2025-11-09@21:33:51 GMT
تلاش کی گنتی: 626
«سندھ پولیس گیمز»:
(نئی خبر)
خیرپور سے صحافی فیاض سولنگی کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔خیرپور اور کشمور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرکے صحافی کو برآمد کیا اور انہیں میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔ایس ایس پی خیرپور توحید میمن اور ایس ایس پی کشمور زبیر نذیر شیخ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ صحافی نے زمین کے تنازع پر اپنے کزنز پر جھوٹا مقدمہ درج کروانے کےلیے چچا کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچایا، چچا اور بھتیجے دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ صحافی نے ڈاکوؤں کی جانب سے خود پر تشدد کی فوٹیج بنوا کر سوشل میڈیا پر وائرل کروائی۔پولیس حکام کے مطابق صحافی فیاض سولنگی اور ڈاکو مظہر سولنگی کو گرفتار کرلیا ہے،...
پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کی کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے دوران شر اور اندھڑ گینگ کا خطرناک ڈاکو ہلاک کرکے کلاشنکوف اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت بشیر عرف بشو شر کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈاکو ظاہر پیر میں 04 معصوم شہریوں کے قتل ، سانحہ ماچھکہ میں 12 جب کہ 2023ء میں 03 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا، ہلاک ڈاکو پولیس پر فائرنگ، اغوا برائے تاوان، قتل، ڈکیتی جیسے متعدد سنگین مقدمات میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ڈاکو نے گذشتہ دنوں پولیس پرحملوں کی دھمکی آمیز ویڈیو بھی سوشل میڈیا...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی کی واحد بخش آڈیٹوریم میں لیڈیز پولیس اہلکاروں سے میٹنگ میں ایس ایچ او تھانہ وومن سکینہ بھٹی، انچارج ہیومن رائٹس سیل ماریہ ساریو سمیت ضلع کی تمام خواتین پولیس اہلکار موجود تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے کہا کہ آج آپ تمام کو بلانے کا مقصد آپ تمام خواتین پولیس اہلکاروں کے مسائل کو سننا اور ان کو فوری حل کرنے کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آپ تمام اپنے فرائض کی ادائیگی بھرپور انداز سے ادا کریں گی، مرد پولیس اہلکاروں کی نسبت خواتین پولیس اہلکاروں کی کارکردگی غیر اطمینان ہے، لہذا اس بات کو واضح کر لیں کہ آپ...
کورنگی اور کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی ایک نمبر الفتح گراؤنڈ کے قریب پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے زخمی ڈاکو فیضان کو اس کے ساتھی دانیال سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول ، گولیاں ، موبائل فونز ، نقدی او موٹر سائیکل برآمد کی ہے جبکہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کورنگی کراسنگ اللہ والا ٹاؤن کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو عطااللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ڈاکو...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء) گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80تولے سونا لے اڑا،سمارٹ سیف سٹی گوجرانوالہ کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا گیا ۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق گوجرانوالہ میں 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر گھریلوں ملازمہ کے خلاف 80تولے سونا چوری کی شکایت کی گئی ، شکایت موصول ہوتے ہی ملزمان کی سیف سٹی گوجرانوالہ کیمروں سے تلاش شروع کی گئی،کیمروں میں ملزمان کو رکشے میں جاتے دیکھا گیا۔(جاری ہے) ابتدائی تفتیش کے مطابق 3خواتین گینگ کے باقی دو ساتھیوں کے ہمراہ رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوئیں، گینگ میں شامل 3خواتین 2مردوں کو رکشہ میں فرار ہوتے ویڈیو میں دیکھا بھی جا سکتا ہے۔سیف سٹی گوجرانوالہ...
پنجاب میں گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80 تولے سونا لے اڑا۔ ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق گوجرانوالہ میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر گھریلو ملازمہ کے خلاف 80 تولے سونا چرانے کی شکایت کی گئی۔ شکایت موصول ہوتے ہی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی گئی۔ کیمروں میں ملزمان کو رکشے میں جاتے دیکھا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق 3 خواتین گینگ کے باقی 2 ساتھیوں کے ہمراہ رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوئیں۔ تینوں خواتین اور 2 مردوں کو ویڈیو میں بھی رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ سیف سٹی گوجرانوالہ کے ورچوئل پیٹرولنگ افسر نے تمام شواہد متعلقہ پولیس کو فراہم کیے۔ پولیس نے تلاش کے بعد...
اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کے ایس ایچ او کی تنزلی کرکے انہیں اے ایس آئی بنادیا گیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تمام زونز میں کرائم میٹنگز کی ہیں، ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او سہالہ کی تنزلی کرکے اے ایس آئی بنا دیا، انچارج انوسٹی گیشن کورال کی کمزور کارکردگی پر پولیس لائن بلا لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: شہریوں کے لیے بڑا ریلیف، اسلام آباد پولیس کی مصالحتی کمیٹیاں ازسرنو فعال کمزور کاردگی پر ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سواں زون سے وضاحت طلب، ایس ڈی پی او کورال سے کمزور کارکردگی پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔ دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے اچھی...
GUJRAT: سرائے عالمگیر کے گاؤں کھوہار کی 5 سالہ ننھی زہرا کے زیادتی کے بعد قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سرائے عالمگیر کی 5 سالہ ننھی زہرا کے ساتھ زیادتی اور اسے قتل کرنے والے ملزم ندیم جٹ کی ڈی این اے رپورٹ پازیٹو آگئی، ملزم ندیم جٹ 5 سالہ مقتولہ زہرا کی گلی کا رہائشی اور خود بھی دو کمسن بچوں ایک بیٹی اور بیٹے کا باپ ہے۔ ایس ایچ او سرائے عالمگیرشیراز شاہ کے مطابق زیادتی قتل کیس میں گرفتار ملزم ندیم جٹ ہیڈ رسول کے ایک کالج میں بطور مالی تعینات ہے، وقوعہ کے 10 روز بعد ڈی این اے رپورٹ آنے پر مشکوک سمجھ کر زیر حراست ملزم کی گرفتاری ڈال...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد آئی ٹی پولیس کی ناقص کارکردگی ،سال میں صرف 148موبائل فون برآمد کئے جا سکے،کتنی شکایات درج ہوئی انچارج بتانے سے کترانے لگا ،گزشتہ سال 3ہزار سے زائد موبائل فون چوری کی رپورٹ درج ہوئیں،دو سال سے مسروقہ آئی فون آئی ٹی پولیس برآمد کرنے میں ناکام ہے ڈاکٹر اور دکاندار کی شکایت۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد آئی ٹی پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے چوری اور چھینے گئے موبائل فونز سے شہری محروم ہیں ،اور برسوں سے آئی ٹی آفس کے چکر لگانے پر مجبور ہیںآئی ٹی انچارج دفتر سے اکثرغائب رہتا ہے ڈاکٹر شفیق حیدر برڑو ،اجیت کمار ،ساگر سمیت متعدد شہریوں کو دو سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا ہے...
پولینڈ کے وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ یورپ کو اپنے دفاع کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر اٹھانا پڑے گی۔ ہر بار موثر دفاع کے لیے امریکا کی طرف دیکھنا کسی بھی اعتبار سے کوئی معقول حکمتِ عملی نہیں۔ کسی بھی قوم یا خطے کو اپنا دفاع اپنے ذرائع سے کرنا چاہیے۔ پولینڈ نے سیاسی و معاشی نیز اسٹریٹجک معاملات میں شدید غیر یقینیت کے ماحول میں یورپی یونین کی صدارت سنبھالی ہے۔ پولینڈ نے یورپی یونین کی گردشی صدارت ایسے لمحات میں سنبھالی ہے جب امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار صدر کے منصب کا حلف اٹھانے والے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے کہہ بھی دیا ہے کہ...
لیاری گینگ وار اور پولیس حملوں میں ملوث ملزم ملا نثار نے بریت کی 6 درخواستیں دائر کردیں۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت میں گینگ وار کے ملزم ملا نثار کی جانب سے بریت کی 6 درخواستیں دائر کی گئی۔ درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزم کو جھوٹے کیسز میں ملوث کیا ہے۔ مقدمات کے مدعی نے اپنے بیانات میں ملا نثار کا کردار واضح نہیں کیا۔ شریک ملزم بری ہوچکے ہیں۔ مقدمات میں پولیس پر فائرنگ کچھ نہیں بتایا گیا۔ ملا نثار کیخلاف نہ ہی کوئی ثبوت اور شواہد موجود ہیں۔ ملا نثار کو مقدمات سے بری کیا جائے۔ ملا نثار اور اس کے ساتھیوں کیخلاف 2013 اور 2014 میں...
لاہور: مغلپورہ کے علاقے میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزمان باپ اور بیٹا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر خاتون شہری مصباح کو فائرنگ کرکے بےدردی سے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں شیراز اور اس کا بیٹا عبدالرحمان شامل ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ وقاص احمد کے مطابق ملزمان خاتون مصباح کو قتل...
