2025-07-07@22:52:08 GMT
تلاش کی گنتی: 28164
«مسعود پزشکیان نے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی ایک اور اہم شرط پوری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی یہ شرط پوری کر لی ہے کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک ہوں گے، سرکاری افسران کو اپنے اور اہل خانہ کے اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے۔ صدر کی منظوری سے سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گزٹ نوٹیفکیشن تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھی بھجوا دیا ہے۔ سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں سیکشن 15 کے بعد اے 15 کا اضافہ کیا گیا ہے...
محسن نقوی : فائل فوٹو وزیر داخلہ محسن نقوی سے سوال کیا گیا کہ کیا آصف زرداری کو صدر کے عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟ جس کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ میری درخواست ہے سوشل میڈیا خبروں پر دھیان نہ دیں۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ درخواست کرتا ہوں دو دن سیاست کی بات نہ کریں۔محسن نقوی نے کہا کہ آج پورے ملک میں 27 ہزار جلوس نکالے جا رہے ہیں، سکھر میں آج پاکستان کا سب سے بڑا جلوس نکالا جا رہا ہے، سکھر کے نو محرم کے جلوس میں 10 لاکھ افراد شریک ہیں۔
اسحاق ڈار نے نواز شریف کے عمران خان سے ملنے اڈیالہ جانے کی باتوں کو قیاس آرائی قرار دی ہے۔ لاہور میں داتا دربار میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظمم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کے جیل میں عمران خان سے ملنے کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، یہ کسی کی خواہش ہوسکتی ہے مگر ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کیا نواز شریف عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل جائیں گے؟ رانا ثنا اللہ نے بتا دیا انہوں نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود لے گا، ہم تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان پر انڈیا نے حملہ...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل ختم کردیا لیکن ایران اسے دوبارہ شروع کرسکتا ہے، کہا کہ وہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر ان سے ایران سے متعلق بات کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم کروا دیا گیا ہے، تاہم ان کے بقول ایران مستقبل میں اسے دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم کے دورۂ امریکا کے موقع پر ان سے ایران سے متعلق تفصیلی بات چیت کریں گے۔ ٹرمپ نے مزید بتایا کہ امریکا اور چین کے درمیان...
ٹوکیو(نیوز ڈیسک)جاپان میں 5 جولائی کو ایک شدت آمیز زلزلے اور سونامی آنے کی پیش گوئی سے متعلق جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2021 میں شائع ہونے والی مانگا ناول ”The Future I Saw“ کی مصنفہ ریو تاتسوکیجو نیو بابا وانگا کے نام سے مشہور ہیں، نے انتباہ دیا ہے کہ بحر الکاہل کے ممالک پر ایک خوفناک سونامی آئے گا۔ اس پیش گوئی نے وسیع پیمانے پر خوف و ہراس پھیلایا ہے اور بعض عقیدت مند سیاحوں میں جاپان کے سفر کو لے کر خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ تاتسوکی نے اپنے پبلشر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ وہ دعوے...
لاہور: تھانہ مغلپورہ کی حدود میں گزشتہ روز گن پوائنٹ پر 6 لاکھ روپے ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، 15 پر کال کرنے والا ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 6 لاکھ روپے کی رقم خرد برد کرنے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔ ایس ایچ او محمد عرفان سخاوت ملزم وقاص پھلوں کے گودام میں کام کرتا تھا مالک نے 6 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے کے لیے دیے تھے، ملزم وقاص نے پلاننگ کے تحت رقم کو قبرستان میں چُھپا دیا اور 15 پر جھوٹی کال کر کے روڈ رابری کا ڈرامہ کیا۔ ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر...
وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں رہائشی عمارت گرنے اور واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان کے دورے پر موجود وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی بلند ی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا اور انہیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے...
اسلام آباد:پاک فوج کی خاتون کیپٹن سوشل میڈیا پر چھاگئیں،خاتون افسر کی نہایت جوشیلے انداز میں خطاب نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے ، ان کا یہ خطاب سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ایکس‘ پر ٹاپ ٹرینڈ کے ساتھ ہر صارف کی اسکرین کی زینت بنا ہوا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس تقریر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔یہ خطاب پاکستان آرمی کی کیپٹن ایمان درانی کا ہے جو ایک تعلیمی ادارے میں طلبا سے خطاب کررہی ہیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ کیپٹن ایمان درانی خطاب میں طلبا کو بتا رہی ہیں کہ ملک کی سلامتی کے لیے فوج کی کوششیں قابل ستائش ہیں اور پاکستان کی فوج ملکی مفاد اور...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ہٹائے جانے سے متعلق زیر گردش خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی دفعہ سیاستدان، حکومت اورملٹری اسٹیبلشمنٹ اکٹھی ہے تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں 2700 جلوس نکالے جا رہے ہیں، سکھر میں آج پاکستان کا سب سے بڑا جلوس نکالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے جلوس کو ہینڈل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، خیریت سے شام تک سارے جلوس اختتام پذیر ہوجائیں گے۔ اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ افواہیں کہ آصف زرداری کو صدر کے عہدے سے ہٹایا...
محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت مین ڈاکوؤں کی کارروائیوں کی ہمیں اطلاع ہے، جس طرح خیبر پختونخوا میں ہم نے دہشتگردوں کو مار بھگایا اس طرح ڈاکوؤں کا بھی بندوبست کریں۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی صرف وفاقی حکومت نہیں کرے گی بلکہ تمام صوبوں کو ساتھ لے کر کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات، افواج پاکستان کو خراج تحسین صدر آصف علی زرداری کو ہٹانے کی افواہوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2 دن سیاست نہ کریں اور سوشل میڈیا کی باتوں میں نہ جائیں تو بہتر...
رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ایک عبوری تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوششیں جاری ہیں، کیونکہ امریکہ کیجانب سے ہندوستانی مصنوعات پر عائد جوابی ٹیرف کو عارضی طور پر 90 دن کیلئے معطل کیا گیا تھا، جسکی مدت 9 جولائی کو ختم ہورہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے امریکہ کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر پیوش گوئل کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے طنز کیا کہ پیوش گوئل جتنی چاہیں اپنی چھاتی پیٹ سکتے ہیں، مگر میرے الفاظ یاد رکھیں، ٹرمپ کی ٹیرف ڈیڈ لائن کے سامنے مودی آسانی سے جھک جائیں گے۔ راہل گاندھی کا...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اڈیالہ جیل عمران خان ملاقات نواز شریف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کررہی ہے جس کے بارے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ یہ پاکستان کے کسی شہر کی ہے، ویڈیو کو ’ایکس‘ پر بنے( Dr. Xia Khan) اکاؤئٹ پر شیئر کیا گیا، اس ویڈیو کے کیپشن میں پنجاب حکومت کے اعلیٰ افسران کو نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’’ پنجاب حکومت پاکستان! مبینہ طور غیرقانونی روڈ پر ریڑھی لگانے پر اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ غصہ میں آگئیں۔ کیپشن کی تحریر میں سوال اٹھا گیا کہ ’’ کیا اسسٹنٹ کمشنر کسی شہری کو اس طرح تھپڑ مارنے کا مجاز رکھتی ہے؟ کیا کوئی قانون اس کو شہری...
اسلام آباد:وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ہٹانے سے متعلق سوال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو اس بات پر تکلیف ہے کہ پہلی بار ہم سب اکھٹے ہیں، حکومت، سیاست دان اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں، سوشل میڈیا کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا صدر مملکت آصف علی زرداری کو اُن کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے ؟ جس پر محسن نقوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2 دن مزید سیاست نہ کریں اور سوشل میڈیا کے افواہوں پر دھیان نہ...
