2025-07-03@11:55:35 GMT
تلاش کی گنتی: 5615

«کم کرکے 40 فیصد»:

(نئی خبر)
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)باسمتی چاول کی قومی برآمدات میں مئی 2025کے دوران 19.71 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 16.7 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ مئی 2024 میں باسمتی چاول کی برآمدات کی مالیت 20.8 ارب روپے رہی تھی۔(جاری ہے) اس طرح مئی 2024 کے مقابلہ میں مئی 2025 کے دوران باسمتی چاولوں کی ملکی برآمدات میں 4.1 ارب روپے یعنی 19.71 فیصد کمی ریکارڈ کی گی گئی ہے۔
    ․ مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)چائے کی درآمدات میں مئی 2025کے دوران 7.64 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 16.9 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ مئی 2024 میں چائے کی پتی کی درآمدات کا حجم 15.7 ارب روپے رہا تھا۔(جاری ہے) اس طرح مئی 2024 کے مقابلہ میں مئی 2025 کے دوران چائے کی ملکی درآمدات میں 1.2 ارب روپے یعنی 7.64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    لاہور: پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ ہوگی جس کے تحت مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش، عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی ہوگی۔ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 9 اور 10 محرم الحرام کو ہوگا۔ بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔  محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی۔  کسی بھی ذرائع یا ڈیوائس سے فرقہ...
    پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے میامی میں کلب ورلڈکپ کے دوران فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات کی، جس میں پاکستان فٹبال کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں جیانی انفینٹینو نے پاکستان فٹبال کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے ساتھ تعاون کے لیے پاکستان کی حکومت سے بات چیت کے بھی عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جیانی انفینٹینو نے کہا کہ محسن گیلانی سے ملاقات میں ویمن فٹبال کے علاؤہ فیفا سیریز میں پاکستان ٹیم کی شرکت پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ محسن گیلانی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن اور پاکستاں فٹبال...
    غاصب صہیونیوں کی حمایت پر تاریخ ڈونلڈ ٹرمپ کو چنگیز خان اور ہٹلر کےساتھ کھڑا کرے گی، سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز لاہور:مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نےکہا ہے کہ ’امن کے عالمی چیمپئن کے طور پر پہچانے جانے کے لیے نوبل انعام جیتنا اہم نہیں، ٹرمپ اگر غاصب صہیونیوں کی حمایت جاری رکھیں گے تو تاریخ ہمیشہ انھیں اور اُن کے ساتھیوں کو چنگیز خان اور ہٹلر کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی‘۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سعد رفیق نے لکھا کہ صدر ٹرمپ اگر چاہتے ہیں کہ امریکا کو ایک عظیم ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے تو انہیں انصاف کا دوہرا معیار...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ وزیراعلیٰ کی بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد منظور کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ اسپیکر نے کہا کہ کل رات بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں آتا کٹ موشن پیش نہیں ہوگا، محکمہ قانون سے مشاورت بھی کی، کٹ موشن پیش نہ کرنے کا فیصلہ ہوا۔ اسپیکر اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی فیصلہ ہوا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے تک کٹ موشن...
    معذوروں کی مراعات میں کٹوتی کے منصوبے پر لیبر پارٹی کی رکن وکی فاکسکرافٹ نے وہِپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ لیبر پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ وکی فاکسکرافٹ نے حکومت کی جانب سے معذوروں کی مالی مراعات (ڈس ایبیلٹی بینیفٹس) میں کٹوتی کے منصوبے پر احتجاج کرتے ہوئے وہِپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فاکسکرافٹ نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ ویلفیئر سسٹم کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر قابو پانا ضروری ہے لیکن پرسنل انڈیپنڈنس پے منٹس (PIP) اور یونیورسل کریڈٹ میں کٹوتیاں اس مسئلے کا حل نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ کافی دنوں سے کشمکش میں تھیں کہ حکومت میں رہ کر اصلاحات کی...
    پنجاب کے وزیر برائے بلدیات ذیشان رفیق نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘ستھرا پنجاب’ کا پروگرام ایک مشکل کام تھا جس کا آغاز وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ پنجاب میں پیدا ہونے والے 60 ہزار ٹن کوڑے کو ٹھکانے لگانے کا چیلنج اٹھایا، آج پنجاب کے ہر کونے میں یہ پروگرام کام کررہا ہے اور اس کا نیٹ ورک پنجاب کے ہر کونے میں موجود ہے اور سوا لاکھ لوگوں کو ملازمتیں مل چکی ہیں، کام کی نگرانی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ ملاقات، بھارت حیران و پریشان، کیا پاکستان ایران کا ساتھ دے گا؟ صوبائی وزیر نے کہا کہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس ممکنہ امریکی فضائی حملے سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 2 ہفتے کا وقت ہے، اور ساتھ ہی یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ وہ (ٹرمپ) اس مدت سے پہلے بھی فیصلہ لے سکتے ہیں۔ ایران یورپی ممالک سے بات چیت نہیں کرنا چاہتا ٹرمپ نے کہا کہ ایران یورپی ممالک سے بات چیت نہیں کرنا چاہتا، اور جنیوا میں یورپی طاقتوں اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کو بھی خارج از امکان قرار دیا۔ ان مذاکرات کا مقصد اسرائیل اور ایران کے مابین جاری تنازع کو ختم کرنا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ فی الحال اسرائیل سے حملے روکنے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایپل، فیس بک، گوگل اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے 16 ارب سے زائد پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف ہوگیا۔ محققین نے اس لیک کو اب تک کی سب سے بڑی ڈیٹا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ فوربز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تازہ ترین کارروائی میں لیک ہونے والے ڈیٹا میں 16 ارب لاگ ان تفصیلات اور پاسورڈز منکشف کیے گئے ہیں جس کے بعد گوگل نے اپنے اربوں صارفین کو اپنے پاسورڈز بدلنے کی تجویز دی ہے ۔ ادھر ایف بی آئی نے امریکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایس ایم ایس پر موصول ہونے والا کوئی مشتبہ لنک نہ کھولیں۔ سائبر نیوز کے محققین کا کہنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ ( انٹرنیشنل ڈیسک)اسپین کے وزیرِاعظم نے ناٹو کے دفاعی اخراجات میں 5 فیصد اضافے کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ اس اضافے سے یورپی یونین کی بنیادی دفاعی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ناٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا کہ دفاعی اتحاد ناٹو کو دفاعی اخراجات میں اضافے کے معاملے میں زیادہ آسان فریم ورک اپنانے کی ضرورت ہے۔ خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ اسپین کو اپنے ہدف کو مقرر کرنے یا اس سے استثنا کا اختیار دیا جائے۔ سانچز کا مزید کہنا تھا کہ 5 فیصد ہدف میں اضافہ...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بتایا گیا ہے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں پھر ردو بدل کرتے ہوئے  6 سے 12 لاکھ روپے سالانہ والے سیلری سلیب پر انکم ٹیکس کی شرح ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے  اور کمیٹی نے آڑھتیوں کے منافع پر انکم ٹیکس لگانے کی تجویز منظور جب کہ کاشت کاروں کو غذائی اجناس کی فروخت پر انکم ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کردی۔ نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جہاں بجٹ 26-2025 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں بجٹ 26-2025 میں تنخواہ دار طبقے...