خیرپور (جسارت نیوز) خیرپور کے قریب سولنگی ناریجو خونی تنازع تھم نہ سکا مسلح افراد کی فائزنگ میں سولنگی برادری کا ایک نوجوان قتل دونوں کے خونی تصادم میں 9 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ۔پولیس اور منتخب نمائندگان عملی اقدامات اٹھانے میں ناکام علاقے کے اسکول بند ہونے کے باعث ہزاروں بچوں کا مستقبل دائو پر۔ خیرپور کے قریب کنگری تھانے کی حدود میں جاری ناریجو سولنگی خونی تصادم رک نہ سکا واڈا ماچھیوں کے نزدیک مسلح افراد نے فائزنگ کرکے سولنگی برادری نے نوجوان کو قتل کرکے فرار ہوگئے پولیس روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیر سے پہنچی لاش کواپنی تحویل میں لیکر لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردی جبکہ...
کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی گلی نمبر 9 میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 24 سالہ دانش کے نام سے کی گئی جبکہ اہلخانہ واقعہ کو گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایچ او زمان ٹاؤن رضوان قریشی نے بتایا کہ ایم ایل او کی جانب سے پولیس کو آگاہ نہیں کیا ہے۔ تاہم، اس حوالے سے پولیس معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کے قتل کیس سے گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کو مقدمے سے بری کر دیا۔ کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے چاکیواڑہ تھانے میں 2009 میں درج پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ پراسیکیوشن گینگ وار کے سربراہ کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا جس پر عدالت نے گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کو مقدمے سے بری کر دیا۔ وکیل صفائی فاروق حیدر جتوئی نے موقف دیا تھا کہ عزیر بلوچ کا مقدمے سے کوئی تعلق نہیں، عزیر بلوچ کو گرفتار ملزمان کے بیان کی روشنی میں مقدمے...
کراچی: آج شہر قائد میں یومِ علیؓ کے جلوس کے باعث شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آج 13 رجب المرجب 1446 ہجری کو شام 4 بجے ایک جلوس بسلسلہ یومِ علیؓ غفور چیمبر سے نکالا جائے گا، جو نمائش چورنگی محفلِ خراساں پر ختم ہوگا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جلوس کے پیش نظر ایم اےجناح روڈ پر تبت سینٹر سے گرومندر چوک اور اطراف کی سڑکیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رہیں گی، اس سلسلے میں شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستے اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے...
—فائل فوٹو کراچی میں حضرت علی ؓ کے یوم ولادت کے سلسلے میں آج شام 4 بجے جلوس نکالا جائے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق تبت سینٹر سے شروع والے جلوس کا اختتام سولجر بازار پر ہو گا۔جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر سے گرومندر چوک تک اور اطراف کی سڑکیں بند رہیں گی۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گرومندر سے ٹاور جانے کے لیے سولجر بازار انکل سریا سگنل کا راستہ اختیار کیا جائے۔ شاہراہ قائدین خداداد سگنل سے ٹریفک کے لیے بند کر دی جائے گی۔پولیس نے بتایا کہ خداداد سگنل سے صدر جانے والا برج ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔
پشاور(نیوز ڈیسک)لوئر کرم میں مورچوں کی مسماری کا عمل شروع کردیا گیا ہے، اس دوران چار مورچوں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، مورچوں کی مسماری کے موقع پر آرمی ، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی۔ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان کے مطابق مورچوں کی مسماری کا عمل شروع ہوگیا، آج دن بھر مختلف کارروائیوں کے دوران 4 بنکرز کو مسمار کیا گیا ہے، بنکرز ہٹانے کے لیے آج جرگہ ممبران سمیت مقامی عمائدین سےبات چیت مکمل ہوئی۔ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مورچوں کی مسماری کے موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ کرم میں امن وامان کی بحالی کے سلسلے میں کوہاٹ امن معاہدے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے، مورچوں کے مسماری...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسلامیہ یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف وزیراعلیٰ نہیں بلکہ طالب علموں کی ماں ہوں، ہر رشتہ ٹوٹ سکتا ہے مگر ماں اور بچے کا رشتہ کبھی نہیں ٹوٹتا۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہونہاراسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خطاب اور اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں صرف وزیراعلیٰ نہیں بلکہ ان طالب علموں کی ماں ہوں، ہر رشتہ ٹوٹ سکتا ہے مگر ماں اور بچے کا رشتہ کبھی نہیں ٹوٹتا۔ان کا کہنا تھا کہ اسکالرشپ محنتی طلبا کا حق ہے اور طلبا نے اپنے والدین کا سر فخر سے...