اسحاق ڈار : فائل فوٹو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔لاہور میں داتا دربار پر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جا رہے ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں، یہ ملاقات کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، خود اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، ہم تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر کام کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ پر آپریشن جاری ہے اور انتہائی احتیاط کے ساتھ ملبہ ہٹانےکا کام کیا جارہا ہے، ملبے تلے اب بھی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ آج ملبے سے 4 افرادکی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ ملبے سے 10مرد،7 خواتین اور ایک بچےکی لاش نکالی گئی ہے۔دوسری جانب ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتا: اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔انڈونیشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرغزستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول مریم محمود نے چوتھے منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول بھی مریم محمود نے 26 ویں منٹ میں پینلٹی کک سے کیا۔اس اہم مقابلے میں پاکستان کی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک اور جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیا جس کی بدولت قومی ٹیم کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں قیمتی کامیابی نصیب ہوئی۔یہ جیت پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات کو مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔ ٹیم کی جیت پر شائقین اور سوشل...
ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر تاریخ رقم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔انڈونیشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرغزستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول مریم محمود نے چوتھے منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول بھی مریم محمود نے 26 ویں منٹ میں پینلٹی کک سے کیا۔ اس اہم مقابلے میں پاکستان کی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک اور جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیا جس کی بدولت قومی ٹیم کو کوالیفائنگ رانڈ میں قیمتی کامیابی...

داتا دربار کی تزئین وآرائش تیزی سے جاری،پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے،اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) ڈپٹی وزیراعظم و سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ داتا دربار کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری اور گنبد کو بلند کر دیا گیا ہے، مسجد میں مدینہ منورہ طرز کی چھتریاں بھی نصب کی جائیں گی، جس کی باقاعدہ اجازت وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دیدی ہے۔وہ ہفتہ کے روز داتا دربار پر غسل دینے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف،صدر آصف علی زرداری، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے داتا دربار کی تزئین و آرائش کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ...

مذہبی اور مسلکی رواداری کے فروغ کے لیے علما کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، علامہ طاہر اشرفی
محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور بین المسالک رواداری، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اس سال بھی پاکستان علماء کونسل نے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کے ہمراہ کوششوں کا آغاز کر دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بین المذاہب و بین المسالک رواداری کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات علماء و مشائخ کی طرف سے کیے جائیں گے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل محمد طاہر اشرفی نے جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے اسلام آباد میں تمام مکاتب فکر کے اکابر علماء و مشائخ کا اجلاس بلایا جس میں تقریباً ملک کی 50 سے زائد تمام مکاتب فکر کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور ‘پیغام...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے یو اے ای کےانسانی وسائل ، اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے وزیر ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالمنان العوار سے ملاقات کی۔ ہفتہ کو ابو ظہبی سے یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین اعلیٰ تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا اس کے فروغ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے طلباء، تعلیمی اداروں اور پیشہ ور افراد کیلئے اقدامات پر قریبی کام کے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے متحدہ...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو اس کے 6 طیارے مار گرائے اور اسے سبق سکھا دیا، اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف ایران کی سفارتی طور پر مدد کی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، صدر آصف علی زرداری، نواز شریف اور وزیر اعلی کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، داتا دربار کی تزئین و آرائش پر کام شروع ہو چکا ہے، گنبد بلند کردیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مسجد میں مدینہ منورہ والی چھتریاں لگائیں گے جس کی اجازت مریم نواز نے دیدی ہے، امید ہے اگلے غسل سے پہلے داتا دربار کا سارا کام مکمل...
ریسکیو1122 نے امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر میں میں عزاداروں کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیا، ریسکیو1122 پشاور: ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 شاہ فہد، ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر میر عالم خان اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن حسن داد نے دورہ کیا، ریسکیو1122 پشاور: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر غیور مشتاق خان گی نگرانی میں میڈیکل کیمپ میں ایمبولینسز، فائر ویکلز، الٹرین ویکل، ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس یونٹ (بس) ضروری ادویات اور میڈیکل ٹیکنیشنز تعینات کیے، ریسکیو1122
سٹی 42 : وزیر خارجہ اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آزربائیجان نے سو ارب کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے ۔ روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف پر غسل مبارک کی تقریب میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکت کی۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ سال ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا، مسجد میں مسجد نبوی مدینہ منورہ کی طرز پر چھتریاں لگائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ زائرین کی سہولت کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمسایہ ملک نے جو جنگ شروع کی ان کو ہواؤں اور فضاؤں میں شکست...
حماس نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے غزہ میں اپنے عوام پر حملوں کو روکنے کے لیے ثالثوں کی طرف سے حالیہ تجویز پر تحریک کے اندر اور فلسطینی گروپوں کے ساتھ اندرونی مشاورتیں مکمل کر لی ہیں۔ تحریک نے مزید کہا کہ ہم نے ثالثوں کو اپنا جواب دے دیا ہے، جو ایک مثبت جواب ہے، اور ہم اس فریم ورک کے نفاذ کے طریقہ کار پر فوری مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی مزاحمتی تحریک فلسطین (حماس) نے صہیونی ریاست کے وحشیانہ حملوں کو ختم کرنے کے لیے غزہ پٹی میں حالیہ ثالثوں کے تجویز کردہ جنگ بندی کے منصوبے پر اپنی مثبت پیشکش کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حماس نے اعلان کیا ہے...
پشاور: جمعیت علمائے اسلام نے 21 جولائی کو منعقد ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے اپنے امیدوار نامزد کردیئے۔ صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان کے مطابق پارٹی نے خیبرپختونخوا سے جنرل نشست کے لیے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطا الحق درویش کو نامزد کیا ہے، ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے سینیٹر دلاور خان کو نامزد کیا گیا ہے، جے یو آئی کے صوبائی اسمبلی میں 19 ارکان ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتیں 11 میں سے 4 سینیٹ نشستیں جیت سکتی ہیں، حکومت کے حصے میں 7 نشستیں آنے کا امکان ہے تاہم سینٹ کی چار نشستوں کی تقسیم کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں میں تنازع پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 90 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 7 گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 90 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 7 گرفتار اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 افراد کو گرفتار کر لیا، مختلف شہروں اور شاہراہوں پر چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 90 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 55.6 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد، لاہور، کراچی اور موٹروے پر کی گئی کارروائیوں میں چرس، افیون، ہیروئن، آئس اور نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ اسلام آباد میں جاپان روڈ پر واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی میں ایک ملزم سے 45 نشہ آور...
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے متعلق جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹ کی ری ویمپنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اسٹرکچر اور نئے سیزن سے متعلق کئی تجاویز پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے متعلق جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا، قائد اعظم ٹرافی میں ٹاپ 6 ٹیموں کے ساتھ باقی 2 ٹیمز کے کوالیفکیشن کا طریقہ کار طے کیا گیا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹاپ کی 6 ٹیموں کے علاوہ باقی 12 ٹیموں کی آپس میں حنیف محمد ٹرافی کھیلنے کی تجویز بھی دی گئی۔ حنیف محمد ٹرافی کی ٹاپ کی 2 ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کے لیے کوالیفائی کریں...

