2025-06-24@13:19:52 GMT
تلاش کی گنتی: 15567
«پایا گیا»:
(نئی خبر)
پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ اسلام آباد سے این آئی ایچ کے مطابق بنوں میں 33 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق رواں سال خیبر پختونخوا میں پولیو کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، 2025 میں اب تک ملک بھر سے 12 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں۔ این آئی ایچ کے مطابق سندھ سے 4، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔ خیبر پختونخوا کو اب بھی پولیو کیلئے حساس علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ Post Views: 4
کرک میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریض اسپتال میں انتقال کر گیا۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے محکمہ صحت کے مطابق 28 سالہ شخص حیات میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں زیر علاج تھا۔ محکمہ صحت کے مطابق کانگو وائرس سے متاثر کرک کے 2 مریض ایچ ایم سی میں زیرعلاج تھے۔ محکمہ صحت کے مطابق پشاور کے اسپتال میں زیر علاج دوسرے مریض کی حالت بہتر ہے۔ Post Views: 3
وادیٔ کاغان میں سوہنی آبشار ناران کے مقام پر گلیشئیر کا ایک حصہ بیٹھ گیا، گلیشیئر کے نیچے تصویر بنانے والے باپ بیٹے سمیت تین سیاح جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے شکار سیاحوں کا تعلق لاہور کے علاقے مغل پورہ سے بتایا جارہا ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ طاہر، 13 سالہ ابو بکر اور 22 سالہ طیب شامل ہیں۔ افسوسناک حادثے پر صوبائی مشیر سیاحت زاہد چن زیب نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے سیاحوں کو غیر مستحکم علاقوں میں جانے اور سیلفیاں لینے سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی مقامات پر احتیاطی تدابیر کی اہمیت اجاگر کی جائے گی۔...
پولیس ایڈوائزر سٹی برسلز کے قونصلر محمد ناصر کو Mont-de-piete ادارہ کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ہے۔ بلجیئم کے مقامی انتخابات میں دوسری دفعہ منتخب ہونے والے محمد ناصر کو بطور ایڈمنسٹریٹر ذمہ داری دسمبر 2030 تک سونپی گئی ہیں۔ ادارہ Mont-de-piete بیلجیئم کا نیم سرکاری ادارہ ہے جسے تھوڑے سود پر ضرورت مند افراد کو قرض مہیا کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ انہوں نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ادارہ بیلجیئم کا واحد سرکاری مالیاتی ادارہ ہے جو عوام کو بھاری سود سے بچاتے ہوئے قرض فراہم کرتا ہے تاکہ لوگ بینکوں یا نجی سود خور اداروں کے دباؤ میں نہ آئیں۔ Post Views: 4
ویب ڈیسک : محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو طلب کر لیا گیا۔ محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے،اسلام آباد سمیت زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے متعلقہ صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
پاکستان شوبز کے اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کیا۔ انہوں نے مداحوں کو اپنے بیٹے کی آمد کی خوشخبری ایک ماہ بعد دی اور اپنے مشترکہ پیغام میں خوشی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے بیٹے کے نام کا بھی اعلان کیا۔ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان کے بیٹے کا نام “ولی حسن مرزا” رکھا گیا ہے، جس کی پیدائش 18 مئی 2025 کو ہوئی۔ دونوں فنکاروں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وہ اپنے بیٹے کے استقبال پر بے حد خوش اور شکر گزار ہیں، اور مداحوں سے دعا کی درخواست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پروفیسر شاداب احمد صدیقی بھارتی ریاست گجرات میں احمد آباد ائر پورٹ کے قریب برطانیہ کے شہر لندن کے لیے اُڑان بھرنے والا ائر انڈیا کا مسافر طیارہ کالج ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 242 مسافروں میں سے 241 ہلاک ہوگئے جبکہ صرف ایک مسافر زندہ بچا، پولیس کے ڈپٹی کمشنر کنان ڈیسائی کے مطابق مجموعی طور پر حادثے میں 265 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، کئی زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، طیارہ اس وقت ڈاکٹرز کے رہائشی کمپلیکس میں جاگھسا جب لوگ دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے۔ حکام کے مطابق ہاسٹل میں موجود میڈیکل کے تمام طلبہ کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بھارتی میڈیا نے میڈیکل کے 5...

مسلم ممالک ایران کی ماضی کی غلطیاں بھلا کر بھرپور ساتھ دیں،تنظیم اسلامی حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور/ کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال سندھ میں کانگو وائرس کے سبب دوسرا مریض بھی جان کی بازی ہار گیا، ابراہیم حیدری کا رہائشی 25 سالہ ماہی گیر محمد زبیر 19 جون کو انتقال کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں کریمین کانگو ہیمرجک فیور کا ایک تصدیق شدہ کیس سامنے آیا، جس کے نتیجے میں سندھ میں وائرس سے دوسری ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ضلعی محکمہ صحت کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ محمد زبیر کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے کے لحاظ سے ماہی گیر تھا۔ محمد زبیر کو 16 جون کو تیز بخار، پٹھوں میں درد، پیٹ میں تکلیف، کھانسی، اسہال، خون آنا اور ہوش میں کمی جیسی علامات کے ساتھ جناح اسپتال لایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکار پور(صباح نیوز)شکارپور میں رات گئے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اترگئی تھی تاہم امدادی کارروائیوں کے بعد ٹرین کو پشاور روانہ کردیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سندھ بلوچستان ریلوے اپ اینڈ ڈاﺅن ٹریک بحال کردیا گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ حکام کے مطابق رفتار کم ہونے کے باعث واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کےلےے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بینک نے حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر 10 سال کے منصوبے پر کام کی رفتار مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے نمائندگان سے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ ورلڈ بینک نے تعلیم، صحت، تمام طبقات کی فلاح اور سماجی خدمات کے معیاری کام پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی تعریف کی۔ پنجاب کی سینئروزیر مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں 3 ماہ کی کنٹری اسٹرٹیجی کا جائزہ لیا گیا۔ تعلیم، صحت اور اجتماعی سماجی بہتری کے منصوبوں میں ورلڈ بینک کے فنڈز کی فراہمی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بجٹ منظوری پر عمل درآمد کو روکتے ہوئے حکومتی ارکان اسمبلی کومطالبات زر پیش کرنے سے روک دیا، خیبر پختونخوا حکومت کو ختم کرنے کے لیے پوری کوشش کی جارہی ہیں‘بجٹ اجلاس بلانا گورنر کی آئینی ذمہ داری ہے لیکن گورنر نے بجٹ اجلاس نہیں بلایا،بجٹ پر مشاورت بانی چیئرمین کا آئینی، قانونی اور اخلاقی حق ہے لیکن ان سے مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، اگر ہم بجٹ پیش نہیں کرتے تو صوبے پر معاشی ایمرجنسی لگا کر ٹیک اوور کر سکتے ہیں‘ تمام ارکان اسمبلی کو اگلا لائحہ عمل پیر کو دوں گا، کسی حکومتی رکن نے مطالبات زر پر ووٹ نہیں دینا، میں تمام اداروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور(مانیٹرنگ دیسک)نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل کے پہلے کواٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم کوئی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ دوسرے کواٹر کے10 ویں منٹ میں فرانس نے گول اسکور کرکے پاکستان پر0-1 برتری حاصل کی۔تیسرے کواٹر کے5 ویں منٹ میں فرانسیسی پلیر نے گول داغ کر برتری0-2 کردی تاہم3 منٹ بعد رانا وحید اشرف نے گول کرکے میچ میں پاکستان کے لیے پہلا گول اسکور کیا۔بعدازاں تیسرے کواٹر کے12 ویں منٹ میں پنالٹی پر سفیان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) شہر قائد میں جمعے کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے استقبال نے عوام کے لیے عذاب کی شکل اختیار کر لی۔ بلاول کی کراچی ائرپورٹ آمد سے کئی گھنٹے قبل ہی شہر کی اہم ترین شاہراہ فیصل اور اطراف کی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں، جس کے باعث شہریوں، مسافروں، ائرلائن اسٹاف، مریضوں اور دفتری ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول زرداری کو شام 7 بج کر 30 منٹ پر ائرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر پہنچنا تھا مگر صبح سے ہی شہر کی مرکزی شاہراہ فیصل، ڈرگ روڈ، کارساز، راشد منہاس روڈ اور ائرپورٹ کے اطراف کی تمام اہم سڑکوں کو جزوی...