    نے کہا کہ ایران پر حملہ اسرائیل کا واحد جرم نہیں، نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے، پچاس ہزار فلسطینی شہید کر چکا ہے، یہ کرمنل اسٹیٹ ہے جس نے ایران پر حملہ کیا، ایران پر اس وقت حملہ کیا گیا جب مذاکرات جاری تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین توڑے۔ نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں ایران اسرائیل جنگ پر بات کی اور کہا کہ اسرائیل کو عالمی سطح پر استثنیٰ کیوں دیا جا رہا ہے؟ اسرائیل اپنے جرائم پر کبھی جوابدہ کیوں نہیں؟ اُنہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ اسرائیل کا واحد جرم نہیں، نیتن...
    واشنگٹن، ڈی سی میں پاکستان کے سفارت خانے نے "پاکستان-یو ایس ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس 2025” کے آخری سیکوئل کی میزبانی کی، جس میں آئی ٹی فرموں، ٹیک ایگزیکٹوز، کاروباری رہنماؤں، اور کاروباری افراد نے نمایاں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے ریمارکس میں، امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر ترقی اور ترقی کے لیے سب سے بڑا وعدہ رکھتا ہے، اور یہ کہ پاکستان ابھی اپنی مکمل آئی ٹی صلاحیت کا ادراک کرنا شروع کر رہا ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کے مضبوط امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے، سفیر نے پاکستان کی نوجوان، باصلاحیت آبادی اور امریکی سرمایہ کاروں کے لیے اس کی مارکیٹ کے منافع کی اہمیت پر زور...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    تازہ ترین رپورٹس میں ایپل، فیس بک، گوگل اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے 16 ارب پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ محققین نے اس لیک کو اب تک کی سب سے بڑی ڈیٹا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ فوربز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیک میں 16 ارب لاگ اِن تفصیلات اور پاسورڈز منکشف کیے  گئے ہیں جس کے بعد گوگل نے اپنے اربوں صارفین کو اپنے پاسورڈز بدلنے کی تجویز دی ہے جبکہ ایف بی آئی نے امریکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایس ایم ایس پر موصول ہونے والا کوئی مشتبہ لنک نہ کھولیں۔ سائبر نیوز کے محققین کو مطالعے میں معلوم ہوا کہ سامنے آنے والے 30 ڈیٹا سیٹس...
    اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریت نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں کمی کا رجحان بدستور جاری ہے اور حالیہ ایک ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں مزید 0.27 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ  8 اشیا مہنگی ہوئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران  ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں مزید 0.27 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح منفی 2.06 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں23 اشیا سستی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گاڑیوں کے شوقین پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سنائی گئی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس کے دوران بتایا کہ ستمبر 2025 سے پانچ سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اس فیصلے سے وہ افراد فائدہ اٹھا سکیں گے جو عرصہ دراز سے پرانی امپورٹڈ گاڑیوں کی اجازت کا انتظار کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ان گاڑیوں پر 40 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی، اور صرف وہی افراد بیگیج اسکیم کے تحت گاڑی لا سکیں گے جو کم از کم 700 دن بیرون ملک مقیم رہے ہوں۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت مرحلہ وار امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی کم کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک میں شرحِ سود بلند سطح پر برقرار رہنے کے باوجود عوام کی جانب سے بینکوں میں رقوم جمع کرانے کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے۔ بینکنگ ڈپازٹس میں اضافہ معاشی سرگرمیوں میں بہتری کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔مئی 2025 کے اختتام پر ملک کے بینکنگ نظام میں مجموعی ڈپازٹس 32 ہزار 757 ارب روپے تک پہنچ گئے، جو مئی 2024 میں 29 ہزار 349 ارب روپے تھے۔ اس لحاظ سے ایک سال میں 3 ہزار 408 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرف اپریل سے مئی کے دوران ہی 441 ارب روپے کے ڈپازٹس کا ماہانہ اضافہ سامنے آیا۔یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت پاکستان کی جانب سے تعلیم کے شعبے کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے پسماندہ علاقوں کے بچوں کی تعلیم سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سیو دی چلڈرن تنظیم نے بچوں کی تعلیم سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس میں بتایا گیا ہےکہ وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ برس تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کے باوجود تقریبا 2 کروڑ 60 لاکھ بچے یا پھر ہر 3 میں سے ایک بچہ اسکول سے باہر ہے۔ پاکستانی بچوں کا اتنی بڑی تعداد میں اسکولوں سے باہر ہونا دنیا میں سب سے متاثرہ ممالک میں سے ایک کی نشاندہی کرتا ہے۔ حالیہ...
    صدرڈونلڈ ٹرمپ آئندہ 2ہفتوں میں ایران کے حوالے سے فیصلہ کریں گے،ترجمان وائٹ ہاوس WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ آئندہ 2ہفتوں میں ایران کے حوالے سے فیصلہ کریں گے،میڈیا میں ایسی بہت ساری باتیں ہیں جن کا ٹرمپ سے کوئی تعلق نہیں۔ کیرولین لیوٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران پرصدر ٹرمپ کے فیصلے کے حوالے سے میڈیا میں قیاص آرائیاں ہیں ،امریکا کی ایران اسرائیل جنگ میں شمولیت کی خبر پر صدر ٹرمپ نے پیغام دیا ہے،مستقبل میں ایران کے ساتھ مذاکرات ہو بھی سکتے ہیں یا نہیں بھی ہو سکتے۔ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایران کے...
    پاکستان نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں فرانس پنالٹی شوٹ آؤٹس پر ہراکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان روابط بڑھانے کا عزم کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے سعودی سفیر کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور ملاقات کے دوران سعودی عرب کے وژن 2030 کے فریم ورک کے تحت عدالتی تعاون کو وسعت دینے پر بھی زور دیا۔ چیف جسٹس نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے  تاریخی تعلقات کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: عالمی فٹبال تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور اس کی مقبولیت میں اضافے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے دوران محسن نقوی نے فیفا صدر کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت دی، جیانی انفینٹینو نے دعوت کو خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان آنے کے عزم کا اظہار کیا۔فیفا حکام کے مطابق امکان ہے کہ جیانی انفینٹینو رواں برس نومبر یا دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ فٹبال کی ترقی سے متعلق منصوبوں اور سہولیات...
    — فائل فوٹو  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین توڑے۔نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں ایران اسرائیل جنگ پر بات کی اور کہا کہ اسرائیل کو عالمی سطح پر استثنیٰ کیوں دیا جا رہا ہے؟ اسرائیل اپنے جرائم پر کبھی جوابدہ کیوں نہیں؟ اُنہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ اسرائیل کا واحد جرم نہیں، نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے، پچاس ہزار فلسطینی شہید کر چکا ہے۔ ایران اسرائیل جنگ کے منفی اثرات پاکستان پر بھی پڑنا شروعایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے منفی اثرات پاکستان پر بھی پڑنا شروع ہو گئے ہیں۔ نفیسہ شاہ کا...
    سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ میں بڑی تبدیلی،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کے ماتحت کون کونسے آفیسران کام کریں گے؟ نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے زمین کے حصول اور ادائیگیوں کی مد میں معاوضہ دینے کے لیے نیا فریم ورک منظور کر لیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی ڈی اے بورڈ نے 14 مئی 2025 کو ہونے والے اپنے 9ویں اجلاس میں اس فریم ورک کی منظوری دی۔نئے فریم ورک کے تحت لینڈ اینڈ ری ہیبیلیٹیشن ڈائریکٹوریٹ میں تمام منظور شدہ اسامیوں (BS-18 اور اس سے کم) کو ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کے انتظامی کنٹرول میں دے دیا...