خوفناک آتشزدگی کیساتھ امریکہ ایک اور مصیبت میں پھنس گیا، امریکی پولیس کو کھانے کی پراسرار قلت کا سامنا
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکہ میں ڈنکن اسٹورز پر ڈونٹس کی پراسرار قلت کا سامنا۔ سوشل میڈیا پر لوگ حیران ہیں کہ اسٹورز میں یہ سوئیٹ اسنیکس کیسے نہیں بنے اور کچھ لوگ اس کے بارے میں اپنے سازشی نظریات بھی لے کر آگئے۔ امریکہ بھر میں خاص طور پر نیبراسکا اور نیو میکسیکو میں ڈنکن اسٹورز پر ڈونٹس کی ایک عجیب قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ڈنکن، جسے 2018 تک ڈنکن ڈونٹس کہا جاتا تھا، اپنے مشہور ڈونٹس فراہم کرنے سے قاصر ہے، اور کوئی نہیں جانتا کہ کیوں۔ ایک اسٹور مینیجرکا کہنا ہے کہ یہ ملک گیر مسئلہ ہے۔ اوماہا، لنکن اور گرینڈ آئی لینڈ کے اسٹورز کو یہ کہتے ہوئے اپنے دروازوں پر نشانات لگانا پڑے کہ ڈونٹس ”مینوفیکچرنگ کی خرابی“...
کراچی: لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم وصی اللہ لاکھو کی گرفتاری کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے ریڈ وارنٹ تاحال جاری نہیں کیے جا سکے۔ ایکسپریس نیوز کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 40 سے زائد مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم وصی اللہ لاکھو کی گرفتاری کے لیے چند ماہ قبل وزارت داخلہ رجوع کیا تھا۔ محکمہ داخلہ نے وزارت داخلہ کو ایک مراسلہ لکھا گیا تھا جس میں استدعا کی تھی کہ وصی اللہ لاکھو کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رجوع کیا جائے۔ اطلاعات ہیں کہ وصی اللہ لاکھو پڑوسی ملک ایران میں موجود ہے اور وہاں بیٹھ کر اپنا کراچی کے علاقے لیاری میں اپنا...
علامتی فوٹو بہاولپور میں بستی رکرانی میں گدھی کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مالک کی مدعیت میں نامزد ملزم سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ متن کے مطابق ملزمان نے بدفعلی کے بعد گدھی کی چاروں ٹانگیں کاٹیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی گدھی کو ویٹرنری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
’’ بے اولاد خاتون کو حاملہ بنائیں، 5 لاکھ حاصل کریں‘‘ بھارت میں ہونیوالا انوکھا فراڈ، گینگ گرفتار کرلیا گیا
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بہار پولیس نے فراڈ کا انوکھا طریقہ اپنا کر لوگوں کو لوٹنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا، اسکیم میں ملوث لوگ بے اولاد خواتین کو حاملہ بنانے کے بدلے میں مردوں کو 5 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کرتے تھے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بہار پولس نے اس گینگ کے خلاف کارروائی کی اور ضلع نوادہ سے 3 لوگوں پرنس راج، بھولا کمار اور راہول کمار کو رفتار کرلیا۔فراڈ میں ملوث ملزمان آل انڈیا پریگننٹ جاب (بچوں کی پیدائش سروس) اورپلے بوائے سروس جیسے پروگراموں کی آڑ میں دھندہ چلا رہے تھے اور فون کال کے ذریعے لوگوں کو لالچ دے کر پیسے بٹور رہے تھے۔ پولیس کے مطابق دھوکہ باز مختلف ریاستوں کے لوگوں کو فون...
بہار پولیس نے فراڈ کا انوکھا طریقہ اپنا کر لوگوں کو لوٹنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا، اسکیم میں ملوث لوگ بے اولاد خواتین کو حاملہ بنانے کے بدلے میں مردوں کو 5 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کرتے تھے۔ بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بہار پولس نے اس گینگ کے خلاف کارروائی کی اور ضلع نوادہ سے 3 لوگوں پرنس راج، بھولا کمار اور راہول کمار کو رفتار کرلیا۔ فراڈ میں ملوث ملزمان ‘آل انڈیا پریگننٹ جاب (بچوں کی پیدائش سروس)’ اور ‘پلے بوائے سروس’ جیسے پروگراموں کی آڑ میں دھندہ چلا رہے تھے اور فون کال کے ذریعے لوگوں کو لالچ دے کر پیسے بٹور رہے تھے۔ پولیس کے مطابق دھوکہ باز...