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں سابق مستقل مندوب ایمبیسیڈر مسعود خان کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کی وجہ سے پاکستان کا قد کاٹھ بہت بڑھ گیا ہے اور اب ہمارے لیے موقع ہے کہ پاک امریکا تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اندرونی کہانی کیا ہے؟ وی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں مسعود خان نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے درمیان ہونے والی ملاقات غیر معمولی تھی۔ انہوں نے کہا کہ روایتی طور پر امریکی صدور دوسرے ممالک کے فوجی سربراہان سے ملاقاتیں نہیں کرتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ این بی 1.8.1 یا نمبس چین سے امریکا تک پھیل گیا۔ امریکا میں جون کے آغاز تک یہ وائرس نئے کیسوں کا تقریباً ایک تہائی حصہ بن چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق نمبس ویرینٹ کی علامات زیادہ تر سابقہ ویرینٹس جیسی ہی ہیں، جیسے کہ زکام جیسی علامات، بخار، گلا خراب، تھکن، سردرد، بدن درد، کھانسی، سانس لینے میں دشواری متلی یا الٹی آنا۔ابھی تک ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ یہ ویرینٹ زیادہ شدید بیماری کا باعث بنتا ہے، لیکن اس کے زیادہ پھیلنے کی صلاحیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق نمبس ویرینٹ میں کچھ مدافعتی نظام سے بچنے کی صلاحیت دیکھی گئی ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کے نام تحریری پیغام بھیجا گیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر زور دیا گیا ہے۔ یہ پیغام متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے اپنے سرکاری دورہ کینیڈا کے آغاز پر اوٹاوا میں وزیراعظم مارک کارنی سے ملاقات کے دوران پیش کیا۔ ملاقات میں امارات اور کینیڈا کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفاد میں مختلف شعبوں میں اشتراکِ عمل کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر )ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1595 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعدفی تولہ سونا 3لاکھ57ہزار روپے کا ہو گیا۔ا?ل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو 1368 روپے کی کمی سے 10 گرام سونا 3لاکھ6ہزار69روپے پر آگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 16ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3356ڈالر ہو گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری اتار چڑھاو کے بعد معمولی تیزی دیکھی گئی ،انڈیکس 1لاکھ20ہزار کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب روپے سے زاید کااضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 52.35فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوپہلے سیشن کے دوران آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری سیکٹرز میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 826پوائنٹس بڑھ گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباو سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔ماہرین کے مطابق بجٹ اناملیز کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران امریکی سفیر ڈروتھی شیا کی زبان پھسل گئی تاہم فوری تصحیح بھی کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفیر نے میں ایران کی جگہ غلطی سے اسرائیل کا نام لے لیا۔ انھوں نے کہا کہ "ہم خطے میں اُن عناصر کی مذمت کرتے ہیں جو دہشت پھیلا رہے ہیں، خاص طور پر اسرائیل جو۔۔۔" چند لمحوں کی خاموشی کے بعد اپنی تصحیح کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا مطلب ہے ایران، جو خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔ اسرائیل خطے میں دہشت پھیلانے والا ملک ہے تاہم فوراً اپنی تصحیح کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا اشارہ ایران کی طرف تھا۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وزیر داخلہ کی ہدایت پر قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم نافذ کر دی ہیں، جن کا مقصد شناختی نظام کو مزید محفوظ، شفاف اور جعل سازی سے پاک بنانا ہے۔ اصلاحاتی مسودے کی منظوری وفاقی کابینہ نے پہلے ہی دے دی تھی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق نادرا کے ترجمان کاکہنا ہےکہ ب فارم کے اجراء کیلئے اب یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم قرار دیا گیا ہے، عمر کے حساب سے درج ذیل ضوابط نافذ کیے گئے ہیں، 3 سال تک کے بچوں کے لیے تصویر اور بائیومیٹرک لازم نہیں ہوگا، 3 سے 10 سال کے بچوں کے...
ماہ محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کی زیر صدارت ڈی سی کوئٹہ کے آفس میں 26 جون کی شام کو طلب کیا گیا ہے، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو طلب کر لیا گیا۔ محرم الحرام اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے، جو ایک نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے، یہ مہینہ اسلام کے 4 مقدس مہینوں میں سے ایک ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے اس کی گہری روحانی اور تاریخی اہمیت ہے۔ ماہ محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا...
آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا جبکہ اسٹیون اسمتھ انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ کرک انفو کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی جگہ سیم کونسٹاس اور جوش انگلس کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 25 جون کو بارباڈوس میں شروع ہونے والے ٹیسٹ سے پانچ روز قبل آسٹریلیا کی جانب سے ان تبدیلیوں کی تصدیق سے معلوم ہوتا ہے کہ کینگروز جنوبی افریقا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کھلائی جانے والی بیٹنگ لائن سے کافی مختلف بیٹنگ کے ساتھ اتریں گے۔ سیم کونسٹاس بھارت کے خلاف سیریز میں آخری دو ٹیسٹ میچز کے بعد تیسری بار ایکشن میں دِکھائی دیں گے۔ انہوں نے...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بتایا گیا ہے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں پھر ردو بدل کرتے ہوئے 6 سے 12 لاکھ روپے سالانہ والے سیلری سلیب پر انکم ٹیکس کی شرح ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کمیٹی نے آڑھتیوں کے منافع پر انکم ٹیکس لگانے کی تجویز منظور جب کہ کاشت کاروں کو غذائی اجناس کی فروخت پر انکم ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کردی۔ نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جہاں بجٹ 26-2025 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں بجٹ 26-2025 میں تنخواہ دار طبقے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان میں پری مون سون سیزن کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ تین دن کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے شدید گرمی کے ستائے شہریوں کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں، ان بارشوں کا سلسلہ چند دنوں تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جو فصلوں، آبی ذخائر اور درجہ حرارت پر مثبت اثر ڈالے گا۔ادھر کراچی میں بھی پری مون سون سیزن کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں،شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ فیصلہ وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے جاری اعلامیے کے تحت کیا گیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ چینی کی درآمد ڈی ریگولیشن پالیسی کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے، زرعی اجناس کی درآمد، برآمد اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مارکیٹ کی قوتوں کے تابع ہوتا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سیزن میں چینی کے وافر ذخائر موجود تھے، جس کے باعث چینی برآمد کی گئی، تاہم اب قیمتوں...
اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارے لیڈر کو جیل میں ناحق رکھا گیا ہے، 9 مئی کے بعد جو رویہ ہمارے ساتھ رکھا گیا اور پھر ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، خیبر پختونخوا کے عوام نے اپنے مینڈیٹ کو بچایا، خیبر پختونخوا حکومت کو ختم کرنے کے لیے پوری کوشش کی جارہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بجٹ منظوری پر عمل درآمد کو روکتے ہوئے حکومتی ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج ہونے والے اسمبلی اجلاس میں کوئی مطالبات زر پیش نہ کریں، پیر کو آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے لیڈر کو جیل میں...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، سابق وزیر خارجہ اور پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ امریکا ، برطانیہ اور یورپ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی پر بلاول بھٹو زرداری کا کراچی ایئرپورٹ پر فقید المثال عوامی استقبال کیا گیا۔کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت ہم سے 7 گنا بڑا ملک ہے پاک فوج نے اسے عبرت ناک شکست دی، جنگ ہارنے کے بعد بھارت کی کوشش تھی کہ سفارتی محاذ پر ہمیں ہرائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سفارتی سطح پر بھی ناکام رہا، ہم نے یہ جنگ بھی جیتی، پاکستان سچ کے ساتھ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا۔پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عالمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:شہر قائد میں جمعے کے روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے استقبال نے عوام کے لیے عذاب کی شکل اختیار کر لی، بلاول زرداری کی کراچی ایئرپورٹ آمد سے کئی گھنٹے قبل ہی شہر کی اہم ترین شاہراہ فیصل اور اطراف کی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں، جس کے باعث شہریوں، مسافروں، ایئرلائن اسٹاف، مریضوں اور دفتری ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول زرداری کو شام 7 بج کر 30 منٹ پر ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر پہنچنا تھا مگر صبح سے ہی شہر کی مرکزی شاہراہ فیصل، ڈرگ روڈ، کارساز، راشد منہاس روڈ اور ایئرپورٹ کے اطراف کی تمام اہم سڑکوں کو جزوی یا مکمل طور...
کراچی: نجکاری کمیشن ایک بار پھر پی آئی اے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کار گروپ کی دلچسپی حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی دوبارہ نجکاری کے لیے کوششیں جاری ہیں تاہم نجکاری کمیشن کو ایک بار پھر غیرملکی گروپس کو راغب کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔ قومی ائیرلائن کی نجکاری کے معاملے میں ملک کے بڑے کاروباری گروپس کو بھی نجکاری کے اگلے مرحلے سے آؤٹ کردیا گیا ہے، نجکاری کے لیے صرف 8 کنسورشیم کی درخواست سامنے آئی جس میں 5 کو شارٹ لسٹ کیا گیا جبکہ 3 گروپس کو باہر کردیا گیا۔ شارٹ لسٹ کیے جانے والے پانچ گروپس میں ائیربلیو، ائیرسیال کنسورشیم اور دیگر تین شامل ہیں۔...
پیرس: فرانس پیرس ائیرشو کے پانچویں روز فرانس اور اٹلی کا تیار کردہ ائیرڈیفنس سسٹم لانچ کردیا گیا۔ پیرس ایئر شو میں لانچ کیے گئے فرانس اور اٹیلی کا ائیرڈیفنس سسٹم زمینی، فضائی اور بحری میزائل حملوں کو ناکام بناسکتا ہے۔ مذکورہ ائیرڈیفنس سسٹم جدید ریڈارز اور سیٹلائیٹ سے منسلک ہے اور دشمن کی جانب سے فائر کیے جانے والے تیز رفتار میزائلوں کو بھی فضا میں تباہ کرسکتا ہے۔ خیال رہے کہ فرانس پیرس ائیرشو میں دفاعی ماہرین کی بڑی تعداد ائیرڈیفںس سسٹم میں دلچسپی لے رہی ہے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق بنوں میں 33 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں سال رواں کے دوران سامنے آنے والے کیسز کی کل تعداد 12 ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: دیامر سے رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ، ملک بھر میں تعداد 11 ہوگئی این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ سال 2025 میں اب تک ملک بھر 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 6 کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے جو اب بھی پولیو کے حوالے سے حساس علاقہ ہے۔ مزید پڑھیے: ’خدا کے لیے بچوں کو پولیو سے بچائیں‘ 2025 کی تیسری انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح علاوہ ازیں سندھ سے 4،...
کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 1595 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1368 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے، جہاں فی اونس سونا 16 ڈالر کی کمی کے بعد 3356 ڈالر پر آ گیا ہے۔
کراچی:پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ رات مردہ حالت میں پائی گئی اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، جسے ان کے فلیٹ سے برآمد کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ پڑوسیوں کی شکایت کے بعد پولیس کو مطلع کیا گیا، سینئر اداکارہ کی لاش برآمد کرنے کے بعد ان کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کردیا گیا، اداکارہ تنہا رہائش پذیر تھیں۔ عائشہ خان کی لاش کو پہلے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کی لاش کو سہراب گوٹھ کے ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کا کہنا ہے کہ تاحال پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا، لاش سرد خانے میں موجود ہے اور...
فنانس بل 2025 کے تحت نان فائلرز کیخلاف سخت اقدامات متعارف کرا دیے، جس میں ایف بی آر کو بینک اکاؤنٹس منجمد کروانے کا اختیار مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق نان فائلرز کے خلاف شکنجہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور ایف بی آر کو زبردستی رجسٹریشن کا اختیار مل گیا۔ وفاقی حکومت نے فنانس بل دو ہزارپچیس کےتحت نان فائلرزکیخلاف سخت اقدامات متعارف کرا دیے، نئے قوانین کے مطابق ایف بی آر کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ سیلزٹیکس کے اہل مگر غیر رجسٹرڈ افراد کو زبردستی رجسٹر کرے، کمشنر ان لینڈ ریونیو کو اختیار ہوگا کہ وہ غیر رجسٹرڈ افراد کے بینک اکاؤنٹس بند کروا سکے، جو رجسٹریشن کے بعد ہی بحال کیے جائیں گے۔ اس...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء)ورلڈ بینک اور پنجاب حکومت نے 10 سالہ سماجی ترقیاتی منصوبے پر اتفاق کر لیا ۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اہم اجلاس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ں* منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے وفد اور پنجاب حکومت کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں سماجی ترقی کے لیے جاری دس سالہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔(جاری ہے) اس موقع پر ورلڈ بینک کے وفد نے تعلیم، صحت اور سماجی خدمات میں معیاری کام پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی بھرپور تعریف کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود غیرملکی سرمایہ کاری سے...
