2025-11-28@01:45:51 GMT
تلاش کی گنتی: 646

«کیلیے خصوصی لین»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کے لیے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔ سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججوں کے لیے 46 ناموں پر غور ہوگا، جوڈیشل کمیشن کو بھیجے گئے ناموں میں 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں اور 40 وکلا کے نام شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں میں سوریش کمار، خالد حسین شاہانی، مشتاق احمد لغاری، تسنیم سلطانہ، منور سلطانہ اور امیر علی مہسیر کے نام شامل ہیں۔  وکلاء میں علی حیدر ادا، نثار احمد بھمبرو، ریاضت علی ساحر، میراں محمد شاہ، راجا جواد علی سحر، عبید الرحمان خان، رفیق احمد کلوار، عمائمہ انور خان، محمد عثمان علی ہادی، محمد عمر لاکھانی، منصور علی...
    لاہو ر(نمائندہ جسارت )سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے عملی جدوجہد کر رہی ہے، قرآن و سنت کے نظام کا نفاذ پاکستان کی اصل منزل ہے، 77برسوں سے ملک پر مسلط رہنے والے نام نہاد جمہوری و فوجی حکمرانوں نے طاغوتی قوتوں کی اطاعت و فرمانبرداری کرتے ہوئے نفاذ اسلام کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں خیر کا باعث بننے والی تحریک ہے، حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ترویج کرتے ہوئے عوام الناس کی بے لوث کی خدمت...
    سوشل میڈیا پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ایڈیٹ شدہ تصاویر ڈالنے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے لاہور نے سائبر کرائم کراچی سے مدد طلب کرلی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم لاہورکو مطلوب ملزم کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کا رہائشی ہے۔ ملزم نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ایڈٹ شدہ نازیبا تصاویرمختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیں۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کراچی نے لاہور سائبر کرائم سے تحریری درخواست طلب کر لی۔ ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے مسیج یا زبانی درخواست پرکارروائی سے قانونی پچیدگیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ملزم کی موجودگی...
    نوشہرو فیروز (نمائندہ جسارت) کمشنر شاہد بینظیر آباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو نے کہا ہے کہ تمام محکموں کے افسران ٹیم بن کر کام کریں تاکہ عوامی مسائل حل ہو سکیں اور عام لوگوں کو ریلیف مل سکے۔ کمیٹی روم میں ضلعی حکومت کے تمام محکموں کے کمشنر شاہد بینظیر آباد نے کہا کہ تعلیم، صحت سمیت ضروری عوامی اسکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ قومی رقم کا صحیح استعمال ہو اور عوام کو فوائد مل سکیں۔ کمشنر، ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم اور تمام اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ حکومت جائیدادوں پر قبضوں اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن تیز کرے، جبکہ تمام محکموں کے افسران اپنے اپنے محکموں کی جائیدادوں کی حفاظت...
    سکھر (نمائندہ جسارت) نواحی علاقے باگڑجی میں مہر اور گھمرو برادریوں کے درمیان خونریز قبائلی جھگڑے کو نمٹانے اور باہمی مصالحت کرانے کے لیے مصالحتی جرگہ ہوا، جرگے میں دونوں برادریوں پر 7 افراد کے قتل پر مجموعی طور پر ایک کروڑ 90 لاکھ روپے خونبہا جرمانہ عائد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کے مہر برادری پر 4 افراد کے قتل اور زخمی کیے جانے پرایک کروڑ 8 لاکھ 30 ہزار روپے جبکہ گھمرو برادری پر 3 افراد کے قتل اور زخمی کے عوض ساڑھے 90 لاکھ روپے پچاس ہزار روپے عائد کیے گئے، جرگے میں فی قتل 25 لاکھ روپے. زخمیوں کے پچاس ہزار جبکہ انگلی پر زخمی کے لیے 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال، صدر صوبہ سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری، نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ لغاری، سیکرٹری پروفیسر عبدالحفیظ احمدانی، جوائنٹ سیکرٹری شبیر احمد میرانی، مالیات عبدالستار انصاری، سیکرٹری نشرواشاعت مشرف کریم، صدر تنظیم اساتذہ حیدرآباد جاوید اخلاق و دیگر نے جماعت اسلامی حیدرآباد کے سابق امیر، سابقہ ایم پی اے، حیدرآباد کی ممتاز دینی، سیاسی سماجی شخصیت عبد الوحید قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم عبدالوحید قریشی اقامت دین اور حیدرآباد کی خدمت کرنے، پوری زندگی غلبہ اسلام کی جدوجہد کرنے، پوری زندگی تعلیم کی فروغ اور اصلاح کے لیے کوشش کرتے رہے حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے ان...