2025-09-18@22:26:10 GMT
تلاش کی گنتی: 305

«چین اور پاکستان کے درمیان»:

(نئی خبر)
    آسٹریلیا نے پاکستان اور یو اے اِی میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، کینگروز ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔ آسٹریلوی ٹیم کے اسکواڈ میں الیکس کیری، نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔ تجربہ کار بیٹر ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین اور میچل مارش کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔
    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کے لیے میچل سینٹنر کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ ٹیم کے کپتان نے کرکٹ بورڈ کے ایکس اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اسکواڈ میں کین ولیمسن، ڈیرل مچل اور مائیکل بریسویل شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ اس کے علاوہ مارک چیپمین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ٹام لیتھم اور گلین فلپس کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ول او رورکی، رچن روندرا، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ اور ول ینگ بھی پاکستان میں ہونے والے اس اہم ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کریں گے۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ، پاکستان اور...
    پاکستان میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ نے ٹیم کا اعلان کردیا، نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے۔ بلیک کیپ اسکواڈ میں کین ولیمسن اور ڈیرل مچل شامل ہیں، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کونوے اور لوکی فرگوسن بھی نیوزی لینڈ ٹیم کا حصہ ہیں۔ میٹ ہینری، ٹام لیتھم اور گلین فلپس بھی پاکستان میں ہونیوالے میگا ایونٹ کیلئے نیوزی لینڈ اسکواڈ میں شامل ہیں، ٹیم میں ول او رورکی، رچن روندرا، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ اور ول ینگ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 فروری کو پاکستان اور 10 فروری کو ساؤتھ افریقا سے مقابلہ کرے گی جبکہ سیریز کا فائنل...
    اسلام آباد مین نئے سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ گزشتہ ماہ خنجراب سوست پاس نے سال بھر کی تقریبات کی یاد تازہ کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ پاک چین سٹریٹجک تعاون مزید گہرا ہوتا رہے گا۔ اسلام آباد مین نئے سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ گزشتہ ماہ خنجراب سوست پاس نے سال بھر کی تقریبات کی یاد تازہ کر دی ہے، چین پاکستان کے تاریخی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 براہ راست اور بالواسطہ طور پر 40,000 ملازمتیں پیدا کر...
    اسلام آباد:پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلہ (سی پیک 2.0) کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے، جس میں صنعت کاری اور خصوصی اقتصادی زونز کے ساتھ ساتھ شفاف توانائی، زراعت اور روز گار کی فراہمی پر زور دیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق سی پیک کے مشترکہ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون اور رابطہ (جے ڈبلیو جی۔آئی سی سی) کا 5واں اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا، اجلاس کی مشترکہ صدارت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے کی۔ اجلاس میں دیگر ممالک کے ساتھ شراکت داری سمیت علاقائی رابطوں، باہمی کامیابی کیلئے...