یہ دن ملک کے 7 امارتوں کے اتحاد اور قیام کی یاد دلاتا ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2 اور 3 دسمبر بروز منگل اور بدھ کو سرکاری تعطیلات ہوں گی تاہم ویک اینڈ کے باعث عوام کو چار دن کا طویل ویک اینڈ ملنے کا قوی امکان ہے۔ ملکی قوانین کے تحت یہ چار روزہ تعطیلات بڑھ کر پانچ دن تک بھی ہوسکتی ہیں۔ https://www.instagram.com/reel/DN8Off7iW35/?utm_source=ig_web_copy_link اس سال کی تقریبات کا آغاز ایک عظیم الشان...
سیلاب بھی رکاوٹ نہ بن سکا، دولہا کشتی میں دلہن لے آیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز جلالپور پیر والا(سب نیوز)سیلاب جہاں تباہ کاریاں پھیلا رہا ہے، وہیں ہونے والی شادیاں غمزدہ افراد کے چہروں پر خوشیاں بھی لا رہی ہیں۔بھارت کی جانب آبی دہشتگردی کرتے ہوئے پنجاب کے دریاوں میں متعدد بار سیلابی پانی چھوڑے جانے کے بعد ملک کے سب سے بڑے صوبے کی درجنوں اضلاع، شہر، دیہات سیلاب کی زد میں ہیں۔ متعدد افراد جان سے جا چکے اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ایسے وقت میں جب سیلاب تباہی کی نئی داستانیں رقم کر رہا ہے اور لوگ اپنے پیاروں کی موت اور زندگی بھر کی جمع پونجی سیلاب کی نذر ہونے...
پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ، علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ، علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا پاسپورٹ اور نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے چیف ایگزیکٹو ہیں لیکن ان کا پاسپورٹ بلاک ہے، علی امین گنڈاپور نے قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد درخواست دائر کی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کی لیگل ٹیم نے بتایا کہ درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ روزانہ...
پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پاسپورٹ بلاک ہونے اور ان کا نام ای سی ایل سمیت مختلف لسٹوں میں شامل کرنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی اور اس اقدامات کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بشیر وزیر ایڈووکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی وزارت داخل، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف ائی اے)، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن و دیگر کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور انہیں مختلف سرکاری معاملات اور انتظامی امور کے سلسلے میں...
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال، متاثرین کے ریلیف اور بحالی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال: وزیراعظم نے وفاقی اداروں کو ہر ممکن تعاون کی ہدایت جاری کر دی گورنر خیبرپختونخوا نے صدر مملکت کو سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات، روزگار، لائیو اسٹاک (مویشیوں) اور زرعی شعبے کو پہنچنے والے نقصانات پر بریفنگ دی۔ ریلیف اور بحالی کا عمل بیک وقت ہونا چاہیے، قائم مقام صدر قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف اور طویل المدتی بحالی کے اقدامات کو ساتھ...
کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے اور روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی چیلنجز کے باوجود افریقا اور جنوبی ایشیا کے لیے رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ میں 7 تا 10فیصد کی نمو کے ساتھ 5ارب 11کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات، 250ملین ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز جاری کرنے کی منصوبہ بندی اور بیرونی ممالک سے ترسیلات زر کی آمد مزید بڑھنے کی توقعات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعے کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر 19پیسے کی کمی سے...
ایشیا کپ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعے کے روز کھیلا جارہا ہے۔ پاکستانی اسکواڈ میں صائم ایوب، فخر زمان، سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صہیبزادہ فرحان، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی اور صوفیان معین شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: پاکستان اور عمان آمنے سامنے، کون سے کھلاڑی توجہ کا مرکز ہوں گے؟ عمانی اسکواڈ میں جتندر سنگھ (کپتان)، حماد مرزا، وِنےیاک شکلا، سفیان یوسف، آشیش اوڈیڈرا، عامر کلیم، محمد ندیم، سفیان محمود، آریان بشٹ،...
جج سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کا قتل، سزائے موت کالعدم قرار، ملزم سپریم کورٹ سے بری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے جج کے بیٹے کے قتل کے ملزمان کی بریت کا فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم سکندر لاشاری اور شریک ملزم عرفان عرف فہیم کو بری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اس حوالے سے مختصر فیصلہ جاری کیا ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔مختصر فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر فیصلہ تحریر کیا ہے جس میں سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔ عدالت نے ناقص تفتیش اور کمزور پراسیکیوشن...