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن حیدرآباد کے تحت چراغ سے چراغ پروگرام کے تحت پرامن انتخابات کے لیے نوجوانوں کے ذریعے عوام کی جمہوری تعلیم کے موضوع پر گورنمنٹ زبیدہ کالج میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں طالبات اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تربیتی گائیڈ میں شامل مواد /پیغامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الیکشن آفیسر حیدرآباد وحید فیروز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اعلیٰ تعلیمی اداروں /جامعات/کالجز کے طلبا و طالبات کے ساتھ سرگرمیاں منعقد کروانے کے لیے چراغ سے چراغ پروگرام کاانعقادکررہا ہے جس کے تحت نوجوان تربیتی گائیڈ میں شامل مواد /پیغامات کو اپنے کلاس فیلوز اور کمیونٹی کے مختلف...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر آئی ٹی مارکی میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے والدین کے لئے گورنر ہاوس میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ زیرتعلیم بچوں کے والدین کوسرد موسم میں باہر انتظارکرنا پڑتا تھا۔گورنرسندھ نے کہا کہ زیر تعلیم بچوں کے والدین کے لئے خصوصی جگہ کا انتظام کیاجارہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیرتعلیم بچوں کے والدین کے لئے انتظارگاہ میں ہیٹرکی سہولت بھی ہوگی۔
    ملک میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام کے لیے یونیسیف سے معاہدہ ہوگیا۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی( کی معاونت سے ’’گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام‘‘ کے لیے  یونیسف سے معاہدہ ہوگیا۔ یونیسف بچوں کی فلاح، تعلیم، صحت اور حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر سرگرم ہے۔ نوجوانوں  کو پائیدار ترقی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے یونیسف اور مسلم ورلڈ لیگ کی شراکت داری و  ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مسلم ورلڈ لیگ کی جانب سے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے 1.5 ملین ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے۔ ’’گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام‘‘ نوجوانوں کو پائیدار مستقبل کے لیے ضروری مہارتیں فراہم...
    190 ملین پاؤنڈز کیس کے عدالتی فیصلے پر عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے۔ شہریوں نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے آنے والا فیصلہ خوش آئند ہے ۔انصاف کی زنجیر جب ہلتی ہے تو بڑوں بڑوں کو جکڑ لیتی ہے ۔ عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر ہو یا غریب قانون سب کے لیے برابر ہے ۔القادر ٹرسٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے پیسے کو ریاست کے بجائے منی لانڈرر کے حوالے کر دیا گیا ۔...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے قانون کی منظوری کے چار سال بعد پہلی بار کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ حکومتی خواتین ارکان اسمبلی نہ ہونے کی وجہ سے کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو مل گئیں جبکہ ایک کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی اسپیکر کو مل گئی۔ خیبر پختونخوا میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے 2021 میں حکومت کی جانب سے قانون اسمبلی سے منظور کروایا گیا تھا۔ پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی نے اس وقت قانون میں ترمیم پیش کی کہ کمیٹیوں کی سربراہی خواتین ارکان اسمبلی کو دی جائے جسے حکومت نے مںظوری کیا۔ سال 2023 میں پیپلزپارٹی کی نگہت اوکرزئی نے قانون پر عمل درآمد نہ ہونے...
    اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی بزنس کیلئے از سر نو قانون ساز کمیٹی تشکیل دیدی ۔ پارلیمانی کمیٹی 10 ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل بنائی گئی ہے ۔پارلیمانی کمیٹی میں کراچی سے رکن قومی اسمبلی عبد القادر پٹیل کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں سید نوید قمر، شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک شامل ہیں جبکہ شہادت حسین اعوان، شازیہ مری، طارق شاہ جاموٹے ، بیرسٹر ضمیر گھمرو، میر اعجاز جاکھرانی، سلیم مانڈوی والا، عبدالقادر پٹیل کوبھی شامل کیا گیا ہے ۔
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ائر لائن پی آئی اے نے پیرس کی پروازوں کیلیے دیے گئے اشتہار پر معذرت کرلی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے اس اشتہار کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور ایسا تاثر دیا گیا جو ادارے کا مقصد نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر کچھ منفی جذبات کا سبب بنا ہوگا جس کیلیے ہم معذرت خواہ ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی ائرلائن کی پیرس کی پروازوں کے آغاز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔
    محرابپور،محکمہ آبپاشی و پولیس کی ملی بھگت سے مٹی مافیا مٹی فروخت کیلیے لے جارہی ہے
    انچولی ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب سے سینیٹر خالدہ اطیب، سینیٹر فرحان چشتی ، پروفیسر زائمہ اسرار، مسز نصرت رضوان، سرفراز حسین عابدی، محمود ریاض ودیگر خطاب کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینیٹر خالدہ اطیب نے کہا ہے کہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی بنیاد پر معاشرے کے کمزور افراد کی مدد اور نوجوانوں کو تعلیم اور دیگر شعبوں میں حوصلہ افزائی کے لئے ایوارڈ ز اور اسکالرشپ کا اجراء خوشی کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرہ امداد باہمی اور ایثار کی بنیاد پر چلتا ہے، انچولی ایسوسی ایشن کی خدمات لائق تحسین ہیں۔وہ آج احباب انچولی میرٹھ انڈیا کی نمائندہ تنظیم انچولی ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں، سینیٹر خالدہ ادیب نے کہا کہ برادری کی بنیاد...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر ) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلیے آن لائن پٹیشن پر ڈیڑھ ملین افراد نے دستخط کردیے ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اس وقت اپنے وکیل کلائیو اسمتھ اور ماریہ کاری کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی میں امریکی حکام سے حتمی ملاقاتوں میں مصروف ہیں، ان ملاقاتوں کا مقصد امریکی صدر جو بائیڈن کے دفتر میں سزا کے خاتمے کیلیے جمع کرائی گئی درخواست (Clemency Petition) کی منظوری حاصل کرنا ہے۔ گزشتہ شب سینیٹر طلحہ محمود بھیپاکستان سے امریکٓ پہنچ گئے ہیں جو آج امریکی سینیٹرز اور دیگر حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں موجود ہوں گے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ قوم دل کی گہرائیوں سے دعا کرے...
    کراچی: پرتگالی سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جلد ایک منٹ کے 300 پاؤنڈ کمائیں گے، نیا سعودی معاہدہ دنیا کے مہنگا ترین ایتھیلٹ ہونے پر مہر ثبت کر دے گا.  رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی پرو لیگ کلب النصر کی جانب سے 167.9 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ دیے جانے کا امکان ہے.  39 سالہ رونالڈو نے النصر کو جنوری 2023 میں جوائن کیا تھا، تب انھیں 164 ملین پاؤنڈ فی سیزن میچز کیلیے اور اضافی 49 ملین پاؤنڈ آف دی فیلڈ ایونٹس کیلیے دیے گئے تھے، اب وہ دنیا کے سب زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 45 فیصد کمی کااعلان کر دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں حکام پاور ڈویژن اور وفاقی وزیر برائے توانائی کی جانب سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی ضروری ہے اور اس کے لیے چارجنگ اسٹیشن کے لیے بجلی کا نرخ 70 روپے یونٹ سے کم کر کے 40...
    کراچی(اسپورٹس رپورٹر)چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکے وژن اورصوبائی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش خان کی ہدایات کے مطابق سندھ بھر میں کھیلوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے،سندھ اسپیشل گیمز اسپیشل کھلاڑیوں کے لئے محکمہ کھیل کا تحفہ ہے ،اسپیشل گیمز کا میلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔بیچ گیمز اور سندھ گیمز سے بھی سندھ کے نوجوانوں کو کھیلوں کے بھر پور مواقع دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری نے تین روزہ سندھ اسپیشل گیمز کے دوران کھلاڑیوں کو آفیشلز سے ملاقات میں کیا ،اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری کھیل سندھ صائمہ آغا، چیف انجینئر اسلم مہر، ڈائریکٹر اسپورٹس امداد علی ابڑو، ایس او علی ڈنو گوپانگ اور دیگربھی موجود تھے۔ان...