    ---فائل فوٹو  فیصل آباد کی نہروں میں نہانے کے دوران ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ سامنے آیا ہے۔گرمی کے موسم میں نہروں میں نہانا ایک عام تفریح ہے تاہم پانی کی زیادہ مقدار اور تیز بہاؤ کی وجہ سے ڈوبنے کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے۔ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں گرمی کے موسم میں نہروں میں نہانے کے دوران 19 نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ مہینوں میں ڈوبنے کی 32 کالز آئیں جس میں سے بدقسمتی سے 19 لوگوں کی موت واقع ہو گئی۔ضعلی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کے پابندی کے باوجود نہروں میں بچوں اور نوجوانوں کے نہانے کا سلسلہ جاری...
    کیمرج انٹرنیشنل ایجوکیشن (CIE) نے جمعرات 20 جون کو تصدیق کی کہ جون 2025 کے اے ایس اور اے لیول کے تین امتحانی پرچوں کے کچھ سوالات پاکستان بھر میں امتحان سے پہلے لیک ہو گئے تھے۔ تاہم ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ ان امتحانات کا دوبارہ انعقاد نہیں کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:اے لیول کے طلبہ میڈیکل گراؤنڈ پر اردو لازمی کے امتحان سے مستثنیٰ کیمرج کے بیان کے مطابق، اے ایس اور اے لیول میتھمیٹکس پیپر 12 کا ایک سوال امتحان سے قبل افشا ہوا تھا۔ اسی طرح، میتھمیٹکس پیپر 42 کے 2 سوالوں کے کچھ حصے اور کمپیوٹر سائنس پیپر 22 کے ایک سوال کا کچھ حصہ بھی امتحان سے پہلے منظرعام پر آ گیا...
    سٹی42: پنجاب سوشل سیکیورٹی ادارے نے خواتین ورکرز کے لیے کنٹری بیوشن کی شرح 6 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  پالیسی میں تبدیلی کے مطابق پہلے مرد و خواتین دونوں ورکرز کے لیے مالکان کو 6 فیصد سوشل سیکیورٹی فنڈ جمع کروانا ہوتا تھا، اب صرف خواتین ورکرز کے لیے کنٹری بیوشن کم کر کے 3 فیصد کر دی گئی ہے۔تمام ادائیگیاں ورکرز کی تنخواہ سے کٹوتی کے بغیر، صرف مالکان کی ذمہ داری ہوتی تھیں۔ادارے کو اربوں روپے کا مالی شارٹ فال ہو سکتا ہے۔صرف خواتین کی بھرتی سے مرد ورکرز کے روزگار کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف...
    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے، جو براہ راست نشر کی جا رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کنول شوذب کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت بنیادی حقوق کی محافظ ہے اور یہ ذمہ داری آئین کی طرف سے دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے پاس آرٹیکل 187 کے تحت مکمل انصاف کا اختیار ہے، اور وہ اسے آرٹیکل 184/3 کے ساتھ ملا کر استعمال کرسکتی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ کیا آرٹیکل 184/3 کا استعمال صرف عوامی مفاد میں ہوتا ہے؟ اس پر...
    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پریزائیڈنگ آفیسر سے انگلش ٹائپنگ کی غلطی ہوئی جس سے بیان میں تضاد پیدا ہوا۔ فیصلے میں عدالت نے کہا کہ قانون کی منشا یہی ہے کہ ماتحت عدالتوں میں اردو زبان کا استعمال کیا جائے اور بیانات گواہوں کی مادری زبان میں درج کیے جائیں، تاکہ شفاف اور درست عدالتی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم عدالتی فیصلے میں ٹرائل کورٹس کو ہدایت جاری کی ہے کہ گواہوں کے بیانات انگریزی کیساتھ ساتھ اردو میں بھی تحریر کیے جائیں، تاکہ انصاف کے تقاضے پوری طرح پورے کیے جا سکیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ ماتحت عدالتوں میں اردو زبان میں بیانات درج کرنے کا نوٹیفکیشن پہلے...
    بیرون ملک سفر، روزگار، امیگریشن یا دیگر مقاصد کے لیے پاکستانی شہریوں کے لیے پاسپورٹ کا حصول لازمی ہے، بجٹ 26-2025 میں متعدد شعبوں پر نئے ٹیکس عائد کیے گئے، جس کے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد میں یہ تشویش پائی گئی کہ آیا پاسپورٹ فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پاسپورٹ کا حصول آسان ہوگیا وی نیوز کی جانب سے اسلام آباد پاسپورٹ آفس سے رابطہ کرنے پر پاسپورٹس اینڈ امیگریشن حکام نے واضح کیا کہ بجٹ 26-2025 میں پاسپورٹ فیس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا، پاسپورٹ کی فیس بدستور وہی ہے جو پہلے مقرر تھی، اور شہری بدستور اسی پرانی...
    پنجاب میں پولیس کے نئے سب ڈویژن، تھانے اور چوکیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پہلے سے قائم کچھ چوکیوں کو تھانے کا درجہ دیا جائے گا۔ اے آئی جی ڈیولپمنٹ کے مراسلے کے مطابق ساہیوال ریجن میں 3 اور فیصل آباد میں 4 نئی سب ڈویژنز بنائے جائیں گے جبکہ ملتان ریجن میں 16 اور سرگودھا ریجن میں 6 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ ڈیرہ غازی خان ریجن میں 12، فیصل آباد میں 9، بہاولپور میں 2، گوجرانوالہ میں 5 جبکہ راولپنڈی اور شیخوپورہ ریجن میں ایک ایک نیا پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں گوجرانوالہ ریجن میں 3، راولپنڈی میں ایک اور ڈیرہ غازی خان میں 6 نئی چوکیاں بنائی جائیں...
    ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کےلیے تمام ضروری سامان موجود ہے،ترجمان وائٹ ہاؤس WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کےلیے تمام ضروری سامان موجود ہے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران کو ایٹم بم بنانے کےلیے صرف رہبرِاعلیٰ کے ایک فیصلے کی ضرورت ہے۔ ایٹمی ہتھیار کی تیاری مکمل ہونے میں چند ہفتے لگیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگلے دوہفتے میں ایران سے متعلق فیصلہ کریں گے ۔ ایران معاہدہ کرے ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی ایران جنگ میں فوجی مداخلت کاکوئی ثبوت نہیں ملا۔...
    اسرائیلی شہریوں کو حماس اور ایران کے ساتھ جاری جنگوں کے دوران شدید ذہنی دباؤ اور نیند کی کمی کا سامنا ہے، جو ان کی صحت پر سنگین اثرات مرتب کررہا ہے۔ عالمی جریدے انٹرنیشنل جرنل آف کلینیکل اینڈ ہیلتھ سائیکالوجی میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد مسلسل راکٹ حملوں، میزائل فائرنگ اور ایمرجنسی سائرن نے اسرائیلی شہریوں کی نیند کے معیار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ تحقیق میں نیند کی شدید خرابی ظاہر عبرانی یونیورسٹی اور ہداسا میڈیکل سینٹر کے محققین کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جنگی حالات میں شہری آبادی کی نیند کے پیٹرن پر یہ پہلی منظم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے کیلیے کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے ایف آئی اے، آئی بی، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل اختیارات دے دیے۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں، چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور کارٹلائزیشن کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف چھاپے، گرفتاریاں اور دیگر سخت اقدامات ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ چینی...