ایئر ایمبولینس سوات واقعہ کے وقت شندور پولو فیسٹول میں وزراء کی فیملی کو خدمات دینے میں استعمال ہوئی: گورنر کے پی کے
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ائیر ایمبولینس بنائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے سوات واقعے میں موجود نہیں تھی، سنا ہے ائیر ایمبولینس شندور پولو فیسٹول میں وزراء کی فیملی کو خدمات دینے میں استعمال ہوئی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سیاحوں کو بچانے کے لئے ائیر ایمبولینس نہیں تھی، اگر یہ اتنے نالائق ہیں تو ائیر فورس، نیوی سے مدد لے لیتے، کیا ریسکیو 1122 میں غوطہ خور نہیں تھے۔ کراچی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے میں دبنے والوں میں نوبیاہتا جوڑا بھی شامل انہوں نے...
کراچی: پی ایس ایل فرنچائزز نے سینٹرل پول شیئر میں اضافے پر اعتراض مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پبلک اکائونٹس کمیٹی میں آڈٹ رپورٹ کی بنیاد پر یہ کہا گیا تھا کہ چند برس قبل کرکٹ بورڈ نے فرنچائزز کا سینٹرل پول شیئر 95 فیصد کیا جس سے اسے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو لاہور میں منعقدہ پی ایس ایل کی میٹنگ میں سی ای او سلمان نصیر نے فرنچائزز کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کی، دلچسپ بات یہ ہے کہ جس وقت یہ معاہدہ ہوا تب سلمان ہی بورڈ کی قانونی معاملات دیکھ رہے تھے، وہ ان دنوں سی او او پی سی بی بھی تھے۔...
—فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان سیاسی مشاورت کا نواں دور وارسا میں ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری یورپ محمد ایوب نے کی جبکہ پولش وفد کی قیادت سیکریٹری آف اسٹیٹ ولادیسواف بارتوسزوفسکی نے کی۔ملاقات میں پاکستان اور پولینڈ نے دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا، اعلیٰ سطح دوروں، پارلیمانی تبادلوں اور مسلسل مکالمے پر زور دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جنوبی ایشیاء، مشرق وسطیٰ اور یورپ کی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اقوام...
---فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے کارگل کے محاذ پر بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم پاک فوج کےجوانوں کے ملک کی حفاظت کے غیرمتزلزل عزم کو سلام پیش کرتی ہے۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کی آج 26 ویں برسیآئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان کی قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے...
سینئر اداکارہ صبا فیصل نے ڈراموں اور اداکاروں پر کی جانے والی تنقید پر بغیر نام لیے مشہور اداکاراؤں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں ایک انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے صبا فیصل نے ساتھی اداکارہ نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان کی جانب سے ڈراموں اور اداکاروں پر کی جانے والی تنقید پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا نے ہر شخص کو اظہارِ رائے کا موقع دیا ہے، لیکن اس آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کی محنت کو نظرانداز کیا جائے۔ انہوں نے بغیر نام لیے مذکورہ شخصیات کی فنی صلاحیتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کسی کی خوبصورتی، میزبانی یا ہدایتکاری کا مطلب...
پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان نے ان فنکاروں اور اینکرز کو دو ٹوک پیغام دے دیا ہے جو ان پر ذاتی نوعیت کے تبصرے کر رہے ہیں، اور خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ ایسا ہوا تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ نادیہ خان نے شوبز میں بطور اداکارہ اپنے سفر کا آغاز کیا، مگر ان کی اصل شناخت مارننگ شوز کے ذریعے بنی، جہاں وہ خواتین کےلیے خصوصی سیگمنٹس کے ساتھ اسکرین پر نظر آتی ہیں۔ ان کا شو نہ صرف عوام بلکہ شوبز شخصیات کی تنقید کا بھی مرکز بنتا رہا ہے، اور حالیہ دنوں میں اس شو کے مختلف حصوں پر اداکاروں کی جانب سے ناپسندیدگی کا اظہار کھل کر سامنے...
ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ہتھیاروں کی نمائش پر معافی مانگ لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے سرِعام ہتھیاروں اور ڈالا کلچر کی نمائش پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اسلحے سے لیس گارڈز کے ساتھ سڑکوں پر گشت کرتے دکھائی دیے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا۔ کاشف ضمیر نے اپنے بیان میں اس عمل کو "بےوقوفی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اس حرکت سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ آئندہ وہ نہ تو...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ائیر ایمبولینس بنائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے سوات واقعے میں موجود نہیں تھی، سنا ہے ائیر ایمبولینس شندور پولو فیسٹول میں وزراء کی فیملی کو خدمات دینے میں استعمال ہوئی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سیاحوں کو بچانے کے لئے ائیر ایمبولینس نہیں تھی، اگر یہ اتنے نالائق ہیں تو ائیر فورس، نیوی سے مدد لے لیتے، کیا ریسکیو 1122 میں غوطہ خور نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 13 سال سے حکومت میں ہے، حکومت کہہ رہی ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے، جس نے تجاوزات کی اجازت دی پہلے ان کے خلاف کارروائی ہونی...
تل ابیب میں احتجاج اور صدر ٹرمپ سے مطالبات حماس کا جنگ بندی منصوبے پر ’مثبت ردعمل،‘ امریکہ کو معاہدے کی امید غزہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 138 فلسطینی ہلاک تل ابیب میں احتجاج اور صدر ٹرمپ سے مطالبات تل ابیب میں چار جولائی بروز جمعہ امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر امریکی سفارت خانے کے باہر اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ اور ان کے ہمدردوں نے احتجاج کیا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے ’’ون بگ بیوٹی فل بل‘‘ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ’’ایک خوبصورت معاہدہ، ایک خوبصورت یرغمالی معاہدہ‘‘ کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے علامتی طور پر 50 خالی کرسیاں ایک شبت (یہودی شب آرام) کی میز پر رکھیں، جو...
واشنگٹن ڈی سی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متعدد قراردادیں منظور کی ہیں جو کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت کی ضمانت دیتی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فہیم کیانی نے واشنگٹن میٹروپولیٹن ایریا میں کشمیری امریکن کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر بین الاقوامی توجہ کا متقاضی ہے، اکشمیری تارکین وطن کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی تمام کوششیں برائے کار لائیں۔فہیم کیانی نے کہا کہ تارکین کشمیریوں اور پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ...
بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں شدید بارشوں کے دوران بھیم تال جھیل میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث بھارتی فضائیہ (IAF) کے دو اہلکار ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جھیل سے دونوں لاشیں نکال لی گئیں جن کی شناخت 22 سالہ پرنس یادو اور 23 سالہ ساہل کمار کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں اہلکار بالترتیب ریاست پنجاب اور بہار کے رہائشی تھے اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیاحت کی غرض سے نینی تال آئے ہوئے تھے۔ اہلکاروں کے ساتھ آئے ہوئے دیگر 6 افراد محفوظ ہیں جن میں 4 خواتین شامل ہیں۔ اہل خانہ نے شکوہ کیا کہ ریسکیو آپریشن تاخیر سے شروع کیا گیا۔ ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے پہلے لاشیں نکالنے کے لیے مقامی...
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری افسران کے اثاثے اب پبلک ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک بڑی شرط پر عملدرآمد کرتے ہوئے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وفاقی سرکاری افسران کو اپنے اور اہل خانہ کے ملکی و غیر ملکی اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے۔ یہ تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذریعے عوامی سطح پر دستیاب ہوں...
اسرائیلی حکومت اور فوج آمنے سامنے، نیتن یاہو اپنے آرمی چیف پر چلا اٹھے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے طریقہ کار پر اسرائیلی حکومت اور فوج آمنے سامنے آگئے، وزیراعظم نیتن یاہو اپنے آرمی چیف پر برس پڑے۔ العربیہ کے مطابق اسرائیلی آرمی نے جمعہ کے روز انکشاف کیا کہ فوج، وزیر اعظم اور وزراء کے درمیان غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے طریقہ کار پر بنیادی اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے چیف آف اسٹاف ایال زامیر پر کڑی تنقید کی ہے۔ گزشتہ جمعرات کی شام نیتن یاہو کی دعوت پر ایک الجاس طلب ہوا جس میں چیخ و پکار ہوئی اور آوازیں بلند...