    اسلام آباد: جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ پارلیمان اور عدلیہ صنفی برابری کے لیے خود کچھ نہیں کررہے۔ صنفی برابری کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ میں یہاں تقریب میں موجود یونیفارمڈ خواتین کو دیکھ کر خوش ہوں۔ ہم صنفی برابری کو بطور پاکستانی سمجھ نہیں سکے، یہ کانسپٹ ہمارے رویوں میں شامل نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ آپ ایک دن اپنی ماں، بیوی، بیٹی اور بہن کے بغیر رہ کر دیکھیں تو پتا چلتا ہے کہ ان کے بنا گھر نہیں چل سکتا۔ خواتین کی برابری کی سطح پر اسٹرکچرل ریفارمز نہیں کی گئیں۔ 26 ویں آئینی ترمیم ہوئی، مختلف قسم کی قانونی سازی ہے...
    اسلام آباد: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کے الیکٹرک کی جانب سے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ کے الیکٹرک نے 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔ دوران سماعت ممبر نیپرا مقصود انور نے کہا کہ کے الیکٹرک کا زیادہ انحصار این ٹی ڈی سی پر ہے۔ کیوں نہ ہم کے الیکٹرک کو جنریشن کا لائسنس ہی دے دیں۔ کمپنی کی جانب سے پیش ہونے والے حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک کے پاورپلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹ 6،7 روپے ہے اور بجلی کی طلب سالانہ بنیاوں پر 13 فیصد بڑھی ہے جب...
    اسلام آباد: شہریوں کو ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے  کے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔   وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کے لیے بجلی کی قیمت کم کرنے اور ایندھن والی گاڑیوں کے مقابلے میں الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے جن کا تعلق عوام سے ہوتا ہے، ہم آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ اس سال گردشی قرضے میں 12 ارب کی کمی کی ہے۔ ڈسٹریبیوشن کمپنیز نے پچھلےسال 240 ارب کا نقصان کیا جو ہم نے اس سال 170...
    کاٹن سپلائی چین میں کام کے بنیادی اصولوں،حقوق کے فروغ پر آگاہی سیشن کے موقع پر سیکرٹری جنرل سید نذر علی، کنسلٹنٹ گلفام نبی کا شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو کراچی (کامرس رپورٹر)ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے تعاون سے رائز فار امپیکٹ (کاٹن انڈیٹیکس پروجیکٹ) کے تحت کاٹن سپلائی چین میں کام کے بنیادی اصولوں اور حقوق کو فروغ دینے کے لیے اپنے سیشنز کی سیریز کا چوتھا آگاہی سیشن ضلع رحیم یار خان میں منعقد کیا۔اس سیشن کا مقصد کی کاشت کرنے والے زمینداروں میں کام کے بنیادی اصولوں اور حقوق (ایف پی آر ڈبلیو) کے احترام کو بڑھانا اور کاٹن سپلائی چین میںکام کے بہتر حالات کو فروغ...
    اسلام آباد: کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ حکومتی اقدامات کے باعث توانائی کے گردشی قرضے میں 12 ارب روپے کی کمی ہوئی جبکہ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو کم لاگت، ماحول دوست اور تسلسل سے بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر قیادت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، سردار اویس خان لغاری، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک، معاون خصوصی محمد علی، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر) گلوبل عافیہ موومنٹ کی رہنما اور ملک کی معروف نیورو فزیشن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جلد رہائی کے لیے فوری طور پر مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی اپیل پر سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جوبائیڈن کو عافیہ کی رحم کی بنیاد پر رہائی کے لیے پٹیشن کی حمایت میں بارہ لاکھ سے زائد افراد پہلے ہی دستخط کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسمتھ کے ہمراہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئیں ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی معافی کی درخواست کے حوالے سے وہ اگلے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق فرحان کی درخواست پرپیر کو سندھ اسمبلی کے ایوان میں ولی خان بابر شہید سمیت انتقال کرجانے والے دیگر صحافیوں کے لیے دعائے مغفرت کرائی گئی۔