ناران میں گلیشیئر بیٹھ گیا، حادثے میں بچے سمیت تین سیاح جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ سوہنی آبشار کے مقام پر پیش آیا۔ خیبر پختونخوا کے مشہور سیاحتی مقام ناران میں گلیشیئر کی زد میں آ کر 3 سیاح دب کر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دب جانے والے سیاحوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جو مغلپورہ لاہور کے رہائشی ہیں۔ اطلاع ملنے پر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور سیاحوں کی لاشوں کو نکال کر ناران ہسپتال منتقل کر دیا۔ Post Views: 6

نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان فرانس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا،وزیراعظم کی مبارکباد
نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان فرانس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا،وزیراعظم کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز کوالالمپور/اسلام آباد (آئی پی ایس )نیشنز کپ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے فرانس کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،پاکستان نے فرانس کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دیدی، پاکستان نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر شکست دی۔ پنالٹی شوٹ آوٹ کا اسکور دو، تین رہا۔مقررہ وقت پر مقابلہ 3، 3 سے برابر تھا۔ فرانس نیدو، پاکستان نے ایک چانس ضائع کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ دونوں میچز کا فاتح فائنل میں جگہ بنائے گا، جو ہفتے کی شام...
سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام گورنر اویس قادر کو گورنر ہاؤس تک رسائی کا حکم دے دیا۔عدالت عالیہ سندھ میں گورنر سندھ کے دفتر کو تالہ لگانے کے خلاف قائم مقام گورنر اویس قادر نے درخواست کی، جس کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔عدالتی حکم نامے میں پرنسپل سیکریٹری کو اویس قادر کو گورنر سندھ کے دفتر تک رسائی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ کامران ٹیسوری دفاتر کی چابیاں ساتھ لے گئے، گورنر کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی: اویس قادر شاہاویس قادر شاہ نے کہا کہ پولیس افسران گورنر ہاؤس پہنچ چکے ہیں، وزیر داخلہ بھی اسلام آباد سے یہیں آ رہے ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ پرنسپل سیکریٹری دفتری امور کےلیے اویس...
ملک میں مہنگائی کا پارہ چڑھنے لگا۔ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹے، مٹن بیف سمیت 23 اشیا مہنگی ہو گئیں۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ ملک بھر میں مہنگائی کا گراف ایک بار پھر بلند ہو گیا ہے، جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹا، مٹن، بیف اور دیگر 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 452 روپے 48 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ چینی کی قیمت میں بھی فی کلو 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر جاری...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل میں 100 فیصد شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کو جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لیے بہترین طبی سہولیات اور جدید ترین طبی تحقیق کے لیے آلات سے لیس اسپتال ہوگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے چین، ترکیہ، جنوبی کوریا اور سنگاپور میں روڈ شوز منعقد کیے گئے۔ ان روڈ شوز میں عالمی...
اسلام آباد: ملک کی مصروف ترین شاہراہوں پر ٹول پلازوں کی کھلی نیلامی کا انعقاد این ایچ اے کی طرف سے جناح کنونیشن سینٹر میں کیا جا رہا ہے۔ ترجمان این ایچ اے کے مطابق کل 72 ٹول پلازوں کو نیلام عام کے لیے پلان کیا گیا ہے، شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے میڈیا کو بالخصوص مدعو کیا گیا ہے، چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان نیلامی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ نیلام عام کا انعقاد وزیر اعظم اور وزیر مواصلات کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا ہے، جس میں شفافیت اور شرکت میں آسانی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ نیلامی میں کثیر تعداد میں خواہشمند حضرات شرکت کر رہے ہیں۔ شرکاء کی طرف سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جون 2025ء) جمعہ 20 جون کو یوکرینی دارالحکومت کییف سے موصولہ خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ رات روس کی جانب سے 20 سے زائد ڈرون حملوں میں جنوبی یوکرینی بندرگاہی شہر اوڈیسا اور شمال مشرقی شہر خارکیف کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق یہ ڈرونز اپارٹمنٹ بلاکس سے ٹکرائے۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ روسی ڈرون حملوں میں قریب دو درجن شہری زخمی ہوئے جن میں ایک 17 برس کی لڑکی اور ایک 12 سال کی لڑکی بھی شامل ہیں۔ ایمرجنسی سروسز یا ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے ادارے کی طرف سے فائر فائٹرز، یعنی آگ بجھانے والے عملے کی تصاویر شائع کی گئی ہیں جو...
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ایک شخص کو اپنے 10 ماہ کے بچے کو جلتے چولہے میں پھینک کر شدید جھلسا دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سالانہ ہزاروں مائیں اور لاکھوں بچے کیوں مر رہے ہیں؟ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر طیش میں آکر اس نے اپنے بیٹے کو جلتے چولہے پر پھینک دیا جس کے باعث بچہ جھلس گیا۔ بچے کو این آئی سی ایچ منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مزید پڑھیے: نوزائیدہ بچے کو خوش اور صحت مند کیسے رکھا جائے؟ پولیس نے بتایا کہ میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا اور خاتون شوہر سے طلاق کی خواہاں...
ورلڈ بینک اور پنجاب حکومت کا 10سالہ سماجی ترقیاتی منصوبے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اہم اجلاس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے وفد اور پنجاب حکومت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سماجی ترقی کے لیے جاری دس سالہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر ورلڈ بینک کے وفد نے تعلیم، صحت اور سماجی خدمات میں معیاری کام پر وزیراعلی مریم نواز کی بھرپور تعریف کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلی پنجاب خود غیرملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے منصوبوں...
اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے جاری ہیں، میزائل حملے میں متعدد عمارتیں ملیا میٹ ہو گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق تازہ حملے میں بیر شیبہ میں سائرن بجا دیے گئے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیر شیبہ میں دھماکے کی آواز سنائی دی اور عمارت سے دھوئیں اٹھتے دیکھے گئے۔ ایران کی جانب سے جنوبی اسرائیل میں میزائلوں سے حملہ کیا گیا، جس سے متعدد عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں اور بیشتر مقامات پر دھواں اٹھ رہا ہے، اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بحیرہ مردار میں ڈرونز کی دو بار پروازوں کے بعد میزائل داغے گئے، حملے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، جنوبی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس ایئر شو کے دوران ایک دلچسپ اور غیر متوقع واقعہ اس وقت پیش آیا جب فرانسیسی وزیر اعظم فرنسوا بایرو فرانسیسی ساختہ جنگی طیارے “رافیل” کے کاک پٹ میں پھنس گئے۔وزیر اعظم نے شو کے دوران مختلف طیارہ ساز کمپنیوں کے اسٹالز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کا جائزہ لیا۔ جب وہ مشہور کمپنی داسو ایوی ایشن کے اسٹال پر پہنچے تو انہیں خصوصی طور پر رافیل فائٹر جیٹ کے کاک پٹ میں بیٹھنے کی دعوت دی گئی۔ وزیر اعظم نے طیارے میں بیٹھ کر دلچسپی کے ساتھ اس کی تکنیکی خصوصیات اور صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ بھی لی۔تاہم یہ بریفنگ ایک مزاحیہ موڑ اختیار کر گئی جب...
عوام کو ریلیف دینے ، آئی ایم ایف پروگرام میں توازن کو برقرار رکھیں گے، بلال اظہر کیانی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے اور آئی ایم ایف پروگرام میں توازن کو برقرار رکھیں گے۔قومی اسمبلی اجلاس میں بلال اظہر کیانی نے وفاقی بجٹ پر اظہارِ خیال کیا، انہوں کہا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی، قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹ جلد ایوان میں پیش کی جائیں گی، حکومتی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری کی کوششوں میں ساتھ دینے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث اسرائیل میں ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کمپنسیشن فنڈ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 8 ہزار 190 اسرائیلی شہری اپنے گھروں سے بےدخل ہو چکے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ میزائل حملوں کے نتیجے میں عمارتوں، گاڑیوں، ذاتی اشیاء اور دیگر سامان کو پہنچنے والے نقصان پر اب تک 30 ہزار سے زائد کلیمز جمع کروائے جا چکے ہیں۔13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد یہ کشیدگی شروع ہوئی، جن میں فوجی اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے...

خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجٹ پاس کرنے کا عمل روک دیا گیا، کیا علی امین گنڈاپور اسمبلی تحلیل کر رہے ہیں؟
خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان سے بجٹ پر مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اسمبلی میں بجٹ پاس کرانے کے عمل کو روکتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک وزیر اعلیٰ کی عمران خان سے مشاورت نہیں ہو گی تب تک بجٹ منظور نہیں ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: اس بار ہتھیاروں کے ساتھ اڈیالہ جیل جائیں گے اور مزاحمت کریں گے، علی امین گنڈاپور جمعے کو اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اسمبلی کو بتایا کہ ایجنڈے کے مطابق آج کٹ موشن پر بحث اور ووٹنگ کا عمل شروع ہونا ہے جس سے بجٹ کو پاس کرنے کا باقاعدہ عمل...
علامتی فوٹو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں والد نے بچے کو مبینہ طور پر چولہے پر پھینک دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی سے جھگڑے میں شوہر نے 10 ماہ کے بچے کو جلتے چولہے پر پھینکا، آگ کے باعث بچہ جھلس گیا، جسے این آئی سی ایچ منتقل کردیا گیا، جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، خاتون شوہر سے طلاق لینا چاہتی تھیں۔
پاکستان نے نیشنز کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کرایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں نیشنز کپ ہاکی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور فرانس کا مقابلہ تھا فرانس نے پہلے دو ہاف میں 0-2 کی برتری حاصل کی تاہم پاکستان نے تیسرے ہاف میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے لگارتار تین گول مار کر اسکور 2-3 کیا۔ چوتھے اور آخری ہاف میں فرانس نے گول کرکے مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا، اسی اسکور پر مقررہ وقت کا اختتام ہوا، جس کے بعد مقابلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر چلا گیا۔ پاکستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 4 میں...
پاکستان نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں فرانس پنالٹی شوٹ آؤٹس پر ہراکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کا پارہ صفر اعشاریہ 27فیصد بڑھ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں مہنگائی کا پارہ چڑھنے لگا۔ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹے، مٹن بیف سمیت 23 اشیا مہنگی ہو گئیں۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ملک بھر میں مہنگائی کا گراف ایک بار پھر بلند ہو گیا ہے، جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹا، مٹن، بیف اور دیگر 23 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 452 روپے 48 پیسے مہنگا ہو...
ملک میں مہنگائی کا پارہ چڑھنے لگا۔ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹے، مٹن بیف سمیت 23 اشیا مہنگی ہو گئیں۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ ملک بھر میں مہنگائی کا گراف ایک بار پھر بلند ہو گیا ہے، جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹا، مٹن، بیف اور دیگر 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 452 روپے 48 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ چینی کی قیمت میں بھی فی کلو 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان ریلوے سے متعلق جاری تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پرٹرین حادثات، ریل کاپ بے ضابطگیوں اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔جون 2025 کے دوران سکھر، ملتان اور پشاور میں حادثات کا جائزہ لیا گیا،حالیہ ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ سفارشات اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر کے مجاز اتھارٹی کو جمع کرایا جائے، اس کے علاوہ عوام ایکسپریس کی کراچی سے روانگی میں تاخیر پر بھی رپورٹ طلب کی گئی۔ وزیر ریلوے نے کہا...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان سٹیل ملز کے مقام پر کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام کی تجاویز کا جائزہ لینے کے لئیقائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔(جاری ہے) جمعہ کو نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں نیشنل فوڈ سکیورٹی کے وزیر، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کے علاوہ سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)، وزارت صنعت اور بورڈ آف انوسٹمنٹ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سائٹ کو ایک جدید صنعتی مرکز میں تبدیل کرنے پر غور کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے صنعتی پارکس کے قیام پر کام تیز کرنے...
ان دنوں پاکستان کے یوٹیوبر معاذ صفدر کی جانب سے اہلیہ کو سالگرہ پر دیا گیا پھولوں کا بڑا گلدستہ مہنگا تحفہ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاصا زیرِ بحث رہا۔ معاذ صفدر نے اپنی بیوی صبا کے لیے گلابوں کا ایک انتہائی قیمتی اور بڑا گلدستہ بنوایا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی۔ بتایا گیا ہے کہ اس گلدستے کی قیمت تقریباً تین سے چار لاکھ روپے تھی اور اسے لانے کے لیے ایک خصوصی ٹرک کا انتظام کیا گیا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے۔ بعض لوگوں نے اس اقدام کو محبت کے اظہار کا خوبصورت طریقہ قرار دیتے ہوئے معاذ صفدر کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: عالمی فٹبال تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور اس کی مقبولیت میں اضافے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے دوران محسن نقوی نے فیفا صدر کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت دی، جیانی انفینٹینو نے دعوت کو خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان آنے کے عزم کا اظہار کیا۔فیفا حکام کے مطابق امکان ہے کہ جیانی انفینٹینو رواں برس نومبر یا دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ فٹبال کی ترقی سے متعلق منصوبوں اور سہولیات...
---فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ آج مانا گیا ہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں چیزوں پر بہتر کام ہو رہا تھا۔اسلام آباد میں ورلڈ بینک ماہرین سے ملاقات کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ وزارت کامرس نے ٹیرف کے معاملات پر بریفنگ کا کہا تھا، ہم نے ٹیرف سے متعلق وزارت کامرس سے سوالات پوچھے تھے، آج ٹیرف سے متعلق اپوزیشن ارکان کو بریف کیا گیا۔ پی پی پی صرف ایک فون کال کی مار ہے، عمر ایوب عمر ایوب نے کہا کہ پی پی پی سنجیدہ ہے تو پی ٹی آئی سے مل کر جدوجہد کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آج پوچھا کہ جس ڈیٹا...
---فائل فوٹو صوبۂ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں چائلڈ پورنوگرافی سے متاثرہ لڑکے نے پولیس سے رابطہ کیا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے نے دعویٰ کیا کہ کئی بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر ویڈیوز بنائی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکے کی شکایت پر ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے مظفر گڑھ سے چلایا جانے والا ایک انٹرنیشنل چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک پکڑا تھا۔ ملتان: انٹرنیشنل چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک پکڑا گیا انٹرنیشنل نیٹ ورک کے سرغنہ سمیت 2 افراد گرفتار کرلیے گئے جبکہ 6 بچوں کو بازیاب کرالیا گیا۔ انٹرنیشنل نیٹ ورک کے سرغنہ سمیت 2 افراد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہو چکا ہے، اور آئندہ تین روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔گزشتہ چند دنوں سے سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں تھے، تاہم پری مون سون بارشوں کے آغاز سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔سندھ کے مختلف علاقوں میں کل سے بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ادھر کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر ہاؤس کے دفاتر کو تالا لگانے کے خلاف قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کی درخواست پر دفاتر کھولنے کا حکم دیتے ہوئے پرنسپل سیکریٹری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل آئینی بینچ کے روبرو گورنر ہاؤس کے دفاتر کو تالا لگانے کے خلاف قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی۔ ہائیکورٹ نے قائم مقام گورنر کو فوری گورنر سندھ میں داخلے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے رہائشی کمروں کے علاؤہ دیگر دفاتر کھولنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 23 جون کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا ایران پر حملہ کرتا ہے تو یہ واضح ہوگا کہ مشرق وسطیٰ میں چین کا اثر و رسوخ محدود ہے۔مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کے جانب سے امریکا کے خلاف ایران کو فوجی مدد فراہم کیے جانے کا امکان نہیں، البتہ وہ ایران کو دفاعی ساز و سامان مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سفارتی حمایت ضرور دے سکتا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد جاری مشترکہ بیان میں صرف فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا، جبکہ چین کی جانب سے اسرائیل کے...
لاہور:ورلڈ بینک نے حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر 10 سال کے منصوبے پر کام کی رفتار مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیٸر صوباٸی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے نماٸندگان سے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق جاٸزہ اجلاس ہوا۔ ورلڈ بینک نے تعلیم، صحت، تمام طبقات کی فلاح اور سماجی خدمات کے معیاری کام پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی تعریف کی۔ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں تین ماہ کی کنٹری اسٹرٹیجی کا جائزہ لیا گیا۔ تعلیم، صحت اور اجتماعی سماجی بہتری کے منصوبوں میں ورلڈ بینک کے فنڈز کی فراہمی کی تجاویز...

سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ میں بڑی تبدیلی،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کے ماتحت کون کونسے آفیسران کام کریں گے؟ نوٹیفکیشن سب نیوز پر
سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ میں بڑی تبدیلی،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کے ماتحت کون کونسے آفیسران کام کریں گے؟ نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے زمین کے حصول اور ادائیگیوں کی مد میں معاوضہ دینے کے لیے نیا فریم ورک منظور کر لیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی ڈی اے بورڈ نے 14 مئی 2025 کو ہونے والے اپنے 9ویں اجلاس میں اس فریم ورک کی منظوری دی۔نئے فریم ورک کے تحت لینڈ اینڈ ری ہیبیلیٹیشن ڈائریکٹوریٹ میں تمام منظور شدہ اسامیوں (BS-18 اور اس سے کم) کو ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کے انتظامی کنٹرول میں دے دیا...
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب---فائل فوٹو سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون اور سماجی بہتری کے لیے سرمایہ کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ لاہور میں مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ورلڈ بینک کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں جاری منصوبوں پر پیشرفت اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں، مریم اورنگزیبایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل غلط بے بنیاد اور جعلی اطلاعات پر یقین نہ کیا جائے اور نہ ہی بلا تصدیق فارورڈ کیا جائے۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے حکومت پنجاب کے ساتھ مل...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس ہمیشہ عوام کےلیے کھلا ہے۔ اویس قادر شاہ بطور اسپیکر اور ذاتی حیثیت میں قابلِ احترام ہیں۔ترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ کو صورتحال سے متعلق غلط فہمی ہوئی، اجلاس میں شرکت کےلیے سیکریٹری داخلہ، آئی جی، ڈی آئی جیز اور دیگر افسران کانفرنس روم میں تھے۔ کامران ٹیسوری دفاتر کی چابیاں ساتھ لے گئے، گورنر کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی: اویس قادر شاہاویس قادر شاہ نے کہا کہ پولیس افسران گورنر ہاؤس پہنچ چکے ہیں، وزیر داخلہ بھی اسلام آباد سے یہیں آ رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق قائم مقام گورنر کے لیے مخصوص دفتر پیشگی طور پر تیار تھا، مرکزی...
سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ریاست میں محکمہ صحت کے انچارج وزیر محکمہ کو سنبھالنے کے بجائے معاشرے میں لڑائی جھگڑوں کو ہوا دینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر ریاست کی طبی سہولیات کو برباد کرنے کا الزام دہرایا ہے۔ اکھلیش یادو نے ایک بیان میں کہا کہ اسپتالوں میں لاپرواہی کی وجہ کئی جگہ مریضوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں میں میعار کے مطابق پروفیسر، ڈاکٹر، تکنیکی اسٹاف اور بنیادی ڈھانچہ نہیں ہے۔ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس طلبہ کی پڑھائی کے لئے سہولیات اور وسائل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیکل کالجوں اور...
