سندھ اسمبلی ،کراچی انٹر امتحانات کی تحقیقات کیلیے پارلیمانی کمیٹی قائم
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی نے انٹر بورڈکے امتحانات کے معاملے پر تحقیقات کے لئے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی سربراہی میںایک پارلیمانی کمیٹی قائم کردی ہے جو پورے معاملے کی مکمل چھان بین کرے گی۔کمیٹی میںمحمد فاروق ،سعدیہ جاوید، طحہ احمد، شبیر احمد قریشی ، یوسف بلوچ وسیم احمدشامل ہیں۔وزیر پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے ایوان کو یقین دلایا ہے کہ بچوں کے مستقبل کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں
ہوسکتا ، بہت جلد تعلیمی بورڈز کے قابل چیئرمین مقرر کردیئے جائیں گے۔سندھ اسمبلی میں پیر کو محکمہ امداد باہمی کے وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن ارکان نے محکمے کی پارلیمانی سکریٹری خیر النسامغل سے تابڑ توڑ سوالات کرکے انہیں دبا میں لانے کی کوشش کی تاہم ڈپٹی اسپیکر ان کی مدد کرتے رہے، وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے شور شرابہ بھی کیا گیا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کو قائم مقام اسپیکر نوید انتھونی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ وقفہ سوالات کے آغاز ہی میں ایم کیو ایم کے رکن صابر قائم خانی نے نشاندہی کی کہ جس محکمے کے سوالات پوچھے جارہے ہیں اس کے افسران ہی موجود نہیں ہیں جس پر آفیسرز گیلری میں موجود ، سیکرٹری کوآپریٹو نے جواب دیا کہ میں موجود ہوں اور نوٹ لے رہا ہوں۔اپوزیشن کے تابڑ توڑ سوالات پر سابق اسپیکرآغا سراج درانی نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر صاحب جب آپ اس کرسی پر بیٹھتے ہیں تو آپ اسپیکر ہیں، آپ طے کریں کہ کون سا سوال ہے اور کونسا جواب ہے۔کون صحیح ہے کون غلط ہے۔ ایم کیو ایم کے مظاہر عامر کے ایک سوال کے جواب میں پارلیمانی سکریٹری نے بتایا کہ اگر کسی سوسائٹی میں کوئی بدعنوانی ہوتی ہے یا کوئی شکایات آتی ہے تو اس کو انکوائری افسر دیکھتا ہے اورانکوائری افسر کی رپورٹ پر فیصلہ ہوتا ہے۔ علاوہ ازیںاگر کوئی بڑی نوعیت کا کیس ہے تو اینٹی کرپشن میں جاتا ہے۔ ایوان کی کارروائی کے دوران میر اللہ بخش تالپور کی تحریک استحقاق جوڈی ای او پرائمری ایجوکیشن عائشہ بھٹی کے خلاف تھی استحقاق کمیٹی کے حوالے کردی گئی۔اجلاس کے دوران محکمہ آبپاشی پبلک ہیلتھ دیہی ترقی ایجوکیشن ورکس اور ترقیاتی اداروں کے بارے میں آڈٹ رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی گئی۔سندھ اسمبلی میں پیر کو وزیر قانون و پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار کی جانب سے یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے قانون میں ترمیمی بل پیش کیا گیا جسے مزید غور کے لئے قائمہ کمیٹی کے کو بھیج دیا گیا۔قانون کے تحت 21 گریڈ کا افسر یونیورسٹی کا وائس چانسلر بن سکے گا۔ جبکہ میڈیکل یونیورسٹیوں کے لئے بھی 21 ویں گریڈ کا پروفیسر وائس چانسلر بن سکے گا۔ 62 سال سے کم عمر شخص وائیس چانسلر کے لیئے اہل ہوگا۔بعدازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کی دوپہر دوبجے تک ملتوی کردیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ اسمبلی کے دوران
پڑھیں:
جشن آزادی: کراچی میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق اور زخمیوں کا ریکارڈ قائم
جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں شہر قائد میں جاں بحق اور زخمیوں کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے، پولیس سرجن کے مطابق اب تک ہوائی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 109 زخمی ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی پاکستان: ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں ایک 8 سال کی بچی بھی شامل ہے، سب سے زیادہ عباسی شہید اسپتال میں 42 زخمی لائے گئے، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں 41 زخمیوں کو لایا گیا، جبکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں 26 زخمی پہنچے۔
انسپکٹر جنرل سندھ غلام نبی میمن نے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے، یہ جشن منانے کا طریقہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب، پرچم کشائی کی گئی
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کارروائی کررہی ہے اور شہر بھر سے 57 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 57 ہتھیار برآمد کر لیے گئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف اقدامِ قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جاں بحق جشن آزادی ریکارڈ قائم زخمی کراچی ہوائی فائرنگ وی نیوز