2025-08-15@01:46:31 GMT
تلاش کی گنتی: 303

«علامہ سید ہاشم موسوی»:

(نئی خبر)
    لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، موٹر وے متعدد مقامات سے بند ہونے کے ساتھ ساتھ لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوگیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے بند ہے، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے جبکہ لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو دھند کے باعث بند رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی دھند کا راج رہا، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ڈرائیورزکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ...
    ملاقات میں خیبرپختونخوا خصوصاً کُرم میں قیامِ امن کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمٰن نے امدادی اشیا کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اظہارِ اطمینان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ جا کر ان سے ملاقات اور خیریت دریافت کی۔ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کی صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں خیبرپختونخوا خصوصاً کُرم میں قیامِ امن کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمٰن نے امدادی اشیا کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر...
    اسلام آباد، پشاور(نمائندہ جسارت،خبر ایجنسیاں) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق تین مطالبات ہیں، 9 مئی، 26 مئی کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات چاہتے ہیں لیکن ملاقات نہیں کروائی گئی۔انہوںنے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ملاقات کروانا جیل مینوئل میں شامل نہیں، اپنی بات سے حکومت مکر رہی ہے، اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے تاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو میٹنگ کا...