اسلام آباد(صغیر چوہدری) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وفاقی بجٹ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کا حج مشن کامیابی سے مکمل ہوا ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کو سرخرو کیا ہے،باقی رہ جانے والے 65 ہزار پرائیویٹ حاجیوں کے لئے پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے، ،آیندہ سال کے حج کے لئے ابھی سے کام شروع کر دیا گیا ہے،ان معاشی اور سیاسی حالات میں ایک متوازن بجٹ پیش کیا گیا ہے وزیراعظم اور ان کی کابینہ نے مشکل وقت میں مشکل فیصلے کیے ہیں ،کوشش کی گئی ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دیا جائے،بدقسمتی سے میرے صوبے میں پندرہ سال سے تحریک انصاف کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے کی کمی کے بعد 283 روپے 55 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔
راولپنڈی میں 22 سال تک زیر تکمیل رہنے والا ماں بچہ اسپتال منصوبہ وفاق سے پنجاب کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ماں بچہ اسپتال نہیں بلکہ چلڈرن اسپتال بنے گا۔ منصوبے کو پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیا گیا۔ پی سی ون بنانے کے لیے ڈاکٹر حنا ستار پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کر دی گئیں جبکہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور ڈاکٹر مسعود صادق کو فوکل پرس مقرر کیا گیا ہے۔ سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبائی حکومت نے 200 بیڈ کا چلڈرن اسپتال کم سے کم وقت میں فنکشنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی میں...
لاہور: لاہور میں خواتین اور بچوں سے موبائل فون چھیننے والے گروہ سمیت 4 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق شادباغ ٹیم نے واردات کی اطلاع ملنے پر گول باغ کے قریب دونوں ملزمان عمررضا اور عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے پندرہ منٹ قبل شادباغ مین روڈ پر واردات کی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شادباغ کے حوالے کر دیا گیا۔ دوسری جانب اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان عبد الستار اور علی اسرار کو گن پوائنٹ پر...
بھارت میں مودی سرکار کے سر پر سوار جنگی جنون نے پورے خطے کو ایٹمی تصادم کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ مودی کی انتہا پسند پالیسیوں کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر سمیت پورا خطہ شدید خطرات سے دوچار ہوچکا ہے۔ ریاستی دہشتگردی اور فالس فلیگ سے مودی سرکار خطے کو جنگ میں جھونک رہی ہے۔ گلوبل پیس انڈیکس نے صورت حال کے تناظر میں سنگین وارننگ جاری کی ہے۔ سڈنی انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس نے ہوشربا رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی خلاف ورزیاں عالمی بحران کو جنم دے رہی ہیں۔ بھارت کشمیر کو مستقل پُرتشدد خطہ بنا چکا ہے۔ کشمیر دنیا کے بدترین تنازعات میں شامل ہے۔ رپورٹ میں جون 2025...
---فائل فوٹو ناقص سیوریج نظام کے باعث عطا آباد جھیل کے کنارے ایک ریزورٹ سیل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ضوابط کی خلاف ورزی پر ریزورٹ پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں ہفتے پاکستان کے سیاحتی مقام عطاء آباد جھیل میں ہوٹل کی نکاسی کا پانی چھوڑنے کی غیر ملکی سیاح کی شکایت کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔غیر ملکی سیاح نے ہنزہ کی عطاء آباد جھیل میں ہوٹل کی جانب سے سیوریج کا پانی اور غلاظت چھوڑنے کی شکایت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ ہنزہ: جھیل میں سیوریج پانی چھوڑنے والے ہوٹل کا ایک حصہ سیل کر دیا گیا، سیاح کا اظہارِ تشکر ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں...
اسلام آباد: ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد زون نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ایجنٹ کی شناخت عرفان نذیر کے نام سے ہوئی جسے اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیائے۔ ملزم نے شہری اور اس کے اہل خانہ کو برطانیہ بھجوانے کے لیے 1 کروڑ روپے وصول کیے ملزم مذکورہ خاندان کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا۔ ملزم بھاری رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پاکستان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اس کے نتیجے میں ملک خطرناک حد تک پانی کی قلت کا شکار ہو چکا ہے۔ درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور بارشوں کی کمی نے آبی ذخائر کو خطرناک حد تک کم کر دیا ہے، جن میں خانپور ڈیم سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 86 فٹ بلند، اضافہ جاری خانپور ڈیم، جو خیبرپختونخوا اور پنجاب کے لیے نہری آبپاشی اور پینے کے پانی کا اہم ذریعہ ہے، اس وقت صرف 9.67 فٹ قابل استعمال پانی پر پہنچ چکا ہے۔ اس کا موجودہ سطح 1982 فٹ سے گر کر 1919 فٹ تک آ گئی ہے، جو کہ ڈیڈ لیول...
اسپینش کلب ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے فرانس کے معروف فٹبالر کلیان ایمباپے کو فیفا کلب ورلڈکپ کے دوران معدے کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ ریال میڈرڈ نے بیان میں کہا کہ ایمباپے کو معدے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے اور اسی لیے وہ فیفا کلب ورلڈ کپ میں اپنے کلب کے پہلے میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ بدھ کو میامی میں سعودی عرب کے فٹ بال کلب الہلال کے خلاف ریال میڈرڈ کے پہلے میچ میں ایمباپے بخار کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے۔ ریال میڈرڈ کے کوچ زیبی الینسو نے کہا کہ امید ہے کہ ایمباپے اتوار کو شیڈول میچ...
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ اگر ایران پر فوجی دباؤ میں اضافہ کیا گیا، تو وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔ اخبار کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایران نے ابھی تک باضابطہ طور پر ایٹمی بم بنانے کا فیصلہ نہیں کیا، لیکن اس کے پاس اتنی افزودہ یورینیم موجود ہے جو ایک ایٹمی بم بنانے کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر امریکہ ایران کے حساس ایٹمی تنصیب فردو پلانٹ پر حملہ کرتا ہے یا سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنایا جاتا ہے، تو ایران ممکنہ طور پر ایٹمی ہتھیار بنانے کے عمل کا آغاز کر...
حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر دو ویڈیوز تیزی سے وائرل ہوئی ہیں، جن میں امریکی رہنما ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو پاکستان کے حوالے سے متنازع بیانات دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد عوامی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی اور کئی جانب سے ان بیانات کی مذمت کی جارہی ہے۔ عوامی ردعمل کے بعد فیکٹ چیک ٹیم نے ان ویڈیوز کی حقیقت جاننے کے لیے تحقیقات کیں۔ کیا ٹرمپ نے واقعی پاکستان کو ایران-اسرائیل تنازع سے دور رہنے کی ہدایت کی؟ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا کہ ’’پاکستان کو اسرائیل اور ایران کے تنازع میں...
— فائل فوٹو شکارپور میں رات گئے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اترگئی تھی، تاہم امدادی کارروائیوں کے بعد ٹرین کو پشاور روانہ کردیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سندھ بلوچستان ریلوے اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بحال کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ شکارپور، منڈی پھاٹک کے مقام پر جعفر ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اتر گئیشکارپور میں منڈی پھاٹک کے مقام پر جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔ حکام کے مطابق رفتار کم ہونے کے باعث واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کےلیے پولیس نے...