    بہاولپور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اسلامیہ یونیورسٹی میں طالبہ کو اسکالرشپ کا چیک دے رہی ہیں لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق اور نادار افراد کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کیلیے اسکیم لانے کا اعلان کردیا۔ کالا شاہ کاکو میں زہرہ ہومز/ مسکن راوی ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جن کے پاس زمین خریدنے کے پیسے نہیں، انہیں 3 مرلے کے مفت پلاٹ دیں گے۔ مریم نواز نے اعلان کیاکہ ’اپنا گھر اپنی چھت اسکیمدنیا کی بہترین ہاؤسنگ اسکیم ہے جس کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ گھر بنانیکا منصوبہ ہے، 15 لاکھ روپے تک بلا سود آسان قرض دیا جائیگا،کوئی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی نے انٹر بورڈکے امتحانات کے معاملے پر تحقیقات کے لئے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی سربراہی میںایک پارلیمانی کمیٹی قائم کردی ہے جو پورے معاملے کی مکمل چھان بین کرے گی۔کمیٹی میںمحمد فاروق ،سعدیہ جاوید، طحہ احمد، شبیر احمد قریشی ، یوسف بلوچ وسیم احمدشامل ہیں۔وزیر پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے ایوان کو یقین دلایا ہے کہ بچوں کے مستقبل کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیںہوسکتا ، بہت جلد تعلیمی بورڈز کے قابل چیئرمین مقرر کردیئے جائیں گے۔سندھ اسمبلی میں پیر کو محکمہ امداد باہمی کے وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن ارکان نے محکمے کی پارلیمانی سکریٹری خیر النسامغل سے تابڑ توڑ سوالات کرکے انہیں دبا میں لانے کی کوشش کی تاہم ڈپٹی اسپیکر...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) یورپ کے لیے پروازوں کا آغاز ہوتے ہی قومی ائیرلائن کے اعلیٰ افسروں کے بھاری الاؤنس کے ساتھ مفت سفر کے مزے شروع ہوگئے۔ پیرس جانے والی پہلی ہی پرواز پر قومی ائیرلائن کے سی ای او ائیروائس مارشل عامر حیات سمیت متعدد اعلیٰ افسران سرکاری خرچ اور مفت ٹکٹ پر پیرس پہنچے ہیں ، ایک افسر اپنی فیملی بھی ساتھ لے گئے ہیں۔فلائٹ سیفٹی کے سنگین معاملات کی وجہ سے قومی ائیر لائن کی یورپ کیلئے پروازوں پر چار سال سے زیادہ پابندی عائد رہی اس پابندی کے خاتمے کے بعد گزشتہ روز قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوئی۔ اس پرواز پر ٹکٹ خرید کر سفر کرنے والے مسافروں کے...
    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی قیدی نمبر 804 کو رہا کردے، اسطرح پی ٹی آئی کا مطالبہ بھی پورا ہوجائے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کی کوئی بات تو مان لے، پی ٹی آئی قیدی نمبر آٹھ سو چار کو رہا کروانا چاہتی ہے، حکومت جو بھی قیدی نمبر آٹھ سو چار ہے اسے رہا کردے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے جو بھی قیدی نمبر آٹھ سو چار ہے وہ رہا ہوجائے گا اور یہ چپ کرجائیں گے۔ قادر پٹیل کے اس مشورے پر ایوان میں قہقے لگے۔...
    فیصل آباد (نمائندہ جسارت) ن لیگی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے چوری چھپانے کے لیے القادر ٹرسٹ بنایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آنے والا ہے، برطانوی ایجنسی نے190 ملین پاؤنڈ کیس کی انکوائری کی جو پیسے خزانے میں آنے تھے وہکاروباری شخصیت کی جیب میں ڈال دیے گئے، بند لفافے میں معاہدہ کابینہ کے سامنے پیش کیا گیا۔ برطانیہ میں پس پردہ شہزاد اکبر نے کاروباری شخصیت سے ملاقات کی، عمران خان اس سارے معاملے میں ملوث تھے، 190 ملین پاؤنڈ کے بدلے زمین حاصل کی گئی، 190 ملین پاؤنڈ کی چوری کو چھپانے...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سربراہ پیر پگارا سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں سینئر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے۔اس موقع پر پیر پگارا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پیر پگارا اور جی ڈی اے کی قیادت کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ملاقات کے دوران قائدین کی سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم مشارت ہوئی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے نے...