    WASINGTON: وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو ہفتوں میں فیصلہ کریں گے کہ امریکا کی اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع میں براہ راست کارروائی کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مستقبل قریب میں ایران سے مذاکرات کے امکانات کے حقائق کی بنیاد پر کارروائی کے حوالے سے دو ہفتوں کے اندر میں اپنا فیصلہ کروں گا۔ ترجمان نے بتایا کہ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ سفارتی حل نکالا جائے لیکن ان کی اولین ترجیح یقینی بنانا ہے کہ ایرانی جوہری ہتھیار نہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ تہران کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) گلزار فیروز، کنوینیر، اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ماحولیات، ایف پی سی سی آئی اور صدر، پی ٹی اے انوائرنمینٹل سوسائٹی نے پریس ریلیز میں پولی تھین بیگز کے استعمال کیخلاف کارروائی کرنے پر عزت ماب وزیر اعلی، حلومت سندھ سید مراد علی شاہ صاحب اور وقار حسین پھلپھوٹو، ڈائریکٹر جنرل سیپا، کے فیصلے کو سراہا۔ انھوں نے پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔ اس اقدام سے نہ صرف انسانی صحت بہتر ہوگی بلکہ کھلے نالوں اور نکاسی آب کو بھی صاف رکھنا آسان ہوگا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ آئندہ 2 ہفتوں کے اندر  ایران پر حملے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مستقبل قریب میں ممکنہ مذاکرات کے امکانات کے پیشِ نظر، صدر ٹرمپ نے پیغام دیا ہے کہ وہ آئندہ 2 ہفتوں میں فیصلہ کریں گے کہ امریکا کو اس تنازع میں شریک ہونا چاہیے یا نہیں۔کیرولین لیوٹ نے مزید کہا کہ امریکا اس تنازع کے تمام پہلوؤں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور صدر ٹرمپ اپنی قومی سلامتی کونسل سے مسلسل اطلاعات حاصل کر رہے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہمیشہ یہ واضح کیا ہے کہ وہ سفارتی راستہ اپنانے...
    سٹی 42 : سربراہ جمعیت علمائے اسلام سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ ایران کے سفارتخانے پہنچ گئے، جہاں اُن کی ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم اور سفارتی عملے سے ملاقات ہوئی ۔  رہنماؤں کا ایران اسرائیل جنگ میں ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، مولانا فضل الرحمان نے ایران کی منہ توڑ جوابی کارروائی کو سراہا اور ایران کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔  وفد میں سینیٹر کامران مرتضی اور سینیٹر عبدالواسع شامل تھے ۔  اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف
    —فائل فوٹو ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے منفی اثرات پاکستان پر بھی پڑنا شروع ہو گئے ہیں۔بلوچستان میں گوادر سے تفتان تک ایسے کئی علاقے ہیں جہاں بجلی اور پیٹرول سے لے کر خوردنی اشیاء ایران سے آتی ہیں، جنگی صورتِ حال کے باعث سرحدیں بند ہیں جس سے ان چیزوں کی قلت اور مہنگائی شروع ہو گئی ہے۔پاکستان اور ایران کے درمیان 900 کلومیٹر طویل بارڈر تفتان اور گوادر سے کچھ دور گبدرمدان راہداری سے ملتی ہے جو اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے باعث بند ہوگئی ہے، اس بندش سے بلوچستان کے مختلف اضلاع متاثر ہونے لگے ہیں۔تفتان بارڈر کراچی سے ہزار کلومیٹر جبکہ گبدرمدان کا فاصلہ 700 کلو میٹر ہے، بارڈر کے قریبی علاقے...
    اسلام آباد، محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس،ضلع بھر میں سرچ اینڈ کومنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ جلوس اور امام بارگاہوں کی سرویلنس کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں۔آئی جی اسلام آباد کی زیرِ صدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی کے سلسلے میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ تمام سینئر افسران امام بارگاہوں،...
    ترجمان برطانوی وزیراعظم کے مطابق ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر پر برطانوی وزیراعظم نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ متحارب فریق پیچھے ہٹیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے "دماغ ٹھنڈا" رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ترجمان برطانوی وزیراعظم کے مطابق ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر پر برطانوی وزیراعظم نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ متحارب فریق پیچھے ہٹیں۔ ترجمان برطانوی وزیراعظم کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں۔ اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ...
    آئی ایم ایف شرط پر بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کیلئے نئی مصیبت آگئی ، جس سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، آئی ایم ایف شرط پر بجلی بلوں میں صارفین کیلئے اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ بجلی بلوں پر وزارت توانائی کو اضافی سرچارج عائد کرنے کی فنانس بل میں منظوری دی گئی۔ سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس میں سرچارج پر وزارت توانائی حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا اسوقت زیادہ سے زیادہ 3 روپے 23 روپے تک سرچارج عائد ہے اور کم سے کم سرچارج 2 روپے 83 پیسے تک عائد ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3ججز کے تبادلے سے متعلق تاریخی مقدمے کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر کا تبادلہ مکمل طور پر آئین اور قانون کے مطابق کیا گیا۔عدالت عظمیٰ کے اکثریتی فیصلے میں عدالت نے واضح کیا کہ ججز کے تبادلے کو کسی طور پر نئی تقرری نہیں سمجھا جا سکتا اور نہ ہی اس پر اعتراض کی کوئی قانونی گنجائش موجود ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ ایک طویل قانونی بحث کے بعد سامنے آیا ہے جس میں عدالتی خودمختاری، آئینی اختیارات اور ججز کی سنیارٹی جیسے اہم نکات زیر غور آئے۔سپریم کورٹ نے اپنے اکثریتی فیصلے میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک میں امریکی فیڈرل ریزرو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے شرحِ سود کو دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیڈرل ریزرو کے سربراہ نے اعلان کیا کہ شرح سود رواں سال کے اختتام تک 4.25 سے 0 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رہے گی۔فیڈرل ریزرو کی جانب سے جاری کیے گئے معاشی اشاریوں کے مطابق امریکا میں مہنگائی کی شرح تقریباً 3 فیصد رہی، جبکہ مہنگائی کے مزید بڑھنے اور ترقی کی رفتار میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔صدر ٹرمپ نے شرح سود میں کمی کی خواہش ظاہر کی تھی، تاہم فیڈرل ریزرو نے یہ مطالبہ قبول نہیں کیا۔ چیئرمین جیروم پاول نے ایک پریس کانفرنس میں...
    80 فیصد بچوں کی اموات اور 70 فیصد خواتین کی اموات صرف غزہ میں ریکارڈ کی گئیں،اقوام متحدہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 2024 کے دوران تنازعات میں 48 ہزار 394 افراد ہلاک ہوئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران عالمی سطح پر مسلح تنازعات کے باعث 48 ہزار 394 افراد مارے گئے، جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی جبکہ 2024 میں دنیا بھر میں مسلح تنازعات کے نتیجے میں شہریوں کی اموات میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں گزشتہ دو سال کے دوران خواتین اور بچوں پر مسلح...
     سعید احمد:وزارت ریلوے نے گریڈ 20 کے دو افسران کے تقررو تبادلے کردیئے. چیف پرسنل آفیسر ریلوے اطہر ریاض مینجنگ ڈائریکٹر پی ایل ایف رسالپور تعینات کیا گیا۔اطہر ریاض کو وزارت ریلوے میں سپیشل اسائنمنٹ بھی سونپ دی گئی۔ گریڈ 20 کی آفیسر ڈی جی ایجوکیشن ریلوے روبینہ ناصر چیف پرسنل آفیسر تعینات کیا گیا۔ روبینہ ناصر کو ڈی جی ایجوکیشن کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا،وزارت ریلوے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف
    فیصل واوڈا: فائل فوٹو  سابق وفاقی وزیر سینیٹر  فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اس سے زیادہ کوئی آرمی چیف پرفارم نہیں کر سکتا نہ کبھی پرفارم کر سکے گا۔پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پوری دنیا کے ٹاپ فورمز میں آکر ہم کھڑے ہو گئے ہیں، ایسا ہم نے 75 سال سے نہیں دیکھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک لیڈر ہیں، وہ ملک میں جیت بھی لا رہے ہیں اور مضبوط بھی کررہے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کو دنیا سے جوڑ رہے ہیں، یہ ہمارا جشن منانے کا لمحہ ہے، آرمی چیف نے جو معرکہ مارا ہے اس سے زیادہ کیا ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو پاکستان کو عزت مل رہی...
      چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پوری قوم اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران اور فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے۔کمشنر آفس گوجرانوالہ میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ کسی گروہ یا جماعت کو قانون ہاتھ میں لینے کا اختیار نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ عوام اور فوج کے خلاف مصروف ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔  جو ہاتھ پاکستان کی جانب بڑھے گا وہ توڑ دیا جائے گا: طاہر اشرفیچیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی بھارت میں کامیابی پر...
    واشنگٹن : 2024 میں پیو ریسرچ سینٹر کے 34 ممالک پر کیے گئے سروے کے مطابق، 54 فیصد بالغ افراد نے امریکہ کے بارے میں “اچھی رائے” کا اظہار کیا، جبکہ 31% نے “منفی رائے” دی۔ لیکن رواں سال 11 جون کو پیو سینٹر کے جاری کردہ 24 ممالک کے تازہ سروے میں مثبت شرح گر کر 49% رہ گئی ہے۔ روایتی اتحادی ممالک میں امریکہ کے حوالے سے “اچھی رائے” کی شرح خاصی متاثر ہوئی ہے، جہاں کینیڈا میں 20 فیصد، جاپان میں 15 فیصد، جبکہ نیدرلینڈز، سپین، جرمنی اور فرانس جیسے ممالک میں 10 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی ہے جمعرات کے روز میڈ یا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیو رپورٹ کے ان اعدادوشمار...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ’کلینک آن وہیلز‘ کا اتنا کمال فیڈ بیک آیا ہے، ان کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد لوگوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز فورٹریس اسٹیڈیم لاہور پہنچیں جہاں انہوں نے ’کلینک آن وہیل‘ کی نئی وین میں مختصر سفر کر کے منصوبے کے ’فیز ٹو‘ کا افتتاح کیا۔مریم نواز نے سی ای اوز کو متعلقہ اضلاع کے لیے کلینک آن وہیلز کی چابیاں دیں، کلینک آن وہیل کے ڈاکٹروں اور عملے کی خدمات کو سراہا اور انہیں مزید تندہی اور لگن کے ساتھ خدمت کرنے کی ہدایت کی۔اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ عوام نے بلڈ پریشر چیک کرانا ہے یا اسکریننگ...
    فیصل قریشی کے ڈرامے میں غلط انگریزی بولنے پر تنقید کے بعد اداکار خاموش نہیں رہ سکے اور انہوں نے وضاحتی ویڈیو بھی  شیئر کردی۔ سینئر اداکارہ نادیہ افگن کی جانب سے اداکار فیصل قریشی کے انگریزی تلفظ پر تنقید کیے جانے کے بعد شوبز انڈسٹری میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، جس کے بعد  فیصل قریشی نے خاموشی توڑتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے اپنے ڈرامے کے ہدایتکار شکیل خان سے براہ راست سوالات کیے اور تنقید کا جواب وضاحت سے دیا۔ ویڈیو میں فیصل قریشی نے شکیل خان سے پوچھا کہ نادیہ افگن کہہ رہی ہیں کہ ان کے ڈرامے میں انگریزی غلط بولی گئی، تو آپ نے ایڈیٹنگ یا شوٹنگ کے...
    پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 200 ملین (20 کروڑ) سے تجاوز کر گئی ہے، جس کی خوشی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے عوام کے لیے خصوصی ایک روزہ مفت پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس آفر میں کیا کچھ ملے گا؟ ✅ 2 جی بی مفت انٹرنیٹ ✅ 200 آن نیٹ منٹس (اپنے نیٹ ورک پر کالز کے لیے) مدت: صرف 20 جون 2025 کے لیے، 24 گھنٹے تک فعال ہوگا۔ یہ آفر کیسے حاصل کریں؟ تمام نیٹ ورکس پر اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے: ڈائل کریں: *#2200# یہ کوڈ کسی بھی نیٹ ورک (جیسے Jazz، Zong، Telenor، Ufone) سے ڈائل کیا جا سکتا ہے۔ ٹیلی کام انڈسٹری میں اہم سنگِ میل پی ٹی...
    — فائل فوٹو  حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے کےلیے کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے ایف آئی اے، آئی بی، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل اختیارات دے دیے۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں، چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور کارٹلائزیشن کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف چھاپے، گرفتاریاں اور دیگر سخت اقدامات ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ چینی کی قیمت میں...
    اسکرین گریبز بلوچستان کے شہر گوادر میں ایک سادہ سی تقریب اس وقت تاریخی لمحے میں تبدیل ہو گئی جب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایک باہمت طالبہ کے شکوے کا غیرمعمولی انداز میں جواب دیا۔تقریب کے دوران گوادر سے تعلق رکھنے والی طالبہ نفیسہ نے شکوہ کیا کہ اس کی آواز کوئٹہ تک نہیں پہنچتی اور اس کے تعلیمی مسائل نظر انداز ہو رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے ناصرف نفیسہ کی بات کو پوری توجہ سے سنا بلکہ اس موقع پر جذباتی طور پر بھرپور ردعمل دیتے ہوئے اسے سٹیج پر بلایا، شفقت سے اس کا سر تھپتھپایا، ’بیٹی‘ کہہ کر مخاطب کیا اور انتہائی محبت اور عزت کے ساتھ اپنی نشست سے اٹھ کر اسے اپنی جگہ...
    کونسل کے رہنمائوں نے کہا کہ عالم اسلام کی جانب سے ایران نے ہمیشہ فلسطینی مسلمانوں کی نہ صرف کھل کر حمایت کی بلکہ مقاومت کی تحاریک کو اخلاقی، سفارتی سطح پر سپورٹ بھی دی اور اسلامی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسرائیل کے قبلہ اول بیت المقدس پر ناجائز اور ناپاک قبضے کے خلاف ایک اسلامی ملک ہونے کے ناطے عالمی سطح پر کھل کر صدائے احتجاج بلند کی۔  اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں پاکستان میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ وفد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِاعظم نےچینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافےکی روک تھام کیلئےبڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن کی منظوری دےدی،ایف آئی اے،آئی بی،ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل اختیارات تفویض کردیئے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نےذخیرہ اندوزوں، قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور کارٹلائزیشن میں ملوث عناصر کیخلاف بلاتفریق قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کےمطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف چھاپے،گرفتاریاں اور دیگر سخت اقدامات شامل ہوں گے،متعلقہ اداروں نے اپنی کارروائیاں تیزکردیں، آئندہ دنوں میں بڑے پیمانے پر ایکشن متوقع ہے۔
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ججز ٹرانسفر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، دوران سماعت  جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ جوڈیشل کمیشن کے پاس تبادلے کا کوئی اختیار نہیں۔ ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل ادریس اشرف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت آئین کے آرٹیکل کی ہم آہنگ تشریح کرے۔ آرٹیکل 200 اور آرٹیکل 175 میں ٹکراؤ ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے پاس تبادلے کا کوئی اختیار نہیں، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ خالی جج کی سیٹ پر مستقل تبادلہ نہیں ہو سکتا ۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنیارٹی...