پشاور/ کراچی: رواں سال سندھ میں کانگو وائرس کے سبب دوسرا مریض بھی جان کی بازی ہار گیا، ابراہیم حیدری کا رہائشی 25 سالہ ماہی گیر محمد زبیر 19 جون کو انتقال کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں کریمین کانگو ہیمرجک فیور کا ایک تصدیق شدہ کیس سامنے آیا، جس کے نتیجے میں سندھ میں وائرس سے دوسری ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ ضلعی محکمہ صحت کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ محمد زبیر کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے کے لحاظ سے ماہی گیر تھا۔ محمد زبیر کو 16 جون کو تیز بخار، پٹھوں میں درد، پیٹ میں تکلیف، کھانسی، اسہال، خون آنا اور ہوش میں کمی جیسی علامات کے ساتھ...
ایلون مسک کے اسپیس ایکس پروگرام کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ اسٹارشپ-36 ٹیکساس میں ایک معمول کے تجربے کے دوران زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، یہ واقعہ اسٹار بیس لانچ پر پیش آیا۔ کیمرون کاؤنٹی انتظامیہ کے مطابق اسٹارشپ ناکامی کے بعد دھماکے سے تباہ ہوگیا، فیس بک پر جاری کی گئی ویڈیو میں راکٹ کو لانچ آرم سے منسلک دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد ایک شدید چمک اور آگ کا بلند شعلہ دکھائی دیتا ہے۔ اس حوالے سے اسپیس ایکس نے ایک بیان میں کہا کہ راکٹ دسویں تجرباتی پرواز کی تیاری کر رہا تھا کہ اسٹار بیس کے ٹیسٹ اسٹینڈ پر ایک بڑی خرابی دیکھنے میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نان فائلرز پر کیش نکلوانے کی ٹیکس شرح بڑھانے کی منظوری، آئندہ مالی سال میں 1 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، نان فائلرز کیلئے پراپرٹی خرید و فروخت پر بھی بلند ترین ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لیے نان فائلرز کی جانب سے کیش نکالنے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھا کر 1 فیصد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کی سفارش چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے کی تھی۔ یاد رہے کہ نان فائلرز کیلئے 75 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر 0.6 فیصد سے ٹیکس بڑھا دیا گیا، اب بینک سے کیش نکلوانے پر اب ایڈوانس ٹیکس...
اس سے پہلے صہیونی فورسز کی جانب سے آیت اللّٰہ خامنہ ای کے رہائشی علاقے کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس گھر کو نشانہ بنایا گیا، وہ پاسداران انقلاب کے سینیئر افسر کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی۔ ایرانی حملے کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے علاقے بیر شیبہ، دیمونا اور مضافات میں بھاری نقصان ہوا جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی افواج نے ایران سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کی تصدیق کردی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران سے اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بیر شیبہ اور دیمونا...
نومبر 2024 جنس تبدیل کروا کر لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر و کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے ویمنز کرکٹ میں ٹرانس جینڈر پلئیرز کو کھلانے کا مطالبہ کردیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں 23 سالہ انایا بانگر نے بتایا کہ مانچسٹر یونیورسٹی نے ہارمونز ریپلسمنٹ تھراپی مکمل ہونے کے بعد میرے تمام ٹیسٹ کیے، جس میں پٹھوں کی طاقت، قوت مدافعت، گلوکوز اور آکسیجن کی سطح کے اعداد و شمار کیے، جس کا موازنہ خواتین اتھلیٹس کیساتھ کیا گیا۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میرے اور خواتین اتھلیٹ کے درمیان کوئی فرق...
کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ جسے NB.1.8.1 یا نِمبس کہا جا رہا ہے، چین اور دیگر ایشیائی ممالک میں کووڈ-19 کے کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ بن رہا ہے۔ اب یہ ویرینٹ امریکا میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں یہ جون کے آغاز تک نئے کیسز کا تقریباً ایک تہائی حصہ بن چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق نِمبس ویرینٹ کی علامات زیادہ تر سابقہ ویرینٹس جیسی ہی ہیں، جیسے کہ زکام جیسی علامات، بخار، گلا خراب، تھکن، سردرد، بدن درد، کھانسی، سانس لینے میں دشواری متلی یا الٹی آنا۔ ابھی تک ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ یہ ویرینٹ زیادہ شدید بیماری کا باعث بنتا ہے، لیکن اس کے زیادہ پھیلنے کی صلاحیت کو نظرانداز...
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی جانب سے جنوبی اسرائیل میں میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے جس سے متعدد عمارتیں ملیا میٹ ہو گئی ہیں اور بیشتر مقامات پر دھواں اٹھ رہا ہے، اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بحیرۂ مردار میں ڈرونز کی دو بار پروازوں کے بعد میزائل داغے گئے، حملے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی البتہ جنوبی اسرائیل کے علاقے بیرشیبا میں سینکڑوں گاڑیوں کی تباہی کی اطلاعات آئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت میزائل حملے کی چودھویں لہر اٹھی جس کی ایران نے ویڈیو بھی جاری کی، اس لہر میں اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس...
احمدمنصور:آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا واشنگٹن میں تھنک ٹینکس، پالیسی ماہرین اور عالمی میڈیا سے تفصیلی مکالمہ، امریکی تھنک ٹینکس اور اسٹریٹیجک اداروں سے ملاقاتوں میں پاکستان کا اصولی مؤقف اجاگر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی و عالمی معاملات پر پاکستان کا اسٹریٹیجک وژن پیش کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی، پاکستان نے دہشتگردی کو بطور ہائبرڈ وارفیئر ہتھیار استعمال کرنے والے کرداروں کو بے نقاب کیا۔ آرمی چیف...
عبدالجبار ابڑو : کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین متاثرہ بوگی کو ٹریک پر لانے کے بعد منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا ٹریک اپ اور ڈائون بحال کردیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق جعفر ایکسپریس کی 1 بوگی پٹری سے اترنے کا معاملہ، سکھر سے مددگار ٹیم مشینری کے ساتھ پھچنے کے بعد ریلوے ٹریک کو بحال کردیا گیا ہے۔ سکھر سے مشینری پہنچنے کے بعد متاثرہ بوگی کو ٹریک پر لایا گیا، متاثرہ بوگی کو ٹریک پر لانے کے بعد ٹریک کو ریلوے ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا ہے۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف شکارپور آج منڈی پھاٹک کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکپریس کی...
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں، اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ہدف بنانے کی کھلی دھمکی کے بعد اسرائیل نے خامنہ ای کے رہائشی علاقے اور متعدد جوہری اہداف بھی نشانہ بنائے ہیں۔ ایرانی ذرائع کے مطابق تل ابیب نے تہران کے ’لاویزان‘ علاقے میں جو اعلیٰ عہدے داروں اور خامنہ ای کے قریبی حلقے کا رہائشی علاقہ سمجھا جاتا ہے، نئی فضائی کارروائی کی، جس سے وہاں آگ اور دھواں اٹھتا رپورٹ کیا گیا ہے۔ ایک اور حملے میں اسرائیل نے بڑے پیمانے پر نطنز، اراک، اسفہان اور خورم آباد سمیت جوہری مراکز پر حملے کیے۔ خاص طور پر ارا ک ہیوی واٹر ریئیکٹر کے گنبد...