    لاہور (اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کیلیے تیار ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ صائم ایوب کی رپورٹس تو یہی ہیں کہ وہ چمپئنز ٹرافی سے قبل ٹھیک ہو جائیں گے، آپ سب بھی دعا کریں کہ وہ جلدی ٹھیک ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ بولنگ پر کافی کام کیا تھا جس کے نتائج اچھے آئے، بیٹنگ میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے پر کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوتی، انٹرنیشنل اسٹیڈیمز میں لوگ قریب سے کھلاڑیوں کو دیکھتے ہیں، یہاں پر بھی اب شائقین اپنے اسٹارز کو قریب سے دیکھ سکیں گے جو کافی اچھا ہے۔سلمان علی...
    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ انہوں نے مئی تک 40ہزار افراد کو قرض دینے کا ہدف مقرر کر دیا۔ صوبائی وزیر اعلیٰ نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے متعلق قرض دینے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ قرض 15 سے 20 لاکھ کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا حکم بھی دیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں تقریباً پانچ ہزار شہری اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت...
    اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے کہا ہے کہ ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے معاشرتی رویوں کو چیلنج کرنا ہوگا۔ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے کہا کہ تعلیم کا موضوع میرے دل کے قریب ہے ۔ پڑھی لکھی خواتین معاشرے میں ترقی کی ضامن ہیں ۔ خواتین کو با اختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کے حوالے سے چیلنجز ضرور ہیں مگر موجود مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ نیشنل پالیسی اور بجٹ میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے اقدامات کیے جانے چاہییں۔...
    وزیراعظم شہباز شریف نے فیس لیس کسٹمز اسیسمینٹ سسٹم کی تیاراورنافذ کرنے والی ٹیم کو 1.5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف کلکٹر کسٹمز کراچی زون جمیل ناصر نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ کی تیار اور نفاذ کرنے کے حوالے سے جمیل ناصر اورکسٹمز کراچی زون میں ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیس لیس کسٹمز اسیسمینٹ سسٹم  کی بدولت کسٹم آپریشنز میں شفافیت، کارکردگی اور خدمات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔  فیس لیس کسٹمز سسٹم کو عالمی معیار اور فول پروف بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز خصوصاً مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے۔ منصفانہ، شفاف...
    سیالکوٹ (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ہر حربہ ناکام ہو ا ہے، ان کی خواہش کے باوجود ترسیلات زر بند نہیں ہوئیں بلکہ ان میں ا ضافہ ہوا ہے ، عمران خان کی رہائی کے لیے ٹرمپ کی طرف سے کوئی دباو نہیں ہے، وہ باہر آئیں گے یا نہیں اس کے بارے میں پیش گوئی نہیں کرسکتا یہ عدالتوں کا کام ہے، سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی اپنے گھروں کو خرچے کے لیے پیسے بھیجتے ہیں، یہ پی ٹی آئی یا عمران خان کی فرمائش پر بند ہونا قطعی طور پر ناممکن ہے۔ انہوں نے...
    اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم تیار اور نافذ کرنے والی ٹیم کو 1.5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے چیف کلکٹر کسٹمز کراچی زون جمیل ناصر نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ کی تیاری اور نفاذ کرنے کے حوالے سے جمیل ناصر اور کسٹمز کراچی زون میں ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی بدولت کسٹم آپریشنز میں شفافیت، کارکردگی اور خدمات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ فیس لیس کسٹمز سسٹم کو عالمی معیار اور فول پروف بنانے کیلیے جدید ترین ٹیکنالوجیز خصوصاً مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے۔ منصفانہ، شفاف...
    سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی پیش کش کی گئی ہے نہ رہائی کے لیے کسی قسم کا کوئی دباؤ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے تمام حربے ناکام ہوگئے۔ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ یا کسی اور مقام پر منتقل کرنے کی کوئی پیش کش حکومت کی جانب سے نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کی رہائی کے لیے کوئی دباؤ ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے دعووں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے...
    کوئٹہ (صباح نیوز) نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مزید3 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد نکالی گئی لاشوں کی تعداد4 ہوگئی۔ چیف انسپکٹر مائنز نے بتایا کہ8 کان کنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن گزشتہ20 گھنٹے سے جاری ہے۔ متاثرہ کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے،9 کان کنوں کے زندہ بچ جانے کے امکانات بہت کم ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو کے مطابق کان کن4 ہزار200 فٹ گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ کان کے داخلی دروازے سے ملبے کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹایا گیا۔ کان میں بجلی کی ایک ہی لائن تھی جوحادثے میں تباہ ہوگئی، زندہ بچنے والے کان کنوں کا دعویٰ تھا...