ٹرمپ کا امن انعام حاصل کرنے کا دبا وکسی صورت فیصلہ سازی پر اثرانداز نہیں ہوگا، نوبل کمیٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ٹرمپ کا خود کو نوبل انعام کیلئے حقدار کہنے پر نوبل کمیٹی کا موقف سامنے آگیا ہے۔نوبل کمیٹی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا امن انعام حاصل کرنے کا دباو کسی صورت فیصلہ سازی پر اثرانداز نہیں ہوگا،ہر امیدوار کا جائزہ اس کی انفرادی صلاحیتوں اور خدمات کی بنیاد پر لیا جاتا ہے۔ہمارے فیصلے مکمل طور پر آزادانہ اور غیر جانبدارانہ ہوتے ہیں،امن انعام کا اعلان 10 اکتوبر کو کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان ، اسرائیل ، کمبوڈیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد...
اسرائیل کا قطر میں حماس رہنماں پر حملہ، امارات نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز ابو ظہبی (سب نیوز)متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے قطر میں حماس رہنماوں پر حملے کے بعد اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی نشریاتی ادارے کان نے رپورٹ کیا ہے کہ قطر میں حماس کے رہنماوں پر حملے کے خلاف متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا۔اماراتی اقدام کو قریبی اقتصادی اور دفاعی روابط کے حامل دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں تنا کی ایک علامت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔اسرائیل کی جانب سے حماس کے سیاسی رہنماوں کو قتل کرنے کی کوشش پر عالمی سطح پر مذمت...
برطانیہ کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب روپے سے زائد ہنگامی امداد کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک ارب روپے سے زائد ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے سیلاب اور مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔انہوں نے برطانیہ کی جانب سے 30 لاکھ پاونڈ ہنگامی امداد اور مزید انسانی ہمدردی کی معاونت کا اعلان بھی کیا۔ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے بروقت تعاون اور یکجہتی پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا...
دوحہ پر اسرائیلی حملہ، سلامتی کونسل میں پاکستان اور اسرائیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز جنیوا(سب نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعرات کو پاکستان اور اسرائیل کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، پاکستان نے قطر میں حماس رہنماوں پر حالیہ اسرائیلی حملے کو غیر قانونی، بلا اشتعال اور خطے کے استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔پاکستان اور اسرائیل کے مابین سخت جملوں کا یہ تبادلہ مشرقِ وسطی کی صورتحال پر بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں ہوا۔ یہ اجلاس الجزائر، پاکستان اور صومالیہ کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا، جس کی حمایت فرانس اور برطانیہ نے بھی کی۔پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب...
سعودی اتھارٹی برائے صنعتی شہروں اور ٹیکنالوجی زونز مدن نے دمام کے پہلے صنعتی شہر میں اپنے منفرد منصوبے ’ملٹی اسٹوری فیکٹری‘ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ یہ خلیج عرب کے خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، اور یہ جدید مصنوعات فراہم کرنے کی حکمت عملی کے حصے کے طور پر آتا ہے جو مملکت میں صنعتی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ماحول کو بہتر بناتا ہے۔ نیا منصوبہ پائیدار عمودی صنعتی ترقی کے لیے ایک اہم ماڈل کی نمائندگی کرتا ہے، جس کا مقصد صنعتی زمین کے استعمال کی کارکردگی کو بڑھانا اور سرمایہ کاروں کے لیے لچکدار حل فراہم کرنا ہے۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب کا شام حکومت کو ساڑھے 16 لاکھ بیرل خام...
سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے جج کے بیٹے حنین طارق کے قتل کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے سزائے موت پانے والے ملزم سکندر لاشاری اور شریک ملزم عرفان عرف فہیم کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ناقص تفتیش اور کمزور پروسیکیوشن کی بنیاد پر ملزمان کو سزا نہیں دی جاسکتی۔ یہ بھی پڑھیں: جج کے بیٹے کے قتل کیس میں تفتیش پر سوالات، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا مقدمے کا مختصر فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا، جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ یہ مقدمہ 2014 میں اس وقت سامنے آیا جب سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس خالد شاہانی...

قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان پر کسی نے جارحیت کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے، دفترخارجہ
قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان پر کسی نے جارحیت کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے، دفترخارجہ mofa WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی قوم برادر ملک قطر کے ساتھ کھڑی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے، پاکستان تنازع فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر کا ہنگامی دورہ کیا، پاکستانی قوم برادر ملک قطر کے ساتھ کھڑی ہے، قطر پر اسرائیلی...