کراچی: کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے تلے دبنے والوں میں ایک نو بیاہتا جوڑا بھی شامل ہے۔ مکینوں کے مطابق ملبے تلے دبے اس جوڑے میں شوہر کا نام نیرول جبکہ بیوی کا نام منیشا ہے۔ یہ نوجوان جوڑا محض پانچ ماہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔ ان کی زندگی کے نئے سفر کا یہ المناک حادثے نے علاقہ مکینوں کو سوگوار چھوڑ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی واقعے میں ایک اور شادی شدہ جوڑے کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس میں دلہا چیتن ملبے تلے دبا ہوا تھا جبکہ اس کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل...
راولپنڈی: ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف سمیت مختلف شہروں میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مجموعی طور پر 90 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 55.678 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی اور موٹروے پر 4مختلف کارروائیوں کے دوران مختلف اقسام کی منشیات برآمد کی گئیں۔ خاص طور پر تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات فروشی کی سرگرمیوں کو ہدف بناتے ہوئے اسلام آباد کے جاپان روڈ پر واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کی...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر عاقب جاوید نے اعتراف کیا ہے کہ قومی ٹیم کی موجودہ کارکردگی کسی بھی فارمیٹ میں تسلی بخش نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ مکمل ہو چکا ہے جس میں کھلاڑیوں کا ابتدائی تعارف کوچز سے ہوا۔ اب تیسرے مرحلے میں زیادہ تر شاہینز کے کھلاڑی شامل ہیں جنہیں انگلینڈ جانا ہے اور آئندہ مرحلوں میں آسٹریلیا ٹور اور ریڈ بال پلیئرز کی تیاری کی جائے گی۔ عاقب جاوید نے کہا کہ چھ سات دن میں کسی کی خامیاں مکمل دور نہیں کی جا سکتیں لیکن کھلاڑیوں کو ان کی کمزوریوں سے آگاہ ضرور کیا جا رہا ہے۔ آل راؤنڈرز اور فاسٹ بولرز کی...
قیصرکھوکھر : کمشنر اور ڈی سی لاہورکامحکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران بھی ہمراہ تھے۔کمشنر زید بن مقصود نے مجالس اور جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کو چیک کیا۔ کمشنر زید بن مقصوداور ڈی سی سیدموسیٰ رضا نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور نے مجالس اور جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کو چیک کیا۔ کمشنر نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا ڈی سی کنٹرول روم سے رابطے کا جائزہ لیا۔کمشنر زید بن مقصودنے شہر کے تما م جلوسوں کی مانٹیرنگ کی لائیو فیڈ دیکھی ۔کمشنر لاہور نے لاہور ڈویژن کے دیگر کنٹرول رومز کی کوارڈی نیشن کو چیک کیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد: پاکستان میں دل کے امراض وبائی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں، حالیہ تحقیق کے مطابق ملک میں بیماریوں کے باعث ہونے والی اموات میں 55 فیصد ہارٹ اٹیک اور دل کی دیگر پیچیدگیوں کے سبب ہو رہی ہیں۔ڈریپ کے سی ای او ڈاکٹر عبیداللہ نے عوامی تشویش کو کم کرتے ہوئے واضح کیا کہ کورونا ویکسین کا ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ معمولی بیماریوں کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے کیونکہ بعض عارضے خاموش قاتل ثابت ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی بیماریاں ابتدا میں واضح علامات نہیں دیتیں، لیکن یہ جگر اور گردے سمیت جسم کے دیگر...

وطن پر قربان ہونے والےقوم کے عظیم سپوت کیپٹن کرنل شیرخان (نشان حیدر) کا 26واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔
پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیرخان کا 26واں یوم شہادت نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ آج منایا جارہا ہے۔ قوم اپنے اس عظیم سپوت کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے، جس نے کارگل کے معرکے میں بھارت کے خلاف جرات، بہادری اور شجاعت کی عظیم مثال قائم کی، جس کی بہادری کا اعتراف نہ صرف پاکستان بلکہ دشمن بھارت نے بھی کیا۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے نومبر 1992ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور 1995 میں سندھ رجمنٹ کا حصہ بنے۔ جنوری 1998ء میں انہوں نے اپنی خواہش پر لائن آف کنٹرول پر خدمات انجام دینے کے لیے خود کو پیش کیا، جہاں وہ ناردرن...
برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار کو بتایا ہے کہ بیجنگ روس کی یوکرین کے خلاف جنگ میں شکست کو قبول نہیں کر سکتا کیوں کہ اس سے امریکا کو چین پر پوری توجہ مرکوز کرنے کا موقع مل جائے گا امریکی نشریاتی ادارے ”سی این این“ کے مطابق یہ بات ایک ایسے عہدیدار نے بتائی جسے ان مذاکرات پر بریفنگ دی گئی تھی اور یہ بیجنگ کے اس دعوے کے برعکس ہے کہ وہ اس تنازع میں غیر جانبدار ہے.(جاری ہے) عہدیدار کا کہنا ہے کہ برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کالاس کے ساتھ 4 گھنٹے طویل ملاقات سخت مگر...
واشنگٹن(اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق اپنے بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کردییئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے سینیٹ اور ایوان نمائندان سے منظور ہونے والے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط جمعہ کی دوپہر وائٹ ہاؤس میں یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر کیے۔ بل کے منظور ہونے کے ساتھ ہی ٹرمپ ایجنڈے کے اہم نکات جیسے کہ ٹیکس میں کمی، دفاعی اخراجات میں اضافہ اور امیگریشن پر سخت اقدامات اب قانون کا حصہ بن چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں فوجی خاندانوں کے ساتھ پکنک کے بعد گفتگو میں بل پاس ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک پتن میں بچوں کی اموات، سانحہ سوات اور کراچی میں عمارت منہدم ہونے کے واقعات حکومتوں کی ناکامی ہیں، انہیں ذمہ داری کا احساس نہیں، پورا نظام تبدیل کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا.(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت ناکام ہو چکی، انہیں ذمہ داری کا احساس نہیں، تعلیم، صحت، پولیس، گورننس بد سے بدتر ہو رہی ہے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں قانون کے خلاف کئی عمارتیں بنی ہوئی ہیں، پورا نظام تبدیل کیے بغیر آگے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: لیاری سے رکن اسمبلی یوسف بلوچ کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کے لیے عارضی رہائش کا بندوبست کر لیا گیا ہے۔لیاری کے علاقے بغدادی میں گزشتہ روز پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے کے افسوسناک واقعے میں اب تک 16 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔یوسف بلوچ کے مطابق متاثرہ افراد کو عارضی طور پر علاقے کے مختلف ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا ہے تاکہ انہیں فوری پناہ دی جا سکے۔ادھر حادثے کے بعد متاثرہ عمارت کے اطراف کی دیگر عمارتوں کو بھی احتیاطی تدابیر کے تحت خالی کرا لیا گیا ہے، جب کہ پولیس نے علاقے کو سیل کر کے سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوئیڈن کے سائنسدانوں نے سماعت کے شعبے میں ایک انقلابی پیشرفت حاصل کرتے ہوئے ایک ایسی جین تھراپی تیار کی ہے جو صرف ایک انجیکشن کے ذریعے ہفتوں میں قوت سماعت کو بحال کرسکتی ہے۔یہ طریقہ علاج خاص طور پر ان افراد کے لیے امید کی کرن ہے جو جینیاتی طور پر سماعت سے محروم ہیں۔کیرولِنسکا انسٹیٹیوٹ کے محققین کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں شامل تمام 10 مریضوں کی سماعت میں واضح بہتری دیکھی گئی۔ تحقیق کے دوران سات سالہ بچے کی سماعت تقریباً مکمل طور پر بحال ہوگئی، جو اس تھراپی کی کامیابی کی واضح دلیل ہے۔یہ تھراپی خاص طور پر او ٹی او ایف جین میں تغیرات کی وجہ سے پیدا ہونے والے...