    سٹی42: الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین کو اہم ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنی نے دو کی بجائے ایک اے ایم آئی (AMI) سمارٹ میٹر لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن ڈائریکٹر کسٹمر سروسز عباس علی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کے تحت  سولر سسٹم پر منتقل ہونے والے صارفین کے لیے اب بیک اپ میٹر لگوانا لازمی نہیں ہوگا۔ صارفین کو بلنگ کے لیے بیک اپ یا مین میٹر کا آپشن دیا گیا ہے۔ نئے کنکشنز کے لیے بھی صرف ایک ہی سمارٹ "LT TOU" میٹر لگانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔  گھریلو حالات سے دلبرداشتہ دو بہنوں نے خودکشی کر لی مالی ریلیف...
    سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے سماعت مکمل کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل ادریس اشرف نے دلائل مکمل کئے۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے پاس تبادلہ کا کوئی اختیار نہیں۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا کہ کیا ماضی میں کسی جج کا آرٹیکل 200 کے تحت تبادلہ ہوا جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ ماضی میں ججز ٹرانسفر کی کوئی...
    ایران اسرائیل جنگ؛ یورپی وزرائے خارجہ کا ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کا فیصلہ، کل اہم بیٹھک ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز یورپی وزرائے خارجہ نے ایران سے جوہری مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مذاکرات کا آغاز جمعہ کو جینوا میں ہوگا، برطانیہ، فرانس اورجرمنی کے وزرائے خارجہ مذاکرات کریں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ پہلے یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس سے جرمنی کے مستقل مشن پر ملاقات کریں گے جس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ جرمن سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات امریکا کی ہم آہنگی کے ساتھ ہو رہے ہیں، اور ان کا مقصد ایران سے سخت...
    آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا فوجی عدالت کے تحت ہونے والا مقدمہ پچھلے 3 ہفتوں سے مؤخر ہے۔ ان کے وکیل، بیرسٹر میاں علی اشفاق کے مطابق اس وقت تقریبا 65 سے 70 فیصد سماعت مکمل ہو چکی ہے اور انہیں امید ہے کہ مقدمے کی کارروائی قریبی دنوں میں دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:فیض حمید کا ٹرائل مکمل، عمران خان اور بیرسٹر گوہر آمنے سامنے، نصرت جاوید کے اہم انکشافات انگریزی روزنامے میں شائع روپورٹ کے مطابق سابق جنرل فیض حمید کے وکیل نے بتایا کہ ان کی فلائٹ کی وجہ سے اور دیگر وجوہات کی بنا پر انہوں نے درخواست کی ہے کہ سماعت جلد ختم کیا جائے تاکہ...
    پنجاب حکومت نے سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں نرسز کی شدید کمی کو دور کرنے کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے ذریعے 3,599 نرسز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کا مقصد صوبے بھر میں صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانا ہے۔ محکمہ خصوصی صحت اور طبی تعلیم نے فوری طور پر PPSC سے بھرتی میں تیزی لانے کی درخواست کی ہے اور بتایا ہے کہ نرسنگ اسٹاف کی قلت کے باعث مریضوں کو بہتر اور بروقت علاج مہیا کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس بڑے پیمانے پر بھرتی مہم کا مقصد یہ ہے کہ نئی بھرتی ہونے والی نرسز کو فوری طور پر تعینات کیا جائے تاکہ اسپتالوں میں عملے کے خلا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے منصوبوں کی منظوری دی ہے تاہم ابھی تک مکمل جنگ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔ سی بی ایس نیوز اور وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ٹرمپ ایران کو اپنے جوہری پروگرام سے دستبرداری کا موقع دینا چاہتے ہیں، اس لیے فیصلہ آخری لمحے میں کریں گے۔ ادھر اسرائیل اور ایران کے درمیان فضائی حملے جاری ہیں، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے تہران میں کئی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے جبکہ ایران نے 400 بیلسٹک میزائل اور ایک ہزار ڈرون اسرائیل پر داغے ہیں۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایران کے 40 فیصد بیلسٹک میزائل لانچرز تباہ کر دیے ہیں...
    جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ رواں ہفتے جمعے کو جنیوا میں ایرانی ہم منصب کے ساتھ جوہری پروگرام پر اہم مذاکرات کریں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ پہلے یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس سے جرمنی کے مستقل مشن پر ملاقات کریں گے جس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ جرمن سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات امریکا کی ہم آہنگی کے ساتھ ہو رہے ہیں، اور ان کا مقصد ایران سے سخت یقین دہانی حاصل کرنا ہے کہ وہ جوہری توانائی کا استعمال صرف پرامن سول مقاصد کے لیے کرے گا۔ مذاکرات کے بعد ماہرین کی سطح پر "اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ" بھی ترتیب دیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان اسٹیل ملز کے خلاف کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جس میں کمیشن نے اسٹیل ملز کو لو کاربن اسٹیل بلیٹس کی فروخت میں غالب پوزیشن کے غلط استعمال پر بھاری جرمانہ عائد کیا تھا۔ کمپٹیشن کمیشن نے پاکستان اسٹیل ملز کو غیرمسابقتی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا، جس کے خلاف اسٹیل ملز نے اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔ ٹربیونل نے اسٹیل ملز کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے کمیشن کے جرمانے کے فیصلے کو درست قرار دیا، تاہم ٹربیونل نے اسٹیل ملز کے قلیل مدت تک غیرمسابقتی سرگرمی میں ملوث رہنے کے پیش نظر نرمی برتتے ہوئے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 جون 2025ء) نازک علاقائی سیاسی حالات اور امدادی وسائل میں نمایاں کمی کے باوجود حصول تحفظ کے لیے پناہ گزینوں کے حقوق کی حمایت میں کمی نہیں آئی۔ 29 ممالک میں لیے گے جائزے کی رو سے لوگ سمجھتے ہیں کہ امیر ممالک کو پناہ گزینوں کی مدد کے حوالے سے مزید ذمہ داری لینی چاہیے۔20 جون کو منائے جانے والے پناہ گزینوں کے عالمی دن سے قبل عالمی تحقیقی و مشاورتی ادارے 'اپسوس' نے بتایا ہے کہ ان ممالک میں 67 فیصد لوگ اس نقطہ نظر کے حامل ہیں کہ پناہ کے خواہش مند لوگوں کو ضروری مدد کی فراہمی ہونی چاہیے۔ اگرچہ یہ تعداد گزشتہ سال اس خیال کے حامی...
    وزارت خزانہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر کا فنانسنگ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اسلام آباد سے وزارت خزانہ نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے 5 سالہ مدت کی مالیاتی سہولت پر دستخط کر دیے۔ اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی کی پالیسی بیسڈ گارنٹی سے فنانسنگ کو جزوی تحفظ حاصل ہے، یہ اسلامی اور روایتی فنانسنگ پر مشتمل فائیو ایئر ملٹی ٹرانچ معاہدہ ہے۔  وزارت خزانہ کے مطابق اسلامی فنانسنگ کا حصہ 89 فیصد اور روایتی فنانسنگ 11 فیصد ہے۔  وزارت خزانہ کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی مالی اصلاحات پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔  اعلامیہ کے مطابق  پونے 3 سال بعد پاکستان کی مشرق وسطیٰ کے مالیاتی بازاروں میں واپسی ہوئی ہے، حکومت پاکستان اور مشرق وسطیٰ کے...
    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی براہِ راست پرواز کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ اس موقع پر ایک پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر، پی آئی اے کے سی ای او، لاہور ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر و ایئرپورٹ منیجر، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے چیف سیکیورٹی آفیسر سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران روایتی کیک کاٹنے کی رسم ادا کی گئی، جبکہ فرانسیسی سفیر نے خطاب میں پاکستان اور فرانس کے درمیان اس نئی فضائی رابطے کو دو طرفہ تعلقات میں گہرائی کا باعث قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیشنز پروگرام کے تحت بین الاقوامی سرٹیفیکیشنز کا امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کیلئے فیس واپسی کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔(جاری ہے) فیس واپسی کی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ای گورننس ساجد لطیف ،ڈائریکٹر چوہدری احمد اسلام اور دیگر افسران شریک ہوئے،اس کے علاوہ مختلف تعلیمی اور پیشہ ورانہ پس منظر رکھنے والے سند یافتہ امیدواروں نے سافٹ ویئر ہاوسز اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے اپنے پیغام میں کہاکہ گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیشنز پنجاب کے ہر شہری کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ...
    راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے ڈھوک غلام علی میں بھائی نے جیٹھ کے ساتھ مل کر ہمشیرہ کو غیرت کے نام پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ قتل کی واردات کا مقدمہ گشت کرتے پولیس ملازم کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ اے ایس آئی اسد علی کے مطابق ساتھی اہلکاروں کے ساتھ انسداد جرائم کی خاطر گشت پر تھا کہ اچانک ڈھوک فرمان علی کی جانب سے فائرنگ اور شور کی آواز آئی۔ دیکھا تو فیصل محمود کے مکان سے دو افراد مسلح حالت میں نکلے، پولیسں کو دیکھتے اور تعاقب پر دونوں مسلح افراد گلیوں میں فرار ہوگئے۔ مقدمے کے متن کے مطابق مکان کی اندر جاکر دیکھا تو...
    محکمہ ریلوے نے مسافر بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ پاکستان ریلوے نے ایکسپریس، فریٹ ٹرینوں اور سیلونز کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ ریلوے کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 20 جون 2025 سے ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاکستان ریلوے ٹرین کرایوں میں اضافہ
    پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) میں 1240 ارب روپے میں سے 64 فیصد حصہ ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا 26-2025 کا ٹیکس فری بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10، پینشن میں 5 فیصد اضافہ تجویز انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ میں ہر شعبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے جائیں گے اور ماحولیاتی تحفظ کی سمت ایک اہم سنگ میل عبور کیا جائے گا۔ مریم اورنگزیب کے مطابق ماحولیاتی خطرات میں کمی لانے کے لیے 371.739 ارب روپے، جبکہ جدید طریقے اپنانے کے لیے 277.437 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے سروس کیس میں عدلیہ سے متعلق اہم فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ججوں کا فرض ہے اپنی صفوں میں طاقت کے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے سروس کیس میں اپنے فیصلے نے کہا کہ ججز اخلاقی وضاحت اور ادارہ جاتی جرأت کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں، اندر سے تنقید آئین کی وفاداری کی جڑ ہے، بے وفائی نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ایسے لوگوں کو للکارنا  عدالتی ادارے کی خدمت کی اعلیٰ ترین شکل ہے، ججوں کو دیانتداری اور جرأت کے ساتھ کام کرنا ہے، ججز کواندروانی اور بیرونی تمام تجاوزات کا مقابلہ کرنا ہے۔ فیصلہ کے مطابق ججز کو عدلیہ اور...
    وفاقی حکومت نے سولر پینل پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے بعض بجٹ تجاویز پر نظر ثانی کی ہے، بجٹ پر اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے، ڈیجیٹل سروسز پر سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ کی جامعات کے لیے مختص رقم 2 ارب 60 کروڑ سے بڑھا کر 4 ارب 60 کرورڑ کر رہے ہیں، پاکستان کی معیشت دن بدن مستحکم ہو رہی ہے۔مشرق وسطیٰ میں قیام امن ضروری ہے: اسحاق ڈارسینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن...
    باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)گورنر خیبر پختوانخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے، پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہے ہندوستان کو پاک فوج نے عبرت ناک شکست دی پوری دنیا کو پاک فوج باور کروا چکی ہے کہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والوں سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاتا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کا مقدمہ عالمی دنیا کے سامنے بھر پور انداز میں رکھا دنیا اس وقت یہ بات سمجھ چکی ہے کہ ہندوستان مقبوضہ وادی پر جابرانہ قبضہ جمائے بیٹھا ہے مقبوضہ وادی کے مسلمانوں کو انکا بنیادی حق...
    سینیٹ کی قائمہ برائے خزانہ نے جائیداد خریداری پر نان فائلرز کے لیے 130 فیصد کی حد کو 500 فیصد کرنے کی تجویز منظور کر لی۔ کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز  نے کہا کہ چھ سے بارہ لاکھ تنخواہ پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، جس کی ایک لاکھ تنخواہ ہو، وہ اس دور میں 42 ہزار بنتی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال  نے کہا کہ کلبز کی آمدنی پر ٹیکس وصولی کی جائے گی۔ کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کلبز کی آمدنی پر ٹیکس کی مخالفت کی،  چیئرمین ایف بی آر  نے کہا کہ عام لوگوں کو اس کلب سے فائدہ نہیں ہے، 300 لوگوں کی عیاشی کیلئے کلب بنا ہے۔ وزیر مملکت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جون 2025ء) سول سوسائٹی سے متعلق ایک جرمن ادارے 'کلیم' نے جو رپورٹ منگل کے روز شائع کی ہے، اس کے مطابق جرمنی میں اسلامو فوبک واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس رپورٹ میں اسلاموفوبک کیسز میں اضافے کو جغرافیائی سیاسی واقعات سے جوڑا گیا ہے۔ "جرمنی میں اسلاموفوبیا سے متعلق سول سوسائٹی کی صورتحال" کی رپورٹ میں، "سن 2024 کے دوران ان پر حملوں اور امتیازی سلوک کے 3,080 واقعات کو درج کیا گیا ہے۔ سن 2023 میں ایسے واقعات کی تعداد 1,926 تھی اور اس حساب سے ایسے واقعات میں 60 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سن 2022 میں ایسے کیسز کی تعداد صرف 898 تھی۔ جرمنی:...
    کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر کل ہونے والی سماعت کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ کے الیکٹرک کی بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست ہے، اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 19 کی بجائے 23 جون کو سماعت کرے گی۔ درخواست اپریل کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کر رکھی ہے، منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
    مریم اورنگزیب— فائل فوٹو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ایک ہزار 240 ارب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا 64 فیصد ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے رکھا گیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگلے مالی سال میں ہر شعبے میں ریکارڈ کام ہوگا، ماحولیاتی شعبے میں خطرات میں کمی لانے کا سنگ میل عبور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ماحولیاتی خطرات میں کمی لانے کے اقدامات کے لیے 371.739 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے مطابق جدید طریقے رائج کرنے کےلیے 277.437 ارب روپے رکھے گئے ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے تمام شعبوں میں اقدامات کےلیے حکومتی سطح پر اجتماعی سوچ اختیار کی...
    سٹی42:سی سی ڈی (کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ) کے قیام کے بعد پنجاب بھر میں پولیس مقابلوں میں 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  رواں سال اب تک پولیس اور مجرموں کے درمیان 777 مقابلے ہوئے، جن میں 363 مجرم اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوئے۔ سی سی ڈی کے آفیشلی اعداد و شمار کے مطابق اب تک 131 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے ہیں۔ ان مقابلوں میں 502 افراد زخمی ہوئے اور 468 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 11 پولیس اہلکار شہید اور 63 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرائم کنٹرول کے تحت پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں میں 107...
    لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کے شوہر سمیع اللّٰہ کی کامیابی کے خلاف درخواست خارج کردی۔ پی ٹی آئی کے رہنما یاسر گیلانی نے سمیع اللّٰہ خان کی کامیابی کو ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔ ٹربیونل نے درخواست قانون کے مطابق دائر نہ ہونے پر خارج کی ہے۔ درخواست گزار نے پی پی 45 کے 17 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔ اس حوالے سے جسٹس سلطان تنویر احمد نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق درخواست گزار نے درخواست کو اوتھ کمشنر سے تصدیق نہیں کروایا، الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 4 کے تحت درخواست دائر...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنگ سے متعلق مکمل اختیارات پاسدارانِ انقلاب اسلامی (IRGC) کی شوریٰ کے حوالے کر دیے ہیں۔  ایرانی میڈیا کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ساتھ ایک خفیہ زیر زمین بنکر میں مقیم ہیں۔ اب ایرانی پاسداران انقلاب کو جنگی فیصلوں، حملوں اور دفاعی حکمت عملیوں پر مکمل اختیار حاصل ہو گیا ہے۔ منگل کو پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں موساد اور اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس کے دفاتر کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معلوم ہے خامنہ ای کہاں چھپے ہیں۔ تاہم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ء خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں دی جانے والی دعوت کی ٹائمنگ انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ بدھ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم عالمی مسائل پر گفتگو کریں گے، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان منصفانہ تنازعات کا حل، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر میں استصواب رائے، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی اقدامات کی عالمی حمایت، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، اور غزہ میں اسرائیل کے مظالم کے خاتمے کی اہمیت اجاگر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ...
    متحدہ عرب امارات نے خطے میں حالیہ سیاسی و جغرافیائی کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر، ملک بھر میں ایئرپورٹس کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے ہیں۔ یہ بات امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی (ICP) نے منگل کو جاری بیان میں کہی۔ اتھارٹی کے مطابق، بعض ممالک کی جانب سے فضائی حدود بند کیے جانے کے تناظر میں، تمام آپریشنل اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کیا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کی محفوظ اور بلا تعطل آمدورفت یقینی بنائی جاسکے اور خدمات کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ ہو۔ بیان میں کہا گیا کہ ICP نے اپنی منظوری شدہ ہنگامی کاروباری تسلسل کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے اسپین کے سفیر جوز انتونیو ڈی اوری اور بنگلادیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان اور اسپین کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو سراہا، ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار کو سراہتے ہوئے انہوں نے تعاون کو مزید وسعت دینے خاص...
    جشن میں مختلف مذہبی، سماجی، سیاسی شخصیات، ملی تنظیمات کے وفود، ماتمی انجمنوں اور دستوں کے سالاران، مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، علمائے کرام، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماؤں سمیت مومنین و مومنات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جشن کے دوران بچوں کی تفریح کیلئے جھولوں اور کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹال کا اہتمام کیا گیا تھا، آخر میں حاضرین میں نیاز تقسیم کی گئی جبکہ معصوم بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی گئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم کراچی ضلع ملیر کے زیر اہتمام سالانہ جشن عید غدیر فیملی فیسٹیول کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم کراچی ضلع ملیر کے زیر اہتمام سالانہ جشن عید غدیر فیملی فیسٹیول کا...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بنچ نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے کیس میں دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ جب 39 اراکین کو پی ٹی آئی کا ڈکلیئر کردیا گیا تو ان کے تناسب سے مخصوص نشستیں کیوں نہیں دیں۔؟ وکیل الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا کہ پارلیمنٹ نے قانون بنایا جس میں کہا گیا کاغذات نامزدگی میں سیاسی وابستگی ظاہر کردی جائے تو تبدیلی نہیں ہو سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بنچ نے 39 اراکین اسمبلی کی حد تک پی ٹی آئی کو نشستیں دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کی استدعا مسترد کردی۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن نے کیا 39 اراکین...
    میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین اب ایک نئے چیٹ جی پی ٹی فیچر سے براہ راست استفادہ اٹھا سکیں گے۔ میٹا کی ذیلی ایپ نے 2024 کے آخر میں مشہور اے آئی پلیٹ فارم کو بطور مفت چیٹ بوٹ شامل کیا تھا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ اب کوئی بھی صارف ایک کوڈ لکھ کر واٹس ایپ کے لیے چیٹ جی پی ٹی تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے صارف کو 1-800-CHATGPT کو بطور کانٹیکٹ ایڈ کرنا ہوگا۔ لیکن اب اوپن اے آئی نے واٹس ایپ پر اس فیچر کو مزید بہتر کیا ہے اور اس سے تصاویر بنائی جا سکیں گی۔ صارفین ایسا دو طریقوں سے کر سکتے ہیں:...
    اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے دائر کیے گئے ایک کیس میں سندھ کی بینکوں میں جرائم سے متعلق اسپیشل کورٹ نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انسائیڈر ٹریڈنگ کے جرم میں سزا سنا دی ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق عدالت نے حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ (ایچ ایم بی) کے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ (اے وی پی) انویسٹمنٹس مسٹر ذاکر حسین سومجی کو سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کے سیکشن 128 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انسائیڈر ٹریڈنگ کا مرتکب پایا۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین عاکف سعید نے قانونی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو...
    مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان شدید تنازع کے تناظر میں پاکستان نے اہم حفاظتی اقدام کے طور پر ایران میں تعینات سفارت کاروں کے اہلِ خانہ اور غیر ضروری عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستانی سفارتی مشنز کے اہلکاروں کے اہلِ خانہ کو فوری طور پر ایران سے نکالا جا رہا ہے۔ اسی طرح کچھ غیر ضروری عملہ بھی وطن واپس بلایا جا رہا ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیل۔ایران جنگ میں امریکی شمولیت کے کیا امکانات ہیں؟ سفارتی مشنز معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے حکام کے مطابق تہران...
    ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جو جرائم شروع کیے ہیں، اس کا انجام شکست فاش اور پچھتاوے کے علاوہ کچھ اور نہیں ہوگا، اگر آپ یہ انتباہ نظر انداز کرتے ہیں تو آنے والے دن آپ کے لیے مزید کٹھن ہوسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی جارحیت کے بعد اپنے تازہ ترین پہلے باضابطہ بیان میں ایرانی مسلح افواج نے ایک فیصلہ کن اور طے شدہ فوجی مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ تہران ٹائمز کے مطابق ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اصل کارروائیاں اب شروع ہورہی ہیں۔ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان کے بیان میں مقبوضہ علاقوں پر قابض یہودیوں کو علاقے خالی کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ...
    فوٹو اے ایف پی پاکستان کے ایران میں تعینات سفارتکاروں کے اہلخانہ اور غیر ضروری عملے کے انخلاء کا فیصلہ کرلیا ہے۔دفتر خارجہ کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی مشن بدستور فعال رہیں گے۔ پاکستان کا ایران سے سفارتی عملہ واپس بلانے پر غورپاکستان نے ایران میں تعینات سفارتی عملے کو واپس بلانے پر غور شروع کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔اس سے قبل خبر آئی تھی کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں پاکستان کے 70 سفارتی اہلکار اپنے خاندانوں سمیت موجود ہیں۔سفارتی ذرائع سے کہا گیا تھا کہ پاکستان نے ایران میں تعینات سفارتی عملے کو جنگ کے باعث صورتحال...
    پاکستان کا ایران میں سفارتی عملے کے بعض ارکان کو اہلخانہ سمیت واپس بلانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ کے تناظر میں پاکستان کی وزارت خارجہ نے اہم فیصلہ کرلیا۔حکام کے مطابق پاکستان نے ایران میں تعینات اپنے سفارتی عملے کے بعض ارکان اور ان کے اہلخانہ کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، تہران میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانے معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گے۔اس اقدام کا مقصد پاکستان کے سفارتی عملے اور ان کے خاندانوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،جبکہ سفارتی خدمات کو بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ یہ فیصلہ ایران...