دبئی میں لگ بھگ 377 میٹر بلندی پر قائم ہونے والا دنیا کا بلند ترین ہوٹل، سیل دبئی مرینا نومبر 2025 میں اپنی شاندار افتتاحی تقریب کے لیے تیار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی پاکستان: برج خلیفہ پاکستانی رنگوں سے جگمگا اٹھا یہ جدید اور شاہانہ ٹاور نہ صرف اپنی بلندی کی وجہ سے توجہ کا مرکز ہوگا بلکہ اس میں دنیا کی سب سے بلند انفنٹی پول بھی شامل ہوگی، جو دبئی کی لگژری ہاسپیٹالٹی کی دنیا میں نیا معیار قائم کرے گی۔ یہ 82 منزلہ عمارت، جسے معروف اور ایوارڈ یافتہ ڈیزائنر فرم نور نے ڈیزائن کیا ہے، 1004 خوبصورت کمروں اور سویٹس پر مشتمل ہوگی۔ ہر کمرہ فرش سے چھت تک کھڑکیوں سے مزین ہوگا، جس سے...
پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان قطر کی خودمختاری اور سالمیت پر کسی بھی حملے کو ناقابل قبول سمجھتا ہے اور قطر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قطر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قطری قیادت سے ملاقات کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں:قطر پر اسرائیلی حملہ: پاکستان، سعودی عرب اور ایران کی شدید مذمت ترجمان کے مطابق وزیراعظم...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چارلی کرک کو دو روز قبل امریکی ریاست یوٹا کی ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ ایف بی آئی نے جاری کردہ فوٹیج میں دکھایا کہ مشتبہ حملہ آور فائرنگ کے بعد عمارت کی چھت سے کود کر فرار ہو گیا۔ حملہ آور اپنی بندوق اور گولیاں قریبی جنگل میں پھینک گیا جبکہ چھت پر اس کے جوتوں اور ہتھیلی کے نشانات بھی ملے ہیں۔ ایف بی آئی نے قاتل کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے...
اسلام آ باد(نیوز ڈیسک)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی قوم برادر ملک قطر کے ساتھ کھڑی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے، پاکستان تنازع فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر کا ہنگامی دورہ کیا، پاکستانی قوم برادر ملک قطر کے ساتھ کھڑی ہے، قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان اور صومالیہ کی درخواست پر ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سی ای او کے الیکٹرک کی صوبائی محتسب کے خلاف درخواست پر گورنر سندھ کو مقررہ مدت میں مونس علوی کی اپیل پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ صوبائی محتسب کی جانب سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو ہراسانی کے الزام میں معطل کرنے کے عبوری حکم نامے میں آئندہ سماعت تک توسیع کر دی۔ ہائیکورٹ میں صوبائی محتسب کی جانب سی ای او کے الیکٹرک کو ہراسانی کے الزام میں عہدے سے ہٹانے کے خلاف مونس علوی کی فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گورنر سندھ کو مقررہ مدت میں اپیل پر فیصلہ کرنے کے احکامات کی تجویز دیدی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ صوبائی محتسب کا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے معاملے کو داخل دفتر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر نے واضح کیا ہے کہ کمیٹیوں کے اجلاس شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے اور استعفوں کے باوجود کورم پورا رہے گا۔سنی اتحاد کونسل کے 52 اراکین اب تک کمیٹیوں سے استعفے جمع کروا چکے ہیں جبکہ 24 اراکین نے تاحال استعفیٰ نہیں دیا۔ فیصل امین گنڈاپور اور انیقہ مہدی نے اپنے اصلی استعفے جمع کرائے، جنہیں قبول کر لیا گیا ہے، تاہم ان کے فوٹو کاپی استعفے قبل ازیں سیکرٹریٹ نے مسترد کر دیے تھے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر نے حکومتی درخواست کے باوجود استعفے قبول کرنے...
سی ڈی اے کو2 ہفتے میں ریڑھی بانوں کو ریگولرائز کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں ریڑھی بانوں کیخلاف آپریشن پر توہین عدالت کا کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو دو ہفتوں کے دوران ریڑھی بانوں کو ریگولیرائز کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریڑھی بانوں کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل ایمان مزاری نے مؤقف اپنایا کہ ریڑھی بانوں کےکیس کا فیصلہ آنا تھا، پھر اس کیس کو ٹرانسفر کردیا گیا۔ ایک اسٹے آرڈر موجود ہے کہ کسی ریڑھی بان کو نہ ہٹایا جائے۔ وکیل کے مطابق سی ڈی اے ڈائریکٹر انعم فاطمہ نے ریڑھی بانوں کو...
وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کیلیے بجلی بلز میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف دینے کے سلسلے میں بجلی بلز سے متعدد ٹیکسز ختم کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی)، ایف سی سرچارج اور فکس چارجز ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر جی ایس ٹی اور ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی تجویز بھی زیر غور ہے جب کہ انکم ٹیکس، ریٹیلر...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بیوی کا حق نان و نفقہ نکاح کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے، یہ نہ تو ازدواجی تعلقات یا رخصتی سے مشروط ہے اور نہ ہی شوہر کی صوابدید پر منحصر ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نان و نفقہ کی ادائیگی شوہر کا قانونی فریضہ ہے جو نکاح کی تکمیل کے ساتھ ہی لازم ہو جاتا ہے۔ رخصتی نہ ہونے پر شوہر کو نان و نفقہ سے بری الذمہ قرار...
راولپنڈی: پاکستان اور بحرین نے منشیات کی روک تھام کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کرلیا۔ بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلیفہ نے 10 رکنی اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ راولپنڈی میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبد المعید نے سینئر افسران کے ہمراہ معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پر سیکرٹری وزارتِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کیپٹن (ریٹائرڈ) خرم آغا اور آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل اے این ایف کی جانب سے بحرینی وزیر داخلہ کو انسدادِ منشیات کے ضمن میں اے این ایف کی آپریشنل کامیابیوں، تربیتی امور اور منشیات کی طلب میں...
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں ارمغان کے والد کامران قریشی کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو غیر قانونی اسلحہ کیس میں ارمغان کے والد کامران قریشی کی ضمانت منسوخ کرنے کی پراسیکیوٹر عبد الرزاق کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر عبدالرزاق گجر نے موقف دیا کہ عدالت کو گمراہ کرکے ضمانت لی گئی، عدالت کے فیصلے سے افسران بالا بہت ناراض ہیں۔ عدالت نے اظہار حیرت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اچھا تو آپ کے افسران بالا ہم سے ناراض ہیں؟ پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ میں نے افسران بالا...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ٹرائل رکوانے اور اپیل کی جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ ہائی کورٹ میں یہ اپیل بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے نومبر 2024 میں بریت کی درخواست مسترد کی تھی جس کے خلاف 21 جنوری 2025 کو اپیل دائر کی گئی۔ اپیل کی آخری سماعت 25 اپریل کو ہوئی، اس کے بعد سے معاملہ زیر التوا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اپیل میں تاخیر سے درخواست گزار کے بنیادی حقوق متاثر ہونے...
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کو بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کو بڑا ریلیف مل گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کا ضیاءالقیوم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ آئیندہ سماعت تک معطل کردیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے مختصر فیصلہ جاری کردیا کیس کی اگلی سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرازیل کے سابق...
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کو عہدے پر بحال کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔ ہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ جاری کر دیا۔
نیویارک (نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر کے دارالحکومت دوحہ پر حالیہ اسرائیلی حملے کی مذمت کردی۔ پاکستان کے مطالبے پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مذمتی بیان برطانیہ اور فرانس نے تیار کیا اور یہ بیان تمام 15 اراکین، بشمول اسرائیل کے اتحادی امریکا کی منظوری سے جاری کیا گیا۔ بیان میں سلامتی کونسل نے قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کی اورغزہ سے یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کو اولین ترجیح رکھنے پر زور دیا۔ واضح رہے کہ امریکا عام طور پر اقوام متحدہ میں اسرائیل کا تحفظ کرتا ہے لیکن اس بار سلامتی کونسل کے بیان کی حمایت سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کے فیصلے پر قومی اسمبلی سے استعفے نہیں ہوں گے۔ عمران خان کا فیصلہ ہی مانا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ اگر اسمبلیوں سے استعفے ہوں گے تو پھر قومی اسمبلی، سینیٹ کے ساتھ ساتھ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلی سے بھی استعفے ہوں گے اور اجتماعی ہوں گے۔ ان سے پوچھا گیا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی فیصلہ کرے کہ صرف قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینا ہے لیکن خیبر پختونخوا کی اسمبلی کو مورچے کے طور پر سنبھال کر رکھنا تو پھر آپ کا کیا ردعمل...
نیو یارک: قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے دوحہ پر حملہ کرکے سفارتکاری کی توہین کی ہے اور یہ اقدام غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں قطری وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملے سے جانی و مالی نقصان ہوا اور یہ حملہ حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ جنگ بندی کی کوششوں کو بھی ناکام بنانے کی سازش ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قطر اپنا ثالثی اور انسانی کردار جاری رکھے گا اور خونریزی کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر اپنی سفارتی کوششیں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے آگے بڑھائے گا۔...
لاہور: مون سون کی بارشوں کے بعد لاہور میں خشک موسم کے باعث درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت بڑھنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا جبکہ دفاترز اور گھروں میں اے سی کا استعمال بھی بڑھ گیا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کے امکان ہے۔