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) کی کارروائی کو پبلک کرنے کا مطالبہ ایک بار پھر مسترد کر دیا گیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک باخبر ذریعے نے انکشاف کیا کہ 25 نومبر 2024 کے اجلاس میں سینئر پیونی جج جسٹس سید منصور علی شاہ نے تجویز پیش کی تھی کہ جے سی پی اجلاس کے منٹس کو پبلک کیا جائے، لیکن اس خیال کو ارکان کی اکثریت نے مسترد کر دیا تھا۔رواں سال 25 جون کو، جسٹس منصور علی شاہ نے ایک بار پھر جے سی پی پر زور دیا کہ وہ اپنے اجلاسوں کے منٹس شیئر کرے...
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عالمی جوہری ادارے کے معائنہ کار ایران سے واپس چلے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز عالمی جوہری ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے واپس بلا لیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق معائنہ کاروں کی آخری ٹیم آج بحفاظت ایران سے روانہ ہو کر ویانا میں آئی اے ای اے کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی ہے۔ آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں جوہری تنصیبات کی نگرانی اور تصدیقی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے جلد از جلد طریقہ کار طے کرنا نہایت ضروری ہے، تاکہ اعتماد...

مودی سرکار کے ساتھ ساتھ بھارتی نوجوان بھی جھوٹ میں ماہر، جنگ میں پاکستانی جواب کو کام سے جان چھڑانے کا بہانہ بنا لیا
بھارتی ٹیکنالوجی ماہر سہام پریخ جن پر امریکہ میں قائم کئی اسٹارٹ اپس میں بیک وقت ملازمت (moonlighting) کرنے کے الزامات ہیں، نے اپنے سابقہ باس اور لیپنگ اے آئی (Leaping AI) کمپنی کے شریک بانی ارکادی ٹیلیگن کو مئی میں ہونے والے پاک بھارت تنازعے کا حوالہ دے کر کام سے جان چھڑانے کا بہانہ بنایا۔ اس بات کا دعویٰ ارکادی ٹیلیگن نے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا جب سہام پریخ نے خود اعتراف کیا ہے کہ وہ بغیر کسی کو مطلع کیے بیک وقت کئی اسٹارٹ اپس کے لیے کام کر رہے تھے۔ لیپنگ اے آئی کے کو فاؤنڈر ٹیلیگن کے مطابق پریخ...
تاریخ کے اوراق پر اگر کسی قوم نے خلوصِ نیت کے ساتھ امن کا پرچم بلند کیا تو وہ پاکستان ہے۔ وہ پاکستان جو خود خاک و خون کی نہروں سے گزرا، اپنے ہزاروں سپوتوں کی قربانی دے کر بھی اس خطے میں امن کی شمع جلانے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ مگر افسوس! ہمارے خلوص کو ہماری کمزوری سمجھا گیا، ہمارے صبر کو بے بسی گردانا گیا، اور ہمارے دروازوں پر پھر سے وہی ناسور دستک دے رہا ہے جسے ہم نے خون جگر دے کر نکالا تھا۔افغان سرزمین جس پر ایک عشرہ قبل پوری دنیا نے خون کی ہولی کھیلی، اب دوبارہ اس سازشی بساط کا مرکز بنتی جا رہی ہے۔ دوحہ معاہدے کا جو خواب افغان طالبان...
معرکہ حق و باطل ازل سے شروع ہے اور ابد تک جاری و ساری رہے گا‘پیغمبر اسلام ﷺ نے فرمایا تھا کہ’’جابر سلطان اور بادشاہان وقت کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا سب سے بڑا جہاد ہے‘‘۔ ذرا دل پر ہاتھ رکھ کر پڑھئیے کہ امام عالی مقام حضرت سیدنا حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوفی ظالموں سے مخاطب ہو کر کیا فرماتے ہیں۔’’لوگو! میرا حسب ونسب یاد کرو، سوچو میں کون ہوں؟ پھر اپنے گریبانوں میں منہ ڈالو اور اپنے ضمیر کا محاسبہ کرو، خوب غور کرو !کیا تمہارے لئے میرا قتل کرنا اور میری حرمت کا رشتہ توڑنا جائز ہے؟ کیا میں تمہارے نبیﷺ کی لڑکی کا بیٹا ، اس کے چچا زاد بھائی کا بیٹا نہیں ہوں؟...
تاریخ انسانی میں ہمیشہ حق اور باطل کی قوتوں کے درمیان معرکہ آرائی رہی ہے ۔ تمام انبیاء اکرام اپنے اپنے دور میں باطل اور برائی کی قوتوں کے سامنے حق کا پرچم بلند کرتے رہے۔ حضرت خلیل اللہ ؑ و نمرود، صاحب ضرب کلیم ؑو فرعون اوراسی طرح رسول پاک ﷺنے ابوجہل اور کفار مکہ کے سامنے ثابت قدمی سے حق کا پیغام پیش کیا اورباطل کا بھر پور مقابلہ کیا۔ انبیاء اکرام کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ حضرت امام عالیؓ مقام کا یزید کے سامنے کلمہ حق اسی کا تسلسل تھا جس کا ذکر کرتے ہوئے علامہ اقبال فرماتے ہیں موسیٰ و فرعون و شبیر و یزید این...
تحریک انصاف پاکستان کی سیاست میں ایک ایسا نام ہے جو دو دہائیوں کی سیاسی جدو جہد ، ایک کرکٹ کے ہیرو کی طلسماتی قیادت ، تبدیلی اور سستے انصاف کے نعرے پر وجود میں آئی ۔تاہم 9 مئی 2023 ء کے واقعات اور ان کے بعد کے سیاسی حالات کے حوالے سے ریاستی ردعمل نے اس جماعت کی یکجہتی ،بقا اور سیاسی مستقبل پر متعدد سوالات کھڑے کر دیئے ۔تب سے اب تک واقفان سیاست کے اذہان میں ایک ہی سوال گونج رہا ہے کہ ’’کیا پی ٹی آئی بکھر پائے گی ؟‘‘ پی ٹی آئی کا نظریاتی اثاثہ اورسیاسی بیانیہ فقط بد عنوانی کی سیاست، اسٹیٹس کو ‘ کو ریزہ ریزہ کرنے اور ادارہ جاتی شفافیت کا قیام...
جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی، کیا آج دنیا میں بہت بڑا زلزلہ اور سونامی آنے والے ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز جاپان میں 5 جولائی کو ایک شدت آمیز زلزلے اور سونامی آنے کی پیش گوئی سے متعلق جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 2021 میں شائع ہونے والی مانگا ناول ”The Future I Saw“ کی مصنفہ ریو تاتسوکیجو نیو بابا وانگا کے نام سے مشہور ہیں، نے انتباہ دیا ہے کہ بحر الکاہل کے ممالک پر ایک خوفناک سونامی آئے گا۔ اس پیش گوئی نے وسیع پیمانے پر خوف و ہراس پھیلایا ہے اور بعض عقیدت مند سیاحوں میں جاپان کے سفر کو لے کر خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ٹائم میگزین...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بلوچ علیحدگی پسند رہنما نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” نے کئی برسوں تک انہیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال کیا۔ ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ “سچ کا سامنا کرنا ہوگا، برسوں تک را نے ہمیں پیسہ، اسلحہ اور تربیت فراہم کی۔ ہمیں یہ یقین دلایا گیا کہ یہ جنگ بلوچ آزادی کے لیے ہے، لیکن اب احساس ہوتا ہے کہ ہم صرف بھارت کے مفادات کے لیے استعمال کیے گئے۔”انہوں نے مزید کہا کہ “ابتداء میں مودی اور را پر مکمل اعتماد تھا، انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ہمارے مقصد کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں گے اور مستقل مدد فراہم کریں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی قوم آج ایک ایسے ہیرو کو یاد کر رہی ہے جس نے اپنی بہادری، غیر متزلزل عزم اور ناقابل تسخیر حوصلے سے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید، جنہیں ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ’نشانِ حیدر‘ عطا کیا گیا، کی برسی آج قومی جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ ان کی شہادت کو برسوں گزر چکے ہیں، مگر ان کا کردار آج بھی زندہ و جاوید ہے، جو نہ صرف نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے بلکہ دفاع وطن کے ہر جذبے کی روح ہے۔صوابی کے ایک عام گاؤں نواں کلی (جو آج ان کے نام سے “کرنل شیر خان کلی” کے طور پر پہچانا جاتا ہے) میں یکم جنوری...
قوم کے عظیم سپوت، نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ وطن پر قربان ہونے والے اس بہادر سپاہی نے کارگل کے محاذ پر دشمن کو دندان شکن جواب دیا تھا۔ وطن کی مٹی پر جان نچھاور کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید، جنہوں نے کارگل کے محاذ پر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔5 جولائی 1999 ء کو دشمن کی فائرنگ سے شہید ہوئے مگر ان کا حوصلہ، عزم اور شجاعت رہتی دنیا تک ایک مثال بنی رہے گی۔ کرنل شیر خان یکم جنوری 1970، نواں کلی (اب کرنل شیر خان کلی)، ضلع صوابی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم پوسٹ گریجویٹ...
کیپٹن کرنل شیرخان شہید نشان حیدرکا 26واں یوم شہادت آج نہایت عقیدت سے منایا جارہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز کارگل کے معرکے میں جرات، بہادری اور شجاعت کی عظیم مثال قائم کرنے والے نشانِ حیدر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا یومِ شہادت آج نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نےنومبر 1992ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور 1995 میں سندھ رجمنٹ کا حصہ بنے،جنوری 1998ء میں انہوں نے اپنی خواہش پرلائن آف کنٹرول پرخدمات انجام دینے کے لیےخود کو پیش کیا، جہاں وہ ناردرن لائٹ انفنٹری میں تعینات ہوئے۔28 جون 1999ء کو بھارتی فوج نے کارگل کے دراس سیکٹر پر بھرپور حملہ کیا،...
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء) فوج، وزیر اعظم اور وزرا کے درمیان غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے طریقہ کار پر بنیادی اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے چیف آف سٹاف ایال زامیر پر کڑی تنقید کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق نیتن یاہو کی دعوت پر ایک ہنگامی میٹنگ ہوئی جس میں چیخ و پکار ہوئی اور آوازیں بلند ہوگئی تھیں۔(جاری ہے) اجلاس میں دیگر مسائل کے علاوہ غزہ میں جنگ کو کیسے جاری رکھا جائی جیسے سوالوں پر غور کیا گیا ۔ یہ تبادلہ خیال کیا گیا کہ اگر اب معاہدہ نہ ہوا تو کیا ہوگا اور 60 روزہ جنگ بندی کا اعلان نہ ہوا تو غزہ کی...
پشا ور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قوم کے عظیم سپوت، نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ وطن پر قربان ہونے والے اس بہادر سپاہی نے کارگل کے محاذ پر دشمن کو دندان شکن جواب دیا تھا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وطن کی مٹی پر جان نچھاور کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید، جنہوں نے کارگل کے محاذ پر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔5 جولائی 1999 ء کو دشمن کی فائرنگ سے شہید ہوئے مگر ان کا حوصلہ، عزم اور شجاعت رہتی دنیا تک ایک مثال بنی رہے گی۔کرنل شیر خان یکم جنوری 1970، نواں کلی (اب کرنل شیر خان...
یوکرین کیخلاف جنگ میں روس کی شکست قبول نہیں، چین نے یورپی یونین کو آگاہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار کو بتایا ہے کہ بیجنگ روس کی یوکرین کے خلاف جنگ میں شکست کو قبول نہیں کر سکتا، کیوں کہ اس سے امریکا کو چین پر پوری توجہ مرکوز کرنے کا موقع مل جائے گا۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ بات ایک ایسے عہدیدار نے بتائی ، جسے ان مذاکرات پر بریفنگ دی گئی تھی، اور یہ بیجنگ کے اس دعوے کے برعکس ہے کہ وہ اس تنازع میں غیر جانبدار ہے۔یہ بات بدھ کو برسلز میں یورپی...
ٹرمپ نے بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دیے، غزہ میں جنگ بندی کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق اپنے بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کردیے اور غزہ میں آئندہ ہفتے جنگ بندی کا بھی امکان ظاہر کر دیا۔صدر ٹرمپ نے سینیٹ اور ایوان نمائندان سے منظور ہونے والے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کرکے ٹیکس میں کمی، دفاعی اخراجات میں اضافہ اور امیگریشن پر سخت اقدامات کو قانون کا حصہ بنا دیا ہے۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں فوجی خاندانوں کے ساتھ پکنک کے بعد فوجی افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلسل شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب نے رہائشیوں کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اس قدرتی آفت کے نتیجے میں اب تک 24 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ متعدد افراد لاپتا ہیں۔سان اینجلو شہر سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے جہاں چند گھنٹوں کے دوران کئی مہینوں کے برابر بارش ریکارڈ کی گئی۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق کچھ علاقوں میں 6 سے 8 انچ جب کہ کچھ مقامات پر 10 انچ تک بارش نے فلیش فلڈنگ کی صورتحال پیدا کردی۔سیلاب کی وجہ سے گلیوں اور شاہراہوں پر کئی فٹ بلند پانی کھڑا ہو گیا ہے جس نے نقل و حمل کے...

نواز شریف کا اڈیالہ جیل جانے کا ارادہ نہیں، عمران خان سے ملاقات کی کہانی بے معنی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے پارٹی قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے اڈیالہ جیل جا کر عمران خان سے ملاقات کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میاں صاحب اڈیالہ جیل جانے کو تیار نہیں، یہ ساری کہانی بے معنی، لغو اور اس میں کوئی وزن نہیں ہے‘۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ’ان فوکس‘ میں میزبان نادیہ نقی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ’نواز شریف بڑی دفعہ اڈیالہ جیل جا چکے ہیں، جرم بے گناہی میں بھی جا چکے ہیں اور اڈیالہ جیل کے اندر متعدد بار قید کاٹ چکے ہیں، ان کا اڈیالہ جیل جانے کا کوئی ارادہ...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس جموں کشمیر کے جنرل سیکرٹری پرویز احمد شاہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے حوالے سے بتایا کہ مسئلہ کشمیر حل کیا جائے ۔ شہید کشمیری رہنماء برہان وانی کی یاد اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے 8 جولائی کو آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک بنیان المرصوص ریلی نکالی جائے گی۔جس میں تمام قومی اور دیگر جماعتیں شریک ہوں گی۔اس ریلی کا واضح پیغام ہے کہ کشمیر ہمارا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا ۔اس موقع پر کل...
لیاری واقعہ: عمارت میں ہر فلور پر کتنے گھر تھے؟ عمارت کی مالکن خاتون کے عزیز نے کیا بتایا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) لیاری میں گرنے والی 5 منزلہ عمارت کی مالکن خاتون کے بھتیجے نے بتایا کہ عمارت کے ہر فلور پر تین پورشن تھے اور جب بھی یہاں آنا ہوا عمارت لوگوں سے بھری ہوئی ہوتی تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد چوتھی منزل پر رہتے تھے، خاتون کو تشویش ناک حالت میں نکالا گیا ، بیٹا انتقال کرگیا اور3 رشتے دار اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔دوسری جانب صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے عمارت گرنے پر اظہارِ افسوس...
مظفرگڑھ: لنگر سرائے کے قریب بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، جبکہ بس ڈرائیور بھی حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔ بس جھنگ سے علی پور جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔ ترجمان پولیس مظفرگڑھ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں...
ذرائع کے مطابق چیئرمین رانا قاسم نون نے سینئر کشمیری رہنمائوں محمد فاروق رحمانی اور محمود احمد ساغر کی قیادت میں حریت رہنمائوں کی استقامت، قربانیوں اور جدوجہد آزادی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک اعلی سطح وفد نے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون سے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال، بھارتی ریاستی ظلم و تشدد اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین رانا قاسم نون نے سینئر کشمیری رہنمائوں محمد فاروق رحمانی اور محمود احمد ساغر کی قیادت میں حریت رہنمائوں کی استقامت، قربانیوں اور جدوجہد آزادی کو...
غزہ جنگ بندی معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان، حماس کی جانب سے مثبت پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن / مقبوضہ بیت المقدس(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ حماس کی جانب سے بھی مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے اگلے ہفتے اہم پیش رفت کی امید ظاہر کی ہے۔ اُدھر دوسری جانب حماس نے قطر اور امریکا کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے فوری مذاکرات پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے...
نئے ’دلائی لاما‘ کی تقرری پر بیان بازی، چین نے بھارت کو خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز نئے ’دلائی لاما‘ کی تقرری پر بیان بازی پر چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتیاط سے کام لے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ تبت سے متعلق معاملات میں احتیاط سے قدم اٹھائے، اور مرکزی وزیر کرن رجیجو کے اس بیان پر اعتراض کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دلائی لاما کی تجسیم (انکارنیشن) ان کی مرضی کے مطابق ہونی چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز اقلیت امور کے وزیر کرن رجیجو کا کہنا تھا کہ صرف دلائی لاما اور ان کی قائم کردہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنس دان ایک جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ٹول تیار کر رہے ہیں جو ٹریفک حادثات کے بعد گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کا درست اندازہ لگانے اور ضروری مرمت کے عمل کو منظم کرنے میں مدد دے گا۔یونیورسٹی آف پورٹس ماؤتھ کے اسکول آف کمپیوٹنگ نے ایکسیڈنٹ ریپئر گروپ ABL 1 Touch اور Innovate UK کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ ایک ایسا AI سسٹم تیار کیا جا سکے جو برطانیہ کی بڑی انشورنس کمپنیوں اور گاڑی فراہم کرنے والے اداروں کو مہیا کیا جائے گا۔ایسوسی ایشن آف برٹش انشوررز کے مطابق، سال 2024 میں برطانیہ میں 24 لاکھ گاڑی مالکان نے انشورنس کلیم دائر کیے، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 11.07 ارب پاؤنڈ کی...
حریت رہنمائوں نے اعلان کیا کہ شہید برہان مظفر وانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اورپاکستان کی بہادر افواج سے اظہار محبت کیلئے 8 جولائی کو کراچی میں "بنیان مرصوص ریلی” نکالی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے رہنمائوں نے کراچی میں ایک اہم پریس کانفرنس میں بھارت کی جانب سے پہلگام سمیت مقبوضہ کشمیر میں رچائے گئے فالس فلیگ آپریشنز کو بے نقاب کیا۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ، سید یوسف نسیم سمیت پریس کانفرنس کے شرکاء نے 22 مئی کو ہونیوالے پہلگام واقعے کو بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا تیار کردہ ایک منظم فالس فلیگ آپریشن قرار دیا جس کا مقصد عالمی برادری کو گمراہ، پاکستان کو بدنام...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے سکیورٹی خدشات پر اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے نکال لیا، آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ معائنہ کاروں کی آخری ٹیم آج ایران سے بحفاظت ویانا میں ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی ہے۔ ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران میں جوہری تنصیبات کی نگرانی اور تصدیقی سرگرمیوں کو جلد از جلد دوبارہ شروع کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی اہمیت کا اعادہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ 2 روز قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا قانون نافذ کیا تھا۔ اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ نے اسرائیل ایران جنگ کے بعد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ مغلپورہ کی حدود میں گزشتہ روز گن پوائنٹ پر 6 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، 15 پر کال کرنے والا ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 6 لاکھ روپے کی رقم خورد برد کرنے کیلیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔ ایس ایچ او محمد عرفان سخاوت کے مطابق ملزم وقاص پھلوں کے گودام میں کام کرتا تھا مالک نے 6 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے کیلیے دیے تھے، ملزم وقاص نے پلاننگ کے تحت رقم کو قبرستان میں چھپا دیا اور 15 پر جھوٹی کال کر کے واردات کا ڈرامہ کیا۔ ایس پی سول لائنز کا کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کل جماعتی حریت کانفرنس جموں کشمیر کے جنرل سیکرٹری پرویز احمد شاہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔ شہید کشمیری رہنماء برہان وانی کی یاد اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے 8 جولائی کو آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک بنیان مرصوص ریلی نکالی جائے گی۔ جس میں تمام قومی اور دیگر جماعتیں شریک ہوں گی۔ اس ریلی کا واضح پیغام ہے کہ کشمیر ہمارا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما سید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے کربلا میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے دین اسلام کو قیامت تک کے لیے زندہ و جاوید کر دیا ہے، واقعہ کر بلا ہمیں درس دیتا ہے کہ حق کی راہ میں جان دینا عین اسلام ہے،دنیا بھر میں یزیدی سوچ اورنظام انسانیت، انسانی حقوق اور تہذیب و معاشرت کے لیے بد ترین نظام ہے، انھوں نے کہا امام حسینؓ نے یزید سے نبردآزما ہو کر ثا بت کیا کہ اگر حکومت مسلمانوں کے ہاتھ میں ہو اور وہ غلط راہ پر ہو تو اس کے خلاف جدوجہد درست ہے،واقعہ کر بلا حق کے لیے جدوجہد کر نے والوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مون سون ہوائیں سندھ کے جنوبی حصوں میں داخل ہورہی ہیں جس کے سبب آج سے بارشوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ کے جنوبی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے تحت آج تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، میرپورخاص اور حیدرآباد کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، دادو، خیرپور، سکھر اور کراچی میں ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور مرطوب موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔ادھر پی ڈی ایم اے نے 9 اور 10 محرم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خانکندی، باکو (اے پی پی،صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا خطرناک ہے، کسی قیمت پر اس طرح کی جارحیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پاکستان کا پانی روکنا جنگ کے مترادف ہوگا۔ آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ای سی او سمٹ کی کامیاب میزبانی پر صدرالہام علیوف کومبارکباد دیتا ہوں۔ خانکندی کے تاریخی اور خوبصورت شہر میں پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پرممنون ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطورچیئرمین ای سی اوقازقستان کے صدر قاسم جومارت نے اہم خدمات انجام دیں۔ عالمی منظرنامے میں ٹیکنالوجیکل تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں۔ بڑھتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری میں بغدادی کے مقام پر جمعہ کی صبح ایک 6 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے بچے سمیت 10 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عمارت گرنے کی وجوہات اور ذمے داران کا تعین کیا جا سکے۔بغدادی پولیس کے مطابق لیاری بغدادی میں عمارت گرنے کے نتیجے میں 9 افراد دب کر جاں بحق اور 4 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ۔ملبے سے 3 ماہ کی بچی کو زندہ نکالا گیا تاہم ملبے میں دبے دیگر افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔مرنے والوں میں 55 سالہ فاطمہ بی بی زوجہ بابو، 32 سالہ پریم، 35 سالہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ سوات سے قبل حفاظتی پشتوں کی مضبوطی کی وجہ سے دریا کا رْخ موڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف کمشنر ملاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا جس میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ متاثرہ سیاح 9 بج کر 31 منٹ پر دریا میں گئے اور 14 منٹ بعد 9 بج کر 45 منٹ پر پانی کی سطح بڑھی۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو اہلکار 20 منٹ بعد 10 بج کر 5 منٹ پر جائے وقوع پر پہنچے۔ دوسری جانب دریائے سوات میں ڈوب کر لاپتا ہونے والے لڑکے کی تلاش کے لیے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن ساتویں روز بھی جاری رہا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 12 افراد کی لاشیں نکالی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک مریض کی پمز میں ڈیتھ ہو چکی تھی شفا انٹرنیشنل نے 7روزرکھا اور ہر روز ایک لاکھ روپے وصول کرتے رہے۔قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت نے آئندہ میٹنگ میں پرائیویٹ اسپتالوں کی انتظامیہ کوطلب کرلیا۔کمیٹی کا اجلاس کنوئینر ڈاکٹر امجد کی زیر صدارت ہوا، جس میں سی ڈی اے کی زمین پر بننے والے اسپتالوں کو زمین دینے اور این او سی ریوائز پربریفنگ دیتے ہوئے وزارت قانون حکام نے بتایاکہ ہم نے ابھی اس پر کام نہیں کیا۔15دن گزرنے کے بعد بھی کام نہ کرنے پر کمیٹی نے برہمی کااظہارکیا،ڈی جی لا سی ڈی اے نے بتایاکہ بنیادی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس محمد علی مظہر نے سندھ حکومت پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کونوکری دے کر اور پھر واپس لے کر تنگ نہ کیا کرویہ بہت شرم کی بات ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 2رکنی بینچ نے جمعے کو کیسز کی سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ جب وقت ہوتا ہے اُس وقت دستاویزات کی اسکروٹنی نہیں کراتے اور بیہوش بیٹھے ہوتے ہیں، امتحان اور انٹرویو کے بعد آفر لیٹر دے کرنکالتے ہیں، اپنے ادارے کوٹھیک کیجئے، سب کچھ کرنے کے بعد یاد آتا ہے غلط ملازمت دے دی،میڈیکل کے لیے ڈاکٹر کے پاس...
روس نے حال ہی میں افغانستان میں قائم طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے جس کو خطے کے لیے ایک بڑی پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جمعے کو یہی سوال جب پاکستان دفتر خارجہ ترجمان شفقت علی خان کے سامنے رکھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے روس کی جانب سے کابل میں حکومت کو تسلیم کیے جانے کی خبر دیکھی ہے، روس اس خطے کا اہم ملک ہے اور یہ 2 خودمختار ممالک کا باہمی معاملہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روس نے افغان طالبان کی حکومت باضابطہ طور پر تسلیم کرلی سفارتی ماہرین اسے ایک بہت بڑی اور خوش آئند پیشرفت قرار دے رہے ہیں جو خطے کا اقتصادی مستقبل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک کی میئر شپ کے امیدوار اور ڈیموکریٹ رہنما ظہران ممدانی نے الزام عاید کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انہیں گرفتاری، ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ انہیں اس لیے نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ عوام کی توجہ ٹرمپ کی ان پالیسیوں سے ہٹائی جاسکے جو محنت کش طبقے کے خلاف ہیں۔ ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ وہ ان دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے بلکہ ان کا بھرپور مقابلہ کریں گے کیونکہ وہ ان نیویارک کے شہریوں کے حقوق کی بات کر رہے ہیں جو مہنگائی اور معاشی مشکلات کی وجہ سے شہر چھوڑنے پر مجبور...
وائٹ ہاؤس میں فوجی خاندانوں کے ساتھ تفریح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے ہمیں تاریخی مینڈیٹ دیا، پچھلے دور میں ملٹری کو مضبوط کیا، اب مزید جدید کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ نے چند روز قبل کامیاب آپریشن کیا، امریکی اسٹاک مارکیٹ آج بلند ترین سطح پر ہے۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں فوجی خاندانوں کے ساتھ تفریح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکا کی طاقت کو بحال کیا۔ اب ہمارے بارڈرز پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام نے ہمیں تاریخی مینڈیٹ دیا، پچھلے دور میں ملٹری کو مضبوط کیا، اب...
اسلام آباد؍ باکو (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے علاقائی اتحاد کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے خلاف بھارتی و اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے، ترقی کے عمل میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کے رکن ممالک کے ساتھ اجتماعی کاوشوں میں شرکت پر فخر ہے، علاقائی تعاون اور مشترکہ خوشحالی کیلئے ٹیکنالوجی کی ترقی ناگزیر ہے ، بڑھتے ہوئے باہمی انحصار اور علم کی وسعت کا نیا دور شروع ہو رہا ہے، ای سی او کے رکن ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے گہرے اثرات کا سامنا ہے، پگھلتے گلیشیئرز ، شدید گرمی، تباہ کن سیلاب سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں، ماحولیاتی مسائل سے لاکھوں لوگوں کا غذائی تحفظ اور روزگار...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیرخان کا 26واں یوم شہادت آج منایا جائیگا۔ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف ائر سٹاف، چیف آف نیول سٹاف اور پاکستان کی مسلح افواج نے کیپٹن کرنل شیرخان شہید کو تہہ دل سے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 1999ء میں کارگل کے معرکے کے دوران غیر متزلزل جرات اور حب الوطنی کی علامت کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے جس بے مثال بہادری کے ساتھ مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا وہ مسلح افواج اور قوم کیلئے ابدی الہام کا سرچشمہ ہیں۔ عسکری قیادت سمیت پاکستان...
باکو، اسلام آباد (آئی این پی )آذربائیجان میں جاری اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 17ویں سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کو اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد پیش کی اور ای سی او میں آذربائیجان کے فعال کردار کو سراہا۔ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات میں توانائی، تجارت، تعلیم، اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے دو ٹوک انداز میں ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ نواز شریف عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جا رہے ہیں۔ عمران خان کے معاملات سے نواز شریف کا کچھ لینا دینا نہیں، ان پر ٹھوس مقدمات قائم ہیں اور عدالتیں اپنے فیصلے دے رہی ہیں۔ ویسے بھی عمران خان کی وجہ سے ایسا کون سا بحران پیدا ہو گیا ہے کہ نواز شریف ان سے مدد لینے کیلئے اڈیالہ جیل جائیں؟ کیا پاکستان کی اکانومی رک گئی ہے؟ کیا ہمارے دوستوں نے ہم سے منہ موڑ لیا ہے؟ کیا ہم بھارتی حملے کا منہ توڑ جواب نہیں دے سکے؟ آخر کس لیے...